23 مارچ کو مسلمانوں نے خدائے واحد کے سوا غلامی کو مسترد کردیا، خالد مقبول صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
ویب ڈیسک : چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ 23 مارچ کے دن مسلمانان برصغیر نے خدائے واحد کے سوا اشخاص یا گروہی غلامی کو مسترد کردیا تھا۔
یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ 8 دہائی قبل آج کے روز ہمارے اجداد نے قیام پاکستان کے لیے قرارداد پاس کی تھی، قرارداد کے 7 سالوں میں چشم فلک نے الگ وطن کے خواب کو تعبیر سے ہمکنار ہوتے ہوئے دیکھا تھا۔
بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے
انہوں نے کہا کہ 23 مارچ 1940ء کو مسلمانان ہند نے بٹ کے رہے گا ہندوستان بن کر رہے گا پاکستان کے نعرے پر مہر ثبت کی۔
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
عید پر چلنے والی سپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری کردیا گیا
ویب ڈیسک:پاکستان ریلوے کی جانب سے عوام کیلئے اس عید پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی۔
وزارت ریلوے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عید کے موقع پر مسافروں کو زیادہ سہولت اور محفوظ سفر فراہم کیا جائے گا، پہلی اسپیشل ٹرین 26 مارچ کو کراچی کینٹ سے براستہ ملتان، ساہیوال، لاہور روانہ ہو گی۔
وزارت ریلوے کے مطابق دوسری اسپیشل ٹرین 26 مارچ کو کوئٹہ سے پشاور روانہ ہو گی، تیسری اسپیشل ٹرین 27 مارچ کو لاہور سے براستہ ملتان کراچی کیلئے روانہ ہو گی جب کہ چوتھی اسپیشل ٹرین 27 مارچ کو کراچی سے راولپنڈی روانہ ہو گی جو فیصل آباد، سرگودھا، لالاموسیٰ سے ہوتے ہوئے راولپنڈی پہنچے گی۔
’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا
وزارت ریلوے نے مزید بتایا کہ پانچویں اسپیشل ٹرین 28 مارچ کو کراچی کینٹ سے براستہ ملتان، فیصل آباد لاہور روانہ ہوگی، تمام ٹرینیں اکانومی، اے سی بزنس اور اے سی اسٹینڈرڈ کلاس پر مشتمل ہوں گی۔
وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائےگی، غفلت برتنے پر افسران و عملے کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