کوئٹہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دشت روڈ پربلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 3 اہلکار شہید اور 19 زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا دشت روڈ پر کھنڈ مہسوری کے قریب ہوا، دھماکا موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بارودی مواد سے کیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار ڈیوٹی سے واپس جارہے تھے، واقعے کے بعد فورسز کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جبکہ جاں بحق اور زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کرک : ٹرک اور کوچ میں خوفناک تصادم ، 10 افراد جاں بحق

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

کراچی، ملیر ندی بند کے قریب کنویں میں لاش کی اطلاع

فائل فوٹو

کراچی کے علاقے شاہ لطیف، ملیر ندی بند کے قریب تیل یا گیس چوری کے لیے بنائے کنویں میں لاش کی موجودگی کی اطلاع ملی ہے۔

گیس کے باعث ریسکیو اہلکاروں کو کنویں کے اندر جانے میں مشکلات کا سامنا ہے، مین کنکشن سے گیس سپلائی بند کرنے کے بعد کنوئیں میں جانا ممکن ہوگا۔

پولیس کے مطابق کنوئیں کے باہر سے گیس سلنڈر اور لائن کنکشن لگانے کے آلات بھی ملے ہیں۔ کنوئیں میں اترنے اور چڑھنے کے لئے سیڑھیاں بنائی گئی تھیں۔

پولیس کے مطابق کنوئیں میں موجود لاش کو ساتھیوں نے نکالنے کی کوشش بھی کی، لاش نکالنے میں ناکامی پر ساتھیوں نے 15 پر کال کی اور فرار ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈی آئی خان, ڈی ایس پی کی گاڑی کے قریب دھماکہ  
  • نوشکی، پیٹرول ٹینکر میں دھماکے سے ایک شخص کی موت، 40 سے زائد زخمی
  • نوشکی، پیٹرول کے ٹرک میں آگ لگنے سے ایک شخص کی موت، 40 سے زائد زخمی
  • نوشکی: ٹرک اڈہ کے قریب آگ لگنے کے بعد تیل سے بھرے ٹرک میں دھماکا، متعدد افراد زخمی
  • نوشکی میں تیل سے بھرے ٹرک میں آگ لگنے سے دھماکا، 20 سے زائد زخمی
  • خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 15 خوارج ہلاک ہوگئے، 2 اہلکار شہید
  • کراچی، ملیر ندی بند کے قریب کنویں میں لاش کی اطلاع
  • خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 15 خوارج ہلاک، 2 اہلکار شہید
  • کراچی: گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل نوجوان جاں بحق
  • پشاور، شادی میں شرکت کے بعد جانیوالی گاڑی پر فائرنگ، 5 افراد قتل