2025-02-20@23:02:58 GMT
تلاش کی گنتی: 1435
«ایک نیا»:
(نئی خبر)
کراچی(سٹاف رپورٹر) چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد بٹ نے کہا ہے کہ کشمیر کی زمین سے زیادہ کراچی میں زمینوں کا مسئلہ ہے۔ سندھ میں زمینوں کے ریکارڈ کا کوئی سسٹم نہیں، عنقریب سندھ میں زمینوں کے ریکارڈ کے حوالے سے بڑا ایکشن لیا جائے گا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بلڈرز کے بے شمار مسائل ہیں، تمام نکات نوٹ کرلیے ہیں، نیب کا ادارہ بلڈرز کے ساتھ کھڑا ہے، نیب قوانین میں اصلاحات کی گئی ہیں، نیب میں کون سے کیسز اب فائل ہوں گے اس کا سسٹم اپڈیٹ کردیا ہے۔ دوسرے اداروں میں داخل ہونے والی 85فیصد شکایات نیب میں درج کی گئیں، نیب ادارے پر اعتماد کیا جائے کسی کے ساتھ زیادتی نہیں...
صدیوں پہلے کسی عیسائی ریاست کے ایک بدکردار پادری نے ریاست کے کلیسا کی ایک راہبہ کو اپنے عشق کے چنگل مین پھنسایا اور بدکاری پر آمادہ کرنا شروع کردیا۔ پادری پر چونکہ شیطنت سوار تھی وہ اپنی کوششوں میں لگارہا اس نے بدکاری کو جواز بخشنے کی ایک راہ نکالی اور راہبہ سے کہا اگر ہم 14 فروری کو بدکاری کا ارتکاب کرلیں تو ہم پر کوئی حد جاری نہیں ہوگی اور نہ ہی کوئی گناہ ہوگا۔ چنانچہ راہبہ نے اس کے بہکاوے میں آکر پادری کے ساتھ منہ کالا کرلیا بادشاہ وقت کو جب پتا چلا تو اس نے پادری اور راہبہ دونوں کو کلیسا کی عدالت کے حوالے کردیا کلیسا کے چیف پوپ پال نے دونوں کو...
آئینی لحاظ سے پاکستان کی ریاست اسلامی جمہوریہ ہے۔ آئین ہمیں تسلیم ہے، سیاسی لحاظ سے اس کا احترام بھی ہر پاکسانی شہری پر لازم ہے۔ ریاست سے وفاداری ہر شہری پر لازم قرار دی گئی ہے یہ آئین کے آرٹیکل5 کا تقاضا ہے سوال یہ ہے کہ کیا یہ صرف عام شہری تک محدود ہے؟ آئین کا احترام کرنا ایوب خان، ضیاء الحق اور پرویز مشرف کے لیے لازم کیوں نہیں سمجھا جاتا یا ان لوگوں نے خود کو آئین سے بالاتر کیوں سمجھا؟ تاریخ بھی خاموش ہے اور مورخ بھی اپنی آنکھوں پر پٹی باندھ کر جمہوریت کی گلیوں میں بنجارہ بن کر گھوم رہے ہیں۔ چند روز حکومت نے آٹھ فروری کو یوم تعمیر و ترقی منایا...
امریکی ریاست ایریزونا کے ائرپورٹ پر حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست ایریزونا میں ایک اور طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ اسکاٹسڈیل ائر پورٹ پر چھوٹا طیارہ رن وے سے پھسل کر دوسرے طیارے سے ٹکرا گیا۔خبر رساں ادارے کے مطابق مسافر طیارے کو حادثہ لینڈنگ کے دوران پیش آیا، جس میں ایک شخص ہلاک اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر میں پیش آیا، جس کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ حادثے کے بعد ائر پورٹ پر طیاروں کی آمد و رفت بھی کچھ دیر کے لیے روک دی گئی ۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں کے دوران پیش آئے طیارہ حادثوں کے بعد سے...
ویب ڈیسک—امریکہ کی ریاست ایریزونا کے ایک ہوائی ڈے پر دو چھوٹے پرائیویٹ طیاروں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پیر کو اسکاٹسڈیل ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران ایک طیارہ رن وے سے اتر گیا اور پارکنگ میں کھڑے ایک اور طیارے سے ٹکرا گیا۔ رپورٹس کے مطابق لینڈنگ کرنے والا طیارہ راک بینڈ ’ماٹلی کروو‘ کے رکن وینس نیل کا تھا۔ وینس نیل کے ترجمان وورک رابنس کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ وینس نیل جہاز میں سوار نہیں تھے۔ حادثے کے شکار ہونے والے طیارے کے حوالے سے انہوں نے مزید بتایا کہ اس جہاز میں دو پائلٹ اور دو...
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں ایک اور جج نے پیدایشی شہریت کے خلاف ٹرمپ کا حکم نامہ روک دیا ۔ ٹرمپ کا یہ حکم ان کی امیگریشن سے متعلق پالیسی میں غیر معمولی اہمیت کا حامل تھا۔ یہ حکم نامہ ان لوگوں کے بچوں کی پیدائشی شہریت کا حق ختم کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا جو خود تو غیر قانونی طور پر امریکا میں مقیم ہیں لیکن ان کے بچوں کو امریکا میں پیدائش کی صورت میں امریکی شہریت مل جاتی تھی۔ اس متنازع فیصلے پر امریکا میں کئی شعبوں کی طرف سے شور اٹھا تھا۔ خبررساں اداروں کے مطابق امریکن سول لبرٹیز یونین نامی تنظیم کی طرف سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا...
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پینی (ایک سینٹ کا سکا) کو امریکی خزانے پر بوجھ قرار دیتے ہوئے محکمہ خزانہ کو نئے احکامات جاری کر دیے ۔ انہوں نے پینی کو امریکی خزانے پر بوجھ قرار دیتے ہوئے محکمہ خزانہ کو نئے سکے بنانے سے روک دیا ، تاہم پرانے سکے مارکیٹ میں موجود رہیں گے۔اس حوالے سے سوشل میڈیا سائٹ ٹروتھ سوشل پر ٹرمپ نے نے کہا کہ طویل عرصے سے ایک سینٹ کا سکہ بنانے میں 2سینٹ سے زائد کی لاگت آ رہی ہے،جو امریکی خزانے پر بوجھ ہی ہے۔ واضح رہے کہ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران ایک سینٹ کا سکہ ختم کرنے کی اپنی خواہش کا کبھی ذکر نہیں کیا تھا لیکن...
بھارتی وزیراعظم مودی کو ایک بار پھر سبکی کا سامنا، فرانسیسی صدر نے بھارتی وزیراعظم سے مصافحہ کرنے سے انکار کردیا۔ فرانسیسی صدر امانیول میکرون نے بھارتی وزیراعظم سے مصافحہ کرنے سے انکار کردیا۔ سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سب سے ہاتھ ملاتے ہوئے فرانسیسی صدر نریندر مودی کو نظر انداز کر گئے۔ فرانسیسی صدر پیرس میں ہونے والے مصنوعی ذہانت سے متعلق سمٹ میں شریک تھے۔ فرانسیسی صدر میکرون مودی کے ساتھ بیٹھے امریکی نائب صدر جے ڈی وانس سے ملے۔ بھارتی وزیراعظم نے ہاتھ ملانے کی کوشش کی مگر فرانسیسی صدر نے نظر انداز کردیا۔ فرانسیسی صدر مودی کے ساتھ بیٹھے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھی ملے۔ اس موقع پر...
پتوکی: ایک مسجد میں چوری کی کوشش کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک نشہ آور جاں بحق ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پتوکی کی مسجد میں واقع چندے کے گلے سے چند دنوں سے چوری کی وارداتیں ہو رہی تھیں، جس کی وجہ سے امام مسجد کافی پریشان تھے، ان وارداتوں سے تنگ آکر امام مسجد نے چندے کےگلے میں کرنٹ چھوڑنے کا فیصلہ کیا تاکہ چوروں کو روکا جا سکے۔ پولیس نے بتایا کہ گزشتہ رات ایک نشہ آور دوبارہ گلے میں چوری کرنے کے لیے مسجد میں داخل ہوا، لیکن اس بار امام مسجد کی جانب سے گلے میں چھوڑے گئے کرنٹ نے چور کو موقع پر ہی جھٹکا دے دیا اور وہ دم توڑ گیا۔ پولیس کو...
بالی وڈ کی مشہور ڈانسر اور اداکارہ نورا فتیحی کے مداحوں نے ان کی سالگرہ ایک منفرد انداز میں منائی۔ فین کلبز نے مستحق بچوں میں کھانا تقسیم کرکے اداکارہ کے لیے اپنی محبت کا اظہار کیا، جو ان کے لیے ایک بہت خوبصورت اور نیک نیتی پر مبنی تحفہ ثابت ہوا۔ نورا فتیحی نے اپنے مداحوں کی اس خوبصورت نیکی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انسٹاگرام پر لکھا: "یہ ایک بہت خوبصورت، فیاض اور بے لوث جذبہ ہے! میرے مداحوں کو سلام!" نورہ فتیحی کی عالمی مقبولیت میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ حال ہی میں ان کے گانے "Snake" نے زبردست مقبولیت حاصل کی اور ریلیز کے 24 گھنٹوں کے اندر دنیا میں سب سے زیادہ دیکھا...
