2025-01-21@23:57:05 GMT
تلاش کی گنتی: 1430

«صبا فیصل نے»:

(نئی خبر)
    پاکستان کی تاریخ میں عدلیہ نے متعدد بار سیاسی شخصیات اور جماعتوں کے خلاف فیصلے سنائے ہیں، جن کا اثر نہ صرف ملک کی سیاست پر پڑا، بلکہ ان فیصلوں نے سماجی اور معاشی سطح پر بھی مشکلات پیدا کی ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان اس وقت بدترین صورتِ حال سے دوچار ہے، کیونکہ ان فیصلوں کی بنیادیں قانون کے بجائے سیاست پر زیادہ استوار ہوتی ہیں۔ ایسا ہی ایک تازہ فیصلہ 190 ملین پائونڈ ریفرنس کے حوالے سے سامنے آیا ہے، جس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کرپشن اور بدعنوانی کے الزامات میں قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ راولپنڈی کی احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 14 سال اور...
    جو بات شاہزیب خانزادہ اور دیگر لوگوں کے تجزیوں میں نہیں بتائی جاتی، وہ یہ ہے کہ یہ کیس اصل میں ’القادر ٹرسٹ‘ کیس نہیں، بلکہ بحریہ ٹاؤن کے خلاف کیس کا تسلسل ہے اور اسی کیس سے نکلا ہوا معاملہ ہے۔ معاملے کی اصل نوعیت یہ ہے کہ بحریہ ٹاؤن نے ملیر کراچی سمیت دیگر کئی علاقوں میں بہت ساری زمینیں انتہائی کم قیمت پر لی حاصل کر لیں تو معاملہ سپریم کورٹ جا پہنچا، پھر ایک سمجھوتے کے نتیجے میں بحریہ ٹاؤن مخصوص شرائط پر ایک مخصوص رقم قسطوں میں ادا کرنے پر راضی ہوا۔ قسطوں کی یہ ادائیگی سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں ہوتی تھی اور اس معاملے کی نگرانی کے لیے ایک مستقل بینچ بھی بنایا...
    فیصل آباد: جماعت اسلامی کے کارکنان غزہ میں جنگ بندی پر اظہارِ تشکر کر رہے ہیں
    خیرپور (جسارت نیوز) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کی سالانہ کارکردگی رپورٹ کارڈ میں ایک غیر معمولی کامیابی حاصل کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل (QEC) نے 75.16 فیصد کا شاندار اسکور حاصل کیا ہے جو پچھلے سال کے 53 فیصد سے 22.16 فیصد اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔ وائس چانسلر میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف خشک نے یونیورسٹی کے معیار کی یقین دہانی، تعلیمی کارکردگی اور ادارہ جاتی ترقی کے عزم کو اُجاگر کیا۔ انہوں نے ڈائریکٹوریٹ آف کوالٹی انہانسمینٹ سیل کے فوکل پرسن اور ٹیم کو مبارکباد دی جن کی محنت اور لگن سے یونیورسٹی کی کارکردگی کو بلند کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے تمام ڈینز، شعبہ جات...
    مٹیاری (نمائندہ جسارت) ایم این اے مخدوم جمیل الزماں کی زیر صدارت پیٹرولیم سوشل ڈیولپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پیٹرولیم فنڈز عوامی فلاحی منصوبوں پر خرچ کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا، کمیٹی عوامی کھلی کچہریوں کا انعقاد اور عوامی درخواستوں کی بنیاد پر منصوبوں کا جائزہ لے کر ان کی نشاندہی کرے گی، جنہیں پیٹرولیم کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں منظور کیا جائے گا۔ ایم این اے مخدوم جمیل الزماں نے ڈپٹی کمشنر کو کھلی کچہری کا شیڈول اور عوامی نوٹس جلد اخبارات میں شائع کرنے کی ہدایت دی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر بحالی مخدوم محبوب الزماں، سندھ حکومت کے ترجمان مخدوم فخر الزمان، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل مخدوم...
    ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) مرکز فیضان مدینہ میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اجتماع منعقد ہوا جس سے حیدرآباد کے معروف مبلغ، مفتی نوید رضا عطاری مدنی نے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے معاشرتی تعلقات کی اہمیت اور رشتوں کے حقوق پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ رسول ﷺ نے فرمایا بغاوت اور قطع رحمی ایسے گناہ ہیں جن کے لیے دنیا اور آخرت دونوں میں سخت عذاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نے انسان کو دوسرے انسانوں کا محتاج بنایا ہے اور اسے ایسے رشتے عطا کیے ہیں جو اس کے لیے محبت اور قربانی کے جذبات رکھتے ہیں، والدین دادا، دادی، نانا، نانی بہن بھائی اور دیگر قریبی رشتے دار انسان کی زندگی کا سرمایہ ہیں۔
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے 6 ادارے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ  4 محکموں کو ضم کرنے کی منظوری دیدی ، 6 اداروں کو کم افرادی قوت کے ساتھ برقرار رکھا جائے گا۔ حکومت کی قائم کردہ رائٹ سائزنگ کمیٹی نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد رپورٹ 20 جولائی تک طلب کرلی ۔ رپورٹ کے مطابق کونسل فار ورکس اینڈ ہاؤسنگ ریسرچ، پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، سائنٹیفک ٹیکنالوجیکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن، کاسمیٹک اتھارٹی آف پاکستان کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ پاکستان کونسل فار رینیوایبل انرجی ٹیکنالوجی،نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس کو ضم کرنے کی ہدایت کی...
    تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومت کے مذاکرات کی مخالفت کردی اور ساتھ ہی انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے قومی حکومت قائم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے پی ٹی آئی کو حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا مشورہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ کیوں مذاکرات کر رہی ہے ، حکومت کے ساتھ مذاکرات کا مطلب ہے آپ ناجائز حکومت کو جائز قرار دے رہے ہیں۔ محمود خان اچکزئی نے مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے قومی حکومت کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم کو...
    مراکش کشتی حادثہ، 20 افراد فیصل آباد، لاہور، کراچی سے سینیگال گئے ، 8 جاں بحق 12 کو بچایا گیا۔ مراکش کشتی حادثے کی تحقیقات کے دوران ایف آئی اے حکام نے جاں بحق اور بچائے گئے 20 افراد کا سراغ لگا لیا ہے ۔ایف ائی اے حکام کے مطابق 20 افراد کراچی، لاہور اور فیصل اباد ایئرپورٹس سے سینیگال روانہ ہوئے ، 7افراد وزیٹرز اور 1عارضی رہائشی ویزا پر فیصل آباد سے سینیگال گئے ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 6 افراد وزٹ اور ٹورسٹ ویزا پر ایتھوپین ایئر سے کراچی سے سینیگال گئے ، 2 افراد نے 18 ستمبر کو لاہور سے عمرہ ویزہ پر سعودی عرب کا سفر کیا، 9 افراد کا تعلق گجرات سے ہے ،...
    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے 26 نومبر احتجاج کے سلسلے میں ملزمان کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستوں پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ڈسٹرکٹ سیشن عدالت اسلام آباد میں 26 نومبر پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے تھانہ رمنا میں گرفتار 30 ملزمان کی بعدازگرفتاری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی، جس میں ملزمان کے وکیل انصر کیانی اور پراسیکیوٹر اقبال کاکڑ پیش ہوئے۔ دورانِ سماعت وکیل نے بتایا کہ اس کیس میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی ہے جس کا مقدمہ اسپیشل آفیسر ہی درج کرا سکتا ہے۔ مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا، جس میں کہا گیا ملزمان کو سامنے...
    مراکش کشتی حادثے کی تحقیقات میں ایف آئی اے حکام نے جاں بحق اور بچائے گئے 20 افراد کا سراغ لگا لیا ہے جو کراچی، لاہور اور فیصل آباد ایئرپورٹس سے سینیگال روانہ ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ مراکش کشتی حادثے میں فیصل آباد، لاہور، کراچی سے جانیوالے متعدد افراد کے نام سامنے آگئے۔ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ 20 افراد فیصل آباد، لاہور، کراچی سے سینیگال گئے جن میں سے 8 جاں بحق ہوگئے جبکہ 12 کو بچا لیا گیا۔ مراکش کشتی حادثے کی تحقیقات میں ایف آئی اے حکام نے جاں بحق اور بچائے گئے 20 افراد کا سراغ لگا لیا ہے جو کراچی، لاہور اور فیصل آباد ایئرپورٹس سے سینیگال روانہ ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق 7...
    ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وکیل راہنما کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے مؤقف پر قائم ہیں کوئی ڈیل نہیں کریں گے، بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا ملک کیلئے مذاکرات ہونے چاہیئں، پی ٹی آئی نے کبھی مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے وکیل فیصل چودھری نے کہا ہے کہ ہفتے میں مذاکرات پر پیش رفت نہ ہونے پر وقت ضائع نہیں کریں گے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈز کیس میں ہم اپیل کریں گے، ہماری اپیل ترجیحی بنیاد پر سنی جائے گی، ہم نے تو...
    پشاور(اسپورٹس ڈیسک)ڈائریکٹوریٹ جنرل آف اسپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام کے پی اسپورٹس فیسٹ (آٹو کراس) کے نام سے موٹر اسپورٹس ریس کا بڑا ایونٹ پشاورا سپورٹس میں شروع ہوگیا جس میں ملک بھر سے 120 سے زائد گاڑیاں چھ مختلف کیٹگریز میں شرکت کررہی ہیں۔ ریس کا باضابطہ افتتاح ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس عبدالناصر نے کیا جبکہ ان کے ہمراہ ڈائریکٹر آپریشن نعمت اللہ مروت، ڈپٹی ڈائریکٹر جمشید بلوچ، آرگنائز سیکرٹری محمد سعد سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی اسپورٹس عبدالناصر نے کہا کہ ایونٹ کے انعقاد کا بنیادی مقصد صوبے میں موٹر اسپورٹس کو فروغ دینا ہے اور اسی تسلسل میں گزشتہ مہینے بھی آٹو موٹیو کار شو کی سرگرمی منعقد کی گئی...
    فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پراسیکیوشن آج تک یہ ثابت نہیں کرسکی کہ ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس منی لانڈرنگ ہے۔یہ بات اڈيالہ جیل میں ملاقات کے بعد ان کے وکیل فیصل چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔فیصل چودھری کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ بند لفافے کو تحقیقاتی ادارے کھول سکتے ہیں، اگر آپ میں اخلاقی جرات ہے تو اس بند لفافے کو کھول دیں۔ القادر یونیورسٹی کو نواز شریف خاندان کے ہتھے چڑھنے نہیں دیں گے۔فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ وہ کسی دباؤ میں نہيں آئیں گے، حقیقی آزادی کے لیے ہر دباؤ جھیلنے کو تیار ہیں۔ 
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جاپان کے سفیر ملاقات کررہے ہیں
    راولپنڈی: پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں
    راولپنڈی (صباح نیوز) بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پرعزم اور حوصلے میں ہیں، سابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ وہ کسی پریشر کے آگے نہیں جھکیں گے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پرعزم اور حوصلے میں ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ کسی پریشر کے آگے نہیں جھکیں گے، بشریٰ بی بی گھریلو خاتون ہیں، روایات کے مطابق جو خواتین سیاست میں حصہ نہیں لیتیں ان کو ٹارگٹ نہیں کیا جاتا، یہاں اخلاقی گراوٹ آچکی ہے کہ آپ خواتین کو بھی ان معاملات میں نہیں بخشتے۔
    اسلام آباد(صباح نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے تحریک انصاف کے 26 نومبر احتجاج کے سلسلے میں ملزمان کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے 26نومبر پی ٹی آئی کے احتجاج کے معاملے پر تھانہ رمنا میں گرفتار 30 ملزمان کی بعدازگرفتاری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، جس میں ملزمان کے وکیل انصر کیانی اور پراسیکیوٹر اقبال کاکڑ پیش ہوئے۔دورانِ سماعت وکیل انصر کیانی نے بتایا کہ اس کیس میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی ہے جس کا مقدمہ سپیشل آفیسر ہی درج کرا سکتا ہے، مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا، جس میں کہا گیا ملزمان کو سامنے آنے پر شناخت کر سکتا ہوں۔جج...
    اسلام آباد(آن لائن)سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت صارفین کو 1 روپے 3 پیسے فی یونٹ واپس کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے۔سی پی پی اے کے مطابق دسمبر میں ڈسکوز کو 7 ارب 51 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، دسمبر میں فی یونٹ بجلی کی فیول لاگت 9 روپے 60 پیسے رہی، جبکہ لاگت کا تخمینہ 10 روپے 63 پیسے فی یونٹ لگایا گیا تھا۔سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ درخواست پر 30 جنوری کو سماعت کی جائے گی۔سی پی پی اے نے بتایا کہ دسمبر میں پانی سے 22.80 فیصد، مقامی کوئلے سے 10.06 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) طبی ماہرین نے کہا ہے کہ کورونا، انفلوئنزا ایچ 1، این 1 اور سردیوں کے دیگر وائرل انفیکشن کی علامات ملتی جلتی ہیں۔ ڈاؤ اسپتال کے ماہر متعدی امراض پروفیسر سعید خان کے مطابق کراچی میں بڑی تعداد میں لوگ نزلہ، کھانسی اور بخار میں مبتلا ہو رہے ہیں اور ٹیسٹ کروانے پر 25 سے 30 فیصد مریضوں میں کورونا مثبت آ رہا ہے، 10 سے 12 فیصد مریضوں میں انفلوئنزا ایچ1 این1 کیتصدیق ہو رہی ہے جبکہ 5 سے 10 فیصد بچوں میں سانس کی نالی کے انفیکشن کی تصدیق ہو رہی ہے۔ سول اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر نظام شیخ کا کہنا ہے کہ اکثر مریض ٹیسٹ نہیں کرواتے جس کے باعث بیماریوں کی تصدیق...
    اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومت کے مذاکرات کی مخالفت کردی اور ساتھ ہی انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے قومی حکومت قائم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کامشورہ دے دیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ کیوں مذاکرات کر رہی ہے، حکومت کے ساتھ مذاکرات کا مطلب ہے آپ ناجائز حکومت کو جائز قرار دے رہے ہیں۔محمود خان اچکزئی نے مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے قومی حکومت کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم...
    کرم (آن لائن)لوئر کرم میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کر لیا گیا، ڈپٹی کمشنر نے متاثرین کیلئے ٹل اور ہنگو میں ٹی ڈی پیز(عارضی بے گھر افراد کیلئے) کیمپ قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ٹل ڈگری کالج، ٹیکنیکل کالج، ریسکیو اورعدالت کی عمارت میں کیمپ قائم ہوں گے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ٹی ڈی پیز کیمپ قائم کرنے کیلئے صوبائی ریلیف کو خط ارسال کردیا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ دوران آپریشن آبادی کے تحفظ کیلئے کیمپ قائم کیے جارہے ہیں اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں ایک کمیٹی بھی قائم کردی گئی۔
    آئی جی سندھ نے شہر قائد سمیت اندرون سندھ کے تمام تھانوں کی مانیٹرنگ کو مزید موثر بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز کو کلوز سرکٹ ٹیلی ویژن (سی سی ٹی وی) کیمروں کی تنصیب کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ اس حوالے سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تھانوں کے مرکزی گیٹ، احاطے، ایس ایچ او اور ہیڈ محرر کے کمروں، ڈیوٹی افسر و رپورٹنگ سینٹر روم اور لاک اپ میں بھی سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب ضروری ہو گی۔ مراسلے میں مزید بتایا گیا کہ تمام ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز کو اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے کہ تھانوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ...
    اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر بین گویر نے جنگ بندی معاہدے کی مخالفت کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ انتہائی دائیں بازو کے اسرائیلی وزیر بین گویر نے استعفیٰ دے دیا۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر بین گویر نے جنگ بندی معاہدے کی مخالفت کی تھی۔ اسرائیلی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدہ اتوار کی صبح سے نافذ العمل ہو رہا ہے۔
    مجموعی طور پر انسانوں کی اکثریت اپنی زندگی میں مشکلات کے مقابلے میں آسانیوں کو ترجیح دیتی ہے لیکن اپنی زبان سے اس بات کا اقرار کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتی ہے کیونکہ کوئی انسان اگر محنت پسند نہ ہو تو بھی دنیا کے سامنے ’’ محنت میں عظمت ہے‘‘ کا راگ الاپنا بطورِ انسان اپنا فرض سمجھتا ہے۔ ہر انسان کو دنیا کی سرزمین پر اپنی کامیابی کا جھنڈا گاڑنے کے لیے ذہنی اور جسمانی دونوں طرح کی محنت درکار ہوتی ہے۔ ذہنی تھکاوٹ بہ نسبت جسمانی مشقت انسان کے اعصاب کو زیادہ متاثرکرتی ہے۔ انسان کی طاقت کا سارا انحصار اُس کے اعصاب پر منحصر ہوتا ہے، اعصابی طور پرکمزور انسان کو کسی صورت طاقتور تصور نہیں کیا...
    190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کرپشن کیس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کرپشن اور کرپٹ پریکٹس کے مرتکب پائے گئے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو نیب آرڈیننس کی شق 10 اے کے تحت 14 سال قید اور 10 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ فیصلے کے مطابق جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں 6 ماہ مزید قید کاٹنی ہوگی جبکہ عوامی عہدے کے لیے نااہلی کی سزا بھی دی گئی ہے۔ اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بانی پی ٹی آئی کی معاونت اور غیر قانونی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی پر 7 سال قید اور 5 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی گئی، جرمانہ ادا نہ...
    فوٹو: فائل پنجاب پولیس کے زیر حراست خیبر پختونخوا کے ریسکیو اہلکار سفیر اللّٰہ کا 10 سالہ بیٹا انتقال کرگیا۔  ریسکیو اہلکار سفیر اللّٰہ کے بھائی کرامت اللّٰہ نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سفیر کو 24 نومبر کو پی ٹی آئی احتجاج میں پنجاب پولیس نے حراست میں لیا تھا۔ پی ٹی آئی کے جلسے کیلئے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمالترنول میں پاکستان تحریکِ انصاف کے جلسے کے لیے خیبرپختونخوا میں سرکاری وسائل کے استعمال کی فوٹیج منظرِ عام پر آ گئی۔ کرامت اللّٰہ نے بتایا کہ سفیر معاون خصوصی برائے ریلیف نیک محمد کے ساتھ ڈرائیور تھا۔ معاون خصوصی نیک محمد نے ابھی تک ہمارا نہیں پوچھا۔ بچے کی موت سے متعلق خیبر ٹیچنگ اسپتال کی...
    وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے امسال غزہ سے جناح یونیورسٹی آنے والے 25 فلسطینوں طالب علموں کو داخلے اور وظیفے دینے کا بھی اعلان کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے سالانہ کانووکیشن میں کامیاب ہونے والے 505 طالب علموں کو اسناد تفویض کر دی گئیں، جبکہ یونیورسٹی نے فلسطینی طالب علموں کی فیسں معاف اور انہیں وظیفے دینے کا بھی اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے چھٹے کاونوکیشن میں ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، ڈاکٹر آف فارمیسی، ماسٹر آف ہبلتھ، بیچلر آف سائنس نرسنگ سمیت مختلف شعبوں کے 505 فارغ التحصل طلبہ وطالبات کو گریجویٹس کی اسناد تفویض کی گئیں۔ تقریب میں بہترین ٹیچرز کو بھی ایوارڈز دئیے...
    ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی قیادت کی طرف سے حجاج کرام اور زائرین کیلئے روز و شب سہولتوں میں اضافہ ہو رہا ہے ، 18 ملین عمرہ زائرین کا 2024 میں آنا سعودی عرب کی قیادت اور عوام کی خدمات پر اعتماد ہے ۔ عالمی حج کانفرنس و نمائش میں حج و عمرہ کیلئے خدمات کو مزید بہتر بنانے کے عمل کی طرف مضبوط قدم ہے ۔ یہ بات چیئرمین پاکستان علماء کونسل و سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے ریاض میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ولی عہد امیر محمد بن سلمان کا ویژن 2030 صرف سعودی عرب کیلئے نہیں ہے بلکہ...
    لاہور: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے پائلٹ کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی نے مسافروں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا۔طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا۔ میڈیاذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن کے پائلٹ نے دمام سے ملتان آنے والی پرواز پی کے 150 طیارے کو غلط رن وے پر اتار دیا۔ ملتان میں موسم کی خرابی اور دھند کے باعث پرواز کا رخ لاہور ایئرپورٹ کی جانب موڑا گیا تھا۔ اور ایئرلائن کے کپتان نے مرکزی رن وے پر لینڈنگ کے بجائے رن وے 36 ایل پر جہاز کو اتار دیا۔ لینڈنگ کے وقت رن وے کی لائٹیں بھی بند تھیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سنگین غفلت اور لاپروائی کی وجہ سے پی آئی اے انتظامیہ...
    بیجنگ: ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی حکومت کی جانب سے ریلیف فراہم نہ کیا گیا تو 19 جنوری سے امریکہ میں ایپلی کیشن کی سروسز بند کر دی جائیں گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹک ٹاک کی مالک کمپنی بائٹ ڈانس نے کہا ہے کہ اگر جوبائیڈن انتظامیہ ٹک ٹاک کے حوالے سے بنائے گئے قانون میں نرمی نہ کرے تو کمپنی کو امریکہ میں اپنی خدمات ختم کرنا ہوں گی۔ یاد رہے کہ امریکی حکومت نے کمپنی کو حکم دیا ہے کہ وہ 19 جنوری تک اپنے امریکی شیئرز کسی امریکی ادارے یا شہری کو فروخت کر دے، بصورت دیگر ایپلی کیشن بند کر دی جائے گی۔ ٹک ٹاک نے...
    اسلام آباد:سی پی پی اے کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کے لیے نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست جمع کروا دی گئی ہے۔ یہ درخواست دسمبر کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت دائر کی گئی ہے، جس پر 30 جنوری کو سماعت متوقع ہے۔ سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی  کی درخواست کے مطابق بجلی کی قیمت میں ایک روپے 3 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔ دسمبر میں مجموعی طور پر 7 ارب 51 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، جس کی فی یونٹ لاگت 9 روپے 60 پیسے رہی، جبکہ تخمینہ 10 روپے 63 پیسے فی یونٹ لگایا گیا تھا۔...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ کمیٹی نے وزارت سائنس کے 6 ادارے بند کرنے اور چار اداروں کو ضم کرنے کی منظوری دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق رائٹ سائزنگ کمیٹی نے وزارت سائنس کے صرف 6 اداروں کو کم افرادی قوت کے ساتھ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے بقیہ ختم اور ضم کردیے جائیں گے۔ وزارت سائنس سے رائٹ سائزنگ سے متعلق سفارشات پر عمل درآمد رپورٹ 20 جولائی تک طلب کرلی گئی۔ دستاویز کے مطابق  کونسل فار ورکس اینڈ ہاؤسنگ ریسرچ، پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو بند کرنے، پاکستان کونسل فار ریونیوبل انرجی ٹیکنالوجی کو ضم یا ختم کرنے، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس کو ضم یا ختم کرنے کی، سائنٹیفک ٹیکنالوجیکل...
    لاہور: ریلوے پولیس میں بھرتی کے لیے دوڑ کے ٹیسٹ میں  75 فیصد لڑکے لڑکیاں فیل ہوگئے،  لڑکے لڑکیوں کی اکثریت ایک کلومیٹر بھی دوڑ نہ سکی، جن امیدواروں نے دوڑ مکمل کی وہ ہانپتے ہوئے گرگئے جنہیں فوری طبی امداد دی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ریلویز پولیس اکیڈمی میں کانسٹیبل کی بھرتی کے لیے لڑکیوں اور لڑکوں کی دوڑ ہوئی، لڑکوں کو ایک کلومیٹر کا فاصلہ سات منٹ میں طے کرنا تھا ایک ہزار میں سے صرف 25 فیصد یہ فاصلہ طے کرپائے۔ اسی طرح لڑکیوں کو ایک کلومیٹر کا فاصلہ دس منٹ میں طے کرنا تھا اور یہ نہ ہوسکا، کئی لڑکے اور لڑکیاں دوڑ مکمل کرنے کے بعد گرگئے جنہیں ڈاکٹروں نے موقع پر طبی امداد...
    نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہا کہ 5 اگست 2019ء کے فیصلوں اور اسکے بعد کے اقدامات سے یہاں کے روزگار پر بہت بُرا اثر پڑا اور معیشت بھی متاثر ہوئے نہ رہ پائی۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فارورق عبداللہ کا کہنا ہے کہ لوگوں نے عمر عبداللہ کی حکومت کو جو منڈیٹ دیا ہے اور اپنے قیمتی ووٹوں سے عوامی سرکار کو معرض وجود لایا، اللہ اس حکومت کو اُن تمام وعدوں کو پورا کرنے کی توفیق عطا کرے جو الیکشن منشور میں کئے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مشکلات اور چیلنجوں کی کوئی کمی نہیں ہے، خاص کر جموں و کشمیر میں بڑی تعداد میں نوجوان بے روزگار بیٹھے ہیں۔ انہوں...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے اپنی اہلیہ ایشوریہ رائے کے حق میں بیان دے کر مداحوں کو حیران کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ابھیشیک نے حال ہی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی زندگی سے جڑے ہر رشتے کی اہمیت کا اندازہ ہے اور اسے اہمیت دینا بھی جانتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرے والدین، میرا خاندان اور میری بیوی سب سے اہم ہیں اور مجھے ان کی کامیابیوں پر بہت فخر ہے۔ ابھیشیک کا ایشوریہ کے حق میں کھل کر بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب دونوں کی طلاق کی افواہیں زیر گردش ہیں۔  بالی ووڈ اداکار کے اس بیان کے بعد مداحوں نے جوڑی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور...
    خیبرپختونخوا حکومت کا کرم ایجنسی میں امن و امان کی بحالی کے لیے آپریشن کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )خیبر پختونخوا کی حکومت نے کرم ایجنسی میں امن و امان کی بحالی کے لیے مختلف علاقوں میں آپریشن کا حتمی فیصلہ کرلیا۔ کرم ایجنسی کے کشیدہ علاقوں بگن، چھپری، چھپری پروان، مندوری میں آپریشن کیا جائے گا، تاکہ علاقے سے بیامنی کا خاتمہ کیا جاسکے۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کرم کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ آپریشن کے متاثرین کے لیے عارضی کیمپ قائم کیے جائیں گے۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ کرم ایجنسی میں آپریشن کے دوران متاثرین کے لیے کیمپ...
    بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے 8 فروری کو پشاور سمیت ملک بھر میں احتجاج کی ہدایت کی ہے اور شٹر ڈاؤن کی کال بھی دی جائے گی جبکہ تمام صوبوں سے پارٹی رہنما، ارکان اسمبلی اور کارکن احتجاج میں شریک ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں:190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپشن پر سزا ہوئی، طارق فضل چوہدری میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتے کو اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے عمران خان 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ آنے کے بعد بھی پرعزم ہیں۔ہ وہ کسی دباؤ کے آگے نہیں...
    کراچی(شوبز ڈیسک)ٹی وی شو کے ایک سیگمنٹ میں ذو معنوں جملوں کا استعمال کرنے پر میزبان متھیرا اور اداکارہ وینا ملک کو تنقید کا سامنا ہے جب کہ سوشل میڈیا صارفین پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) سے شو پر پابندی کا مطالبہ بھی کرتے دکھائی دیے۔ اداکارہ وینا ملک حال ہی میں متھیرا کے شو میں شریک ہوئی تھیں، جہاں انہوں نے ذاتی زندگی سمیت شوبز کیریئر پر بھی کھل کر بات کی تھی۔ اسی پروگرام کے ایک سیگمنٹ میں دونوں اداکاراؤں نے کھیل کے دوران ذو معنی جملوں کا استعمال کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین نے دونوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔ سیگمنٹ کے دوران متھیرا نے وینا ملک کی آنکھوں پر پٹی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں حکومت نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے 6 ادارے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اداروں کی رائٹ سائزنگ کے دوسرے مرحلے میں کابینہ نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے 6 ادارے بند کرنے، اور 4 کے انضمام کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے 6 ادارے کم افرادی قوت کے ساتھ برقرار رکھے جائیں گے، مختلف اداروں کی رائٹ سائزنگ کا عمل درآمد پلان 20 جنوری تک شیئر کرنے کے احکامات بھی دیے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نسٹ کو معیار بہتر کرنے اور 100 یونیورسٹیوں میں جگہ بنانے کا پلان پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی...
    حیدرآباد(نیوز ڈیسک)حیدر آباد کی فضا میں مہنگائی کی گھٹن کو کم کرنے کے لیے سستی سبزی بازار کی آمد نے تازہ ہوا کا در کھول دیا ہے۔ سستی سبزی بازار کے قیام نے عوام کے دلوں میں خوشی کی ایک لہر دوڑا دی، یہاں، جہاں عام بازاروں میں سبزیوں کے دام آسمان کو چھو رہے ہیں، شہریوں نے صرف 10 روپے فی کلو سبزیاں خریدیں۔ حیدر آباد میں منتخب نمائندوں نے مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کے لیے ایک بازار کھولا ہے، ایک روزہ سستی سبزی بازار کے قیام نے امیدوں کو روشنی بخشی اور شہریوں کو بڑی تعداد میں خریداری کے لیے کھینچ لیا۔ لطیف آباد کے علاقے 12 نمبر میں یونین کونسل 109 کے چیئرمین اور دیگر نمائندوں...
    پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس آج رات 10 بجے طلب،القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف نے کور کمیٹی کا اجلاس آج رات 10 بجے طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق کور کمیٹی اجلاس میں القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی، اجلاس میں مذاکرات کے حوالے سے بھی بات ہوگی، جبکہ پارٹی کے مستقبل کے لائحہ عمل بارے بھی بات چیت ہوگی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے 190 ملین پانڈ کیس میں عمران خان کو 14 اور بشری بی بی کو 7 سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی، 30...
    لاہور ہائیکورٹ اور ضلعی عدلیہ میں 2024ءمیں 38 لاکھ سے زائد مقدمات کے فیصلے ہوئے ہیں۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس ہوا، جس میں 2024ء کے مقدمات کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2024ء میں لاہور ہائیکورٹ اور ضلعی عدلیہ میں 38 لاکھ سے زائد مقدمات کے فیصلے ہوئے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 2024ء کے دوران لاہور ہائیکورٹ میں 1 لاکھ 44 ہزار 122 مقدمات کے فیصلے کئے گئے جبکہ پنجاب کی ضلعی عدلیہ میں 36 لاکھ57 ہزار 102 مقدمات کے فیصلے ہوئے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ 2024ء میں لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ اور بنچز میں 1 لاکھ 48 ہزار 453 کیس دائر کئے گئے...
      بیجنگ : بلغراد میں چینی ثقافتی مرکز نے “ہیپی چائنیز نیو ایئر پریس کانفرنس” اور “گلوبل اسپرنگ فیسٹیول گالا” دیکھنے کی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔ سربیا کی حکومت، پوسٹل ڈیپارٹمنٹ، سربیا کے “بیلٹ اینڈ روڈ” ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، سربیا میں سفارت خانے اور ثقافتی حلقوں کے 100 سے زائد نمائندوں نے اس ثقافتی تقریب میں شرکت کی ۔اس موقع پر سی ایم جی کے 2025 اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو اور “چینی غیر مادی ثقافتی ورثے” کی پروموشنل ویڈیو پیش کی گئی جس میں سربیا کے میڈیا نے گہری دلچسپی ظاہر کی ۔ اسی روز کلچرل سینٹر کی بیرونی جانب اسپرنگ فیسٹیول گالا کا ایک بڑا پوسٹر بھی آویزاں کیا گیا جو بلغراد کی سڑکوں پر ایک...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پرعزم اور حوصلے میں ہیں، سابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ وہ کسی پریشر کے آگے نہیں جھکیں گے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پرعزم اور حوصلے میں ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ کسی پریشر کے اگے نہیں جھکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی گھریلوخاتون ہیں ، بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دینے کے لیے صعوبتیں برداشت کیں ہیں۔ اخلاقی گراوٹ آچکی ہے کہ آپ خواتین کو بھی ان معاملات میں نہیں بخشتے۔ فیصل...
    حکومت کا وزارت سائنس کے چھ ادارے بند کرنے کا فیصلہ،وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ کمیٹی نے وزارت سائنس کے چار اداروں کو ضم کرنے کی بھی منظوری دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ کمیٹی نے وزارت سائنس کے 6 ادارے بند کرنے اور چار اداروں کو ضم کرنے کی منظوری دے دی۔ رائٹ سائزنگ کمیٹی نے وزارت سائنس کے صرف 6 اداروں کو کم افرادی قوت کے ساتھ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے بقیہ ختم اور ضم کردیے جائیں گے۔ وزارت سائنس سے رائٹ سائزنگ سے متعلق سفارشات پر عمل درآمد رپورٹ 20 جولائی تک طلب کرلی گئی۔دستاویز کے مطابق کونسل فار ورکس اینڈ...
    اسلام آباد: سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں دسمبر کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت فی یونٹ کمی کی درخواست دائر کردی۔ سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی کی جانب سے نیپرا میں دائر درخواست کے بعد ایک ماہ کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 3 پیسے کمی کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ نیپرا میں سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی نے درخواست دسمبر کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی ہے، جس پر نیپرا میں 30 جنوری کو سماعت ہوگی۔ درخواست میں کہا گیا کہ دسمبر میں ڈسکوز کو 7 ارب 51 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی...
