2025-04-02@06:08:11 GMT
تلاش کی گنتی: 5117

«کاؤنٹر ٹیررازم»:

(نئی خبر)
    کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس کی ممکنہ بحالی کے حوالے سے ریلوے حکام نے بتایا ہے کہ اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس سکیورٹی کلیئرنس کے بعد ہی بحال کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس گزشتہ 11 روز سے تاحال معطل ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق ضلع کچھی میں 11 مارچ کو جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سے ٹرین سروس معطل ہے، ٹرین سروس کی معطلی سے اندرون ملک جانے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ٹرین سروس کی ممکنہ بحالی کے حوالے سے ریلوے حکام نے بتایا ہے کہ اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس سکیورٹی کلیئرنس کے بعد ہی بحال کی جائے گی۔
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی نے 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات میں گرفتار پی ٹی آئی کے 113کارکنوں کو راہداری ریمانڈ پر اسلام آباد پولیس کے حوالے کردیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اسلام آباد پولیس کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے 113 کارکنان کا راہداری ریمانڈ منظور کیا، 113 میں سے 17 ملزمان کی ضمانت عدالت نے پہلے ہی منظور کی ہوئی ہے لیکن ملزمان کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کے باعث رہائی ممکن نہ ہوسکی۔ اسلام آباد پولیس نے مؤقف اختیار کیا ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ کوہسار اور تھانہ ترنول میں دہشت گردی کے مقدمات درج...
    پنجاب خیبرپختونخوا بارڈر پر خوارج دہشت گردوں کا رواں ماہ کا ساتواں حملہ ناکام بنادیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سرحدی علاقوں میں پنجاب پولیس، سی ٹی ڈی اور ایلیٹ ٹیمیں پٹرولنگ اور سرچنگ آپریشن پر مامور تھیں، کوٹ مبارک کے قریب خوارجی دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس ٹیموں نے ایڈوانس کیا، ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ کوٹ مبارک کے قریب گھات لگائے دہشتگردوں نے پولیس ٹیموں پر آئی سی ڈی (IED) سے حملہ کیا، حملے میں بکتر بند گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا، تمام جوان الحمدللہ محفوظ رہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ گھات لگائے دہشت گردوں سے پولیس ٹیموں کا شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جوانوں کی فوری اور بھرپور جوابی فائرنگ...
    پاکستان کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ڈومیسٹک پریکٹس میچ کے دوران چھکا مار کر فاسٹ بولر نسیم شاہ کا موبائل فون توڑ دیا۔ یہ واقعہ ایل سی سی اے میں اس وقت پیش آیا جب قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ تین ون ڈے میچوں کی سیریز کی تیاریوں میں مصروف تھی۔ ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رضوان کریز سے باہر نکل کر شاٹ کھیلتے ہیں اور گیند سیدھا ڈریسنگ روم کی طرف جا کر نسیم شاہ کے فون سے ٹکراتی ہے جو کرسی پر رکھا ہوا تھا۔ نسیم شاہ نے فوراً فون چیک کیا لیکن ان کے چہرے کے تاثرات سے لگا کہ فون ناکارہ ہو چکا تھا۔...
    ویب ڈیسک : پنجاب خیبرپختونخوا بارڈر پر خوارجی دہشت گردوں کا رواں ماہ کا ساتواں حملہ ناکام بنادیا گیا۔  سرحدی علاقوں میں پولیس، سی ٹی ڈی اور ایلیٹ ٹیمیں پٹرول اور سرچنگ آپریشن پر مامور تھیں۔ کوٹ مبارک کے قریب خوارجی دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس ٹیموں نے ایڈوانس کیا، اسی دوران کوٹ مبارک کے قریب گھات لگائے دہشتگردوں نے پولیس ٹیموں پر آئی سی ڈی (IED) سے حملہ کیا۔ پنجاب؛ سرکاری گندم کا نرخ 2900 روپے فی من مقرر  ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق حملے میں بکتر بند گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا، تمام جوان الحمدللہ محفوظ رہے، گھات لگائے دہشت گردوں اور پولیس ٹیموں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جوانوں کی فوری...
    پی ٹی آئی کے گرفتار 59کارکن راولپنڈی سے اسلام آباد پولیس کے حوالے WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی پولیس نے راولپنڈی میں زیر حراست پاکستان تحریک انصاف کے 59سرگرم کارکنوں کی گرفتاری کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔ذرائع کے مطابق یہ کارکن راولپنڈی میں درج 29مقدمات میں گرفتار کیے گئے تھے، تاہم اسلام آباد کے 8 تھانوں میں بھی ان کے خلاف مقدمات درج ہیں، جس کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں حوالگی کی درخواستیں دائر کر دی ہیں۔ قانونی ماہرین کے مطابق اگر عدالت نے درخواستیں منظور کر لیں تو یہ کارکن ضمانت کے باوجود فوری رہا نہیں ہو سکیں گے اور...
    واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے واضح کیا سفری پابندیاں لگانے کی ڈیڈ لائن آج نہیں ہے، ویزاپالیسی کا جائزہ لے رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے پریس کانفرنس میں پاکستانی دفترخارجہ کے ترجمان کے بیان کی تردید کر دی، پاکستانی دفترخارجہ کے ترجمان نے ممکنہ امریکی سفری پابندی کو افواہ قرار دیا تھا۔ پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے امریکی ترجمان سے کچھ ملکوں پر ممکنہ سفری پابندی پر سوال کرتے ہوئے کہا کیا سفری پابندی جاری کرنے کی آج ڈیڈ لائن ہے۔ ٹیمی بروس نے کہا کہ میں آپ کو تفصیلات نہیں بتاسکتی لیکن یہ آج نہیں ہورہا، امریکا آنے والوں کیلئے ویزا پالیسی کا جائزہ لے رہے ہیں۔...
    اسلام آباد پولیس نے راولپنڈی سے گرفتار پی ٹی آئی کے 59سرگرم کارکنوں کی گرفتاری مانگ لی۔ راولپنڈی میں 29 مقدمات میں گرفتار کارکن اسلام آباد کے 8 تھانوں میں بھی نامزد ہیں، جس کے لیے اسلام آباد کے 8 تھانوں کی پولیس ان کارکنوں کی گرفتاری لینے عدالت پہنچ گئی ۔ پولیس کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی میں حوالگی و گرفتاری کی درخواستیں دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ راولپنڈی ڈویژن پولیس نے ان 59 کارکنوں کو 29 کیسز میں گرفتار کر رکھا ہے اور نئی درخواستیں دائر کیے جانے کے بعد اب ضمانتوں کی منظوری کے باوجود ان کارکنوں کی رہائی عید کے بعد تک غیر یقینی ہو گئی ہے۔ عدالت نے...
    واشنگٹن میں امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، امریکی صدر ایران پر بھر پور دباؤ ڈال رہے ہیں، چاہتے ہیں کہ ایران دنیا میں دہشت گرد گروپوں کی حمایت بند کر دے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان امریکی وزارت خارجہ ٹیمی بروس نے واضح کیا ہے کہ امریکی ویزے کے جائزے کا عمل مکمل ہونے کی ڈیڈ لائن آج نہیں ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفری پابندیاں لگانے کی آج ڈیڈ لائن نہیں ہے، سفری پابندیوں کی تفصیلات تحقیقات کے بعد سامنے لائی جائیں گی، یقینی بنایا ہے کہ امریکا...
    اسلام آباد کی مقامی ضلعی عدالت نے سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کارکن ملزم حیدر سعید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخوست پر مقدمے کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے پیر کو دلائل طلب کرلیے۔ ڈیوٹی جج شہزاد خان ملزم کی درخواست ضمانت  بعد از گرفتاری کی سماعت کی، پی ٹی آئی وکیل تابش فاروق  اور شمسہ کیانی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے کہا اس کا ریکارڈ منگوا لیتا ہوں اس کو پیر کو سن لیں گے ، ملزم کی والدہ نے کہا کہ ہماری استدعا ہے کہ عدالت حکم دے ہماری ملاقات کرائی جائے ،ہم کل اڈیالہ گئے تو ہماری ملاقات نہیں کرائی گئی ۔ عدالت نے کہا...
