2025-04-08@03:50:23 GMT
تلاش کی گنتی: 14863

«عامر صدیقی نے کہا»:

(نئی خبر)
    تیمور جھگڑا---فائل فوٹو   سابق صوبائی وزیر کے پی کے تیمور جھگڑا نے پی ٹی آئی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی کے سوال نامے پر تحریری جواب بھجوادیا۔تیمور جھگڑا نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی کا سوال نامہ منفی اور سیاسی بدنیتی پرمبنی ہے، مجھے پارٹی کی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی پر اعتماد نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سوالنامے میں مجھ سے صحت کارڈ کے لیے اسپتالوں کے انتخاب کے بارے میں پوچھا گیا، صحت کارڈ کے لیے اسپتالوں کے انتخابات سے میرا کوئی تعلق ہی نہیں۔ تیمور جھگڑا سے کرپشن کی چھان بین، سوالنامہ بھجوا دیا گیاپی ٹی آئی اکاؤنٹیبلیٹی کمیٹی نے سابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا سے چھان بین شروع کر دی۔ تیمور جھگڑا نے جواب...
    وزیراعظم کا بجلی 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 3 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں بجلی کے نرخوں میں کمی کے حکومتی پیکج کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، خواجہ آصف، رانا ثنا اللّٰہ اور دیگر وزرا بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وسلم پیش کی گئی۔ بعدازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آگے بڑھتے ہوئے ماضی پر بھی نظر ڈالنا ضروری ہے، ہمیں کئی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 اپریل 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو چین اور یورپی یونین سمیت اپنے بڑے تجارتی شراکت داروں پر سخت محصولات عائد کرنے کا اعلان کیا تھا، جسے انہوں نے ''آزادی کا دن‘‘ قرار دیا۔ یورپی یونین کے لیے نئے محصولات کی یہ شرح 20 فیصد مقرر کی گئی ہے، جو اس سے قبل اسٹیل، ایلومینیم، گاڑیوں اور آٹو پارٹس پر عائد کردہ محصولات کے بعد سامنے آئی ہے۔ یورپی یونین کا ردعمل یورپی یونین کی سربراہ اُزرولا فان ڈئیر لائن نے ان محصولات کو ''عالمی معیشت کے لیے بڑا دھچکا‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ برسلز ''مزید جوابی اقدامات کی تیاری‘‘ کر رہا ہے۔ فان ڈئیر لائن نے ازبکستان کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) وفاقی وزیر برائے صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے ادویات اور علاج کی سہولت عوام کی دہلیز پر پہنچائیں گے،صحت کے شعبے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پمز کے دورے کے موقعے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ وزارت صحت میرے لئے پھولوں کی سیج نہیں ، صحت کے شعبے میں کوتاہی برداشت نہیں کریں گے کیونکہ اس شعبے میں غلطی کا ازالہ ممکن نہیں ۔ا ن کا کہنا تھا کہ پمز میں جاری منصوبوں پر تیزی سے کام ہو رہا ہے،ہم نے ہمیشہ اپنی ذمہ داری کو ایک چیلنج کی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف بجلی کی قیمتوں میں کمی کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔نجی چینل کے مطابق اسلام آباد میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کے پیکیج کے اعلان کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب کے شرکا اور قوم کو عید کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم آج اللہ پاک کے شکرگزار ہیں کہ میاں نواز شریف کا وہ وعدہ پورا ہوا، جس میں ہم نے اپنے منشور میں کہا تھا کہ اگر مسلم لیگ ن کو موقع دیا تو رفتہ رفتہ معیشت کی صورت حال بہتر ہوگی، اور بجلی کی قیمتیں کم کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو پاکستان کے سر...
    پشاور: خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ میڈیا ذرائع کے نام پر اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات شروع کرنے کی خبریں چلا رہی ہیں لیکن عمران خان نے اس حوالے سے کسی کو بھی کوئی نیا ٹاسک نہیں دیا۔ اپنے بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ میڈیا بغیر تصدیق کے ذرائع سے خبریں نشر کرنے سے گریز کرے۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات میں حکومتی معاملات، دہشت گردی اور افغانستان کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ عمران خان نے وزیراعلیٰ کو حکومتی معاملات، جبکہ مجھے دہشت گردی اور افغانستان کے مسئلے سے متعلق ہدایات دیں۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ عمران خان نے واضح طور پر کہا کہ وہ اپنی...
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نہروں پر سیاست سندھ کا کام ہے، پیپلزپارٹی گھر کی لڑائی میڈیا پر لڑنے کی کوشش نہ کرے۔  پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ والے کہتے ہمارا پانی ہے،  آپ کہتے یہ پنجاب کا پانی ہے، پیپلزپارٹی پہلے آپس میں طے کرلے یہ کس کا پانی ہے، آپ پنجاب میں رہ کر پنجاب کے خلاف لڑائی نہیں لڑ سکتے؟ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ نہروں پر سیاست کرنا سندھ کا کام رہا ہے لیکن یہاں یہ نہیں ہوتا، کسانوں کے ساتھ کھڑے ہونے سے پہلے چیک کرلیں کسان آپ کے ساتھ کھڑے ہیں یا نہیں، پنجاب نہ کسی...
    اسلام آباد: بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے تقریب جاری ہے، وزیراعظم شہباز شریف کچھ دیر میں نرخ میں کمی کا اعلان کریں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے عوام کو سہولت دینے اور بوجھ کم کرنے کی غرض سے بجلی کے نرخ میں کمی لانے کا فیصلہ کیا تھا جس کا اعلان آج اس تقریب میں کچھ دیر بعد متوقع ہے۔ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر توانائی اویس لغاری، اعظم نذیر تارڑ، عطا تارڑ اور دیگر وزرا و حکام شریک ہیں۔ اپنے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج عید کے موقع کی مناسبت سے پاکستان کی معاشی ترقی و استحکام کے لیے ایک ادنیٰ سے خوش خبری سنانے...
    سنا ہے وزیر اعظم آج حاتم طائی کی قبر پر لات مار رہے ہیں، وزیراعظم 65روپے یونٹ بجلی پیدا کر کے چھ روپے سستی رہے ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نہریں قومی منصوبہ نہیں یہاں تماشا لگایا جا رہا ہے۔ کراچی۔گمبٹ اور دیگر ہسپتالوں میں پنجاب سے لوگ علاج کرا رھے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 65 روپے یونٹ بجلی پیدا کر کے 6 روپے کمی کی جا رہی ہے، کسان تباہ ہو گا تو ملک تباہی ہو گا۔یہ سمجھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنا ہے وزیر اعظم آج حاتم طائی کی قبر پر لات مار رہے ہیں، ملکی معیشٹ جو کھڑا کرنا ہے تو ایگرو بیسڈ اکانومی لانا پڑیگی، کپاس...
    پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری منظور حسین—فائل فوٹو پی پی پنجاب کے رہنما چوہدری منظور نے کہا ہے کہ پانی کی تقسیم حساس مسئلہ ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی صوبہ پنجاب کے رہنما چوہدری منظور نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پانی پر بھارت اور پاکستان کے درمیان مسئلہ ہے، وزیرِ اعلیٰ پنجاب بتائیں آپ کونسی نہر بند کر کے نئی نہر کو پانی دیں گی، آپ شیخوپورہ  کا پانی کاٹیں گی، سیالکوٹ کا کاٹیں گی کہاں کا کاٹیں گی؟ پانی تو سسٹم میں اتنا ہی ہے نا، آپ نے 4 ہزار کیوسک سے اوپر پانی دینا ہے اس نہر کو تو کہاں سے کاٹ کر دیں گی۔ ن لیگ بتائے پانچ سال پورے کرانے کی گارنٹی کس نے کس...