پیرس :بھارتی وزیراعظم مودی کو ایک بار پھر سبکی کا سامنا۔۔۔ فرانسیسی صدر نے بھارتی وزیراعظم سے مصافحہ کرنے سے انکار کردیا۔ فرانسیسی صدر امانیول میکرون نے بھارتی وزیراعظم سے مصافحہ کرنے سے انکار کردیا۔سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سب سے ہاتھ ملاتے ہوئے فرانسیسی صدر ، نریندر مودی کو نظر انداز کر گئے۔فرانسیسی صدر پیرس میں ہونے والے مصنوعی ذہانت سے متعلق سمٹ میں شریک تھے۔فرانسیسی صدر میکرون ، مودی کے ساتھ بیٹھے امریکی نائب صدر جے ڈی وانس سے ملے ۔بھارتی وزیراعظم نے ہاتھ ملانے کی کوشش کی مگر فرانسیسی صدر نے نظر انداز کردیا۔ فرانسیسی صدر۔مودی کے ساتھ بیٹھے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھی ملے۔اس موقع پر وہ...
ویب ڈیسک — یہ اس وقت کی بات ہے جب پینسلوینیا برطانوی سلطنت کے قبضے میں تھا۔ یہاں دو دوستوں نے ایک ایسے منصوبے پر کام شروع کیا جو تاریخ میں رقم ہونے والا تھا۔ ان دوستوں میں سے ایک بینجمن فرینکلن کئی علوم کے ماہر، موجد اور سیاست دان بھی تھے اور دوسرے دوست ڈاکٹر تھامس بانڈ اپنے وقت کے ممتاز معالج تھے۔ ڈاکٹر تھامس بانڈ کا خیال تھا کہ پینسلوینیا میں غریب، نادار اور بیمار لوگوں کے لیے ایک ادارہ ہونا چاہیے۔ پینسلوینیا کا شمار اس وقت شمالی امریکہ میں برطانیہ کی ان کالونیز میں ہوتا تھا جہاں بہت تیزی سے آبادی بڑھ رہی تھی۔ اس کی آبادی 1730 میں ساڑھے 11 ہزار تھی جو...
مزاحیہ انداز میں گلوکاری کرکے سوشل میڈیا پر شہرت پانے والے چاہت فتح علی خان نے اپنی میوزک اکیڈمی بنانےکا اعلان کردیا۔ چاہت فتح علی خان حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے میزبان اور حاضرین کی جانب سے پوچھےگئے سوالوں کے دلچسپ جوابات دیے۔ اس موقع پر ایک سوال کے جواب میں چاہت فتح علی خان نے بتایا کہ وہ عنقریب لاہور میں چاہت فتح علی خان اکیڈمی کھولنے جارہے ہیں جہاں گلوکاری کے ساتھ ایکٹنگ بھی سکھائی جائےگی۔ اسی شو میں میزبان کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ آپ خود کو سنگل کہتے ہیں کس لڑکی سے شادی کریں گے؟ اس کے جواب میں چاہت فتح نے کہا کہ...
امریکی ریاست ایریزونا کے اسکاٹسڈیل ہوائی اڈے کے رن وے پر ایک طیارہ دوسرے سے ٹکرا گیا۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایا کہ لیئرجیٹ 35 (اے) رن وے پر کامیابی سے اترنے کے بعد گلف اسٹریم 200 بزنس جیٹ سے ٹکرا گیا۔ ابتدائی طور پر معلوم ہوا کہ یہ ٹکراؤ ممکنہ طور پر رن وے پر پھسلن کے باعث ہوا تاہم حتمی وجوہات جاننے کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ دونوں جہازوں میں تصادم کے بعد متعدد پروازوں کو گھنٹوں معطل کرنا پڑا۔ جائے حادثہ سے ایک لاش اور 4 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان ایف اے اے نے بتایا کہ ایک شخص اب بھی جہاز میں پھنسا ہوا ہے جسے نکالنے کی کوشش کی جا رہی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 فروری 2025ء) اسلام آباد سے منگل 11 فروری کو موصول ہونے والی رپورٹوں کے مطابق وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے متعدد پاکستانی تارکین وطن کی یورپ پہنچنے کی کوشش میں لیبیا کے ساحل پر کشتی ڈوبنے کے واقعے میں ہونے والی ہلاکت پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ کشتی ڈوبنے کا تازہ ترین واقعہ گذشتہ ہفتے کے روز یہ کشتی لیبیا کے مغربی شہر زاویہ کی مارسا ڈیلا بندرگاہ پر الٹ گئی۔ لیبیا میں مقامی حکام کے مطابق کشتی میں سوار یورپ جانے والے درجنوں تارکین وطن، جن میں متعدد پاکستانی بھی شامل تھے، ہلاک یا لا پتہ ہو گئے۔ افریقی پانیوں میں بچا لیے گئے تارکین وطن کی...
چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد بٹ نے کہا ہے کہ کشمیر کی زمین سے زیادہ کراچی میں زمینوں کا مسئلہ ہے، سندھ میں زمینوں کے ریکارڈ کا کوئی سسٹم نہیں، عنقریب سندھ میں زمینوں کے ریکارڈ کے حوالے سے بڑا ایکشن لیا جائے گا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بلڈرز کے بے شمار مسائل ہیں تمام نکات نوٹ کرلیے ہیں، نیب کا ادارہ بلڈرز کے ساتھ کھڑا ہے، نیب قوانین میں اصلاحات کی گئی ہیں، نیب میں کون سے کیسز اب فائل ہوں گے اسکا سسٹم اپڈیٹ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے اداروں میں داخل ہونے والی 85فیصد شکایات نیب میں درج کی گئی، نیب ادارے پر اعتماد کیا جائے کسی کے ساتھ ذیادتی نہیں ہوگی، نیب کا نوٹس...
ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2025ء)برازیل میں منعقد ہونے والی لائیو اسٹاک آکشن میں نیلور گائے ایک ارب اٹھائس کروڑ روپے میں نیلام ہوگئی، لائیو اسٹاک نیلامی کی دنیا میں یہ سب سے بڑی نیلامی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق لائیو اسٹاک کی دنیا میں نئے تاریخ رقم ہوگئی، ایک گائے ایک ارب اٹھائس کروڑ روپے میں نیلام ہوئی۔برازیل میں منعقد ہونے والی لائیو اسٹاک آکشن میں نیلور گائے جسے مقامی طور پر ویاتینا 19 ایف آئی وی مارا اموویز کہا جاتا ہے، سب سے زیادہ نیلامی کے ساتھ فروخت ہوئی ہے۔(جاری ہے) لائیو اسٹاک نیلامی کی دنیا میں یہ سب سے بڑی نیلامی ہے، جسے مائل اسٹون قرار دیا جا رہا ہے۔اس نیلامی کی...
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 ججز کی کازلسٹ منسوخ کردی گئی جب کہ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان ایک بار پھر رخصت پر چلے گئے۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان 11 فروری سے 17 فروری تک دستیاب نہیں ہوں گے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت میں زیر سماعت کیسز کی کازلسٹ بھی منسوخ کردی گئی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب آج دستیاب نہیں ہیں، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو گذشتہ روز سپریم کورٹ کا عارضی جج تعینات کیا گیا۔ مسجد الحرام کے قالین کس طرح صاف کیے جاتے ہیں؟حیران کن تکنیک سامنے آ گئی
ریاض:دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو اہم قرار دیا اور کہا کہ فلسطین کا حل 1967 کی سرحدوں کی بنیاد پر ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام سے ممکن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ القدس کا دارالحکومت ہونا اور پائیدار امن کی بنیاد صرف دو ریاستی حل میں ہے۔ وزیراعظم نے غزہ تنازع کے اثرات سے نکلنے کے لیے عالمی سطح پر ایک مشترکہ ردعمل کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستانی قوم نے گزشتہ سات سالوں میں متعدد چیلنجز کا مقابلہ کیا ہے، اور ایک سال میں معاشی استحکام کی طرف بڑا قدم بڑھایا ہے، جس سے مہنگائی...
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک پینی (سینٹ) کے سکے کی ڈھلائی روکنے کا حکم دیا ہے، یہ فیصلہ سکے کی لاگت میں اضافے کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا میں شایع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک پینی یا ایک سینٹ کا سکہ ڈھالنے پر آنے والی لاگت اُس کی فیس ویلیو سے زیادہ ہے اس لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب ایک سینٹ کا سکہ نہیں ڈھالا جائے گا۔ دنیا بھر میں کرنسی کے سب سے چھوٹے یونٹ کی ڈھلائی بہت مہنگی پڑ رہی ہے۔ پاکستان سمیت بہت سے ممالک میں کرنسی کی قدر اتنی گرچکی ہے کہ سکوں کی تو کچھ قدر ہی باقی نہیں رہی۔ پاکستان میں بھی...
اسلام آباد:لیبیا میں پیش آنے والے المناک کشتی حادثے میں73 میں سے 63 کا تعلق پاکستان سے تھا، جن میں سے زیادہ تر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بیشتر کا تعلق قبائلی اضلاع کرم اور باجوڑ سے تھا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کو دی گئی بریفنگ میں انکشاف کیا گیا کہ یہ افسوس ناک حادثہ 8 فروری کو پیش آیا، جس میں صرف 2پاکستانی زندہ بچنے میں کامیاب رہے جبکہ دیگر زیادہ تر جاں بحق ہوگئے۔ کشتی میں 10 بنگلا دیشی شہری بھی سوار تھے۔ انسانی اسمگلنگ کے خلاف اقدامات چیئرمین قائمہ کمیٹی نے سوال کیا کہ ایسے جان لیوا حادثات کے تدارک کے لیے دفتر خارجہ...
