سابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا نے خیبرپختونخوا کی موجودہ کابینہ میں شمولیت سے معذرت کرلی۔

نجی ٹی وی کے مطابق تیمور جھگڑا نے کرپشن الزامات کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ میں شامل ہونے کا شوق نہیں، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو بانی عمران خان نے شامل کرنے کو کہا تھا، وزیر اعلیٰ نے کابینہ میں شمولیت کو پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی سے کلیئرنس سے مشروط کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سوالنامے میں صرف ماضی کے بارے میں 24 منفی تاثر والے سوالات پوچھے گئے ہیں، سوالنامے میں کابینہ کا رکن بننے کے بارے کوئی چارج شیٹ نہیں، صرف سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

تیمور سلیم جھگڑا نے خط کے جواب میں مزید کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جانب سے کرپشن کے الزامات پر بےحد مایوسی ہوئی، میری تمام تر کوششیں بانی کی رہائی اور 8 فروری کو مینڈیٹ چوری کے خلاف جاری رہے گی۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کابینہ میں

پڑھیں:

36 ارب کی خورد بردکا الزام، پی ٹی آئی احتساب کمیٹی نے تیمور جھگڑا سےجواب طلب کرلیا

 

پشاور: پی ٹی آئی احتساب کمیٹی ( انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی) نے سابق صوبائی وزیرخیبر پختونخوا تیمور جھگڑا سے 36 ارب روپے کی خورد برد اور رشتے داروں کی تقرریوں کے الزام پر چھان بین شروع کردی۔
کمیٹی نے تیمور جھگڑا کو محکمہ صحت اور خزانہ میں مبینہ کرپشن اور بےقاعدگیوں سے متعلق سوالنامہ بھیج دیا۔
سوالنامے میں کہا گیا ہےکہ بطور وزیر خزانہ آپ کے دور میں صوبہ کئی بار تقریباً دیوالیہ ہوا۔ پنشن، گریجویٹی کی مد میں پڑے پیسوں میں سے 36 ارب روپے نکالےگئے، محکمہ صحت سے جاری رقوم کی چھان بین محکمہ خزانہ سے نہیں کرائی گئی۔
احتساب کمیٹی نےکہا ہےکہ محکمہ خزانہ میں بڑی تعداد میں تقرریاں کی گئیں جن میں کچھ آپ کے رشتہ دار بھی تھے، محکمہ خزانہ آپ کے دور میں مسلسل مقروض رہا، صحت کارڈز میں ایسے اسپتالوں کا بھی انتخاب کیا گیا جو معیار پر پورا نہیں اترتے تھے، کورونا کے دوران یو این کی دی گئی مشینری استعمال میں نہیں لائی گی، محکمہ صحت وائرس کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہا۔
سوالنامے میں یہ بھی کہا گیا کہ آپ کا پرائیویٹ سیکرٹری سابق افغان شہری اور ان کا خاندان پشاور میں ہنڈی کےکاروبار میں ملوث ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • تیمور جھگڑا اور علی امین گنڈاپور میں جھگڑا کیا ہے؟
  • سابق وزیر خزانہ کے پی کے تیمور جھگڑا نےاپنی ہی پارٹی کی صوبائی حکومت پر سوالات اٹھا دیے
  • 36 ارب روپے کی کرپشن ؛پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی کا اپنےسابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا سے جواب طلب
  • 36 ارب کی خورد بردکا الزام، پی ٹی آئی احتساب کمیٹی نے تیمور جھگڑا سےجواب طلب کرلیا
  • سوال نامہ منفی اور سیاسی بدنیتی پرمبنی ہے: تیمور جھگڑا
  • تیمور جھگڑا سے کرپشن کی چھان بین، سوالنامہ بھجوا دیا گیا
  • پی ٹی آئی احتساب کمیٹی نے سابق وزیر خزانہ تیمور جھگڑا سے 13 الزامات پر جواب طلب کرلئے
  • پی ٹی آئی احتساب کمیٹی نے سابق وزیر خزانہ تیمور جھگڑا سے 13 الزامات پر جواب طلب کرلیے
  • بانی پی ٹی آئی سے وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ملاقات