2025-03-25@20:14:46 GMT
تلاش کی گنتی: 15039

«بی وائی سی»:

(نئی خبر)
    سٹی 42 : سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ایک گروپ کی افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 16 دہشتگرد جہنم واصل کردیے ۔  22/23 مارچ کی رات کو خوارج دہشتگردوں کا ایک گروپ پاک افغانستان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کررہا تھا، سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا، اسی دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، جس میں تمام 16 خوارج کو جہنم واصل کردیا گیا ۔ بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ سورس : آئی ایس پی آر 
    خیبرپختونخوا کے مختلف اضلع میں آپریشن کلین اپ کے دوران کمانڈر کلیم اللہ سمیت اہم دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس، سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا،  کوہاٹ، ہنگو، کرک کے پہاڑی علاقوں میں آپریشن کلین اپ کیا اور   کمانڈر کلیم اللہ سمیت اہم دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا۔ پولیس  نے بتایا کہ پولیس حملوں میں ملوث دہشت گردوں کے ٹھکانے جلا دئے گئے ۔ آئی جی خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ  آپریشن کلین اپ کا مقصد خیبرپختونخوا سے دہشت گردوں کا خاتمہ ہے،  امن و امان میں خلل ڈالنے والے آخری دہشت گرد کو بھی نہیں چھوڑیں گے۔
    سٹی 42: صدر پاکستان نے پاک فوج، بحریہ اور فضائیہ کے افسران و جوانوں کو عسکری اعزازات عطا کیے 2 ستارہ بسالت، 227 تمغہ بسالت، 82 امتیازی اسناد، 185 آرمی چیف کمانڈیشن کارڈز دیے گئے،23 ہلال امتیاز (ملٹری)، 112 ستارہ امتیاز (ملٹری)، 133 تمغہ امتیاز (ملٹری) تفویض کیے گئے  لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت (شہید) اور سپاہی ثوبان مجید بلوچ (شہید) کو ستارہ بسالت دیا گیا
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا وہی اسے سنوار رہی ہے۔ یوم پاکستان پر اپنے بیان میں صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان ایک نئی سوچ، نئے حوصلے اور جذبے کا نام ہے، 23 مارچ ہمیں دنیا میں منفرد اور عظیم قوم بننے کی یاد دلاتا ہے، 23 مارچ 1940 کو جس الگ وطن کیلئے عہد کیا گیا وہ اقوام عالم میں آج ایک روشن ستارے کی طرح چمک رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا مسلم لیگ ہی اس کو سنوار رہی ہے، قائد اور اقبال کا پاکستان آج نوازشریف کی قیادت میں ترقی کی منازل طے کر رہا ہے، الحمداللہ آج پاکستان...
    ---فائل فوٹو رحیم یار خان پولیس نے کچے میں کارروائی کرتے ہوئے ڈاکو شاہ میر عرف میرا کوش کو ہلاک کردیا۔ کچے کے علاقے میں کارروائی، 8 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد، ٹھکانے مسمار کراچی رینجرز اور پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر... ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو ماچھکہ میں 12 پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث تھا، ڈی پی او رضوان گوندل کی زیر قیادت کچہ ماچھکہ میں آپریشن کیا گیا۔ آپریشن میں بکتر بند گاڑیوں، ایلیٹ کمانڈوز اور پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا، دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد ڈاکو سندھ کی طرف فرار ہوگئے۔ پنجاب پولیس نے کارروائی میں کچے کے کرمنلز کے ٹھکانے نذر آتش کر دیے۔
    فتنتہ الخوارج اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے، صدر مملکت WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ فتنتہ الخوارج اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے، دہشت گردوں کے ناسور کے خاتمے کے لیے پوری قوم مسلح افراج کے شانہ بشانہ ہے۔یوم پاکستان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ آج کا دن لاکھوں کی قربانیوں کی یاد تازہ کرتا ہے، آج ہم وطن کے شہد اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پاکستان کا مقصد مضبوط اور جدید اسلامی فلاحی مملکت ہے۔انہوں نے کہا کہ لاکھوں قربانیاں دے کر حاصل کی گئی...
    خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پرائیویٹ اسکولوں نے میٹرک امتحانات کے دوران طلبا سے مقررہ فیس سے زیادہ رقوم وصول کرنا شروع کردیں جب کہ صوبائی حکومت نے والدین کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت میٹرک کے امتحان میں نقل کی روک تھام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے دوران کیا گیا۔ پشاور تعلیمی بورڈ کے چیئرمین کی جانب سے اجلاس کے دوران انکشاف کیا گیا کہ میٹرک کے امتحان کے لیے بورڈ کی جانب سے 2600 روپے فیس مقرر کیا گیا ہے تاہم بیشتر پرائیویٹ اسکولوں کی جانب سے مقررہ شرح سے زائد فیس طلباء و طالبات سے وصول کیا گیا ہے۔ اس...
    نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے یکم اپریل سے قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں ایک اور اضافے کا اعلان کیا ہے۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق رواں مالی سال کے دوران ٹول ٹیکس میں یہ چوتھا اضافہ ہے، آخری بار یہ اضافہ یکم جنوری کو کیا گیا تھا۔ این ایچ اے کی ویب سائٹ کے مطابق گاڑیوں کے لیے ٹول چارجز 70 روپے، وینز کے لیے 150 روپے اور بسوں کے لیے 250 روپے ہوں گے۔ دو اور تین ایکسل والے ٹرکوں پر 300 روپے جبکہ بڑے ٹرکوں سے 550 روپے وصول کیے جائیں گے۔ ایم 1، ایم 3، ایم 4، ایم 5، ایم 14 اور ای 35 سمیت کئی بڑی موٹر...
    استنبول کے میئر کی گرفتاری پر عوامی احتجاج میں شدت WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز استنبول :ترکیہ کی ایک عدالت نے اتوار کے روز استنبول کے میئر اکرام امام اوغلو کو بدعنوانی کی تحقیقات کے سلسلے میں باضابطہ طور پر گرفتار کر لیا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق اکرام امام اوغلو کے ایک وکیل نے اس فیصلے کی تصدیق کی۔عدالت کو حزب اختلاف کے مقبول میئر کے خلاف ’دہشت گردی سے متعلق‘ دوسری تحقیقات کا فیصلہ بھی کرنا ہے، جن کی حراست نے ترکی میں ایک دہائی سے زیادہ عرصے کے بدترین احتجاج کو جنم دیا ہے۔مرکزی حزب اختلاف کی جماعت سی ایچ پی نے ایکس پر لکھا کہ ’کوئی مایوسی نہیں! لڑائی جاری...
    یوم پاکستان پر ایوان صدر اور گورنر ہائوس لاہور میں مختلف شعبہ زندگی میں نمایاں کارکردگی والوں کو اعلیٰ ترین سول اعزازات سے نوازا گیا۔ شہید ذوالفقاربھٹو کو بعد ازوفات نشان پاکستان عطا کیا گیا۔ شہید ذوالفقار بھٹو کا اعزاز ان کی بیٹی صنم بھٹو نے وصول کیا۔ یوم پاکستان پر ایوان صدر میں اعلیٰ ترین سول اعزازات کی تقریب ہوئی، مختلف شعبہ زندگی میں نمایاں کارکردگی والوں کو اعزازات دیئے گئے۔ تقریب میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے بھی شرکت کی۔ بانی پاکستان پیپلز پارٹی اور سابق وزیر اعظم شہید ذوالفقاربھٹو کو بعد ازوفات نشان پاکستان عطا کیا گیا۔ شہید ذوالفقار بھٹو کا اعزاز ان...