کیلیفورنیا:گوگل میسجز واٹس ایپ ویڈیو کالنگ فیچر کے ساتھ تعاون کر کے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے جس سے صارفین واٹس ایپ ویڈیو کالز کو براہ راست گوگل میسجز کے ذریعے استعمال کر سکیں گے۔ یہ فیچر تب کام کرے گا جب میسج بھیجنے والا اور وصول کنندہ دونوں کے پاس واٹس ایپ انسٹال ہو گا۔ اس صورت میں، ایک نیا ویڈیو کال آئیکن میسجنگ انٹرفیس میں نظر آئے گا، جس پر کلک کرنے سے واٹس ایپ ویڈیو کال شروع ہو جائے گی۔ فی الحال یہ فیچر صرف ون آن ون چیٹس کے لیے دستیاب ہے۔ جب گروپ چیٹس یا واٹس ایپ نہ رکھنے والے صارفین کی بات ہو، تو ویڈیو کالز کے لیے گوگل...
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے لیبیا کشتی حادثے کی تحقیقات کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا عہد کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ وزیراعظم نے لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور وزارتِ خارجہ کو متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے ہدایات دیں۔ انہوں نے جاں بحق افراد کی شناخت فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ ایف آئی اے نے اس حادثے کے بعد انسانی اسمگلنگ کے ایجنٹس کے خلاف اپنی...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 فروری ۔2025 )مہر گڑھ کو ایک اہم سیاحتی مقام بنانے کے لیے کوششوں کی اشد ضرورت ہے بلوچستان میں واقع مہر گڑھ کی باقیات قومی اور بین الاقوامی سیاحوں کے لیے نسبتاً نامعلوم ہیں اس قدیم اثاثے کو مسلسل تحفظ کی کوششوں کی اشد ضرورت ہے ڈائریکٹر ثقافت اور محکمہ سیاحت، بلوچستان کے فوکل پرسن داود ترین نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مہر گڑھ کو ایک مقبول سیاحتی مقام بنانے کے لیے مقامی لوگوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز میں آگاہی ضروری ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ سیاحتی مقام کو فروغ دینے کے لیے مناسب انفراسٹرکچر کا قیام، سیاحتی سہولتی مراکز کا قیام، بغیر کسی رکاوٹ کے مواصلاتی ذرائع...
انقلاب اسلامی کی 46ویں سالگرہ کی مناسبت سے اپنے پیغام میں ایس یو سی سربراہ کا کہنا تھا کہ تمام سازشوں، مظالم، زیادتیوں، محاصروں، پابندیوں اور دیگر ہتھکنڈوں کے باوجود انقلاب اسلامی ایران کرہٗ ارض پر ایک طاقتور انقلاب کے طور پر جرات واستقامت کی بنیادیں فراہم کررہا ہے جس کی رہبری حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کررہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا ہے کہ انقلاب اسلامی ایران نے مختلف شعبہ ہائے حیات میں خاص کر اسلامی تہذیب و ثقافت کے فروغ اور امت مسلمہ کو سامراجی استعماری قوتوں کے مذموم عزائم سے باخبر رکھنے میں اہم کردار ادا کیا اور آج یہ جدوجہد ایک اہم ترین...
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2025ء)بھارتی ایئرلائن کے ایک طیارے میں ونڈو سیٹ سے کھڑکی ہی غائب ہے جس سے متعلق مسافر کی شکایت پر مبنی پوسٹ وائرل ہوگئی۔(جاری ہے) فلائٹ کی بکنگ کرتے وقت زیادہ تر مسافروں کی پہلی ترجیح ونڈو سیٹ ہوتی ہے، لیکن اگر کوئی ونڈو سیٹ لے اور پھر بھی وہاں دیوار نکلے تو یہ دلچسپ واقعہ بھارتی ایئرلائن کی ایک فلائٹ میں اس وقت پیش آیا جب اضافی رقم دے کر ونڈو سیٹ لینے والا مسافر ایسی سیٹ پر بیٹھا جہاں ونڈو ہی موجود نہیں تھی۔ مذکورہ واقعہ ایک اسپورٹس چینل کے ملازم پردیپ متو کے ساتھ پیش آیا جس نے اس صورتحال کو مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے گزشتہ روز لیبیا میں کشتی ڈوبنے کے واقعے کی مزمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لیے دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کی جبکہ متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ شہباز شریف نے اپنے بیان میں وزارت خارجہ کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ واقعے میں جاں بحق پاکستانیوں کی شناخت جلد مکمل کرکے رپورٹ پیش کریں۔ مزید پڑھیں: لیبیا میں 65 مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی، پاکستانی بھی سوار تھے، ترجمان دفتر خارجہ وزیراعظم نے حکام کو ہدایت جاری کی کہ متاثرہ افراد کو ہر ممکن امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلنگ جیسے مکروہ کام میں ملوث افراد کے...
لیبیا کشتی حادثہ: 16 میں سے 7 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)لیبیا میں پاکستانیوں سمیت 65 تارکینِ وطن کو لے جانے والی ایک اور کشتی کو گزشتہ روز ہولناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 16 پاکستانیوں میں سے7 کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے کے مطابق جاں بحق 7 پاکستانی خیبر پختون خوا کے رہائشی ہیں، حادثے میں جاں بحق 6 افراد کا تعلق ضلع کرم اور 1 کا باجوڑ سے ہے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ جاں بحق پاکستانیوں کی شناخت ان کے پاسپورٹ سے کی گئی ہے۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق ابتدائی...
بالی ووڈ اسٹار عامر خان کے بیٹے جنید خان نے آخرکار اپنے مشہور بیک پیک کا راز کھول دیا اور رکشے کو اپنی پسندیدہ سواری قرار دے دیا۔ فلم ’لوویپا‘ اسٹار اپنی ساتھی اداکارہ خوشی کپور کے ساتھ ہدایت کارہ و کوریوگرافر فرح خان کے یوٹیوب چینل پر انٹرویو دیے نظر آئے، جہاں انہوں نے اپنے بیگ کے اندر موجود سامان کی جھلک دکھائی۔ جنید خان کے بیگ سے ایک قلم نکالا، جس پر عامر خان کے بیٹے نے انکشاف کیا کہ یہ قلم انہوں نے جاپان کے ’سیون الیون‘ اسٹور سے لیا تھا۔ مزید حیرت تب ہوئی جب خوشی نے ان کے بیگ سے ایک ہیئر ڈرائیر نکالا، جس پر جنید نے وضاحت دی کہ وہ عام...
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 ججز کی کازلسٹ منسوخ کردی گئی جب کہ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان ایک بار پھر رخصت پر چلے گئے۔ رپورٹ کے مطابق جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان 11 فروری سے 17 فروری تک دستیاب نہیں ہوں گے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت میں زیر سماعت کیسز کی کازلسٹ بھی منسوخ کردی گئی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب آج دستیاب نہیں ہیں، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو گذشتہ روز سپریم کورٹ کا عارضی جج تعینات کیا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 ججز کی کازلسٹ منسوخ، جسٹس اعجاز ایک بار پھر رخصت پر WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 ججز کی کازلسٹ منسوخ کردی گئی جب کہ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان ایک بار پھر رخصت پر چلے گئے۔ رپورٹ کے مطابق جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان 11 فروری سے 17 فروری تک دستیاب نہیں ہوں گے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت میں زیر سماعت کیسز کی کازلسٹ بھی منسوخ کردی گئی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب آج دستیاب نہیں ہیں، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو گذشتہ روز سپریم کورٹ کا عارضی جج تعینات کیا گیا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل...
لاہور(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ پاکستان شوبز کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ انمول بلوچ جلد پیا گھر سدھارنے والی ہیں۔اگرچہ اداکارہ نے خود اب تک اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی ہے لیکن سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ وہ بھی جلد شادی کرنے والی ہیں۔سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انمول بلوچ رواں سال کے وسط میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی، جبکہ یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ اداکارہ ایک سیاستدان کے بیٹے کے ساتھ زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرنے والی ہیں۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انمول بلوچ اعلیٰ حکومتی عہدوں پر تعینات رہنے والے معروف...
کسی جنگل میں ایک ’’خرگوش‘‘ کی آسامی نکلی۔ ایک بے روزگار اور حالات کے مارے ریچھ نے بھی اس کیلئے درخواست جمع کرا دی۔اتفاق سے کسی خرگوش نے درخواست نہیں دی تو اسی ریچھ کو ہی خرگوش تسلیم کرتے ہوئے ملازمت دیدی گئی۔ملازمت کرتے ہوئے ایک دن ریچھ نے محسوس کیا کہ جنگل میں ریچھ کی ایک آسامی پر ایک خرگوش کام کر رہا ہے اور اسے ریچھ کا مشاہرہ اور ریچھ کی مراعات مل رہی ہیں۔ ریچھ کو اس نا انصافی پر بہت غصہ آیا کہ وہ اپنے قد کاٹھ اور جثے کے ساتھ بمشکل خرگوش کا مشاہرہ اور مراعات پا رہا ہے جبکہ ایک چھوٹا سا خرگوش اس کی جگہ ریچھ ہونے کا دعویدار بن کر مزے کر...
8 اپریل 2024ء کو ہونے والے انتخابات اور اُس کے نتیجہ میں بننے والی حکومت اور اپوزیشن ٗ دونوں کا کردار ہمارے سامنے ہے۔ عمران نیازی کے خلاف ہونے والی پہلی تاریخی کامیاب عدم اعتماد سے لے کر آج تک تخریب کاروں کے ماسٹر مائنڈ اور چیلے چماٹوں کو ابھی تک چین نہیں آیا ۔ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ہر ناکام کوشش کے بعد اب اُن کے چہروں پر اخلاقی شکست کے آثار نمایاں دیکھے جاسکتے ہیں۔ پیکا ایکٹ آنے کے بعد سوشل میڈیا کے ’’ مجاہدین ‘‘ بھی کونو ں میںچھپے ایک دوسرے کو اپنا کنٹنٹ سنا کر خوشی تقسیم کر رہے ہیں۔ 8اپریل کو پی ٹی آئی کا یومِ سیاہ ٗ اُن کے اپنے لئے یومِ...
