پاکستان شوبز کی اداکارہ حرا مانی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون نظر آ رہی ہیں جو حرا مانی سے حیرت انگیز حد تک مشابہت رکھتی ہیں۔

یہ ویڈیو حال ہی میں منظرِ عام پر آئی اور دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئی۔​

ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون حرا مانی کی ہم شکل ہیں، اور ان کی شکل و صورت، بولنے کا انداز اور یہاں تک کہ آواز میں مماثلت نے مداحوں کو دنگ کر دیا ہے۔ یہ ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی گئی ہے اور صارفین اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔​

        View this post on Instagram                      

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

اس ویڈیو کی مقبولیت نے حرا مانی کی ہم شکل خاتون کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے، مذکورہ خاتون ایک پاکستانی نژاد برطانوی سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں جو پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں لگا تھا یہ کوئی اور نہیں حرا مانی ہی ہیں۔ 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: حرا مانی کی سوشل میڈیا

پڑھیں:

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے فٹبال ٹرافی توڑ دی، دلچسپ ویڈیو وائرل

امریکی ریاست اوہایو کی فٹبال ٹیم کی وائٹ ہاؤس آمد پر ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں اوہایو کی فٹبال ٹیم کی نیشنل چیمپئن شپ میں کامیابی کے جشن میں منعقد کی گئی تقریب میں جب نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نیشنل چیمپین شپ کی ٹرافی اُٹھانے لگے تو ٹرافی کا اُوپر والا حصّہ الگ ہو گیا اور نیچے والا حصّہ ان کے ہاتھ سے چُھٹ کر گر گیا۔

دراصل جے ڈی وینس کو ٹرافی اُٹھاتے ہوئے یہ معلوم نہیں تھا کہ ٹرافی کا نیچے والا حصّہ اوپر والے حصّے سے الگ ہوسکتا ہے اس لیے غلطی سے ٹرافی کا نیچے والا حصّہ الگ ہو کر ان کے ہاتھ سے نیچے گر گیا۔

اس موقع پر نائب امریکی صدر کے ساتھ کھڑے اوہایو فٹبال ٹیم کے کھلاڑی نے آگے بڑھ کر ٹرافی کو سنبھالنے میں ان کی مدد کی۔

جے ڈی وینس کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • ٹک ٹاکر سجل ملک کی بھی مبینہ’متنازعہ‘ ویڈیو لیک ؟ سوشل میڈیا صارفین برہم
  • امیشا پٹیل کی تصاویر نے مداحوں کو حیران کر دیا، کیا اداکارہ حاملہ ہیں؟
  • اداکارہ حرا مانی کی ہمشکل کی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔
  • امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے فٹبال ٹرافی توڑ دی، دلچسپ ویڈیو وائرل
  • پاکستانی اداکارہ حرا مانی کی ہمشکل کی ویڈیو وائرل
  • اداکارہ عینا آصف سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر کیوں؟
  • سوناکشی سنہا کا طلاق کی پیشگوئی کرنے والے صارف کو کرارا جواب
  • اداکارہ انوشے اشرف کا اپنی شادی پر رقص،سوشل میڈیا پر ہر کوئی دیوانہ ہوگیا۔
  • اداکارہ علیزے شاہ کا نفرت کرنیوالوں کیلئے پیغام