    آئی پی پیز کے ٹیرف میں کمی کے حوالے سے اقدامات سے متعلق  7 آئی پی پیز اور سی پی پی اے کی ٹیرف نظرثانی کے لئے نیپرا سے درخواست پر کل سماعت ہوگی۔ درخواست 2002 کی پاورپالیسی کے تحت لگنے والے آئی پی پیز نے دائر کی،  نیپرا اتھارٹی آئی پی پیز کی درخواست پر  کل سماعت کرے گی۔ نشاط چونیاں پاور، نشاط پاور نارووال انرجی لمٹیڈ، لبرٹی پاورٹیک لمٹیڈ، اینگروپاورجن قادرپور لمٹیڈ، سیفائر الیکڑک پاور لمٹیڈاور سیف پاور لمٹیڈ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی۔  سماعت میں روپے اور ڈالر کی قدر کے فرق کے طریقہ کار پرنظرثانی کے معاملے کا جائزہ لیا جاٰئے گا، سماعت میں ٹیک اینڈ پے سسٹم کے تحت ادائیگیوں کے طریقہ کار کا جائزہ...
    چائنا ڈیولپمنٹ فورم 2025 کے سالانہ اجلاس کا بیجنگ میں انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز بیجنگ : چائنا ڈیولپمنٹ فورم 2025 کا سالانہ اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوا ۔اتوار کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ موجودہ فورم دو دن تک جاری رہے گا اور اس کا موضوع “ہمہ جہت طریقے سے ترقی کی رفتار میں اضافہ اور مشترکہ طور پر مستحکم عالمی اقتصادی ترقی کا فروغ” ہے۔اس دوران چینی اور غیر ملکی شرکاء میکرو پالیسیوں اور معاشی ترقی، نئی ترقی کی رفتار کو فروغ دینے کے لئے اصلاحات، کھپت کو فروغ دینے اور گھریلو طلب کو بڑھانے، نئے معیار کی پیداواری صلاحیت کی ترقی کی قیادت کے لئے سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی...
    سٹی42:امریکی سینیٹر کرس وان ہولن نے اپنے پیغام  میں یوم پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ  انہیں  یوم پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔  اپنے ویڈیو پیغام میں سینیٹر کرس وان ہولن  نے کہا کہ انہوں نے زندگی بھر  پاکستانی عوام کی سخاوت اور گرمجوشی کا مشاہدہ کیا ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی زندگی کے ہر شعبے میں بے پناہ خدمات انجام دی ہیں۔ بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے  انہوں نے کہا کہ  وہ دونوں عظیم ممالک کے لوگوں کے درمیان دوستی کے رشتوں کو مضبوط کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے خواہاں ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Pakistan...
     ویب ڈیسک : چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ 23 مارچ کے دن مسلمانان برصغیر نے خدائے واحد کے سوا اشخاص یا گروہی غلامی کو مسترد کردیا تھا۔  یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ 8 دہائی قبل آج کے روز ہمارے اجداد نے قیام پاکستان کے لیے قرارداد پاس کی تھی، قرارداد کے 7 سالوں میں چشم فلک نے الگ وطن کے خواب کو  تعبیر سے  ہمکنار ہوتے ہوئے دیکھا تھا۔ بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے انہوں نے کہا کہ 23 مارچ 1940ء کو مسلمانان ہند نے بٹ کے رہے گا ہندوستان بن کر رہے گا پاکستان کے نعرے پر مہر ثبت کی۔ Ansa Awais Content...
    اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی انٹرویو میں ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے سینیئر رہنماء کا کہنا تھا کہ کشمیر میں دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد سے ڈر، دباؤ، ظلم و تشدد میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے، کشمیری عوام کو ڈر و خوف کے بنا سڑکوں پر آکر بھارتی حکومت کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیئے اسکے سوا کوئی آپشن نہیں ہے۔ متعلقہ فائیلیںغلام نبی پروانہ کا تعلق جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام سے ہے۔ پولیس محکمے میں سات سال کام کیا اور پھر تقریباً انیس برس مختلف تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کے فرائض انجام دیتے رہے۔ غلام نبی پروانہ سماجی کارکن کی حیثیت سے فعال ہیں اور غلام نبی آزاد کی سیاسی جماعت ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی...
    برطانیہ کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے قریب ہونے والی آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے دنیا کے اس مصروف ترین ایئرپورٹ کو قریباً 18 گھنٹے کے لیے غیرفعال ہونا پڑا تھا۔ جمعے کے روز ایئرپورٹ کے قریب زیر زمین الیکٹریک اسٹیشن میں ہونے والی اس آتشزدگی سے ہیتھرو ایئرپورٹ اور علاقے کے 60 ہزار گھروں کو بجلی کی ترسیل بند ہوگئی تھی جس کی وجہ سے ایئرپورٹ کو پروازوں کے لیے بند کردیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: آتشزدگی سے متاثر ہیتھرو ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن کی بحالی کا آغاز ہیتھرو ایئرپورٹ پر پروازوں میں تعطل ہفتے کے دن تک ختم ہوگیا تھا تاہم اس کے باوجود کئی دوسری پروازوں کو منسوخ کیا گیا...
    Azad Trade Center Behind Civic Center Gulshan e Iqbal Block 14 Karachi., Pakistan
    ڈیرہ (نیوز ڈیسک)13 مارچ کو جنڈولہ فورٹ حملے میں مارے گئے خارجی نعیم خان سے اس کے والد، خاندان اور گاؤں والوں نے مکمل لاتعلقی کا اعلان کردیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے 20 سے زائد مشران اور والد نے جرگے میں شرکت کی۔ نعیم خان کے والد احمد خان نے کہا کہ جو پاکستان اور پاک فوج کے خلاف ہو وہ ریاست کا دشمن ہے، چاہے وہ ان کا اپنا بیٹا ہی کیوں نہ ہو۔ اس کے علاوہ عوام اور مشران نے خارجیوں سے متعلق سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور پاک فوج کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کے لیے کوئی رعایت نہیں ہے۔ بیوی کے ہاتھوں شوہر کا قتل؛ 4 سالہ بیٹے نے واردات کا پردہ...
    چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ 23 مارچ کے دن مسلمانان برصغیر نے خدائے واحد کے سوا اشخاص یا گروہی غلامی کو مسترد کردیا تھا۔یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ 8 دہائی قبل آج کے روز ہمارے اجداد نے قیام پاکستان کے لیے قرارداد پاس کی تھی۔ قرارداد کے 7 سالوں میں چشم فلک نے الگ وطن کے خواب کو  تعبیر سے  ہمکنار ہوتے ہوئے دیکھا تھا۔انہوں نے کہا کہ 23 مارچ 1940ء کو مسلمانان ہند نے بٹ کے رہے گا ہندوستان بن کر رہے گا پاکستان کے نعرے پر مہر ثبت کی۔
    حیدر آباد(نیوز ڈیسک)حیدرآباد میں گھریلو ناچاکی پر بیوی نے شوہر کو بے دردی سے قتل کیا، ملزمہ کے 4 سالہ بیٹے نے باپ کے قتل کا پردہ فاش کیا۔ ایس ایس پی عدیل چانڈیو کے مطابق ملزمہ قتل کے بعد شوہر کی ہلاکت کو دو نامعلوم افراد سے جھگڑے کا نتیجہ قرار دے رہی تھی۔ بچے نے پولیس کو بتایا کہ والدہ نے والد کو کس طرح قتل کیا، واقعہ چیک پوسٹ پبن کی حدود گاؤں بھلن کالونی میں پیش آیا۔ تفتیش کے دوران ملزمہ نے اعتراف کیا کہ گھریلو ناچاقی پر اپنے شوہر شمن کو قتل کیا، ملزمہ نے لوہے کی راڈ اور ڈنڈے کے پے درپے وار کرکے اپنے شوہر کو قتل کیا۔ پولیس نے مقتول کے گھر...
