25 تا 27 مارچ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 25 سے 27 مارچ کے دوران بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق 25 سے 27 مارچ کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، منڈی بہاؤالدین، شیخوپورہ، حافظ آباد، گجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباداور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بارشوں کا امکان ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ملتان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بہاولپور، خانیوال، لیہ، بھکر، ساہیوال اور پاکپتن میں بھی بارش کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق مری، گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پی ڈی ایم اے کے مطابق کا امکان
پڑھیں:
پنجاب بھر کے ماڈل بازاروں میں 23 مارچ پر خصوصی رعایت
سٹی42: پنجاب بھر کے ماڈل بازاروں میں 23 مارچ کو پاکستان کے یومِ آزادی کی مناسبت سے خصوصی رعایت دی گئی۔
پھلوں، سبزیوں اور دیگر ضروری اشیاء پر 5 سے 23 فیصد تک کی رعایت فراہم کی گئی ہے تاکہ عوام کو سستے داموں اشیاء مل سکیں۔
ٹاون شپ ماڈل بازار میں 23 مارچ کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔ اس موقع پر ماڈل بازار کے سٹالز ہولڈرز اور انتظامیہ نے بھرپور شرکت کی اور یومِ پاکستان کے حوالے سے اہم پیغامات بھی دئیے۔
بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے