مستونگ: بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکا، 3 اہلکار جاں بحق، 16 زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز

کوئٹہ (آئی پی ایس) بلوچستان کے علاقے مستونگ میں بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں 3 اہلکار جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہوگئے ہیں۔

دھماکا مستونگ کے دشت روڈ پر کھنڈ مہسوری کے قریب اس وقت ہوا جب بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار ڈیوٹی سے واپس جارہے تھے۔
لیویز حکام کے مطابق دھماکا موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بارودی مواد سے کیا گیا۔

حکام کے مطابق واقعے کے بعد فورسز کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور جاں بحق اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بلوچستان کانسٹیبلری کے قریب

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کی مستونگ میں بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی پر دہشتگرد حملے کی مذمت

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے شمس آباد میں بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے 3 اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار اور انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے واقعہ میں شہید ہونے والے اہلکاروں کیلئے بلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبر و استقامت کی دعا کی۔

وزیراعظم نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملائیں گے۔ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک دہشتگردوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔\932

متعلقہ مضامین

  • مستونگ میں بلوچستان کانسٹیبلری پر حملے کے بعد کوہلو میں بارودی سرنگ دھماکا
  • صدرآصف علی زرداری کی مستونگ میں بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکے کی مذمت
  • وزیراعظم شہباز شریف کی مستونگ میں بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی پر دہشتگرد حملے کی مذمت
  • مستونگ میں دھماکا، 3 پولیس اہلکار شہید، 16 زخمی
  • مستونگ: بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکا، تین پولیس اہلکار جان سے گئے
  • مستونگ میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکا، بلوچستان کانسٹیبلری کے 3 اہلکار شہید،19 زخمی
  • مستونگ میں دھماکا، 3 پولیس اہلکار شہید، متعدد زخمی
  • مستونگ: بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکا، 3 اہلکار شہید، 19 زخمی
  • مستونگ: بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکا، 3 پولیس اہلکار شہید