    سٹی42: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے لاہور سے سکردو کے لیے فلائٹ آپریشن کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے۔  پی آئی اے 31 مارچ سے سکردو کے لیے پروازوں کا آغاز کرے گی۔ پی آئی اے حکام نے اس سلسلے میں شیڈول بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق لاہور سے سکردو کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ یہ پروازیں بروز سوموار اور بدھ کو آپریٹ ہوں گی۔ بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے     
    لاس کروسیس: امریکی ریاست نیو میکسیکو کے شہر لاس کروسیس میں کار شو کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 3 نوجوان ہلاک اور 15 افراد زخمی ہوگئے۔ لاس کروسیس پولیس کے مطابق فائرنگ جمعہ کی رات 10 بجے اس وقت ہوئی جب دو گروپوں کے درمیان جھگڑا شدت اختیار کر گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں دو 19 سالہ اور ایک 16 سالہ نوجوان شامل ہیں، تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ لاس کروسیس کے میئر ایرک اینریکز نے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کمیونٹی سے اتحاد اور مضبوطی کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔ فائر چیف مائیکل ڈینیئلز کے مطابق زخمیوں میں سے 7 کو ایڈوانس علاج کے لیے ایلبو، ٹیکساس کے اسپتال منتقل کر دیا گیا،...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے سرکاری اشتہارات کی پالیسی کی خلاف ورزی پر ایکشن لیتے ہوئے سیکریٹری انفارمیشن کو عہدے سے ہٹادیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی سرکاری اشتہارات پالیسی کے مطابق سرکاری فنڈز سے جاری اشتہارات میں کسی سیاسی شخصیت کی تصویر یا سیاسی مواد شامل کرنے کی اجازت نہیں۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سرکاری اشتہارات کی پالیسی کی خلاف ورزی پر ایکشن! وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی سرکاری اشتہارات پالیسی کے مطابق سرکاری فنڈز سے جاری اشتہارات میں کسی سیاسی شخصیت کی تصویر یا سیاسی مواد شامل کرنے کی اجازت نہیں۔ سرکاری اشتہارات...
    یوم پاکستان کے حوالہ سے اپنے خصوصی پیغام میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ یوم پاکستان اس عزم کی تجدید ہے کہ ہم کشمیری عوام کو ان کے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ 23 مارچ مسلمانان برصغیر کیلئے تاریخی اور یادگار دن ہے۔قرارداد پاکستان کی اصل روح پر یقین رکھتے ہوئے اسے عملی طور پر مستحکم کرنے کے لیے محنت کرنی ہو گی تاکہ پاکستان مزید مضبوط اور خوشحال بنے، ایک مستحکم پاکستان ہی کشمیریوں کی آزادی کی ضمانت ہے۔ یوم پاکستان کے حوالہ سے اپنے خصوصی پیغام میں وزیر اطلاعات نے...
    قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا فون توڑنے کے بعد اپنا موبائل دیکر انہیں خوش کردیا۔  گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا تھا کہ کیویز کیخلاف وائٹ بال سیریز کے پریکٹس سیشن کے دوران محمد رضوان نے ایک شارٹ کھیلا جو براہ راست اس جگہ جا لگا جہاں کھلاڑی اور ان کے معاونین اپنی کِٹ اور دیگر سامان کیساتھ موجود تھے۔بدقسمتی سے، محمد رضوان کا شارٹ فاسٹ بولر نسیم شاہ کے بیگ پر جاکر لگا جس کے باعث انکا موبائل فون ٹوٹ گیا، بولر نے فوری طور پر اپنے موبائل کی طرف دیکھا اور کپتان کے شارٹ پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ تاہم...
    پیپلزپارٹی کبھی بھی کینالز نہیں بننے دے گی، بلاول بھٹوعوام کو خوداعتماد میں لیں گے، مراد علی شاہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز کراچی:یوم پاکستان کے موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے کابینہ اراکین کے ہمراہ مزارِ قائد پر حاضری دی۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کبھی بھی کینالز نہیں بننے دے گی۔ بلاول بھٹوعوام کو خود اعتماد میں لیں گے۔ انہوں نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔ تقریب میں چیف سیکریٹری سندھ، آئی جی سندھ، کراچی پولیس چیف سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے...
    تقابلی جائزہ لیں تو پنجاب حکومت کی ’’کارکردگی‘‘ دوسرے صوبوں سے بہتر نظر آئے گی-اس کا سارا کریڈٹ وزیراعلیٰ مریم نواز کو دیں تو کچھ بے جا نہ ہو گا۔مریم نواز نے گزشتہ ایک سال کی کارکردگی اور خدمت کے جذبے سے ثابت کیا ہے کہ صوبے کی وزراتِ اعلیٰ کے لئے ان کا انتخاب درست اور صحیح ہے۔اگرچہ مریم کا نام میاں محمد نواز شریف نے اس منصب (وزیر اعلی) کے لیئے تجویز کیا۔تاہم ویگر مسلم لیگی رہنمائوں کی مشاورت اور تائید بھی اس میں شامل تھی۔میاں محمد نواز شریف نے چھوٹے بھائی میاں شہباز شریف سے جب اس حوالے سے رائے مانگی تو میاں شہباز شریف نے برملا کہا پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کے لئے مریم ان کا...
    وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور---فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں اپنا قیام طویل کرلیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی 4 دن سے اسلام آباد میں قیام پذیر ہیں، وہ  بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے ہدایات لینا چاہتے ہیں۔علی امین گنڈا پور عمران خان کو اپنی کارکردگی سے متعلق بھی آگاہ کریں گے، مختلف پالیسیز پر گائیڈ لائنز لیں گے، کچھ اہم فیصلوں پر بانئ پی ٹی آئی سے مشاورت بھی کریں گے۔ علی امین گنڈا پور کا اسلام آباد کا دھرنا جاری رکھنے کا اعلانوزیرِ اعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور نے مانسہرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ضروری نہیں کہ ہر وقت عوام بھی دھرنے...
    تصویر: جیو نیوز اسکرین گریب شیخوپورہ پولیس نے گزشتہ روز اغواء کیے جانے والا 4 دن کا نومولود بازیاب کروا کر ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پشاور: حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سے اغوا نومولود بازیابایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ ملزم نے اولاد نہ ہونے پر نومولود بچے کو اغواء کرنے کا اعتراف کیا ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ صدر کی حدود سے بچے کو نامعلوم خاتون اور مرد نے اغوا کیا تھا، تاہم نومولود کو والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ہیومن انٹیلی جنس اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
    اسلام آباد: ڈیرہ اسماعیل خان میں 13 مارچ کو جندولہ فورٹ حملے میں مارے جانے والے خوارجی نعیم خان سے والد، خاندان اور گاؤں کے مشران نے مکمل لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔ کری شموزئی، ڈی آئی خان کے 20 سے زائد مشران اور والد احمد خان نے جرگہ میں شرکت کی اور خوارجی نعیم خان سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کیا۔ والد احمد خان نے دوٹوک بیان دیا کہ جو پاکستان اور پاک فوج کے خلاف ہو، وہ ریاست کا دشمن ہے، چاہے میرا اپنا بیٹا ہی کیوں نہ ہو۔ تقریباً سوا سال پہلے میں اس کے پیچھے قرآن لے کر گیا، اس نے قرآن بھی رد کر دیا۔ والد نے اعلان کیا کہ مجھے نہ اس...
