پانی بچائیں، مریم نواز: پنجاب میں 40 ہزار سپیشل طلبہ کو عید گفٹ کی تقسیم شروع
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پانی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پانی زندگی کی علامت اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔ بنی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی پانی کے ضیاع سے منع فرمایا۔ پانی ایک نعمت ہے جس کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ ہر بوند قیمتی ہے، روزمرہ زندگی میں پانی کا ضیاع روکنے کے لیے عوامی شعور بیدار کرنا ہوگا۔ بڑھتی ہوئی آبادی، موسمیاتی تبدیلیوں اور بے احتیاطی کے باعث آبی ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔ آبی ذخائر کے تحفظ کے لئے اقدامات نہ کیے تو آنے والی نسلیں قلت کا شکار ہو سکتی ہیں۔ پانی کے مناسب استعمال اور تحفظ کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ بارشی پانی کے ذخائر اور زیر زمین ٹینک بنا کر آبپاشی کے لیے استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔ پانی بچائیں یہ عمل کرنے کا وقت ہے۔آئندہ نسل کی بقا کے لئے پانی ذمہ داری سے استعمال کریں۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے سپیشل بچوں کے لئے سپیشل عیدی، صوبہ بھر کے سپیشل ایجوکیشن اداروں میں سپیشل طلبہ کو عید گفٹ کی فراہمی کا آغازکر دیا گیا۔ عید کی تعطیلات سے قبل 40ہزار بچوں کو عید گفٹ پیش کرنے کا ہدف پورا کیا جائے گا۔ معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے لاہورمیں 3سپیشل ایجوکیشن اداروں میں خود جا کر وزیراعلی مریم نواز کی طرف سے سپیشل طلبہ کو عید گفٹ پیش کئے۔پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں بھی سپیشل طلبہ کو عید گفٹ پیش کرنے کاآغاز کردیاگیاہے۔معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے سپیشل ایجوکیشن جوہرٹاؤن میں خود جا کر وزیراعلیٰ مریم نواز عیدگفٹ مہم کا آغاز کیا-معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے گورنمنٹ شاداب انسٹی ٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن علامہ اقبال ٹاؤن اورگورنمنٹ ڈگری کالج برائے سپیشل ایجوکیشن نشتر ٹاؤن میں بھی سپیشل طلبہ کو عید گفٹ پیش کئے۔معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے ہر کلاس روم میں جا کر بچوں کو وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی طرف سے عید گفٹ اور کارڈ پیش کئے اوراظہار شفقت کیا۔ معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے سپیشل بچو ں کو وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی طرف سے عید مبارک کا تحریری پیغام بھی پڑھ کر سنایا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی طرف سے عید گفٹ ملنے پر سپیشل طلبہ نے اظہار مسرت کیا اور اپنے پیارے معصومانہ انداز میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا-معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے سپیشل ایجوکیشن کالج کے لان میں پودا بھی لگایا- وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ سپیشل بچوں کو عید گفٹ دے کر خوشیوں میں شریک کرنا چاہتے ہیں۔سپیشل بچوں کو خوش دیکھنا بہت بڑی خوشی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاکہ سپیشل بچوں کے لئے پنجاب بھر میں نئے اور منفرد پراجیکٹ لارہے ہیں۔ ادھر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا ویژن کے تحت دیہات کی خواتین کے لئے ڈیجیٹلائزیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے ڈیجیٹل فیوچر کے دروازے کھل گئے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پردیہی خواتین کے لئے چیف منسٹر مریم نواز آئی ٹی ٹریننگ اور ڈیجیٹل سکل کا پہلے جامع پروگرام کا آغاز کر دیا گیا۔ صوبے بھر کے دیہات میں 27ہزار خواتین کو ڈیجیٹل اینڈ آئی ٹی پروگرام کے تحت ٹریننگ دی جائے گی۔ آن لائن ٹریننگ کے دوران دیہی خواتین کو سکالر شپ بھی دیا جائے گا۔ آن لائن ٹریننگ کی تکمیل پرہر خاتون کو ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر اور فری وائی فائی ڈیوائس ملے گی۔ پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام دیہی خواتین کو6 ماہ کی ٹریننگ میں آئی ٹی،ویب ڈویلپمنٹ اور کوڈنگ کی آن لائن ٹریننگ دی جائے گی۔ دیہی خواتین کی آن لائن ٹریننگ میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ،ای کامرس،سوشل میڈیا مینجمنٹ، گرافک ڈیزائن اور ملٹی میڈیا کورس شامل کیے گئے ہیں۔ دیہی خواتین کو فری لانسنگ، ریموٹ ورک،ڈیٹا انٹری،آفس آٹو میشن اور سائبر سکیورٹی سکل سکھائے جائیں گے۔ آن لائن ٹریننگ کی تکمیل پر پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سرٹیفکیٹ اور جاب لنک بھی فراہم کرے گا۔ آن لائن ڈیجیٹل اینڈ آئی ٹی ٹریننگ کی تکمیل پردیہی خواتین گھر بیٹھے فری لانسنگ بھی کر سکیں گی۔ دیہی خواتین ڈیجیٹل ٹریننگ کی تکمیل پر ٹیک فرم یا آن لائن بزنس بھی شروع کر سکیں گی۔ دیہی خواتین گاؤں کے گھر کو مائیکروانٹرپرائزز میں تبدیل کر سکیں گی۔ دیہات کی خواتین پی ایس ڈی ایف کی ویب سائٹ psdf.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے ٹریننگ کی تکمیل پر سپیشل ایجوکیشن ا ن لائن ٹریننگ مریم نواز شریف شریف کی طرف سے مریم نوازشریف شریف نے کہاکہ سپیشل بچوں کر سکیں گی پانی کے بچوں کو ا ئی ٹی کے لئے
پڑھیں:
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سرکاری ہسپتالوں کے واجبات کی فوری ادائیگی کا حکم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے سرکاری ہسپتالوں کے واجبات کی فوری ادائیگی کا حکم دے دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہر سرکاری ہسپتالوں میں دستیاب ادویات لسٹ آویزاں کی جائیں، انہوں نے دستیاب میڈیسن لسٹ کیلئے الیکٹرانک بورڈ نصب کرنے کی حکم دے دیا۔
سرکاری ہسپتالوں میں مریم نواز شکایات کاؤنٹر فعال اور نمایاں کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر مریضوں کو کال کر کے فیڈ بیک بھی لیا جائے گا۔
دہشت گردوں کی مالی معاونت، ملزم کو 13 سال قید کی سزا
انہوں نے ویٹنگ روم میں تیمارداروں کیلئے کرسیاں اور بنچ فراہم کرنے کی ہدایت کی اور اوپن ویٹنگ ایریا میں مسٹ فین مہیا کرنے کا بھی کہا، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے روزانہ ہسپتالوں کا وزٹ کرنے کا بھی حکم دیا۔
مریم نواز شریف نے چیک لسٹ رپورٹ کی اصولی منظوری بھی دے دی، ہسپتالوں کی حقیقی صورتحال جاننے کیلئے ایک سے زائد ادارے چیک لسٹ تیار کریں گے، چیک لسٹ میں ڈاکٹر، سٹاف کی حاضری، فری ادویات، لیب ٹیسٹ، بائیو میڈیکل ایکیومنٹ شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہسپتالوں میں آپریشن اور ٹیسٹوں کے لئے ویٹنگ لسٹ کی مانیٹرنگ کی ہدایت کر دی۔
وزیرِ اعظم کا رمضان ریلیف پیکیج، مستحقین کو ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے رقم منتقل
اس کے علاوہ پارکنگ، کیفے ٹیریا اور وہیل چیئر کی دستیابی کی صورتحال بھی روزانہ چیک ہوگی، ہسپتالوں میں انفیکشن کا سبب بننے والے بوسیدہ پردے ہٹا کر بلائینڈر لگانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے، سرکاری ہسپتالوں کی لیب کی کوالٹی آڈٹ پر اتفاق کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے میڈیکل سٹی پراجیکٹ کا پلان بھی طلب کر لیا۔
علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب نے ہربنس پورہ میں فیلڈ ہسپتال کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود طبی سہولتوں، ادویات کا سٹاک اور معیار چیک کیا۔
مریم نواز نے مریضوں سے فیلڈ ہسپتال میں دستیاب طبی سہولتوں بارے بھی دریافت کیا۔
عمران ہاشمی نے جاوید شیخ کے برے رویے سے متعلق بیان پر ردعمل دیدیا
مزید :