2025-02-19@06:24:26 GMT
تلاش کی گنتی: 1794

«سرکاری ملازمت کے»:

(نئی خبر)
    سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبہ کی تمام ڈویژنوں میں منافع خوروں کے خلاف موثر کاروائی کامنصوبہ بناتے ہوئے منافع خوروں کے لئے الگ نئے تھانوں کے قیام کا فیصلہ کرلیا۔ سندھ حکومت کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر ضابطے سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت معاون خاص برائے سی ایم آئی آٹی  وقارمہدی اور معاون خاص بیورو آف سپلائی عثمان ہنگورو نے کی۔ اجلاس میں سیکریٹری زراعت سہیل احمد قریشی، ڈی جی بیورو آف سپلائی پرائسزشاکر قیوم خانزادہ، مینیجر لیگل نیشنل فوڈز اور دیگر افسران شریک تھے. اجلاس میں سیکریٹری زراعت سہیل احمد قریشی اور ڈی جی بیورو آف سپلائی کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے سے متعلق بریفنگ دی گئی، وقارمہدی نے کہا کہ سندھ حکومت...
    نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں قومی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر جرنلسٹ فورم کے زیراہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں قومی کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں کشمیری عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا گیا اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی مذمت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق کانفرنس میں سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ نواز کے رہنما مشاہد حسین سید، سابق صدر وزیراعظم آزاد کشمیر سردار یعقوب خان، حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ و سابق وفاقی وزیر مشعال حسین ملک،...
    کھپرو (نمائندہ جسارت) کھپرو 46 محکموں کے ریٹائرڈ ملازمین نے بنیول فنڈ گروپ انشورنس کے پیسے نہ ملنے پر سندھ حکومت کے خلاف کھپرو شہید چوک پر احتجاج کیا ہمارا حق واپس دو کے نعرے ۔ تفصیلات کے مطابق کھپرو 46 محکموں کی ریٹائرڈ ملازمین نے بنیول فنڈ گروپ انشورنس کے پیسے نہ ملنے پر کھپرو شہید چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت استاد مرتضیٰ مری ،استاد جمالی، استاد مجید مری،آرگنائزر استاد خیر محمد مری اور جنرل سیکرٹری میمن شاہ نے سندھ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا بڑی بڑی گاڑیوں کے خریدنے کے پیسے موجود ہیں سندھ حکومت کے خزانے میں مگر ہمارے گروپ انشورنس بنیول فنڈ دینے کے لیے پیسے نہیں ہیں، بینول فنڈ ہمیں دیا جائے...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نےعام انتخابات کو ایک سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں 8 فروری کو احتجاج کی کال دی ہے اور عوام سے ایک بار پھر سڑکوں پر نکلنے کی اپیل کی ہے۔ ‎24 نومبر کے لانگ مارچ کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب پی ٹی آئی ایک بار پھر سڑکوں پر نکلے گی اور عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں: 8 فروری کو کچھ نیا نہیں ہوگا، پرامن احتجاج ہوگا، شیخ وقاص اکرم سابق وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختنوخوا کے تمام ٹکٹ ہولڈرز اور ارکان اسمبلی کو صوابی میں جلسہ کرنے کی ہدایات کی ہیں جبکہ شمالی پنجاب کی تنظیم بھی صوابی...
    شہدادپور کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے دکاندار منشیات کے ڈیلر کے خلاف احتجاج کررہے ہیں
    سرگودھا ،نورٹوانہ پارک کے علاقے میں سیوریج کا پانی جمع ہے
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ورکرز فیڈریشن حیدرآباد ڈویژن کی جانب سے مطالبات منوانے کیلئے اور ملازمین کے بنیادی مسائل حل نہ کئے جانے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے رشید کمبرانی، رافعہ سلطانہ، منیر احمد ،غلام نبی بھلائی، جمال خان لغاری اور شبیر احمد خاصخیلی سمیت دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر رہنمائوں نے کہا کہ سندھ کے سرکاری و نجی ملازمین حکومت کے دہرے عذاب کا شکار ہیں، نجی کارخانوں میں مزدوروں کو میڈیکل سمیت دیگر بنیادی سہولیات میسر نہیں ہیں اور ملازمین کو ان سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے جبکہ سرکاری ملازمین کی اولاد کیلئے روزگار کے دروازے بند کر کے سن کوٹہ اور فوتی کوٹہ ختم کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید...
    لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر شاہد نذیر چوہدری نے کہا ہے کہ آئی ٹی کے شعبے میں نئے مواقع روایتی کاروبار کے سیٹ اپ سے زیادہ فائدہ مند ہیں ،عالمی انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کاروبار ملک کے فری لانسرز کے لیے وسیع مواقع فراہم کرتا ہے۔ اتوار کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی فری لانسرز عالمی سطح پر تیسری پوزیشن کے حامل ہیں اور تقریبا 30 لاکھ آئی ٹی فری لانسر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ٹی فری لانسرز کی تعداد میں ہر سال 100 فیصد کا بتدریج اضافہ ہونا چاہیے کیونکہ عالمی مارکیٹ میں اس شعبے کے ہنر مند افراد کی بہت زیادہ مانگ...
    جناح ٹاؤن یوسی 9 کے کونسلر عابدعلی ایم ڈی واٹر کارپوریشن سے ملاقات کر رہے ہیں
    ماسکو (اے پی پی)روس کے علاقے پرائموری کے نائب گورنر اور ٹائیگر رضاکار یونٹ کے سابق کمانڈر سرگئی ایفریموف ایک جنگی مشن سے واپس آتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق علاقے کے گورنر اولیگ کوزمیاکو نے ایک وڈیو پیغام میں بتایا کہ سرگئی ایفریموف کرسک میں ایک کارروائی کے دوران ہلاک ہوئے ۔
    LOS ANGELES: موسیقی کی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز "گریمی" کے فاتحین کا اعلان کر دیا گیا ہے، جہاں معروف گلوکارہ بیونسے نے اپنے البم کاؤ بوائے کارٹر کے لیے سال 2025 کا البم آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتا۔ یہ بیونسے کے کیریئر کا پہلا البم آف دی ایئر ایوارڈ تھا، حالانکہ وہ اب تک 32 گرامیز اپنے نام کر چکی ہیں۔ لاس اینجلس میں منعقد ہونے والی 67 ویں گریمیز کی تقریب میں 90 سے زائد کیٹیگریز میں ایوارڈز کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر ریاست کیلی فورنیا میں آتشزدگی سے نمٹنے والے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور متاثرین کے لیے فنڈز بھی اکٹھے کیے گئے۔ بیونسے نے ایوارڈ وصول...
    چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے دیگر ہائی کورٹس سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کو ٹرانسفر کیے جانے کے معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ سپریم کورٹ اسلام آباد میں پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کی حلف برداری کی تقریب ہوئی، تقریب کے بعد چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسفر اور سینارٹی کے ایشو کو الگ الگ دیکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز ٹرانسفر کا معاملہ خوشی کی بات ہے،اسلام آباد وفاقی اکائیوں کی علامت ہے، یہ محض ایک ماربل کی سفید عمارت نہیں،جب ہم دور دراز علاقوں میں جاتے ہیں تو وہاں کے جج...
    Pic20-010 KARACHI: Jul20- A health worker administering polio vaccine drops during a polio vaccination door-to-door campaign as resuming the anti-polio vaccination drive in specific parts of the country after a four-month pause due to the coronavirus outbreak in provincial capital. ONLINE PHOTO by Sabir Mazhar لکی مروت : لکی مروت میں مروت قومی جرگہ نے اداروں کی غیرسنجیدگی کے باعث ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ جرگے نے کہا ہے کہ 9 جنوری سے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے 10 ملازمین یرغمال ہیں، لیکن 26 دن گزرنے کے باوجود وفاقی اور صوبائی حکومتیں خاموش ہیں۔ حکام کے مطابق انسداد پولیو مہم کے بائیکاٹ کی وجہ سے 2 لاکھ سے زائد بچوں کے ویکسین سے...
    اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے امریکی سفارت خانے کے پولیٹیکل کونسلر مسٹر زیک ہارکن رائڈر نے ملاقات کی،ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرینہ اور وسیع البنیاد تعلقات موجود ہیں، اور امریکا کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم جز ہیں ، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ قریبی اور مستحکم تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ...
