2025-04-16@06:03:08 GMT
تلاش کی گنتی: 3963
«معاملے میں»:
(نئی خبر)
ویب ڈیسک: پاکستان اور بیلاروس کے درمیان معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلے کیے گئے ہیں۔ بیلاروس کے مالی تعاون کے فنڈ برائے کاروبار اور سمیڈا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے،بیلاروس کی داخلی امور کی وزارت اور وزارتِ داخلہ پاکستان کے درمیان تعاون کا معاہدہ کیا گیا۔ پاکستان اور بیلاروس کی وزارتِ دفاع کے درمیان فوجی تعاون کا معاہدہ ہوا،دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون 2025ء سے 2027ء کا روڈ میپ بھی پیش کیا گیا۔ نواز شریف پھر سیاست میں سرگرم،جلسوں کا اعلان کر دیا روڈ میپ بیلاروس کی فوجی صنعت کی اسٹیٹ اتھارٹی اور وزارتِ دفاعی پیداوار پاکستان کے درمیان طے پا گیا، پاکستان اور بیلاروس کے درمیان ماحولیاتی تحفظ کی مفاہمتی یادداشت...
جسٹس منصور علی شاہ نے فیصلے میں کہا ہے کہ اے آئی کو کسی صورت عدلیہ میں مکمل انسانی فیصلے کی خودمختاری کا متبادل نہیں ہونا چاہیے، اے آئی صرف اسمارٹ قانونی ریسرچ میں سہولت کے لیے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے عدالتی نظام میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال پر اہم فیصلہ جاری کردیا اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال پر گائیڈ لائنز تیار کرنے کی سفارش کر دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ کی جانب سے جاری 18 صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس ایپلیکیشنز چیٹ جی پی ٹی اور ڈیپ سیک عدالتی استعدادکار بڑھا سکتے ہیں۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دنیا میں کئی ججز...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اپریل ۔2025 )سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی جانب سے عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کرنے کے فیصلے کا تمسخر اڑاتے ہوئے اسے ایک سنگین غلطی قرار دیاہے.(جاری ہے) نجی ٹی وی سے گفتگو میں اسد عمر نے انکشاف کیا کہ ایک روز عمران خان نے بڑے جوش و خروش سے کہا کہ پنجاب کے لیے زبردست وزیراعلیٰ مل گیا ہے جب اسد عمر نے پوچھا کہ وہ کون ہے تو جواب ملا عثمان بزدار اسد عمر نے بتایا کہ چونکہ یہ نام پہلے کبھی نہیں سنا تھا، تو حیرانی سے دوبارہ پوچھا اس پر سابق وزیراعظم نے وضاحت کی کہ ”وہ عثمان بزدار...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل بورڈ نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) سے ٹکراؤ کے سبب میچز کے اوقات کار تبدیل کرڈالے۔ پوڈکاسٹ میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سی ای او سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ میچز کے انعقاد کیلئے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) سے ٹکراؤ، کرکٹ شائقین اور براڈکاسٹرز کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے میچز رات 8 بجے شروع ہوں گے جبکہ آئی پی ایل میچز شام 7 بجے کھیلے جارہے ہیں، سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ نے اپنی منفرد پہنچان بنائی...
— فائل فوٹو عدالتی نظام میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال پر سپریم کورٹ نے فیصلہ جاری کردیا۔جسٹس منصور علی شاہ نے 18 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا ہے۔عدالت نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال پر گائیڈ لائنز تیار کرنے کی سفارش کردی ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی اور ڈیپ سیک عدالتی استعدادکار بڑھا سکتے ہیں، دنیا میں کئی ججز کی جانب سے اے آئی کے استعمال سے فیصلوں میں معاونت کا اعتراف کیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا کیس سنگل سے ڈویژن بینچ منتقل نہ کرنے کا حکماسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو آئندہ بغیر قانونی جواز کے کیس سنگل سے ڈویژن بینچ ٹرانسفر کرنے سے روک دیا۔ سپریم...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے عدالتی نظام میں آرٹیفیشل انٹیلجنس کے استعمال سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے گائیڈ لائنز تیار کرنے کی سفارش کی ہے عدالت عظمیٰ کے جسٹس منصور علی شاہ کی جانب سے اٹھارہ صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا گیا ہے جس میں اے آئی ٹیکنالوجی کے کردار اور اس کے دائرہ کار سے متعلق وضاحت دی گئی ہے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی اور ڈیپ سیک جیسے اے آئی ٹولز عدالتی نظام میں استعداد کار بڑھانے کیلئے مؤثر کردار ادا کر سکتے ہیں دنیا کے مختلف ممالک میں ججز کی جانب سے عدالتی فیصلوں میں اے آئی کے استعمال کا اعتراف کیا جا چکا ہے اور یہ ٹیکنالوجی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) ملک میں ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر34فیصد کمی ریکارڈکی گئی ۔(جاری ہے) پاکستان آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں ملک میں ٹریکٹروں کے 23230یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 34فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں ٹریکٹروں کے 35199یونٹس کی فروخت ہوئی تھی۔ مارچ میں ملک میں ٹریکٹروں کے 1538یونٹس کی فروخت ہوئی جوگزشتہ سال مارچ کے 4608یونٹس کے مقابلے میں 67فیصدکم ہے۔ فروری کے مقابلے میں مارچ میں ٹریکٹروں کی فروخت میں ماہانہ بنیاد پرمعمولی اضافہ ہوا۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈیپوٹیشن پر وفاقی دارالحکومت آنے والے ججز کو واپس اپنے ڈیپارٹمنٹ بھیجنے کے سروس ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف اپیل پر وزارت قانون و انصاف سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے معاملہ سنجیدہ نوعیت کا قرار دیتے ہوئے اٹارنی جنرل سے بھی معاونت طلب کرلی۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی اپیل پر سماعت کی۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی ہائیکورٹ کے سروس ٹریبونل کے ڈیپوٹیشن پر آئے ججز کو چھ ماہ میں واپس بھیجنے کے حکم کے خلاف اپیل پر سماعت کے دوران وکیل نے کہا کہ ٹریبونل نے فیصلہ محفوظ کر رکھا تھا جس کے بعد صدر مملکت نے نیا ٹریبونل تشکیل...
