کراچی(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر بھارتی کرکٹر ویندر سہواگ کی ایک ویڈیو نے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کو چکرا کر رکھ دیا۔

سابق کرکٹ و راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے بھارتی بیٹر وریندر سہواگ کو مسلسل “300 رنز” کے تذکرے پر تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ “بھائی اگر چاہتے ہو گینز ورلڈ آف ریکارڈ میں تمہارا نام آجائے تو مجھے بتادو”۔

ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کیخلاف ملتان میں پہلی بار 300 رنز بنانے کا اعزاز حاصل کرنیوالے وریندر سہواگ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں تقریباً 10 سے زائد بار انہوں نے 300 لفظ کا استعمال کیا۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے پر شعیب اختر نے جوابی ویڈیو بنائی اور انہیں کہا کہ “بھائی تمہاری 300 رنز کی اننگز بہت اچھی تھی، شاندار اور اُسے سراہا جانا چاہیے لیکن اب 20 سال ہوگئے ہیں معاف کرو، رمضان کا مہینہ ہے اور روزے میں ویسے ہی غصہ آرہا ہوتا ہے اوپر تمہاری ویڈیو”۔

شعیب اختر نے کہا کہ “اپنے 300 رنز کے کارنامے کے بارے میں بات کرنا بند کردو بھائی، کیونکہ میں سنتے سنتے تنگ آگیا ہوں، سابق کرکٹر نے وریندر سہواگ کو آفر کی کہ اگر وہ گینز ورلڈ آف ریکارڈ میں نام درج کرواسکتے ہیں، دنیا میں سب سے زیادہ 300 کہنے والا شخص! کیونکہ میرے تعلقات ہیں”۔

راولپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ میرے پاس بھی ایک ریکارڈ ہے اور وہ تم بھی جانتے ہو لیکن میں ہر وقت نہیں بتاتا رہتا۔

واضح رہے کہ سہواگ نے پاکستان کے خلاف ہی ٹیسٹ کرکٹ میں 300 رنز بنانے کا کارنامہ انجام دیا تھا، یہ سنگ میل 2004 میں ہندوستان کے پاکستان دورے کے دوران ملتان میں حاصل کی تھا، اسوقت ٹیم میں شعیب اختر بھی موجود تھے۔

پاکستان اور افغانستان کا دوطرفہ تعلقات مضبوط کرنے اور سفارتی روابط جاری رکھنے پر اتفاق

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

یوم پاکستان پریڈ: لڑاکا طیاروں کے شاندار فلائی پاسٹ کی ویڈیو جاری 

 اسلام آباد(آئی این پی )یوم پاکستان کی پریڈ کے موقع پر پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ بھی کیا۔تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے پریڈ کا حصہ تھے۔ آرمی، نیوی اور فضائیہ کے دستوں نے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے قومی پرچم کو سلامی دی۔صدر آصف علی زرداری یوم پاکستان کی مرکزی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے یوم پاکستان کی پریڈ کا معائنہ کیا جبکہ صدر مملکت کو سلامی بھی دی گئی۔وزیراعظم شہباز شریف، وزیر دفاع اور مسلح افواج کے سربراہان بھی اسٹیج پر موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • ہماری بیٹیاں بغیر چادر سڑکوں پر گھسیٹی جا رہی ہیں، اختر مینگل
  • یوتھ سولیڈیریٹی افطار: ترکیہ، پاکستان اور فلسطین کے درمیان بھائی چارے کے فروغ کی ایک اور کاوش
  • عدالت نے ماریہ کو قتل کرنے والے باپ اور بھائی کو سخت سزا سنا دی 
  • ’میں نے پاکستان کے خلاف 300 رنز بنائے تھے‘، شعیب اختر نے وریندرا سہواگ کو شٹ اپ کال کیوں دی؟
  • یوم پاکستان پریڈ: لڑاکا طیاروں کے شاندار فلائی پاسٹ کی ویڈیو جاری 
  • گورنر سندھ بڑے بھائی ہیں، ان کے ساتھ ملکر شہر کے لیے کام کرنا چاہتا ہوں، مرتضی وہاب
  • یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان نیوی نے خصوصی ویڈیو جاری کردی
  • 300 ہونے پر بھاؤ بڑھتا ہی ہے! اوو بھائی بس کردو، شعیب کا سہواگ پر وار
  • معروف اداکار کو رمضان میں شراب نوشی کی ویڈیو وائرل ہونے پر شدید تنقید کا سامنا