اسلام آباد: مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور پرائم منسٹری یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف پاکستانی قوم کو بڑی خوش خبری سنائیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں چئیرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ شکر الحمداللہ رب العالمین، ‏وزیراعظم شہباز شریف پاکستانی قوم کو بڑی خوش خبری سنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے گزشتہ ڈھائی سال میں جو کامیابیاں سمیٹی ہیں، اب وہ وقت آ گیا ہے کہ اُن کا فائدہ قوم تک منتقل کیا جائے۔
رانا مشہود احمد خان نے وضاحت کیے بغیر اس حوالے سے مزید کہا کہ ایک ایسا انقلابی ریلیف پیکج جو پاکستان کے ہر گھر کی خوش حالی یقینی بنائے گا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

سندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے: وزیراعظم

 وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا، وزیراعظم نے گورنر سندھ کو عیدالفطر کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔گورنر سندھ نے بھی وزیراعظم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی، اس موقع پر ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیااس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے، صوبہ سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف کی وزیراعظم کو ہر حال میں بلوچستان میں امن قائم کرنے کی ہدایت
  • سابق ٹیسٹ کرکٹر فاروق حمید انتقال کرگئے، وزیراعظم، چیئرمین پی سی بی کا اظہار تعزیت
  • آج عید کے موقع پر عوام کو ایک ادنیٰ سی خوش خبری سنانے آیا ہوں، وزیراعظم
  • شہباز شریف آج قوم سے خطاب میں خوشخبری سنائیں گے: خواجہ آصف
  • شہباز شریف کل قوم سے خطاب میں خوشخبری سنائیں گے، خواجہ آصف
  • وزیراعظم پاکستانی قوم کو بڑی خوش خبری سنائیں گے، چیئرمین یوتھ پروگرام
  •  وزیراعظم کا بلاول بھٹو کو ٹیلی فون، نیک خواہشات کا اظہار
  • سندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے : شہباز شریف
  • سندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے: وزیراعظم