حکومت پنجاب نے میلہ چراغاں کے سلسلے میں 12 اپریل کو لاہور میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ پنجاب کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (ویلفیئر ونگ) سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حضرت شاہ حسین کے سالانہ عرس (میلہ چراغاں) کے سلسلے میں 12 اپریل 2025 کو ضلع لاہور میں عام تعطیل ہوگی۔ یہ بھی پڑھیے: مظفرآباد میں سائیں سہیلی سرکار کے عرس میں رونقیں کم ہونے کی وجوہات کیا ہیں؟ حکومت پنجاب کی جانب سے مادھو شاہ حسین لال کے عرس سے منسلک ان تقریبات کا انعقاد شالامار باغ میں بحال کرنے کا فیصلہ بھی ہوا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس...
اسلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹیلی جنس ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایک اہم پیشرفت کے تحت ملک کی سرکردہ انٹیلی جنس ایجنسی نے دہشت گردی کی ایک بڑی سازش کو ناکام بنا دیا ہے جس کا مقصد کراچی میں سٹریٹجک لحاظ سے اہم سمجھی جانے والی مسرور ایئر بیس پر خطرناک حملہ کرنا تھا۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ اس منصوبے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں مقیم دہشت گرد گروپ فتنہ الخوارج کا ایک کمانڈر ہے جو اس گروپ کے خطرناک خودکش بمباروں کی قیادت کرتا ہے۔ اس سازش میں 9 انتہائی تربیت یافتہ دہشت گرد شامل تھے جن میں سے 5 افغان شہری تھے جن کی قیادت فتنہ الخوارج کا...
--- فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو آئندہ بغیر قانونی جواز کے کیس سنگل سے ڈویژن بینچ ٹرانسفر کرنے سے روک دیا۔ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو آئندہ ٹرانسفر یا مارکنگ کرتے ہوئے عدالتی گائیڈ لائنز مدنظر رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔عدلت نے قائم مقام چیف جسٹس کی ہدایت پر ڈویژن بینچ میں مقرر کردہ کیسز دوبارہ واپس مختلف بینچز میں بھیجنے کا بھی حکم دیا ہے۔جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے 12 صفحات کا فیصلہ جاری کر دیا۔فیصلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ جب تک فل کورٹ ہائی کورٹ رولز پر مزید رائے نہ دے انہی گائیڈ لائنز پر عمل کریں، ہائی کورٹ رولز اینڈ آرڈرز کے...
سٹی42: حکومت پنجاب نے میلہ چراغاں کے سلسلے میں کل لاہور میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا،محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ پنجاب کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (ویلفیئرونگ) سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حضرت شاہ حسین کے سالانہ عرس (میلہ چراغاں) کے سلسلے میں 12 اپریل 2025 کو ضلع لاہور میں عام تعطیل ہوگی۔ گوگل میپ ڈرائیور کو موت کے منہ لے گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل نوٹیفکیشن میں عام شہریوں کو واضح کیا گیا کہ حضرت شاہ حسین کے سالانہ عرس کے سلسلے میں پورے ضلعے میں عام تعطیل ہوگی اور اس کا اطلاق صرف ضلع لاہور کی سطح...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے عدالتی نظام میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال پر اہم فیصلہ جاری کردیا،سپریم کورٹ نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال پر گائیڈ لائنز تیار کرنے کی سفارش کردی،جسٹس منصور علی شاہ نے 18صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دنیا میں کئی ججز کی جانب سے اے آئی استعمال سے فیصلوں میں معاونت کا اعتراف کیا گیا، اے آئی کو فیصلہ لکھنے میں ریسرچ اور ڈرافٹ تیاری میں استعمال کیا جا سکتا ہے،فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ اے آئی صرف معاون ’’ٹول‘‘ہے ایک جج کی فیصلہ سازی کا متبادل نہیں،عدالتی اصلاحاتی کمیٹی اور لا اینڈ جسٹس کمیشن کو...
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے جاری سیزن میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز و سابق کپتان ویرات کوہلی نئے ریکارڈ بنا رہے ہیں، رائل چیلنجرز بنگلورو کی نمائندگی کرتے ہوئے مایہ ناز بلے باز نے اپنے شاندار آئی پی ایل کیریئر میں ایک اور ریکارڈ رقم کیا ہے۔ ویرات کوہلی، جو آئی پی ایل کی تاریخ میں پہلے ہی سب سے زیادہ رنز بنانے اور 8000 رنز کا ہندسہ عبور کرنے والے واحد کھلاڑی ہیں، رواں سیزن میں 1000 باؤنڈریز لگانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی کا نیا کارنامہ، یہ ریکارڈ بنانے والے پہلے بھارتی کھلاڑی بن گئے جمعرات کو بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں اسٹار رائل چیلنجرز بنگلورو کی...
لاہور (آئی این پی) لاہور ہائی کورٹ نے قانونی نکتہ طے کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ ذہنی معذور متاثرین کا بیان قلمبند کیے بغیر مقدمے کا فیصلہ نہیں کیا جا سکتا۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے 21سالہ زیادتی کا شکار گونگی، بہری اور ذہنی معذور لڑکی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں عمر قید کی سزا پانے والے ملزمان کی اپیلوں پر 9صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے مقدمہ دوبارہ ٹرائل کورٹ کو ریمانڈ کرتے ہوئے متاثرہ لڑکی کا بیان ریکارڈ کرنے کی ہدایت کردی۔جسٹس طارق سلیم شیخ نے فیصلے میں لکھا کہ پراسیکیوشن کے مطابق گونگی بہری اور ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کا مقدمہ 23اپریل...
سپریم کورٹ نے آرٹیفیشل انٹیلجنس کے استعمال پر گائیڈ لائنز تیار کرنے کی سفارش کر دی۔ سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے عدالتی نظام میں آرٹیفیشل انٹیلجنس ( اے آئی) کے استعمال پر 18 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے کے مطابق چیٹ جی پی ٹی اورڈیپ سیک عدالتی استعدادکار بڑھا سکتے ہیں۔ دنیا میں کئی ججز کی جانب سے اے آئی استعمال سے فیصلوں میں معاونت کا اعتراف کیا گیا۔ اے آئی کو فیصلہ لکھنے میں ریسرچ اور ڈرافٹ تیاری میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مزید پڑھیں: 9 مئی کے مقدمات سپریم کورٹ میں سماعت کیلیے مقرر فیصلے کے مطابق اے آئی صرف معاون "ٹول" ہے اورایک جج کی فیصلہ سازی کا متبادل نہیں۔ اے آئی...
سپریم کورٹ نے عدالتی نظام میں آرٹیفیشل انٹیلجنس کے استعمال پر گائیڈ لائنز مرتب کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی فیصلہ لکھنے سے متعلق ریسرچ اور ڈرافٹ تیاری میں مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ عدالتی نظام میں آرٹیفیشل انٹیلجنس (اے آئی) کے استعمال پر 18 صفحات پر مشتمل اہم فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے جاری کیا ہے، فیصلے کے مطابق چیٹ جی پی ٹی اور ڈیپ سیک عدالتی استعدادکار بڑھا سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سیاست کر لیں یا پھر وکالت، معروف وکیل حامد خان کو سپریم کورٹ میں یہ مشورہ کس نے دیا؟ آرٹیفیشل انٹیلجنس کے استعمال پر گائیڈ لائنز تیار کرنے کی سفارش کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا...
کراچی میں پی اے ایف مسرور بیس پر حملے کی بڑی سازش ناکام بنادی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد : انٹیلی جنس ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایک اہم پیشرفت کے تحت ملک کی سرکردہ انٹیلی جنس ایجنسی نے دہشت گردی کی ایک بڑی سازش کو ناکام بنا دیا ہے جس کا مقصد کراچی میں اسٹریٹجک لحاظ سے اہم سمجھی جانے والی مسرور ائیر بیس پر خطرناک حملہ کرنا تھا۔ حکام کے مطابق اس منصوبے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں مقیم دہشت گرد گروپ فتنہ الخوارج کا ایک کمانڈر ہے جو اس گروپ کے خطرناک خودکش بمباروں کی قیادت کرتا ہے۔ اس سازش میں 9 انتہائی تربیت یافتہ دہشت گرد شامل تھے جن...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کی فاتح ٹیم کیلئے انعامی رقم کا اعلان کردیا۔ پی سی بی کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں 10ویں کی فاتح ٹیم کی 5 لاکھ امریکی (یعنی ساڑھے 14 کروڑ روپے) انعامی سے نوازا جائے گا۔ اسی طرح رنر اَپ ٹیم کو 2 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 5 کروڑ 61 لاکھ روپے) ملیں گے۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل10 کی رنگارنگ تقریب سے آغاز آج سے ہوگا، شائقین بےچین پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کا آغاز آج سے راولپنڈی میں ہوگا، جہاں افتتاحی میچ سے قبل رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ پشاور...