    —فائل فوٹو راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت 26 نومبر کے درج مقدمات میں  آج 140 پی ٹی آئی کارکنوں کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کرے گی۔ پی ٹی آئی کے کارکن اسلام آباد کے ریڈ زون پہنچ گئے ڈی چوک پہنچنے والے پی ٹی آئی کے 200 سے زائد کارکنوں کو رینجرز نے پیچھے دھکیل دیا ہے۔ 26 نومبر کے مقدمات میں اسلام آباد کے تھانہ ترنول پولیس نے 59 جبکہ کوہسار پولیس نے 81 ملزمان کو شاملِ تفتیش کر رکھا ہے۔پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکنوں کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق نائب صدر کاملا ہیرس، سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن سمیت کئی افراد سے سیکیورٹی کلیئرنسز واپس لے لینے کا اعلان کیا ہے۔ ناقدین اسے فیصلے کو نومنتخب امریکی صدر کی طرف سے اپنے ڈیموکریٹک پارٹی کے اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائی کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں نے یہ طے کیا ہے کہ قومی مفاد میں یہ افراد خفیہ معلومات تک رسائی کے مستحق نہیں ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: سکولوں کا نظام انتہائی گر چکا، صدر ٹرمپ کا امریکی محکمہ تعلیم بند کرنے کا اعلان یاد رہے کہ ٹرمپ نے 2016 کے صدارتی انتخابات میں ہیلری کلنٹن اور گزشتہ سال کاملا ہیرس...
    ویب ڈیسک:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے سرگودھا میں منشیاف فروشوں کی فائرنگ سے شہید2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا ہے کہ  شہید کانسٹیبل عمران وینس اور شہید کانسٹیبل رانا شفیق کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ محسن نقوی نے شہید کانسٹیبل عمران وینس اور کانسٹیبل رانا شفیق کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا شہدا کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، کانسٹیبل عمران وینس اور رانا شفیق نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایا. ’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا  وزیر داخلہ محسن نقوی نے 2 زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔
    Azad Trade Center Behind Civic Center Gulshan e Iqbal Block 14 Karachi., Pakistan
    کوئٹہ: بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سے کوئٹہ سے ٹرین سروس تاحال معطل ہے جب کہ انٹرنیٹ بندش کا آج تیسرا دن ہے، علاوہ ازیں کوئٹہ میں ریڈ زون بھی سیل کردیا گیا ہے۔   ایکسپریس نیوز کے مطابق سکیورٹی خدشات کی بنا پر کوئٹہ میں موبائل فون سروس بند کی گئی ہے جب کہ شہر میں موبائل انٹرنیٹ سروس پہلے ہی 2 دن سے بند ہے، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دریں اثنا  کوئٹہ میں ریڈ زون کو بھی سیل کردیا گیا ہے اور راستے میں کنٹینرز کھڑے کرکے رکاوٹیں لگائی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں کوئٹہ میں یوم علی کا مرکزی جلوس آج رات ساڑھے 9 بجے علمدا...
    راولپنڈی: اسلام آباد پولیس نے راولپنڈی سے  گرفتار پی ٹی آئی کے 59سرگرم کارکنوں کی گرفتاری مانگ لی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں 29 مقدمات میں گرفتار کارکن اسلام آباد کے 8 تھانوں میں بھی نامزد ہیں، جس کے لیے اسلام آباد کے 8 تھانوں کی پولیس ان کارکنوں کی گرفتاری لینے عدالت پہنچ گئی ۔ پولیس کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی میں حوالگی و گرفتاری کی درخواستیں دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ راولپنڈی ڈویژن پولیس نے ان 59 کارکنوں کو 29 کیسز میں گرفتار کر رکھا ہے اور نئی درخواستیں دائر کیے  جانے کے بعد اب ضمانتوں کی منظوری کے باوجود ان کارکنوں کی رہائی عید کے بعد تک غیر...
    آکلینڈ(نیوز ڈیسک)پاکستانی بیٹر حسن نواز نے بابر اعظم کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین سنچری بنانے والے پاکستانی کرکٹر ہونے کا ریکارڈ توڑ دیا۔ 22 سالہ حسن نواز نے آکلینڈ میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 44 گیندوں پر سنچری بنائی، ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔ حسن نواز نے 105 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی اور وہ شاندار بیٹنگ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ 22 سالہ حسن نواز نے بابر کا ٹی 20 ریکارڈ توڑ دیا، سب سے تیز سنچری بنانیوالے پاکستانی کرکٹر بن گئے یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ یہ میچ حسن نواز کے کیرئیر کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل تھا۔ واضح رہے...
    نوجوان بیٹر حسن نواز نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار سنچری اسکور کی جس پر ٹیم سے باہر موجود کرکٹرز بابر اعظم اور محمد رضوان نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کے روز پاکستان نے پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں میزبان نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔ نیوزی لینڈ نے 205 رنز کا ہدف دیا، جسے گرین شرٹس نے حسن نواز کی شاندار سنچری کی بدولت صرف 16 اوورز میں مکمل کر لیا۔ اوپنر محمد حارث نے 41 رنز بنائے جبکہ حسن نواز نے 44 گیندوں پر سنچری اسکور کی۔ کپتان سلمان علی آغا نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 31 گیندوں پر...
    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے تیسرے ٹی20 انٹرنیشنل اہم سنگ میل عبور کرلیا۔ آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں فاسٹ بولر حارث رؤف نے سیریز کے تیسرے ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں اپنی 200 بین الاقوامی وکٹیں لینے کا اعزا حاصل کیا۔ حارث رؤف نے یہ کارنامہ اس وقت انجام دیا جب انہوں نے نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریس ویل کو آخری اوورز میں آؤٹ کیا، اس کے ساتھ ہی وہ ٹی20 انٹرنیشنلز میں 200 وکٹیں لینے والے 24ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ تاہم قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنیوالے نوجوان اوپنر حسن نواز کی 44 گیندوں پر بنائی گئی سینچری اور ریکارڈز نے حارث رؤف کے...
    قومی ٹیم کے نوجوان اوپنرز حسن نواز اور محمد حارث کی جارحانہ اننگز نے ماضی کے بہترین آل راؤنڈرز میں شمار عبدالرزاق کی یاد دلادی۔ قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق اِن دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کیساتھ منسلک ہیں اور نوجوان کرکٹر کو ہارڈ ہٹنگ کے حوالے سے اپنی ٹپس دے رہے ہیں۔ عبدالرزاق کی اسٹرائیک فورس کے حصہ رہنے والے قومی ٹیم کے اوپنر حسن نواز اور محمد حارث نے گزشتہ روز نیوزی لینڈ کیخلاف جارحانہ بیٹنگ کرکے کئی ریکارڈز اپنے نام کیے۔ حسن نواز نے پاکستان کیلئے ٹی20 تیز ترین سینچری بنائی اور بابراعظم کا ریکارڈ اپنے نام کیا جبکہ گرین شرٹس نے پاور پلے کے 6 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان...
    برطانیہ کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے قریب الیکٹریکل سب اسٹیشن میں زبردست آتشزدگی کے بعد پروازیں ایک دن تعطل کا شکار رہنے کے بعد دوبارہ سے جزوی طور پر بحال ہوگئی ہیں۔ ہفتے کے روز ہیتھرو ایئرپورٹ پر مسافر بردار طیاروں کے لیے دوبارہ سے فعال ہوگیا تاہم 9 پروازوں کو آج بھی منسوخ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: آتشزدگی کے باعث برطانیہ کا ہیتھرو ائیرپورٹ بند، عالمی پروازوں کا شیڈول متاثر ہیتھرو ایئرپورٹ کے قریب واقع الیکٹریکل سب اسٹیشن میں جمعے کو ہونے والی آتشزدگی کے باعث انتظامیہ نے لندن کے اس اہم ایئرپورٹ کو جمعہ کو مکمل طور پر بند رکھنے کا اعلان کیا جس کی وجہ سے پوری دنیا میں پروازوں کے نظام الاوقات میں خلل پڑا۔...