    ملیحہ لودھی—فائل فوٹو امریکا میں پاکستان کی سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اضافی ٹیرف عالمی معیشت کے لیے منفی ہے۔امریکا میں پاکستان کی سابق سفیر ملیحہ لودھی نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا میں پاکستانی مصنوعات پر ٹیکس تو ہمیشہ سے تھا، مزید ٹیرف بڑھنے سے پاکستانی مصنوعات امریکا میں مہنگی ہو جائیں گی۔ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ امریکا ٹیرف عائد کرے یا نہیں کرے، پاکستان کو اپنی ایکسپورٹس بہتر کرنا ہوں گی، ٹیرف عائد کرنے سے تجارتی جنگ شروع ہو جائے گی۔ بھارتی وزیرِ خارجہ کے آنے سے تعلقات میں خاص فرق نہیں پڑیگا: ملیحہ لودھی سابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیرِ خارجہ کے پاکستان...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ایکس پر پیغام میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف آج پاکستانی قوم سے خطاب میں انشا ء اللہ خوشخبری سنائیں گے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ 2022 سے اب تک کی محنت کا ثمر اور اللہ کے کرم کا نتیجہ ہو گا، مسلم لیگ ن اور اتحادی قومی خدمت کو اپنا فرض اولین سمجھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انشاءاللہ تعمیرو ترقی اور معاشی بحالی کا یہ سفر جاری و ساری رہے گا، پاکستان زندہ باد۔ پی ٹی آئی احتساب کمیٹی نے سابق وزیر خزانہ تیمور جھگڑا سے 13 الزامات پر جواب طلب کرلئے
    وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ  دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا مسئلہ حل ہونا چاہے، سیاستدانوں کو اپنی جماعتوں سے بالاتر ہو کر  ملک کیلئے سوچنا ہوگا۔ ظہور پیلس گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا مسئلہ حل ہونا چاہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اس مسئلے کے حل کیلئے ان کیمرہ اجلاس کی تجویز دی ہے، اُمید ہے اس مسئلہ کو جلد حل کر لیاجائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک کالا باغ ڈیم پر اتفاق رائے نہیں ہو جاتا، نہروں پر چھوٹے ڈیم بنانے چاہئیں، چھوٹے ڈیمزسے 30میگا واٹ  تک بجلی بھی حاصل کی جا سکتی ہے، وفاقی حکومت دہشت گردی کے ناسور سے نمٹنے...
    وفاقی وزیرصحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ تمام آبادی کا علاج نہیں کرسکتے جدید دنیا کو سامنے رکھ کر ٹیلی میڈیسن پر جانا چاہیے۔ اسلام آباد میں پمز اسپتال کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیرصحت مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ بنیادی مرکز صحت نہ ہونے کے باعث لوگ بڑے اسپتالوں کا رخ کرتے ہیں۔ گھر کی دہلیز پر دوا اور ڈاکٹر مہیا کرنا ہے۔ تمام آبادی کا علاج نہیں کرسکتے جدید دنیا کو سامنے رکھ کر ٹیلی میڈیسن پرجانا چاہیے۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ 2.1  ارب کی لاگت سے 7 آپریشن تھیٹر بنائے گئے ہیں۔ جدید آپریشن تھیٹر میں اسٹیٹ آف دا آرٹ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ چیزیں آئیڈیل نہیں لیکن بہتری کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 اپریل 2025ء) بل پر بحث کے دوران سب کی نگاہیں جنتا دل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) اور تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) پر لگی تھیں، جن کی بیساکھی کے سہارے ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت قائم ہے۔ لیکن ان دونوں 'سیکولر' جماعتوں نے بل پر بی جے پی کا ساتھ دیا۔ بھارت میں متنازع وقف ترمیمی بل پارلیمنٹ میں پیش، بحث جاری بدھ دیر رات لوک سبھا میں ووٹنگ کے دوران بل کی حمایت میں دو سو اٹھاسی جب کہ مخالفت میں دو سو بتیس ووٹ پڑے۔ اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی ایوان سے غیرحاضر رہے۔ اب اس بل کو ایوان بالا یعنی راجیہ سبھا میں...
    بھارت کے ایوان زیریں (لوک سبھا) میں قانون سازوں کی جانب سے متنازع بل پر بحث کے بعد وقف بل کی منظوری دے دی گئی، بل کے حق میں 288 جب کہ مخالفت میں 232 ووٹ ڈالے گئے، بل کی منظوری کے لیے کم از کم 272 ووٹ درکار تھے، اس بل کا مقصد صدیوں سے بھارتی مسلمانوں کی جانب سے عطیہ کردہ اربوں ڈالر مالیت کی جائیدادوں کے انتظام کو تبدیل کرنا ہے۔ غیر ملکی اور بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت نے وقف (ترمیمی) بل، 2024 پارلیمنٹ کے ایوان زیریں (لوک سبھا) میں پیش کیا تھا، جس میں موجودہ قانون میں درجنوں ترامیم کی گئی ہیں۔ بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ...
    اسکاٹ بیسینٹ نے دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیرف عائد کیے جانے کے خلاف ممالک انتقامی کارروائی سے گریز کریں۔اسکاٹ بیسینٹ نے مزید کہا کہ میرا ہر ملک کو مشورہ ہے کہ جوابی کارروائی نہ کریں کیونکہ امریکی ٹیرف کے خلاف جوابی کارروائی سے کشیدگی بڑھے گی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسینٹ نے کہا ہے کہ ٹیرف عائد کیے جانے کے خلاف ممالک انتقامی کارروائی سے گریز کریں۔ اسکاٹ بیسینٹ نے دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیرف عائد کیے جانے کے خلاف ممالک انتقامی کارروائی سے گریز کریں۔اسکاٹ بیسینٹ نے مزید کہا کہ میرا ہر ملک کو مشورہ ہے کہ جوابی کارروائی نہ کریں کیونکہ امریکی ٹیرف کے خلاف جوابی کارروائی سے کشیدگی بڑھے گی۔ واضح...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 اپریل 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو دنیا بھر کے ممالک پر جوابی محصولات کا اعلان کرتے ہوئے اسے امریکہ کے لیے 'لبریشن ڈے' یا آزادی کا دن قرار دیا۔ وائٹ ہاؤس کے روز گارڈن میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا،’’یہ ہماری آزادی کا اعلان ہے۔ امریکہ کی صنعت دوبارہ جنم لے رہی ہے۔‘‘ ٹرمپ کے بقول، ان کا منصوبہ ''امریکہ کو دوبارہ دولت مند‘‘ بنائے گا۔ نئے امریکی محصولات سے عالمی تجارتی کشیدگی میں اضافے کا خدشہ انہوں نے نئے ٹیرف کے منصوبے کو ''معاشی آزادی کا اعلان‘‘ اور ''خوشحالی کی نوید‘‘ قرار دیا۔ ٹرمپ نے اس تقریب میں ایک فہرست دکھائی جس میں ان ممالک کے نام...
    نئی دہلی: بھارت میں ہندو انتہا پسند حکومت نے مسلمانوں کی وقف املاک پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے "وقف ترمیمی بل 2025" کو لوک سبھا سے منظور کروا لیا، جس پر اپوزیشن جماعتوں اور مسلم رہنماؤں نے سخت احتجاج کیا ہے۔ بل کی منظوری کے دوران کانگریس رہنما سونیا گاندھی نے اسے بھارتی آئین پر حملہ قرار دیا اور کہا کہ مودی حکومت ملک کو خطرناک راستے پر لے جا رہی ہے۔ پارلیمنٹ میں آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے رہنما اسدالدین اویسی نے بل کی کاپی پھاڑ دی اور کہا کہ یہ قانون آئین کے آرٹیکل 25 اور 26 کی خلاف ورزی ہے، جو مسلمانوں کے مذہبی اور جائیدادی حقوق کو سلب کرنے کی کوشش ہے۔ منظور شدہ بل...
    سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شبلی فراز نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے پارٹی رہنماؤں کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کرنے کا ٹاسک دینے سے متعلق مؤقف دینے سے انکار کردیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریٹنڈنٹ جیل تین ججز کے عدالتی فیصلے کا نہیں مان رہے، عدالت کا وقار اور رعب و دبدبہ تو ختم ہو گیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عدالتیں زیرو ہو گئی ہیں، عدلیہ اور ججز اپنی عزت کی حفاظت خود کریں گے، حماد اظہر پڑھے لکھے لیڈر ہیں، ان کی جانب سے استعفی پر افسوس ہوا۔  یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی سے علی امین...
    سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب—فائل فوٹو  پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جنگل میں آگ لگانے اور درختوں کی غیر قانونی کٹائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب کے 201 جنگلات میں تھرمل امیجنگ سے نگرانی کے نظام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب تھرمل امیجنگ کی جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا۔ مریم اورنگزیب نے چڑیا گھر کے ٹکٹ کی قیمتوں پر وضاحت دیدی پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے چڑیا گھر کی ٹکٹ کی قیمت میں اضافے سے متعلق وضاحت دے دی۔ انہوں نے کہا کہ مری اور راولپنڈی کے جنگلات میں تھرمل امیجنگ...
