---فائل فوٹو

برطانیہ میں قومی ایئر  لائن سمیت دیگر  پاکستانی ایئر لائنز پر 5 سال سے لگی پابندی سے متعلق برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس کل ہو گا۔

 برطانوی ایئر  سیفٹی کمیٹی تمام پاکستانی ایئر لائنز کے کیسز پر غور کرے گی۔

پی آئی اے نے ہیتھرو ایئرپورٹ پر اپنی 7 لینڈنگ سلاٹس غیر ملکی ایئرلائنز کو دے دیں

پی آئی اے نے لندن ہیتھرو ایئر پورٹ کی 6 عدد پروازوں کی سلاٹس ترکش ایئر لائن اور ایک عدد سلاٹس کویت ایئر ویز کو 6 ماہ کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔

حکام کا کہنا ہے کہ امید ہے کل برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی پاکستانی ایئر لائنز کی پروازوں پر پابندی ہٹا دے گی۔

 اجلاس میں کل برطانیہ میں بھی پاکستانی ایئر لائنز بحال کرنے کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

پائلٹس کے جعلی لائسنس اسکینڈل میں جولائی 2020ء میں برطانیہ اور یورپ نے پاکستانی ایئر لائنز کی پروازوں پر پابندی لگائی تھی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پاکستانی ایئر لائنز

پڑھیں:

حسن نواز برطانیہ میں ٹیکس ڈیفالٹر قرار، پانچ عشاریہ2 ملین پاؤنڈ کا جرمانہ بھی عائد

لندن (نیوزڈیسک)سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کو برطانیہ میں ٹیکس ڈیفالٹر قرار دیتے ہوئے ان پر پانچ عشاریہ 2 ملین پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

پاکستانی نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق برطانوی حکومت کی تازہ فہرست میں میاں نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کو ’’ٹیکس ڈیفالٹر‘‘ قرار دے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی ٹیکس اتھارٹی نے حسن نواز پر 5.2 ملین پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کر دیا ہے، حسن نواز نے 5 اپریل 2015 سے 6 اپریل 2016 تک 9.4 ملین پاؤنڈ ٹیکس ادا نہیں کیا۔برطانوی ٹیکس اتھارٹی نے حسن نواز پر پانچ عشاریہ 2ملین پاؤنڈ کا جرمانہ بھی عائد کر دیا۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ دیوالیہ ہونے کے باوجود حسن نواز پر عائد جرمانے کی وصولی کا امکان موجود ہے، برطانوی قوانین کے تحت ٹیکس چوری کے جرمانے دیوالیہ ہونے پر بھی معاف نہیں ہوتے۔
برطانوی حکومت نے حسن نواز کے خلاف تفصیلات سرکاری ویب سائٹ پر شیئر کر دیں۔پرانی کہانی کا ایک بار پھر دوہرایا گیا، حسن نواز نے تمام ٹیکس جمع کروادیئے ہیں یہ دس سال پرانی کہانی ہے ، حسن نواز کے قریبی ذرائع کا دعویٰ
خام اسٹیل کی مارکیٹ میں مبینہ گٹھ جوڑ ،کارٹل سپلائرز کو شوکاز نوٹسز جاری

متعلقہ مضامین

  • برطانیہ جانے والے مسافروں کو کونسی بڑی خوشخبری ملنےوالی ہے ؟ جانیں
  • برطانیہ میں پاکستانی ایئرلائنز کی بحالی کا امکان، برطانوی ائیرسیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس کل ہوگا
  • کیا برطانیہ میں پاکستانی ایئر لائنز پر عائد پابندی کا خاتمہ قریب ہے؟
  • برطانیہ میں حسن نواز ٹیکس ڈیفالٹرقرار؛ 52 لاکھ پاؤنڈز کا جرمانہ
  • حسن نواز برطانیہ میں ٹیکس ڈیفالٹر قرار، پانچ عشاریہ2 ملین پاؤنڈ کا جرمانہ بھی عائد
  • حسن نواز برطانیہ میں ٹیکس ڈیفالٹر قرار، 5.2 ملین پاؤنڈ کا جرمانہ بھی عائد
  • برطانوی ائیر سیفٹی کمیٹی کا اجلاس کل، پاکستانی ائیرلائنز کی پروازوں پر پابندی ہٹنے کا امکان
  • برطانیہ میں پاکستانی ایئر لائنز پر لگی پابندی کے حوالے سے اہم اجلاس کل ہوگا
  • یورپ کے بعد برطانیہ میں بھی پاکستانی ایئرلائنز بحال کرنے کی منظوری کی امید