Daily Ausaf:
2025-04-03@11:22:23 GMT

چیٹ جی پی ٹی کے نئے فیچر نے تہلکہ مچا دیا

اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT

اوپن اے آئی کے سربراہ سیم آلٹمین کے مطابق اے آئی امیج جنریشن کا نیا فیچر جاری کرنے کے بعد چیٹ جی پی ٹی ریکارڈ نمو کر رہی ہے۔

اے آئی اسسٹنٹ (جو اب ایپ کے فری صارفین کے لئے دستیاب ہے) اپنے جی پی ٹی -4 او کے لئے ’بِبلیکل ڈیمانڈ‘ کے درمیان ایک گھنٹے میں 10 لاکھ نئے صارفین کا اضافہ کر رہا ہے۔آلٹمین نے پیر کے روز ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ26 ماہ قبل چیٹ جی پی ٹی کی لانچ سب سے خوفناک وائرل لمحات میں سے ایک تھا، اور ہم نے پانچ دنوں میں 10 لاکھ صارفین کا ایڈ کیے تھے۔ ہم نے ایک گھنٹے میں 10 لاکھ صارفین کا اضافہ کیا۔

اوپن اے آئی نے کہا کہ اس نے چیٹ جی پی ٹی کے تازہ ترین فیچر کو ’نہ صرف خوبصورت بلکہ مفید‘ کے طور پر ڈیزائن کیا ہے ، جس سے لوگ انتہائی تفصیلی تصاویر کے ساتھ ساتھ لوگو اور تصاویر تیار کرسکتے ہیں۔

اوپن اے آئی کے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا گیا کہ ’جی پی ٹی 4 او امیج جنریشن متن کو درست طریقے سے پیش کرنے، اشارے پر عمل کرنے اور 4 او کے بنیادی علم کی بنیاد اور چیٹ کے سیاق و سباق سے فائدہ اٹھانے میں مہارت رکھتی ہے- جس میں اپ لوڈ کی گئی تصاویر کو تبدیل کرنا یا انہیں بصری ترغیب کے طور پر استعمال کرناشامل ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: چیٹ جی پی ٹی اے ا ئی

پڑھیں:

کوئٹہ، موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل

بعض صارفین کا کہنا ہے کہ انکی موبائل سروسز معطل ہیں، جبکہ بعض صارفین کیلئے انٹرنیٹ سروسز چند گھنٹے بحال اور چند گھنٹے بند ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت متعدد اضلاع میں انٹرنیٹ سروسز کی آنکھ مچولی کا کھیل جاری ہے۔ کوئٹہ کے متعدد صارفین نے شکایات کی ہیں کہ انٹرنیٹ سروسز بند کر دیئے گئے ہیں، جبکہ بعض نیٹ ورکس کی انٹرنیٹ سروسز چند گھنٹے بحال اور چند گھنٹے بند ہیں۔ صارفین کی جانب سے گزشتہ دو دن سے یہی شکایات ہیں۔ دوسری جانب ترجمان حکومت بلوچستان کے ایک بیان میں کہا گیا کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پی ایس ایل ترانہ ریلیز؛ لیکن۔۔ شائقین کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں ناکام
  • نیو یارک ٹائمز کی تہلکہ خیز رپورٹ، بھارت، روس کو حساس ٹیکنالوجی و اسلحہ فراہم کرنے والا سپلائر نکلا
  • کشمور: کسٹم چیک پوسٹ پر ڈاکوؤں کا حملہ، انسپکٹر سمیت تین افراد اغوا
  • چیٹ جی پی ٹی صارفین کے لیے بری خبر
  • کوئٹہ، موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل
  • ثناء جاوید اور شعیب ملک نے میٹھی عید پر تصویریں شیئر کر کے مداحوں کی عید مزید میٹھی بنادی
  • شاہد آفریدی نے ’فیملی ٹائم‘ کی تصاویر شیئر کردیں
  • شکاگو میں پاکستانی قونصل جنرل طارق کریم کی رہائش گاہ پر شاندار عید اوپن ہاؤس میگا ایونٹ کا انعقاد
  • سلمان خان کی ایکشن فلم سکندر باکس آفس پر تہلکہ مچانے میں ناکام