    گورنر ہاؤس کراچی میں ہزاروں افراد نے بانی پی ٹی آئی کے لیے لفظ ’سلام‘ ادا کرنے سے بھی انکار کردیا۔ بانی پی ٹی آئی کو سلام کا کہنے پر گورنر ہاؤس میں مجمع نے صاف منع کردیا۔ لوگوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ایک لاکھ نوکریاں نہیں دیں، 50 لاکھ گھر نہیں بنائے، بانی پی ٹی آئی نے گورنر ہاؤس کی دیواریں نہیں گرائیں اور یونیورسٹی بھی نہیں بنائی۔ اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے حق میں ہزاروں افراد نے نعرے لگائے۔ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ جو بات نہیں کہی تھی، وہ بھی کر دکھائی، اختیار ملا تو قوم کی موج آجائے گی۔ گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ...
      پیپلزپارٹی کی صوبائی قیادت کا دریائے سندھ پر 6کینالوں کے منصوبے کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے اور 25مارچ کو سندھ بھر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں احتجاج کا اعلان کر دیا پیپلز پارٹی 6کینالوں کے منصوبے کے خلاف تمام آئینی فورمز، ایوانوں اور سڑکوں پر جدوجہد کرے گی، کینال منصوبے کے خلاف جلسے اور گلی گلی احتجاج کرے گی، صوبائی قیادت کی پریس کانفرنس پاکستان پیپلزپارٹی کی صوبائی قیادت نے وفاقی حکومت کے اقدامات کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دریائے سندھ پر 6 کینالوں کے منصوبے کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے اور 25 مارچ کو سندھ بھر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں احتجاج کا اعلان کر دیا۔کراچی میں پی پی پی سندھ کے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف اپوزیشن میں بیٹھے اپنے اتحادیوں کیساتھ مختلف آپشنز پر بات چیت میں مصروف ہے تاکہ پارٹی کیلئے سیاسی جگہ حاصل کرنے کیلئے ملٹری اسٹیبلشمنٹ کیساتھ محاذ آرائی کی سیاست ختم اور جیل میں قید پارٹی کے بانی چیئرمین کیلئے ریلیف حاصل کیا جا سکے۔ باخبر ذرائع کے مطابق، اپوزیشن اتحاد کے کچھ رہنمائوں بشمول مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی (پی ایم اے پی) کے چیئرمین محمود خان اچکزئی سے کہا گیا ہے کہ وہ عمران خان کو قائل کریں کہ وہ ماحول کو ٹھنڈا کرنے میں کردار ادا کریں، سوشل میڈیا پر جارحانہ کارروائیاں روکنے اور دہشت گردی کیخلاف ہر ممکن سہولت فراہم...
    امریکی ویزا کے جائزے کا عمل مکمل ہونے کی ڈیڈ لائن آج نہیں: ترجمان محکمہ خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز واشنگٹن: (آئی پی ایس) ترجمان امریکی وزارت خارجہ ٹیمی بروس نے واضح کیا ہے کہ امریکی ویزے کے جائزے کا عمل مکمل ہونے کی ڈیڈ لائن آج نہیں ہے۔امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفری پابندیاں لگانے کی آج ڈیڈ لائن نہیں ہے، سفری پابندیوں کی تفصیلات تحقیقات کے بعد سامنے لائی جائیں گی، یقینی بنایا ہے کہ امریکا آنے والے غیر ملکی مسافر امریکی قومی سلامتی اور پبلک سیفٹی کیلئے خطرہ نہ ہوں۔ ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار بنانے...
     اسلام آباد (آئی این پی )وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا طالبان میں اثرورسوخ ختم ہوچکا، طالبان سے مذاکرات کا ٹاسک مجھے دیں میں انہیں ٹیبل پر لائوں گا۔ سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ الیکشن کے دن ہم تو پہاڑوں میں چھپے ہوئے تھے، ہمارا کوئی جلسہ نہیں ہوا، یونین کونسلوں کے 95 چیئرمینوں میں سے صرف تین تھے، باقی کا کوئی پتہ نہ تھا۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اڑھائی ماہ ہوچکے طالبان سے مذاکرات کا پلان دے رکھا ہے، عمل درآمد نہیں ہوا، مجھے ٹاسک دیں میں طالبان سے مذاکرات کرلیتا ہوں، طالبان کو ٹیبل پر بٹھائیں، مذاکرات کریں یہی واحد حل ہے،...
    سٹی42:غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا میں 10 دن باقی، حکومت کی جانب سے 31 مارچ تک ملک چھوڑنے کا حکم جاری کیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق 21 مارچ تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 875,165 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری ہے۔ حکومت کی جانب سے اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی کہ انخلا کے دوران کسی سے بدسلوکی نہیں کی جائے گی۔ ’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا حکومتِ پاکستان نے واپس جانے والوں کے لیے خواراک اور صحت کی سہولیات کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں، مقررہ تاریخ گزر جانے کے بعد متعلقہ افراد کے خلاف...
    لاہور؍ ڈی آئی خان ؍ پشاور (نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) پنجاب پولیس ڈیرہ غازی خان نے خوارجی دہشتگردوں کا ایک اور حملہ ناکام بنا دیا۔ خوارجی دہشت گردوں نے پنجاب اور خیبرپختونخوا بارڈر پر تھانہ وہوا کی لکھانی چیک پوسٹ پر رواں ماہ پانچواں حملہ کیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے  بتایا کہ سحری کے وقت 10 سے 12 خوارجی دہشتگرد چیک پوسٹ لکھانی پر تین اطراف سے حملہ آور ہوئے۔ دہشتگردوں نے حملہ میں راکٹ لانچرز اور دیگر بھاری اسلحہ کا استعمال کیا۔ پولیس اہلکاروں کے الرٹ ہونے پر تھرمل امیج کیمروں سے دہشت گردوں کی فوری نشاندہی کر لی گئی۔ پولیس جوانوں کی بھرپور جوابی کارروائی سے دہشتگرد چیک پوسٹ کے قریب پہنچنے میں ناکام...
    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی پی رہنما نثار کھوڑو نے کہا کہ پیپلز پارٹی دریائے سندھ پر کسی کو بھی کینال نکالنے نہیں دے گی، سندھ میں کینال منصوبے کے خلاف ہر مکتبہ فکر کے لوگ احتجاج کی حمایت کر رہے ہیں، ہم سندھ کے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ آؤ مل کر ان کینالوں کے خلاف مشترکہ جدوجہد کریں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے دریائے سندھ پر 6 نہروں کی تعمیر کے منصوبے کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے اور 25 مارچ کو سندھ بھر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ پیپلز پارٹی سندھ کے رہنماؤں نثار کھوڑو، وقار مہدی اور عاجز دھامراہ نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب...
    سٹی42:  پنجاب کے  شہروں میں انسداد دہشت گردی کے ادارہ سی ٹی ڈی  نے 166 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرکے 11 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ  انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز سرگودھا، راولپنڈی، پاکپتن، گجرات، چکوال، بہاولپور، بہاولنگر اورفیصل آباد میں کیے گئے۔ سی ٹی ڈی نے بتایاکہ میانوالی میں ٹی ٹی پی کا خطرناک دہشت گرد بارودی مواد سمیت گرفتار کیاگیا، گرفتار دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹرز، پمفلٹ اور نقدی برآمدکی گئی۔ ’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا گرفتار ملزمان کی شنا خت حیدر سلطان، ولی رحمان، زبیر، امین، اکبر، مقصود خان، عمیر، ظفر اقبال، ابراہیم قاسمی، محب اللہ اور...
