وزیرِ اعلیٰ پنجاب کونسی نہر بند کر کے نئی نہر کو پانی دینگی؟ چوہدری منظور حسین
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری منظور حسین—فائل فوٹو
پی پی پنجاب کے رہنما چوہدری منظور نے کہا ہے کہ پانی کی تقسیم حساس مسئلہ ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی صوبہ پنجاب کے رہنما چوہدری منظور نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پانی پر بھارت اور پاکستان کے درمیان مسئلہ ہے، وزیرِ اعلیٰ پنجاب بتائیں آپ کونسی نہر بند کر کے نئی نہر کو پانی دیں گی، آپ شیخوپورہ کا پانی کاٹیں گی، سیالکوٹ کا کاٹیں گی کہاں کا کاٹیں گی؟ پانی تو سسٹم میں اتنا ہی ہے نا، آپ نے 4 ہزار کیوسک سے اوپر پانی دینا ہے اس نہر کو تو کہاں سے کاٹ کر دیں گی۔
کراچی پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری.
پنجاب کی صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے چوہدری منظور نے کہا ہے کہ یہ لوگ کارپوریٹ فارمنگ کو فروغ دینے کے لیے چھوٹے کسانوں کا قتل کرنے لگے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی یہ نہیں ہونے دے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ آپ اتنے باکمال لوگ ہیں کہ آپ ریورس انجینئرنگ کر رہے ہیں، آپ وہاں پر اسپرنکلز اری گیشن کرنا چاہتے ہیں جو نہر کے پانی سے نہیں ہو سکتی۔
پیپلز پارٹی رہنما نے مزید کہا ہے کہ آپ جہاں کا پانی کاٹیں گے ہم وہاں اُن کے ساتھ کھڑے ہوں گے، آپ ایک نہر بنانا چاہتے ہیں جس کو چولستان کے نام سے یاد کیا جا رہا ہے، آپ پہلے یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ سیلاب کے دنوں میں ہو گا، سیلاب ہوتا کتنے دنوں کے لیے ہے؟
چوہدری منظور نے یہ بھی کہا ہے کہ ایک نان ایشو آپ نے کھڑا کیا ہے، 2 صوبوں کے حالات آپ کے سامنے ہیں، جس صوبے کا ایشو ہے اس سے بات کریں، سسٹم میں پانی موجود نہیں ہے، آپ کے پاس پانی کی کمی ہوتی جا رہی ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: چوہدری منظور نے پیپلز پارٹی کہا ہے کہ
پڑھیں:
کینالوں کے خلاف احتجاج کے دوسرے مرحلے کا اعلان، کل سندھ میں مشعل بردار ریلیاں نکالی جائیں گی، نثار کھوڑو
نثار کھوڑو(فائل فوٹو)۔پیپلز پارٹی نے متنازعہ 6 کینالوں کے منصوبے کے خلاف احتجاج کے دوسرے مرحلے کا اعلان کر دیا۔
کراچی سے جاری بیان میں پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا کہ کل سندھ بھر میں احتجاجی مشعل بردار ریلیاں نکالی جائیں گی۔
انہوں نے کہا سندھ بھر کی تحصیل سطح کی تنظیمیں عوامی قوت کے ساتھ مشعل بردار ریلیاں نکالیں، پانی کا مسئلہ ایک دن کے احتجاج کرنے سے حل نہیں ہوگا، کینالز کے مسئلے پر مسلسل احتجاج کر کے دباؤ ڈالنے کی ضرورت ہے۔
پیپلز پارٹی سندھ کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ پانی کا مسئلہ سندھ کے مستقبل اور زندگی کا سوال ہے، 6 کینالوں کا منصوبہ سندھ کے نقصان میں ہے سندھ کے لوگوں کو یہ منصوبہ قبول نہیں ہے۔
نثار کھوڑو نے کہا کینالوں کے خلاف پیپلز پارٹی اور سندھ کے عوام کا احتجاج اپنے حق کے لیے ہے، ہماری پارٹی کینالوں کے خلاف احتجاج جاری رکھ کر اپنا جمہوری حق استعمال کرتی رہے گی۔
انہوں نے کہا جب تک 6 کینالوں کے منصوبے سے دستبرداری کا اعلان نہیں ہوگا احتجاجی تحریک جاری رہے گی، کینال منصوبے کے خلاف سب مل کر جدوجہد کر کے سندھ کی حفاظت کریں گے۔ سندھ کے پانی پر ڈاکہ ڈالا گیا تو مزاحمت کرینگے۔