    اویس کیانی : کینسر سے بچاؤ  کے عالمی دن پر  صدر و وزیر اعظم    نے موذی مرض کے خلاف آگہی پیدا کرنے اور کینسر سے لڑنے  کے  عزم اور مرض کی جلد تشخیص اور بہتر سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا کینسر سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نےکہا 4 فروری 2025 کینسر سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر ہم اس موذی مرض کے خلاف آگہی پیدا کرنے اور کینسر سے لڑنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔عالمی سطح پر، کینسر موت کی دوسری بڑی وجہ ہے۔ پاکستان نے کینسر کی تحقیق، علاج اور مریضوں کی دیکھ بھال میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔ طبی سائنس میں پیشرفت، مرض کا جلد...
    مسلم فورم نے کہا کہ ورزش کے نام پر تعلیمی اداروں میں دوسرے مذاہب کے ماننے والوں پر کسی مخصوص ثقافت کی رسم و رواج کو مسلط نہیں کیا جا سکتا، یہ مذہبی آزادی کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست راجستھان میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے 3 فروری کو سوریہ سپتمی کے موقع پر تمام اسکولوں میں "سوریہ نمسکار" کو لازمی قرار دینے کے فیصلے نے ایک بڑا تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔ گزشتہ تعلیمی سیشن میں اسی طرح کا حکم نافذ کرنے کے بعد، بی جے پی حکومت کا مقصد گزشتہ برس 78,974 اسکولوں میں 1.33 کروڑ طلباء کے ذریعہ قائم کردہ عالمی ریکارڈ کو توڑنے کا ہے۔ ریاستی وزیر تعلیم مدن دلاور، جو...
    پشاور میں جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے تحت منعقدہ لیڈرشپ ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی وطن عزیز پاکستان کی سب سے منظم اور جمہوری جماعت ہے، جہاں پر کارکنان کو اظہار رائے کی جتنی آزادی ہے کسی دوسری سیاسی جماعت میں اس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیرالعظیم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی وطن عزیز پاکستان کی سب سے منظم اور جمہوری جماعت ہے، جہاں پر کارکنان کو اظہار رائے کی جتنی آزادی ہے کسی دوسری سیاسی جماعت میں اس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ جماعت اسلامی کے کارکنان کی مسلسل جدوجہد اور لیاقت باغ کے سامنے 14...
    گوا کے شمالی علاقے کے سیولم گاؤں میں ایک کرایہ دار مکان میں تلگو فلم 'کابالی' کے معروف پروڈیوسر کے پی چودھری کی لاش ملی ہے۔  پولیس نے بتایا کہ انجونا تھانے کے سیولم آؤٹ پوسٹ کو موت کی اطلاع موصول ہوئی، اور اس حوالے سے مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں۔  مزید تفصیلات کے بارے میں پولیس نے کہا کہ "تفصیلات مناسب وقت پر شیئر کی جائیں گی"۔ اہم بات یہ ہے کہ 2023 میں سائبرآباد اسپیشل آپریشنز ٹیم نے چودھری کو منشیات کے کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا۔  
    موسیقی کی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز ’گریمی‘ کے فاتحین کا اعلان کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: آسکرایوارڈز 2025 کی نامزدگیوں کا اعلان، فہرست میں بہترین فلمیں اور اداکار کون ہیں؟ امریکی شہر لاس اینجلس میں اتوار کی رات 67 ویں گریمیز کی تقریب منعقد ہوئی جس میں 90 سے زائد کیٹیگریز کے لیے ایوارڈز کا اعلان کیا گیا۔ گریمی ایوارڈز 2025 میں ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کی آگ پر قابو پانے والے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ایوارڈ میں آگ متاثرین کے لیے فنڈز بھی اکٹھے کیے گئے۔ اس سال کا سب سے بڑا ایوارڈ ’البم آف دی ایئر‘ بیونسے کو ان کے البم ’کاؤ بوائے کارٹر‘ کے لیے ملا۔ تقریب میں ’البم...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے سرکاری ملازمین کی سہولت کے لیے سرکاری رہائش گاہوں کے مختص قواعد میں ترامیم کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے سرکاری رہائش مختص کرنے کے قواعد 2025 کا مجوزہ ڈرافٹ تیار کرلیا ہے، وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے سرکاری رہائش مختص کرنے کے قواعد 2025 پر ہوم ورک مکمل کرلیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس نئے مجوزہ قواعد کی منظوری کے لیے سمری وزیراعظم کو بھیجے گی، وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی طرف سے آئندہ ہفتہ تک سمری بھیجے جانے کا امکان ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ ڈرافٹ میں رہائش کی درجہ بندی سے متعلق ترامیم لانے پر غور کیا جارہا...
    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان پارٹی کے انتخابی نشان کا اعلان کردیا۔ شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان مل گیا،الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان’’ گھڑیال ‘‘الاٹ کردیا۔ یاد رہے کہ عوام پاکستان پارٹی نے انٹراپارٹی الیکشن کے نتائج الیکشن کمیشن میں جمع کروائے تھے،الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان پارٹی کے انٹراپارٹی الیکشن کو تسلیم کیا تھا۔ انڈے اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
    کانفرنس میں علامہ سید جواد نقوی نے اس بات پر زور دیا کہ امت کو ایک فکری مغالطے میں مبتلا کیا گیا ہے جس کے مطابق اقتدار میں آنے والا حکمران خود بخود اطاعت کا حق دار بن جاتا ہے اور عوام کا فرض بن جاتا ہے کہ وہ اس کے سامنے سر جھکائیں۔ امام حسین علیہ السلام نے اسی فکری انحراف کا سدباب کرنے کے لیے قیام کیا تاکہ لوگوں کے ذہنوں میں یہ غلط فہمی جڑ نہ پکڑے کہ ظلم و جبر کے ذریعے اقتدار میں آنے والے حکمران کی اطاعت فرض ہو جاتی ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو تحریک بیدارئ امت مصطفی کے زیر اہتمام "حسین سب کا" کانفرنس تحریک بیدارئ امت...
    کانفرنس میں علامہ سید جواد نقوی نے اس بات پر زور دیا کہ امت کو ایک فکری مغالطے میں مبتلا کیا گیا ہے جس کے مطابق اقتدار میں آنے والا حکمران خود بخود اطاعت کا حق دار بن جاتا ہے اور عوام کا فرض بن جاتا ہے کہ وہ اس کے سامنے سر جھکائیں۔ امام حسین علیہ السلام نے اسی فکری انحراف کا سدباب کرنے کے لیے قیام کیا تاکہ لوگوں کے ذہنوں میں یہ غلط فہمی جڑ نہ پکڑے کہ ظلم و جبر کے ذریعے اقتدار میں آنے والے حکمران کی اطاعت فرض ہو جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریکِ بیداریِ امتِ مصطفیٰ کے زیرِ اہتمام "حسین سب کا" کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت علامہ سید جواد...
    لاہور: شہری کو گھر کی دہلیز پر قتل کرنے کا  معاملہ الجھ گیا، پولیس نے پہلی بیوی کو طلاق، پراپرٹی  یا دیگر معاملات کو پیش نظر رکھتے ہوئے تفتیش شروع کردی۔   پولیس کے مطابق سلطان ٹاؤن چوہنگ  کے علاقے میں ایک شخص کو اس کی گاڑی میں  گھر کی دہلیز پر قتل کر دیا گیا  ۔  محمد نوید جمیل گھر کے گیٹ کے قریب پہنچا ہی تھا کہ کار نمبر LE/1212 اپر  نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی، جس سے نوید موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ 15 ایمرجنسی کال ملنے پر پولیس افسران ٹیم کے ہمراہ پہنچے ، جہاں سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ذرائع استعمال کرتے ہوئے واقعے کے شواہد اکٹھے...
     وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے بلوچستان کی ترقی کا سفر جاری و ساری ہے اور شر پسندوں کی بزدلانہ کارروائیاں بلوچستان کی ترقی کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔کوئٹہ میں قلات حملے کے زخمیوں کی عیادت کے بعد امن و امان سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا دہشتگرد بلوچستان کے امن، ترقی اور خوشحالی کے دشمن ہیں، دہشتگرد نہیں چاہتے کہ بلوچستان کے لوگ خوشحال ہوں۔ان کا کہنا تھا بلوچستان کی ترقی کا سفر جاری و ساری رہے گا، شر پسندوں کی بزدلانہ کارروائیاں بلوچستان کی ترقی کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں، بلوچستان کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا بلوچستان میں صحت و تعلیم...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کینیڈا، میکسیکو اور چین کے لیے نئی ٹیرف پالیسی کے اعلان کے بعد عالمی کرپٹو مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے میں آئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ہفتے کی شام سے اب تک عالمی کرپٹو کرنسی مارکیٹ 500 ارب ڈالر کا نقصان اٹھا چکی ہے۔ گلوبل کرپٹو ایم کیپ 14 فیصد تنزلی کے ساتھ 3.49 ٹریلین ڈالر سے 3 ٹریلین ڈالر پر آپہنچی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی کے اعلان کے بعد دنیا بھر میں نئی تجارتی جنگ شروع ہونے کے خدشے کا اظہار کیا جارہا ہے۔ بٹ کوائن جسے مضبوط ترین کرپٹو کرنسی تصور کیا جاتا ہے، ٹیرف پالیسی کے اعلان کے بعد...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 فروری ۔2025 )محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے چند مقامات پر تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، شمال مغر بی بلوچستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے.(جاری ہے) خیبر پختونحوا اور گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے، اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا تاہم شمال مغربی اضلاع...
    کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن نے 45 ایجنٹس کے معطل لائسنس بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔   کسٹمز حکام سے مذاکرات کے پہلے دور کے بعد آل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایجنٹس ایسوسی کے چیئرمین سیف اللّٰہ خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ محکمہ کسٹمز نے 3 روز قبل ایک مقدمہ درج کرکے بغیر شوکاز کے 45 ایجنٹس کے لائسنس معطل کردئیے۔لائسنس بحال نہ کیے گئے تو ہم ہڑتال نہیں اپنا کام بند کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسٹمز اپریزر جی ڈی کلئیر ہونے پر اپنے واٹس ایپ گروپ کے ذریعے پیسوں کا مطالبہ کرتا تھا۔ جی ڈی کلیئرنس کے بعد رشوت کیلئے بلیک میل کیا جاتا تھا جو کہ صرف بھتہ تھا۔اس افسر سے کسٹم ایجنٹس نہیں بلکہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان پارٹی کے انتخابی نشان کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان مل گیا،الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان’’ گھڑیال ‘‘الاٹ کردیا۔ یاد رہے کہ عوام پاکستان پارٹی نے انٹراپارٹی الیکشن کے نتائج الیکشن کمیشن میں جمع کروائے تھے،الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان پارٹی کے انٹراپارٹی الیکشن کو تسلیم کیا تھا۔  رمضان شوگر ملز کیس:شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف فیصلہ محفوظ، 6 فروری کو سنایا جائیگا مزید :
    اسلام آباد ہائی کورٹ ٹرانسفر کے بعد نئے ججز نے کام شروع کر دیا۔جسٹس سرفراز ڈوگر نے 3 کیسز کی سماعت کی۔دورانِ سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے نئے جج کو خوش آمدید کہا۔لاہور ہائی کورٹ سے آنے والے جسٹس سرفراز ڈوگر سینئر پیونے جج کے لیے مخصوص بینچ نمبر ٹو میں شامل ہیں۔اس سے پہلے بینچ ٹو کی سربراہی کرنے والے جسٹس محسن اختر کیانی آج سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے بینچ نمبر تھری کی سربراہی کریں گے۔دوسری جانب صوبوں سے 3 ججز کے اسلام آباد ہائی کورٹ تبادلے پر وکلاء نے جزوی ہڑتال کی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیا۔صدر لاہور ہائی کورٹ بار نے...
    پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کا راج گزشتہ روز بھی بر قرار رہا جس کی وجہ سے موٹروے کئی مقامات سے بند رکھی گئی۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2 لاہور سے ہرن مینار ، ایم 3 فیض پور سے سمندری تک جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 پر بھی ٹریفک کا داخلہ بند رکھا گیا۔حد نگاہ بہتر ہونے پرموٹر وے کو مرحلہ وار کھول دیا گیا ۔
    ‏دیگر صوبوں سے 3 ججوں کے اسلام آباد ہائیکورٹ تبادلے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں وکلا نے ہڑتال کرتے ہوئے مقدمات کی سماعت سے گریز کیا۔ ججز تبادلے کے خلاف ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے آج مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہوا ہے، آج بیشتر مقدمات کی سماعت میں وکلا پیش نہیں ہوئے، صرف لا افسران سمیت سرکاری وکلا عدالتوں میں پیش ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: ججز کا خط بے نتیجہ نکلا، مختلف صوبوں سے 3 ججز کا اسلام آبادہائیکورٹ تبادلہ دوسری جانب ججز کے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ٹرانسفر پر لاہور میں بھی وکلا نے ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وکلا ارجنٹ کیسز کے بعد عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی...
    اوورسیز پاکستانیوں نے وفاقی دارالحکومت کے نئے سیکٹرز میں پلاٹوں کی پہلی خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کی چھوٹ اور پاکستانی روپے میں ادائیگی کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ٹیکس ماہرین نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ خاص طور پر سی ڈی اے سیکٹر سی-14 کی قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے اوورسیز پاکستانیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جلد متوقع رئیل اسٹیٹ اور ہاؤسنگ سیکٹر کے ترقیاتی پیکیج میں اوورسیز پاکستانیوں کو ودہولڈنگ ٹیکس سے استثنیٰ دیا جائے اور انہیں امریکی ڈالر کے بجائے پاکستانی روپے میں ادائیگی کی سہولت فراہم کی جائے۔ سی ڈی اے ذرائع کے مطابق، الاٹیز کی جانب سے امریکی ڈالر میں ادائیگی نہیں کی جا رہی...
    پیکا ایکٹ کا مقصد فیک نیوز کا خاتمہ، سوشل میڈیا کے خطرات کا تدارک کرنا ہے،وزیر اطلاعات WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ کا مقصد فیک نیوز کا خاتمہ اور سوشل میڈیا کے خطرات کا تدارک کرنا ہے۔لاہور میں اے پی پی ایمپلائز یونین پنجاب کی تقریب حلف برداری سے خطاب میں وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پیکا ایکٹ میں دنیا کے بہترین طریقوں کو اپنایا گیا ہے۔ سوشل میڈیا کے خطرات کو روکنے کے لیے یہ ایک اچھا اقدام ہے۔ پیکا ایکٹ کا مقصد فیک نیوز کا خاتمہ اور سوشل میڈیا کے خطرات کا تدارک کرنا ہے۔عطا اللہ تارڑ کا مزید کہنا...
    معروف ارب پتی ایلون مسک نے امریکہ کی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (USAID) کو ”مجرمانہ تنظیم“ قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف کھلی جنگ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب مسک کی سرکاری ٹاسک فورس اور یو ایس ایڈ حکام کے درمیان واشنگٹن میں ایک تنازعہ پیدا ہوا، جس کے نتیجے میں دو اعلیٰ سیکیورٹی افسران کو معطل کر دیا گیا۔ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسک کو ڈیپاٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی (DOGE) کا سربراہ مقرر کیا تھا۔ مسک نے سوشل میڈیا پر اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم کو یو ایس ایڈ کے ہیڈکوارٹرز میں محفوظ مقامات تک رسائی دینے سے انکار کر دیا گیا۔ انہوں...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 فروری 2025)اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے پاکستان تحریک انصاف کے 8 فروری کے احتجاج میں شرکت کا اعلان کر دیا، چیف آرگنائز پنجاب عالیہ حمزہ نے سربراہ اپوزیشن اتحادکو احتجاج میں شرکت کی دعوت دی،پی ٹی آئی کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے پنجاب بھر سے پارٹی قائدین کے وفد کے ہمراہ محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی اس دوران انہوں نے پنجاب میں اپوزیشن کے احتجاج پر مشاورت سمیت مختلف سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔گفتگو کے دوران عالیہ حمزہ نے محمود خان اچکزئی کو پنجاب کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دی جسے محمود خان اچکزئی نے قبول کرلیا۔عالیہ حمزہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا خصوصی پیغام...
    اسلام آباد ہائی کورٹ کا رواں ہفتے کا نیا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا، دیگر ہائی کورٹس سے ٹرانسفر ہونے والے تین نئے ججز بھی آج سے کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے۔ رواں ہفتے اب دس کے بجائے 13 ججز کیسز کی سماعت کریں گے، تیرہ سنگل بینچز کیساتھ چھ ڈویژن بینچز بھی دستیاب ہوں گے، ڈیوٹی روسٹر کے ذریعے ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ بھی جاری کر دی گئی ہے۔ ججز روسٹر کے مطابق پہلا ڈویژن بینچ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ہو گا۔ دوسرا ڈویژن بینچ نئے ٹرانسفر ہونے والے دنوں ججز پر مشتمل ہے جس میں جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس خادم حسین سومرو شامل ہیں۔...
    اسلام آباد کی وکلا تنظیموں کی ہڑتال کی کال کے دوران نئے آنے والے ججز کی کاز لسٹ اور نام کی تختیاں لگا دی گئی اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس سرفراز ڈوگر نے عدالتی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں تعینات نئے ججز کی کاز لسٹ آویزاں کردی گئیں، جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف کی کاز لسٹ آویزاں کی گئی جن کے مطابق جسٹس سرفراز ڈوگر کے پاس تین جسٹس محمد آصف کے پاس دو کیسز آج مقرر ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس سرفراز ڈوگر نے کورٹ کا آغاز کر دیا، تلاوت کلام پاک سے کورٹ کا آغاز ہوا،  ڈپٹی اٹارنی جنرل عبد الخالق تھند  نے بتایا کہ میں لا افسر ہوں آپ کو ویلکم...
    لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج، لاہور سمیت وسطی پنجاب کے مختلف شہروں میں شدیددھند کے باعث موٹر ویز بند، فلائٹ آپریشن بھی متاثر۔ سیالکوٹ میں شدید دھند کے باعث فلائٹ آپریشن متاثرہوگیا جبکہ کویت سے سیالکوٹ کی پرواز پی کے 240 کو لاہور اتار لیا گیا۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2 لاہور سےہرن مینار جبکہ ایم 3 فیض پور سے سمندری تک بند کردی گئی، لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 پر بھی ٹریفک کا داخلہ بند کردیا گیا جبکہ ایم ٹو اور ایم تھری اور قومی شاہراہوں پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ پاکستان میں آج بروز پیر، 3 فروری 2025 سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ...
    لاہور(نیوزڈیسک)ملک کے بیشتر علاقوں میں‌ تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، شمال مغر بی بلوچستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری،خیبر پختونحوا اور گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے، اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔ تاہم شمال مغربی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ کوئٹہ، زیارت، پشین، ژوب، مستونگ، چاغی اور قلات میں چند مقامات پر تیز...
    یورپی یونین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ اگر یورپی اشیا پر محصولات عائد کیے گئے تو انہیں ‘مضبوط ردعمل’ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یہ انتباہ جمعہ کے روز صدر ٹرمپ کے بیان کے بعد سامنے آیا ہے، جب انہوں نے یورپی یونین کی درآمدات پر محصولات عائد کرنے کے اپنے ارادے کی تصدیق کی ہے، وہ اس نوعیت کے محصولات کینیڈا، میکسیکو اور چین پر بھی عائد کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: محصولات سے بچنے کے لیے کینیڈا کو امریکا کی 51ویں ریاست بننا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ یورپی یونین نے اتوار کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ یورپی یونین کی اشیا پر...
    ٭فاپواسا کا مشاورتی اجلاس ، یک طرفہ ترامیم کی منظوری کو جامعات کی خود مختاری پر حملہ قرار دے دیا ٭سندھ حکومت نے آمرانہ رویہ اختیارکیا، قانون واپس لینے تک احتجاج جاری رہے گا،،اراکین (جرأت نیوز)فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشنز سندھ چیپٹر کی جانب سے جامعات کی خودمختاری پر حکومتی حملے کی مذمت کی گئی ہے اور پیر اور منگل کو سندھ کی تمام سرکاری یونیورسٹیوں میں تدریسی سرگرمیوں کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔سندھ کی تمام سرکاری یونیورسٹیوں میں پیر اور منگل یعنی 3 اور 4 فروری کو تدریسی سرگرمیوں کا مکمل بائیکاٹ ہوگا۔جنرل سیکریٹری فاپواسا سندھ چیپٹر ڈاکٹر عبد الرحمن ناگراج کے مطابق گزشتہ روز پروفیسر ڈاکٹر اختیار علی گھمرو کی زیر...
    مظفر آباد (نامہ نگار+نوائے وقت رپورٹ) مظفر آباد میں ہونے والے کشمیر مارچ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ یو این چارٹر مزاحمت کا حق دیتا ہے۔ کشمیری نوجوانوں کو فوجی تربیت دیں گے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے جماعت اسلامی کے زیراہتمام کشمیر مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت ساری انسانیت کیلئے خطرہ بن چکی ہے۔ ہمیں تحریک آزادی کشمیر پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ کشمیر کے بیٹے مودی اور اس کی فوج سے ٹکرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ آزادی کی بقاء کیلئے نوجوان دفاع کی تعلیم و تربیت حاصل کریں۔ ایل او سی پر پاک فوج نے اپنا لہو دے کر خطے کی آزادی کو قائم رکھا ہوا...
    سکھر(نمائندہ جسارت)جمعیت علمااسلام ضلع سکھر کے زیر اہتمام پنو عاقل جامعہ معارف القرآن و الحدیث چھائونی روڈ میںدستار فضلیت و تعلیمی کانفرنس کا انعقاد ہوا تعلیمی کانفرنس میں جمعیت علما اسلام کے مرکزی و صوبائی قائدین مولانا عبدالغفور حیدری،علامہ راشد محمود سومرو، مولانا عبدالقیوم ہالیجوی،حضرت مولانا محمد صالح انڈھڑ ، حضرت مفتی سعود افضل ہالیجوی،مولانا عبد الجبار حیدری،حافظ عبدالحمید مہر، ،مولانا صبغت اللہ جوگی،حاجی امداداللہ پھلپھوٹو،مولانا سائیں عبیداللہ ہالیجوی،سائیں غلام اللہ ہالیجوی،حافظ سراج احمد چنہ،قاری جمیل احمد بندھانی سمیت دیگر علماکرام و کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، تعلیمی کانفرنس سے خطابات کے دوران جے یو آئی کے رہنماؤں نے کہا کہ مدرسوں کے خلاف کسی طرح کی بھی کارروائی سے ملک میں منفی اثر پڑے گاکیونکہ پہلے...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے خوراک و سابق ایم پی اے عبدالجبار خان نے یونین کونسل 131 کے چاروں وارڈوں کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی اسکیموں کا دورہ کیا اور وہاں کام کا جائزہ لینے کے علاوہ موقع پر ٹھیکیداروں کو ہدایت کی کہ معیاری اور پائیدار کام کیا جائے۔ علاقے کے لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے عبدالجبار خان نے کہاکہ پیپلزپارٹی عوام کو ان کے گھر کی دہلیز پر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی غریب مزدور، کسان، ہاریوں، طلبہ اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی جماعت ہے جن کی قربانیوں کے طفیل آج ملک پر جمہوریت اور جمہوری ادارے مستحکم...
    پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن بلوچستان کا اجلاس صدر علی بخش جمالی کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں چیف آرگنائزر شمس خلجی، حاجی سیف اللہ ترین، محمد زمان، نعمت اللہ خان، عزیز احمد سارنگزئی، بابو اشرف، نظام الدین سارنگزئی، اقبال بادینی، اللہ بخش کرد اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلوچستان کے تمام ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لیے گرینڈ الائنس بلوچستان کا حصہ بن کر بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن بلوچستان کے رہنماؤں نے کہا کہ محنت کشوں کے حقوق کے لیے کی جانے والی ہر تحریک میں فیڈریشن صفِ اول کا کردار ادا کرے گی۔ملازمین تنظیموں پر پابندی بنیادی انسانی حقوق...