    26 نومبر احتجاج میں بیٹے ہلاکت  کے خلاف وزیراعظم، وزیر داخلہ، وزیر اعلی پنجاب، آئی جی و دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا۔ ایڈیشنل یشن جج افضل مجوکا نے 9 صفحات کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا کہ مقدمہ اندراج درخواست میں ایف آئی آر کی ہدایت دیتے عدالت مطمئن ہونی چاہیے کافی مواد ریکارڈ پر موجود ہے، قانونی طور پر درخواست گزار وکیل کی اس دلیل کی کوئی حیثیت نہیں،۔ عدالت  نے کہا کہ پٹیشن کی سپورٹ میں کوئی مواد ضرورت نہیں ، فیصلہ درخواست گزار کے دعوی کے مطابق 26 نومبر کو ان کے بیٹے محمد علی سمیت 9 ہلاکتیں ہوئیں، درخواست گزار کی جانب سے کوئی...
    وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ لاہور کے اجتماع میں کشمیری قیادت کی شرکت نے پاکستان اور کشمیری عوام کے درمیان لازوال رشتے کی بنیاد رکھی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں 23 مارچ 1940ء کو منظور کی گئی قرارداد پاکستان ہماری تاریخ کا رخ موڑنے والا لمحہ تھا۔ شدید مخالفت کے باوجود ہمارے قائدین نے آزاد پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدل دیا۔ یہ دن برصغیر کے مسلمانوں کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے، جب انہوں نے اپنے لیے ایک علیحدہ مملکت کے قیام کی بنیاد رکھی اور اس تاریخی جدوجہد میں کشمیری قیادت بھی پیش پیش رہی۔...
    بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے حال ہی میں اپنی فلم I Want To Talk میں بہترین اداکاری پر ایوارڈ جیتا، اس موقع پر ان کی مزاحیہ گفتگو نے تقریب کو مزید دلچسپ بنا دیا۔ ایوارڈ وصول کرتے ہوئے انہوں نے اپنی فلم کے ہدایت کار شوجیت سرکار اور ساتھی اداکاروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ میرا پہلا بہترین اداکار کا ایوارڈ ہے، میں جیوری کا بے حد مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے اس اعزاز کے قابل سمجھا۔ تقریب میں اداکار ارجن کپور نے ابھیشیک سے فلم کے عنوان پر دلچسپ سوال پوچھا کہ کون ہے وہ شخص جس کی I Want To Talk کال آپ کو دباؤ میں ڈال دیتی ہے؟ ابھیشیک نے...
    لاہور(نیوز ڈیسک) نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز کے لیے قومی کرکٹ اسکواڈ کے 9 کھلاڑی نیوزی لینڈ روانہ ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز کے لیے کرکٹ اسکواڈ کے 9 کھلاڑی نیوزی لینڈ روانہ ہوگئے ہیں۔ نیوزی لینڈ روانہ ہونے والے کھلاڑیوں میں کپتان محمدرضوان، بابراعظم،عبد اللہ شفیق، امام الحق، طیب طاہر ، نسیم شاہ، فہیم اشرف، وسیم جونیئر اور عاکف جاوید شامل ہیں۔ واضح رہے نیوزی لینڈ اور پاکستان کےدرمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی جس کا پہلا ون ڈے 29 مارچ کوکھیلاجائے گا۔ سندھ حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر ٹرانسپورٹ افسران کی چھٹیاں منسوخ کردی
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی رواں ہفتے کی کاروباری اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔بازارِ حصص میں کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا جہاں، 100 انڈیکس ہفتے بھر میں 2 ہزار 906 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 18 ہزار 442 پر بند ہوا,اس کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 3 ہزار 538 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 1لاکھ 19 ہزار 421 جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 15 ہزار 883 رہی۔ شیئر مارکیٹ میں اس  ہفتے میں 2 ارب 53 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے،حصص بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 157 ارب روپے سے زائد رہی۔
    23 مارچ یوم پاکستان کی مناسبت سے ایوان صدر اسلام آباد میں مرکزی تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آج کا دن لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں کی یاد تازہ کرتا ہے جن کی قربانیوں کی بدولت پاکستان کاخواب حقیقت میں بدلا۔ انہوں نے شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بہت سی قربانیاں دے کر آزادی حاصل کی اور بیرونی اور اندرونی دہشت گردی کا منہ توڑ مقابلہ کیا۔ یہ بھی پڑھیے: یوم پاکستان پر ایوان صدر میں پروقار تقریب، پاک فوج کے دستوں کی سلامی صدر آصف زرداری نے اپنے خطاب میں کہا...
    سوشل میڈیا پر بھارتی کرکٹر ویندر سہواگ کی ایک ویڈیو نے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کو چکرا کر رکھ دیا۔ سابق کرکٹ و راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے بھارتی بیٹر وریندر سہواگ کو مسلسل “300 رنز” کے تذکرے پر تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ “بھائی اگر چاہتے ہو گینز ورلڈ آف ریکارڈ میں تمہارا نام آجائے تو مجھے بتادو”۔ View this post on Instagram A post shared by Virender Sehwag (@virendersehwag) ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کیخلاف ملتان میں پہلی بار 300 رنز بنانے کا اعزاز حاصل کرنیوالے وریندر سہواگ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں تقریباً 10 سے زائد بار انہوں نے 300 لفظ کا استعمال کیا۔...
    کیویز کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم کے 9 کرکٹرز نیوزی لینڈ روانہ ہوگئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیوزی لینڈ سے ون ڈے میں نبردآزما ہونے کیلئے قومی اسکواڈ کے 9 کھلاڑی نیوزی لینڈ روانہ ہورہے ہیں۔ نیوزی لینڈ جانیوالے کھلاڑیوں میں کپتان محمدرضوان، بابراعظم، اوپنر عبد اللہ شفیق، امام الحق، طیب طاہر، نسیم شاہ، فہیم اشرف، وسیم جونیئر اور عاکف جاوید شامل ہیں۔ واضح رہے نیوزی لینڈ اور پاکستان کےدرمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، جس کا پہلا ون ڈے 29 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ دوسری جانب 5 میچز کی ٹی20 سیریز میں سیریز میں نیوزی لینڈ کو 1-2...
    قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا فون توڑنے کے بعد اپنا موبائل دیکر انہیں خوش کردیا۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا تھا کہ کیویز کیخلاف وائٹ بال سیریز کے پریکٹس سیشن کے دوران محمد رضوان نے ایک شارٹ کھیلا جو براہ راست اس جگہ جا لگا جہاں کھلاڑی اور ان کے معاونین اپنی کِٹ اور دیگر سامان کیساتھ موجود تھے۔ بدقسمتی سے، محمد رضوان کا شارٹ فاسٹ بولر نسیم شاہ کے بیگ پر جاکر لگا جس کے باعث انکا موبائل فون ٹوٹ گیا، بولر نے فوری طور پر اپنے موبائل کی طرف دیکھا اور کپتان کے شارٹ پر ناراضگی کا اظہار کیا...
