Daily Mumtaz:
2025-04-07@15:43:22 GMT

تصویر کیوں بنائی؟ جیا پچن مداح پر برہم

اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT

تصویر کیوں بنائی؟ جیا پچن مداح پر برہم

بھارتی لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی اہلیہ، بالی ووڈ اداکارہ جیا بچن اداکار منوج کمار کی دعائیہ تقریب میں مداح کے تصویر بنانے پر برہم ہو گئیں جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ جیا بچن اپنی تیز مزاجی کے لیے جانی جاتی ہیں اور حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ منوج کمار کی دعائیہ تقریب کے دوران ایک بزرگ خاتون اور موبائل سے تصویر بناتے ان کے ساتھی پر برہم ہوتی دکھائی دیں۔

یہ واقعہ اتوار کے روز منعقدہ دعائیہ تقریب میں پیش آیا، جہاں فلم انڈسٹری کی متعدد مشہور شخصیات موجود تھیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیا بچن خواتین کے ایک گروپ سے گفتگو کر رہی تھیں کہ اچانک ایک بزرگ خاتون ان کے کندھے پر ہاتھ رکھتی ہیں، جیا بچن حیرت سے پیچھے مڑتی ہیں، جہاں ایک مرد موبائل فون سے تصویر بنانے کی کوشش کرتا ہے، جب بزرگ خاتون مصافحے کے لیے ہاتھ بڑھاتی ہیں تو جیا بچن ان کا ہاتھ ایک طرف ہٹا دیتی ہیں اور مرد کو ایسی تقریب میں تصویر لینے پر جھاڑ دیتی ہیں۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے اور مداحوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

بعض صارفین نے جیا بچن کے رویے کو سخت اور بدتمیز قرار دیا، جبکہ دیگر کا کہنا تھا کہ سنجیدہ دعائیہ تقریب میں تصاویر لینے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ معروف اداکار منوج کمار دل کی تکلیف کے باعث ممبئی کے اسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔

ان کی دعائیہ تقریب میں بالی ووڈ کی کئی نامور شخصیات نے شرکت کی، جس میں عامر خان، آشا پاریکھ، رمیش سپی، راکیش روشن، جونی لیور، جاوید جعفری، سُبھاش گھئی، ارونا ایرانی، رنجیت، شیکھر سمن، ونودا را سنگھ، مکیش رشی، ایشا دیول، زید خان، سونو نگم، اُدت نارائن، انو ملک اور دیگر شامل تھے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: دعائیہ تقریب میں جیا بچن

پڑھیں:

پی ایس ایل میں کچھ نیا کیوں نہیں ہورہا؟ علی ترین نے پی سی بی پر سوالات اٹھا دیے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں ہر سال کچھ نیا نہیں ہورہا جس پر مایوسی ہوتی ہے۔

پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ہر سال کہا جاتا ہے کہ اس سال پی ایس ایل میں کچھ نیا ہوگا، لیکن کچھ ہوتا نظر نہیں آتا۔

یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل ٹکٹس کی آن لائن فروخت شروع، شائقین کے لیے انعامات جیتنے کا موقع

انہوں نے کہاکہ میں تو تو پی سی بی کے یہ جملے سن سن کر تنگ آگیا ہوں، اور اس پر دکھ بھی ہوتا ہے۔

علی ترین نے کہاکہ پی ایس ایل ایک بہت بڑا برینڈ ہے، لیکن افسوس ہوتا ہے کہ ان لوگوں کی جانب سے اس کے ساتھ کیا کیا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ چھوٹی چھوٹی چیزیں کرکے بہت بہتر کیا جاسکتا ہے مگر کوشش تو کی جائے، اگر آپ کی نیت ہی نہیں تو پھر کچھ نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کا آغاز 11 اپریل سے ہونے جارہا ہے، جس میں دنیا بھر سے مایہ ناز کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل 10 کے لیے گانا کون گائے گا، پی سی بی نے بتا دیا

پاکستان سپر لیگ 10 کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان 11 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، جب کہ فائنل میچ 18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews برینڈ پاکستان سپر لیگ پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل پی سی بی علی ترین مایوسی کا اظہار ملتان سلطانز وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • سلیم خان نے سلمان سے 6 ماہ تک بات کیوں نہیں کی؟
  • جیا بچن کی خاتون مداح سے بدتمیزی، ویڈیو وائرل
  • ہانیہ عامر کا شادی کی تقریب میں شاندار رقص، مداحوں کے دل جیت لیے۔
  • پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کی نئی کِٹ کی تقریب رونمائی ،کھلاڑی نئی جرسی میں متعارف
  • تحریک انصاف پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پیر کو ہوگا
  • زلزلے کیوں آتے ہیں
  • پی ایس ایل میں کچھ نیا کیوں نہیں ہورہا؟ علی ترین نے پی سی بی پر سوالات اٹھا دیے
  • مائیکروسافٹ کی گولڈن جوبلی تقریب، ملازمین کا فلسطین کے حق میں احتجاج، ویڈیو وائرل
  • بلوچستان کی صورتحال پر سینئرسیاستدانوں پر مشتمل بااختیار کمیٹی بنائی جائے، سپریم کورٹ بار