    سیاسی ترجیحات اس دور میں بھی تعلیم کے شعبے پر اثرانداز ہو رہی ہیں۔ ملک بھرکی بیشتر سرکاری یونیورسٹیاں شدید مالیاتی بحران کا شکار ہیں۔ وفاقی حکومت نے برطانیہ سے ملنے والے 190 ملین پونڈ سے اسلام آباد میں ایک نئی دانش یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کردیا۔ یہ یونیورسٹی اسلام آباد کے سیکٹر H-6 میں 100ایکڑ پر تعمیر ہوگی۔ اس یونیورسٹی کا پہلا سیشن 14، اگست 2026کو عملی طور پر متحرک ہوجائے گا۔ اسلام آباد سے آنے والی ایک رپورٹ کے مطالعے سے ظاہر ہوتا ہے کہ لندن سے ملنے والی رقم سے ملک کے مختلف حصوں میں دانش اسکول قائم ہونگے۔ وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بھی کراچی اور حیدرآباد میں مختلف یونیورسٹیوں کے کیمپس...
    پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نےعید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 31 مارچ سے 2اپریل تک عیدالفطرکی تعطیلات ہونگی۔ شفٹوں میں ڈیوٹیاں انجام دینے والے افسران اور ملازمین اپنے شیڈول کے مطابق کام کریں گے۔ پی اے اے کی جانب سےعید الفطر کےموقع پرایڈوانس تنخواہ اورپنشن 24 مارچ کو ادا کی جائے گی۔
    کراچی: محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ  شہر میں ہفتہ اور اتوار کو گرم دن ریکارڈ ہوسکتا اور پارہ 37 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے جبکہ جمعے کو درجہ حرارت 36.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جمعے کو شہر میں دن بھر تیز دھوپ کے سبب قدرے حدت رہی، صبح کے وقت کم سے کم پارہ 21.1 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ ہوا جبکہ ہواؤں کی رفتار معمول سے انتہائی کم ہونے کے سبب دوپہرکے وقت گرمی محسوس کی گئی۔ ارلی وارننگ سینٹرکی پیش گوئی کے مطابق ہفتہ اور اتوار  کو گرم دن ریکارڈ ہو سکتا ہ اور اس دوران پارہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہوسکتا ہے۔ اس حوالے سے کہا...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) جدید دور کے تقاضوں کے مطابق کرکٹ قوانین میں تبدیلی کرتا رہتا ہے، اور اب ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے لیے اضافی پوائنٹس متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل 11 سے 15 جون 2025 تک لارڈز میں کھیلا جائےگا، جس کے ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں جنوبہ افریقہ نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے چوتھے ایڈیشن میں پوائنٹس کے ڈھانچے میں بڑی تبدیلی کی جائےگی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی لیگ مرحلے میں ایک مبہم اور غیر منصفانہ نظام کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنی ہے،...
    ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے جلوس کے مرکزی روٹ اور حساس مقامات کا دورہ کرکے سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے جلوس کے حوالے سے متعلقہ انتظامیہ سے ملاقات کرکے سیکیورٹی اقدامات اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے یومِ علیؑ کے مرکزی جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ایسٹ، ڈی آئی جی ساؤتھ، ضلعی ایس ایس پیز اور دیگر اعلیٰ پولیس افسران بھی موجود تھے۔ پولیس حکام نے ایڈیشنل آئی جی کو جلوس کے داخلی و خارجی راستوں کی سیکیورٹی، حساس مقامات پر پولیس تعیناتی، اسنائپرز کی پوزیشننگ، اور سی سی ٹی وی مانیٹرنگ سے متعلق تفصیلی...
    نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شاندار کارکردگی دکھانےو الے پاکستانی بلے باز حسن نواز کی والدہ نے بیٹے کی شاندار پرفارمنس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اس ڈر سے میچ نہیں دیکھا کہ کہیں حسن کو ان کی نظر نہ لگ جائے۔ لیہ کے علاقے کوٹلہ حاجی شاہ سے تعلق رکھنے والے حسن نواز کی والد کا کہنا تھا کہ کم وسائل کے باوجود حسن نے ہمت نہیں ہاری، بیٹے کی بہترین کارکردگی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔   واضح رہے آکلینڈ میں کھیلے گئے سیریز کےتیسرے ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کے اوپنر حسن نواز نے 44 گیندوں پر 105 رنز کی ناقابلِ شکست دھواں دار اننگز...
    وفاقی حکومت نے آمریت کی یاد تازہ کردی،پیپلز پارٹی کا کینال منصوبے کے خلاف احتجاجی تحریک کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس )پاکستان پیپلزپارٹی کی صوبائی قیادت نے وفاقی حکومت کے اقدامات کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دریائے سندھ پر 6 کینالوں کے منصوبے کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے اور 25 مارچ کو سندھ بھر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں احتجاج کا اعلان کر دیا۔کراچی میں پی پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے وقار مہدی اور عاجز دھامرا کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے متنازع 6 کینال منصوبے کے خلاف 25 مارچ کو سندھ کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں ریلیاں...
    نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے حسن نواز کی والدہ نے کہا ہے کہ آج اس ڈر سے میچ نہیں دیکھا کہ کہیں بیٹے کو ہماری نظر ہی نہ لگ جائے۔ بیٹے کی شاندار کارکردگی پر حسن نواز کے والدین خوشی سے نہال ہیں، ان کے والد کا کہنا تھا کہ کم وسائل کے باوجود بیٹے نے ہمت نہیں ہاری اور آگے بڑھنے کے لیے سفر جاری رکھا۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان کی طرف سے ٹی20 کرکٹ میں تیز ترین سینچری کرنے والے حسن نواز کون ہیں؟ انہوں نے کہاکہ میں بیٹے کی عمدہ کارکردگی پر خوش ہوں اور اپنے رب کا شکر گزار ہوں۔ یاد رہے کہ پاکستان نے تیسرے ٹی20 میچ میں نیوزی...
    سپریم کورٹ کی جانب سے جاری وضاحتی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن ہاٹ لائن صرف سپریم کورٹ سے متعلق قائم کی گئی ہے، ہاٹ لائن صرف سپریم کورٹ میں مقدمات فکسنگ اور دیگر انتظامی امور سے متعلق ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اینٹی کرپشن ہاٹ لائن سے متعلق سپریم کورٹ آف پاکستان نے وضاحتی اعلامیہ جاری کردیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری وضاحتی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن ہاٹ لائن صرف سپریم کورٹ سے متعلق قائم کی گئی ہے، ہاٹ لائن صرف سپریم کورٹ میں مقدمات فکسنگ اور دیگر انتظامی امور سے متعلق ہے۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ہاٹ لائن پر سپریم کورٹ افسران سے متعلق شکایات درج کرائی جاسکتی ہیں، سپریم...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف  (پی ٹی آئی) کی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل نے الزام عائد کیا ہے کہ جعفر ایکسپریس حادثے کو جواز بنا کر پی ٹی آئی کے کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل نے کہا کہ تحریک انصاف کو دہشت گرد بنا کر پیش کرنے سے ملک کے مسائل حل نہیں ہوں گے، حکومت صرف پی ٹی آئی کے پیچھے پڑی ہوئی ہے اور اس سیاسی انتقامی کارروائی کا مقصد ورکرز کو ذہنی دباؤ میں لانا اور پارٹی کے بانی سے دور کرنا ہے۔ پی ٹی آئی ایم این اے نے مزید...
    پاکستان نے تیسرے ٹی20 میچ میں نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے 205 رنز کا ہدف 4 اوورز پہلے ہی ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ میچ کی خاص بات حسن نواز کی تیز ترین سینچری ہے جو انہوں نے صرف 44 گیندوں پر اسکور کی۔ یہ ٹی20 کرکٹ میں پاکستان کی طرف سے تیز ترین سینچری بھی ہے۔ مردِ میدان حسن نواز نے آج اپنا تیسرا انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 10 خوارج جہنم واصل ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن حسنین اختر شہید ہوگئے، کیپٹن حسنین اختر کا تعلق جہلم سے تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں پنجاب کے ضلع جہلم سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ کیپٹن حسنین اختر اپنی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے مادرِ وطن پر قربان ہوئے اور شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوگئے۔ کیپٹن حسنین ایک نڈر اور بہادر افسر تھے، اپنے جرات مندانہ اور دلیرانہ فیصلوں کی وجہ سے جانے جاتے تھے اور کئی کامیاب...
    پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی اور پی آئی اے کی مشترکہ ٹیم نے پاراچنار ایئرپورٹ کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران پاراچنار ایئرپورٹ پر تجارتی و امدادی پروازوں کی بحالی کے امکانات اور ممکنہ اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق ‘جوائنٹ بورڈ آف آفیسرز’ نے ایئرپورٹ کے بنیادی ڈھانچے، تکنیکی پہلوؤں اور سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ جوائنٹ ٹیم نے ٹرمینل بلڈنگ، رن وے، فائر گیراجز، پی اے اے کی رہائش گاہ، جنریٹر روم، اور دیگر آپریشنل سہولیات کا جائزہ لیا۔ معائنے کے بعد ٹیم کے ارکان نے ڈپٹی کمشنر (DC) پاراچنار سے بھی ملاقات کی۔ ترجمان کے مطابق ملاقات میں پاراچنار ایئرپورٹ پر آپریشنز کی بحالی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ واضح رہے...
    فاروق ستار کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ ایک جماعت جو بڑے دعوے کرتی تھی، بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کے سانحے پر تعزیت نہیں کی، جو کہ افسوسناک ہے، یہ جماعت پیسے کے بدلے سودے بازی کر رہی ہے اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اپنے عوامی انداز کو برقرار رکھتے ہوئے بیسویں سحری خداداد کالونی میں کی۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے گورنر سندھ کا خیرمقدم کیا۔ گورنر کی آمد پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ روزانہ کسی نہ کسی...
    ڈھاکہ یونیورسٹی کے طلباء کے ایک گروپ نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کیمپس میں مظاہرے کیے جن میں گزشتہ برس ایوان اقتدار سے بے دخل کی جانے والی عوامی لیگ پر پابندی لگانے کا پھر مطالبہ کیا ہے۔ یہ احتجاج یونیورسٹی کے ہالپارہ علاقے سے آدھی رات کے بعد 2 بجے شروع ہوا اور راجو بھاسکرجیا (مجسمہ) کے سامنے ختم ہوا۔ طلباء نے یہ مظاہرے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کے اس بیان کے خلاف احتجاجاً کیے کہ حکومت کا عوامی لیگ پر پابندی لگانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ واضح رہے کہ جمعرات کو ڈاکٹر محمد یونس نے انٹرنیشنل کرائسز گروپ کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران یہ بیان دیا تھا۔ اس بیان...
    سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران 10 خوارج ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، خارجی دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلےمیں کیپٹن حسنین اختربہادری سےلڑتےہوئےشہید ہوگئے۔ 24 سالہ شہید کیپٹن حسنین اختر کا تعلق جہلم سے تھا. شہید کیپٹن حسنین اختر نے اپنے دستے کی قیادت کرتے ہوئے جان کا عظیم نذرانہ پیش کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن میں ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا. علاقے کو خارجی دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ کیپٹن...
    آکلینڈ: پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں 200 سے زیادہ رنز کا ہدف حاصل کرکے منفرد ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے 205 رنز کا ہدف محض 16ویں اوور میں ہی حاصل کر لیا جو ٹی ٹوئنٹی میں ایک ریکارڈ ہے۔ اس سے قبل، 2007 میں جوہانسبرگ میں جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 17.4 اوور میں 200 سے زیادہ رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم نے سیریز کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر میچ میں کامیابی حاصل کی۔ اوپنر محمد حارث 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اوپنر حسن نواز نے 105 رنز...
    پاکستانی بیٹر حسن نواز نے بابر اعظم کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں  تیز ترین سنچری بنانے والے پاکستانی کرکٹر ہونے کا ریکارڈ توڑ دیا۔22 سالہ حسن نواز نے آکلینڈ میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں  44 گیندوں پر سنچری بنائی، ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔حسن نواز نے 105 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی اور وہ شاندار بیٹنگ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ یہ میچ حسن نواز کے کیرئیر کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بابراعظم نے 2021 میں 49 گیندوں پر  جنوبی افریقا کے خلاف سنچری اسکورکی تھی۔خیال رہے کہ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے...
    آکلینڈ: ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں تیز ترین سنچری بنانے والے قومی ٹیم کے 22 سالہ اوپنر حسن نواز نے اپنے ہم وطن بلے باز کا ریکارڈ توڑ دیا۔ اوپنر حسن نواز تیز ترین سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔ حسن نواز نے 44 گینوں پر سنچری جڑ کر قومی ٹیم کے تجربہ کار بلے باز بابر اعظم کا 49 گیندوں پر تیز ترین سنچری کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ بابراعظم نے 2021 میں جنوبی افریقا کے خلاف سنچورین میں 49 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے تیز ترین سنچری بنائے تھی۔ اس سے قبل، سن 2014 میں بنگلا دیش کے خلاف ڈھاکا میں سابق اوپنر احمد شہزاد نے 58 گیندوں پر تیز ترین سنچری اسکور کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2025ء) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن اور 10 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوان مادرِ وطن کے تحفظ کے لیے بے مثال جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔(جاری ہے) وفاقی وزیر نے آپریشن کے دوران کیپٹن حسنین اختر کی شہادت پر گہرے دٴْکھ کا اظہار کرتے ہوئے شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ کیپٹن حسنین اختر نے اپنے خون سے ملک کی حفاظت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 10 خوارج جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ اپنے بیان میں صدر مملکت نے انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کے دوران فتنة الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔(جاری ہے) صدر مملکت نے کارروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے کیپٹن حسنین اختر شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا ۔ انہوںنے کہاکہ قوم اپنے بہادر شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔صدر مملکت نے کیپٹن حسنین اختر شہید کی بہادری اور جذبہ حب الوطنی کو سراہا۔صدر...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ آج گورنر ہاؤس عام آدمی کے لیے کھلا ہے، شہریوں کے مسائل حل ہوتے ہیں، پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی مراعات لیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے آقاؤں سے ڈالر پکڑے ہوئے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ جو ریاست مدینہ کی بات کرتے تھے وہ آج گورنر ہاؤس آ کر دیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ آج گورنر ہاؤس عام آدمی کے لیے کھلا ہے، شہریوں کے مسائل حل ہوتے ہیں، پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی مراعات لیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی سلامتی پر میٹنگ بلائی تو پی ٹی...
    نیوزی لینڈ کے شہر میں آک لینڈ میں پاکستان نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جانے والے  میچ  کے دوران روزہ افطار کرنے کا باقاعدہ وقفہ کیا گیا۔ اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں  نے میدان میں روزہ افطار کیا۔ کھلاڑیوں کو میچ کے 5 اوورز مکمل ہونے کے بعد افطار کے لیے وقفہ دیا گیا۔ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹیڈیم میں مسلمان شائقین بھی اپنے گھروں سے لائی ہوئی کھانے پینے کی اشیا سے روزہ افطار کر رہے ہیں۔ pic.twitter.com/EVj4fLAyck — urooj Jawed ???? (@cricketfan95989) March 21, 2025 واضح رہے کہ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تیسرے ٹی 20 بین الاقوامی میچ میں  نیوزی لینڈ نے...
    وفاقی حکومت کی جانب سے اتھارٹی چیئرمین اور ممبر کی تعیناتی میں سست روی پر سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیتے کی رفتار سے چلنے کے بجائے حکومت کچھوے کی چال چل رہی ہے۔ موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے کی۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک سنگین مسئلہ ہے، حکومت کو چیتے کی رفتار سے چلنا چاہیے لیکن وہ کچھوے کی چال چل رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلامک فنانسنگ کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹا جاسکتا ہے، جسٹس منصور ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے...
