UrduPoint:
2025-03-19@16:32:40 GMT

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 مارچ ۔2025 )محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24گھنٹوں میں اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے، مری،گلیات اور گرد و نوا ح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے راولپنڈی، اٹک، چکوال، میانوالی، سرگودھا، بھکر، خوشاب، شیخوپورہ، فیصل آباد، لاہور اور گرد و نواح میں چند مقامات پر بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا.

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، ہری پور اور مانسہرہ میں بارش کی توقع ہے ایبٹ آباد، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، کرک، باجوڑ، کرم، مالاکنڈ، وزیرستان اور گرد و نواح میں بارش ہونے کا امکان ہے محکمہ موسمیات نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے. دوسری جانب کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے اور شہر میں سمندری ہوائیں 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے.

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پچھلے24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ رہا محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ جمعہ سے کراچی میں درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے اور اس دوران درجہ حرارت 37 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے جمعہ سے شہر کا موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، دن میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں،شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے جب کہ 25 مارچ سے درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق عید کے دنوں میں درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے.

ادھر واٹر رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دریائے سندھ میں پانی کی کمی کا گزشتہ 25 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا سال 2022 میں دریائے سندھ میں مجموعی طور پر پانی کی کمی 40 فیصد تھی اسی طرح سکھر بیراج پر گزشتہ 25برسوں میں زیادہ سے زیادہ پانی کی کمی 53 فیصد رہی تاہم 25 سال میں پہلی مرتبہ دریائے سندھ میں اس وقت پانی کی کمی 52 فیصد ہوچکی ہے جبکہ سکھر بیراج پر ریکارڈ پانی کی کمی 69 فیصد تک پہنچ گئی ہے یہی وجہ ہے کہ گڈو اور سکھر بیراج پر پانی کی سطح تشویشناک حد تک گرگئی.

انچارج کنٹرول روم سکھر بیراج کے مطابق 25 برسوں کے دوران دریائے سندھ میں اتنی پانی کی کمی نہیں دیکھی، پانی اتنا کم ہے کہ نہروں میں پانی چھوڑے جانے کا نظام درہم برہم ہوگیا، گڈو بیراج پر پانی کی سطح 20 ہزار اور سکھر بیراج پر15 ہزار کیوسک رہ گئی ہے انچارج کنٹرول روم سکھر بیراج نے بتایا کہ پانی کی کمی کا اثر واضح طور سکھر اور گڈو بیراج سے نکلنے والی نہروں میں نظر آنے لگا ہے جبکہ دادو کینال میں پانی بالکل ختم ہوگیا، اس کے علاوہ بیگاری کینال میں ہر طرف زمین خشک نظر آنے لگی ہے.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے گرج چمک کے ساتھ بارش کی ہے محکمہ موسمیات دریائے سندھ میں ڈگری سینٹی گریڈ سکھر بیراج پر پانی کی کمی کا امکان ہے کے مطابق

پڑھیں:

کراچی: جمعے سے گرمی بڑھنے کا امکان

---فائل فوٹو

کراچی والے ہو ہوشیار جائیں کیونکہ گرمی پوری شدت سے آنے کو تیار ہے، محکمۂ موسمیات نے جمعے سے کراچی میں درجۂ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کر دیا۔

کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی آنے کا امکان

ماہرِ موسمیات جواد میمن نے بتایا ہے کہ کراچی سمیت سندھ میں گرم موسم کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں درجۂ حرارت37 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، جمعے سے شہر کا موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

دن میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں، شام میں سمندری ہوائیں بحال ہو سکتی ہیں۔

کراچی میں 25 مارچ سے درجۂ حرارت میں کمی آئے گی، عید کے دنوں میں درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عید کب ہوگی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
  • کراچی: جمعے سے گرمی بڑھنے کا امکان
  • عیدالفطر کب ہونے کا امکان ہے؟محکمہ موسمیات نے تاریخ بتا دی
  • محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے خوشخبری سنادی
  • یمن کے مختلف علاقوں پر امریکہ کی بمباری
  • خیبرپختونخوا کے 3 اضلاع کے مختلف علاقوں میں بدھ کو کرفیو نافذ
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہنے کی پیشگوئی کر دی
  • کہاں کہاں بادل برسیں گے؟محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
  • کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش کی توقع ہے