اسلام آباد(طارق محمودسمیر) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیپاکستان سمیت بیشترممالک پر ٹیرف کانفاذ تین ماہ کے لئے روک دیاہے ،تاہم چین کے ساتھ امریکہ کی تجارتی جنگ بدستور جاری ہے،چین کے جوابی ٹیرف نفاذکرنے کے بعدٹرمپ انتظامیہ نے چینی مصنوعات پر عائد ٹیرف میں مزید 21 فیصد اضافہ کرکے 125 فیصد کردیاہے،صدرٹرمپ کا کہنا ہے کہ 75 سے زائد ممالک نے ٹیرف کے حوالے سے مذاکرات کے لیے رابطہ کیا ہے، یہ وہ ممالک ہیں جنہوں نے امریکا کے خلاف جوابی اقدام نہیں اٹھایا، ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد خود امریک کی اپنی اسٹاک مارکیٹ میں یکدم تیزی آگئی ہے ،اس سے پہلے صدر ٹرمپ کی طرف سے تین اپریل کو عالمی تجارتی نظام پر ٹیرف بم گرا کر تقریباً...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) انٹیلی جنس ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایک اہم پیشرفت کے تحت ملک کی سرکردہ انٹیلی جنس ایجنسی نے دہشت گردی کی ایک بڑی سازش کو ناکام بنا دیا ہے جس کا مقصد کراچی میں اسٹریٹجک لحاظ سے اہم سمجھی جانے والی مسرور ایئر بیس پر خطرناک حملہ کرنا تھا۔ حکام کے مطابق، اس منصوبے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں مقیم دہشت گرد گروپ فتنہ الخوارج کا ایک کمانڈر ہے جو اس گروپ کے خطرناک خودکش بمباروں کی قیادت کرتا ہے۔ اس سازش میں 9؍ انتہائی تربیت یافتہ دہشت گرد شامل تھے جن میں سے پانچ افغان شہری تھے جن کی قیادت فتنہ الخوارج کا ایک ہائی پروفائل کمانڈر ہے جو پہلے ہی دہشت...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آج 11 اپریل سے شروع ہونے والی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے انعامی رقم کا اعلان کردیا۔ 34 دلکش میچوں کے اختتام پر، اس تاریخی ایونٹ کا فاتح نہ صرف ’لومینارا ٹرافی‘ اٹھائے گا بلکہ اسے 500,000 امریکی ڈالر کی انعامی رقم بھی ملے گی، جبکہ رنرز اپ کو 200,000 امریکی ڈالر کا چیک ملے گا۔ یہ بھی پڑھیے راولپنڈی میں پہلی بار پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب، کون کون پرفارم کریگا؟ پی ایس ایل کا 10 واں ایڈیشن ایک شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ شروع ہو گا۔ 6 ٹیموں کے اس ٹورنامنٹ میں 11 اپریل سے 18 مئی تک مجموعی طور پر 34 میچ کھیلے جائیں گے۔ لاہور کا...
سٹی42: پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025، ایس آئی ایف سی کی کاوشیں ثمر آور، پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کے کامیاب انعقاد پر شرکاء کا اظہارِ خیال، معدنی شعبے کی ترقی کا پیش خیمہ ، 'مَڈیکس' کے سی ای او 'ڈیو ولیمز' نے پاکستان میں منعقدہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کو سراہا ۔ 'مَڈیکس' کے سی ای او 'ڈیو ولیمز' نے کہا کہ 'میڈیکس' کا دنیا بھر میں ڈرلنگ آلات فراہم کرنے والی نمایاں کمپنیوں میں شمار ہوتا ہے،اور کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کی خواہاں ہے ، معروف کمپنی 'سارف' کے صدر 'سہیل کیانی' نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا اپنے معدنی وسائل کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے فورم کا...
ہماری جدید تاریخ کی سب سے بڑی تجارتی جنگ شروع ہوچکی ہے۔ ایک ایسی جنگ جو یقینی طور پر بہت کچھ بدل دے گی۔ ممکن ہے طاقت کا توازن بھی تبدیل ہو اور نئے رولز آف گیم ایجاد ہوں۔ امریکی صدر ٹرمپ کے طوفانی اقدامات نے دنیا بھر کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ہر جگہ تجزیہ کار، ماہرین تجزیہ کر رہے ہیں کہ ٹرمپ کی دنیا میں کون بچے گا اور کون مصیبت کا شکار ہوجائے گا؟ یہ بھی سوچااور کہا جارہا ہے کہ لانگ ٹرم کا تو پتا نہیں، شارٹ ٹرم پر خود امریکی عوام کے لیے بہت سی مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں، افراط زر بڑھ جائے گی، ان کی قوت خرید پر بھی اثر پڑے گا...
کراچی: شہر قائد میں پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان مختلف مقامات پر مبینہ مقابلوں کے دوران ایک ملزم ہلاک جبکہ متعدد کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اے وی ایل سی پولیس نے اورنگی ٹاؤن پراچہ قبرستان کے قریب ایک کارروائی کے دوران مبینہ مقابلے میں ایک ملزم کو ہلاک کردیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت رانو سومرو کے نام سے ہوئی ہے، جس کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ کارروائی کار لفٹر کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی تھی۔ مزید پڑھیں: کراچی، اورنگی ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہلاک ملزم کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے ۔دوسری جانب نیو...
اسلام آباد ہائی کورٹ میں بینچز کی مسلسل تبدیلیوں کے معاملے پر جسٹس محسن اختر کیانی نے سوالات اٹھا دیے۔ رپورٹ کے مطابق سنگل بینچ سے ڈویژن بنچ کیس منتقلی پر جسٹس محسن اختر کیانی نے اہم ریمارکس دیے اور کہا کہ قائم مقام چیف جسٹس کے پاس ایسے انتظامی سائیڈ پر آرڈر کرنے کا اختیار نہیں ، ایسا نہیں ہو سکتا سنگل بینچ کا کیس اٹھا کر ڈویژن بینچ میں لگا دیں۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ میرا اصولی مؤقف ہے کوئی کیس اس طرح ٹرانسفر نہیں کیا جا سکتا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے مسکراتے ہوئے وکیل سے مکالمہ کیا کہ جا کر ان کو بتائیں نا اس معاملے پر دوبارہ غور کریں۔ ...
خیبرپختونخوا کی صوبائی کابینہ کے اجلاس کے اعلامیے کے مطابق سرکاری سکولوں میں مفت کتابوں کی فراہمی کے لئے فنڈ کی فراہمی کی منظوری دی گئی، نئے تعلیمی سال میں داخلہ لینے والے بچوں کو مفت بستوں کی فراہمی کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کے زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق سرکاری سکولوں میں مفت کتابوں کی فراہمی کے لئے فنڈ کی فراہمی کی منظوری دی گئی، نئے تعلیمی سال میں داخلہ لینے والے بچوں کو مفت بستوں کی فراہمی کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ کابینہ نے صحت سہولت کے تحت مفت ٹرانسپلانٹ و امپلانٹ...