    کراچی(نیوز ڈیسک )سندھ حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں تاہم یہ چھٹیاں صرف ٹرانسپورٹ افسران کی ختم کی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں تاہم اس کا اطلاق صرف ٹرانسپورٹ افسران پر ہوگا اور وہ ایام عید میں بدستور اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ اس حوالے سے سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کے عملے کی عیدالفطر کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں تاکہ اپنے پیاروں کے ہمراہ عید منانے کے لیے جانے والے عوام کو اضافی کرایوں سے بچایا جا سکے۔ ان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو عیدالفطر...
    لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ یوم پا کستان پر وطن عزیز کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانے کا عہد کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے یوم پاکستان پر پوری قوم کو مبارکباد دی اور بانیان پاکستا ن کی جدوجہد اور شہدا ء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ 23مارچ ہمیں قیام پاکستان کے سنہری اغراض و مقاصد کی یاد دہانی کراتا ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے پاکستان قائم ہوا اور تا قیامت شاد وآباد رہے گا،پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے دنیائے اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بننے کا منفرد...
    اسلام آباد (نیوزڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج اور دہشتگرد تنظیموں کے عزائم ناکام بنا دیں گے۔ یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں منعقدہ مسلح افواج کی پریڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری کا قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 23 مارچ کا دن پاکستانی قوم کیلئے بہت اہم ہے، ہم نے بہت سی قربانیاں دے کر آزادی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ قوم اور افواج مادر وطن کیلئے کبھی کسی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹے، ہم نے بیرونی اور اندرونی دہشتگردی کا منہ توڑ مقابلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کو ہمیشہ میلی آنکھ سے دیکھتا ہے، فتنہ...
    نیوزی لینڈ(نیوز ڈیسک)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ماؤنٹ مینگنوئی میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستانی ٹیم میں محمد حارث، حسن نواز، سلمان علی آغا (کپتان)، محمد عرفان خان، شاداب خان، عبدالصمد، خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد اور حارث رؤف شامل ہیں۔ 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں میزبان نیوزی لینڈ کو دو ایک کی برتری حاصل ہے، نیوزی لینڈ نے پہلے دو میچز میں پاکستان کو شکست دی تھی جب کہ تیسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9...
    لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے بھر میں خصوصی طلبہ کو عید گفٹ دینے کی مہم شروع کر دی گئی۔عید کی تعطیلات سے قبل 40 ہزار بچوں کو عیدی فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے لاہور کے تین خصوصی تعلیمی اداروں کا دورہ کیا اور مریم نواز کی طرف سے بچوں میں عید گفٹ تقسیم کیے۔ انہوں نے گورنمنٹ ڈگری کالج سپیشل ایجوکیشن جوہر ٹاؤن میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی عید گفٹ مہم کا باضابطہ آغاز کیا، جبکہ گورنمنٹ شاداب انسٹی ٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن اور گورنمنٹ ڈگری کالج برائے سپیشل ایجوکیشن نشتر ٹاؤن میں بھی خصوصی طلبہ کو عیدی پیش کی...
     چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروس چیفس نے قوم کو یومِ پاکستان پر مبارکباد پیش کی۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروس چیفس کی جانب سے قوم کو یومِ پاکستان کی 85 ویں سالگرہ پر دلی مبارکباد پیش کی گئی۔  آئی ایس پی آر کے مطابق  23 مارچ 1940 ایک ایسا دن جب ہمارے اجتماعی عزم کو واضح سمت ملی،ہمارا وطن جمہوریت کے پرچم تلے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج ہمیشہ مقدس سرحدوں کی حفاظت کےلیے پُرعزم ہیں، پاکستان امن کا پیامبر ہے اور ہم اسے ہر حال میں محفوظ رکھیں گے۔
    واشنگٹن (نیوز ڈیسک)امریکی سینیٹر کرس وان ہولن نے اپنے پیغام میں یوم پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں یوم پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں سینیٹر کرس وان ہولن نے کہا کہ انہوں نے زندگی بھر پاکستانی عوام کی سخاوت اور گرمجوشی کا مشاہدہ کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی زندگی کے ہر شعبے میں نے پناہ خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ دونوں عظیم ممالک کے لوگوں کے درمیان دوستی کے رشتوں کو مضبوط کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے خواہاں ہیں https://dailymumtaz.com/wp-content/uploads/2025/03/WhatsApp-Video-2025-03-23-at-11.12.19-AM.mp4 Post Views: 4
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 23 مارچ 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے خبردار کیا ہے کہ کثیرفریقی نظام کو غیرمعمولی خطرات کا سامنا ہے جن پر قابو پانے کے لیے عدم مساوات کا خاتمہ کرنے اور سبھی کے لیے مالیاتی انصاف یقینی بنانے کی جانب مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔بیلجیئم کی یونیورسٹی آف لووین میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں مہلک تنازعات بڑھتے اور شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں جن میں بڑے پیمانے پر انسانی نقصان ہو رہا ہے۔ حقوق کی پامالیاں بلاروک و ٹوک جاری ہیں، غربت، بھوک اور عدم مساوات میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ چند لوگوں کے پاس دنیا کی نصف آبادی سے...
    یوم پاکستان: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی قوم کو مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروس چیفس نے قوم کو یومِ پاکستان کی 85 ویں سالگرہ پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وطن کی حفاظت ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔ ملک بھر میں آج یوم پاکستان کے 85 برس مکمل ہونے کا دن ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں یوم پاکستان کے موقع پر سروسز چیفس نے کہا کہ 23 مارچ 1940 ہماری تاریخ کا ایک اہم لمحہ ہے، ایک ایسا...
    پشاور(نیوز ڈیسک)سرکاری اشتہار میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی تصویر لگانے پر صوبائی محکمہ اطلاعات کے سیکرٹری ارشد خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ وزیرِاعلیٰ سیکرٹریٹ نے اشتہارات میں سیاسی شخصیات کی تصاویر شامل کرنے پر چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو خط لکھا۔ خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومتی اشتہارات عوامی آگاہی اور تعلیمی مقاصد کے لیے ہوتے ہیں جن میں سیاسی شخصیات کی تصاویر قابلِ قبول نہیں۔ وزیرِاعلیٰ نے پالیسی کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی ہدایت کی اور 72 گھنٹوں میں ذمہ داران کی نشاندہی کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ ذرائع کے مطابق اشتہار میں وزیرِاعلیٰ کی تصویر لگانے پر محکمہ اطلاعات کے سیکرٹری کو عہدے سے ہٹا...
