اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی  کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے زور دیا کہ 23 مارچ کو ہم اپنے ان عظیم رہنماؤں کی بصیرت، قربانیوں اور غیر متزلزل عزم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ایک ایسے وطن کے قیام کے لیے انتھک محنت کی جہاں آزادی، انصاف اور مساوات کا بول بالا ہو۔ انہوں نے کہا، "اس تاریخی موقع پر، ہم اپنے شہید رہنماؤں، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے غیر متزلزل عزم کو سلام پیش کرتے ہیں، ان کی میراث ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے اور ہم اپنے بانیانِ پاکستان کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے اپنی جد وجہد جاری رکھیں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

حکومت نے بلاول کی ثالثی کی پیشکش مان لی

وفاقی حکومت نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ثالثی کی پیشکش مان لی۔

حکومت نے پی ٹی آئی سے بات کرنے کی ذمے داری بھی بلاول بھٹو کو دے دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ بلاول بھٹو پی ٹی آئی سے بات کرلیں، حکومت کو کوئی اعتراض نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر بلاول بھٹو زرداری تحریک انصاف سے اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی حاصل کرلیں تو قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بلانے میں کوئی حرج نہیں۔

رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری خود حکومت میں ہیں اگر پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو یہ ہماری ہی کامیابی ہوگی۔

اُن کا کہنا تھاکہ دہشت گردی اہم معاملہ ہے، اس پر جتنی گفتگو ہو اچھی بات ہے۔

ایک سوال پر وزیراعظم کے مشیر نے یہ بھی کہا کہ پیکا قانون کے غلط استعمال کی شکایت کسی حد تک درست ہے، ضرورت ہے قانون کے غلط استعمال کو روکا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • بلاول بھٹو کا عید کے بعد پیپلزپارٹی کو پنجاب میں متحرک اور فعال کرنے کا فیصلہ
  • حکومت نے بلاول کی ثالثی کی پیشکش مان لی
  • بلاول بھٹو کے لاہور میں ڈیرے، پاور شیئرنگ کیلئے قائم کوآرڈینیشن کمیٹی طلب
  • اپوزیشن کو دعوت دیتے ہیں وہ تنگ نظری کی سیاست چھوڑ کر عوام کا سوچیں، بلاول بھٹو زرداری
  • پانی کا معاملہ ہمارا جینا مرنا، بھٹو کو نشان پاکستان بھٹو ازم کی فتح: بلاول
  • ذوالفقار علی بھٹو کو اعلیٰ ترین سول اعزاز ملنا تاریخ کا اہم سنگ میل ہے، بلاول بھٹو
  • پہلے منتخب وزیراعظم کو اعلیٰ ترین سول اعزاز ملنا اہم سنگ میل ہے، بلاول بھٹو
  • شہید ذوالفقار علی بھٹو کو نشانِ پاکستان کا اعزاز ملنا ان کی ملک کے لئے گرانقدر خدمات کا اعتراف ہے ؛ بلاول بھٹو زرداری
  • بلاول بھٹو زرداری پیر کو 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے