پی آئی اے کی نجکاری کے نئے مسودے، اہداف پر غور کیلئے اہم اجلاس طلب
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
پی آئی اے کی ملکی اور بیرون ملک پراپرٹیز کے حوالے سے پی آئی اے انتظامیہ بورڈ ارکان کو بریفنگ دے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس 24 مارچ کو طلب کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس پی آئی اے بورڈ جون 2024ء کی شش ماہی آڈٹ رپورٹ کی منظوری دے گا، قومی ائیرلائن کی نجکاری کے نئے مسودے اور اہداف پر بھی غور ہوگا۔ اجلاس میں یورپ کے بعد برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی بحالی کے متعلق بھی جائزہ لیا جائے گا، برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ پی آئی اے کی ملکی اور بیرون ملک پراپرٹیز کے حوالے سے پی آئی اے انتظامیہ بورڈ ارکان کو بریفنگ دے گی۔ پی آئی اے کے آپریشنل بیڑے سمیت دیگر معاملات پر بھی بورڈ اجلاس میں غور ہوگا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پی آئی اے
پڑھیں:
وفاقی کابینہ اجلاس میں آج 12 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا
اسلام آباد:وفاقی کابینہ کا اجلاس آج صبح 11 بجے وزیر اعظم ہاوس میں ہوگا، وزیر اعظم شہباز شریف کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔
وفاقی کابینہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال سمیت 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔
اجلاس میں پاکستان آرڈیننس فیکٹری اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا بورڈ ممبران کی تقرری کی منظوری دی جائے گی اور بین الاقوامی تنازعات کے حل کے لیے کنونشن پر دستخط کی کابینہ منظوری دے گی۔
سفارتی مشن کے ارکان کے لیے تجارتی سرگرمیوں کے لئے وزارت خارجہ پاکستان اور ہنگری کی وزارت خارجہ و تجارت کے درمیان معاہدے پر دستخط کرنے کی منظوری دی جائے گی۔
وزارت صنعت و پیداوار اور بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن کے درمیان ای-موبلٹی پر تعاون کے معاہدے پر دستخط کرنے کی منظوری دی جائے گی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایات سے متعلق وزارت داخلہ کی سمری کی منظوری ایجنڈے میں شامل کی گئی ہے۔
وسل بلور پروٹیکشن اینڈ ویجیلنس کمیشن ایکٹ، 2025 پر وفاقی کابینہ غور کرے گی جبکہ چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ (PTB) کا اضافی چارج سونپنے سے متعلق وفاقی کابینہ فیصلہ دے گی۔
وسائل کی نقل و حمل اور استعمال میں بہتری کے پروگرام پالیسی، پروگرام ٹو کی تکمیل پر وفاقی کابینہ غور کرے گی۔
انکم ٹیکس ترمیمی بل، 2025 کے ذریعے کل وقتی اساتذہ اور محققین کی آمدنی پر ٹیکس چھوٹ کی بحالی کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔ اس کے علاوہ، 11 مارچ کو ہونے والے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلے کی توثیق لی جائے گی۔
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے 13 اور 21 مارچ کو ہونے والے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