صدارتی آرڈنینس کے تحت پٹرولیم لیوی میں 8روپے فی لیٹر اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 اپریل ۔2025 )عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمیاں کمی کے باوجود وفاقیحکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف دینے کی بجائے پٹرولیم لیوی بڑھا دی ہے اس سلسلہ میںصدر مملکت کی جانب سے پیٹرولیم لیوی میں 8روپے اضافے کاآرڈیننس جاری کیا گیا ہے.
(جاری ہے)
پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی میں 8 روپے 2 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 7 روپے ایک پیسے فی لیٹر بڑھادی گئی، وفاقی حکومت نےپیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 70 روپے سے زیادہ لیوی لگانے کے لیے قانون تبدیل کیا تھا اور صرف ایک ماہ کے دوران پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی میں 18 روپے 2 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 17 روپے ایک پیسے فی لیٹر بڑھائی گئی، اس سے پہلے وفاقی حکومت کے پاس پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 70 روپے تک فی لیٹر لیوی لگانے کا اختیار تھا. مٹی کے تیل، لائٹ ڈیزل آئل اور ہائی آکٹین بلینڈنگ کمپوننٹ(ایچ او بی سی) پر بھی پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کیا گیا ہے، مٹی کے تیل پر پٹرولیم لیوی 7 روپے 99 پیسے فی لیٹر بڑھائی گئی ہے، مٹی کے تیل پر پیٹرولیم لیوی18 روپے95 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، لائٹ ڈیزل آئل پر پیٹرولیم لیوی میں7 روپے 62 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، لائٹ ڈیزل آئل پر پیٹرولیم لیوی 15 روپے37 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے ایچ او بی سی پر پیٹرولیم لیوی 8 روپے 2 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی جس کے بعد ایچ او بی سی پر پٹرولیم لیوی 78 روپے 2 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی پر پیٹرولیم لیوی میں روپے 2 پیسے فی لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل پر اضافہ کیا گیا پٹرولیم لیوی پیٹرول اور گئی ہے
پڑھیں:
حکومت پر پیٹرولیم مصنوعات پر 70 روپے تک لیوی لینے کی پابندی ختم، آرڈیننس جاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پیٹرول لیوی سے متعلق صدارتی آرڈیننس میں پیٹرول لیوی کے لیے ففتھ شیڈول کو ختم کردیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے جاری کردہ آرڈیننس میں پیٹرول لیوی کے لیے ففتھ شیڈول ختم کردیا گیا ہے۔آرڈیننس کے مطابق ففتھ شیڈول کے تحت حکومت لیوی کی حد کی پابند تھی مگر ففتھ شیڈول ختم ہونے سےحکومت پر لیوی کی حدکی پابندی ختم ہوگئی ہے۔
ففتھ شیڈول ختم ہونے سے حکومت لیوی کی کوئی بھی قیمت عائد کرسکتی ہے جب کہ اس سے قبل ففتھ شیڈول کے تحت حکومت لیوی 70 روپے فی لیٹر تک لینے کی پابند تھی۔
فواد خان کی بھارتی فلم کے پہلے گانے نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی
واضح رہےکہ رواں ماہ 15 دن کے لیے حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کو پیٹرولیم لیوی بڑھا کر ایڈجسٹ کردیا ہے۔پیٹرول پر لیوی 8 روپے 72 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی اور پیٹرول پرلیوی 70 روپے سے بڑھا کر 78روپے 72 پیسے کردی گئی ہے۔
مزید :