    ریلوے پریم یونین کی حکومت کی طرف سے ریلوے کی نجکاری کے متوقع فیصلہ کے خلاف احتجاجی تحریک کے سلسلہ میں پریم یونین کے چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری کی صدارت میں ہونے والے تنظیمی اجلاس میںجماعت اسلامی کے ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماں بٹ، صدر سیاسی کمیٹی میاں طاہر ایوب،ضلعی جنرل سیکرٹری یاسر کھارا ایڈووکیٹ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسرمحبوب الزماںبٹ نے کہاکہ ایماندار اور نڈر قیادت ہی مزدوروں کے مسائل حل کرواسکتی ہے، حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں جدوجہد سے عوام کے اندر نیا حوصلہ اور روشن مستقبل کی امید پیدا ہوئی ہے۔ جماعت اسلامی ریلوے مزدوروں کے ساتھ کھڑی ہے۔حافظ نعیم الرحمن عوامی توقعات پر پورااتریں گے اور...
    جماعت اسلامی علاقہ جوہر ضلع ائیرپورٹ کے زیر اہتمام ارکان وذمہ داران علاقہ کی نشست برائے استحکام بیت المال میںوسیم مرزا، ریحان سلیم ودیگر موجود ہیں
    اسلام آباد(نمائندہ جسارت) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فارق نے خط لکھنے والے 5ساتھی ججوں کی رائے سے اتفاق نہیں کیا۔ پاکستان کی 3 دیگر ہائیکورٹ سے ٹرانسفر ہونے والے 3 ججوں کے نام نئے ہفتے کی کاز لسٹ میں شامل کر لیے گئے ہیں۔نئی کاز لسٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ سے آنے والے جسٹس سرفراز ڈوگر بطور سینئر جج مخصوص بینچ نمبر 2 میں شامل ہیں۔اس سے پہلے بینچ ٹو کی سربراہی کرنے والے جسٹس محسن اختر کیانی آج سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے بینچ نمبر 3 کی سربراہی کریں گے۔سنگل بینچز کی فہرست میں بھی جسٹس سرفراز ڈوگر کانام دوسرے اور جسٹس محسن کا نام تیسرے نمبر پر موجود ہے۔سندھ ہائیکورٹ سے آنے والے جسٹس خادم...
    امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ادارہ نورحق میں 5فروری ، بھارتی تسلط کے شکار کشمیریوں سے اظہار یکجہتی وشہری مسائل کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ5 فروری، بھارتی جبر و تسلط کے شکار کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لییآج ادارہ نورحق میں ’’کشمیر کانفرنس‘‘،کل 4 فروری کو شہر بھر کی شاہراہوں اور اہم پبلک مقامات پر کیمپس لگائے جائیں گے اور5 فروری کو جیل چورنگی تا مزار قائد مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی زیر قیادت ’’یوم یکجہتی کشمیر ریلی‘‘ کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے...
    امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ امرائے اضلاع کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں، قیم صوبہ محمد یوسف بھی موجود ہیں
    کراچی بار ایسوسی ایشن نے ججز کے اسلام آباد ٹرانسفر پر آج عدالتی امور کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔صدر کراچی بار عامر وڑائچ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد بار سے اظہار یکجہتی کے لیے کل عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔عامر وڑائچ نے بتایا کہ کراچی بار ایسوسی ایشن کا جنرل باڈی اجلاس ساڑھے11 بجے ہوگا۔
    لاہور: پنجاب کے میدانی علاقے ایک بار پھر شدید دھند کی زد میں آگئے، جس کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہو گئی، دھند کے باعث موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک بند کر دی گئی جبکہ موٹر وے ایم 3 پر فیض پور سے سمندری تک داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان موٹر وے پولیس نے شہریوں کو احتیاط کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدید دھند کے باعث دیگر بڑی شاہراہوں پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے، شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، دورانِ سفر گاڑی آہستہ چلائیں اور فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔ لاہور میں...
    وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ بہتر معاشی اشاریے، بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور عالمی اقتصادی اداروں کا پاکستان پر بڑھتا ہوا اعتماد خوش آئند ہے، ملک میں عوامی فلاح وبہبود کے لیے صوبے مل کر کام کر رہے ہیں، اسی سلسلے میں پیر کو بلوچستان کا دورہ کر رہا ہوں۔ اتوار کو لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما خورشید شاہ، شازیہ مری اور ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ نے ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اتوار کو اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی لاہور میں رہائش گاہ آمد ہوئی جہاں وزیراعظم...
    اسلام آباد پولیس کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) اشفاق وڑائچ نے پتنگ بازی روکنے میں ناکامی پر اعلان کیا ہے کہ اگر کسی کا بچہ پتنگ بازی کرتا ہوا پکڑا گیا تو اس کے ’‘ باپ ’‘ پر پرچہ دوں گا اور روڈ کے درمیان اس کو جوتے ماروں گا اور وہ پتنگ باز کا گھر بھی گرا دیں گے۔ پتنگ بازی روکنے میں ناکامی پر اسلام آباد پولیس کا انوکھا اقدام سامنے آیا ہے اور تھانہ سیکرٹریٹ کے ایس ایچ او اشفاق وڑائچ کی جانب سے علاقے کی مسجد کے لاؤڈ اسپیکر پر خاص اعلان کیا گیا ہے جس کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے۔ ایس ایچ او اشفاق وڑائچ کی جانب سے لاؤڈ اسپیکر پر پتنگ...
    کراچی: فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشنز (فپواسا) نے سندھ کی تمام سرکاری جامعات میں 3 اور 4 فروری کو کلاسز کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فپواسا کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ  یہ فیصلہ سندھ اسمبلی میں جامعات سے متعلق ترمیمی بل کی منظوری کے خلاف کیا گیا ہے، سندھ یونیورسٹیز ایکٹ میں بغیر کسی مشاورت کے یک طرفہ ترامیم کی گئی ہیں، جو کہ جامعات کی خودمختاری کے خاتمے اور تعلیمی اقدار کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے۔ واضح رہے کہ جمعے کے روز سندھ اسمبلی نے جامعات میں تقرریوں سے متعلق ترمیمی بل منظور کیا تھا، جس کے تحت اب وائس چانسلر کے عہدے پر بیوروکریٹس بھی...
    صوبائی حکومت اسکالر شپس کیلئے 10 کروڑ روپے کی اضافی رقم دے گی، علی امین گنڈاپور - فوٹو: فائل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پسماندہ اضلاع کے طلبا کیلئے اسکالر شپس کا اعلان کردیا۔ پشاور میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اسکالر شپس کیلئے 10 کروڑ روپے کی اضافی رقم دے گی۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کی بنیادی رقم بڑھا کر 2 ارب 40 کروڑ روپے کردی۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبے میں تعلیم کارڈ کیلئے 2 ارب روپے کا الگ سے فنڈ قائم کیا گیا ہے۔
    بھائی نے قتل کا شبہ ظاہر کیا، جبکہ مقتول کا موبائل فون اور موٹرسائیکل غائب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سی ویو دو دریا میں قائم ہوٹل کے قریب سے 29 جنوری کو لانڈھی سے لاپتہ ہونے والے دکاندار کی کئی روز پرانی پانی میں ڈوبی ہوئی پتھر بندھی لاش برآمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جاں بحق شخص تین بچوں کا باپ اور اس کی صدر موبائل مارکیٹ میں دکان تھی، بھائی نے قتل کا شبہ ظاہر کیا، جبکہ مقتول کا موبائل فون اور موٹرسائیکل غائب ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حتمی وجہ موت کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہوگا۔ ۔تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح ساحل تھانے کے علاقے سی ویو دو دریا کنارہ ہوٹل کے قریب...
    پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے واضح کیا ہے کہ پی ٹی آئی چیمپئن ٹرافی کے دوران ایسا احتجاج نہیں کرے گی جس سے بڑے ایونٹ میں خلل پیدا ہو۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے تمام قیاس آرائیاں مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئن ٹرافی میں کوئی خلل نہیں ڈالیں گے، ہمارا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سچ کی جانب بڑھنے کی کوشش کی، 9 مئی اور26 نومبرکے حوالے سے کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا، تاہم موجودہ نظام میں سچائی کی جانب بڑھنے کی خواہش نہیں۔ سلمان اکرم نے کہا کہ موجودہ نظام دھونس اورجبر کی بنیاد پر چلایا جارہا ہے، ہم حق سچ...
      اسلام آباد:  ملک کے بیشتر علاقوں میں پیر کو موسم سرد اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغر بی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے ، تاہم شام اور رات میں گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونحوا میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں شمال مشرقی پنجاب میں صبح کے اوقات میں ہلکی سے درمیانی دھند پڑ سکتی ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا تھا کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا، تاہم کاکول میں 1ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔...
      بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کی جانب سے چین سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر 10 فیصد اضافی ٹیکس عائد کرنے کے اعلان پر صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ امریکہ نے فینٹینیل کے مسئلے کو بہانہ بنا کر چین سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر 10 فیصد اضافی ٹیکس عائد کیا ہے، چین اس پر سخت عدم اطمینان اور غیرمتزلزل مخالفت کرتا ہے، اور ضروری جوابی اقدامات اٹھائے گا، اپنے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ چین کا موقف ہمیشہ سے مستحکم اور پائیدار رہا ہے۔ تجارتی جنگ اور ٹیکس جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا۔ امریکہ کی جانب سے یکطرفہ طور پر ٹیکس عائد کرنے کا عمل عالمی تجارتی...
      امریکی وائٹ ہاؤس نے ایک فہرست جاری کی، جس میں چین سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر فینٹینیل جیسے مسائل کے بہانے 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا گیا۔ چین نے اس پر شدید عدم اطمینان اور مخالفت کا اظہار کیا ۔ چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے اس اعلان پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی یکطرفہ ٹیرف عائد کرنے کی کارروائی عالمی تجارتی تنظیم کے قواعد کی سنگین خلاف ورزی ہے، جو نہ صرف اپنے مسائل کو حل کرنے میں بے سود ہے بلکہ چین اور امریکہ کے درمیان معمول کے تجارتی تعاون کو بھی نقصان پہنچاتی ہے۔ چین امریکہ کی غلط کارروائیوں کے خلاف عالمی تجارتی تنظیم میں مقدمہ دائر کرے گا اور...
    پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ حتمی مرحلے میں داخل ہو گیا، چند ہفتوں میں دستخط ہونے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملائیشیا نے قیدیوں کے تبادلے سے متعلق معاہدے کا مجوزہ ڈرافٹ پاکستان کے حوالے کردیا، دونوں ملکوں کے درمیان چند ہفتوں میں معاہدے پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔ معاہدے پر دستخط نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے دورۂ ملائییشیا میں متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملائیشیا میں قید 384 پاکستانی معاہدے کے بعد سزائیں پاکستان میں کاٹ سکیں گے۔
    لاہور: کے جلوپارک میں ایک ملازم کی جانب سے جان بوجھ کر شیر کا پنجرہ کھولنے کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد عوام خوف زدہ ہوکر بھاگ گئی، انتظامیہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شیر کو بے ہوش کرکے پنجرے میں منتقل کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے کہاکہ شیر کو بےہوش کرنے کے لیے انجکشن کا استعمال کیا گیا، پنجرہ کھولنے والے ملازم کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ  اس واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک 3 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس میں ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر، ڈی ڈی وائلڈ لائف...
    ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ حکومتِ پاکستان بِلاتاخیر مسئلہ کشمیر پر قومی کانفرنس بلائے اور تحریکِ آزادی کشمیر کے حوالے سے پائے جانے والے تذبذب، شکوک و شبہات اور سودے بازی کے تاثر کو ختم کرکے پورے عزم اور یکجہتی کیساتھ قومی حکمتِ عملی بنائی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر ملی یکجہتی کونسل جنوبی حافظ محمد اسلم نے کہا ہے کہ ریاست جموں و کشمیر کے عوام کی خواہشات کے علی الرغم ہندوستانی فوج نے جموں و کشمیر میں داخل ہوکر غاصبانہ قبضہ کیا، جموں و کشمیر کے عوام گزشتہ 77 سال سے ہندوستان کے اس ناجائز قبضہ کی سیاہ رات کے خلاف مسلسل ہر روز، ہر لمحہ اور ہر مرحلہ پر قربانیاں دے کر...
    کراچی :چیئرمین گلبرک ٹاؤن نصرت اللہ کا ٹاؤن میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے مختلف علاقوں کا دورہ دارالعلوم نعیمیہ کے اطراف پانی کی لائن کی لکیج اور درستگی اور ابراہیم علی بھائی اسکول بلاک 15 سے دارالعلوم نعیمیہ تک کرب اسٹون کی تنصیب اور فٹ پاتھ کے لیول کرنے کے کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر دارالعلوم نعیمیہ پر مفتی منیب الرحمن کی آمد پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے ہونے والے کاموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا اس موقع پر مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ میں ٹاؤن انتظامیہ کا مشکور ہوں کہ یہاں عرصہ دراز سے کوئی کام نہیں ہو رہا تھا اب نئی منتخب بلدیاتی قیادت کے آنے کے بعد کاموں کا سلسلہ...
    پاکستان اور ملائیشیا کا قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ حتمی مراحل میں داخل WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ حتمی مراحل میں داخل ہوگیا۔سفارتی ذرائع کے مطابق ملائیشیا نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا مجوزہ ڈرافٹ پاکستان کے حوالے کر دیا ہے ملائیشیا میں اس وقت 384 پاکستانی قید ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چند ہفتوں میں معاہدے پر دونوں ممالک کی جانب سے دستخط کرنے کا امکان ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق معاہدے پر دستخط اسحاق ڈار کے دورہ ملائیشیا کے دوران متوقع ہیں، معاہدے کے بعد پاکستانی قیدی اپنی سزائیں پاکستان میں کاٹ سکیں گے۔
    صوبہ سندھ کے وزیر کھیل سردار محمد بخش کے علیحدہ کرکٹ بورڈ کے قیام کے بیان نے ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔ صوبائی وزیر کھیل کے  بیان پر سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں، کوئی اس بیان کی ستائش کر رہا ہے اور کوئی اس بیان پر صوبائی وزیر کھیل پر شدید تنقید کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ2 روزقبل ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبہ سندھ کے وزیر کھیل سردار محمد بخش نے کرکٹ بورڈ کو دھمکی دی تھی کہ اگر سندھ کے کھلاڑیوں کے ساتھ امتیازی سلوک بند نہ کیا گیا تو ان کے پاس اپنا الگ بورڈ قائم کرنے کا آپشن بھی موجود ہے۔ سردار محمد بخش مہر نے آئی سی سی...
     افغان طالبان کے جبری دور حکومت اور سنگین ترین عوامی صورتحال پر اسپیشل انسپکٹر جنرل فار افغان ری کنسٹرکشن(SIGAR) کی رپورٹ جاری کردی گئی۔ افغانستان میں SIGAR کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اگست 2021 میں افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد سے تقریباً 3 ارب 71 کروڑ ڈالر کی امداد خرچ کی جاچکی ہے۔    رپورٹ کے مطابق خرچ کی گئی امداد کا 64.2 فیصد اقوام متحدہ کی ایجنسیوں، UNAMA اور ورلڈ بینک کے زیر انتظام افغانستان ریزیلینس ٹرسٹ فنڈ کے ذریعے تقسیم کیا گیا ہے۔   تازہ ترین رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ارب 20 کروڑ ڈالر اضافی امدادی فنڈنگ بھی جاری کرنے کے لیے دستیاب ہے، امریکا میں منجمد کیے گئے افغان مرکزی...
    اجلاس سے وسیم اظہر ترابی، کاظم حسین مطہری، خورشید انور اخونزادہ، سید زاہد حسین شاہ اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوِئے کہا کہ تنظیم کا وقار بہت ضروری ہے، اس کے وقار پر کبھی حرف نہیں آنا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان خیبر پختونخوا کا پہلا صوبائی کابینہ اجلاس پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، مولانا سید زاہد حسین بخاری نے تلاوت کی۔ جس کے بعد شیعہ علماء پاکستان خیبر پختونخوا کی کابینہ کے اراکین کا تعارف کرایا گیا۔ کابینہ اجلاس میں صوبائی صدر وسیم اظہر ترابی، صوبائی جنرل سیکرٹری کاظم حسین مطہری، خورشید علی انور اخونزادہ سینئر نائب صدر، سید عابد حسین زیدی نائب صدر، حاجی یوسف حسین نائب...