    سندھ حکومت نے عوام کو اضافی کرایوں سے بچانے کے لیے عیدالفطر پر ٹرانسپورٹ افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دیں۔ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ عید کے دوران کوئی بھی شہری اضافی کرایہ ادا نہ کرے۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی ہوگی۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عوام اضافی کرایہ دینے کے بجائے شکایت درج کروائیں تاکہ حکومت ایکشن لے سکے۔ Post Views: 1
    سفارتخانہ پاکستان، پیرس میں پاکستانی سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے پاکستانی نژاد فرانسیسی تاجروں کے مختلف طبقوں سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دو طرفہ تجارتی اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ‎ملاقات کے دوران سفیر پاکستان نے تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی اور انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے دی جانے والی مراعات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فرانس میں مقیم پاکستانی نژاد کاروباری افراد پاکستان کی معیشت میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنا سکتے ہیں۔ ‎ممتاز زہرا بلوچ نے شرکاء کو یقین دلایا کہ سفارتخانہ پاکستان ان کے مسائل کے حل...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا  علی امین گنڈاپور نے سرکاری اشتہارات کی پالیسی کی خلاف ورزی پر ایکشن لیتے ہوئے سیکرٹری انفارمیشن کو عہدے سے ہٹادیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی سرکاری اشتہارات پالیسی کے مطابق سرکاری فنڈز سے جاری اشتہارات میں کسی سیاسی شخصیت کی تصویر یا سیاسی مواد شامل کرنے کی اجازت نہیں۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سرکاری اشتہارات کی پالیسی کی خلاف ورزی پر ایکشن! وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی سرکاری اشتہارات پالیسی کے مطابق سرکاری فنڈز سے جاری اشتہارات میں کسی سیاسی شخصیت کی تصویر یا سیاسی مواد شامل کرنے کی اجازت نہیں۔ سرکاری اشتہارات صرف…...
    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروس چیفس نے قوم کو یومِ پاکستان کی 85 ویں سالگرہ پر دلی مبارکبا د دی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 23 مارچ 1940 ہماری تاریخ کا ایک عظیم اور فیصلہ کن لمحہ ہے، 23 مارچ ایک ایسا دن جب ہمارے اجتماعی عزم کو واضح سمت ملی۔ یہ دن پاکستانی قوم کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہمارا وطن جمہوریت کے پرچم تلے ترقی کی راہ پر گامزن ہے، ہمارا وطن اسلامی اصولوں کو ہمیشہ مقدم رکھے ہوئے ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اللّٰہ کی نصرت سے پاکستان جمہوری اداروں کو مستحکم کرنے کے...
    کراچی(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر بھارتی کرکٹر ویندر سہواگ کی ایک ویڈیو نے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کو چکرا کر رکھ دیا۔ سابق کرکٹ و راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے بھارتی بیٹر وریندر سہواگ کو مسلسل “300 رنز” کے تذکرے پر تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ “بھائی اگر چاہتے ہو گینز ورلڈ آف ریکارڈ میں تمہارا نام آجائے تو مجھے بتادو”۔ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کیخلاف ملتان میں پہلی بار 300 رنز بنانے کا اعزاز حاصل کرنیوالے وریندر سہواگ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں تقریباً 10 سے زائد بار انہوں نے 300 لفظ کا استعمال کیا۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے پر شعیب اختر نے جوابی ویڈیو بنائی اور انہیں...
    ملک بھر میں ’’یوم پاکستان‘‘ ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد: ملک بھر میں’’یوم پاکستان‘‘ ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سے ہوا، فضا پاک فوج کے جوانوں کے اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی، مساجد میں وطن عزیز کی سالمیت اور ترقی وخوشحالی کیلئے دعائیں کی گئیں۔یوم پاکستان کے موقع پر لاہور میں شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد ہوا، پاک فضائیہ کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔تقریب میں سول اور عسکری حکام...
    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ پاکستان ہم سب کیلئے اللہ تعالی کی عطا کردہ نعمت غیرمترقبہ ہے، یوم پاکستان پر غربت میں کمی، عدم مساوات اور معاشرے کے کمزور طبقات کے تحفظ کا عہد کرتے ہیں، یوم پاکستان ہمیں حصول پاکستان کی بھرپور جدوجہد کے آغاز کی یاد دلاتا ہے، یوم پاکستان پر وطن عزیز کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانے کا عہد کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے یوم پاکستان پر اپنے خصوصی پیغام میں پوری قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے بانیان پاکستان کی جدوجہد اور شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ 23...
    وزیراعظم شہباز شریف نے نوشکی میں پولیس موبائل پر حملے میں 4 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے شہداء کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی اور واقعے کی فوری تحقیقات اور ذمے داران کے تعین و کارروائی کی ہدایت بھی کی۔ اس واقعے سے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و اہلکاروں کی قربانیاں قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ وزیرِاعظم نے کہا ہے کہ دہشتگردی کی عفریت کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ...
    دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ون ڈے سیریز میں شامل 9 کھلاڑی لاہور ایئر پورٹ پہنچ گئے۔ کھلاڑی آج غیرملکی پرواز سے دبئی روانہ ہوں گے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ون ڈے میچوں کی سیریز 29 مارچ سے 4 اپریل تک کھیلی جائے گی۔ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ون ڈے سیریز میں شامل نو کھلاڑی لاہور ایئر پورٹ پہنچ گئے۔ کھلاڑی غیر ملکی پرواز سے کچھ دیر میں دبئی روانہ ہونگے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز 29 مارچ سے 4 اپریل تک کھیلی جائے گی۔ pic.twitter.com/o61kZvdPMO — PCB Media (@TheRealPCBMedia) March 22, 2025 واضح رہے کہ نیوزی لینڈ جانے والے کھلاڑیوں میں کپتان محمدرضوان، بابراعظم، امام الحق، عبد...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اور افغانستان نے تجارت، سلامتی اور پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کی حیثیت سمیت جاری دوطرفہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنے سفارتی روابط کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق اور افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی کے درمیان کابل میں ہونے والی ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا۔ محمد صادق اس وقت ہمسایہ ملک کے 3 روزہ دورے پر ہیں، جس کا مقصد سیکیورٹی خدشات کے باعث کشیدہ تعلقات کے بعد سفارتی تعلقات کی بحالی ہے۔ افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فریقین نے زیر التوا مسائل کے حل...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے آج راولپنڈی کی چاندنی چوک فوڈ سٹریٹ میں سحری کی اور وہاں مقامی عوام کے ساتھ وقت گزارا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے روایتی پاکستانی کھابوں کا لطف اٹھایا، جن میں مرغ چنے، پائے، نہاری، لسی اور گرما گرم نان شامل تھے۔ گورنر پنجاب کی چاندنی چوک فوڈ سٹریٹ میں موجودگی پر راولپنڈی کے مقامی افراد نے خوشی کا اظہار کیا اور گورنر کے ساتھ سیلفیوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ گورنر سردار سلیم حیدر خان نے اس موقع پر راولپنڈی کے لوگوں سے ملاقاتیں کیں اور عید کے تحائف بھی بچوں میں تقسیم کیے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ میں پنجاب کی ہر گلی اور محلے میں جا کر لوگوں کے...
    کمشنر کوئٹہ نے الزام عائد کیا ہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کے غنڈوں کی فائرنگ سے کوئٹہ میں 3 افراد ہلاک ہوئے۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 21 مارچ 2025 کو جعفر ایکسپریس کے  ہلاک شدہ دہشتگردوں کے حق میں بی وائی سی کے احتجاج کے دوران پرتشدد مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور فائرنگ کی۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ بی وائی سی قائدین کے ساتھ موجود مسلح غنڈوں کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوئے  تاہم بی وائی سی کی قیادت نے ان لاشوں کو ہسپتال سے اٹھا  کر احتجاجی دھرنا دیا تاکہ ان کا طبی معائنہ نہ ہوسکے، سول حکام اور پولیس نے بی...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پانی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پانی زندگی کی علامت اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔ بنی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی پانی کے ضیاع سے منع فرمایا۔ پانی ایک نعمت ہے جس کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ ہر بوند قیمتی ہے، روزمرہ زندگی میں پانی کا ضیاع روکنے کے لیے عوامی شعور بیدار کرنا ہوگا۔ بڑھتی ہوئی آبادی، موسمیاتی تبدیلیوں اور بے احتیاطی کے باعث آبی ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔ آبی ذخائر کے تحفظ کے لئے اقدامات نہ کیے تو آنے والی نسلیں...
    اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ  نے کہاہے کہ بانی پی ٹی  عمران خان  اگر 9 مئی واقعات پر صدق دل سے معافی مانگ لیں تو رہائی  ممکن ہو سکتی ہے،   علی امین گنڈا پور نے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں عدم تعاون کی بات نہیں کی، باہرکوئی بات کی ہے تو وہ ان کی پارٹی مجبوری ہوگی۔میڈیا چینلز کو دئیے گئے انٹرویو میں  راناثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنمائو ں نے پارلیمانی اجلاس میں شرکت نہ کرکے غلط پیغام دیا اور خود کو قومی دھارے سے الگ کرلیا۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی میٹنگ میں علی امین گنڈاپور نے بطور وزیراعلی...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سینئر سیاستدان سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید غوث علی شاہ نے کہا ہے کہ نوائے وقت کی مسلسل اشاعت کے 85 سال مکمل ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ تحریک پاکستان سے قیام پاکستان اور اب تک نوائے وقت نے ہمیشہ بامقصد اور ملک و قوم کی ترجمانی کی صحافت کی جسے ہر سطح پر قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ نوائے وقت کی 85 ویں سالگرہ ایسا موقع ہے جس میں پاکستان کی صحافتی ارتقاء کا سفر کامیابی و کامرانی سے جاری ہے جناب مجید نظامی مرحوم نے ادارہ نوائے وقت کو پروان چڑھایا اورجدید صحافت میں جرات و بے باکی نوائے وقت کا طرہ امتیاز بنایا ہے۔ سید غوث علی...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ کچھ روز تک سٹاف لیول معاہدہ ہونے کا امکان ہے، پاکستان کا کیس ائی ایم ایف کے بورڈ کے سامنے اپریل کے اواخر تک جا سکے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے ایف بی آر کی درخواست پر پراپرٹی کی خریداری پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح اپریل 2025ء سے دو فیصد کم کرنے کی جزوی رعایت دینے پر اصولی طور پر رضامندی ظاہر کر دی تاہم فروخت کنندگان پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح برقرار رہے گی۔ آئی ایم ایف نے پراپرٹی کے خریداروں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی  کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے زور دیا کہ 23 مارچ کو ہم اپنے ان عظیم رہنماؤں کی بصیرت، قربانیوں اور غیر متزلزل عزم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ایک ایسے وطن کے قیام کے لیے انتھک محنت کی جہاں آزادی، انصاف اور مساوات کا بول بالا ہو۔ انہوں نے کہا، "اس تاریخی موقع پر، ہم اپنے شہید رہنماؤں، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے غیر متزلزل عزم کو سلام پیش کرتے ہیں، ان کی میراث ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے اور ہم اپنے بانیانِ پاکستان کے خوابوں کو...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا ورلڈ واٹر ڈے کے حوالے سے پیغام میں کہا کہ دنیا بھر میں پانی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جس کا مقصد لوگوں میں پانی کی اہمیت اور تحفظ کے بارے میں آگاہی پھیلانا  ہے۔ عالمی سطح پر پاکستان ان 10 ممالک میں شامل ہے جن کو شدید پانی کی قلت کا سامنا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق رواں سال پاکستان خشک سالی کا شکار ہو جائے گا، پنجاب اور سندھ کے لیے 30 سے 35 فیصد پانی کی قلت کا انتباہ جاری کر دیا گیا۔ تربیلا اور منگلا ڈیم چند دن میں ڈیڈ لیول پر پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پانی کی...
    لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ معاشرے میں تبدیلی کی جدوجہد سب سے عظیم کام ہے، نوجوان قوم کی امیدوں کا مرکز ہیں، وہ آگے بڑھیں اور انقلاب کی نوید بنیں۔ جماعت اسلامی بنوقابل کے ذریعے آئی ٹی کے شعبہ میں انقلاب برپا کررہی ہے،طلبہ وطالبات تربیت لے کر رضاکارانہ طور پر پروگرام کا حصہ بنیں۔ حکمرانوں نے جان بوجھ کر قوم کو تعلیم سے محروم رکھا، اربوں کا تعلیمی بجٹ کرپشن کی نذر ہوجاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن  کے زیر اہتمام یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں افطار تقریب سے  خطاب کرتے ہوئے کیا۔گرینڈ افطار میں 6000 سے زائد یتیم بچوں، ان کی ماؤں اور...
    پشاور(آئی  این پی )  صوبائی مشیر اطلاعات  بیرسٹر سیف   نے  کہا ہے کہ پی پی اور ن لیگ نمائشی لڑائی سے عوام کو دھوکا نہیں دے سکتے،چیئرمین سینیٹ کے پروڈکشن آرڈرز پر پی پی نمائشی بیانات کے بجائے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کرے ۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر عملدرآمد نہ کرنے کے جرم میں وزیراعلی مریم نواز کو طلب کرکے توہین سینیٹ کی کارروائی کریں ۔انہوں نے کہا کہ بے گناہ اعجاز چوہدری کے لیے جاری کردہ پروڈکشن آرڈرز پر وزیراعلی پنجاب 3 ماہ سے عمل درآمد نہ کرکے سینیٹ کی توہین کر رہی ہیں ۔ چیئرمین سینیٹ تھرتھر کانپنے...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں افطاری پشاور دسترخوان روزہ
    لاہور: ثابت ہوا کہ مصنوعی ذہانت اتنی ہر فن مولا نہیں جتنی سمجھ لی گئی، جناب چیٹ جی پی ٹی نے ناروے کے ایک معزز شہری اروی ہوفمین کو اپنے ہی دو لڑکوں کا قاتل ٹھہرا دیا۔ ہوا یہ کہ جب ہوفمین نے اے آئی پروگرام سے اپنے متعلق سوال کیا تو جواب آیا کہ اس آدمی نے دسمبر 2020ء میں شہرت پائی جب اپنے 7 اور 10 سالہ بیٹوں کو مار دیا، قتل نے ناروڑی قوم کو ہلا ڈالا، اب وہ 21 سال کی سزا کاٹ رہا ہے۔ جھوٹے جواب نے ہوفمین کو خوفزدہ و پریشان کر دیا کہ اْس سمیت لڑکوں و محلے کے نام وعمریں درست تھیں، اس نے متعلقہ ناروڑی سرکاری ادارے کو درخواست...
    راولپنڈی کے سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر نصیرآباد پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کی اور نوجوانوں، خصوصاً طلباء کو آئس فراہم کرنے والے دو بڑے منشیات سپلائرز کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان سے 4 کلو سے زائد آئس برآمد کی، گرفتار ملزمان کی شناخت نوید اور اشتیاق کے نام سے ہوئی ہے۔ مزید پڑھیں: پشاور ایئرپورٹ سے 980 گرام آئس بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ملزمان کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلباء کو آئس سپلائی کر رہے تھے۔ پولیس نے ملزم نوید سے 3 کلو 100 گرام آئس جبکہ ملزم اشتیاق سے 1 کلو 80 گرام آئس برآمد کی۔ دونوں ملزمان سے تفتیش...
