مشہور کرائم شو سی آئی ڈی میں اے سی پرادیومن کی جگہ لینے والے اداکار پرتھ سمتھان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نئے کردار ’اے سی پی انشومن‘ کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

اداکار نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں انہیں ڈرامے کے دیگر کرداروں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں ادکار چائے کا کپ ہاتھ میں اٹھائے ہوئے ہیں جبکہ ڈرامے کے دیگر کردار انہیں عجیب نظروں سے دیکھتے دکھائی دیتے ہیں۔

انہوں نے ویڈیو کے ساتھ ایک جذباتی نوٹ بھی لکھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ کبھی بھی اس مشہور شو کا حصہ بننے کا تصور نہیں کرتے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Parth Samthaan (@the_parthsamthaan)

 اپنے تجربے کو شیئر کرتے ہوئے، انہوں نے لکھا، ’سب سے مشہور، پسندیدہ اور سب سے طویل چلنے والا شو سی آئی ڈی شو ہمیشہ ہمارے بچپن اور بھارتی ٹیلی ویژن کا ایک اہم حصہ رہا ہے۔ اس کے تمام مشہور ڈائیلاگ اور افسران (اے سی پی پرادیومن، دیا اور ابھجیت) لیجنڈز بن گئے ہیں۔ اور اس کا حصہ بننا میری خوش قسمتی ہے‘۔

اداکار نے مزید کہا، ’5 سال بعد ٹی وی پر واپسی کرتے ہوئے، ایمانداری سے کہوں تو سی آئی ڈی وہ شو تھا جس کا میں کبھی حصہ نہیں بننا چاہتا تھا، لیکن پھر، یہی ہے زندگی۔ ہمیشہ غیر متوقع اور پراسرار، اور میں ہمیشہ اپنے لیے غیر منظم راستہ اختیار کرتا ہوں، ’کیسی یہ یاریاں‘ اور ’کسوٹی زندگی کی‘۔

یہ بھی پڑھیں: سی آئی ڈی میں اے سی پی پردیومن کی جگہ اب کون لے گا؟

انہوں نے آخر میں کہا کہ آئیے اس خوبصورت سفر کا آغاز کرتے ہیں اور کچھ کیسز حل کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے اداکار نے یہ بھی ذکر کیا تھا کہ سی آئی ڈی میں شمولیت کی پیشکش ان کے لیے غیر متوقع تھی اور انہوں نے ابتدائی طور پر اسے مسترد کر دیا تھا کیونکہ وہ اتنے بڑے کردار کے لیے تیار نہیں تھے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ انہیں یہ عجیب لگا کہ سینئر اداکار جیسے دایانند شیٹی اور ادیتہ شرواستاو انہیں ’سر‘ کہہ کر پکاریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انڈین ڈرامے اے سی پی پرادیومن سی آئی ڈی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انڈین ڈرامے اے سی پی پرادیومن سی ا ئی ڈی سی آئی ڈی انہوں نے اے سی پی ڈی میں

پڑھیں:

وجے ورما سے بریک اپ کے بعد تمنا بھاٹیہ پہلی بار کس فلم میں جلوہ گر نظر آئیں گی

فلم ’’نو انٹری‘‘ کے سیکوئل کے لیے ہدایتکار بالآخر ایک ہیروئن کا انتخاب کرنے میں کامیاب ہو ہی گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’’نو انٹری 2‘‘ کا اعلان تو 4 اپریل 2024 کو کیا گیا تھا جس کے لیے ارجن کپور، ورون دھون اور دلجیت دوسانج کو فائنل کیا گیا تھا۔

نو انٹری میں ہیروئنز میں سے ایک کا کردار بپاشا باسو نے ادا کیا تھا تاہم نو انٹری 2 کے لیے خاتون اداکارہ کی تلاش جاری تھی۔

جس کے لیے ادیتی راؤ حیدری کے ساتھ متعدد دیگر ہیروئنز کے نام بھی زیر گردش تھے۔ 

تاہم اب تمنا بھاٹیہ ممکنہ طور پر مرکزی خاتون اداکارہ کے طور پر فلم کا حصہ بنیں گی۔

مقامی نجی چینل نے دعویٰ کیا کہ سیکوئل میں تمنا بھاٹیہ کا کردار فلم میں اسی طرز کا ہوگا جیسا کہ فلم نو انٹری میں بپاشا باسو کا تھا۔

تاحال تمنا بھاٹیہ یا فلم پروڈیوسر بونی کپور کی جانب سے فلم کی کاسٹ میں اس نئے اضافے سے متعلق کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

اگر تمنا بھاٹیہ کا نام فائنل ہوجاتا ہے تو فلم نوانٹری2 کی شوٹنگ کا آغاز جلد ہی ہوجائے گا۔ پروڈیوسر بونی کپور کے مطابق فلم 26 اکتوبر 2025 کو ریلیز کی جانی تھی۔

یاد رہے کہ 2005 کی فلم ’’نو انٹری‘‘ میں انیل کپور، سلمان خان اور فردین خان نے مرکزی کردار ادا کیے تھے جب کہ خواتین کاسٹ میں سلینا جیٹلی، لارا دتہ، ایشا دیول اور بپاشا باسو تھیں۔

دوسری جانب تمنا بھاٹیہ نے حال ہی میں اجے دیوگن کے ساتھ فلم رینجر کی شوٹنگ کا آغاز کیا ہے۔ اب دیکھتے ہیں بریک اپ کے بعد تمنا بھاٹیہ کی پہلی فلم نو انٹری 2 یا پھر رینجرز ریلیز ہوتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان کی اقتصادی ترقی  ن لیگ کے وژن کا بنیادی ستون ہے،احسن اقبال
  • زرخیز کھیتوں میں شہری توسیع سے خوراک اور ذریعہ معاش کو خطرہ ہے. ویلتھ پا ک
  • وجے ورما سے بریک اپ کے بعد تمنا بھاٹیہ پہلی بار کس فلم میں جلوہ گر نظر آئیں گی
  • ہنگری کی پاکستان کے جی ایس پی پلس درجے میں وسعت کی حمایت
  • چیف جسٹس یحییٰ آفریدی پانچ روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے
  • نہروں کا منصوبہ سرخ لکیر ہے؛ ختم نہ ہوا تو حکومت سے الگ ہو جائیں گے، صوبائی وزیر سندھ
  • آج کا دن کیسا رہے گا؟
  • اے آر رحمان کا ابھیجیت کے ’حد سے زیادہ‘ ٹیکنالوجی کے استعمال کرنے کے الزام پر ردعمل
  • پیسے نہ بھیجنے کی شیخیں مارنے والوں کو اپنی اوقات پتا چل گئی، خواجہ آصف