      سندھ میں زرعی ٹیکس کے نفاذ سے متعلق قانون سازی کے معاملے پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کابینہ کا اجلاس پیر کے روز ( کل ) صبح طلب کرلیا۔  نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے زراعت پر ٹیکس سے متعلق پیپلز پارٹی ارکان سندھ اسمبلی کو اعتماد میں لے لیا ہے اور معاملے پر سندھ کابینہ کا اجلاس کل صبح طلب کیا ہے جس میں زرعی ٹیکس سے متعلق قانون کے مسودے کی منظوری دی جائے گی۔  مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) کی شرائط کی وجہ سے زرعی ٹیکس کا نفاذ ضروری ہے اور پنجاب اور کے پی کے زرعی ٹیکس...
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلے کے بعد آنے والے تین ججز کا بینچ کون سا ہوگا؟ ،روسٹر جاری کر دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے تبادلے کے بعد آنے والے تین ججز کے بینچ کا روسٹر جاری کر دیا۔رجسٹرار ہائیکورٹ کی جانب سے جسٹس سرفراز ڈوگر کو بینچ 2 ڈیکلیئر کر دیا گیا جبکہ جسٹس محسن اختر کیانی بینچ 3 تیسرے نمبر کے جج ہوں گے۔ سندھ ہائیکورٹ سے آنے والے جسٹس خادم حسین سومرو کا بینچ 9اور بلوچستان ہائیکورٹ سے آنے والے جسٹس محمد آصف کا بینچ 12 ہو گا ۔ ہائیکورٹ میں بینچ 2 سینیئر ترین جج ہوتا ہے۔ اس سے قبل، جسٹس محسن...
    ایف آئی اے میں بڑے پیمانے پر ریفارمز لانے کا فیصلہ، افسروں کے تبادلے متوقع WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )حکومت نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)میں بڑے پیمانے پر ریفارمز لانے کا فیصلہ کرلیا۔رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے میں بڑے پیمانے پر افسران کو تبدیل کئے جانے پر غور کیا جا رہا ہے محکمے میں مبینہ کرپشن کی شکایات سمیت بے شمار شکایات کی روشنی میں فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، خیبرپختونخوا میں تعینات افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینا شروع کردیا گیا، بہت جلد ایف آئی اے میں کرپٹ افسران کو عہدے سے ہٹایا...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے تبادلے کے بعد آنے والے تین ججز کے بینچ کا روسٹر جاری کر دیا۔ رجسٹرار ہائیکورٹ کی جانب سے جسٹس سرفراز ڈوگر کو بینچ 2 ڈیکلیئر کر دیا گیا جبکہ جسٹس محسن اختر کیانی بینچ 3 تیسرے نمبر کے جج ہوں گے۔ سندھ ہائیکورٹ سے آنے والے جسٹس خادم حسین سومرو کا بینچ 9 اور بلوچستان ہائیکورٹ سے آنے والے جسٹس محمد آصف کا بینچ 12 ہوگا۔ ہائیکورٹ میں بینچ 2 سینیئر ترین جج ہوتا ہے۔ اس سے قبل، جسٹس محسن اختر کیانی بیچ 2 میں تھے لیکن اب انہیں بینچ 3 دیکلیئر کر دیا گیا۔ جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس خادم حسین سومرو کا ڈویژن بینچ ہوگا۔ مزید پڑھیں؛ اسلام آباد ہائیکورٹ میں...
    بالی ووڈ کے اداکار ارجن کپور نے ملائیکہ اروڑا سے تعلقات ختم ہونے کے مہینوں بعد اپنی شادی کے منصوبے کے بارے میں اشارہ دے دیا ہے۔ ارجن کپور اس وقت اپنی فلم ’’میرے ہسبینڈ کی بیوی‘‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں، اس دوران انھوں نے میڈیا کو اپنی شادی کے منصوبے کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔ فلم ’’میرے ہسبینڈ کی بیوی‘‘ کی پروموشن کے دوران بالی ووڈ اداکار سے ان کی اپنی شادی سے متعلق سوال کیا گیا تھا، جس پر جواب دیتے ہوئے ارجن نے کہا کہ ’’جب وقت آئے گا تو آپ سب کو بتاؤں گا‘‘۔         View this post on Instagram                      ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا آئندہ ہفتے کا نیا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا، چیف جسٹس کی منظوری سے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل نے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین ٹرانسفر ہونے والے ججز کل سے مقدمات کی سماعت کرینگے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے آئندہ ہفتے تمام 13 ججز دستیاب ہونگے ،تین فروری سے سات فروری تک 6 ڈویژن بنچز جبکہ 13 سنگل بنچز موجود ہوں گے ،جسٹس ثمن رفعت امتیاز 7 فروری کو دستیاب نہیں ہونگی۔ روسٹر کے مطابق پہلا ڈویژن بنچ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ہو گا، دوسرا ڈویژن بنچ نئے  ٹرانسفر ہونے والے دو...
    — فائل فوٹو گھوٹکی میں رونتی کے کچے کے علاقے میں دوسرے روز بھی پولیس کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے۔ڈی ایس پی اوباڑو کے مطابق ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کا محاصرہ کر کے آگ لگا دی ہے۔ شکارپور، کچے کے علاقے میں پہلی بار ڈرون حملے، 5 روز میں 9 ڈاکو ہلاکشکارپور شکارپور کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف... ڈی ایس پی اوباڑو نے بتایا کہ آپریشن میں 12 سے زائد پولیس موبائلز اور 6 بکتر بند گاڑیاں حصّہ لے رہی ہیں۔ڈی ایس پی اوباڑو کے مطابق مغویوں کی بازیابی اور ڈاکوؤں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ڈی ایس پی اوباڑو نے یہ بھی بتایا کہ آپریشن کے دوران ملزم میر حسن شر زخمی ہوگیا۔
    ویب ڈیسک:اسلام آباد کے وکلاء نے دوسرے صوبوں سے ججز کے تبادلے کو مسترد کرتے ہوئے کل ہڑتال کا اعلان کر دیا۔  اسلام آباد بار کونسل، اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ججز کے حالیہ تبادلے عدلیہ میں تقسیم اور بدنیتی پر مبنی ہیں، وکلاء اس عمل کی بھرپور مخالفت کریں گے،چیئرمین اسلام آباد بار کونسل علیم عباسی ایڈووکیٹ نے کہا کہ  کل 11 بجے ڈسٹرکٹ کورٹ جی الیون میں ملک گیر کنونشن منعقد کرنے جا رہے ہیں ، کل ہڑتال ہو گی ، کوئی وکیل کسی بھی عدالت میں پیش نہیں ہو گا، پاکستان بھر کے وکلاء سے اپیل ہے آپ بھی ہمارا ساتھ...
    لاہور(نیوز ڈیسک)آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پاکستان میں ہونے والے میچوں کے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کردیا گیا ہے۔پاکستان میں ہونے والے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچوں کے ٹکٹوں کی فزیکل فروخت 3 فروری سے شروع ہوگی۔ ملک بھر کے 26 شہروں میں نجی کورئیر سروس کے 108 آؤٹ لیٹس پر یہ ٹکٹ دستیاب ہوں گے۔ متحدہ عرب امارات میں ہونے والے میچوں کے ٹکٹوں کی تفصیلات مقررہ وقت پر جاری کی جائیں گی۔ اسی طرح 2 مارچ کو کھیلے جانے والے بھارت کے میچ کے ٹکٹوں کی معلومات بھی طے شدہ وقت پر فراہم کی جائے گی۔
    ہائیکورٹ میں ججز کی تعنیاتی، اسلام آباد بار کونسل کا کل ہائیکورٹ اور ضلعی عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:اسلام آباد بار، ہائی کورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے مشترکہ طورپر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہائیکورٹ اور ضلعی عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ وکلا ایسوسی ایشن نے وزارت قانون کی جانب سے تین ججز کے اسلام آباد میں تبادلے کو مسترد کر دیا۔چیئرمین اسلام آباد بار علیم عباسی کا ایک مشترجہ پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ ہماری میٹنگ میں اسلام آباد ہائی کورٹ، ڈسٹرکٹ اور ہائی کورٹ کے تمام نمائندے موجود تھے اور متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ وکلا برادری ان تبادلوں کو تسلیم...