      وفاقی دارالحکومت میں 31،صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21توپوں کی سلامی دی جائے گی، قومی پرچم لہرائے جائیں گے، مسلح افواج کی طرف سے شاندار پریڈ کا انعقاد کیا جائے گا مسلح افواج کی طرف سے پریڈ میںبری، بحری اور فضائی افواج، فرنٹیئرکور،ناردرن لائٹ انفنٹری اور تینوں مسلح افواج کے ا سپیشل سروس گروپ اورکیمل بینڈ پریڈمیں حصہ لیں گے 85واں یوم پاکستان آج 23مارچ (اتوار ) کو قومی جوش و جذبے ، ملی حمیت اور شایان شان طریقے سے منایا جائے گا، اس دن کی مناسبت سے وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں، تمام ڈویژنل و ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر خصوصی پروگرام منعقد کئے جائیں گے اور قومی پرچم لہرائے جائیں گے ،یوم پاکستان کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں 31اور...
      اسرائیل کی غزہ پر تازہ بمباری اور انسانی امداد کی منظم ناکہ بندی کی شدید مذمت اقوام متحدہ سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کا مطالبہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ اور مغربی کنارے میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے غزہ میں انسانی صورتحال پر سلامتی کونسل کی بریفنگ میں ایک بیان دیتے ہوئے کہی۔انہوں نے اسرائیل کی غزہ پر تازہ بمباری اور انسانی امداد کی منظم ناکہ بندی سمیت بڑھتی ہوئی جارحیت کی شدید مذمت کی۔اسرائیل کی بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیوں کا حوالہ دیتے ہوئے منیر اکرم نے کہا کہ...
      ایم 1، ایم 3، ایم 4 ، ایم 5، ایم 14 اور ای 35 پر بھی ٹول ٹیکس میں بھاری اضافہ موٹرکار سے 70، ویگن سے 150اور بس سے 250روپے وصولے جائیں گے نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر عائد ٹول ٹیکس میں رواں برس دوسری مرتبہ اضافہ کر دیا۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ٹول ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، ٹول ٹیکس میں اضافہ یکم اپریل سے نافذالعمل ہوگا، شاہراہوں پر موٹرکار سے 70 روپے ، ویگن سے 150 روپے اور بس سے 250 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔شاہراہوں پر 2 اور 3 ایکسل ٹرک سے 300 روپے اور بڑے ٹرکوں سے 550 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا...
    دو میچز میں صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد ذہن میں تھا کہ بس اب کچھ کرنا ہے میں نے سلمان آغا کو کہا کہ میچ فنش کریں سنچری کا شوق نہیں، میچ کے بعد گفتگو آکلینڈ(این این آئی)پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں پہلی بار منتخب ہونے والے اوپننگ بیٹر حسن نواز کا تعلق لیہ سے ہے ، انہوںنے کہاہے کہ لیہ میں دور دور تک کوئی ہارڈ بال کرکٹ نہیں کھیلتا تھا، وہ اپنی جیب خرچی دوستوں کو دیتے تھے کہ انہیں بولنگ کروائیں۔حسن نواز نے اپنے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے قبل انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان کی فیملی میں کسی نے کرکٹ بیٹ تک نہیں اٹھایا، بلکہ کرکٹ بھی نہیں دیکھتے تھے ، ان کی بہن...
    اقوام متحدہ کے 5 کارکن بھی جاں بحق ،اسرائیلی فوج نے غزہ کا واحد کینسر اسپتال بھی مکمل تباہ کردیا غزہ میںپناہ گزین شہریوں میںتقسیم کے لئے صرف 6 دن کا آٹا رہ گیا ہے،، اقوام متحدہ کی وارننگ غزہ پر صیہونی فوج کی تازہ وحشیانہ بمباری سے 59 فلسطینی شہید ہوگئے ،اسرائیلی فوج نے بمباری کرتے ہوئے غزہ کا واحد کینسر اسپتال بھی مکمل تباہ کردیا۔ اسرائیلی بمباری سے اقوام متحدہ کے 5 کارکن جبکہ 59 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی حملے میں تباہ ہونے والے کینسر اسپتال کو 2017 میں ترکیہ کی 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی امداد سے سے دوبارہ تعمیر کیا تھا اور یہاں سالانہ 10 ہزار مریضوں کا علاج کیا جاتا تھا۔اسرائیلی فوج نے رفح...
    غزہ میں اسرائیلی جارحیت صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے سے پہلے شروع ہوئی۔ جب یہ لڑائی شروع ہوئی، اس وقت جوبائیڈن امریکا کے صدر تھے۔ جوبائیڈن کی پالیسیوں پر ڈونلڈ ٹرمپ بطور صدارتی امیدوار سخت تنقید کرتے تھے اور ان کا دعویٰ تھا کہ وہ اقتدار میں آتے ہی غزہ میں جنگ بند کروا دیں گے۔ اسی طرح وہ یوکرین ک بارے میں بھی دعویٰ کرتے تھے کہ وہ وہاں بھی جنگ بند کروا دیں گے۔ انھوں نے امریکی عوام سے یہ وعدہ کر رکھا تھا کہ وہ جنگیں بند کرانے کے لیے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے جب صدارتی الیکشن میں کامیابی حاصل کی تو اس وقت امریکا کے عوام اور اقوام عالم کو یہ...
    بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) کو دنیا بھر میں انصاف کا عالمی نگہبان سمجھا جاتا ہے لیکن حالیہ واقعات نے ایک بار پھر یہ ثابت کردیا ہے کہ یہ ادارہ بھی طاقتور ممالک کے زیر اثر ہے۔ ICC کے فیصلے اگرچہ کاغذ پر انصاف کا تاثر دیتے ہیں مگر حقیقت میں یہ عدالت کمزور ممالک کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے کا آلہ بن چکی ہے جب کہ طاقتور ممالک کے سربراہان کو کھلی چھوٹ دی جاتی ہے، چاہے ان پرکتنے ہی سنگین جرائم کے الزامات کیوں نہ ہوں۔ فلپائن کے سابق صدر روڈریگو ڈوٹرٹے کی گرفتاری اس کی تازہ مثال ہے۔ انھیں انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات میں دی ہیگ (The Hague) لے جایا گیا ہے۔ ان پر الزام...
    پشاور: خیبرپختونخوا کی حکومت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نوروز خان کوعہدے سے برطرف کردیا۔ خیبرپختونخوا کے محکمہ قانون، پارلیمانی امور اور انسانی حقوق نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کی برطرفی کا اعلامیہ جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نوروز خان کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ مزید بتایا گیا کہ نوروز خان ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کے عہدے پر فائز تھے جبکہ ذرائع نے بتایا کہ نوروز خان کو مبینہ آڈیو لیک کے بعد برطرف کر دیا گیا ہے۔
    ایف آئی اے کے مطابق کوئٹہ پولیس کے ہمراہ کارروائیاں کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پوسٹس کرنیوالے متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اور پولیس نے مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ریاست کے خلاف پوسٹ کرنے والے متعدد افراد کو حراست میں لے کر موبائل فونز، لیپ ٹاپس، ڈیجیٹل ڈیوائسز اور دستاویزات قبضے میں لے لیں۔ مذکورہ افراد کو کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے، جن پر الزام ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر دہشتگردی کی حمایت اور سہولت کاری میں ملوث تھے۔ ایف آئی اے کے مطابق کارروائیاں ان افراد کے خلاف کی جا رہی ہیں جو ریاست مخالف بیانیے،...