GUATEMALA CITY: گوئٹے مالا شہر میں ایک بس ہائی وے پل سے گندے نالے میں جا گری جس کے نتیجے میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہو گئے۔ مسافروں سے بھری بس سان اگسٹن اکاساگوسٹلان شہر سے مصروف راستے کے ذریعے دارالحکومت میں داخل ہو رہی تھی جب یہ ایک ہائی وے پل پونٹے بیلس سے تقریبا 20 میٹر نیچے گندے نالے میں گر گئی۔ ترجمان کارلوس ہرنینڈز نے بتایا کہ 36 مردوں اور 15 خواتین کی لاشوں کو صوبائی مردہ خانے بھیج دیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام نے 20 زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس کے مطابق حادثے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ گوئٹے مالا کے...
اسلا م آباد (صباح نیوز) دفتر خارجہ نے انکشاف کیا ہے کہ لیبیا میں پاکستانیوں سمیت65 تارکین وطن کو لے جانے والی ایک اور کشتی سمندر میں ڈوب گئی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں سفارت خانے نے اطلاع دی ہے کہ تقریباً 65 مسافروں کو لے جانے والی ایک کشتی لیبیا کے شہر زاویہ کے شمال مغرب میں مارسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب اُلٹ گئی ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق طرابلس میں پاکستانی سفارت خانے نے فوری طور پر ایک ٹیم زاویہ اسپتال روانہ کی ہے تاکہ مرنے والوں کی شناخت میں مقامی حکام کی مدد کی جا سکے‘ سفارتخانہ متاثرہ پاکستانیوں کی مزید تفصیلات حاصل کرنے...
اترپردیش ( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ظلم و جبر کا سلسلہ کوئی نئی بات نہیں، خاص طور پر متعصب مودی حکومت مسلمانوں سے اپنی نفرت کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتی۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع کشی نگر میں واقع مدنی مسجد کو ہائی کورٹ کا حکم امتناع ختم ہوتے ہی شہید کردیا گیا، یہ کارروائی 18 دسمبر 2024ء سے جاری تحقیقات کے بعد کی گئی جس میں بعض مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انتظامیہ نے مدنی مسجد کی قانونی حیثیت کی تحقیقات کے بعداسے غیر قانونی تعمیر قرار دیا تھا، جس پر مسلم کمیونٹی نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا اور 8 فروری...
اترپردیش : بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ظلم و جبر کا سلسلہ کوئی نئی بات نہیں، خاص طور پر متعصب مودی حکومت مسلمانوں سے اپنی نفرت کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتی۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع کشی نگر میں واقع مدنی مسجد کو ہائی کورٹ کا حکم امتناع ختم ہوتے ہی شہید کردیا گیا، یہ کارروائی 18 دسمبر 2024ءسے جاری تحقیقات کے بعد کی گئی جس میں بعض مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انتظامیہ نے مدنی مسجد کی قانونی حیثیت کی تحقیقات کے بعداسے غیر قانونی تعمیر قرار دیا تھا، جس پر مسلم کمیونٹی نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا اور 8 فروری 2025...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ خزانہ کو ایک سینٹ کے نئے سکے بنانے اور جاری کرنے سے روک دیا، پرانے سکے مارکیٹ میں موجود رہیں گے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس امر کا اعلان اپنی سوشل میڈیا سائٹ پر کیا ہے۔ میڈیا ذرائع کا کہنا تھا کہ انہوں نے پوسٹ میں کہا ہے کہ ’’بہت طویل عرصے سے امریکا ایک سینٹ کے ایسے سکے بنا رہا ہے جن کی قیمت 2 سینٹ سے زیادہ ہے۔ یہ بہت فضول ہے! میں نے اپنے سیکرٹری آف یو ایس ٹریژری کو ہدایت کی ہے کہ وہ نئے سکوں کی پیداوار بند کر دیں۔ آئیے اپنے عظیم قوم...
نورا فتیحی جو اپنی انٹرنیشنل کامیابیوں کی بدولت دنیا بھر میں مشہور ہو چکی ہیں، اب گریمی ایوارڈ یافتہ تھیرون بیلی اور معروف پروڈیوسر ٹومی براؤن کے ساتھ اپنے نئے میوزک پروجیکٹ کی تیاری کر رہی ہیں۔ نورا فتیحی نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں وہ ٹومی براؤن کے ساتھ موجود ہیں اور انہوں نے کیپشن میں لکھا، "اس طرح باس بیٹھتے ہیں! ہم کچھ بڑا بنا رہے ہیں… 2025 میں کچھ بڑا ہونے والا ہے!" View this post on Instagram A post shared by Nora Fatehi (@norafatehi) اس پوسٹ نے مداحوں میں بے حد جوش پیدا کر دیا ہے کیونکہ...
شوبز انڈسٹری کی اداکارہ صاحبہ نے شادی شدہ جوڑوں کو اہم مشورہ دے دیا۔اداکارہ صاحبہ پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کا بڑا نام ہیں، وہ فلمی گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں اور تین دہائیوں سے سامعین کے درمیان اب بھی موجود ہیں۔انہوں نے حال ہی میں انڈسٹری میں واپسی کی ہے اور ایک کے بعد ایک ڈرامے کی زینت بن رہی ہیں۔صاحبہ نے ہمیشہ کام سے پہلے اہلخانہ کو ترجیح دی، ریمبو کے ساتھ ان کی کیمسٹری بے مثال رہی اور دونوں نے فلموں میں ساتھ اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔صاحبہ نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی صحیح شخص مل جائے شادی کر لینی چاہیے۔اداکارہ کا کہنا تھا...
سربراہ نوجوانان ملت تشیع جی بی نے کہا کہ ملتِ تشیع کے افراد کو بے بنیاد مقدمات میں پھنسانا اور فوری گرفتار کرنا کھلا ظلم اور آئینی حقوق کی پامالی ہے۔ ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ تاریخی اختلافات ایک علمی حقیقت ہیں، مگر انہیں بنیاد بنا کر ملت تشیع کی مذہبی آزادی پر قدغن قبول نہیں کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ نوجوانان ملت تشیع گلگت بلتستان سید ثاقب علی شاہ رضوی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نوجوانانِ ملتِ تشیع گلگت بلتستان استور میں جاری متعصبانہ بیلنس پالیسی کے تحت ہونے والی غیر منصفانہ گرفتاریوں کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔ یہ واضح ہے کہ ریاستی ادارے مذہبی آزادی پر قدغن لگا کر جانبدارانہ کارروائیوں میں...
ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں دو پاکستانی نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ریاض میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں دو نوجوان ارسلان اور ناصر علی جاں بحق ہوئے جو خیبرپختونخوا کی تحصیل مردان کے رہائشی تھے۔ دونوں کی میتیں مردان کے علاقے تخت بھائی کے گاؤں ہاتھیان پہنچائیں گئیں جہاں شام پانچ بجے ریلوے اسٹیشن پر نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد انہیں سپرد خاک کردیا گیا۔ اہل خانہ کے مطابق دونوں نوجوان پڑوسی تھے اور سعودی عرب کے شہر ریاض میں موٹر سائیکل اورموٹر کار کے تصادم میں نتیجے میں مارے گئے۔ ارسلان کی عید کے بعد شادی طے ہوئی تھی اور گھر میں اس کی تیاریاں جاری تھیں لیکن...
٭ 65 مسافروں کو لے جانے والی کشتی لیبیا میں مرسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب اُلٹ گئی، ترجمان دفتر خارجہ لیبیا کے ساحل کے قریب پاکستانی شہریوں کی ایک اور کشتی حادثے کا شکار ہو گئی۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ طرابلس میں ہمارے سفارت خانے کے مطابق تقریباً 65 مسافروں کو لے جانے والی ایک کشتی لیبیا کے شہر زاوِیہ کے شمال مغرب میں واقع مرسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب الٹ گئی ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی سفارت خانے نے فوری طور پر ایک ٹیم زاوِیہ کے اسپتال بھیجی ہے، مقامی حکام کے ساتھ مل کر جاں بحق ہونے والوں کی شناخت میں مدد دی جا سکے، مزید پاکستانی...

چیف جسٹس عامر فاروق کا ایک اور فیصلہ، ججز کی سینیارٹی تبدیل کرنے کے خلاف 5 ججوں کی ریپریزنٹیشن مسترد
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے ججز کی سینیارٹی تبدیل کرنے کے خلاف 5 ججوں کی ریپریزنٹیشن مسترد کردی، اور صوبائی ہائیکورٹس سے تین ججوں کے تبادلے کے بعد جاری کی گئی سینیارٹی لسٹ کو برقرار رکھا۔ چیف جسٹس کی جانب سے کیے گئے فیصلے کے مطابق لاہور ہائیکورٹ سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں آنے والے جج جسٹس سرفراز ڈوگر عدالت عالیہ کے سینیئر پیونی جج برقرار رہیں گے۔ یہ بھی پڑھیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججوں کی نئی سنیارٹی لسٹ جاری، محسن اختر کیانی دوسرے نمبر پر چلے گئے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا ہے کہ صوبائی ہائیکورٹس سے تبادلے کے بعد ججز کو دوبارہ حلف اٹھانے کی کوئی ضرورت نہیں، جسٹس سرفراز ڈوگر نے 2015...
