سفری پابندیاں لگانے کی ڈیڈ لائن : امریکی محکمہ خارجہ کا اہم بیان آگیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے واضح کیا سفری پابندیاں لگانے کی ڈیڈ لائن آج نہیں ہے، ویزاپالیسی کا جائزہ لے رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے پریس کانفرنس میں پاکستانی دفترخارجہ کے ترجمان کے بیان کی تردید کر دی، پاکستانی دفترخارجہ کے ترجمان نے ممکنہ امریکی سفری پابندی کو افواہ قرار دیا تھا۔
پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے امریکی ترجمان سے کچھ ملکوں پر ممکنہ سفری پابندی پر سوال کرتے ہوئے کہا کیا سفری پابندی جاری کرنے کی آج ڈیڈ لائن ہے۔
ٹیمی بروس نے کہا کہ میں آپ کو تفصیلات نہیں بتاسکتی لیکن یہ آج نہیں ہورہا، امریکا آنے والوں کیلئے ویزا پالیسی کا جائزہ لے رہے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ خارجہ اپنے شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے، ویزوں کے ذریعے قومی سلامتی،عوامی تحفظ کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھا جائے گا۔
انھوں نے مزید کہا یقینی بنایا ہے امریکا جانیوالے غیر ملکی مسافر امریکی سلامتی، عوام تحفظ کیلئےخطرہ نہ بنیں، یہ مسئلہ حل کرنا وقت کا تقاضا ہے۔
یاد رہے اس سے قبل بھی ٹیمی بروس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا سفری پابندی کے حوالے سے کوئی حتمی لسٹ تیارنہیں کی ، مختلف ممالک کے حوالے سے ویزا پالیسی کا ازسرنو جائزہ لیا جارہا ہے۔
KIPS مزید پڑھیں : اکیڈمی فیسوں میں بے تحاشہ اضافہ ،طلباء کو تعلیم جاری رکھنامشکلہوگیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: امریکی محکمہ خارجہ سفری پابندی
پڑھیں:
بھارتی بورڈ کی آئی پی ایل کیلئے گیند پر تھوک لگانے کی پابندی ختم
بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے لیے گیند پر تھوک لگانے کی پابندی ختم کر دی۔
کورونا کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے یہ پابندی لگائی تھی جس کے بعد 5 برس سے انٹرنیشنل کرکٹ میں فاسٹ بولرز بال پسینے سے چمکاتے ہیں۔
دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرز نے گیند چمکانے کے لیے تھوک پر پابندی ختم ہونے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ تھوک سے گیند زیادہ جلدی چمکتی ہے، تاہم اس کے باوجود بولنگ تو اچھی ہی کرنی پڑے گی۔
فاسٹ بولر وسیم جونیئر نے کہا ہے کہ گیند پر تھوک کا استعمال ہمارے لیے مددگار ثابت ہو گا، بولروں کو ریورس سوئنگ کرنے میں مدد ملے گی۔
فہیم اشرف کا کہنا ہے کہ اب گیند کو تھوک سے چمکانے کی اجازت ملتی ہے تو پہلے جیسی بولنگ ہو گی۔
عاکف جاوید نے کہا ہے کہ گیند کے دونوں طرف پسینہ لگانے سے ریورس ہونا کم ہو گیا تھا۔
Post Views: 1