کراچی کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے نجی ریسٹورنٹ پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 10 افراد کو حراست میں لے لی۔ پولیس کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ نجی ریسٹورنٹ کے باہر ہجوم موجود ہے جس پر پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پاتے ہوئے وہاں پر موجود افراد کو منشتر کرنے کی کوشش کی اس دوران مزاحمت پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے 10 افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس کی اضافی نفری کو تعینات کر کے گشت میں بھی اضافہ کر دیا۔
انڈین پریمیئر لیگ کی فرینچائز پنجاب کنگز کی شریک مالکن پریٹی زنٹا ٹیم کے نوجوان کھلاڑی پریانش آریا کی دھواں دار بیٹنگ کے گن گانے لگیں۔ پریٹی زنٹا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ہم نے کرکٹ کا ایک دھماکے دار میچ دیکھا، ایک لیجنڈ کی دہاڑ سنی اور ایک روشن ستارے کے نمودار ہونے کا مشاہدہ کیا۔ وہ دو دن قبل دیگر نوجوان کھلاڑیوں کے ہمراہ 24 سالہ پریانش آریا سے ملیں۔ وہ خاموش تھا اور اس شام اس نے ایک لفظ بھی نہیں بولا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ گزشتہ شب وہ پنجاب کنگز اور چنئی سپر کنگز کے دوران پریانش ملیں۔ اس بار اس کی صلاحیت اور جارحانہ بیٹنگ...
فوٹو: فائل سندھ کے ضلع خیرپور کی تحصیل ٹھری میرواہ میں صحافی اللّٰہ ڈنو شر کے قتل کیس میں پیشرفت ہوئی ہے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سمیع اللّٰہ کا کہنا ہے کہ صحافی کے قتل کے الزام میں 4 ملزمان زیرحراست ہیں، قتل میں خاتون سمیت 5 ملزمان کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ مشکوک ملزمہ کو ابھی حراست میں نہیں لیا گیا ہے، مزید تفتش کے بعد صحافی اللّٰہ ڈنو شر کی ہلاکت کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست ملزمان سے آلہ قتل اور صحافی کا موبائل فون برآمد کیا جائے گا، صحافی اللّٰہ ڈنو شر کی لاش گزشتہ روز کھیت سے...
شوشانہ نے اس بھائی کا نام نہیں بتایا، جس پر انہوں نے جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا ہے، تاہم اطلاعات کے مطابق ان کے بھائی زویکی اسٹروک پر 2007ء میں ایک فلسطینی لڑکے کو اغوا اور تشدد کا نشانہ بنانے کا مقدمہ درج کیا جاچکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیر اوریت اسٹروک کی بیٹی نے اپنے والدین اور ایک بھائی پر جنسی حملے کا الزام عائد کیا ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق اسرائیلی بستیوں اور قومی مشنز کی وزیر اوریت اسٹروک کی بیٹی شوشانہ اسٹروک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے اٹلی میں پولیس کو رپورٹ درج کروا دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ اس اذیت سے کچھ سکون حاصل کرسکیں گی۔ انہوں نے...
چین نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے ٹیرف کے معاملے پر اپنی اصلاح نہ کی تو پھر اس کا آخری حد تک مقابلہ کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: ٹیرف وار: امریکا اور چین میں تنازع شدت اختیار کر گیا چینی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ اس کو غیر ملکی تجارت کو درپیش چیلنجز میں نمایاں اضافہ ہوا ہے تاہم غیر یقینی صورتحال کے خلاف مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ترجمان چینی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ چین غیر ملکی تجارت خطرات، چیلنجز سےنمٹنےکی صلاحیت رکھتا ہے اور اس کا مؤقف واضح اور مستقل ہے کہ بات چیت کادروازہ کھلا ہے مگر یہ عمل باہمی احترام اور برابری کی بنیاد پر ہونا چاہیے نہ بلیک میلنگ،...
یمن میں اسلامی مزاحمت کی تنظیم انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ سازباز کا راستہ سوائے شکست اور ناکامی کے کچھ حاصل نہیں کر سکتا کہا کہ امریکہ اور غاصب صیہونی رژیم سے مقابلے کا واحد راستہ جہاد ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انصاراللہ یمن کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے غزہ میں مظلوم فلسطینی شہریوں کے خلاف جاری صیہونی بربریت کے بارے میں کہا: "ہم نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی توڑنے کے آغاز سے ہی فلسطینی عوام کی حمایت میں فوجی کاروائیاں شروع کر دی تھیں۔ اسرائیل نے امریکہ کی واضح حمایت اور شاباش سے جنگ بندی کا معاہدہ توڑا ہے۔ اسرائیلی دشمن نے حتی جنگ بندی...
کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز وڑائچ پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، فوٹیج میں عامر نواز کی گاڑی اور ان کے پیچھے موٹر سائیکل سوار افراد کو دیکھا جاسکتا ہے۔منگل کی رات کو آئی آئی چندریگر روڈ پر کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز وڑائچ پر حملہ کیا گیا تھا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج جیو نیوز نے حاصل کرلی۔ فوٹیج میں عامر نواز وڑائچ کی گاڑی مختلف سڑکوں سے ہوتی ہوئی آئی آئی چندریگر روڈ پر آرہی ہے جبکہ ان کے تعاقب میں موٹر سائیکل سوار افراد کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔جیسے ہی عامر نواز آئی آئی چند ریگر روڈ پر ایک ہوٹل پر رکے انھیں چار سے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور میں وفاقی وزیر خزانہ رہنے والے اسد عمر نے تحریک انصاف کے بانی کی طرف سے عثمان بزدار کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے کے فیصلے کا تمسخر اڑا دیا۔ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ ایک دن بانی پی ٹی آئی نے انھیں بتایا کہ پنجاب کےلیے زبردست وزیراعلیٰ مل گیا ہے، میں نے پوچھا کون ہے وہ؟ تو بتایا عثمان بزدار۔اسد عمر نے کہا کہ میں نے پہلے کبھی نام نہیں سنا تھا اس لیے دوبارہ پوچھنے پر بانی پی ٹی آئی نے بتایا کہ وہ عثمان بزدار ہے جس کے گھر بجلی بھی نہیں ہے۔سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے...
گھوٹکی (نیوز ڈیسک)تیز رفتاری اور غفلت نے کئی افراد کی جان لے لی، سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں مختلف ٹریفک حادثات میں 13 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے۔ سندھ کے شہر گھوٹکی میں سکھر ملتان موٹر وے پر مسافر بس اُلٹ گئی، حادثے میں 3 مسافر جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے جبکہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل اسپتال منتقل کردیا گیا۔ خیرپور کے علاقے فیض گنج کے قریب ڈبل کیبن اور وین میں تصادم ہوگیا، حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے جبکہ پولیس کے مطابق حادثہ تیز...
تعلیمی اداروں کے لیے موسم گرما کی تعطیلات قبل از وقت کرنے کے حوالے سے نئی تجویز سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کردیا ساتھ ہی محکمہ ایجوکیشن اور ہائیرایجوکیشن کو ایک مراسلہ جاری کیا ہے۔جس میں اسکولوں کے اوقات کار میں رد و بدل اور زیادہ گرمی کی صورت میں جلد موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کرنے کی تجویز دی ہے۔پی ڈی ایم اے نے شدید گرمی کے خدشات کے پیش نظر صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی احتیاطی تدابیر کیلئے مراسلے جاری کئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ اسکول اور کالجز میں بلا تعطل صاف اور ٹھنڈے پانی کی...
فوٹو: فائل بانی پی ٹی آئی کے ترجمان نیاز اللّٰہ نیازی نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ ہے کہ فہرست کے مطابق ملاقاتیں کروائی جائیں۔ عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیاز اللّٰہ نیازی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے آج ملکی صورتحال پر گفتگو کرنا تھی، بانی پی ٹی آئی سے خیبر پختونخوا کے مائنز اینڈ منرلز بل پر ہدایت لینی تھی۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا۔ سلمان اکرم راجہ، ظہیر عباس، نیاز اللّٰہ نیازی کو اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا گیاپاکستان تحریکِ انصاف کے بانی، عمران خان...
لاہور(نیوز ڈیسک)(محمد شکیل خان )آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں لاہور کی شدید گرمی غیرملکی کھلاڑیوں کا امتحان لینے لگی۔ ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلی میتھیوز کو اسٹریچر پر میدان سے باہر لےجایا گیا۔ آج کھیلے جانے والے میچز میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ویسٹ انڈیز اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلی میتھیوز ڈی ہائیڈریٹشن کا شکار ہوگئیں۔ ڈی ہائیڈریشن کی وجہ سے ہیلی میتھیوز کو گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا۔ ہیلی میتھیوز کو دو بار گراؤنڈ کے اندر ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے طبی امداد دی۔ تاہم درد کی شدت کی وجہ سے ہیلی میتھیوز...
اپنے ایک جاری بیان میں حزب الله کے شعبہ تعلقات عامہ کا میڈیا سے کہنا تھا کہ وہ نہایت توجہ و غیر جانبدارانہ طور پر خبریں منتشر کیا کریں اور کسی بھی غیر مصدقہ ذریعے کی خبر کو چھاپنے سے اجتناب کریں۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کے صدر "جوزف عون" نے کہا کہ مقاومتی تحریک "حزب الله" نے اپنے ہتھیاروں کے معاملے پر اعلیٰ سطحی لچک کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس تعاون کو وقتی منصوبہ بندی کی صورت میں آگے بڑھایا جائے گا۔ جوزف عون نے کہا کہ حزب اللہ کے مثبت رویے کو دیگر سیاسی جماعتوں کے منطقی نقطہ نظر کے ساتھ ملنا چاہیے۔ اس کے علاوہ موجودہ ملکی حقائق کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے۔ دوسری جانب...
چین نے ٹیرف کے معاملے پر امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے واشنگٹن نے روش نہ بدلی تو آخری حد تک لڑیں گے۔ چینی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ چین کی غیر ملکی تجارت کو درپیش چیلنجز میں نمایاں اضافہ ہوا ہے تاہم چین کی غیر ملکی تجارت کی صلاحیت میں کوئی کمی نہیں آئی، اپنی ذمہ داریاں ثابت قدمی سے نبھائیں گے، غیر یقینی صورتحال کے خلاف مؤثر اقدامات کریں گے۔ ترجمان چینی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ چین غیر ملکی تجارت خطرات، چیلنجز سےنمٹنےکی صلاحیت رکھتی ہے، چین کا مؤقف واضح اور مستقل ہے کہ بات چیت کادروازہ کھلا ہے، مگربات چیت باہمی احترام اور برابری کی بنیادپرہونی چاہیے، بلیک میلنگ، دباؤ، دھمکیاں چین سے...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابوذر شاد، سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان اور نائب صدر شاہد نذیر چودھری نے امریکہ کی جانب سے پاکستان پر عائد ٹیرف پابندیاں 90 دن کے لیے معطل کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے اس قدم کو بروقت اور دو طرفہ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کی سمت ایک مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ ٹیرف ریلیف پاکستانی برآمدکنندگان، خصوصاً ٹیکسٹائل اور لیدر سیکٹر کو فوری ریلیف فراہم کرے گی اور دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کی بحالی اور منصفانہ تجارتی مذاکرات کی راہ ہموار کرے گی۔ انہوں نے حکومت پر...