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شوکت یوسفزئی نے اپنی ہی پارٹی میں ڈسپلن کا ایشو اٹھا دیا۔ اپنے ایک ویڈیو بیان میں پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں ڈسپلن کا بہت بڑا فقدان نظر آرہا ہے، پارٹی لیڈرشپ سے اپیل ہے پارٹی میں ڈسپلن قائم کیا جائے، سستی شہرت کے لیے پارٹی کو استعمال کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوابی جلسے میں جو کچھ ہوا وہ افسوسناک ہے، بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں اور ہم باہر بیٹھ کر عہدے عہدے کھیل رہے ہیں، پارٹی میں سزا و جزا کا عمل شروع کرنے کا خیر مقدم کرتا ہوں۔شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ گورنر...
بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے دورہ پیرس کے دوران ایک بار پھر پاکستانی فضائی حدود میں سفرکیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے خصوصی طیارے کے ذریعے نیو دہلی سے پیرس تک کا سفر کیا،مودی کا طیارہ لاہور کے قریب سے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا۔ مودی نے شیخوپورہ، حافظ آباد، چکوال اور کوہاٹ پر 34 ہزار فٹ کی بلندی پر سفر کیا،بھارتی ایئرفورس کا بوئنگ 777 طیارہ پاراچنار سے افغان فضائی حدود میں داخل ہوا۔ نریندر مودی کے طیارے نے لگ بھگ 41 منٹ تک پاکستانی حدود میں سفر کیا،واضح رہے افغانستان کی فضائی حدود بند ہے، بھارتی وزیر اعظم کو خصوصی اجازت دی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی...
ایک باصلاحیت جاپانی کتے نے اسکیٹ بورڈ پر سوار ہو کر انسانوں کی ٹانگوں کے نیچے سے گزرتے ہوئے عالمی ریکارڈ قائم کر لیا۔ جاپان کی معروف کتے کی تربیت کار ساتومی آسانو کے اسپینیئل نسل کے کتے کوڈا نے ایک شاندار کارنامہ سرانجام دیا ہے، کوڈا نے اطالوی ٹی وی سیریز لو شو دی ریکارڈ کے سیٹ پر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔ اس شاندار ریکارڈ میں 40 افراد نے اپنی ٹانگیں پھیلا کر ایک انسانی سرنگ بنائی، جس سے گزر کر کوڈا نے نیا ریکارڈ قائم کیا۔ اس سے قبل 2017 میں جاپانی کتے ڈائی چُن نے 33 افراد کی سرنگ عبور کر کے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔ پیشہ ور کتے کی تربیت کار ساتومی آسانو کا...
آن لائن خریداری کے معروف پلیٹ فارم دراز نے پاکستان میں ایک نئی کٹیگری “چوائس” متعارف کرادی ہے، جو صارفین کو معیاری اور سستی مصنوعات کی ایک وسیع رینج فراہم کرے گی۔ دراز کی اس کٹیگری کے تحت 3 لاکھ سے زائد کم قیمت اور اعلیٰ معیار کی اشیاء دستیاب ہوں گی۔ ایک سال قبل “Any 3” کے نام سے شروع کی جانے والی یہ کٹیگری اب فیشن، روزمرہ ضروریات، بیوٹی و ہیلتھ اور لائف اسٹائل سمیت کئی نئے زمروں میں مزید وسعت پا چکی ہے۔ “چوائس” کٹیگری سے خریدی گئی اشیاء 1 سے 3 دن کے اندر صارف تک پہنچا دی جائیں گی، اور اس کے ساتھ ساتھ 14 دن کی آسان اور مفت واپسی کی سہولت بھی فراہم...

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان سے اہم ذمہ داریاں واپس لے لیں
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان سے اہم ذمہ داریاں واپس لے لیں WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سپریم کورٹ جانے سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کا ایک اور فیصلہ، جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان سے ذمہ داریاں واپس لے گئیں ، ایڈیشنل جج جسٹس راجہ انعام امین منہاس اسلام آباد ہائیکورٹ کے قانونی امورکے جج مقرر،جسٹس راجہ انعام امین منہاس اسلام آباد ہائیکورٹ کے قانونی ونگ کے امور کو سپروائز کرینگے، نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی منظوری سے ڈپٹی رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری...
ویب ڈیسک: لیبیا کے ساحل کے قریب پاکستانی شہریوں کی کشتی حادثے کا شکار ہو گئی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ لیبیا میں پاکستانی سفارتخانے کے مطابق کشتی میں 65 پاکستانی شہری سوار تھے، کشتی مرساڈیلا کی بندرگاہ کے قریب الٹی۔ ترجمان نے بتایا کہ لیبیا میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے ایک ٹیم کو فوری طور پر جائے وقوعہ بھجوایا گیا ہے ، سفارتخانہ پاکستانی متاثرین کی مزید تفصیلات جاننے کی بھی کوشش کر رہا ہے۔ پاکستان اڑان بھرنے کیلئے تیار، پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے: احسن اقبال دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے وزارت خارجہ کے کرائسز مینجمنٹ یونٹ...
فرانس کا دورہ ،مودی اخلاقیات بھول گئے، پاکستانی حدود استعمال کرکے خیرسگالی کا پیغام بھی نہ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سفارتی اخلاقیات بھی بھول گئے۔ انہوں نے پاکستانی فضائی حدود استعمال کی، مگر کوئی خیر سگالی کا پیغام نہیں دیا۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے فرانس جاتے ہوئے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کی۔ بھارتی وزیر اعظم کے جہاز نے دہلی سے پیرس جاتے ہوئے فضائی حدود کا استعمال کیا۔ انٹرنیشنل ایوی ایشن قوانین کے تحت کوئی بھی ملک فضائی حدود استعمال کر سکتا ہے۔ اس سفر میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا جہاز لاہور کی فضائی حدود سے بھی گزرا۔...
پی ٹی آئی رہنما نے قیادت پر ایک بار پھر سوالات اٹھاد یے، سنگین الزامات WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے پارٹی قیادت پر ایک بار پھر سوالات اٹھاتے ہوئے سنگین الزامات عائد کردیے۔پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شوکت یوسف زئی نے اپنے ویڈیو بیان میں پارٹی میں ڈسپلن کا ایشو اٹھا دیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں ڈسپلن کا بہت بڑا فقدان نظر آرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی لیڈرشپ سے اپیل کرتا ہوں کہ پارٹی میں ڈسپلن قائم کریں اور جو لوگ بھی سستی شہرت کے لیے پارٹی کو استعمال کرنا چاہتے ہیں ان کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔ صوابی جلسے میں...
لیبیا کے ساحل کے قریب پاکستانی شہریوں کی ایک اور کشتی حادثے کا شکار WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز طربلس (آئی پی ایس )لیبیا کے ساحل کے قریب پاکستانی شہریوں کی ایک اور کشتی حادثے کا شکار ہوگئی۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ طرابلس میں ہمارے سفارت خانے کے مطابق تقریبا 65 مسافروں کو لے جانے والی ایک کشتی لیبیا کے شہر زاوِیہ کے شمال مغرب میں واقع مرسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب الٹ گئی ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی سفارت خانے نے فوری طور پر ایک ٹیم زاوِیہ کے اسپتال بھیجی ہے، مقامی حکام کے ساتھ مل کر جاں بحق ہونے والوں کی شناخت میں مدد دی جا سکے، مزید...

08 فروری 2024 کے انتخابات کو ایک سال مکمل،مسلم لیگ ن مدینہ نےمنایا یوم تشکر،پاکستان کی کامیابیوں کا سال قرار
مدینہ منورہ !! (نمائندہ نوائے وقت) 08 فروری کو پاکستان مسلم لیگ ن مدینہ منورہ نے یوم تشکر کے طور پر جاوید اقبال بٹ صدر مسلم لیگ ن کی قیادت میں 08 فروری 2024 کے انتخابات کو ایک سال مکمل ھونے پر منایا۔ عمران خان کا دور حکومت پاکستان کے لئے نحوست اور منحوست کا دور تھا۔ جو پاکستان کی خیر کی بجائے شر اور فساد کا دور تھا۔ جس پر اب بھی اس تحریک انصاف اور اس کی قیادت اسی ڈگر پر چل رہی ہے۔ جس کے مطابق سری لنکا بنتاہوا پاکستان، ڈیفالٹ ہوتا ہوا پاکستان، تین ٹکڑے ہوتا ہوا پاکستان، ایٹمی ہتھیاروں سے محروم ہوتا ہوا پاکستان جیسے بیانیئے شامل ہیں۔ پی ٹی آئی کی بچھائی ہوئی سرنگوں...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 فروری ۔2025 )پاکستان نے دسمبر 2024میں کرنٹ اکاﺅنٹ میں 582 ملین ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا جو کہ گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 279 ملین ڈالر کے مقابلے میں 109 فیصد اضافے کی عکاسی کرتا ہے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق یہ سرپلس کا لگاتار پانچواں مہینہ ہے جس سے مالی سال 25 کی پہلی ششماہی کے لیے مجموعی طور پر 1.21 بلین ڈالر ہو گیا، جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 1.397 بلین ڈالر کے خسارے کے مقابلے میں تھا. اعداوشمار میں بتایا گیا ہے کہ دسمبر میں برآمدات تقریبا 9 فیصد بڑھ کر 3.838 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں، جب کہ درآمدات 15 فیصد سے...
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی حادثہ ہوا ہے، لیبیا میں پاکستانی سفارت خانے کے مطابق شمال مغربی شہر زاویہ کے قریب مارسادیلا بندرگاہ کے پاس کشتی ڈوبنے کا واقعہ ہوا ہے ۔ڈوبنے والی کشتی پر65مسافر سوار تھے،طرابلس میں پاکستانی سفارت خانے نے لاشوں کی شناخت کے لیے ٹیم زاویہ ہسپتال روانہ کر دی ہے، پاکستانی سفارت خانہ متاثرہ پاکستانی شہریوں کی تفصیلات حاصل کرنے کی بھی کوشش کر رہا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صورتحال کی نگرانی کے لیے وزارت خارجہ کا کرائسز مینجمنٹ یونٹ فعال کر دیا گیا ،واقعے سے متعلق معلومات کے لیے مندرجہ ذیل نمبرز پر رابطہ کیا جا سکتاہے۔ Parep Tripoli 03052185882(WhatsApp) +218913870577(Cell) +218 91-6425435(WhatsApp)

2024 سیاحت کیلئے کامیاب ترین سال،ایک لاکھ 35 ہزار سے زائد پاکستانیوں سمیت 62.2 ملین سیاحوں کی ترکیہ آمد
اسلا م آباد(ںیوزڈیسک)سال 2024 کے دوران ترکیہ میں عالمی سطح پر سیاحت کے لئے آنے والے بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد 9.8 فیصد اضافے سے 6 کروڑ 22 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ کورنا دور سے قبل سال2019 کی سطح کے مقابلے میں سیاحوں کی ترکیہ آمد 20.3 فیصد بڑھ گئی ہے۔ ان میں ایک لاکھ 35 ہزار سے زائد پاکستانی سیاح بھی شامل ہیں۔ سیاحوں کی آمد و رفت، قیام و طعام اور سیر و تفریح سے ترکیہ کو 61.1 ارب ڈالر کا ریونیو حاصل ہوا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 8.3 فیصد زیادہ ہے۔ مجموعی طور پر سال 2024 ترکیہ میں سیاحت کے لئے سب سے کامیاب سال رہا۔ یورپ، مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا...
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اگر ہم پاکستان کا مقابلہ پاکستان سے کریں تو ہم نے بہت کامیابی حاصل کی ہے لاہور میں نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک بار پھر اڑان بھرنے کو تیار ہے، ملکی ترقی کیلئے پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے، ہم پر لاکھوں مہاجرین کا بوجھ تھا، وہ ملک جس نے صفر سے آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں ترقی کے لیے اقدامات ضروری ہیں، عوام کو صحت کی سہولت فراہم کرنا ہمارا عزم ہے، اسٹاک مارکیٹ نئے ریکارڈ قائم کررہی ہے، پاکستان آج دوبارہ ٹرن آراؤنڈ پر آگیا...
لیبیا میں 65 مسافروں کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی جس میں پاکستانی شہری بھی سوار تھے۔ترجمانِ دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ لیبیا میں پاکستانی سفارت خانے کے مطابق کشتی لیبیا کے شہر زاوِیہ کے شمال مغرب میں واقع مرسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب حادثے کا شکار ہوئی ہے۔ترجمان دفترِخارجہ نے بتایا ہے کہ حادثے کے حوالے سے وزارتِ خارجہ میں کرائسز مینجمنٹ یونٹ متحرک کر دیا گیا، حادثے میں متاثرہ پاکستانیوں کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔دفترِ خارجہ نے لیبیا کشتی حادثے پر معلومات اور مدد کے لیے رابطہ نمبرز بھی جاری کر دیے ہیں۔ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق:پاکستانی سفارت خانہ طرابلس سے 03052185882 پر واٹس ایپ کیا جا سکتا ہے۔پاکستانی سفارتخانہ طرابلس میں...
لیبیا میں پاکستانیوں سمیت 65 تارکین وطن کو لے جانے والی ایک اور کشتی الٹ گئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں پاکستانی سفارت خانے نے اطلاع دی ہے کہ کشتی لیبیا کے شہر زاوِیہ کے شمال مغرب میں واقع مرسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب حادثے کا شکار ہوئی ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی سفارت خانے نے فوری طور پر ایک ٹیم زاویہ ہسپتال روانہ کی ہے تاکہ مرنے والوں کی شناخت میں مقامی حکام کی مدد کی جا سکے، حادثے میں متاثرہ پاکستانیوں کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس حوالے سے کرائسز مینجمنٹ یونٹ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 فروری 2025ء) چین کی وزارت شہری امور کی طرف سے شائع کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں 2024 میں 6.1 ملین جوڑوں نے شادی کے لیے رجسٹریشن کروائی، جو کہ اس سے پچھلے سال کے 7.7 ملین سے کم ہے۔ چین میں شادیوں میں بیس فیصد سے زیادہ کی گراوٹ کا یہ مسلسل تیسرا سال ہے، جسے 2023 میں بھارت نے دنیا کی سب سے زیادہ آبادی والے ملک کے طور پر پیچھے چھوڑ دیا۔ آبادی میں اضافے کے لیے چینی حکومت کی پالیسیاں ناکام کیوں؟ چین کی 1.4 بلین کی آبادی اب تیزی سے عمر دراز ہو رہی ہے۔ پچھلے سال کے اواخر تک تقریباً ایک چوتھائی لوگوں...
لیبیا(نیوز ڈیسک)لیبیا میں پاکستانی شہریوں کو لے جانے والی ایک اور کشتی حادثے کا شکار ہو گئی۔ترجمان دفتر خارجہ نے لیبیا میں ایک اور کشتی حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لیبیا کے ساحل کے قریب پاکستانی شہریوں کو لے جانے والی کشتی حادثے کا شکار ہوئی ہے۔لیبیا میں پاکستانی سفارتخانے کے مطابق 65 مسافروں کو لے جانے والی کشتی مرسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب الٹی۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ طرابلس میں پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم زاویہ اسپتال روانہ کر دی گئی ہے، پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم مقامی حکام کی معاونت کرے گی۔وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے کرائسز مینجمنٹ یونٹ متحرک کر دیا گیا ہے اور کشتی حادثے میں...
سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں صائم ایوب کی عدم دستیابی کو پاکستان کیلئے بڑا خلا قرار دے دیا۔ رکی پونٹنگ نے آئی سی سی ریویو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صائم ایوب ایک اعلیٰ معیار کے کھلاڑی ہیں اور ان کی غیر موجودگی پاکستان کیلئے ایک بڑا خلا ہے۔ رکی پونٹنگ کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کی قیادت میں پاکستان کا فاسٹ بولنگ اٹیک کاف مضبوط ہے، پاکستانی بولرز کے پاس رفتار اور مہارت ہے جو کسی بھی بیٹنگ لائن کو مشکل میں ڈال سکتی ہے۔ رکی پونٹنگ نے مزید کہا کہ اگر بابر اعظم اور محمد رضوان نے اچھا پرفارم کیا تو پاکستان میگا ایونٹ میں مزید "خطرناک" ہو...
طرابلس ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 فروری 2025ء ) لیبیا کے ساحل کے قریب پاکستانی شہریوں سمیت غیرقانونی تارکین کی ایک اورکشتی حادثے کا شکارہو گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے لیبیا میں پاکستانی سفارتخانے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ افریقی ملک میں 65 مسافروں کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی، کشتی الٹنے کا یہ حادثہ مرساڈیلا کی بندرگاہ کے قریب پیش آیا، لیبیا کشتی حادثہ میں متاثرہ پاکستانیوں کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔ ترجمان دفتر خارنہ کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد طرابلس میں پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم کو زاویہ ہسپتال روانہ کردیا گیا جہاں حادثے کے شکار مسافروں کو پہنچایا گیا، پاکستانی سفارتخانہ کی ٹیم وہاں مقامی حکام کی معاونت کرے...
انڈیاکے مقامی وقت کے مطابق( بدھ) تقریباً 3بجے صبح امریکانے205غیرقانونی انڈین تارکینِ وطن کوملک بدرکرتے ہوئے فوجی طیارے ’’سی17ــ‘‘کے ذریعے ریاست ٹیکساس کے سین اینٹونیو ایئرپورٹ سے انڈین ریاست پنجاب کے شہرامرتسر کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ یہ اقدام انڈین وزیرِاعظم نریندرمودی کے متوقع امریکی دورے سے قبل سامنے آیاہے،جس کے باعث قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ آیا امریکا اور انڈیاکی مضبوط دوستی میں کوئی دراڑپیداہورہی ہے؟ انڈیاکے معروف وکیل اورایوان بالاکے رکن کپل سبل نے سوشل میڈیاپلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر انڈین وزیراعظم کومخاطب کرتے ہوئے لکھا: ’’مودی جی،ٹرمپ205غیرقانونی تارکین وطن کو انڈیاواپس بھیج رہے ہیں۔بظاہرانہیں انڈیاجانے والے طیارے میں بٹھانے سے پہلے ہتھکڑیاں لگائی گئی ہیں،مودی جی کچھ توبولیے۔‘‘ ٹرمپ نے حالیہ صدارتی انتخابات میں امریکا...
امریکا مسلسل طیارہ حادثات کے بعد اب ٹرین حادثات کی زد میں آ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز واشنگٹن( شاہ خالد)امریکا مسلسل طیارہ حادثات کے بعد اب ٹرین حادثات کی زد میں آ گیا اور تین گھنٹے کے دوران دو ریل حادثات سامنے آئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست نیبراسکا میں تین گھنٹے کے دو ٹرین حادثات رونما ہوئے ہیں۔ ایک واقعہ میں مال بردار گاڑیوں کی کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں اور دوسرے واقعے میں متعدد کنٹینرز میں آگ لگ گئی۔ان حادثات میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات فی الحال سامنے نہیں آ سکی ہیں تام حادثے کے پیش نظر اپ اور ڈاؤن ٹریکس کو بند کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ...
پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے پارٹی قیادت پر ایک بار پھر سوالات اٹھاتے ہوئے سنگین الزامات عائد کردیے۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شوکت یوسف زئی نے اپنے ویڈیو بیان میں پارٹی میں ڈسپلن کا ایشو اٹھا دیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں ڈسپلن کا بہت بڑا فقدان نظر آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی لیڈرشپ سے اپیل کرتا ہوں کہ پارٹی میں ڈسپلن قائم کریں اور جو لوگ بھی سستی شہرت کے لیے پارٹی کو استعمال کرنا چاہتے ہیں ان کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔ صوابی جلسے میں جو کچھ ہوا وہ افسوسناک ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: مرکزی لیڈرشپ نے مایوس کیا، پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی پھٹ پڑے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 فروری 2025ء) ترکی میں بائیں بازو کی طرف جھکاؤ رکھنے والے ایک معروف اخبار بیر جون نے اتوار کے روز حکام پر پریس کے خلاف دباؤ ڈالنے اور دھمکانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس کے تین صحافیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ اخبار کے ایڈیٹر انچیف ابراہیم ورلی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ صحافی اوگور کوک، برکات گلٹیکن اور ان کے مینیجنگ ایڈیٹر یاسر گوکدیمیر کو ہفتے کی رات گئے ان کے گھروں سے اٹھا لیا گیا۔ جرمنی نے 'آزادی صحافت' کے تنازع پر ترک سفیر کو طلب کرلیا بیر جون کے مطابق استنبول کے چیف پراسیکیوٹر کے بارے میں ایک اسٹوری شائع کرنے پر...
شہباز شریف حکومت کو اقتدار میں آئے ایک سال مکمل ہو چکا ہے۔ سال مکمل ہونے پر حکومتِ پاکستان کی جانب سے اشتہار بنایا گیا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ شہباز شریف کی حکومت کا ایک سال کتنا بے مثال رہا۔ اشتہار کا ٹائٹل ’جب رہنما ہو شہباز، پھر کیوں نہ بھرے اڑان پاکستان‘ رکھا گیا ہے۔ اشتہار میں ایک بچی کو دکھایا گیا ہے جس کی ملاقات وزیراعظم پاکستان سے ہوتی ہے اور وہ شہباز شریف کو کہتی دکھائی دیتی ہے’ لوگ کہتے ہیں سب کچھ خراب ہو گیا ہے اور ٹھیک ہونے میں بہت وقت لگے گا لیکن آپ نے ایک سال میں ہی نیچے جاتے پاکستان کو اوپر اٹھا دیا۔‘ یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی یا...
حالیہ دنوں میں عالمِ عرب میں فلسطین کے معاملے پر ایک نیا تنازعہ شدت اختیار کر چکا ہے، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات اور اسرائیلی وزیرِاعظم بن یامین نیتن یاہو کے حالیہ اعلانات نے ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے۔ ان بیانات میں فلسطینیوں کے لیے ایک متبادل منصوبے کا ذکر کیا گیا، جس کے تحت انہیں ان کے آبائی علاقوں سے بےدخل کر کے مختلف عرب ممالک میں بسایا جائے گا، اس منصوبے کو ایک انسانی حل کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے، جہاں فلسطینیوں کی زندگی کو بہتر بنانے کا جواز دیا جا رہا ہے۔ تاہم، عرب ممالک اور پاکستان نے نہ صرف اس منصوبے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے ناقابلِ قبول...
بھارت(نیوز ڈیسک)پاکستان کے نوتعمیر شدہ قذافی سٹیڈیم کا مذاق اڑانے والے بھارت کا اپنا اسٹیڈیم ناقص انتطامات کسے سبب جگ ہنسائی کا باعث بن گیا۔بھارتی شہر کٹک کے باراباتی اسٹیڈیم میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانیوالے دوسرے ون ڈے میچ کے دوران دوسری اننگز کے ساتویں اوور میں فلڈ لائٹس کی خرابی کے باعث کھیل کو 35 منٹ تک روکنا پڑا۔ انگلینڈ کی جانب سے 305 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم کی بیٹنگ جاری تھی کہ ساتویں اوور میں کلاک ٹاور کے قریب لگی ایک فلڈ لائٹ بند ہوگئی، جس سے میدان میں روشنی کم ہوگئی اور کھلاڑیوں کو میدان چھوڑنا پڑا۔بھارتی میڈیا کے مطابق میچ میں یہ مسئلہ پہلی بار شام سوا 6 بجے...
سالہا سال بعد پنجاب حکومت ہارس اینڈ کیٹل شو کے روائتی میلہ کا انعقاد کر رہی ہے ، گزشتہ روز اس کا باقاعدہ افتتاح بھی ہو گیا ،اس کے انعقاد کی ذمہ داری کا بوجھ پہلی بار پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور کے کندھوں پر ہے،میلہ اسپاں و مویشیاں عرصہ دراز سے پنجاب کی روائت چلی آرہی تھی مگر پھر نہ جانے کیوں اس کا انعقاد رک گیا ،ایسے میلے ٹھیلے عام شہریوں کیلئے مسرت وانبساط کا سامان لئے ہوتے ہیں تو دوسری طرف خوشیوں کے رنگ بکھیرتے ہیں،دور دراز سے لوگ ان میلوں میں شرکت کیلئے آتے ہیں،میلہ مویشیاں سے ہر کسی کو لائیو سٹاک سے دلچسپی پیدا ہوتی ہے ،مویشی جہاں پالنے والوں کی دودھ، مکھن، دہی، پنیر،کریم...
قارئین کرام! اس ہفتے میرا کالم لکھنے کا ارادہ لاہور میں مرغے مرغی کی دھوم دھام سے ہونے والی شادی کے حوالے سے تھا کیونکہ اپنی دلچسپی اور اہمیت کے اعتبار سے یہ خبر ہمارے ہاں کسی بھی سیاسی و غیر سیاسی ’’بریکنگ نیوز‘‘ سے کم نہیں ہے۔ اس سلسلے میں قومی اخبارات اور ٹی وی چینلز کے بڑے بڑے کالم نگاروں اور سیاسی ٹاک شوز کے جغادری اینکروں کی طرح میرے ذہن میں بھی کئی ایک اہم سوال یا نکات تھے جن پر میں بات کرنا چاہ رہا تھا۔ مثلاً یہ سوال کہ مرغی مرغے کی یہ شادی ارینج میرج تھی یا دونوں نے اپنے اپنے خاندان سے بغاوت کر کے لو میرج کی تھی۔ اگر مرغے اور مرغی...
امریکہ میں ہونے والے گزشتہ پانچ امریکی انتخابات میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے ووٹرز کا پسندیدہ امیدوار کوئی اور جبکہ عرب ممالک سے تعلق رکھنے والے مسلمان ووٹرز کا امیدوار کوئی اور ہوا کرتا تھا لیکن ٹرمپ کے مقابل کملا دیوی میدان میں آئی تو صورتحال بدل گئی۔ اس میں اہم کردار جنگ فلسطین کا بھی تھا جہاں اسرائیلی فوج نے بے تحاشا ظلم و ستم کیا۔ امریکہ اور یورپ نہایت خاموشی سے مسلمانوں کی بے بسی کا تماشا دیکھتے رہے جبکہ متعدد ممالک نے اس جارحیت میں اسرائیل کی دل کھول کر مدد کی۔ مسلمان ووٹرز اس نکتے پر اکٹھے ہوئے کہ وہ اس جارحیت کی پشت پناہی کرنے والی جماعت کے امیدوار کو کسی قیمت پر ووٹ...
پاکستان میں سیاسی مراسلت کی روایت طویل عرصے سے حکمرانی کا ایک بنیادی پہلو رہی ہے، جو ریاستی اداروں اور کلیدی عہدے داروں کے درمیان رسمی مواصلات کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ چاہے وہ وزیر اعظم کی صدر سے خط و کتابت ہو، کسی وزیر اعلیٰ کا وزیر اعظم کو خط لکھنا ہو، یا عدلیہ اور انتظامیہ کے درمیان مراسلت، تحریری الفاظ ریاستی امور کے انتظام میں ایک مؤثر ذریعہ رہے ہیں۔ ایسے خطوط کئی مقاصد پورے کرتے ہیں، جن میں طریقہ کار کی شفافیت، پالیسی سازی، آئینی احکامات کا نفاذ، اور سفارتی روابط کو فروغ دینا شامل ہے۔ یہ روایت، جو پاکستان کی سیاسی تاریخ میں گہرے اثرات رکھتی ہے، آج بھی سرکاری گفتگو کی سنجیدگی اور وقعت کو...
نئی دہلی (صباح نیوز) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں بھارتی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 12 افراد کو ہلاک کردیا جبکہ اس سے قبل اسی علاقے میں ایک حملے میں بھارتی فورسز کے 2 اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوئے تھے۔ بھارتی پولیس نے ہلاک ہونے والے 12 افراد کو نکسلی گوریلے قراردیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ضلع بیجاپور میں اتوار کو نکسلیوں کے ساتھ تصادم میں 2 سیکورٹی اہلکار ہلاک اور 2 دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ایک جھڑپ کے دوران 12 نکسلیوں کو ہلاک کردیا۔
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا یوم سیاہ بری طرح ناکام ہوگیا اور ایک آدمی بھی باہر نہیں نکل سکا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ خیبرپی کے میں یوم سیاہ کس کے خلاف تھا، مہنگائی میں کمی کے خلاف یا پھر سٹاک مارکیٹ بہتر ہوئی ہے، اس لیے یوم سیاہ منایا۔ انہوں نے پی ٹی آئی سے سوال کیا کہ کیا خیبر پی کے میں یوم سیاہ خیبر پی کے حکومت کی پالیسی کے مطابق تھا، پی ٹی آئی کے یوم سیاہ پر ایک آدمی باہر نہیں نکل سکا اور میں نے ایک یونین کونسل میں جلسہ کیا...
