2025-03-28@13:16:55 GMT
تلاش کی گنتی: 5671

«ڈبل پارکنگ»:

(نئی خبر)
     ایکس پر پابندی کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ چیئرمین پی ٹی اے کو بلا کر ہمیں مایوسی ہوئی، انہیں سن کر لگتا ہے کہ ہمیں توہین عدالت کا نوٹس دینا پڑے گا۔سوشل میڈیا ایپ ایکس پر پابندی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، جس دوران چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ایکس کو ایک ای میل کی گئی ہے، جس پر عدالت نے پوچھا کیا آپ ایکس کے ساتھ کسی معاہدے میں ہیں؟ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے جواب دیا، نہیں ایکس کے ساتھ ہمارا...
    پیپلز پارٹی نے 9ارب روپے کے بدلے سندھ کے دریا کا پانی اور عوام کے حقوق بیچ دیے، محمد علی درانی WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے 9 ارب روپے کے بدلے سندھ کے دریا کا پانی اور عوام کے حقوق بیچ دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین پر عمل کرکے پانی کی تقسیم کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے، مگر آئین سے انحراف کے باعث عوام میں نفرتیں بڑھ رہی ہیں۔محمد علی درانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایوان صدر کو وفاق کے بجائے نفاق کی علامت قرار دیا اور کہا کہ پنجاب کے عوام تمام صوبوں کے عوام اور...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا دورہ سعودی عرب ملتوی کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پارٹی ذرائع نے کہا کہ نواز شریف کا دورہ ان کی صحت کی عمومی صورتحال کی وجہ سے ملتوی ہوا، نواز شریف کو ان کے معالجین کی جانب سے فضائی سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پارٹی ذرائع  کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نواز شریف کا روزانہ کی بنیاد پر چیک اپ کر رہے ہیں۔ نواز شریف کے معالجین نے نواز شریف کو پیس میکر لگوانے کی تجویز دے دی، صدر مسلم لیگ (ن) ہر رمضان المبارک کا آخری عشرہ سعودی عرب میں گزارتے رہے ہیں۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے سندھی میڈیا سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 9 ارب روپے کے بدلے سندھ کے دریا کا پانی اور عوام کے حقوق بیچ دیے۔ انہوں نے کہا کہ آئین پر عمل درآمد سے پانی کی منصفانہ تقسیم ممکن ہے، لیکن آئین سے روگردانی عوام میں نفرتوں کو جنم دے رہی ہے۔ محمد علی درانی نے ایوانِ صدر کو وفاق کی بجائے نفاق کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے عوام تمام صوبوں کے شہریوں اور ان کے آئینی حقوق کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں نے وفاق کی مضبوطی کے...
    — فائل فوٹو رکنِ سندھ اسمبلی پیپلز پارٹی غلام قادر چانڈیو نے کہا ہے کہ کینالز کے معاملے پر جو بھی احتجاج کر رہے ہیں انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔رہنما پیپلز پارٹی اور رکن سندھ اسمبلی غلام قادر چانڈیو نے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پری بجٹ اور کنالز کا اہم ایشو ہے.انہوں نے کہا کہ  ہمیں 8 سے 10 منٹ دل کی بھڑاس نکالنے کا ٹائم مل رہا ہے۔ آصف زرداری کا کورونا وائرس میں مبتلا غلام قادر چانڈیو کو ٹیلی فونپبلک اکاؤنٹس کمیٹی سندھ کے چیئرمین غلام قادر چانڈیو نے سابق صدر آصف علی زرداری کا فون کرنے پر شکریہ ادا کیا سندھ کے شہر سکرنڈ میں بارشوں کی تباہی کے حوالے سے...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستانی دفترخارجہ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان پر امریکہ کی سفری پابندیوں سے متعلق سرکاری سطح پر آگاہ نہیں کیا گیا، یہ باتیں ابھی تک صرف میڈیا کی قیاس آرائیاں ہیں جبکہ پاکستان کی اسرائیل کے بارے میں پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے مختلف شعبوں میں مضبوط تعلقات ہیں، دفتر خارجہ میں امریکی ناظم الامور کے ساتھ میٹنگ ایک روٹین ڈپلومیٹک تھا۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک سفری پابندیوں سے متعلق باضابطہ طور پر سرکار سطح پر آگاہ نہیں کیا گیا، یہ باتیں ابھی تک صرف میڈیا کی قیاس آرائیاں ہیں۔ ترجمان دفتر...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 مارچ ۔2025 )مائیکرو ہائیڈرو پاور پراجیکٹس دور دراز کی آبادیوں کو سستی اور پائیدار بجلی فراہم کر کے پاکستان کے دیہی توانائی کے منظر نامے کو تبدیل کر رہے ہیں ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مسعود الملک نے مائیکرو ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کی کامیابی کے لیے کمیونٹی کی شمولیت کی اہمیت پر زور دیا.(جاری ہے) یہ منصوبے انتہائی سستی شرحوں پر 2میگاواٹ تک بجلی پیدا کرتے ہیں جوگھریلو صارفین کے لیے 5 روپے فی یونٹ اور کمرشل صارفین کے لیے 8 روپے فی یونٹ ہے قیمتوں کے اس ماڈل نے پانچ سالوں کے دوران کمیونٹیز کو قومی گرڈ کی لاگت کے مقابلے میں ایک...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 مارچ ۔2025 ) ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن مصطفی جمال قاضی نے کہا ہے کہ افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے کا معاملے میں پہلی بار ہوا کہ زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی، ہر جگہ کچھ نہ کچھ کالی بھیڑیں موجود ہوتی ہیں، یہ ایک قومی سکیورٹی کا مسئلہ تھا، جس پر سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، تحقیقات میں اداروں نے میرے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور ہم ایک منطقی انجام تک پہنچے ،دباﺅ اور رکاوٹیں ہمیشہ آتی ہیں، لیکن اگر قیادت واضح موقف اختیار کرے اور صحیح سمت میں کھڑی ہو تو نیچے والے بھی مسائل پیدا نہیں کرتے.(جاری ہے) واضح رہے کہ پاکستان میں جعلسازی کے ذریعے افغان شہریوں کو...
    ---فائل فوٹو  پاکستان تحریکِ انصاف کے سابق رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو رہا کرانے والے اپنی عیدوں میں مشغول ہیں۔شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ کسی کو بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی عید کی کوئی پرواہ نہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میرا خیال ہے کہ اب عیدوں کی گنتی نہیں کرنی چاہیے۔ پی ٹی آئی سے نکالے جانے پر شیر افضل مروت کا طویل بیان آ گیاپاکستان تحریکِ انصاف سے نکالے جانے پر ممبر قومی اسمبلی، ایم این اے شیر افضل مروت کی جانب سے ردِعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کی 12 تاریخ کو بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان نے...
    پاکستان پر امریکی سفری پابندیوں پر دفتر خارجہ کا درعمل سامنے آگیا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ  پاکستان نے کہا ہے کہ ملک پر امریکا کی سفری پابندیوں سے متعلق سرکاری سطح پر آگاہ نہیں کیا گیا، یہ باتیں ابھی تک صرف میڈیا کی قیاس آرائیاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے مختلف شعبوں میں مضبوط تعلقات ہیں، دفتر خارجہ میں امریکی ناظم الامور کے ساتھ میٹنگ ایک روٹین ڈپلومیٹک تھا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک سفری پابندیوں سے متعلق باضابطہ طور پر سرکار سطح پر  آگاہ نہیں کیا گیا، یہ باتیں ابھی تک صرف میڈیا کی قیاس آرائیاں ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکا کی جانب سے پابندیوں کی اطلاعات...