    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ فی یونٹ قیمت میں کم از کم اتنی کمی کی جائے کہ عوام کو ریلیف ملے، انہوں نے کہا کہ بجلی کا بل اوسط لاگت کے مطابق ہونا چاہئے تاکہ عام آدمی پر بوجھ کم ہو۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں بارے وزیراعظم کے اعلان کا انتظار کر رہے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ فی یونٹ قیمت میں کم از کم اتنی کمی کی جائے کہ عوام کو ریلیف ملے، انہوں نے کہا کہ بجلی کا بل اوسط لاگت کے مطابق ہونا چاہئے تاکہ عام آدمی پر بوجھ کم ہو، فی یونٹ قیمت میں اتنی کمی...
    پیرس: فرانس کے وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات ناکام ہو گئے تو خطے میں فوجی تصادم تقریباً ناگزیر ہو جائے گا۔ پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے بارو نے کہا کہ ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی کے نتیجے میں پورے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام پیدا ہو سکتا ہے۔ اس سے قبل، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ایران کے معاملے پر ایک اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں ایران کے جوہری پروگرام اور ممکنہ اقدامات پر غور کیا گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش جاری رکھے گا تو امریکہ اس پر بمباری کرے گا۔ دوسری...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ ملک میں بنیادی افراط زر اب بھی 8 فیصد سے اوپر ہے جبکہ نااہل حکومت مہنگائی میں کمی کا جشن منا رہی ہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ملکی مہنگائی اور معیشت بارے ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایم ایل این اور پی ڈی ایم کی معاشی ویژن ہمیشہ کی طرح فرسودہ ذہنیت کی عکاس ہے۔ پی ایم ایل این نجی شعبے والے افراد کو کابینہ میں شامل کرتے پھر وہی حالات رہتے ہیں۔ مزمل اسلم نے کہا کہ کوئی حکمت عملی نہیں پرانے خیالات کے مالک اسحاق ڈار اور احسن اقبال پی ایم ایل این کی بقا کی قیادت کر رہے...
    کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام نے انکشاف کیا ہے کہ ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران تھپڑ لگنے کی وجہ سے ان کے ایک کان کی سماعت متاثر ہوئی۔ عید کے موقع پر نجی ٹی وی شو میں اداکارہ نے یہ انکشاف کیا جس کی تصدیق ساتھی اداکار فیصل قریشی نے بھی کی۔ مدیحہ امام نے بتایا میں اپنے ایک کان سے کم سُنتی ہوں، جس پر فیصل قریشی نے کہا یہ میں جانتا ہوں اور یہ سچ ہے، مدیحہ کے ساتھ یہ ایک سیٹ پر ہوا تھا۔ اداکارہ مدیحہ امام نے واضح کیا کہ میں مکمل طور پر سماعت سے محروم نہیں ہوں لیکن مجھ سے بات کرتے ہوئے آپ کو تھوڑا سا اونچا بولنا پڑے گا، یہ ایک...
    پنجاب کے جنگلات میں تھرمل امیجنگ کی جدید ترین ٹیکنالوجی سے 24 گھنٹے سیٹلائٹ نگرانی کے نظام کا آغاز کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب تھرمل امیجنگ کی جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا ہے۔ مری اور راولپنڈی کے جنگلات میں تھرمل امیجنگ اور رات کا گشت شروع کردیا گیا۔ تھرمل امیجنگ سے جنگل میں آگ، درختوں کی کٹائی اور غیر قانونی سرگرمیوں کی فوری اطلاع ممکن ہوگی۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے درجہ حرارت کا پتا لگایا جاتا ہے، سیٹلائٹ کے ذریعے لی جانے والی تصاویر اور لائیو فیڈ سے متعلقہ علاقے میں تمام سرگرمیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آرٹیفشل انٹیلی...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر سیف کی خصوصی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں ہونے والی ملاقات کھلے ماحول میں فری ٹائم کے ساتھ کرائی گئی، اس کے علاوہ علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ون آن ون ملاقات بھی ہوئی۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمینٹ کے ساتھ غیر رسمی مذاکرات کو جاری رکھنے کی رضا مندی کا اظہار کیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور اسٹیبلسمنٹ میں اعتماد کا فقدان ہے خصوصی ملاقات کے بعد ابھی تک اعتماد سازی...
    سابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا نے خیبرپختونخوا کی موجودہ کابینہ میں شمولیت سے معذرت کرلی۔ نجی ٹی وی کے مطابق تیمور جھگڑا نے کرپشن الزامات کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ میں شامل ہونے کا شوق نہیں، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو بانی عمران خان نے شامل کرنے کو کہا تھا، وزیر اعلیٰ نے کابینہ میں شمولیت کو پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی سے کلیئرنس سے مشروط کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سوالنامے میں صرف ماضی کے بارے میں 24 منفی تاثر والے سوالات پوچھے گئے ہیں، سوالنامے میں کابینہ کا رکن بننے کے بارے کوئی چارج شیٹ نہیں، صرف سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ تیمور سلیم جھگڑا نے...
    عید خوشی کا نام ہے اور اگر عیدالفطر کی بات کی جائے تو اسے میٹھی عید بھی کہا جاتا ہے۔ اس عید پر خوشی کا ایک الگ ہی سماں ہوتا ہے۔ سحر و افطار کے خوبصورت لمحات کے بعد اُنتیس یا تیس روزے پورے ہونے سے لے کر عید کے چاند کے نظارے تک کا سفر یقینی طور پر اہمیت کا حامل ہے۔ اس پُرلطف سفر میں بچوں کی خوشیاں قابل دید ہوا کرتی ہیں۔ بچے سحر و افطار میں جتنے پرجوش نظر آتے ہیں اتنے ہی زیادہ وہ عید کی تیاری کےلیے بھی بے چین دکھائi دیتے ہیں۔ بچیاں چوڑیاں، مہندی، جوڑا سب کچھ بہت شوق سے خریدتی ہیں۔ اور ان کی ہر خواہش پوری کرنے کےلیے والدین اپنے...
    تیل و گیس کے شعبے سے اچھی خبرسامنے آئی ہے جہاں شمالی وزیرستان میں ڈیڑھ ماہ سے بھی کم عرصے میں اسپن وام ون کنویں سے تیسری جگہ تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔   ماڑی انرجیز لمیٹڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ  اسپن وام-1 ہنگو فارمیشن سے 32/64"  قطر کی پائپ لائن میں 122 بیرل یومیہ تیل اور 23.85 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کا بہاو دیکھاگیا ہے- ماڑی انرجیز نے کہا کہ سپنوام-1 سے تیل وگیس کی مزید دریافت کے لئے کام جاری ہے، وزیرستان بلاک میں ماڑی، اوجی ڈی سی ایل اور اورینٹ پٹرولیم کام کررہی ہیں۔ ایم ڈی، سی ای او ماڑی انرجیز فہیم حیدر نے کہا کہ آپریشنز میں تعاون فراہم کرنے پر...
    مداحوں کو سلمان خان کی ایکشن فلم ’سکندر‘ کا بے صبری سے انتظار تھا تاہم ریلیز کے بعد فلم کو ناظرین کی جانب سے منفی ردعمل ملا ہے اور انہوں نے فلم کو مسترد کر دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم بینوں نے سکندر کو ’کوئی اسٹوری لائن‘ نہ ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور دعویٰ کیا کہ یہ سلمان خان کے 37 سالہ کیرئیر کی سب سے بڑی فلاپ فلم ہے۔ ایک مداح نے انسٹاگرام پر سکندر کے بارے میں اپنے خیالات شیئر کرتے ہوئے اس فلم کوسنیما گھر میں کو ’پیسہ کا ضیاع‘ قرار دیا۔ اس نے فلم کے ویژول پر مزید تنقید کی اور اسے ’گھٹیا کوالٹی کی فلم کہا‘۔ View this post on...
    حریت ٹرجمان کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں حالات پر امن ہونے کے اپنے جھوٹے بیانیے کے ذریعے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ مودی حکومت کی طرف سے کشمیری مسلمانوں کی جائیدادوں کی ضبطگی اور سرکاری ملازمتوں سے ان کی برطرفی کا واحد مقصد انہیں معاشی طور پر کمزور کرنا اور علاقے میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنا ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی کی ہندوتوا بھارتی حکومت نے اگست 2019ء میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی...
