پنجاب خیبرپختونخوا بارڈر پر خوارج دہشت گردوں کا رواں ماہ کا ساتواں حملہ ناکام بنادیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سرحدی علاقوں میں پنجاب پولیس، سی ٹی ڈی اور ایلیٹ ٹیمیں پٹرولنگ اور سرچنگ آپریشن پر مامور تھیں، کوٹ مبارک کے قریب خوارجی دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس ٹیموں نے ایڈوانس کیا،

ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ کوٹ مبارک کے قریب گھات لگائے دہشتگردوں نے پولیس ٹیموں پر آئی سی ڈی (IED) سے حملہ کیا، حملے میں بکتر بند گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا، تمام جوان الحمدللہ محفوظ رہے۔

ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ گھات لگائے دہشت گردوں سے پولیس ٹیموں کا شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جوانوں کی فوری اور بھرپور جوابی فائرنگ سے خوارجی دہشت گرد پسپا ہو گئے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پنجاب پولیس

پڑھیں:

تونسہ میں رواں ماہ پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا پانچواں حملہ ناکام بنا دیا گیا

 تونسہ میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جسے پولیس نے ناکام بنا دیا۔ آر پی او سجاد حسن خان کے مطابق 10 سے 12 دہشت گرد راکٹ لانچر اور جدید اسلحہ سے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ آور ہوئے جس کے بعد  پولیس کی جوابی کارروائی سے دہشت گرد فرار ہوگئے۔آر پی او سجاد حسن خان کے مطابق تونسہ میں لکھانی چیک پوسٹ پنجاب، کے پی سرحدی علاقے پر واقع ہے اور رواں مہینے میں یہ پانچواں حملہ تھا جسے ناکام بنادیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی تھانہ پیزو لکی مروت پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پرخیبرپختونخوا پولیس کو شاباش
  • پنجاب خیبرپختونخوا بارڈر پر خوارجی دہشت گردوں کا ساتواں حملہ ناکام
  • پنجاب خیبرپختونخوا بارڈر پر دہشت گردوں کا 7واں حملہ ناکام بنا دیا گیا
  • لکی مروت: تھانہ درہ پیزو پر رواں ہفتے کا تیسرا حملہ ناکام
  • تونسہ، رواں ماہ پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا پانچواں حملہ ناکام
  • ڈیرہ غازی خان: پنجاب پولیس نے سرحدی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا پانچواں حملہ ناکام بنا دیا
  • تونسہ میں رواں ماہ پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا پانچواں حملہ ناکام بنا دیا گیا
  • ڈیرہ غازی خان، سرحدی چیک پوسٹ پر خارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام
  • ڈی جی خان؛ لکھانی چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا ایک اور حملہ ناکام