اسلام ٹائمز: 11 فروری یعنی 22 بہمن کا دن جب اس دنیا نے تاریخ میں ایک تاریخ ساز و حیران کن تبدیلی اور ایک بہت ہی عظیم و منفرد اور مقبول انقلاب دیکھا۔ بلا شک و شبہ محبت اور ایمان سے بھرپور دلوں کیساتھ پرعزم اور متحد قوم کا عروج تھا، جسکی نظیر اس سے پہلے کسی نے نہیں دیکھی تھی۔ یہ خالص محمدی اسلام کا ظہور تھا، جسے اس صدی میں احیاء کا سہرا امام خمینی اور انکے جانثار ساتھیوں، عظیم ایرانی قوم کے سر جاتا ہے۔ دنیا آج بھی حیرت میں مبتلا ہے کہ یہ انقلاب کیسے آیا، جبکہ دنیائے استعمار و استکبار نے اسکو ناکام بنانے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں لگا دی تھیں، مگر اسکا راستہ...
نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا منصب سنبھالتے ہی بہت ہی تیزی اور پھرتی سے ایسے فیصلے کرنا شروع کردیے جن کی اُن سے توقع نہیں کی جارہی تھی۔خیال کیا جارہا تھاکہ وہ اس بار اُن غلطیوں کو نہیں دہرائیں گے جو انھوں نے اپنے پہلے دورصدارت میں سرزد کی تھیں۔پہلے دور صدارت میں غیر ذمے دارانہ فیصلوں کی وجہ سے ہی وہ 2020 میں دوبارہ منتخب نہیں ہوپائے تھے ،حالانکہ تاثر یہ دیا جارہا تھا کہ انھیں زبردستی ہرایاگیا ہے۔ یہ حسن اتفاق ہے کہ پاکستان کے ایک سابق وزیراعظم اور بانی تحریک انصاف اورامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بہت سے خصوصیت ایک جیسی ہیں۔ دونوں کا انداز حکومت بھی ایک جیسا ہی ہے۔دونوں ہی اپنی جیت...
کفرہ: لیبیا کے جنوب مشرقی صحرا میں دو اجتماعی قبروں سے تقریباً 50 لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام کے مطابق یہ لاشیں یورپ پہنچنے کے خواہش مند تارکین وطن افراد کی ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق پہلی اجتماعی قبر ملک کے جنوب مشرقی شہر کفرہ کے ایک فارم سے جمعے کے روز دریافت ہوئی جس میں سے 19 لاشیں نکالی گئیں۔ مقامی سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کے مطابق ان لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے، حکام کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی تصاویر میں پولیس اہلکاروں اور طبی عملے کو ریت میں دبی لاشیں نکالتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ تارکین وطن افراد کی مدد کرنے والے...
اس وقت پاکستانی روپے کی قدر انتہائی گر چکی ہے اور ایک امریکی ڈالر 280 روپے کے لگ بھگ ہے قیام پاکستان کے وقت یہ تناسب کیا تھا۔ پاکستانی روپے کی قدر میں آنے والی گراوٹ کی وجہ سے عوام شدید ترین مہنگائی کا بوجھ برداشت کیے ہوئے ہیں۔ یوں تو زباں زد عام یہ ہے کہ پٹرول کی قیمت بڑھنے سے ہر چیز کی قیمت میں آگ لگ جاتی ہے مطلب بڑھ جاتی ہے مگر درحقیقت مہنگائی کا دارومدار عالمی کرنسی ڈالر پر منحصر ہوتا ہے۔آج اگر آپ کی جیب میں 280 روپے ہیں تو سمجھ لیں کہ آپ ایک امریکی ڈالر کے مالک ہیں لیکن قومی کرنسی کی یہ بے قدری ہمیشہ سے نہیں تھی۔ قیام پاکستان کے...
ضلع کرک میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر تخت نصرتی میں تاریخی امن پاسون جرگہ، قومی اتحاد کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا جس میں مسلح گروہوں کو 3 دن میں علاقے سے نکلنے کا الٹی میٹم دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کرک میں گزشتہ 6ماہ کے دوران بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف مشرانِ علاقہ کی جانب سے ایک اہم امن پاسون جرگہ تخت نصرتی اسپورٹس گراؤنڈ میں منعقد ہوا۔ اس جرگے میں ایم این اے شاہد خٹک، صوبائی وزیر زراعت میجر سجاد بارکوال، سابق صوبائی مشیر جیل خانہ جات ملک قاسم خان، جے یو آئی صوبائی جائنٹ سیکرٹری ملک عماد اعظم، سابق ایم این اے شمس الرحمن، سابق ایم پی اے مہر سلطانہ ایڈووکیٹ سمیت ضلع...
اسلام آباد: عوام پاکستان پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ 26ویں ترمیم میں عدلیہ کے حصے کو کم کر دیا گیا ہے، اور اس کا اثر ملک کے عدلیہ نظام پر پڑا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ اگر ملک میں عدلیہ کا نظام مضبوط نہیں ہوگا تو سرمایہ کاری نہیں ہو سکے گی، پاکستان کے عام انتخابات متنازع ہو چکے ہیں اور ان کے حل کے لیے ایک متفقہ ایجنڈا طے کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ملک کی بہتری کے لیے اپوزیشن، فوج اور عدلیہ کو ایک مشترکہ ایجنڈا طے کرنے کی ضرورت ہے، ن لیگ سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں بلکہ ان کا...
بھارتی کرکٹر شبھمن گل نے بالی ووڈ انڈسٹری میں موجود اپنی کرش کا نام بتادیا۔ شبھمن گل کے سارہ علی خان سمیت دیگر اداکاروں سے تعلقات کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں تاہم وہ اس حوالے سے ہمیشہ ہی خاموش رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ایک انٹرویو میں شبھمن گل سے اُن کی محبت کے حوالے سے سوال کیا گیا۔ اس پر بھارتی کرکٹر نے ایک لمحے کی ہچکچاہٹ کیے بغیر ایک اداکارہ کا نام لیا۔ شبھمن گل نے کہا کہ انہیں رشمیکا مندھانا بہت پسند ہیں یا انہیں اگر کرش بول دیا جائے تو بھی غلط نہ ہوگا۔ کرکٹر کا یہ انکشاف سب کیلیے باعث حیرت ہے کیونکہ اُن کے رشمیکا کے علاوہ دیگر...
ریاض: سعودی عرب نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ اسلامی برادر ممالک کی جانب سے بنیامین نیتن یاہو کے بیان پر کی گئی مذمت، عدم اتفاق اور مکمل مسترد کیے جانے کو سراہتے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق سعودی وزارتِ خارجہ نے کہاکہ ایسے بیانات کو قطعی طور پر مسترد کر تے ہیں جو “ان مظالم سے توجہ ہٹانے کے لیے دیے جا رہے ہیں جو اسرائیلی قابض افواج فلسطینی بھائیوں کے خلاف غزہ میں مسلسل کر رہی ہیں، بشمول نسلی تطہیر جس کا وہ شکار ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ یہ انتہا پسند اور قابض ذہنیت اس حقیقت کو نہیں سمجھتی کہ فلسطینی زمین فلسطینی عوام کے لیے کیا...
بھارت کے ایک ہاسٹل میں قیام پذیر چار طالبات کو ایک ماہ کے لیے معطل کردیا گیا ہے۔ ان طالبات نے ہاسٹل کے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پیزا کا آن لائن آرڈر دیا تھا۔ یہ ہاسٹل مغربی ریاست مہاراشٹر کے شہر پونا میں ہے۔ سماجی بہبود کے محکمے کے تحت قائم سوشل ویلفیئر ہاسٹل میں 250 طالبات رہتی ہیں۔ ہاسٹل کے لیے متعین ضوابطِ کار کے تحت کسی بھی کمرے میں پیزا کا آن لائن آرڈر نہیں دیا جاسکتا۔ ہاسٹل کی وارڈن میناکشی نرہرے نے جب باضابطہ نوٹس جاری کیا تو متعلقہ طالبہ اور اُس کے ساتھ رہنے والیوں نے آرڈر سے انکار کیا جس پر تصدیق کے بعد وارڈن نے اُن کا ہاسٹل میں داخلہ...
پاکستانی شوبز اسٹار ہانیہ عامر نے بالی وڈ میں کام کرنے پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پروجیکٹ اچھا ہو تو وہ ضرور کام کریں گی۔ حال ہی میں ایک سوال و جواب سیشن کے دوران ہانیہ عامر سے پوچھا گیا کہ اگر انہیں بھارت سے فلم کی پیشکش ہو تو کیا وہ قبول کریں گی؟ جس پر اداکارہ نے مثبت جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ یقینی طور پر غور کریں گی بشرطیکہ پروجیکٹ معیاری ہو۔ ہانیہ عامر اپنی جاندار اداکاری اور دلکش شخصیت کی وجہ سے پاکستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں بے حد مقبول ہیں۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاک بھارت فلمی تعاون ایک دلچسپ مگر...