    کراچی: جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے سالانہ کانووکیشن میں کامیاب ہونے والے 505 طالب علموں کو اسناد تفویض کردی گئیں جبکہ  یونیورسٹی نے فلسطینی طالب علموں کی فیسں معاف اور انہیں وظیفے دینے کا بھی اعلان کردیا۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے چھٹے کاونوکیشن میں ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، ڈاکٹر آف فارمیسی، ماسٹر آف ہبلتھ، بیچلر آف سائنس نرسنگ سمیت مختلف شعبوں کے 505 فارغ التحصل طلبہ وطالبات کو گریجویٹس کی اسناد تفویض کی گئیں۔ تقریب میں بہترین ٹیچرز کو بھی ایوارڈز دئیے گئے۔ کاونوکیشن میں وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن، رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان سمیت تمام شعبوں کی فیکلٹی نے شرکت کی جبکہ کانووکیشن میں پہلی بار ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے دسمبر کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت فی یونٹ کمی کی درخواست دائر کردی۔سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی کی جانب سے نیپرا میں دائر درخواست کے بعد ایک ماہ کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 3 پیسے کمی کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ نیپرا میں سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی نے درخواست دسمبر کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی ہے، جس پر نیپرا میں 30 جنوری کو سماعت ہوگی۔ "میں نے اسے سیف پر بار بار حملہ کرتے دیکھا" کرینہ کپور نے واقعے کی دل دہلا دینے والی تفصیلات...
     پاکستان ریلوے پولیس میں بھرتی  کے لیے  آنے والے 75 فیصد امیدوار جسمانی ٹیسٹ میں ناکام ہوگئے اور لڑکے لڑکیوں کی اکثریت ایک کلو میٹر کی ڈور بھی مکمل نہ کر پائی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان ریلویز پولیس اکیڈمی میں کانسٹیبل کی بھرتی کے لیے لڑکیوں اور لڑکوں کی ڈور ہوئی، لڑکوں نے ایک کلومیٹر 7 منٹ میں طے کرنا تھا، ایک ہزار میں سے صرف 25 فیصد امیدوار فاصلہ طے کر پائے۔ رپورٹ کے مطابق لڑکیوں نے ایک کلو میٹر کا فاصلہ 10 منٹ میں طے کرنا تھا جو نہ ہو سکا، کئی لڑکے اور لڑکیاں ڈور مکمل کرنے کے بعد گر گئے، ڈاکٹر نے موقع پر طبی امداد فراہم کی۔ لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ڈی آئی جی ریلوے...
    پشاور(نیوز ڈیسک) نگران دور میں بھرتی سرکاری ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا میں نگران دور میں بھرتی کئے گئے ملازمین کو ہٹانے کیلئے خیبرپختونخوا ملازمین سروسز 2025 کے نام سے بل تیار کیا گیا ہے۔ نگران دور میں بھرتی سرکاری ملازمین کو نکالنے کا بل جلد اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، متن کے مطابق اس بل کے تحت نگران حکومت کے دوران بھرتی کئے گئے ملازمین کو نوکری سے ہٹانا ہے۔ بل کے متن میں کہا گیا کہ نگران حکومت کے دوران غیر قانونی طور پر بھرتیاں کی گئی تھیں، متعلقہ ادارے اس ضمن میں بل پاس ہونے پر نوٹیفیکیشن جاری کریں گے۔ نوٹیفیکیشن کے تحت غیرقانونی بھرتی ہونے والے ملازمین کو ہٹایا جائے...
    190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ، اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ، اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات انصاف پر مبنی فیصلہ ہوا تو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی بری ہو جائیں گے، بیرسٹر گوہر خان انصاف پر مبنی فیصلہ ہوا تو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی بری ہو جائیں گے، بیرسٹر گوہر خان ہمیں پتا ہے کہ یہ لکھے لکھائے فیصلے کہاں سے آتے ہیں، فیصل چوہدری ہمیں پتا ہے کہ یہ لکھے لکھائے فیصلے کہاں سے آتے ہیں، فیصل چوہدری بانی پی ٹی آئی کو اپیل کا حق حاصل ہے، چاہتے ہیں آئندہ فیصلے بھی انصاف پر...
    اسلام آباد:سابق وفاقی وزیردفاع پرویزخٹک، اعظم خان اور زبیدہ جلال بیانات بانی پی ٹی آئی کیلیے بم شل ثابت ہوئے ہیں۔ تفتیش میں پرویزخٹک نے بتایا تھا کہ مرزا شہزاد اکبر نے کابینہ کو بتایا لوٹے ہوئے 190 ملین پائونڈ پاکستان واپس آ رہے ہیں، پرویز خٹک نے مزید کہا کہ تمام کابینہ ممبران نے تفصیلات طلب کی تھی لیکن شہزاد اکبرنے کہا ڈیل خفیہ ہے، سب ممبران خاموش ہوگئے اورایجنڈا وزیراعظم کی سربراہی میں پاس ہوگیا تھا۔ انویسٹگیشن افسرنے پرویزخٹک کو بتایا کہ خط میں شہزاد اکبر کے لکھے نوٹ میں لوٹی ہوئی رقم بحریہ ٹائون کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا کہا گیا تھا، اسٹیٹ بینک، این سی اے معاہدہ سے لوٹی رقم حکومت پاکستان کوملے گی۔ سابق...
    فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پرعزم اور حوصلے میں ہیں، سابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ وہ کسی پریشر کے آگے نہیں جھکیں گے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پرعزم اور حوصلے میں ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ کسی پریشر کے اگے نہیں جھکیں گے، بشرا بی بی گھریلو خاتون ہیں، روایات کے مطابق جو خواتین سیاست میں حصہ نہیں لیتے، ان کو ٹارگٹ نہیں کیا جاتا، یہاں اخلاقی گراوٹ آچکی ہے کہ اپ خواتین کو بھی ان معاملات میں نہیں بخشتے۔ انہوں نے کہا کہ  بشری بی بی بہت پرعظم اور حوصلے میں کھڑی ہیں...
    انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے پاکستان کے نوجوان بلے باز صائم ایوب کا نام کرکٹ کی اگلی نسل کے ’فیب فور‘ میں شامل کرلیا ہے۔ مائیک ایتھرٹن کے ساتھ ایک کرکٹ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین نے صائم ایوب کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔ انہوں نے کہا کہ صائم ایوب کو ابھی انجری ہوئی ہے اور یہ یقینی نہیں ہے کہ وہ چیمپیئنز ٹرافی کے لیے فٹ ہوں گے یا نہیں لیکن وہ تمام فارمیٹس میں پاکستان کے لیے ٹاپ آرڈر میں متحرک کھلاڑی ثابت ہو سکتے ہیں۔ ناصر حسین نے اگلے فیب فور کے لیے انگلینڈ کے ہیری بروک اور ہندوستان کے یاشاسوی جیسوال کو بھی منتخب کیا۔ ناصر حسین نے ٹریوس ہیڈ...
    لاہور (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے علماء کرام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے 190 ملین پاﺅنڈ کیس کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ اور عدالتی فیصلے کو تاریخی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ 190 ملین پاﺅنڈ اوپن اینڈ شٹ کیس تھا اور شواہد کی بنیاد پر اس کیس میں سزا سنائی گئی۔ وزیر اطلاعات نے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں شہزاد اکبر کی سربراہی میں ایسٹ ریکوری یونٹ نے 2020 میں ایک خط کے ذریعے کہا کہ یہ رقم حکومت پاکستان کو واپس مل چکی ہے۔ تاہم، یہ رقم بند لفافے کے ذریعے دوبارہ اسی شخص کو واپس کر دی گئی جس سے ضبط کی گئی تھی۔ ...
    راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے پر عمران خان کو ذرا بھی پریشان نہیں ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر جوڈیشل کمیشن نہیں بنا تو مذاکرات ختم ہیں، بیرسٹرگوہر اور آرمی چیف کی ملاقات کےبارے میں مجھے کوئی علم نہیں ہے۔   ان کا کہنا تھا کہ کمرہ عدالت میں عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات خوشگوار موڈ میں ہوئی ،میں نے عمران خان کو بوسہ دیا اور بانی پی ٹی آئی نے مجھے گلے لگایا۔ انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا آپ سیاست کو سمجھتے...
    کراچی میں کورونا، انفلوئنزا اور سانس کی نالی کے انفیکشن کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے شہری بڑی تعداد میں نزلہ، کھانسی اور بخار کا شکار ہو رہے ہیں۔ ڈاؤ اسپتال کے ماہر متعدی امراض پروفیسر سعید خان کے مطابق کراچی میں نزلہ، کھانسی اور بخار کی شکایات والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔  پروفیسر سعید خان نے کہا کہ حالیہ ٹیسٹس کے مطابق 25 سے 30 فیصد مریضوں میں کورونا کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ 10 سے 12 فیصد مریضوں میں انفلوئنزا ایچ 1 این 1 کی علامات ظاہر ہو رہی ہیں،5 سے 10 فیصد بچوں میں سانس کی نالی کے انفیکشن کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔ جناح اسپتال میں...
    کراچی میں کورونا، انفلوئنزا اور سانس کی نالی کا انفیکشن پھیلنے لگا، شہری بڑی تعداد میں نزلہ، کھانسی اور بخار میں مبتلا ہونے لگے۔ ڈاؤ اسپتال کے ماہرِ متعدی امراض پروفیسر سعید خان کے مطابق ٹیسٹ کروانے پر 25 سے 30 فیصد مریضوں میں کورونا مثبت آ رہا ہے، 10 سے 12 فیصد مریضوں میں انفلوئنزا ایچ 1، این 1 کی تصدیق ہو رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 5 سے 10 فیصد بچوں میں سانس کی نالی کے انفیکشن کی تصدیق ہو رہی ہے، کورونا، انفلوئنزا ایچ 1 این 1 اور سردیوں کے دیگر وائرل انفیکشن کی علامات ملتی جلتی ہیں
     بجلی صارفین کے لیے خوشخبری ، بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 1روپے3 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔ سی پی پی اے نے نیپرا میں دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کردی۔ سی سی پی اے کے مطابق دسمبر میں بجلی کمپنیوں کو 7 ارب 51کروڑ 60لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، بجلی کی فی یونٹ لاگت 9روپے 60پیسے فی یونٹ رہی۔ دسمبر کے لیے ریفرنس فیول لاگت10روپے63پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔ نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 30 جنوری کو سماعت کرے گا۔ 
    پنجاب کی سینیر وزیرمریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں سینیر وزیرپنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کا فیصلہ  ن لیگ نے نہیں عدالت نے دیا ہے۔ یہ فیصلہ دوسروں کے لیے کھودے گئے گڑھے میں خود گرنے کی مثال ہے۔ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ پنجاب کی سینیر وزیر نے کہا کہ دوسروں پر الزامات ، بہتان اور چور چور کہنے والا اپنے مقام تک پہنچ گیا۔ ایک جماعت کا سکھایا ہے جھوٹ بولنا کس طرح جھوٹے بیانیے بنائے جاتے ہیں۔  راگ الاپ رہے ہیں سیاسی کیس ہے بدلا لینے...
    راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے سے عمران خان ذرا بھی پریشان نہیں اور ذرا بھی بددل نہیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں ںے کہا کہ آج اڈیالہ جیل میں نو مئی کیس کے سلسلے میں اڈیالہ جیل آیا تو کمرہ عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ہوئی، ملاقات خوشگوار موڈ میں ہوئی آج میں نے عمران خان کا بوسہ لیا اور انہوں نے مجھے گلے لگایا۔ شیخ رشید نے بتایا کہ عمران خان نے کہا کہ آپ سیاست کے سارے رول سمجھتے ہیں اللہ بہت بڑا ہے اور اللہ ہی ہماری مدد کرے گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ...
    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ جس طرح کی تباہی ہوئی اس میں بشریٰ بی بی کو 10 گنا زیادہ سزا ہوجانی چاہیے تھی۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کیا ہوگیا کہ اچانک عمران خان بے ایمان نظر آنا شروع ہوئے، کیا 2018 سے پہلے وہ بے ایمان نہیں تھے؟ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان شروع سے بے ایمان آدمی ہوتے تو جب ان کی جمائما سے طلاق ہورہی تھی تو کروڑوں ڈالرز قانونی طور پر ملنے والے تھے، وہ لے لیتے جو کہ انہوں نے نہیں لیے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا پی ٹی آئی میں آپ کو کوئی شکلیں نظر آرہی...
    خیبرپختونخوا میں کالے شیشوں اور فینسی نمبر پلیٹ کیخلاف مہم کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان (محمد ریحان) ڈی پی او سجاد احمد صاحبزاہ کی ہدایت پر ٹریفک پولیس کی کالے شیشوں اور فینسی نمبر پلیٹ کیخلاف مہم کا آغاز۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ سجاد احمد صاحبزادہ کی ہدایت ڈی ایس پی ٹریفک سید صغیر عباس گیلانی کی زیر قیادت انچارج ٹریفک ڈیرہ آصف لاشاری بمعہ ٹریفک سٹاف نے گاڑیوں کے شیشوں پر لگے غیر قانونی کالے پیپر اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کیخلاف مہم کا آغاز کردیا ۔ مہم کے دوران درجنوں گاڑیوں کے شیشوں پر لگے کالے پیپر اور غیر نمونہ نصب نمبر پلیٹس و فینسی پلیٹس اتاریں اور...
    کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ حکومت نے پاکستان کی بھرپور ثقافتی وراثت کو اجاگر کرنے اور میڈیا اور کمیونیکیشن کے شعبے میں جدیدیت لانے کے لیے کراچی میں ایک عالمی معیار کی میڈیا یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ یہ منصوبہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کا مظہر ہے، جو پاکستان کی تاریخ، ثقافت اور تخلیقی صلاحیتوں کو قومی اور عالمی سطح پر نمایاں کرنے کے لیے سرگرم ہیں۔ ترجمان سندھ حکومت نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کو اس منصوبے کو پبلک-پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ یونیورسٹی میڈیا کی تعلیم، تحقیق اور جدت کے میدان میں نئے معیار قائم کرے گی۔ انہوں نے کہا...
    وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کل کے فیصلے نے عمران خان کی صداقت اور امانت کے پرخچے اڑا دیے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان 190 ملین پاونڈ کیس میں تاخیری حربے استعمال کرتے رہے، بانیٔ پی ٹی آئی  کی اپنی کابینہ کے لوگوں سے کس طرح بند لفافے میں منظوری لی گئی اس کے گواہ ان کے اپنے وزراء رہے ہیں۔   انہوں نے کہا کہ فیصلے کا انتظار کرنے والے کل رو کیوں رہے تھے؟تحریک فساد والے کل سے بوکھلائے پھر رہے ہیں،190 ملین پاؤنڈ اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، شواہد کی بنیاد پر فیصلہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 190 ملین...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 جنوری 2025)صوبائی وزیر اطلاعات ونشریات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ کہتے تھے کہ کیس کا فیصلہ آجائے اب رونا دھونا کیوں کررہے ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اہلیہ بشریٰ بی بی کیساتھ مل کر اربوں کا ڈاکہ مارا، سابق وزیراعظم  کو انٹرنیشنل میڈیا بد دیانت اور کرپٹ قرار دے رہا ہے،لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ ملک کا سابق وزیراعظم خیالی تنخواہ پر نہیں منصب پررہتے ہوئے چوری ڈکیتی کرتے پکڑا گیا ہے۔ 190 ملین پاونڈز سکینڈل کے کل کے فیصلے نے عمران خان کی صداقت و امانت کے پرخچے اڑا دئیے ہیں۔ کل پاکستان کی تاریخ کا ایک انوکھا دن تھا۔ پاکستان کا سابق وزیر اعظم...
     ویب ڈیسک: بانی  پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس جب ہائی کورٹ جائے گا توختم ہو جائے گا۔  لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی چاہتے تھے کہ جلدی فیصلہ سنایا جائے تاکہ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی جائے۔  علیمہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے جب فیصلہ سنا تو ہنس پڑے تھے، ہم نے اپنا معاملہ اللّٰہ پر چھوڑا ہوا ہے۔   انہوں نے کہا کہ  190 ملین پاؤنڈ تو حکومت کے پاس ہیں بانی پی ٹی آئی کے پاس نہیں۔ حماس کے پہلے 33 یرغمالیوں کی رہائی کا شیڈول  بانی پی ٹی آئی کی بہن کا...
    سعید احمد:ٹرینیں نجی شعبے کے اشتراک سے چلانے کے لیے تیاریاں شروع، ریلوے ہیڈ کوارٹر نے ٹرینوں کی کمرشل مینجمنٹ آؤٹ سورس کرنے کے لیے بڈز طلب کر لی۔ٹرینوں میں ہزارہ ایکسپریس ،کراچی ایکسپریس ،فرید ایکسپریس، بہاؤالدین زکریا ایکسپریس،سکھر ایکسپریس، مونجو دھاڑو ایکسپریس اور راولپنڈی پیسنجر شامل ہیں، خواہشمند فرمز 10 فروری تک ٹیکنیکل اور فائننشل بڈ جمع کروا سکیں گی۔
    اسلام آباد: آئی ایم ایف نے پاکستان کی موجودہ مالی سال میں معاشی ترقی کی شرح کے اہداف کے پورا نہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنی رپورٹ “ورلڈ اکنامک آؤٹ لک” میں پاکستان کے معاشی ترقی کے تخمینوں میں کمی کرتے ہوئے اس کی شرح نمو کو 3.2 فیصد سے کم کر کے 3 فیصد کر دیا ہے۔ رپورٹ میں آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی کا ہدف اس مالی سال میں حاصل ہونے کا امکان نہیں، تاہم اس کے باوجود گزشتہ سال کے مقابلے میں معاشی نمو میں بہتری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق اگلے مالی سال میں پاکستان...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت کی جانب سے اداروں کی رائٹ سائزنگ دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے، ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے چھ ادارے بند اور چار کو ضم کرنے کی منظوری دے دی ہے، وزارت کے چھ اداروں کم افرادی قوت کے ساتھ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے مختلف اداروں کی رائٹ سائزنگ کا عملدرآمد پلان 20 جنوری تک شئیر کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق نسٹ کو معیار بہتر کرنے اور 100 یونیورسٹیوں میں جگہ بنانے کا پلان پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کو پانچ سال میں خود کفالت کے حصول کا پلان پیش کرنے کی ہدایت کی...
    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ڈی چوک احتجاج کیس میں گرفتار 30 ملزمان کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے ڈی چوک احتجاج کیس میں گرفتار 30 ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ ملزمان کے وکیل انصر کیانی اور پراسیکیوٹر اقبال کاکڑ عدالت میں پیش ہوئے۔ دورانِ سماعت ملزمان کے وکیل نے کہا کہ کیس میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی ہے جس کا مقدمہ خصوصی افسر ہی درج کرا سکتا ہے، مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔ جج افضل مجوکہ نے وکیل سے سوال کیا کہ ملزمان کب سے اندر ہیں، دفعہ 188 کی سزا کتنی ہے؟ ملزمان کے وکیل نے کہا کہ دفعہ 188...
    وزیر اطلاعات پنجاب اعظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل کے کل کے فیصلے نے عمران خان کی صداقت و امانت کے پرخچے اڑا دیے ہیں۔ پریس کانفرس کرتے ہوئے اعظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اس کیس کو بار بار موخر کیا جاتا رہا، نیب کے وکیل کو جرح مکمل کرنے کے لیے 35 سماعتیں کرنا پڑی، کہتے تھےکہ ہم چاہتے ہیں کیس کا فیصلہ آجائے، اب رونا دھونا کیوں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی لیڈران کل شاہد خاقان عباسی کے ساتھ کھڑے قہقہے لگا رہے تھے، لگ نہیں تھا کہ ان کے لیڈر کو سزا ہوئی ہے۔ اعظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اپنے وزرا نے کہا کابینہ...
    سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت صارفین کو 1 روپے 3 پیسے فی یونٹ واپس کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔ سی پی پی اے کے مطابق دسمبر میں ڈسکوز کو 7 ارب 51 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، دسمبر میں فی یونٹ بجلی کی فیول لاگت 9 روپے 60 پیسے رہی، دسمبر میں لاگت کا تخمینہ 10 روپے 63 پیسے فی یونٹ لگایا گیا تھا۔ سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ درخواست پر 30 جنوری کو سماعت کی جائے گی، دسمبر میں پانی سے 22.80 فیصد، مقامی کوئلے سے 10.06 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ سی پی پی اے کے مطابق...
    انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک جاری کر دیا۔ آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی 3 فیصد اور آئندہ مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی 4 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال بھارت کی معاشی ترقی 6.5 فیصد اور آئندہ مالی سال بھارت کی معاشی ترقی 6.5 فیصد رہ سکتی ہے۔ رواں مالی سال امریکا کی معاشی ترقی 2.7 فیصد اور آئندہ مالی سال امریکا کی معاشی ترقی 2.1 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ آؤٹ لک رپورٹ کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال چین کی معاشی ترقی 4.6 فیصد اور آئندہ مالی سال چین کی معاشی...
    ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس فیصلے سے کل دنیا کے سامنے شرمندگی ہوئی، علیمہ خان WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز لاہور:بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی بہنوں علیمہ خان نے 190 ملین پاؤنڈ کیس فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پاکستان میں ہوتا رہا ہے کہ جب جس کو دل کرے مقدمہ میں نامزد کر دیں ، کل دنیا کے سامنے شرمندگی ہوئی ہے۔،لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ 9نو مئی اور 5اکتوبر کے 2کیسز میں یہاں اے ٹی سی آئے تھے، ہم نے جج سے گزارش کی کہ اس پر فیصلہ سنا دیں، ہمارے وکیل نے اپنا موقف پیش کر دیا۔ان...
    اسلام آباد(طارق محمودسمیر)احتساب عدالت اسلام آباد نے 190ملین پاؤنڈکیس کافیصلہ بالآخر سنا دیا،بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے جب کہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گی ہے ،اسی طرح القادر یونیورسٹی کو سرکاری تحویل میں لینے کا بھی حکم دیاگیاہے ، کیس کے فیصلے کی تاریخ میں تین بارتبدیلی کی گئی جس سے مختلف شکوک وشبہات پیداہوئے اور قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھیں،بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190ملین پاونڈ یا القادر ٹرسٹ کیس اس 450 کنال سے زیادہ زمین کے عطیے سے متعلق تھا جو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی جانب سے القادر...
    بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی بہنوں علیمہ خان نے 190 ملین پاؤنڈ کیس فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پاکستان میں ہوتا رہا ہے کہ جب جس کو دل کرے مقدمہ میں نامزد کر دیں ، کل دنیا کے سامنے شرمندگی ہوئی ہے۔، لاہور میں میڈیا سے گفتتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ نو مئی اور پانچ اکتوبر کے دو کیسز میں یہاں اے ٹی سی آئے تھے، ہم نے جج سے گزارش کی کہ اس پر فیصلہ سنا دیں، ہمارے وکیل نے اپنا موقف پیش کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پراسیکیوشن اور تفتیشی افسر نے کہا کہ فائل نہیں ہے، تاریخ دے دیں، ہم 4...
    وفاقی حکومت نے نجی پیداوری کمپنیوں کو گیس کی فروخت کی باضابطہ طور پر اجازت دے دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، پیٹرولیم ڈویژن نے اس حوالے سے بنائے گئے فریم ورک کا اعلامیہ جاری کردیا ہے، جس کے مطابق پیداواری کمپنیوں کو باضابطہ اجازت دی گئی ہے کہ وہ 35 فیصد گیس تھرڈ پارٹی (نجی شعبہ) کو فروخت کرسکتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف ایکنک نے بھی 35 فیصد کوٹے کی توثیق کردی ہے جس کہ مطابق 100 ملین مکعب فٹ گیس پرائیویٹ کمپنیاں ایک سال میں فروخت کرسکیں گی۔ قبل ازیں، 26 جنوری 2024 کو مشترکہ مفادات کونسل نے اس حوالے سے ترمیم کردہ تلاش و...
    کشتی حادثہ: تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی ٹیم مراکش بھیجنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: مراکش کے قریب ہونے والے کشتی حادثے میں پاکستانی تارکین وطن کی ہلاکت کی تحقیقات کے لیے حکومت نے آج اعلیٰ سطحی ٹیم بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جو آج مراکش روانہ ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، تحقیقاتی ٹیم بھیجنے کا فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف نے کیا، اس ٹیم میں ایف آئی اے، وزارت داخلہ، وزارت خارجہ اور انٹیلجنس بیورو کے نمائندے شامل ہوں گے۔ رپورٹس کے مطابق تحقیقاتی ٹیم مراکش کے شہر رباط اور دخلہ کا دورہ کرکے حادثے میں بچ جانے والے پاکستانیوں سے ملاقات کرے گی اور پاکستانیوں پر مبینہ تشدد اور ہلاکت...
    لوئر کرم : روڈ بندش ختم کرانے، کانوائے کی حفاظت کیلئے آپریشن کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر کرم میں روڈ بندش ختم کرانے اور کانوائے کی حفاظت کےلئے آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس بیس آپریشن کی صورت میں عارضی طور پر متاثرین کو ٹل اور ہنگو میں ٹی ڈی پیز کیمپ منتقل کیا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ کرم نے ٹی ڈی پیز کیمپ قائم کرنے کیلئے صوبائی ریلیف کمشنر کو خط ارسال کر دیا ، متاثرین کیلئے ٹل ڈگری کالج، ٹیکنیکل کالج، ریسکیو1122 اور عدالت کی عمارت میں عارضی کیمپس قائم کئے جائیں۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کیا...
    مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو مذاکرات کا خیال تب آیا جب القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ آنے والا تھا۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے غلط بیانی کررہے ہیں کہ ہم آئین کی بالادستی کے لیے سزا کاٹ رہے ہیں، دوسری طرف ان ہی سے مذاکرات کررہے ہیں جنہیں غدار کہتے ہیں، انہی سے بھیک مانگ رہے ہیں جن کے بارے میں کہتے ہیں کہ یہ صادق اور امین نہیں ہیں۔ یہ بھی پڑھیے:پارٹی پالیسی کے برخلاف بیان بازی پر میاں جاوید لطیف کی سرزنش؟ ان کا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ ان...
    کرم (ڈیلی پاکستان آن لائن )لوئرکرم میں دہشگردوں کےخلاف آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کرم نےآپریشن متاثرین کے لئے ٹل اور ہنگو میں ٹی ڈی پیز  کیمپ قائم کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے ۔ نوٹیفیکیشن کےمطابق ٹی ڈی پیزکیمپ قائم کرنےکیلئےصوبائی ریلیف کوخط بھیج دیا گیا ہے،متاثرین کیلئےٹل ڈگری کالج ٹیکنیکل کالج،ریسکیو1122 اور عدالت کی عمارت میں کیمپس قائم کئے جائیں۔دوران آپریشن آبادی کےتحفظ کے لئے کیمپ قائم کئےجارہے ہیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکی نگرانی میں ایک کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے۔ مغربی بلوچستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان، کراچی میں سرد ہوائیں  متوقع،  تازہ خبرآگئی خیال رہےکہ گزشتہ روز بگن ضلع کرم میں کانوائی پرحملے...
    (ویب ڈیسک )حکومت نے لوئر کرم میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن شروع کر نے کا فیصلہ کرلیا۔   ڈپٹی کمشنر   کرم  کے جاری کر دہ  نوٹیفکیشن کے مطابق خوراک اور ادویات فراہم کرنے والے امدادی قافلے پر  حملے کے بعد لوئر کرم میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا  گیا ہے ۔  ڈی سی نے متعلقہ محکموں کو ٹل اور ہنگو میں مختلف مقامات پر کیمپ لگانے کے لیے بھی خط لکھ  دیا جہاں آپریشن کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے افراد کو رہائش فراہم کی جا سکے۔ حماس کے پہلے 33 یرغمالیوں کی رہائی کا شیڈول  مراسلہ کے مطابق  گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ٹل، ٹیکنیکل کالج اور ریسکیو 1122 کی عمارت کے اندر...
    امریکہ(نیوز ڈیسک) اتوار کو ٹک ٹاک کی اسکرین تاریک ، 1 کروڑ 70 لاکھ امریکی صارفین رسائی سے محروم ، لاکھوں کی روزی روٹی بند ہوجائے گی۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب صرف صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہی ٹک ٹاک کو بند ہونے سے بچا سکتے ہیں ۔ چینی صدر شی جن پنگ سے صدرٹرمپ کی ٹیلے فونک گفتگو میں دیگر موضوعات سمیت ٹک ٹاک کا مستقبل بھی زیر بحث آیا ۔ بائٹ ڈانس کمپنی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے نے کہا، ‘جب تک بائیڈن انتظامیہ فوری طور پر انتہائی اہم سروس فراہم کنندگان یعنی ایپل اور گوگل کو مطمئن کرنے کے لیے فیصلے کے عدم نفاذ کے حوالےسے کوئی حتمی بیان جاری نہیں...
    کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان کی جیلوں میں گنجائش سے 152 فیصد زائد قیدیوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، ان میں سے 75 فیصد ٹرائل کے منتظر ہیں یا ان کا ٹرائل چل رہا ہے۔نجی چینل رپورٹ کے مطابق 2024 میں ’پاکستان کی جیلوں کا منظر نامہ: رجحانات، اعداد و شمار اور ترقی‘ کے عنوان سے جاری ہونے والی رپورٹ میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ قیدیوں کو متعدد چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جن میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کی موجودگی، مضر صحت زندگی کے حالات، صاف پانی تک ناکافی رسائی، غذائیت سے بھرپور خوراک اور صحت کی دیکھ بھال، استحصالی مزدوری، اہل خانہ اور قانونی مشیروں کے ساتھ محدود رابطہ اور شکایت کے مؤثر طریقہ کار...
    مراکش کشتی حادثہ، 20 افراد فیصل آباد، لاہور، کراچی سے سینیگال گئے، 8 جاں بحق 12 کو بچایا گیا مراکش کشتی حادثے کی تحقیقات کے دوران ایف ائی اے حکام نے جاں بحق اور بچائے گئے 20 افراد کا سراغ لگا لیا ہے۔ ایف ائی اے حکام کے مطابق 20 افراد کراچی، لاہور اور فیصل اباد ایئرپورٹس سے سینیگال روانہ ہوئے، 7 افراد وزٹرز اور 1 عارضی رہائشی ویزا پر فیصل آباد سے سینیگال گئے. رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 6 افراد وزٹ اور ٹورسٹ ویزا پر ایتھوپین ایئر سے کراچی سے سینیگال گئے، 2 افراد نے 18 ستمبر کو لاہور سے عمرہ ویزہ پر سعودی عرب کا سفر کیا، 9 افراد کا تعلق گجرات سے ہے، 5...
    ہفتہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ۔تاہم شمال مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان،کشمیر،مری اور گلیات میں بارش /برفباری کی توقع۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع ، با لا ئی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح /رات کے اوقات میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اورمطلع جز وی ابر آلود رہا۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع اور با لا ئی سندھ میں درمیانی سے شدید دُھند چھائی رہی۔ آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ...
    سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کیا ہوگیا کہ اچانک عمران خان بے ایمان نظر آنا شروع ہوئے، کیا 2018 سے پہلے وہ بے ایمان نہیں تھے؟ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان شروع سے بے ایمان آدمی ہوتے تو جب ان کی جمائما سے طلاق ہورہی تھی تو کروڑوں ڈالرز قانونی طور پر ملنے والے تھے، وہ لے لیتے جو کہ انہوں نے نہیں لیے۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ جس طرح کی تباہی ہوئی اس میں بشریٰ بی بی کو 10 گنا زیادہ سزا ہوجانی چاہیے تھی۔ یہ بھی پڑھیے:عمران خان جان سے ہاتھ نہیں دھونا چاہتے تو بشریٰ بی بی کو طلاق دینا...
    تبو اکیلی رہنا پسند کرتی ہے۔ انڈین اداکارہ تبو میری فیورٹ آرٹسٹ ہے۔ اس نے فلم ’چینی کم ہے‘ میں 60،63  برس کے امیتابھ بچن کو جس طرح سے پیار کیا ہے اس نے میرے جیسے بزرگوں کا دل جیت لیا ہے۔ بالی ووڈ اداکارہ کا حالیہ انٹرویو، جس میں اس نے کہا ہے کہ وہ اکیلے زندگی گزارنا پسند کرتی ہے اور اس کو مرد صرف اپنے ساتھ سونے کے لیے چاہیے شادی کے لیے نہیں، ایک خبر بن گیا ہے۔  موجودہ دور میں اس بیان کی اتنی اہمیت نہیں ہے۔ وہ یہ بیان تب دیتی ہے جب دنیا اتنی ماڈرن نہیں ہوئی تھی تب یہ کوئی بریکنگ نیوز بنتی تھی۔ اب تو ڈیجیٹل میڈیا نے فیمینزم کی تحریک...
    سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 190ملین پاؤنڈ کیس میں آخر کار سزا ہوگئی، عمران خان کو 14سال قید اور 10لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ ان کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو 5لاکھ جرمانے کے ساتھ 7سال قید کی سزا سنائی گئی، اب القادر یونیورسٹی بحق سرکار ضبط کرلی گئی ہے۔ اس کیس کو ماہرین ہمیشہ سے انتہائی مضبوط قرار دیتے تھے حتیٰ کہ سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے بھی عمران خان کے خلاف صرف اس ایک کیس کوانتہائی خطرناک قرار دیا تھا۔ تاہم، توشہ خانہ اور دیگر کیسز میں عمران خان زیادہ الجھے رہے اور اب اس کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔ اس...
    اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت + نوائے وقت رپورٹ)190 ملین پائونڈ کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔ تحریری فیصلے کے مطابق بانی پی ٹی آئی القادر ٹرسٹ کیس میں بدعنوانی اور کرپٹ پریکٹس کے مرتکب قرار پائے گئے، انہیں نیب آرڈیننس 1999 کے تحت مجرم قرار دیا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی کو 14 سال قید بامشقت اور 10  لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جاتی ہے۔ جبکہ عدالت نے ذلفی بخاری، شہزاد اکبر، فرح شہزادی عرف گوگی، ضیاء المصطفی  نسیم سمیت چھ  ملزموں کو فیصلے میں اشتہاری قرار دیا ہے۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بشری بی بی کو کرپشن میں سہولت کاری اور معاونت پر مجرم قرار دیا جاتا ہے، انہیں 7 سال قید...