    پشاور: خیبر پختونخوا میں رستم کے علاقے میں چلتی گاڑی پر فائرنگ سے پیپلز پارٹی کے سابق ناظم جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق رستم کے علاقے ملندری روڈ پر چلتی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں  سابق ناظم ایوب خان آف ملندری جاں بحق ہو گئے۔ نامعلوم ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے لاش کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتول سابق ناظم ایوب خان کا تعلق پیپلز پارٹی سے تھا۔
    کراچی (نیوزڈیسک)دریائے سندھ میں پانی کی کمی نے 25 سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔انچارج کنٹرول روم کا کہنا ہے کہ 2022 میں دریائے سندھ میں 40 فیصد پانی کی کمی تھی، سکھر بیراج پر 25سال میں زیادہ سے زیادہ 53 فیصد پانی کم رہا۔ دریا ئے سندھ میں پانی کی کمی 52 فیصد ہوچکی ہے، سکھربیراج پر ریکارڈ پانی کی کمی 69 فیصد تک پہنچ گئی ہے، گڈو اور سکھر بیراج پر پانی کی سطح میں تشویشناک حد تک کمی ہوئی ہے۔ انچارج کنٹرول روم نے کہا کہ دریائے سندھ میں پانی کی اتنی کمی پہلے کبھی نہیں دیکھی، پانی اتنا کم ہے کہ نہروں میں چھوڑے جانے کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔ گڈو بیراج پر پانی کی سطح...
     پاکستان نے کہا ہے کہ ملک پر امریکا کی سفری پابندیوں سے متعلق سرکاری سطح پر آگاہ نہیں کیا گیا، یہباتیں ابھی تک صرف میڈیا کی قیاس آرائیاں ہیں جب کہ پاکستان کی اسرائیل کے بارے میں پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے مختلف شعبوں میں مضبوط تعلقات ہیں، دفتر خارجہ میں امریکی ناظم الامور کے ساتھ میٹنگ ایک روٹین ڈپلومیٹک تھا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک سفری پابندیوں سے متعلق باضابطہ طور پر سرکار سطح پر  آگاہ نہیں کیا گیا، یہ باتیں ابھی تک صرف میڈیا کی قیاس آرائیاں ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکا کی جانب سے پابندیوں کی اطلاعات میں کوئی سچائی...
    بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) 22 مارچ سے شروع ہونے والے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سیزن کے دوران گیند پر تھوک لگانے پر عائد پابندی کو ہٹانے پر غور کر رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس تجویز پر بی سی سی آئی کے اندر بڑے پیمانے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور جمعرات کو ممبئی میں ہونے والے اجلاس کے دوران آئی پی ایل میں شریک تمام ٹیموں کے کپتانوں کو یہ تجویز پیش کی جائے گی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ابتدائی طور پر کووڈ 19 کےدوران احتیاطی اقدام کے طور پر میچ میں گیند کو چمکانے کے لیے تھوک لگانے...
    بھارت کو 2008 میں انڈر-19 ورلڈکپ جتوانے میں اہم کردار ادا کرنیوالے اور اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کے سابق ساتھی کرکٹر تنمے سریواستوا اںڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیں گے۔ تنمے سریواستوا نے 2008 کے انڈر 19 ورلڈکپ کے فائنل میں جنوبی افریقا کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنا کر اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اس پرفارمنس کی بنیاد پر انہیں کنگز الیون پنجاب کی ٹیم میں جگہ ملی لیکن ان کا کیریئر اتنا کامیاب نہیں رہا جتنا امید کی جا رہی تھی۔ انہوں نے دو سیزن میں صرف تین اننگز کھیلیں اور 8 رنز ہی بنا سکے۔ اپنے کیریئر کے بارے میں بات کرتے...
    واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2025ء)امریکی محکمہ خارجہ نے امریکا میں داخلے پر پابندی کیلیے ملکوں کی فہرست بنانے کی تردید کردی۔(جاری ہے) میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان ٹیمی بروس نے بتایا کہ کئی دنوں سے جس فہرست کا انتظار ہورہا ہے اس کا کوئی وجود نہیں، صدر ٹرمپ کے حکم پر امریکی سلامتی کیلیے جائزہ لیا جارہا ہے کہ ویزا مسائل سے کس طرح نمٹنا ہے اور کسے داخلے کی اجازت دینی ہے، جب یہ جائزہ مکمل ہوگا تو ہم اس بارے میں بات کرسکیں گے۔محکمہ خارجہ نے امریکی فوج کیلیے اپنی جانیں خطرے میں ڈالنے والے افغان باشندوں کے امریکا میں بسانے کے منصوبے پر کاربند رہنے کا عزم ظاہر کیا۔ اس سے پہلے عالمی...
    لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2025ء)برطانوی فلم ساز جمائما گولڈ اسمتھ مغرب کی منافقت پر سیخ پا ہو گئیں، انہوں نے اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی رہنمائوں کی خاموشی دیکھ کر اپنی آواز بلند کر دی۔ جمائما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کی اور غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت پر عالمی رہنمائوں کی خاموشی پر سوال اٹھا دیا۔(جاری ہے) انہوں نے لکھا کہ جب 7 اکتوبر کو 1 شیرخوار سمیت 36 اسرائیلی بچوں کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا تو ان کا غم منایا جاتا ہے، ان کی یاد منائی جاتی ہے، عالمی رہنمائوں نے اس کی شدید الفاظ میں مذمت...
    برطانیہ میں قومی ایئرلائن پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز پر 5 سال سے عائد پابندی کے معاملے پر برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا۔ سول ایوی ایشن حکام  کے مطابق برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی قومی ایئر لائن سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز کے کیس پر غور کرے گی، جولائی 2020 میں برطانیہ اور یورپ میں تمام پاکستانی ایرلائنز کی پروازوں پر پابندی لگی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: حکومت نے قومی ایئرلائن کا تشخص بحال کردیا، وزیر اعظم شہباز شریف امید ہے آج برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی پاکستانی ایئرلائنز پرعائد پابندی ہٹا دے گی، پاکستانی ایئرلائنز پر جعلی لائسنس رکھنے والے پائلٹس کے اسکینڈل کے معاملے پر پابندی لگی تھی۔ ایئرلائن ذرائع کے مطابق پابندی سےقومی ایئرلائن کو...
    مشرق وسطیٰ میں رمضان المبارک کا تیسرا عشرہ شروع ہوگیا، عبادات کے لیے مسلمانوں نے بیت المقدس کا رُخ کرلیا ہے۔ مسجد اقصیٰ میں 70 ہزار مسلمانوں نے نماز عشاء اور تراویح ادا کی، ہر سال ہزاروں مسلمان رمضان کے آخری عشرے میں مسجد اقصیٰ پہنچتے ہیں۔ رمضان المبارک کا آخری جمعہ یوم القدس کے طور پر منایا جاتا ہے۔ مسجد اقصیٰ کا انتظام اردن کی حکومت کے پاس ہے جبکہ مسجد اقصیٰ کے اطراف سیکیورٹی کی ذمہ داری اسرائیل کے پاس ہے۔ Post Views: 1
    کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان میں فارمیسی کے شعبے میں خطرناک حد تک بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور ملازمت کے مواقع محدود ہونے کے باعث فارمیسی کونسل آف پاکستان (PCP) نے اپنے 62ویں اجلاس نئے فارمیسی اداروں کو نو آبجیکشن سرٹیفکیٹس (این او سی) دینے پر پابندی عائد کردی ہے جس کا باقاعدہ مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔ فارمیسی کونسل آف پاکستان کے نائب صدر/ سیکرٹری سردار شبیر احمد کے جاری کردہ مراسلے کے مطابق پابندی 31 مئی 2025 سے ایک برس کی مدت کے لیے نافذ العمل ہوگی اور اسے مزید ایک سال کے لیے بڑھایا جاسکے مراسلہ کے مطابق یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے ہے کہ منظور شدہ فارمیسی انسٹی ٹیوٹ کی تعداد اور ان کو دی...
    تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت کے سربراہی اجلاس میں اپوزیشن اتحاد نے عید کے بعد امن و امان کی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کیا ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت کا سربراہی اجلاس تحریک کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے گھر پر ہوا۔ اجلاس میں باقاعدہ طور پر آل پارٹیز کانفرنس کے بنیادی ڈھانچے کی منظوری دی گئی اور اس کے نیچے ذیلی کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں۔ آل پارٹیز کانفرنس میں حکومت کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی جائے گی۔اپوزیشن اتحاد نے 3 ذیلی کمیٹیاں تشکیل دے دیں، رابطہ کمیٹی کی سربراہی اسد قیصر، سیاسی سرگرمیوں اور رابطوں کی کمیٹی حامد رضا، تیسری کمیٹی آل پارٹیز کانفرنس بلانے کے لیے لطیف...
