اسرائیلی پائلٹ کا غزہ میں دہشتگردی کرنے اور فلسطینوں پر بم برسانے سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
صیہونی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے ایک ریزرو نیویگیٹر نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں نئی جنگ کے باعث ریزرو ڈیوٹی کے لیے رپورٹ نہیں کرے گا۔ اسلام ٹائمز ۔ اسرائیلی فضائیہ کے ایک پائلٹ نے غزہ میں دہشت گردی کے ارتکاب اور فلسطینیوں پر بمباری کی تردید کی ہے۔ صہیونی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے ایک ریزرو نیویگیٹر نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں نئی جنگ کی وجہ سے ریزرو ڈیوٹی کے لیے رپورٹ نہیں کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق ریزرو نیویگیٹر کی جانب سے سوشل میڈیا پر بیان دینے کے بعد اسرائیلی فضائیہ نے پائلٹ کو فوج سے برطرف کردیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریزرو نیویگیٹر ایلون گور نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ انہوں نے اپنے اعلیٰ افسران کو آگاہ کیا کہ وہ اپنی سروس جاری نہیں رکھ سکتے کیونکہ حکومت نے ایک لکیر عبور کر لی ہے۔ ایلون گور نے کہا کہ حکومت اپنے شہریوں کی حفاظت اور بہبود پر سیاست کو ترجیح دے رہی ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ انسانی جان کی قدر ختم ہو گئی ہے۔ اس کے جواب میں اسرائیل کی دفاعی افواج نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ہوائی عملے کے رکن کی ریزرو سروس کو مستقل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔
فلسطینی حکام کے مطابق ان حملوں میں اب تک 400 سے زائد فلسطینی ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسرائیلی فضائیہ کے مطابق
پڑھیں:
پاک فضائیہ نے ایم ایم عالم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے نغمہ جاری کردیا
کراچی:پاک فضائیہ نے جنگ 65کے ہیروایم ایم عالم کی 12ویں برسی پران کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے نغمہ جاری کر دیا۔
پاکستان ایئرفورس کی جانب سے ستمبر 1965 کی جنگ کے ہیرو ایئرکموڈور (ریٹائرڈ)محمد محمود عالم کی 12ویں برسی کے موقع پرپاک فضائیہ نےانہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
ائیرکموڈورایم ایم عالم نے1965 کی جنگ میں 1 منٹ سے بھی کم وقت میں بھارتی فضائیہ کے 5 جیٹ طیاروں کومار گرایا تھا،ان کا یہ ریکارڈ آج تک ناقابل شکست ہے۔
ایئرکموڈورایم ایم عالم نےجنگ کےدوران 11 دنوں میں 9 دشمن طیاروں کوتباہ اور2 طیاروں کو نقصان پہنچایا تھا۔پاکستان کےاس بہادربیٹے کو 1965 کی جنگ میں شاندار کارکردگی پر 2 بار ستارہ جرأت سے نوازا گیا۔
قوم کے یہ ہیرو 18 مارچ 2013 کو طویل علالت کے بعد 78 برس کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوئے۔