    راولپنڈی(نیوز ڈسک)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی سے مخصوص لوگوں کی ملاقات پر سوالات اٹھادیے۔ گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں عمران خان سے صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور ان کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹرسیف نے ملاقات کی تھی، علی امین گنڈا پور کی ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصے کے بعد بانی پی ٹی آئی سے پہلی ملاقات تھی۔ علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی سے مخصوص لوگوں کی ملاقات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہمیں ملنے نہیں دیا گیا، دوسرے کیسے مل رہے ہیں؟ انھوں نے مزید کہا کہ جیل حکام نے کہا تھا عید کی چھٹیوں میں کسی کی ملاقات نہیں ہوگی،...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی ٹیرف پالیسی سے متاثرہ ممالک کی طرف سے شدید ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔ متعدد ممالک نے پہلے ہی جوابی کارروائی کے لیے امریکا کو خبردار کر رکھا ہے۔ چین نے کہا ہے کہ امریکی ٹیرف عالمی اقتصادی ترقی کے لیے خطرہ ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ امریکا نئے ٹیرف کو فی الفور منسوخ کرے۔ چینی وزارت تجارت نے  کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے ٹیرف سے خود امریکی مفادات اور عالمی سپلائی چین کو نقصان پہنچے گا۔ دوسری طرف برازیلین پارلیمنٹ نے ٹرمپ ٹیرف سے نمٹنے کے لیے قانون کی منظوری دیدی ہے۔ جبکہ امریکی اتحادی آسٹریلیا نے انہیں ’غیرضروری‘ قرار دیا اور اٹلی نے یورپی...
    حریت لیڈر کا کہنا ہے کہ اس وقت کروڑوں بھارتی مسلمان اپنے حقوق کی کھلم کھلا پامالی دیکھ رہے ہیں اور وہ خود کو انتہائی بے بس محسوس کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے افسوس کا اظہار کیا ہے کہ وقف ترمیمی بل کے حوالے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے مسلمانوں کے تحفظات کو دور کرنے میں کسی قسم کی دلچسپی ظاہر نہیں کی۔ ذرائع کے مطابق میرواعظ عمر فاروق نے” ایکس“ پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ حکمران جماعت بی جے پی جس طرح پارلیمنٹ میں وقف ترمیمی بل کا دفاع کر رہی ہے وہ انتہائی افسوسناک اور...
    علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی سے مخصوص لوگوں کی ملاقات پر سوال اٹھا دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ملنے نہیں دیا گیا، دوسرے کیسے مل رہے ہیں؟ ۔ علیمہ خان نے کہا کہ جیل حکام نے کہا تھا عید کی چھٹیوں میں کسی کی ملاقات نہیں ہوگی، پھر چند لوگوں کو ان سے ملنے بھی دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کیا یہ پابندی صرف فیملی ارکان کے لیے تھی؟ Post Views: 1
    ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا ہے کہ اپوزیشن حالات بہتر کرسکتی ہے تو مذاکراتی کمیٹی کے سربراہی اپوزیشن یا ڈاکٹر مالک بلوچ کو دینے کے لیے تیار ہیں۔ شاہد رند نے پریس کانفرنس سے خطاب میں اعلان کیا کہ ڈائیلاگ کے لیے فورمز موجود ہیں ، لیکن بی این پی صوبائی اسمبلی اور محمود اچکزئی اور پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں آنے کو تیار نہیں۔ ترجمان بلوچستان حکومت نے بی این پی کے لانگ مارچ کو کوئٹہ آنے سے روکنے کے فیصلے پر جواب دیا کہ سیکیورٹی تھریٹ کی بنا پر کچھ فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔ شاہد رند نے کہا کہ بی این پی لانگ مارچ کے موقع پر کوئٹہ میں دہشت گرد حملے کا خطرہ...
    آسٹریلیا کے وزیراعظم نے امریکا کے جوابی ٹیرف کو غیر ضروری قرار دیا ہے۔ اطالوی وزیراعظم نے کہا کہ یورپی یونین پر امریکی ٹیرف غلط ہے، اسی طرح آئرلینڈ کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کو امریکی ٹیرف کا مناسب جواب دینا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کی جانب سے جوابی ٹیرف لگانے پر مختلف ممالک کا ردعمل سامنے آگیا۔ کینیڈا کے وزیراعظم نے امریکی ٹیرف کے خلاف جوابی اقدامات کا اعلان کیا ہے، جبکہ آسٹریلیا کے وزیراعظم نے امریکا کے جوابی ٹیرف کو غیر ضروری قرار دیا ہے۔ اطالوی وزیراعظم نے کہا کہ یورپی یونین پر امریکی ٹیرف غلط ہے، اسی طرح آئرلینڈ کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کو امریکی ٹیرف کا مناسب جواب دینا...
    پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کے لیے کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا۔ ’نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف کی بانی سے ملاقات سے متعلق غلط خبریں چل رہی ہیں۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ کوئی بانیٔ پی ٹی آئی کو مذاکرات کے لیے قائل کرنے نہیں گیا تھا، حکومتی پارٹی کو خوش کرنے کے لیے اپنے پاس سے بیانیہ گھڑنا قابلِ مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین سے بانیٔ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت اور پارٹی معاملات پر...
    امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر کے بیان پر ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال کا ردِعمل سامنے آ گیا۔ ترجمان سندھ حکومت نے کہا ہے کہ الزام تراشی جماعتِ اسلامی کے رہنماؤں کی عادت بن چکی ہے، عوام کو گمراہ کرنا اور حقائق مسخ کرنا جماعتِ اسلامی کی روایت ہے۔ سمعتا افضال نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنے قیام سے تمام فیصلے جمہوری انداز میں کرتی آئی ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ تمام ایسے فیصلے کرنے کا حق رکھتے ہیں جو عوامی مفاد میں ہوں۔ Post Views: 1
    وزیر داخلہ کے شانموگم نے صحافیوں کو بتایا کہ لڑکا کم از کم 100 مسلمانوں کو قتل کرنا چاہتا تھا، تاکہ وہ ٹیرنٹ سے زیادہ مسلمانوں کو مار سکے جبکہ وہ اپنے حملوں کو لائیو اسٹریم بھی کرنا چاہتا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سنگاپور میں مبینہ طور پر 5 مساجد پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھنے والے نوجوان کو حراست میں لے لیا گیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق شہری ریاست کے محکمہ اندرونی سکیورٹی (آئی ایس ڈی) نے ایک بیان میں کہا کہ 17 سالہ لڑکے کو حراست میں لیا گیا تھا، جو ء2019 میں نیوزی لینڈ میں مساجد میں نمازیوں کو قتل کرنے والے شخص برینٹن ٹیرنٹ کو اپنا ہیرو سمجھتا تھا۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ مذکورہ متعدد مساجد کے باہر...
    کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا بھر کے ممالک کی درآمدی مصنوعات پر کم ازکم 10 فیصد ٹیکس عائد کردیا ، 25 ممالک پر جوابی ٹیرف لگادیا۔ پاکستان پر 29 فیصد اور بھارت پر 26 فیصد ٹیکس عائد کردیا۔ انہوں نے چین پر 34 فیصد، جاپان پر 24 فیصد ،یورپی یونین پر 20 فیصد ، اسرائیل پر 17 فیصد اور برطانیہ، برازیل اور سنگاپور پر 10 ، 10 فیصد ٹیکس لگانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ کمبوڈیا پر 49 فیصد، جنوبی افریقا پر 30 فیصد، انڈونیشیا پر 32 فیصد، ویتنام پر 46 فیصد، تائیوان پر 32 فیصد، جنوبی کوریا پر 25 فیصد لگادیا گیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان...
      ویب ڈیسک: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں بارے وزیراعظم کے اعلان کا انتظار کر رہے ہیں۔  امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان  نے کہا کہ فی یونٹ قیمت میں کم از کم اتنی کمی کی جائے کہ عوام کو ریلیف ملے، بجلی کا بل اوسط لاگت کے مطابق ہونا چاہئے تاکہ عام آدمی پر بوجھ کم ہو، فی یونٹ قیمت میں اتنی کمی ہونی چاہئے کہ صنعتوں کا پہیہ چل سکے اور ملک کی اقتصادی حالت بہتر ہو۔  اسلحہ زور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم کے فیصلے کے بعد جماعت اسلامی آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے...
    کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کا مستونگ میں لک پاس پر 6 روز سے دھرنا جاری ہے۔ لک پاس پر دھرنے کے باعث کراچی کوئٹہ اور تفتان شاہراہ پر ٹریفک معطل ہے۔ تحریک انصاف کا وفد بی این پی کے دھرنے میں پہنچا جس میں سلمان اکرم راجا، علامہ راجہ ناصر عباس اور دیگر صوبائی رہنما شامل تھے۔ بی این پی کے سربراہ اختر مینگل نے خواتین کی رہائی تک احتجاجی دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا اور کہا کہ خواتین کی ماورائے آئین گرفتاریاں قابلِ قبول نہیں، دو دن میں خواتین کو رہا نہ کیا گیا تو کوئٹہ مارچ کریں گے۔ ‏نوبل انسٹیٹیوٹ نے عمران خان کی نوبل انعام کیلئے نامزدگی کا دعویٰ مسترد کردیا ...
    انہوں نے فرقہ وارانہ بھائی چارے پر یقین رکھنے والے ہندوئوں پر زور دیا کہ وہ اس طرح کی ناانصافیوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ وقف ترمیمی بل مسلمانوں کو بے اختیار کرنے کے لیے لایا گیا۔ ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیرقیادت حکومت کی جانب سے لوک سبھا میں پیش کیے گئے وقف (ترمیمی) بل 2024ء پر اپنے ردعمل میں کہا کہ مجھے بی جے پی سے کوئی امید نہیں لیکن سیکولر ہندوئوں سے بہت امیدیں ہیں، انہیں آگے آنا چاہیے کیونکہ بھارت کو آئین کے مطابق چلانے...
    ویب ڈیسک: وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ایکس پر پیغام میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف آج پاکستانی قوم سے خطاب میں انشا ء اللہ خوشخبری سنائیں گے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ 2022 سے اب تک کی محنت کا ثمر اور اللہ کے کرم کا نتیجہ ہو گا، مسلم لیگ ن اور اتحادی قومی خدمت کو اپنا فرض اولین سمجھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انشاءاللہ تعمیرو ترقی اور معاشی بحالی کا یہ سفر جاری و ساری رہے گا، پاکستان زندہ باد۔  اسلحہ زور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار
    انہوں نے فرقہ وارانہ بھائی چارے پر یقین رکھنے والے ہندوئوں پر زور دیا کہ وہ اس طرح کی ناانصافیوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ وقف ترمیمی بل مسلمانوں کو بے اختیار کرنے کے لیے لایا گیا۔ ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیرقیادت حکومت کی جانب سے لوک سبھا میں پیش کیے گئے وقف (ترمیمی) بل 2024ء پر اپنے ردعمل میں کہا کہ مجھے بی جے پی سے کوئی امید نہیں لیکن سیکولر ہندوئوں سے بہت امیدیں ہیں، انہیں آگے آنا چاہیے کیونکہ بھارت کو آئین کے مطابق چلانے...
    کراچی+ لاہور+ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی+خبر نگار) صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہوگئی، جس کے بعد انہیں نوابشاہ سے کراچی کے نجی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ آصف علی زرداری کو گذشتہ روز بخار اور انفیکشن کی شکایت ہوئی تھی۔ پیپلز پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی ٹیم صدر کی نگہداشت کر رہی ہے۔ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پارٹی رہنما کے مطابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے۔ ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ صدر کا کرونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، انہیں آئیسولیشن میں رکھا گیا، ان سے ملاقات پر مکمل پابندی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر زرداری کی...
    اسلام آباد +سیالکوٹ(خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردی ایک فتنہ جسے محبت سے ختم کیا جاسکتا ہے۔ اپنے آبائی حلقے سیالکوٹ میں سکھ برادری کی جانب سے عید ملن پارٹی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند مہینوں میں باباگرو نانک کی جگہ پر قبضے کو واگزار کروایا گیا ہے جبکہ ابھی  مذہبی مقامات پر قبضہ موجود ہے جسے واگزار کروایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر چاہتا ہوں کہ سیاسی گفتگو نہ کروں ، جب سیاسی گفتگو ہو تو اس میں پھر تلخیاں آتی ہیں، عید کا تہوار محبت کا پیغام دیتا ہے، مسلم امہ اس روز بھائی چارے...
    اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ  نے کہا ہے کہ کاٹلنگ آپریشن میں 17 خارجی ہلاک ہوئے، کسی عام شہری کو نقصان نہیں کوئی پہنچا، کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کاٹلنگ آپریشن میں 17 خارجی ہلاک ہوئے، کسی عام شہری کو نقصان نہیں پہنچا، اور کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوا بلکہ سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی۔عطا تارڑ نے ایکس پر لکھا کہ آپریشن کی جگہ سے قریبی آبادیاں 6 سے 9 کلومیٹر دور تھیں، وہاں کوئی سولین گھر موجود نہیں تھا۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ مقامی جرگے میں کچھ افراد نے خارجیوں کو سہولت فراہم کرنے...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مریم اورنگزیب نے کہا کہ چڑیا گھر میں بڑوں کیلئے انٹری ٹکٹ 100 روپے ہی ہے اور 100 روپے میں 98 فیصد چڑیا گھر دیکھا جا سکتا ہے جب کہ ایکوریم کا ٹکٹ 200 اور ہولوگرام کا ٹکٹ 300 روپے الگ سے ہے، اس طرح چڑیا گھر دیکھنے کا مکمل پیکج 500 روپے ہے۔انہوں نے کہا کہ بعض لوگوں نے ایکوریم کے ساتھ ملا کر 300 روپے کے ٹکٹ خریدیتھے اور بعض لوگوں نے ایکوریم اور ہولوگرام کو ملا کر 500 والے ٹکٹ خریدے تھے، اس طرح یہ غلط فہمی پیدا ہو گئی کہ چڑیا گھرکا ٹکٹ 300 یا 500 ہوگیا ہے۔
    لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ ہم بجلی کی قیمتوں میں کمی پر وزیر اعظم کے اعلان کا انتظار کر رہے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن کہا کہ فی یونٹ قیمت میں کم از کم اتنی کمی کی جائے کہ عوام کو ریلیف ملے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کا بل اوسط لاگت کے مطابق ہونا چاہیے تاکہ عام آدمی پر بوجھ کم ہو۔ مزید پڑھیں: شہباز، بلاول اور پی ڈی ایم سرکار عوام کو ریلیف دینے کو تیارنہیں، حافظ نعیم الرحمن حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ فی یونٹ قیمت میں نمایاں کمی ہونی چاہیے تاکہ صنعتوں کا پہیہ چل سکے اور ملک کی اقتصادی حالت بہتر ہو۔  انہوں نے وزیراعظم کے اعلان...
    مولانا فضل الرحمن زیرک سیاستدان ہیں اور وہ کسی انتشار کا حصہ نہیں بنیں گے پی ٹی آئی چاہے تو قومی اسمبلی کا سیکیورٹی اجلاس دوبارہ بلا سکتے ہیں، رانا تنویر وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سمیت ہر جماعت سے بات کرنے کو تیار ہیں، پی ٹی آئی چاہے تو قومی اسمبلی کی سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بلا سکتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر نے کہا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں اس لیے پی ٹی آئی سمیت ہر جماعت سے بات کرنے کو تیار ہیں، جبکہ سیاسی استحکام آجائے تو پاکستان بہت ترقی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ بانی...
    ماہرنگ اور پختون خواہ کے لوگوں کو دہشت گرد نہیں کہتے، انہیں دہشت گردی کی مذمت کرنی چاہیے بلوچستان کی ترقی کا ہر مطالبہ پورا کیا جائیگا، جوآئین اور قانون تسلیم کرتے ہیں ان کی بات مانیں گے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثناء اللہ خان نے کہاہے کہ بے گناہ معصوم شہریوں کو شہید کرنا، ٹرین کو یرغمال بنانا اور بسوں سے لوگوں کو عام شہریوں کو اتار کرشناخت کر کے قتل کرنا کسی طور پر قبول نہیں،ماہرنگ بلوچ اور خیبر پختون خواہ کے لوگوں کو ہم دہشت گرد نہیں کہتے، ان لوگوں کو دہشت گردانہ کارروائیوں کی مذمت کرنی چاہیے،ملک معاشی بحران سے نکل چکا ہے،مہنگائی کی رفتار رک چکی ہے، اب مہنگائی مزید...
