پاکستان اسٹاک ایکسچینج:رواں ہفتے بلند ترین سطح 119421 رہی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی رواں ہفتے کی کاروباری اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔بازارِ حصص میں کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا جہاں، 100 انڈیکس ہفتے بھر میں 2 ہزار 906 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 18 ہزار 442 پر بند ہوا,اس کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 3 ہزار 538 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 1لاکھ 19 ہزار 421 جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 15 ہزار 883 رہی۔ شیئر مارکیٹ میں اس ہفتے میں 2 ارب 53 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے،حصص بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 157 ارب روپے سے زائد رہی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاکستان 10 ممالک میں شامل جن کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے: شیری رحمان
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا ورلڈ واٹر ڈے کے حوالے سے پیغام میں کہا کہ دنیا بھر میں پانی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جس کا مقصد لوگوں میں پانی کی اہمیت اور تحفظ کے بارے میں آگاہی پھیلانا ہے۔ عالمی سطح پر پاکستان ان 10 ممالک میں شامل ہے جن کو شدید پانی کی قلت کا سامنا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق رواں سال پاکستان خشک سالی کا شکار ہو جائے گا، پنجاب اور سندھ کے لیے 30 سے 35 فیصد پانی کی قلت کا انتباہ جاری کر دیا گیا۔ تربیلا اور منگلا ڈیم چند دن میں ڈیڈ لیول پر پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پانی کی کمی کے باعث رواں ربیع سیزن کی فصلیں شدید متاثر ہونے کا امکان ہے۔