    اسلام آباد: 190 ملین پاؤنڈز کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس کے مطابق کیس کے فیصلے کے 2 ماہ بعد بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سزا معطلی کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔ عدالت میں دائر درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ نیب نے بدنیتی سے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔ نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنائی گئی۔ نیشنل کرائم ایجنسی سے معاہدے کا متن حاصل نہ کرنا تفتیشی ایجنسی کی ہچکچاہٹ کو واضح کرتا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ این سی اے حکام کو شامل تفتیش بھی نہیں کیا گیا۔استغاثہ مکمل شواہد پیش...
    بنوں(نیوز ڈیسک)بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی جسے جوابی کارروائی سے پسپا کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق بنوں میں کنگرپل پولیس چوکی پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی جس پرپولیس نے بروقت جوابی کارروائی کی اور دہشتگردوں کے حملے کو پسپا کردیا۔ پولیس کا بتانا ہےکہ جوابی کارروائی پر دہشتگرد فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے جب کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دوسری جانب پشاور کے علاقے متنی میں ہوٹل پر دستی بم حملہ کیا گیا جس میں خوش قسمتی سے تمام افراد محفوظ رہے جب کہ ملزمان دستی بم پھینک کرفرار ہو گئے۔ پاکستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان
    سمیع اللہ ملک پاکستان میں زراعت اورمعیشت کے استحکام کیلئے مختلف اقدامات کیے جارہے ہیں،جن میں چولستان کی بنجرزمینوں کوقابلِ کاشت بنانا ایک اہم منصوبہ ہے۔یہ منصوبہ پاکستان گرین انیشی ایٹیوکاحصہ ہے،جس میں فوج کوکلیدی کرداردیاگیاہے۔چولستان،جورقبے کے لحاظ سے پنجاب کا26٪حصہ ہے،چولستان کی بنجرزمینوں کوقابلِ کاشت بنانے اور بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنانے کے منصوبوں کے پیچھے کئی اہم مقاصد اوروجوہات ہیں۔لیکن سوال یہ ہے کہ فوج اورپنجاب حکومت چولستان کی بنجرزمینوں کوقابل کاشت کیوں بنانا چاہتے ہیں؟ ٭پاکستان کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے اورزرعی زمین محدودہونے کے باعث خوراک کی ضروریات پوری کرنے،خوراک کی فراہمی کویقینی بنانے اورخوراک کی پیداوار میں اضافہ کیلئے نئی زمینیں قابلِ کاشت بنائی جارہی ہیں۔ ٭پاکستان کی آبادی ایک اندازہ کے...
    ریاض احمدچودھری مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے مظالم ڈھانے کا سلسلہ تو گزشتہ پون صدی سے جاری ہے۔ اب کشمیریوں کے مذہبی، سیاسی اور انسانی حقوق کو دبانے کے لیے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں جن سے واضح ہوتا ہے کہ مودی سرکار بین الاقوامی قوانین اور عالمی اداروں کی طرف سے طے کردہ حدود و قیود کو بھی خاطر میں نہیں لا رہی۔ حال ہی میں بھارتی حکومت کی طرف سے کشمیریوں کی آواز دبانے کے لیے دو تنظیموں پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے بھارتی حکام کی جانب سے عوامی ایکشن کمیٹی اور جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کو پانچ سال کے...
    امریکا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق سوال پر کسی قسم کا ردعمل دینے سے انکار کیا ہے اور امریکا میں داخلے پر پابندی کے لیے ممالک کی فہرست بنانے کی تردید بھی کردی۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس سے میڈیا بریفنگ کے دوران سابق وزیر اعظم پاکستان اور تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے متعلق سوال کیا گیا۔ تاہم امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے عمران خان سے متعلق سوال پر ردعمل دینے سے انکار کر دیا۔ مزید پڑھیں: امریکا کی جانب سے پابندیوں کا خدشہ: پاکستانی نوجوان کیوں پریشان ہیں؟ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا کہ کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات پربات نہیں کی جائے گی، چاہیں تو وائٹ...
    مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اس وقت پی ٹی آئی پر پابندی عائد کرنے کا کوئی کا کوئی پلان نہیں ہے، وفاقی کابینہ میں اہلیت کی بنیاد پر وزرا کو شامل کیا جاتا ہے اور کارکردگی نہ دکھانے والوں کو کابینہ سے نکال دیا جاتا ہے۔ اس وقت کابینہ میں شامل وزرا تنخواہ نہیں لے رہے۔ احتجاج کرنا اپوزیشن کا حق ہے۔ اگر پی ٹی آئی عوام کو نقصان نہ پہنچائے، مسلح جتھوں کے ساتھ حملہ آور نہ ہو اور کفن پوشوں کو اپنے احتجاج میں شامل نہ کرے تو وہ بھی احتجاج کر سکتی ہے۔ وزراتیں بااعتماد لوگوں کو دی گئی ہیں وی ایکسکلوزیو میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ڈاکٹر...
    رمضان المبارک کی عبادات میں میں روزے اور تلاوت کے بعد صدقہ تیسری بڑی عبادت ہے اور ستم دیکھیے کہ اس ماہ ہمارے چہروں سے وہ تبسم ہی بالکل غائب ہوجاتا ہے جسے رسول اللہ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صدقہ قرار دیا ہے۔ مسلمان کے پاس اس ماہ دینے کے لیے روپیہ پیسہ تو ہوتا ہے مگر تبسم ناپید ہوجاتا ہے۔ ایسا نہیں کہ یہ تبسم خرچ ہوکر ناپید ہوجاتا ہے بلکہ وہ دیگر اشیا کی طرح اس کی بھی جیسے ذخیرہ اندوزی کر لیتا ہے۔ اس ماہ آپ جسے بھی دیکھیے چہرے پر یا تو طیش کے آثار ہوں گے یا بلا کی ایسی سنجیدگی جیسے ڈاکٹر نے میڈیکل رپورٹس پڑھ کر کوئی بری خبر سنادی ہو۔...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے، قوم کو تقسیم کرنے کی ہر کوشش ناکام ہوگی، ریاست کا مؤقف واضح ہے ہمیں دہشت گردی کے خلاف جنگ ہر حال میں جیتنی ہے۔ ان خیالات کا اظہار بدھ کو کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال پر اجلاس کے دوران کیا۔ اجلاس میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں قائم مقام گورنر بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق اچکزئی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری سمیت اعلیٰ...
    اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت ) 190 ملین پائونڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دی گئیں۔عمران خان اور بشری بی بی کی جانب سے درخواستیں بیرسٹر سلمان صفدر نے دائر کیں۔  سزا معطلی کی درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ نیب نے بدنیتی سے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنائی گئی ۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ این سی اے سے معاہدے کا متن حاصل نہ کرنا تفتیشی ایجنسی کی ہچکچاہٹ واضح کرتا ہے، نیشنل کرائم ایجنسی حکام کو شامل تفتیش بھی نہیں کیا گیا، استغاثہ مکمل شواہد پیش...
    واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے تردید کی ہے کہ امریکی حکومت نے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کے لیے کسی ملکوں کی فہرست تیار کی ہے۔ بریفنگ کے دوران ٹیمی بروس نے کہا کہ کئی دنوں سے جس فہرست کا ذکر ہو رہا ہے، اس کا کوئی وجود نہیں ہے۔ انہوں نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر امریکی سلامتی کے لیے جائزہ لیا جا رہا ہے کہ ویزا مسائل سے کس طرح نمٹنا ہے اور کسے امریکا میں داخلے کی اجازت دینی ہے۔ اس جائزے کے مکمل ہونے کے بعد اس بارے میں تفصیل سے بات کی جائے گی۔ ٹیمی بروس نے اس بات...
    بیرسٹر عقیل ملک(فائل فوٹو)۔ وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ ن لیگ نے نواز شریف کی رہنمائی میں پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس میں شرکت کی۔ جیو کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں موزوں ترین لیڈر کے طور پر شریک ہونا چاہیے تھا۔اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاہم پارٹی نے انکی رہنمائی میں ہی اجلاس کے اندر بھرپور نمائندگی کی۔اس دوران رکن قومی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر عمیر نیازی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی اجلاس میں عدم شمولیت ایک بڑا پیغام تھا اور انہوں نے...