    وزیر داخلہ کے شانموگم نے صحافیوں کو بتایا کہ لڑکا کم از کم 100 مسلمانوں کو قتل کرنا چاہتا تھا، تاکہ وہ ٹیرنٹ سے زیادہ مسلمانوں کو مار سکے جبکہ وہ اپنے حملوں کو لائیو اسٹریم بھی کرنا چاہتا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سنگاپور میں مبینہ طور پر 5 مساجد پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھنے والے نوجوان کو حراست میں لے لیا گیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق شہری ریاست کے محکمہ اندرونی سیکیورٹی (آئی ایس ڈی) نے ایک بیان میں کہا کہ 17 سالہ لڑکے کو حراست میں لیا گیا تھا جو 2019 میں نیوزی لینڈ میں مساجد میں نمازیوں کو قتل کرنے والے شخص برینٹن ٹیرنٹ کو اپنا ہیرو سمجھتا تھا۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ مذکورہ متعدد مساجد کے باہر...
    اسلام آباد: اینکر پرسن کرن ناز کا کہنا ہے کہ کسی خاتون کو بار بار یہ ثابت کرنا پڑتا ہے کہ وہ اپنی محنت سے وہاں پہنچی ہے، اس کو کسی نے پہنچایا نہیں ہے لیکن مردوں کو یہ وضاحت نہیں دینی پڑتی۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مردوں کو یہ نہیں بتانا پڑتا کہ میں محنت سے یہاں پہنچا ہوں، خواتین کو یہ بتانا پڑتا ہے، بار بار بتانا پڑتا ہے کہ وہ جس پوزیشن پر بیٹھی ہوئی ہے وہاں وہ اپنی محنت سے پہنچی ہوئی ہے، وہ کسی پرچی کے تھرو نہیں آئی ہے یا وہ کسی کی منظور نظر ہو کر وہاں نہیں آئی ہے۔  انہوں...
    ایرانی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق تیونس کے صدر نے ڈاکٹر مسعود پزیشکیان کیساتھ گفتگو میں کہا کہ مجھے امید ہے کہ تمام مسلم اقوام کے اتحاد اور یکجہتی سے فلسطینی عوام بھی اپنے جائز حقوق حاصل کر لیں گے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی سے تہران کے دورے کے دوران اپنی یادگار ملاقات کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تیونس کی حکومت اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے ہمسایہ ممالک کے سربراہان کے ساتھ گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ایران کیساتھ اسلامی اور نظریاتی بنیاد پر تعلقات اور تعاون کو وسعت دینے کے لیے تیار رہنے پر زور دیا ہے۔...
    ایرانی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق تیونس کے صدر نے ڈاکٹر مسعود پزیشکیان کیساتھ گفتگو میں کہا کہ مجھے امید ہے کہ تمام مسلم اقوام کے اتحاد اور یکجہتی سے فلسطینی عوام بھی اپنے جائز حقوق حاصل کر لیں گے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی سے تہران کے دورے کے دوران اپنی یادگار ملاقات کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تیونس کی حکومت اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے ہمسایہ ممالک کے سربراہان کے ساتھ گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ایران کیساتھ اسلامی اور نظریاتی بنیاد پر تعلقات اور تعاون کو وسعت دینے کے لیے تیار رہنے پر زور دیا ہے۔...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ ہم نے جو ہمارا دین ہے تھیوری کے لیے رکھ دیا ہے بس پریکٹیکل ہم نہیں کرتے، سب سے بڑا ہمارا المیہ یہ ہے کہ اچھی اچھی باتیں ہم لوگوں کو بتا بھی رہے ہوتے ہیں لوگ ہمیں بھی بتا رہے ہوتے ہیں۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اب دیکھیں نہ کہ سوشل میڈیا پہ جمعہ مبارک، عید مبارک، اور اچھے اچھے میسیجز لوگ بھیج رہے ہوتے ہیں، بندہ ان سے یہ پوچھے کہ تمہارے اندر یہ کوالیٹیز موجود ہیں جس کا آپ لوگوں کو درس دے رہے ہیں۔ تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ...
    اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور پرائم منسٹری یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف پاکستانی قوم کو بڑی خوش خبری سنائیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں چئیرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ شکر الحمداللہ رب العالمین، ‏وزیراعظم شہباز شریف پاکستانی قوم کو بڑی خوش خبری سنائیں گے۔  انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے گزشتہ ڈھائی سال میں جو کامیابیاں سمیٹی ہیں، اب وہ وقت آ گیا ہے کہ اُن کا فائدہ قوم تک منتقل کیا جائے۔ رانا مشہود احمد خان نے وضاحت کیے بغیر اس حوالے سے مزید کہا...
    باغوں میں بہار ہے ،ہرگلے میں ہار ہے، چہروں پر نکھار ہے یعنی سب کچھ گل ہے ،گلزار ہے، سکون ہے ،قرار ہے ہرگھر میں تہوار ہے اوریہ کوئی اورمقام نہیں ہے بلکہ ہمارے پیارے پیارے نکھرے صوبے خیبر پختون خوا کا ہردر ودیوار ہے ۔ امن وامان ہے دارالامان ، تعمیرات ہیں عالی شان، تعلیمات میں ہائی فائی، صحت میں واہ واہ ، روزگار میں بے مثال، رہائش میں کمال اور صفائی میں بے مثال، مطلب یہ کہ ہرطرف سے جلال وجمال۔اور یہ ہم نہیں کہہ ر ہے، اخبارات کہہ رہے ہیں، بیانات کہہ رہے ہیں، اشتہارات کہہ رہے ہیں اوربڑے بڑے صادرات کہہ رہے ہیں، سہولیات،ضروریات، آسائشات کہہ رہی ہیں ، اب اگر ہمیں نظر نہیں آرہا تو...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب کے دوران یوم آزادی کے موقع پر نئے تجارتی محصولات کے نفاذ کا اعلان کیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان اقدامات کے ذریعے امریکا ایک نئے سنہری دور کا آغاز کرے گا اور اب وقت آگیا ہے کہ امریکہ کو اقتصادی طور پر خوشحال بنایا جائے۔ ٹرمپ کے مطابق ان نئے ٹیرف کی مدد سے امریکا میں غیر منصفانہ تجارتی تعلقات کو ختم کیا جائے گا، خاص طور پر ان ممالک کے ساتھ جنہوں نے امریکی صنعتوں کو نقصان پہنچایا ہے۔ مزید پڑھیں: امریکی ٹیرف سے دنیا تجارتی جنگ کے دہانے پر پہنچ گئی تاہم تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ ان اقدامات سے عالمی...
    جیکب آباد میں ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ہم عید الفطر کو غزہ اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے نام کرتے ہیں۔ جنہیں اسرائیل غاصب نے مسلسل اپنے ظلم اور بربریت کا نشانہ بنایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو چاہئے کہ جیکب آباد کے امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنائیں اور ڈاکو راج کا خاتمہ کرے۔ جیکب آباد میں جاری بدامنی کے خلاف 6 اپریل کے احتجاجی دھرنے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ میں میں جیکب آباد کے معززین اور سیاسی و سماجی...
    دریائے سندھ پر 6 کینالز نکالنے کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی جانب سے سندھ کے مختلف اضلاع میں مشعل بردار ریلیاں نکالی گئیں، جس میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔لاڑکانہ، میروخان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ کسی کو سندھ کے لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے نہیں دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کینال منصوبہ سندھ کے خلاف سازش ہے، وفاقی حکومت کینال منصوبے سے دستبرداری کا اعلان کرے۔ادھر ٹنڈوالہ یار اور سکھر میں بھی دریائے سندھ سے 6 کینالز نکالنے کے خلاف پیپلز پارٹی کی مشعل بردار ریلیاں نکالی گئیں۔ سکھر میں نکالی گئی ریلی سے ترجمان سندھ حکومت اور میئر بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ نے خطاب کیا اور...
    گرفتار سب انسپکٹر محمد عرس سولنگی ملیر کینٹ تھانے میں تعینات تھا، گرفتار سب انسپکٹر کے قبضے سے تھانہ شاہراہِ فیصل کی حدود سے چھینی گئی گاڑی برآمد ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں اے وی ایل سی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزمان سے تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور گرفتار ملزمان کے سہولت کار پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی بشیر احمد بروہی نے کہا کہ گرفتار سب انسپکٹر محمد عرس سولنگی ملیر کینٹ تھانے میں تعینات تھا، گرفتار سب انسپکٹر کے قبضے سے تھانہ شاہراہِ فیصل کی حدود سے چھینی گئی گاڑی برآمد ہوئی۔ ترجمان اے وی ایل سی پولیس نے کہا کہ پولیس اہلکار گرفتار ملزمان سے تفتیش کے دوران انکشاف پر گرفتار کیا گیا،...
    ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمینٹ کے ساتھ غیر رسمی مذاکرات کو جاری رکھنے کی رضا مندی کا اظہار کیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور اسٹیبلسمنٹ میں اعتماد کا فقدان ہے خصوصی ملاقات کے بعد ابھی تک اعتماد سازی کی کوئی فضا قائم نہ ہوسکی۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے ساتھ علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر سیف کی خصوصی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ آج کی اڈیالہ جیل میں ہونے والی ملاقات کھلے ماحول میں فری ٹائم کے ساتھ کرائی گئی، اس کے علاوہ علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ون آن ون ملاقات بھی ہوئی۔ ذرائع کے...
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 02 اپریل 2025ء ) مرکزی رہنماء پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا ہے کہ جعلی حکومت نے عمران خان پر ظلم وجبر کے تمام حربے آزما لیے لیکن انہیں جھکا نہیں سکے، جعلی حکمرانوں کو اپنی ناجائز حکومت کی فکر لاحق ہے کیونکہ انہیں یقین ہے کہ جس دن عمران خان رہا ہوگا، وہی ان کی اقتدار کا آخری دن ہوگا۔ انہوں نے ایکس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ جعلی حکومت نے عمران خان پر ظلم و جبر کے تمام حربے آزما لیے، لیکن الحمدللہ وہ انہیں جھکا نہیں سکے۔ جعلی حکمرانوں کو اپنی ناجائز حکومت کی فکر لاحق ہے کیونکہ انہیں یقین ہے کہ جس دن...
    کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی کوئٹہ اعتزاز گورایہ، ڈی سی سعد بن اسد اور ترجمان شاہد رند نے کہا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کارکنوں کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا۔ احتجاج سب کا حق ہے، مگر فیصلہ ہم کرینگے کہ کہاں احتجاج ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی آئی جی کوئٹہ اعتزاز گورایہ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسد اور بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے کہا ہے کہ احتجاج ہر شہری کا حق ہے، مگر یہ فیصلہ ہم کرینگے کہ احتجاج کہاں ہوگا۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے اراکین کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ اختر مینگل سے مذاکرات جاری ہیں، اس حوالے سے مذاکرات کی کامیابی تک...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 02 اپریل 2025ء) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے لاپتہ افراد کے بحران پر قابو پانے کے لیے عالمی سطح پر فوری اقدامات کے لیے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے عزیزوں کی گمشدگی کا دکھ دل سے کبھی محو نہیں ہوتا اور کسی بھی فرد کے لیے یہ بہت بڑی تکلیف ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں لاپتہ افراد کے مسئلے پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ لوگوں کے لیے اپنے گمشدگہ پیاروں کی اطلاع نہ ہونے اور انہیں انصاف کی فراہمی کے بغیر تکلیف کا یہ سلسلہ آئندہ نسلوں تک جاری رہتا ہے۔ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ لوگوں کو...
    سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ یہ آئین کے آرٹیکل 26 کی براہ راست خلاف ورزی ہے، جو مذہبی اقلیتوں کو اپنے مذہبی اداروں کو سنبھالنے کے حق کی ضمانت دیتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ہند کے صدر سید سعادت اللہ حسینی نے وقف ترمیمی بل پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے ایک انتہائی قابل مذمت اقدام قرار دیا ہے جو مسلمانوں کے خلاف قانونی اعتبار سے امتیازی سلوک کی راہ ہموار کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس بل میں وقف ایکٹ 1995 کی اہم دفعات کو منسوخ کرنے کی کوشش کی گئی ہے، جو پہلے مسلمانوں کو دوسرے مذہبی برادریوں کی طرح کے حقوق دیتے تھے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ہندوستان...
    اسلام آباد:  وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ایکس پر پیغام میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کل پاکستانی قوم سے خطاب میں انشا ء اللہ خوشخبری سنائیں گے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ 2022 سے اب تک کی محنت کا ثمر اور اللہ کے کرم کا نتیجہ ہو گا، مسلم لیگ ن اور اتحادی قومی خدمت کو اپنا فرض اولین سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ تعمیرو ترقی اور معاشی بحالی کا یہ سفر جاری و ساری رہے گا، پاکستان زندہ باد۔ Post Views: 2
    مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کا کہنا ہے کہ اس بل سے وقف املاک پر سرکاری اور غیرسرکاری سطح پر غیرقانونی دعوؤں میں اضافہ ہوجائے گا، جس سے کلکٹر اور ضلع مجسٹریٹ کیلئے انہیں ضبط کرنا آسان ہوجائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وقف ترمیمی بل 2024 آج پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ مسلسل اس بل کی مخالفت کررہا ہے۔ مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا فضل الرحیم مجددی نے پریس کانفرنس کرکے کہا کہ یہ بل پہلے سے زیادہ قابل اعتراض ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسے ایک منصوبہ بندی کے ساتھ لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بل کی مخالفت میں 5 کروڑ ای-میل حکومت کو موصول ہوئیں لیکن کسی...
      اسلام آباد: مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور پرائم منسٹری یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف پاکستانی قوم کو بڑی خوش خبری سنائیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں چئیرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ شکر الحمداللہ رب العالمین، ‏وزیراعظم شہباز شریف پاکستانی قوم کو بڑی خوش خبری سنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے گزشتہ ڈھائی سال میں جو کامیابیاں سمیٹی ہیں، اب وہ وقت آ گیا ہے کہ اُن کا فائدہ قوم تک منتقل کیا جائے۔ رانا مشہود احمد خان نے وضاحت کیے بغیر اس حوالے سے مزید کہا کہ ایک ایسا انقلابی...
    کوئٹہ: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کوئٹہ اعتزاز گورایہ نے بلوچ یک جہتی کونسل (بی وائی سی) پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج کے حوالے سے کہا ہے کہ جب ان کی جانب سے توڑ پھوڑ کی گئی، املاک کو نقصان پہنچایا گیا اور بینک لوٹنے کی کوشش کی گئی تو کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کوئٹہ اعتزاز گورایہ نے ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد کے ساتھ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملے میں ہلاک ہوئے افراد کی لاشیں وصول کرنے کا پہلا حق ورثا کا ہے، بی ایل اے دہشت گردوں کو ہیرو بنانے میں مصروف ہے جبکہ بلوچ...
    جہلم: بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کی پچھلے دنوں اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات ہوئی ہے جس میں باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی تھی کہ میسج باہر نا آئیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملاقاتیں ہونا یا نا ہونا ایک روٹین کی بات ہے، آج بھی جن لوگوں نے عمران خان سے ملاقاتیں کی ہیں، بانی پی ٹی آئی کا پیغام آج بھی باہر نہیں آیا- فیصل چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے، میرا تعلق بانی پی ٹی آئی سے ہے جب کہیں گئے میں وکالت کرونگا، خان صاحب کی رہائی میں جتنی دیر ہو گی ملک...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 اپریل 2025ء) اسرائیل کی جانب سے غزہ کی مکمل ناکہ بندی کو آج دو اپریل بروز بدھ ایک ماہ مکمل ہونے پر جنگ سے تباہ حال اس ساحلی پٹی میں عالمی ادارہ خوراک (ڈبلیو ایف پی) کے تحت چلنے والی تمام بیکریاں بند ہو گئی ہیں۔ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ڈبلیو ایف پی کی جانب سے منگل کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے، ''غزہ میں ڈبلیو ایف پی کے تعاون سے چلنے والی تمام 25 بیکریاں ایندھن اور آٹے کی کمی کی وجہ سے بند ہو گئی ہیں۔‘‘ اس بیان میں مزید کہا گیا ہے، ''اگلے دو دنوں میں کھانے کے آخری پارسل تقسیم کر دیے...
    تنظیم ائمہ مساجد کے صدر نے مجوزہ وقف ترمیمی بل پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے وقف قوانین میں تبدیلیاں وقف املاک کی حرمت کیلئے خطرہ بن سکتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وقف ترمیمی بل، جو آج بھارتی پارلیمنٹ میں پیش ہوئی، پر جموں و کشمیر کے مسلم رہنماؤں نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اس بل کے پاس ہونے کے بعد ملک بھر میں "میانمار جیسی مسلم کش صورتحال" کا خدشہ ظاہر کیا ہے وہیں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے وابستہ جموں کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے اس بل کو مسلمانوں کی بہتری کے لئے...