    اسلام آباد کے وکلا رہنماؤں نے کہا ہے کہ ججز کے حالیہ تبادلے عدلیہ میں تقسیم اور بدنیتی پر مبنی ہیں، وکلا اس عمل کی بھرپور مخالفت کریں گی، کل 11 بجے ڈسٹرکٹ کورٹ جی الیون میں ملک گیر کنونیشن منعقد کرنے جا رہے ہیں۔ اسلام آباد بار کونسل، اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ چیئرمین اسلام آباد بار کونسل علیم عباسی ایڈووکیٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہماری میٹنگ میں اسلام ہائیکورٹ ڈسٹرکٹ اور ہائیکورٹ کے تمام نمائندے موجود ہیں، ہنگامی پریس کانفرنس کا مقصد،وزرات قانون نے تین ججز کی اسلام آباد میں ٹرانسفر کی، آج کی میٹنگ میں فیصلہ ہوا ہے کہ...
    پشاور/ اسلام آباد: ضلع کرم میں پائیدار امن کے قیام کے لیے فریقین کے عمائدین آج آمنے سامنے بیٹھ کر جرگے میں مسئلے کا حل تلاش کریں گے۔ جرگہ ممبر سید رضا حسین کے مطابق کرم فریقین کے عمائدین اسلام آباد میں سابق سینیٹر سجاد سید میاں کے گھر پر جرگہ کریں گے اور اس حوالے سے کرم فریقین کے عمائدین جرگہ کے لیے اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ جرگہ ممبر ڈی آئی خان کا کہنا ہے کہ کرم کے فریقین آپس میں غلط فہمیاں دور کرنے اور حل طلب مسائل کے حل کے لیے لائحہ عمل تیار کریں گے، دیر پا قیام امن کے لیے اہم پیش رفت متوقع ہے۔ جرگہ ممبر کا کہنا تھا کہ ضلع...
    ہائیکورٹ میں ججز کی تعنیاتی کا معاملہ شدت اختیار کرگیا اور اسلام آباد بار کونسل کے عہدیداران نے پریس کانفرنس کرکے کل اسلام آباد ہائی کورٹ اور ضلعی عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔ اسلام آباد میں وکلا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وائس چیئرمین اسلام آباد بار کونسل علیم عباسی نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار ہائیکورٹ میں ججز کی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن مسترد کرتے ہیں، کل وکلا تاریخی کنونشن کرنے جارہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ججز کا خط بے نتیجہ نکلا، مختلف صوبوں سے 3 ججز کا اسلام آبادہائیکورٹ تبادلہ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بدنیتی سے ٹرانسفر ہوئے، اس سے آزاد عدلیہ پر حملہ ہوا، ملک بھر کی...
     فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشنز (فاپواسا) سندھ چیپٹر کی جانب سے جامعات کی خودمختاری پر حکومتی حملے کی مذمت کی گئی ہے اور پیر اور منگل کو سندھ کی تمام سرکاری یونیورسٹیوں میں تدریسی سرگرمیوں کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔آج سندھ کی یونیورسٹیوں میں فاپواسا کی جانب سے اجتجاج کا 14 واں دن ہے، سندھ کی تمام سرکاری یونیورسٹیوں میں پیر اور منگل یعنی 3 اور 4 فروری کو تدریسی سرگرمیوں کا مکمل بائیکاٹ ہوگا۔جنرل سیکریٹری فاپواسا سندھ چیپٹر ڈاکٹر عبد الرحمن ناگراج کے مطابق گزشتہ روز پروفیسر ڈاکٹر اختیار علی گھمرو کی زیر صدارت ہنگامی آن لائن اجلاس میں سندھ یونیورسٹیز ایکٹ میں اسٹیک ہولڈرز اور اسمبلی ممبران سے مشاورت کے بغیر...
    میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائیشیا اور پاکستان میں قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ملائیشیا نے معاہدے کا حتمی ڈرافٹ پاکستان کے حوالے کردیا ہے جبکہ ڈرافٹ میں پاکستان کی طرف سے مجوزہ ترامیم کو شامل کیا جارہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: حکومت نے ملائیشیا کے وزیراعظم کی جیل میں عمران خان سے ملاقات کی خواہش مسترد کردی تھی، زلفی بُخاری امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کے دورہ ملائیشیا کے دوران حتمی معاہدے پر دونوں ممالک کی جانب سے دستخط کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ ملائیشیا میں اس وقت 384 پاکستانی قیدی مختلف جرائم میں ملوث ہونے کے الزام میں قید...
    پینے کا صاف پانی صحت اور زندگی کی ضمانت ہے لیکن دارالحکومت کے باسیوں کو یہ بنیادی سہولت میسر نہیں اور بیشتر سیکٹرز کے رہائشی آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کے زیرانتظام واٹر فلٹریشن پلانٹس میں سے بیشتر پر جدید فلٹریشن نصب نہیں ہے، سی ڈی اے کے اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز اور ماڈل ویلجز میں 98 واٹر فلٹریشن پلانٹس ہیں جن کا انتظام 5 این جی اوز کے سپرد ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پانی کی شدید قلت، اب اسلام آباد والوں کو پانی کہاں سے ملے گا؟ میڈیا رپورٹ کے مطابق، سی ڈی اے کی ایک اپنی حالیہ رپورٹ میں اس بات کا اعتراف کیا گیا کہ اسلام...
    بھارت کے مشہور گلوکار ادت نارائن نے لائیو کنسرٹ کے دوران ایک نوجوان خاتون کو بوسہ دیا، جس کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر صارفین کھل کر تنقید کرتے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ادت نارائن کنسرٹ میں اپنا مشہور گانا ’ٹِپ ٹِپ برسا پانی‘ گا رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مداح نے درفشاں سلیم کا بوسہ لے لیا، ویڈیو وائرل اس دوران ایک نوجوان خاتون مداح گلوکار کے پاس سیلفی لینے آتی ہیں اور سیلفی لیتے ہوئے ان کے گال پر بوسہ بھی کرلیتی ہیں، جس پر ادت نارائن بھی خاتون کے گال پر بوسہ دیتے ہیں۔   View this post on Instagram...
    پی ٹی آئی پختونخوا کا اجلاس طلب، 8 فروری کے احتجاج کی حکمت عملی طے کی جائیگی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز پشاور: پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے پارٹی رہنماؤں کا پہلا اجلاس طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدرپی ٹی آئی کے پی جنید اکبرنے پارٹی رہنماؤں کا پہلا اجلاس آج طلب کر لیا ہے، اجلاس پشاور میں پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں دوپہر 12 بجے ہوگا۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں تمام اراکین اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ پی ٹی آئی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں8 فروری کو صوابی جلسےکی...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)آل سندھ ایگریکلچر ریسرچ ریجنل ایمپلائز یونین( سی بی اے) ٹنڈو جام کی جانب سے پنشن میں کمی، الائونسز میں کٹوتی اور فوتی کوٹہ ختم کیے جانے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،مظاہرے میں شریک ملازمین بنیادی مسائل کے حل اور مطالبات کے حق میں سخت نعرے بازی کر رہے تھے جبکہ مظاہرے سے ایمپلائز یونین ٹنڈو جام کے صدر علی روشن چنہ،آل سندھ ٹریڈ یونینز آرگنائزیشن کے رہنما کامریڈ اقبال ، غلام رسول، دھنی بخش اور دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ سرکار کے انتظامی امور کی انجام دیہی دینے والے ملازمین عالمی اداروں کی ہدایات کی بھینٹ چڑھائے جارہے ہیں ، پنشن کم کرنا ، الائونسز میں کٹوتی اور فوتی...
    بدین (نمائندہ جسارت )ضلع بدین کے نواحی شہر پنگریو کے گاؤں حاجی عبدالکریم بھرگڑی کے لاپتہ نوجوان کو بھارتی فورسز نے سرحد پار کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گاؤں حاجی عبدالکریم بھرگڑی کا رہائشی نوجوان تھانور عرف خاور کولہی جو کہ دس روز قبل ننگر پارکر کے گاؤں سندھی وڈومیں اپنے سسرال سے ملنے گیا تھا،اوروہاں سے واپس اپنے گائوں حاجی عبدالکریم بھرگڑی کے لیے نکلامگروہ گھرنہیں پہنچاجس کی گمشدگی کی اطلاع سوشل میڈیاپرچلائی گئی تاہم گزشتہ روز اس کے رشتہ داروں کو اطلاع ملی کہ نوجوان تھانور عرف خاور کولہی کو بھارتی فورسز نے ننگر پارکر کے گاؤں سندھی وڈیو سے سرحد پار کرتے ہوئے گرفتارکرلیاہے اس حوالے سے ان کے بھائی رمیش کولہی نے رابطہ کرنے...