    طویل مشاورت کے بعد ضلعی کابینہ کا اعلان کیا گیا اور صوبائی صدر علامہ جہانزیب علی جعفری سے مشاورت کے بعد صوبائی نمائندے سید مسرت کاظمی نے ضلعی کابینہ کے اراکین سے حلف لیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو پاراچنار، ایم ڈبلیو ایم ضلعی کابینہ کی حلف برداری پاراچنار، ایم ڈبلیو ایم ضلعی کابینہ کی حلف برداری پاراچنار، ایم ڈبلیو ایم ضلعی کابینہ کی حلف برداری پاراچنار، ایم ڈبلیو ایم ضلعی کابینہ کی حلف برداری پاراچنار، ایم ڈبلیو ایم ضلعی کابینہ کی حلف برداری پاراچنار، ایم ڈبلیو ایم ضلعی کابینہ کی حلف برداری پاراچنار، ایم ڈبلیو ایم ضلعی کابینہ کی حلف برداری پاراچنار، ایم ڈبلیو ایم ضلعی کابینہ کی حلف...
    مشیر اطلاعات کے پی نے ایک بیان مین کہا کہ قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلانے والے بتائیں نواز شریف کیوں نہیں آئے؟ کیا نواز شریف کی اجلاس میں غیر موجودگی دہشت گردوں کی حمایت ہے؟ اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی میں مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف کی غیر موجودگی پر سوالات اٹھا دیے۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے ایک بیان مین کہا قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلانے والے بتائیں نواز شریف کیوں نہیں آئے؟ کیا نواز شریف کی اجلاس میں غیر موجودگی دہشت گردوں کی حمایت ہے؟ مشیر اطلاعات کے پی حکومت کا کہنا تھا پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف قوم...
    ویب ڈیسک : ملک کا سب سے بڑا تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پرپہنچ گیا۔ واپڈا ذرائع کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کا قابل استعمال ذخیرہ صفرہوگیا ہے اور ڈیم کا ڈیڈ لیول 1402 فٹ پرہے۔واپڈا ذرائع نے بتایاکہ منگلا ڈیم بھی ڈیڈ لیول کے قریب ہے اور پانی کی سطح 1054 فٹ پر ہے جو کہ ڈیڈ لیول سے صرف 4 فٹ کم ہے۔ ذرائع کے مطابق منگلا ڈیم کا ڈیڈ لیول 1050 فٹ پر ہے اور منگلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 77 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ نامعلوم مسلح افراد نے موٹر وے پولیس کے اہلکاروں سے اسلحہ اور گاڑیاں چھین لی
    سندھ کے زرعی سائنسدانوں نے فصلوں کی ایسی نئی اقسام تیار کی ہیں جنہیں کاشت کرنے کے لیے زیادہ پانی کی ضرورت نہیں ہو گی۔ وزیرِ زراعت سندھ سردار محمد بخش خان مہر کی زیرِ صدارت صوبائی سیڈ کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں نئے بیجوں کی خصوصیات کا جائزہ لیا گیا اور فصلوں کی 22 ایس نئی اقسام کی کاشت کی منظوری دی گئی جن کی کم پانی کے استعمال سے زیادہ پیداوار ہو گی۔ وزارتِ زراعت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کمیٹی نے دال، چاول، آم، کاٹن، مکئی اور سرسوں کی فصلوں کی نئی اقسام کی کاشت کی ایک سال کے لیے منظوری دی ہے اجلاس کے دوران سردار محمد بخش مہر نے اس...
    ویب ڈیسک : سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کو برطانیہ میں ٹیکس ڈیفالٹر قرار دیتے ہوئے ان پر 5.2 ملین پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ برطانوی حکومت کی تازہ فہرست میں حسن نواز کو “ٹیکس ڈیفالٹر” قرار دیا گیا ہے،حسن نواز نے 5 اپریل 2015 سے 6 اپریل 2016 تک تقریباً 9.4 ملین پاؤنڈ کا ٹیکس ادا نہیں کیا۔،برطانوی ٹیکس اتھارٹی نے حسن نواز پر 5.2 ملین پاؤنڈ کا جرمانہ بھی عائد کر دیا، برطانوی حکومت نے حسن نواز کے خلاف تفصیلات سرکاری ویب سائٹ پر شیئر کر دیں۔ ملک میں کہا ں کہاں بارشیں ہوں گی ۔ محکمہ موسمیات نے بتا دیا قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ دیوالیہ ہونے کے...
    حکومت برطانیہ کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق ایون فیلڈ ہاؤس پارک لین کے رہائشی پراپرٹی ڈیلر حسن نواز نے 5 اپریل 2015ء سے 6 اپریل 2016ء تک تقریباً 94 لاکھ پاؤنڈ کا ٹیکس ادا نہیں کیا۔ برطانوی ٹیکس اتھارٹی نے حسن نواز پر 52 لاکھ پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کر دیا ہے اور تمام تفصیلات سرکاری ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے بڑے صاحبزادے حسن نواز کو برطانیہ میں ٹیکس ڈیفالٹر قرار دیتے ہوئے ان پر 52 لاکھ پاؤنڈ (1 ارب 88 کروڑ روپے سے زیادہ) کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ حکومت برطانیہ کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق ایون فیلڈ ہاؤس پارک لین کے رہائشی پراپرٹی ڈیلر حسن نواز نے...
      اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور نے کہاہے کہ 9 مئی کو لوگوں نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی، عسکری تنصیبات پر حملے کرنا پارٹی پالیسی میں نہیں تھا، پارٹی پالیسی کیخلاف جو کچھ ہوا،اس کی مذمت کرتا ہوں ، خیبر پختونخوا میں کسی صورت آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے، آپریشن کا فائدہ نہیں ہونا،نقصان ہی ہونا ہے۔ نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہماری افغانستان کے ساتھ بات چیت ضروری ہے، اگر نہیں ہو گی تو 2200 کلومیٹر کا بارڈر صوبے کے ساتھ ہے ، جہاں باڑ لگائی جو اس طریقے سے اب موجود نہیں ہے ،ہم اس کو اس طرح سے محفوظ نہیں کر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 19 مارچ 2025ء) وسطی غزہ کے علاقے دیرالبلح میں اقوام متحدہ کی عمارت کے احاطے میں بم دھماکے سے عملے کا ایک رکن ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔یہ دھماکہ امدادی و ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے اقوام متحدہ کے دفتر (یو این اوپس) کی عمارت میں صبح گیارہ بجے ہوا جس کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔ تاہم ادارے کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اَن پھٹے گولہ بارود کو تلف کرنے کی کسی کارروائی کے دوران پیش نہیں آیا۔ اطلاعات کے مطابق، اسرائیل کی فوج نے دفتر کے احاطے میں کسی طرح کی کارروائی کرنے کی تردید کی ہے۔ Tweet URL 'یو این اوپس' کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہورہے...
    اسلام آباد: قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں عدم شرکت کے بعد اپوزیشن اتحاد نے فیصلہ کرلیا ہے کہ عید کے بعد امن و امان کی صورت حال پر آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی۔ اپوزیشن ذرائع نے بتایا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں حکومت کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی جائے گی، اپوزیشن اتحاد نے تحریک کو منظم کرنے کے لیے مزید ذیلی کمیٹیاں بھی تشکیل دے دیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز اجلاس میں باقاعدہ طور پر اس تحریک کے بنیادی ڈھانچے کی منظوری دی گئی ہے اور اپوزیشن اتحاد نے تین ذیلی کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔ ذرائع نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رابطہ کمیٹی کی سربراہی اسد قیصر کو...
    برطانیہ جانے والے مسافروں کو کل بڑی خوشخبری ملنے کا امکان ہے، جس سے مشکلات میں ریلیف ملے گا۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں پی آئی اے سمیت پاکستانی ایئرلائنز پر 5 سال سے لگی پابندی کے معاملے پر برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس کل کو ہوگا۔کمیٹی پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز کے کیس پر غور کرے گی ، سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ امید ہے کل برطانوی ایئرسیفٹی کمیٹی پاکستانی ایئر لائنز پر پابندی ہٹادے گی۔ حکام کا کہنا تھا کہ یورپ کے بعد کل برطانیہ میں بھی پاکستانی ایئرلائنز کی بحالی کا امکان ہے۔خیال رہے کہ جون 2020 میں یورپ اور برطانیہ نے پی آئی اے کی کمرشل پروازوں پر اپنی...
    دریائے سندھ پر کینال بنانے کے معاملے پر پنجاب حکومت نے اربوں روپے مختص کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے چولستان اور چوبھار کینال کیلئے بجٹ میں فنڈز مختص کر دیئے ہیں۔ پنجاب حکومت نے چولستان کینال کے لیے 218 ارب روپے اور چوبھار کینال کے لیے 20 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ چولستان کینال پررواں مالی سال کے دوران 6 ارب روپے کئے جائیں گے اور آئندہ مالی سال 2026-27 کےدوران 10 ارب روپے خرچ ہوں گے۔ چوبھار کینال کیلئے رواں سال 550 ملین روپے اور اگلے سال 2ارب روپے سے زائد خرچ ہوں گے۔دوسری جانب سندھ اسمبلی اجلاس میں وزیرآبپاشی جام خان شورو نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں بڑا مسئلہ موسمیاتی تبدیلی...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب حکومت نے متعدد اسٹیج اداکاراؤں پر تھیٹرزمیں پرفارم کرنے پر پابندی عائد کردی۔ پنجاب آرٹس کونسل کے مطابق جن فنکاراؤں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان کو عید الفطر کے دوران کسی بھی تھیٹر شو میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔ جن پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں معروف اسٹیج اداکارہ سونیا چوہدری، سلک جٹ، عروز خان، ٹینا چوہدری اور ادیبہ رانا سمیت دیگر شامل ہیں۔ حکام نے ممنوعہ فنکاروں کو قانونی نوٹس بھی بھیجا ہے جن میں ان پر اسٹیج پر ’غیر اخلاقی سرگرمیوں‘ میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔ حکومت نے اداکاراؤں سے وضاحت طلب کی ہے لیکن ابھی تک اسے کوئی جواب نہیں ملا ہے۔ یہ کریک ڈاؤن اسٹیج پرفارمنس...
    کوئٹہ میں سکیورٹی اجلاس کے موقع پر صدر آصف زرداری نے کہا کہ ہم سب کو ان کا حق دینا چاہتے ہیں۔ حقوق چھیننے پر یقین نہیں رکھتے، بلکہ انہیں حقوق دیکر عوام کا دل جیتیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے۔ قوم کو تقسیم کرنے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔ ریاست کا مؤقف واضح ہے، ہمیں دہشت گردی کے خلاف جنگ ہر حال میں جیتنی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال پر اجلاس کے دوران کیا۔ اجلاس میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی شرکت کی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبے میں...
    لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈا نہیں ، دہشت گردی کے خلاف تمام لیڈران کو ایک پیج پر ہونا چاہیے۔ گورنر ہاؤس میں وکلا  برادری کے اعزاز میں دی گئی افطار پارٹی سے  خطاب کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ  ملکی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈا نہیں ، دہشت گردی کے خلاف تمام لیڈران کو ایک پیج پر ہونا چاہیے، ہمیں سیاسی مفادات کو پس پشت ڈال کر ملک کی بہتری اور استحکام کے لیے آگے بڑھنا ہے۔  گورنر پنجاب نے کہا کہ گورنر ہاؤس لاہور میں دی جانے والی افطار پارٹی ذاتی کاوشوں کا نتیجہ ہے،اس میں سرکاری ایک روپیہ بھی نہیں لگا، گورنر ہاؤس میں وکلا برادری سمیت...
    اپوزیشن اتحاد نے عید کے بعد امن و امان کی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کر دیا ہے، اے پی سی میں حکومت کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی جائے گی۔اپوزیشن اتحاد نے تحریک کو منظم کرنے کےلیے مزید ذیلی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہے، اجلاس میں باقاعدہ طور پر اس تحریک کے بنیادی ڈھانچے کی منظوری دی گئی، رابطہ کمیٹی کی سربراہی اسد قیصر کو دے دی گئی۔اعلامیے کے مطابق  سیاسی سرگرمیوں، رابطوں کی کمیٹی حامد رضا کی زیر نگرانی کام کرے گی، تیسری کمیٹی عید کے بعد ملک کی امن و سلامتی اور سیاسی حالات پر اے پی سی بلانے کے لیے تشکیل دی گئی ہے۔ دوسری جانب آج  تحریک انصاف کی...
    کراچی: برطانوی ائیرسیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس کل (20 مارچ کو) ہوگا جس میں پی آئی اے سمیت دیگر پاکستانی ائیرلائنز کی بندش کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق برطانیہ میں پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ائیرلائنز پر5سال سے لگی پابندی کا معاملے کے تناظر میں برطانوی ائیر سیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا، برطانوی ائیرسیفٹی کمیٹی پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ائیرلائنز کے کیس پر غور کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ 5 سال قبل جولائی 2020 میں برطانیہ اور یورپ میں پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ائیرلائنز کی پروازوں پر پابندی عائد کی گئی تھی، سی اے اے حکام کے مطابق امید ہے کہ برطانوی ائیرسیفٹی کمیٹی کے اجلاس...
    سینئر رہنما جماعت اسلامی نے کہا کہ ایک طرف پانی نہیں ہے، دوسری طرف سندھ میں تیار فصلوں کا مناسب ریٹ نہیں مل رہا، جب کہ بیج، کھاد اور ادویات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، سندھ کے لوگ دوہری اذیت میں مبتلا ہیں، حکومت بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر رہنما جماعت اسلامی و سابق ایم این اے اسد اللہ بھٹو نے دریائے سندھ سے نہروں کے منصوبے پر پیپلز پارٹی کے مخالفت میں بیانات کو مگر مچھ کے آنسو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ کے ساتھ وفادار نہیں ہے، سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ ایک ذمہ دار شخص ہیں، انہیں کینالوں کے مسئلے پر سچ بولنا...
    تحریک تحفظ آئین پاکستان کا عید کے بعد آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف مشترکہ بیانیہ اپنانے کی ضرورت ہے، دہشت گردی کے خلاف سب کو ایک پیج پر ہونا ہوگا، دہشت گردی کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہونی چاہیے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت کے سربراہی اجلاس کا معاملے پر اپوزیشن اتحاد نے عید کے بعد امن و امان کی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی سیکیورٹی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ جماعت کا متفقہ تھا، علی امین گنڈا پور نے...
      دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی کے حوالے سے پارلیمانی قومی سلامتی کی کمیٹی  کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کی اندورنی کہانی سامنے آگئی۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے، عسکری قیادت کی جانب سے ملک کی سیکیورٹی کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وزیراعظم، آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم او، سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمٰن، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، وزیراعظم آزاد کشمیر، وزیر خزانہ، وزیراعلیٰ کے پی، گورنر پنجاب، وزیر دفاع اور دیگر شریک ہوئے اور اظہارخیال کیا۔ اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اظہار خیال کرتے...
    آپ نے ہماری پارٹی کا وجود ختم کر دیا،علی امین گنڈاپور ،قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کی اندورنی کہانی سامنے آ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی کے حوالے سے پارلیمانی قومی سلامتی کی کمیٹی کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کی اندورنی کہانی سامنے آگئی۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے، عسکری قیادت کی جانب سے ملک کی سیکیورٹی کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں وزیراعظم، آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم او، سربراہ جے یو آئی(ف)مولانا فضل الرحمن، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، وزیراعظم...
    برطانیہ میں قومی ایئرلائن پی آئی اے سمیت دیگر پاکستانی اییرلائنز پر 5 سال سے عائد پابندی کے حوالے سے برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس کل 20 مارچ کو منعقد ہوگا، حکام سی اے اے کے مطابق برطانوی کمیٹی تمام پاکستانی ایئرلائنز کے کیس پر غور کرے گی۔ جولائی 2020کو برطانیہ اور یورپ نےپاکستانی ایئرلائنز کی پروازوں پر پابندی عائد کی تھی، امید ہےکل برطانوی ایئرسیفٹی کمیٹی پاکستانی ایئرلائنز کی پروازوں پر عائد پابندی ختم کردےگی۔ پاکستانی ایئرلائنز پر جعلی لائسنس یافتہ پائلٹس اسکینڈل کے معاملہ پر پابندی عائد کی گئی تھی، یورپی یونین کی جانب سے پاکستانی ایئرلائنز پر پابندی کا فیصلہ یکم جولائی 2020 کو لیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: لندن ایئرپورٹ پر یورینیم، تحقیقات کے...
    مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے بڑے صاحبزادے حسن نواز کو برطانیہ میں ٹیکس ڈیفالٹر قرار دیتے ہوئے ان پر 52 لاکھ پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔حکومت برطانیہ کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق ایون فیلڈ ہاؤس پارک لین کے رہائشی پراپرٹی ڈیلر حسن نواز نے 5 اپریل 2015 سے 6 اپریل 2016 تک تقریباً 94 لاکھ پاؤنڈ کا ٹیکس ادا نہیں کیا۔برطانوی ٹیکس اتھارٹی نے حسن نواز پر 52 لاکھ پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کر دیا ہے اور تمام تفصیلات سرکاری ویب سائٹ پر جاری کردی گئی ہیں۔ یاد رہےکہ حسن نواز نے گزشتہ سال نومبر میں ٹیکس چوری سے بچنے کے لیے خود کو دیوالیہ ڈکلئیر کر دیا تھا۔ حسن نواز...
    حسن نواز— فائل فوٹو سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کو برطانیہ میں ٹیکس ڈیفالٹر قرار دیتے ہوئے ان پر 5.2 ملین پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔برطانوی حکومت کی تازہ فہرست میں حسن نواز کو ’ٹیکس ڈیفالٹر‘ قرار دیا گیا ہے۔حسن نواز کے خلاف برطانوی حکومت نے سرکاری ویب سائٹ پر تفصیلات شیئر کر دی ہیں۔حسن نواز نے 5 اپریل 2015ء سے 6 اپریل 2016ء تک تقریباً 9.4 ملین پاؤنڈ کا ٹیکس ادا نہیں کیا، برطانوی ٹیکس اتھارٹی نے حسن نواز پر 5.2 ملین پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کر دیا۔قانونی ماہرین کے مطابق دیوالیہ ہونے کے باوجود حسن نواز پر عائد جرمانے کی وصولی کا امکان موجود ہے، برطانوی قوانین کے تحت ٹیکس چوری کے...
    سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے بیٹے حسن نواز پر ٹیکس چوری کے الزام میں برطانوی حکام نے 52 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ عائد کردیا۔ مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز پر برطانیہ میں 52 لاکھ پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ برطانوی حکومت نے تازہ فہرست میں حسن نواز کو ٹیکس نادہندہ قرار دیدیا۔ حسن نواز نے 5 اپریل 2015 سے 6 اپریل 2016 تک قریباً 94 لاکھ پاؤنڈز کا ٹیکس ادا نہیں کیا۔ جس کے نتیجے میں برطانوی حکام نے حسن نواز پر جرمانہ عائد کیا۔ برطانوی حکومت نے ویب سائٹ پر تفصیلات شیئر کردیں۔ واضح رہے کہ چند ماہ قبل حسن نواز کو بینک کرپٹ بھی ہوئے...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کو برطانیہ میں ٹیکس ڈیفالٹر قرار دے کر 52 لاکھ پاؤنڈز کا ٹیکس جرمانہ عائد کردیا گیا۔ برطانوی حکومت نے اپنی جاری کردہ تازہ فہرست میں حسن نواز کو ٹیکس ڈیفالٹر قرار دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق حسن نواز نے 5 اپریل 2015 سے 6 اپریل 2016 تک تقریبا 94 لاکھ پاؤنڈز کا ٹیکس ادا نہیں کیا۔ برطانوی ٹیکس اتھارٹی نے حسن نواز پر جرمانہ عائد کیا، اس حوالے سے برطانوی حکومت نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر بھی تفصیلات شیئر کردیں۔    
    لندن (نیوزڈیسک)سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کو برطانیہ میں ٹیکس ڈیفالٹر قرار دیتے ہوئے ان پر پانچ عشاریہ 2 ملین پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ پاکستانی نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق برطانوی حکومت کی تازہ فہرست میں میاں نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کو ’’ٹیکس ڈیفالٹر‘‘ قرار دے دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی ٹیکس اتھارٹی نے حسن نواز پر 5.2 ملین پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کر دیا ہے، حسن نواز نے 5 اپریل 2015 سے 6 اپریل 2016 تک 9.4 ملین پاؤنڈ ٹیکس ادا نہیں کیا۔برطانوی ٹیکس اتھارٹی نے حسن نواز پر پانچ عشاریہ 2ملین پاؤنڈ کا جرمانہ بھی عائد کر دیا۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ...
    جن سوراج پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ بی جے پی والوں کو اپنا جو ایجنڈے ہے اس پر وہ کام کر رہے ہیں لیکن افسوس کہ نتیش کمار کے تعاون سے وقف بل تیار کیا جارہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست پٹنہ میں جن سوراج پارٹی کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر جن سوراج پارٹی کے سربراہ پرشانت کشور نے وقف ترمیمی بل پر کہا کہ اگر کوئی قانون مسلمانوں کے جذبات کے خلاف بنایا جا رہا ہے تو یہ ٹھیک نہیں ہے۔ اس کے لئے نتیش کمار جیسے لیڈروں کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر نتیش کمار چاہ لیتے تو یہ قانون نہیں بنتا۔ انہوں نے کہا کہ...
    — فائل فوٹو بانیٔ پی ٹی آئی کی جیل ملاقاتوں کے تمام مقدمات کل سماعت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقرر کردیےگئے۔قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کل سماعت کرے گا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس اعظم خان بھی لارجر بینچ کا حصہ ہوں گے۔ 190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں دائر190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردی گئیں۔ یاد رہے کہ مشال یوسفزئی کی بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر توہینِ عدالت کیس بھی مقرر کردہ کیسز میں شامل...
    — فائل فوٹو کراچی کے سفاری پارک کی ہتھنیوں میں ٹی بی کی تشخیص اور علاج کے لیے تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔فور پاز انتظامیہ کے مطابق خصوصی تربیتی سیشن فورپاز کے ٹرینر میتھیاس اوٹو کی نگرانی میں جاری ہے۔ ابتدائی ٹیسٹس میں ہتھنی مدھو بالااور ملکہ ٹی بی کے جراثیم سے متاثر پائی گئی ہیں۔ ہتھنی مدھوبالا اور ملکہ میں ٹی بی کی تصدیق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے سفاری پارک میں موجود ہتھنیوں میں ٹی بی کی تصدیق کردی۔ ہتھنی مدھو بالا اور ملکہ کے مزید ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فور پاز کا کہنا ہے کہ ہتھنیوں اور مہاوت کو بھی عالمی معیار کی تربیت دی جا رہی ہے۔ ہتھنیوں کے علاج کی نگرانی...
    اسلام آباد: چیئرمین واپڈا نے کہا ہے کہ ’’کے فور‘‘ منصوبے پر 50 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے،  منصوبے کے تحت پانی کراچی پہنچا دیا جائے گا تاہم پانی کی تقسیم کا معاملہ الگ ہے جسے پورا کرنے کیلیے تین سال لگیں گے۔   سینیٹر شہادت اعوان کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی آبی وسا کا اجلاس منعقد ہوا جس میں آئندہ مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں اور مختلف دیگر امور پر غور کیا گیا۔ سیکرٹری آبی وسائل کی قائمہ کمیٹی کو ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ سیکرٹری آبی وسائل نے کہا کہ آئندہ مالی سال کیلئے 33 نئے منصوبے تجویز کیے گئے ہیں، یہ تمام منصوبے واٹر سیکٹر کے ہیں، رواں مالی سال 59 منصوبے پر کام جاری ہے، رواں...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 مارچ ۔2025 )محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24گھنٹوں میں اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے، مری،گلیات اور گرد و نوا ح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے راولپنڈی، اٹک، چکوال، میانوالی، سرگودھا، بھکر، خوشاب، شیخوپورہ، فیصل آباد، لاہور اور گرد و نواح میں چند مقامات پر بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا.(جاری ہے) رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، ہری پور اور مانسہرہ میں بارش کی توقع ہے ایبٹ آباد،...
    کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانوی ائیر سیفٹی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا جس میں پاکستانی ائیرلائنز کی پروازوں پر  5 سال سے عائد پابندی ہٹنے کا امکان ہے۔  تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں قومی ائیرلائن سمیت دیگر پاکستانی ائیرلائنز  پر 5 سال سے لگی پابندی کے معاملے پر برطانوی ائیر سیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس کل 20 مارچ کو ہوگا۔اس حوالے سے سول ایوی ایشن حکام کا بتانا ہے کہ برطانوی ائیر سیفٹی کمیٹی تمام پاکستانی ائیرلائنز کے کیس پر غور کرے گی۔  سی اے اے کا کہنا ہے کہ امید ہے کل برطانوی ائیر سیفٹی کمیٹی پاکستانی ائیرلائنز کی پروازوں پر پابندی ہٹا دےگی اور برطانیہ میں بھی پاکستانی ائیرلائنز بحال کی منظوری بھی دی جائے گی۔  کیا...
    — فائل فوٹو برطانیہ میں قومی ایئر لائن سمیت دیگر پاکستانی ایئر لائنز پر 5 سال سے لگی پابندی سے متعلق برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس کل ہوگا۔برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی تمام پاکستانی ایئر لائنز کے کیس پر غور کرے گی۔حکام کا کہنا ہے کہ امید ہے کل برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی پاکستانی ایئر لائنز کی پروازوں پر پابندی ہٹا دے گی۔ چار سال بعد پہلی مرتبہ پی آئی اے کی پرواز کل فرانس کیلئے روانہ ہوگیپرواز پی کے 749 کل 10 جنوری 2025 کو 317 مسافروں کو لے کر اسلام آباد ایئرپورٹ سے اڑان بھرے گی۔ امکان ہے کہ کل برطانیہ میں بھی پاکستانی ایئر لائنز بحال کرنے کی منظوری دی جائے گی۔حکام کے مطابق جولائی 2020...
    ---فائل فوٹو برطانیہ میں قومی ایئر  لائن سمیت دیگر  پاکستانی ایئر لائنز پر 5 سال سے لگی پابندی سے متعلق برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس کل ہو گا۔ برطانوی ایئر  سیفٹی کمیٹی تمام پاکستانی ایئر لائنز کے کیسز پر غور کرے گی۔ پی آئی اے نے ہیتھرو ایئرپورٹ پر اپنی 7 لینڈنگ سلاٹس غیر ملکی ایئرلائنز کو دے دیںپی آئی اے نے لندن ہیتھرو ایئر پورٹ کی 6 عدد پروازوں کی سلاٹس ترکش ایئر لائن اور ایک عدد سلاٹس کویت ایئر ویز کو 6 ماہ کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔ حکام کا کہنا ہے کہ امید ہے کل برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی پاکستانی ایئر لائنز کی پروازوں پر پابندی ہٹا دے گی۔ اجلاس میں کل برطانیہ میں...
    — فائل فوٹو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کر دی گئیں۔بیرسٹر سلمان صفدر نے بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے درخواستیں دائر کی ہیں۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ نیب نے بدنیتی سے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنائی گئی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ این سی اے سے معاہدے کا متن حاصل نہ کرنا تفتیشی ایجنسی کی ہچکچاہٹ واضح کرتا ہے، نیشنل کرائم ایجنسی حکام کو شاملِ تفتیش بھی نہیں کیا گیا، استغاثہ مکمل شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا ہے۔درخواست میں...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مارچ 2025ء ) اسلام آباد ہپائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کیلئے درخواستیں دائر کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاؤنڈز کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور کیس کے فیصلے کے 2 ماہ بعد بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سزا معطلی کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے درخواستیں بیرسٹر سلمان صفدر کے توسط سے دائر کی گئی ہیں۔ عدالت میں دائر درخواستوں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشری بی بی اور بانی پی ٹی آئی نے فیصلے کے 2 ماہ بعد سزا معطلی کی درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائرکر دیں۔ درخواستوں میں استدعا کی گئی کہ 17 جنوری کو سنائی جانے والے سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی دی جائے۔ تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، فیصلے کے دو ماہ بعد بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سزا معطلی کی درخواستیں دائر کردیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ نیب نے بدنیتی سے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنائی گئی۔ حکمرانوں...
    برطانیہ میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز پر 5 سال سے لگی پابندی کے حوالے سے برطانوی ائیر سیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس کل 20 مارچ کو ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی ائیرسیفٹی کمیٹی پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ائیرلائنز کے کیس پر غور کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ سال قبل جولائی 2020 میں برطانیہ اور یورپ میں پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ائیرلائنز کی پروازوں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ سول ایویشن اتھارٹی ( سی اے اے ) کے حکام  کا کہنا ہے کہ امید ہے کل برطانوی ائیرسیفٹی کمیٹی پاکستانی ایرلائنز کی پروازوں عائد پابندی کے حوالے سےمثبت پیش رفت ہوگی، جولائی 2020 میں پی آئی اے سمیت...
    لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے بانی ایم کیو ایم کی میڈیا تقاریر پر پابندی برقرار رکھنے کے حوالے سے درخواست پر اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے کیس کی سماعت کی، بینچ میں جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس طارق ندیم بھی شامل تھے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل اور ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو ستائیس اے کا نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست گزار کو اپنا وکیل مقرر کرنے کے لیے مہلت دے دی۔ ساتھ ہی بانی ایم کیو ایم کے وکیل کو بھی آئندہ سماعت پر طلبی کے لیے کاز لسٹ جاری کرنے کی ہدایت کی گئی۔  ...
    ایک سو نوے ملین پائونڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں دائر WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)190 ملین پاؤنڈ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے سزا سنائے جانے کے 2 ماہ بعد سزا معطلی کی درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بیرسٹر سلمان صفدر کے توسط سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے بدنیتی سے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنائی گئی، نیشنل کرائم...
    190 ملین پاؤنڈ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے سزا سنائے جانے کے 2 ماہ بعد سزا معطلی کی درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردی گئی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بیرسٹر سلمان صفدر کے توسط سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے بدنیتی سے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنائی گئی، نیشنل کرائم ایجنسی سے معاہدے کا متن حاصل نہ کرنا تفتیشی ایجنسی کی ہچکچاہٹ کو واضح کرتا ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ این سی اے...
    اسلام آباد: موسم سرما میں بارشیں اور برف باری نہ ہونے کے باعث ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ ختم ہوگیا۔ شدید موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں ملک بھر میں غیر معمولی موسمی صورتحال پیدا ہوگئی۔منگلا، تربیلا اور چشمہ ریزروائر میں پانی ختم ہو گیا ہے اور تینوں ڈیم ڈیڈ لیول پر پہنچ گئے ہیں۔   تربیلا ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ہے جبکہ اس وقت پانی کی سطح 1402.09 فٹ تک رہ گئی ہے، جس کے باعث تربیلا ڈیم میں قابل استعمال پانی مکمل ختم ہو چکا ہے۔ تربیلا میں پانی ذخیرہ کرنے کی زیادہ سے زیادہ گنجائش 1550 فٹ ہے۔   منگلا ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ہے اور اس...
    نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ — فائل فوٹو نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ حکومتی پارٹیوں کا قومی سلامتی پر گھریلو اجلاس قوم سے مذاق ہے۔لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن ریاستی اداروں کا مشترکہ قومی ایکشن پلان ناگزیر ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت صوبوں کی شکایات کے ازالے کے لیے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلائے۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان سیاسی نورا کشتی پر اتفاق ہے: لیاقت بلوچنائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان سیاسی نورا کشتی پر اتفاق ہے۔  نائب امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ سستی...