    اسرائیل کی جنگ بندی کے باوجود غزہ پر جاری تازہ بمباری کی وجہ بتاتے ہوئے وزیردفاع نے اپنے جارحانہ مذموم عزائم کھل کر بتادیئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے اعلان کیا کہ غزہ کے جنوبی علاقوں میں فوجی کارروائیوں میں اضافہ کر رہے ہیں۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ فوج مزاحمت کاروں اور ان کی بنیادی ڈھانچے کو صفحہ ہستی سے مٹانے اور غزہ کے "وسیع علاقے" پر قبضے کے لیے کارروائی کریں گے۔ وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے بتایا کہ غزہ کے جنوبی علاقوں کو کلیئر کروا کر اسے سیکیورٹی زونز میں شامل کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے علاقے رفاہ میں ایک اور ڈویژن تعینات کی ہے جس کا مقصد حماس کے خلاف آپریشن کو تیز...
    پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر نے کہا کہ اگر ملک کے لوگ چاہتے ہیں کہ بھارت میانمار نہ بنے یا کشمیری پنڈتوں کیساتھ جو ہوا وہ کسی اور کیساتھ نہ ہو، تو انہیں آواز اٹھانی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ میں وقف ترمیمی بل پیش کئے جانے کے بعد جموں و کشمیر کی تقریباً سبھی غیر بھاجپا سیاسی جماعتوں نے اس کے خلاف متحد ہو کر احتجاج کیا ہے۔ حکمران جماعت نیشنل کانفرنس (این سی) نے کہا ہے کہ اس کے ارکان پارلیمنٹ اس بل کی سختی سے مخالفت کریں گے، جبکہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے اسے مسلمانوں کے خلاف سازش قرار دیا ہے۔ پی ڈی پی کی صدر اور جموں کشمیر کی سابق وزیراعلٰی محبوبہ مفتی نے...
    اوپن اے آئی کے سربراہ سیم آلٹمین کے مطابق اے آئی امیج جنریشن کا نیا فیچر جاری کرنے کے بعد چیٹ جی پی ٹی ریکارڈ نمو کر رہی ہے۔ اے آئی اسسٹنٹ (جو اب ایپ کے فری صارفین کے لئے دستیاب ہے) اپنے جی پی ٹی -4 او کے لئے ’بِبلیکل ڈیمانڈ‘ کے درمیان ایک گھنٹے میں 10 لاکھ نئے صارفین کا اضافہ کر رہا ہے۔آلٹمین نے پیر کے روز ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ26 ماہ قبل چیٹ جی پی ٹی کی لانچ سب سے خوفناک وائرل لمحات میں سے ایک تھا، اور ہم نے پانچ دنوں میں 10 لاکھ صارفین کا ایڈ کیے تھے۔ ہم نے ایک گھنٹے میں 10 لاکھ صارفین کا اضافہ کیا۔ اوپن اے...
    ڈی آئی جی اعتزاز احمد گورایا -  فوٹو: فائل ڈی آئی جی کوئٹہ اعتزاز احمد گورایہ کا کہنا ہے کہ ریاست کی طرف سے اجازت نہیں کہ سرکاری اور عوامی املاک کو نقصان پہنچایا جائے، احتجاج حق ہے، مگر عوامی گزرگاہ کو بند کرنا، املاک کو نقصان پہنچانا کسی کا حق نہیں۔ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی کوئٹہ کا کہنا تھا کہ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ٹرین حملے کے بعد آپریشن میں دہشت گردوں کو مارا گیا، پانچ لوگوں کی لاشیں سول اسپتال لائی گئیں۔انہوں نے کہا کہ لاشوں کی شناخت اور لینے کا حق ورثاء کا ہے، بی وائی سی کے لوگ اسی رات لاشیں لینے پہنچے، اسپتال انتظامیہ...
    سابق وزاعظم و پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور ان کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹرسیف نے ملاقات کی۔ علی امین گنڈاپور اور بیرسٹرسیف کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ڈھائی گھنٹے جاری رہی جس میں سیاسی صورتحال اور پارٹی امورپر گفتگو ہوئی۔ علی امین گنڈا پور کی ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصے کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے۔ دوسری جانب اڈیالا جیل کے اطراف سکیورٹی سخت اور اضافی نفری بھی تعینات ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ٹی آئی رہنماؤں نے عمران خان سے جیل میں ملاقات کی تھی۔
    اسلام آباد :صدر مملکت آصف علی زرداری کے پرسنل فزیشن ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ مختلف ٹیسٹوں کے بعد اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ صدر مملکت کورونا میں مبتلا ہیں اور انہیں اس وقت آئیسولیشن میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماہرین کی ایک ٹیم ان کی دیکھ بھال کر رہی اور صدر مملکت کی حالت بہتر ہے۔ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے آصف علی زرداری کی صحتیابی کے لیے نیک تمناوں کااظہارکیا۔ وزیراعظم نے صدر مملکت کی صحت سے متعلق تشویش کااظہارکیااور ان کی جلد شفایابی کی دعا کی ۔انہوں نے کہاکہ صدر آصف علی زرداری کی جلد صحتیابی کے لیے قوم دعا کرے ، وزیراعظم نے صدر مملکت کو بہترین طبی...
    کوئٹہ: ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کوئٹہ اعتزاز گورایا نے کہا ہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) والے بی ایل اے کے دہشت گردوں کی میتیں لینے پہنچ گئے اور خود کو ان میتوں کا وارث کہا۔ بی وائی سی والے عملے کو مارپیٹ کر لاشیں لے گئے۔ کہا احتجاج کے نام پر شہر میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ عوام فیصلہ کرے کہ بی ایل اے کے وارث کون ہوسکتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد نے کہا کہ سب کو پرامن احتجاج کا حق ہے، لیکن کسی کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز احمد گورایہ اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
    بیجنگ :امریکہ، یورپی یونین، جاپان اور چند اور ممالک نے تائیوان جزیرے کے ارد گرد چائنا پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ مشقوں اور تربیت پر تبصرہ کرتے ہوئے چین کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔اس حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے 2 اپریل کو رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ مذکورہ تنقید حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے،جس کی چین سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ تائیوان کا مسئلہ خالصتاً چین کا داخلی معاملہ ہے جس میں کسی غیر ملکی مداخلت کی گنجائش نہیں ہے اور آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو نقصانات علیحدگی پسندوں کی سرگرمیوں اور بیرونی قوتوں کی ملی بھگت...
    بیجنگ :چین کے وزیرخارجہ وانگ ای نے دورہ روس کے دوران ” رشیا ٹوڈے “بین الاقوامی میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیا۔بد ھ کے روزانٹرویو کے دوران یوکرین بحران کو حل کرنے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پیش کردہ نئی تجویز اور روس -امریکہ رہنماوں کی ٹیلی فونک بات چیت کے حوالےسے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وانگ ای نے کہا کہ یوکرین بحران چار سال سے جاری ہے، جسے سرد جنگ کے بعد سب سے بڑا جغرفیائی تنازعہ قرار دیا گیا ہے۔ تنازعہ کے پہلے دن سے ہی چین نے مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل کی وکالت کی ہے اور امن کے لیے کیے جانے والے تمام اقدامات کی حمایت کی ہے۔ یہ موقف بین الاقوامی برادری...
    بیجنگ :چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے روس کے سرکاری دورے کے دوران “رشیا ٹوڈے” انٹرنیشنل میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیا ۔بد ھ کے روزچین امریکہ تجارتی جنگ اور چین کی جانب سے امریکی اشیاء پر مزید محصولات کے حوالے سے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے وانگ ای نے کہا کہ ہر ملک کو ترقی کے عمل میں مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ہر ملک کے اپنے جائز خدشات ہوتے ہیں لیکن مسائل کے حتمی حل کی چابی دوسروں کے پاس نہیں بلکہ اپنے ہاتھوں میں ہونی چاہئے۔ اپنے اندر وجوہات تلاش کرنے کے بجائے امریکہ نے اپنی ذمہ داریوں سے آنکھیں چرائی ہیں، اور خواہ مخواہ دوسرے ممالک پر محصولات عائد کیے ہیں، اور یہاں...