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت صوبے کے دیہی علاقوں میں خواتین کے لیے ایک تاریخی ڈیجیٹل اور آئی ٹی ٹریننگ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا۔ اس انقلابی منصوبے کے تحت پنجاب بھر کے دیہات میں 27 ہزار خواتین کو جدید ڈیجیٹل اسکلز اور آئی ٹی ٹریننگ دی جائے گی، جس کا مقصد خواتین کو ٹیکنالوجی کے ذریعے معاشی طور پر بااختیار بنانا ہے۔   پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام چھ ماہ کی آن لائن ٹریننگ کے دوران دیہی خواتین کو اسکالرشپ بھی دی جائے گی۔ ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد ہر خاتون کو ایک ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر اور مفت وائی فائی ڈیوائس فراہم کی جائے گی تاکہ وہ عملی طور...
    سٹی42: یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر پنجاب پولیس نے سکیورٹی پلان فائنل کر لیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مجالس و عزاداری جلوسوں کے شرکا کی چیکنگ کے لئے 1971 میٹل ڈٹیکٹرز، 457 واک تھرو گیٹس استعمال کئے جائیں گے، سیف سٹیز اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ کے کیمروں کی مدد سے عزاداری جلوسوں اور مجالس کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی، لاہور سمیت پنجاب بھر میں کیٹیگری اے کے 27 عزاداری جلوس برآمد، 62 مجالس منعقد ہونگی، سینٹرلپولیس آفس میں قائم مرکزی کنٹرول اینڈ مانیٹرنگ روم سے تمام تر سرگرمیوں کی نگرانی کی جائے گی۔ خبردار ! رات گئے تک جاگنا اچھا نہیں۔۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے یوم شہادت حضرت...
    نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں حارث رؤف نے شاندار سپر مین کیچ لیکر مداحوں کو حیران کردیا۔ آکلینڈ میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں شاہین شاہ آفریدی کے اوور کی پانچویں گیند پر اوپنر فن ایلن کو لیگ سائیڈ پر گیند کروائی، جس پر انہوں نے جارحاںہ شارٹ لیکن حارث رؤف نے سپر مین اسٹائل میں کیچ تھام لیا۔ حارث کی جانب سے کیچ تھامنے پر کمنٹیٹرز بھی حیران نظر آئے جبکہ فن ایلن اپنے کیچ پر فیلڈر کی شکل دیکھتے رہ گئے۔ ادھر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر حارث شاندار کیچ تھامنے پر سراہا جارہا ہے۔ Post Views: 1
    تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ آکلینڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کا پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ صحیح ثابت ہوا، شاہین آفریدی نے پہلے ہی اوور میں کیوی بیٹر فن ایلن کو آؤٹ کردیا۔ پہلی وکٹ گرنے کے بعد نیوزی لینڈ نے پلٹ کر جواب دیا اور تیز بیٹنگ کر کے 4 اوورز میں اسکور 42 تک پہنچا دیا۔ آکلینڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان ٹیم میں عباس آفریدی اور ابرار احمد کو شامل کیا گیا ہے جبکہ محمد علی اور جہانداد خان کو ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے۔ قومی ٹیم میں محمد حارث، حسن نواز، سلمان علی...
    نیو یارک(نیوز ڈیسک)پاکستانی امریکی کمیونٹی کی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں نیو یارک کی ریاستی اسمبلی اور سینٹ کی جانب سے دو اہم قراردادیں منظور کی گئی ہیں جن کی رو سے 23 مارچ 2025 کو ” پاکستان –امریکن ہیریٹیج ڈے” جبکہ 19 مارچ 2025 کو ” پاکستان ی-امریکن بزنس ڈے” کے طور پر منایا جائے گا۔ مذکورہ قراردادیں امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ اور اس کے صدر علی راشدکی کاوشوں کا نتیجہ ہیں جن میں پاکستانی قونصلیٹ نیو یارک کی مسلسل معاونت شامل رہی۔ پہلی قرارداد کو ، جسے رکن اسمبلی رکن نادر سیج کی جانب سے اسمبلی اور سینیٹر جان لیو کی جانب سے ریاستی مقننہ کی سینیٹ میں پیش کیا گیا ، دونوں ایوانوں نے متفقہ طور پر...
    آک لینڈ میں نیوزی لینڈ کے ساتھ تیسرے ٹی 20 بین الاقوامی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت لیا ہے اور نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ پاکستانی ٹیم میں عباس آفریدی اور ابرار احمد شامل ہیں۔ جبکہ محمد علی اور جہانداد خان کو ڈراپ کیا گیا ہے۔ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں محمد حارث(وکٹ کیپر)، حسن نواز، سلمان علی آغا(کپتان)، شاداب خان، خوش دل شاہ، عبدالصمد، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور عرفان نیازی شامل ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    پاکستان نے نیوزی لیںڈ کیخلاف سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ آکلینڈ میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کوشش ہوگی میچ میں فتح حاصل کرکے سیریز جیتنے کی کوشش کریں۔ اس موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے کہا کہ میچ میں فتح کیساتھ ہی سیریز جتنا چاہتے ہیں۔ نیوزی لینڈ کا اسکواڈ:  کپتان مائیکل بریسویل، ٹم سیفرٹ، فن ایلن، مارک چیپ مین، ڈیرل مچل، جمی نیشم، ایش سودھی، مچ ہے، کائل جیمیسن، جیکب ڈفی، بین سیئرز پاکستان کا اسکواڈ: کپتان سلمان علی آغا، محمد حارث، حسن نواز، محمد...
    آکلینڈ(نیوز ڈیسک) پاکستان نے میزبان نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم دو روز قبل ڈونیڈن سے آکلینڈ پہنچی تھی جہاں آرام کے بعد کل قومی سکواڈ نے میچ کی تیاریوں کے لیے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس کی۔ یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کو پانچ میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔ Post Views: 1
    — فائل فوٹو سوات میں فضاگٹ کے مقام پر فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ سےایک انسپکٹر زخمی ہوا، گشت کے دوران ایک مکان سے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی۔ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی کی۔ وزیراعظم نے کارروائی میں 10 خارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی، وزیراعظم نے کارروائی کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن حسنین اختر کو خراج عقیدت پیش کیا۔ محمد شہبازشریف نے شہید کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی، وزیراعظم نے کہا کہ ملکی دفاع کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے افواج پاکستان کے بہادر جوانوں پر پوری قوم انہیں اور انکے اہل خانہ کو خراج تحسین...
    کراچی(نیوز ڈیسک) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہاکہ تحریک انصاف نے اپنے آقاؤں سے ڈالر پکڑے ہوئے ہیں، قومی سلامتی کے معاملے پر میٹنگ بلائی گئی تو پی ٹی آئی نے اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے بائیکاٹ کیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ قومی اسمبلی سےہر طرح کی مراعات اور تنخواہیں لیتے ہیں، پی ٹی آئی رہنما بانی کو جیل سے باہر نہیں آنے دینا چاہتے، انہوں نے اپنی پارٹی میں ڈھکن چور جمع کرلئے ہیں۔ کامران ٹیسوری نے مزیدکہا کہ پی ٹی آئی کو 4 سال حکومت ملی، کام کرتے تو کراچی کا نقشہ بدل جاتا،جو ریاست مدینہ کی بات کرتے تھے وہ آج...
    ڈی آئی خان(نیوزڈیسک)سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کے دوران 10 خوارج کو ہلاک کردیا جبکہ دہشت گردوں سے بہادری سےلڑتے ہوئے پاک فوج کا کیپٹن شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بیان میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی۔بیان میں کہا کہ کارروائی کے دوران اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے کا گھیراؤ کیا اور مؤثر انداز میں کارروائی کی اور آپریشن کے نتیجے میں تمام 10 خوارج واصل جہنم ہوگئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں پنجاب کے ضلع جہلم سے تعلق رکھنے...