    اسلام آباد(رضوان عباسی )پاکستان کو درپیش آبی اور توانائی بحران مزید شدت اختیار کر گیا، جہاں منگلا کے بعد تربیلا ڈیم بھی ڈیڈ لیول کو چھونے کے قریب پہنچ گیا ہے، جس کے نتیجے میں پانی سے بجلی کی پیداوار میں زبردست کمی واقع ہو چکی ہے۔ذرائع کے مطابق، ملک کے بڑے آبی ذخائر ڈیڈ لیول پر پہنچ چکے ہیں، جس کی وجہ سے ہائیڈل پاور جنریشن صرف 1100 میگاواٹ تک گر گئی ہے۔ توانائی کے اس بحران نے ملک کے بجلی کے نظام پر خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔مزید اطلاعات کے مطابق تربیلا ڈیم تقریباً ڈیڈ لیول پر پہنچ چکا ہے۔منگلا اور چشمہ ڈیم پہلے ہی ڈیڈ لیول پر آ چکے ہیں۔ملک میں پانی کی قلت کے...
    دور نایاب:  پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی (پی ایچ اے) نے شہر کے پارکوں میں تقریبات کیلئے بکنگ فیس میں اضافہ کر دیا ہے ۔ فنکشن فیس میں اضافہ سے قبل پارکوں کی فنکشن فیس 5 ہزار روپے یومیہ سے 7 ہزار روپے یومیہ تھی۔اب فنکشن فیس میں اضافے کے بعد یہ فیس 8 ہزار 700 روپے یومیہ سے 12 ہزار روپے یومیہ تک ہو گئی ہے۔ نئی پالیسی اور دینی پروگرامز کے تحت پی ایچ اے نے پہلی مرتبہ نعتیہ محافل اور دینی پروگرامز کے لیے بکنگ فیس متعارف کرائی ہے جس کے مطابق فیس کا 50 فیصد ادا کرنا ہوگا۔ بیٹے نے کھانے میں معمولی تاخیر پر  ماں کو  قتل کردیا  پی ایچ اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے...
    پاکستان اور افغانستان پر سفری پابندیاں؟ امریکی حکومت کی وضاحت آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکی محکمہ خارجہ نے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ امریکہ کئی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کرنے کے لیے “ٹریول بین لسٹ” تیار کر رہا ہے۔ محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے بریفنگ میں وضاحت کی کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ویزا پالیسی کا جائزہ ضرور لیا جا رہا ہے، لیکن افغانستان یا کسی اور ملک پر مکمل ویزا پابندی کی کوئی فہرست موجود نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کے 20 جنوری کے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت ویزا پالیسیوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ امریکہ کی سلامتی کو...
    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا ہے کہ سندھ کا پانی چوری کرنا برداشت نہیں، تحریک انصاف دفاع کرے گی۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر حامد خان اور لطیف کھوسہ  نے کہا کہ  پاکستان تحریک انصاف سندھ عوام کا دفاع کرے گی۔ سندھ میں نہریں نکالنے پر دھرتی خاموش نہیں ہو گی۔ حامد خان کا کہنا تھا کہ یہ جذبات پاکستان بھر کے وکلا کے ہیں۔ ہم سندھ کے وکلا کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سندھ کا پانی چوری کرنا کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے کچھ لوگ اپنے مخصوص مفادات کی خاطر سندھ کا سودا کر رہے ہیں۔ کوئی...
    لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ  نے کہا ہے کہ حکومتی پارٹیوں کا قومی سلامتی پر گھریلو اجلاس قوم کے ساتھ مذاق ہے۔  لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے حکومت، اپوزیشن اور ریاستی اداروں کا مشترکہ قومی ایکشن پلان ناگزیر ہو چکا ہے۔   لیاقت بلوچ نے حکومت کو مشورہ دیا کہ صوبوں کی شکایات کے ازالے کے لیے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس فوری طور پر طلب کیا جائے تاکہ صوبوں کے مسائل حل کیے جا سکیں۔   ملک میں مہنگی بجلی کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ سستی بجلی کے لیے قوم عید کے بعد ایک بڑی تحریک کے لیے تیار...
    تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا، منگلا ڈیم بھی ڈیڈ لیول کے قریب WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پانی کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بج گئی، تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا۔ واپڈا کے ذرائع کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کا قابلِ استعمال ذخیرہ صفر ہو گیا ہے، ڈیم کا ڈیڈ لیول 1402 فٹ پر ہے۔ دوسری جانب منگلا ڈیم بھی ڈیڈ لیول کے قریب ہے جہاں پانی کی سطح 1054 فٹ پر ہے۔ ذرائع واپڈا کے مطابق منگلا ڈیم کا ڈیڈ لیول 1050 فٹ پر ہے۔ منگلا ڈیم میں قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 77 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
    کسٹرڈ پاؤڈر سے لذیذ میٹھا تیار ہوتا ہے جو اکثر لوگ بڑے شوق سے کھاتے ہیں لیکن کبھی کبھار یہ ’معصوم سا دکھنے والا‘ پاؤڈر ایک طاقتور دھماکہ خیز مادے میں بھی تبدیل ہوجاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: گھوڑی کے دودھ سے بنی آئس کریم کے فوائد نےسائنسدانوں کو بھی حیران کر دیا بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق انسٹنٹ کسٹرڈ پاؤڈر بہت سے باورچی خانوں میں پایا جانے والا ایک اہم جزو ہے۔ بس پانی ملاکر چولہے پر تھوڑا جوش دیں اور مکئی کے نشاستے اور ذائقوں کا یہ مرکب ایک مزیدار میٹھے میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ اب کس کے وہم و گمان میں ہوگا کہ یہ کبھی ’غصے‘ میں آکر لوگوں کو زخمی بھی کرسکتا ہے۔ لیکن...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+اپنے سٹاف رپورٹر سے) تحریک تحفظ آئین پاکستان کی مرکزی قیادت نے پارلیمنٹ کا جوائنٹ سیشن بلانے کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔ پریس کانفرنس میں سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم اس وقت کسی بھی آپریشن کے حق میں نہیں ہیں جب کہ عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی مشاورت کے بغیر پارٹی کوئی بھی فیصلہ کیسے کرسکتی ہے؟ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بغیر کسی میٹنگ کی اہمیت نہیں، عمران خان سے ملنے پارٹی رہنما جاتے ہیں تو اجازت نہیں ملتی، یا تو اعلان کردیاجائے کہ بانی پی ٹی آئی خطرناک آدمی ہیں، اْن سے کوئی نہیں مل سکتا، جیل سپرنٹنڈنٹ...
    جے یو آئی کے اختلافی بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی پالیسیوں میں صرف اسٹیبلشمنٹ کی سوچ اور معاشی سوچ ہی کافی نہیں ہے، اسے صرف یکطرفہ ایجنڈے اور یکطرفہ نفاذ کی حکمت عملی کی حمایت حاصل نہیں کہا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز ۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) نے پاکستان میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری کیے گئے بیان پر بعض نکات سے اختلاف کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا ہے۔ قومی سلامتی کے حوالے سے جے یو آئی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے نکات درج ذیل ہیں: 1. پاکستان، ہمارا ملک، ہمارا وطن، اللہ تعالی کی طرف سے ایک نعمت ہے جو اس نے ہمیں...
    صیہونی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے ایک ریزرو نیویگیٹر نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں نئی جنگ کے باعث ریزرو ڈیوٹی کے لیے رپورٹ نہیں کرے گا۔ اسلام ٹائمز ۔ اسرائیلی فضائیہ کے ایک پائلٹ نے غزہ میں دہشت گردی کے ارتکاب اور فلسطینیوں پر بمباری کی تردید کی ہے۔ صہیونی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے ایک ریزرو نیویگیٹر نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں نئی ​​جنگ کی وجہ سے ریزرو ڈیوٹی کے لیے رپورٹ نہیں کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق ریزرو نیویگیٹر کی جانب سے سوشل میڈیا پر بیان دینے کے بعد اسرائیلی فضائیہ...
    اپنے بیان میں ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، الزامات کی سیاست پر نہیں، کراچی کے عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے اور رہے گا، جماعت اسلامی کو کبھی عوام کے ووٹ سے کراچی کی میئر شپ نہیں ملی۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان سندھ حکومت گہنور خان اسران نے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حافظ نعیم الرحمن کی سیاست کی بنیاد ہی الزامات اور جھوٹ پر مبنی ہے، پیپلز پارٹی عملی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ اپنے بیان میں گہنور خان اسران  نے کہا کہ پیپلز پارٹی پر بے بنیاد الزامات لگانے والے حافظ نعیم الرحمن ہمارے ترقیاتی منصوبوں پر اپنے بینرز...