تمام آبادی کا علاج نہیں کرسکتے ٹیلی میڈیسن پرجانا چاہیے، مصطفیٰ کمال
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
وفاقی وزیرصحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ تمام آبادی کا علاج نہیں کرسکتے جدید دنیا کو سامنے رکھ کر ٹیلی میڈیسن پر جانا چاہیے۔
اسلام آباد میں پمز اسپتال کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیرصحت مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ بنیادی مرکز صحت نہ ہونے کے باعث لوگ بڑے اسپتالوں کا رخ کرتے ہیں۔ گھر کی دہلیز پر دوا اور ڈاکٹر مہیا کرنا ہے۔ تمام آبادی کا علاج نہیں کرسکتے جدید دنیا کو سامنے رکھ کر ٹیلی میڈیسن پرجانا چاہیے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ 2.
مزید پڑھیں: اصل مسئلہ ملکی معیشت کے خراب ہونے کا ہے مصطفی کمال
وفاقی وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ صحت کا شعبہ اللہ کی مخلوق سے منسلک ہے۔ انسان جب تکلیف میں ہوتا ہے تو اسپتالوں کی طرف آتا ہے۔ غریب سرکاری اسپتالوں میں آتا ہے جبکہ امیر پرائیوٹ اسپتال جا سکتے ہیں۔
دوسری جانب پمز کے دورے میں مریضوں نے وزیر صحت کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیئے۔ ایک مریض نے کا کہنا تھا کہ یہاں میڈیسن نہیں مل رہی اور بیڈ میسر نہیں ہیں۔ گزشتہ ماہ ایکسرے کی فلمز ختم تھیں مریضوں کو پرائیویٹ لیبارٹریوں کے چکر لگوائے گئے۔
ایک شخص نے کہا کہ میرا بھائی زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے آئی سی یو میں بیڈ نہیں مل رہا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز نے رانا عمران سکندر نے کہا کہ کینسر کے مریض کو آئی سی یو میں بیڈ نہیں دے سکتے۔ مصطفیٰ کمال نے مریضوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی حب کے وڈیرہ عابد موٹک گوٹھ میں عوام سے ملاقاتیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے حب کے وڈیرہ عابد موٹک گوٹھ اور میر ہاؤس وندر مختلف طبقہ فکر کے افراد سے ملاقات کی ۔جام کمال خان سونمیانی ڈامب میں مرحوم عبداللہ گاڑہ ہاؤس بھی گئے اور لوگوں سے ملاقات کی۔اوتھل میں جام کمال خان کی آمد پر عوام کی بڑی تعداد نے عید کی مبارکباد پیش کی۔(جاری ہے)
انہوں نے بیلہ جام پیلس شریش پٹ میں مختلف افراد سے ملاقاتیں کیں اور عید کی مبارکباد دی ۔ وفاقی وزیر تجارت نے ایم پی اے نوابزادہ میر زرین خان مگسی سے جام پیلس بیلہ میں ملاقات کی ۔آواران کے وفد نے میر یوسف میروانی کی قیادت میں جام کمال خان سے ملاقات کی اور عید کی مبارکباد دی ۔جام کمال خان کی جانب سے عوام کو عید کی مبارکباد اور خوشحالی کی دعائیں دی گئیں۔