طارق فضل چودھری کی ڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پرسیکیورٹی فورسزکو خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2025ء) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن اور 10 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوان مادرِ وطن کے تحفظ کے لیے بے مثال جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے آپریشن کے دوران کیپٹن حسنین اختر کی شہادت پر گہرے دٴْکھ کا اظہار کرتے ہوئے شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ کیپٹن حسنین اختر نے اپنے خون سے ملک کی حفاظت کی ایک نئی داستان رقم کی ہے، اور ان کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے شہید کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے بھرپور عزم کے ساتھ برسرِ پیکار ہیں اور قوم کو اپنے ان جری محافظوں پر فخر ہے۔ دہشتگردی کے خلاف یہ جنگ آخری خارجی کے خاتمے تک جاری رہے گی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کہا کہ
پڑھیں:
ڈیرہ اسمٰعیل خان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی 10 خارجی دہشتگرد ہلاک، کیپٹن حسنین اختر شہید
سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 10 خارجی دہشتگرد ہلاک جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 24 سالہ کیپٹن حسنین اختر شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 20 مارچ 2025 کو، سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ آپریشن کے نتیجے میں تمام 10 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔
اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں ضلع جہلم سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ کیپٹن حسنین اختر نے جو اگلے دستوں کی قیادت کر رہے تھے، بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔ کیپٹن حسنین بہادر نوجوان افسر تھے اور گزشتہ کئی آپریشنز کے دوران اپنی دلیری اور جرات مندانہ کارروائیوں کے لیے مشہور تھے۔
مزید پڑھیں: بنوں کینٹ پر 4 مارچ کو دہشتگردوں کا حملہ، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی 16 خارجی ہلاک، آئی ایس پی آر
آپریشن کے دوران مارے گئے خوارج سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ ہلاک شدگان خارجی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم رہے۔
علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوان افسران کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جہلم خیبر پختونخوا ڈیرہ اسمعیل خان کیپٹن حسنین اختر