    لاہور(اوصاف نیوز)اختیارات سے تجاوز، کرپشن کی شکایت پر متعلقہ ایس ایچ او، محرر معطل ہوں گےلاہور پولیس کی کرپشن، اختیارات سے تجاوز پر مزید سخت پالیسی پر عمل درآمدڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او جوہر ٹاؤن، محرر، 4 کانسٹیبلز کو معطل کر دیا۔ چند روز قبل خاتون ایم پی اے کے بیٹے سے رشوت مانگنے کا وقعہ ثابت ہونے پر کاروائی واقعہ کی انکوائری مکمل ہونے پر ایس ایچ او، محرر اور سپاہیوں کے خلاف کاروائی کی گئی۔ایس پی صدر سے ناقص نگرانی پر وضاحت طلب کرلی کرپشن، اختیارات سے تجاوز ریڈ لائن، کراس کرنے والا سیٹ پر نہیں رہے گا۔۔ہر شہری وی آئی پی کی حیثیت رکھتا ہے، ذیادتی کرنے والا محکمہ کا بدترین دشمن ہے،...
    سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 10 خارجی دہشتگرد ہلاک جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 24 سالہ کیپٹن حسنین اختر شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 20 مارچ 2025 کو، سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ آپریشن کے نتیجے میں تمام 10 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔ اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں ضلع جہلم سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ کیپٹن حسنین اختر نے جو اگلے دستوں کی قیادت کر رہے تھے، بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔ کیپٹن حسنین بہادر نوجوان افسر تھے اور...
    اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور ورچوئل یونیورسٹی کے طلبا وطالبات کو لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ اور خواتین کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے حوالے سے قائم قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز چیئرپرسن نفیسہ شاہ کی زیر صدارت ہوا۔  اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین ہائرایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختاراحمدنے بتایا 2002 میں ایچ ای سی قیام کے وقت 37 فیصد لڑکیاں یونیورسٹی میں ہوتی تھیں،اس وقت 48 فیصد لڑکیاں اور 52 فیصد لڑکے یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں۔ چیئرمین ایچ ای سی نے کہا ہراسگی کے حوالے سے پالیسی یونیورسٹیوں سے اڈاپٹ کرنے کا کہا ہے، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں خواتین کو ہراساں کرنے کے اسکینڈل پر بات کرتے ہوئے انھوں نے...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو 4 سال حکومت ملی کام کرتے تو کراچی کا نقشہ بدل جاتا۔کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ جو ریاست مدینہ کی بات کرتے تھے وہ آج گورنر ہاؤس آکر دیکھیں۔انہوں نے کہا کہ آج گورنر ہاؤس عام آدمی کیلئے کھلا ہے، شہریوں کے مسائل حل ہوتے ہیں۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی سے مراعات لیتے ہیں لیکن قومی سلامتی کے معاملے پر میٹنگ بلائی گئی تو پی ٹی آئی نےبائیکاٹ کیا۔انہوں نےکہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے آقاؤں سے ڈالر پکڑے ہوئے ہیں، میری پارٹی کا تو وزیر اعظم بھی...
    فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف نے ڈی آئی خان میں خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔وزیراعظم نے عزم ظاہر کیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔ سیکیورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن، 10 خوارج ہلاک، آئی ایس پی آرآئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن حسنین شہید ہوگئے۔آپریشن کے دوران مارے گئے خوارج سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خارجیوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے کیپٹن حسنین اختر کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ کیپٹن حسنین اختر کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، شہید کی...
    سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن میں 10 خوارج ہلاک کردیے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن حسنین شہید ہوگئے۔آپریشن کے دوران مارے گئے خوارج سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا۔پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔ علاقے میں دیگر ممکنہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
    ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کے دوران 10 خوارج کو ہلاک کردیا جبکہ دہشت گردوں سے بہادری سےلڑتے ہوئے پاک فوج کا کیپٹن شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بیان میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی۔ بیان میں کہا کہ کارروائی کے دوران اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے کا گھیراؤ کیا اور مؤثر انداز میں کارروائی کی اور آپریشن  کے نتیجے میں تمام 10 خوارج واصل جہنم ہوگئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں پنجاب کے ضلع...
    سٹی 42: ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز  نے  خوارج کے خلاف خفیہ آپریشن کرکے  تمام دس خوارج واصلِ جہنم کردیے  آئی ایس پی آر کے مطابق دشمن کو گھیر کر مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا،شدید فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن حسنین اختر شہید ہوگئے ، کیپٹن حسنین اختر بہادری اور جرات مندانہ کارروائیوں کے لیے مشہور تھے،آپریشن کے دوران خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا،خوارج قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے،علاقے میں مزید خوارج کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ، سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا عزم مزید مضبوط ہوا ہے  خبردار ! رات گئے تک جاگنا اچھا نہیں۔۔
    فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ افغانستان میں موجودہ عدم استحکام پاکستان کی سیکیورٹی پر براہ راست اثرانداز ہوتا ہے، سرحد پار سے غیر ریاستی عناصر کی نقل و حرکت دہشت گردی اور اسمگلنگ میں اضافے کا باعث ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ملکی سیکیورٹی اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ، انتہاء پسندی کی فنڈنگ، سائبر حملے اور انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ملک کی سالمیت کو خطرے میں ڈالنے کی سازشیں ہیں۔ گورنر خیبر پختونخوا کے پریس سیکرٹری کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز (آئی آر ایس) اسلام آباد میں سیکیورٹی چیلینجز سے متعلق سیمینار میں بطور...
    میرٹھ: بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں ایک یونیورسٹی میں مسلم طلبہ کو نماز پڑھنے پر گرفتار کر لیا گیا، جس کے بعد کیمپس میں شدید احتجاج شروع ہو گیا۔ اور واقعے کے بعد ایک بار پھر بھارت میں مذہبی آزادی کے حوالے سے سوالات اٹھنا شروع ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میرٹھ یونیورسٹی کے ایک مسلم طالب علم خالد دھان نے کیمپس میں نماز ادا کی، جس پر یونیورسٹی انتظامیہ نے انہیں گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔ خالد دھان کو غیر قانونی حراست میں لینے کے خلاف یونیورسٹی کے 400 سے زائد طلبہ نے احتجاج شروع کر دیا۔ احتجاجی طلبہ کا کہنا تھا کہ اگر یونیورسٹی میں ہندو طلبہ کو پوجا کرنے کی اجازت...
    کوئٹہ: دہشتگرد حملے کے بعد کوئٹہ سے ٹرین سروس تاحال بحال نہ ہوسکی، جس کے باعث ریلوے کو یومیہ 24 لاکھ روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس کی بحالی کے لیے سیکیورٹی حکام کی جانب سے کلیئرنس درکار ہے، جو تاحال نہیں ملی، جب تک متعلقہ سیکیورٹی ادارے اجازت نہیں دیتے، ٹرینیں نہیں چلائی جا سکتیں۔ ریلوے حکام کے مطابق سروس کی معطلی سے کوئٹہ ریلوے کو روزانہ 24 لاکھ روپے کا نقصان ہو رہا ہے جبکہ مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ریزرویشن نہ ہونے کی وجہ سے لوگ متبادل سفری ذرائع اختیار کرنے پر مجبور ہیں جبکہ پہلے سے بک کی گئی ٹکٹس کی منسوخی...
    ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی بڑی کارروائی ،پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں سی ڈی اے کے 4افسران گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی بڑی کارروائی ،اسلام آباد کے مختلف موضع میں ایکوائر کی گئی اراضی کی بنیاد پر غیر متعلقہ لوگوں کو پلاٹ الاٹ کرنے کا معاملہ ،اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے مقدمہ درج کر کے سی ڈی اے کے 4افسران کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں آصف علی خان، امداد علی، علی مصطفی اور ارشد محمود شامل ہیں ،گرفتار ملزمان سی ڈی میں بطور ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، اسٹیٹ منیجمنٹ...
    اپوزيشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے کسی آپریشن کی اجازت نہیں دی ہے، نیشنل کمیٹی کا اجلاس غیر مؤثر ہوگیا، مسائل کا حل صرف مذاکرات ہیں۔پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ عدالت کوئی خوشی سے نہیں آتا، انسداد دہشتگردی عدالت نے کل میری ضمانت منسوخ کی تھی۔ مجھ پر بسکٹ چوری کا الزام لگایا گیا ہے۔عمر ایوب نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس غیر موثر ہوگیا ہے۔ علی امین نے بطور وزیراعلی صوبے اور پارٹی کا نقطہ نظرموثر انداز میں پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان میں چینی کی قیمت دیکھ لیں، گزشتہ سال کہا گیا تھا...
    سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل نے صوبہ بھر کے امن و امان کی تازہ صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔ کابینہ کمیٹی نے یوم حضرت علی کرم اللہ وجہہ اور رمضان المبارک کے آخری عشرے کے دوران سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ کابینہ کمیٹی نے قیام اللیل کے دوران مساجد کے گرد سخت حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں ایس سی سی ایل او کا 25 واں اجلاس ہوا۔ صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی بھی اجلاس میں موجود تھے، جبکہ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔...
    ڈپٹی کمشنر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ امام بارگاہ لسوپی سکمیدان سے قتل گاہ شریف تک دورہ کیا۔ اور وہاں یوم علی کے جلوس کے حوالے سے سکیورٹی، بجلی، صفائی ستھرائی، تبرکات اور دیگر ضروری انتظامات کے حوالے سے متعلقہ آفیسران کو احکامات جاری کئے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر سکردو کیپٹن (ر) عارف احمد نے اسسٹنٹ کمشنر سکردو، ایکسیئن برقیات، ایس ڈی پی او ہیڈکوارٹر، ایس ڈی او تعمیرات عامہ و واسا، چیف آفیسر ایم سی، انچارج ایس ڈبلیو ایم سی و دیگر آفیسران کے ہمراہ امام بارگاہ لسوپی سکمیدان کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ امام بارگاہ لسوپی سکمیدان سے قتل گاہ شریف تک دورہ کیا۔ اور وہاں یوم علی کے جلوس کے حوالے سے...
    کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 4.84روپے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان، نیپرا نے فیصلہ محفوظ کرلیا nepra WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 84 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے، نیپرا اتھارٹی نے کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کرلیا، منظوری کی صورت میں 4 ارب 69 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔کے الیکٹرک کی بجلی 4 روپے 84 پیسے سستی کرنے کی درخواست پر نیپرا اتھارٹی میں سماعت ہوئی، کراچی کے صارفین بھی مہنگی بجلی خریداری میں ہاتھ ہولا رکھنے لگے گروتھ 8 فیصد کم ہو گئی ۔دوران سماعت کے الیکٹرک حکام...
    نیوزی لینڈ کے خلاف آکلینڈ میں ہونے والے ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ کے لیے چند تبدیلیوں کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا اصل ہدف ایشیاکپ اور ٹی 20 ورلڈکپ مقابلے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ سے شکست کے باوجود مثبت چیزیں ہوئی، سلمان علی آغا عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ مشکل کنڈیشنز میں کھیل کر برصغیر میں شیڈول ایشیاکپ اور ٹی 20 ورلڈکپ میں اچھی پرفارمنس کا یقین ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں نئے کرکٹرز ضرور موجود ہیں لیکن ہم ان کے ساتھ ہی سیریز جیتنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسی ٹیم میں صائم ایوب اور فخر زمان شامل ہوں گے تو اچھا کمبینیشن بن سکتا ہے۔ نیوزی لینڈ کے...
    محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے راولپنڈی مغل مارکیٹ کےقریب بڑی کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 2 خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا. ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی اور تھانہ آئی نائن پر حملے میں ملوث فتنہ الخوارج کے 2 خطرناک دہشت گرد حمزہ اور رومان کو گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ دہشت گرد راولپنڈی اور اسلام آباد میں حساس مقامات پر دہشت گردی کے لیے ریکی مکمل کر چکے تھے، دہشت گرد افغانستان میں فتنہ الخوارج کے اہم کمانڈر کے ساتھ رابطے میں تھے۔ ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گردوں سے دستی بم، بارودی مواد ڈیٹونیٹر، سیفٹی فیوز...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے 9 ارب روپے کے بدلے سندھ کے دریا کا پانی اور عوام کے حقوق بیچ دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین پر عمل کرکے پانی کی تقسیم کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے مگر آئین سے انحراف کے باعث عوام میں نفرتیں بڑھ رہی ہیں۔روز نامہ امت کے مطابق محمد علی درانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایوان صدر کو وفاق کے بجائے نفاق کی علامت قرار دیا اور کہا کہ پنجاب کے عوام تمام صوبوں کے عوام اور ان کے آئینی حقوق کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکمرانوں نے اکائیوں کے عوام کا ساتھ نہ...
    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا ہے کہ سندھ کا پانی چوری کرنا برداشت نہیں، تحریک انصاف دفاع کرے گی۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر حامد خان اور لطیف کھوسہ  نے کہا کہ  پاکستان تحریک انصاف سندھ عوام کا دفاع کرے گی۔ سندھ میں نہریں نکالنے پر دھرتی خاموش نہیں ہو گی۔ حامد خان کا کہنا تھا کہ یہ جذبات پاکستان بھر کے وکلا کے ہیں۔ ہم سندھ کے وکلا کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سندھ کا پانی چوری کرنا کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے کچھ لوگ اپنے مخصوص مفادات کی خاطر سندھ کا سودا کر رہے...
    ملک میں سوشل میڈیا ایپلی کیشن ”ایکس“ کی بندش کے خلاف حذیفہ نعیم اور صحافی شاکر اعوان کی جانب سے دائر درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کی۔ چیف جسٹس نے واضح کیا کہ وفاقی حکومت کو آخری موقع دے رہے ہیں کہ وہ بتائے کہ ایکس کی بندش کس طریقہ کار سے کی گئی. یہ آخری موقع ہے اس کے بعد کابینہ کے سربراہ کو طلب کریں گے۔جمعرات کو ہوئی سماعت میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چئیرمین عدالت کے حکم پر فل بینچ کے سامنے پیش ہوئے، جہاں پی ٹی اے نے تحریری جواب عدالت میں جمع کرایا۔ وفاقی حکومت کے وکیل اسد باجوہ...
     ایکس پر پابندی کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ چیئرمین پی ٹی اے کو بلا کر ہمیں مایوسی ہوئی، انہیں سن کر لگتا ہے کہ ہمیں توہین عدالت کا نوٹس دینا پڑے گا۔سوشل میڈیا ایپ ایکس پر پابندی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، جس دوران چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ایکس کو ایک ای میل کی گئی ہے، جس پر عدالت نے پوچھا کیا آپ ایکس کے ساتھ کسی معاہدے میں ہیں؟ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے جواب دیا، نہیں ایکس کے ساتھ ہمارا...
    راولپنڈی اور اسلام اباد  بڑی تباہی سے بچ گیا جب کہ  راولپنڈی مغل مارکیٹ کے قریب  سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے   تھانہ ائی نائن پر حملے میں ملوث  فتنہ الخوارج  کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی، گرفتار دہشت گرد  حمزہ اور رومان راولپنڈی اور اسلام اباد میں احساس مقامات پر دہشت گردی کے لیے ریکی مکمل کر چکے تھے۔ بیان میں کہا گیا کہ دہشت گرد افغانستان میں فتنہ الخوارج کے اہم  کمانڈر کے ساتھ رابطے میں تھے، دہشت گردوں سے  دستی بم ۔  بھاری مقدار میں  بارودی مواد ڈیٹونیٹر سیفٹی فیوز وائر  اور دیگر سامان  برآمد...