اسلام ٹائمز: نیتن یاہو اور اس کے کار ستم میں اس کا رفیق کار، ڈونلڈ ٹرمپ بھی ایران پر حملے کا ارمان لیے ہوئے بیٹھے ہیں لیکن ”خیرالماکین“ کے ارادے نے ان دونوں کے مکر و فریب کو ”بحر احمر“ کے پانیوں میں غرق کردیا ہے۔ کل تک امریکہ اور اسرائیل جو ”اہل خیبر“ کی طرح وارثینِ حیدر کرارؑ کو للکار رہے تھے آج ایران کی طاقت کے کچھ مظاہر دیکھنے کے بعد لگتا ہے ان کا دماغ اپنے اپنے ٹھکانوں پر واپس آرہا ہے۔ تحریر: سید تنویر حیدر مارچ کا مہینا ابھی گزرا ہے۔ اس گزرے ہوئے مہینے میں دنیا کے ذرائع ابلاغ میں ایک شور محشر برپا ہوا، جو اب بھی ہے کہ ”امریکہ ایران پر حتمی...
اپنی ایک رپورٹ میں رویٹرز کا کہنا تھا کہ ترکیہ کے عسکری ماہرین نے شام کے کم از کم 3 ہوائی اڈوں کا معائنہ کیا تا کہ اسرائیل کی جانب سے ان اڈوں کو نشانہ بنائے جانے سے قبل، دمشق پر قابض باغی گروہوں کے ساتھ ایک دفاعی معاہدے کے تحت اپنی فوجیں تعینات کر سکے۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے حکومتی ذرائع نے اعلان کیا کہ گزشتہ روز جمہوری آذربائیجان میں تل ابیب اور انقرہ کے نمائندوں نے ایک فنی اجلاس منعقد کیا جس میں ناگہانی محاذ آرائی کو روکنے اور شام میں تصادم سے بچاؤ کے طریقہ کار پر غور کیا گیا۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات کا مقصد خطے میں دونوں ممالک...
نجی ریسٹورنٹ (کے ایف س) پر حملہ کرنے، پولیس پر پتھراؤ کرنے اور آگ لگانے کی کوشش کرنے والے ملزمان میں سے 27 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ سندھ پولیس کے مطابق بدھ کی رات نجی ریسٹورنٹ کے ایف سی پر مشتعل افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا، مشتعل افراد کی جانب سے ریسٹورنٹ کے اندر اور باہر توڑ پھوڑ کی گئی اور شیشے توڑے گئے اور نجی ریسٹورنٹ کافی نقصان پہنچایا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: گزشتہ ایک ماہ میں سنگین جرائم میں ملوث 44 گینگز کے 102 ملزمان گرفتار کیے گئے، آئی جی اسلام آباد مشتعل افراد کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے کارروائی شروع کی تو مشتعل افراد کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 اپریل 2025ء) بھارت کے صنعتی شہر ممبئی میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے ایک اہم ملزم تہور رانا کو ایک روز قبل ہی امریکہ نے بھارت کے حوالے کیا تھا۔ تہور رانا کی آمد سے قبل دہلی کے کئی علاقوں میں سکیورٹی بڑھا دی گئی تھی۔ بھارتی خبر رساں ادارے انڈیا ٹوڈے کے مطابق تہور رانا کو ہوائی اڈے سے ایک بلٹ پروف گاڑی میں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کے ہیڈکوارٹر پہنچایا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کو الرٹ پر رکھا گیا ہے جبکہ کمانڈوز کو پہلے ہی ہوائی اڈے پر تعینات کر دیا گیا تھا۔ بھارتی حکام کے مطابق اب تہور حسین...
غزہ: اسرائیلی فضائی حملے میں غزہ کے علاقے شجاعیہ میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت کم از کم 38 فلسطینی شہید ہوگئے، جبکہ درجنوں افراد زخمی اور درجنوں لاپتا ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، غزہ شہر کے مشرقی مضافات میں ایک کثیر المنزلہ عمارت پر کیے گئے اس حملے میں 29 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ 80 کے قریب افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ طبی عملے کا کہنا ہے کہ قریبی مکانات بھی تباہ ہو چکے ہیں۔ علاقے کے دیگر حصوں میں بھی اسرائیلی بمباری جاری رہی، جہاں مزید 9 فلسطینی شہید ہوئے، جس سے صرف بدھ کے روز شہادتوں...
نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں تین صفر کی کلین سوئپ شکست کے باوجود کپتان محمد رضوان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات میں مزید اختیارات مانگنے کا فیصلہ کیا ہے رپورٹس کے مطابق محمد رضوان اور بابر اعظم آئندہ چند دنوں میں چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کریں گے جس میں وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے ڈراپ کیے جانے پر اپنے تحفظات کا اظہار بھی کریں گے میڈیا رپورٹ کے مطابق کپتان محمد رضوان سیریز میں شکستوں کے باوجود ٹیم میں اپنا اختیار بڑھانے کے خواہشمند ہیں اور اگر ان کے مطالبات نہ مانے گئے تو وہ استعفیٰ دینے پر بھی غور کر سکتے ہیں پی سی بی...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 اپریل ۔2025 )لاہور ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ ذہنی معذور متاثرین کا بیان قلمبند کیے بغیر مقدمے کا فیصلہ نہیں کیا جا سکتا لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے 21 سالہ زیادتی کا شکار گونگی، بہری اور ذہنی معذور لڑکی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں عمر قید کی سزا پانے والے ملزمان کی اپیلوں پر 9 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے.(جاری ہے) عدالت نے مقدمہ دوبارہ ٹرائل کورٹ کو ریمانڈ کرتے ہوئے متاثرہ لڑکی کا بیان ریکارڈ کرنے کی ہدایت کردی جسٹس طارق سلیم شیخ نے فیصلے میں لکھا کہ پراسیکیوشن کے مطابق گونگی بہری اور ذہنی معذور لڑکی...
اسلام آباد: گلگت بلتستان کی اعلیٰ عدلیہ میں ججز تعیناتی کیس کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ اگر وفاق کو مجوزہ آرڈر 2019 پسند نہیں تو دوسرا بنا لے لیکن کچھ تو کرے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور ایڈووکیٹ جنرل گلگت بلتستان منظور عدالت میں پیش ہوئے۔ ایڈووکیٹ جنرل گلگت بلتستان نے سماعت کے آغاز پر کہا کہ ہم مشروط طور پر اپنی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔ ایڈووکیٹ جنرل گلگت بلتستان نے آرڈر 2018 پڑھ کر بھی سنایا۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ آرڈر 2018 کے تحت تو ججز کی تعیناتی وزیر اعلیٰ اور گورنر کی...

گلگت بلتستان اعلیٰ عدلیہ میں ججز تعیناتی کیس؛وفاق کو مجوزہ آرڈر 2019پسند نہیں تو دوسرا بنا لے لیکن کچھ تو کرے،جسٹس جمال مندوخیل کے ریمارکس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)گلگت بلتستان کی اعلیٰ عدلیہ میں ججز تعیناتی کے معاملے پردوران سماعت جسٹس جمال مندوخیل نےکہاکہ پارلیمنٹ مجوزہ آرڈر 2019کو ترمیم کرکے ججز تعیناتی کروا سکتی ہے،اس وقت گلگت بلتستان میں آرڈر 2018ان فیلڈ ہے،وفاق کو مجوزہ آرڈر 2019پسند نہیں تو دوسرا بنا لے لیکن کچھ تو کرے،مجوزہ آرڈر 2019مجھے تو مناسب لگا اس پر قانون سازی کرے یا دوسرا بنا لے،جسٹس امین الدین خان نے کہاکہ آرڈر2018کے تحت ججز تعینات کریں۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق گلگت بلتستان کی اعلیٰ عدلیہ میں ججز تعیناتی کے معاملے پر سماعت ہوئی،اٹارنی جنرل منصور اعوان اور ایڈووکیٹ جنرل گلگت بلتستان عدالت میں پیش ہوئے،ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ ہم مشروط طور پر اپنی درخواست واپس لینا...
پشاور کے علاقے تہکال پایاں میں 2 فریقین کے درمیان فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں 2 خواتین سمیت 11 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق 1 شخص پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ Post Views: 2
اوکاڑہ میں دایارام پل دیپالپور میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک اور 3 فرار ہوگئے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ اہلکاروں نے 6 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکا تو ملزمان نےفائرنگ کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقابلے میں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے ہلاک ہوئے۔ ملزمان کے قبضے سے شہری سے چھینی گئی موٹر سائیکل و دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ Post Views: 2
—فائل فوٹو بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں اور خاندان کے افراد کی فہرستیں اڈیالہ جیل حکام کو بھیج دی گئیں۔ بانیٔ پی ٹی آئی سے ملنے والوں میں 6 پارٹی رہنماؤں کے علاوہ 4 خاندان کے افراد کے نام بھی شامل ہیں۔ بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے پارٹی رہنماؤں اور فیملی کی فہرستیں اڈیالہ جیل حکام کو بھیجی ہیں۔ عمران خان سے ملاقات کا دن: 6 وکلاء کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھیج دی گئیآج راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید بانیٔ تحریکِ انصاف عمران خان سے ان کے وکلاء اور فیملی کی ملاقات کا دن ہے۔ اڈیالہ جیل میں بانیٔ پی ٹی آئی سے ملنے والے پارٹی رہنماؤں میں عمر...
تھائی لینڈ / میانمار: میانمار کے خطرناک اسکیم کمپاؤنڈز (کیمپوں) سے مزید 21 پاکستانی شہریوں کو بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ یہ افراد انسانی اسمگلنگ اور جھوٹی نوکریوں کے جھانسے میں آکر پھنس گئے تھے، جہاں ان سے جبری مشقت لی جاتی تھی۔ پاکستان کی سفیر رخسانہ افضال نے متاثرہ پاکستانیوں کو بینکاک سے وطن روانہ کیا۔ یہ میانمار سے واپس آنے والا دوسرا گروپ ہے، تاہم ابھی بھی لگ بھگ 500 پاکستانی مرد و خواتین ایسے کیمپوں میں قید ہیں۔ بازیاب ہونے والے نوجوانوں کا کہنا ہے کہ انہیں 1000 سے 1500 ڈالر کی نوکری کا لالچ دے کر برما بلایا گیا، لیکن وہاں پہنچنے کے بعد تشدد، بدسلوکی اور محنت مزدوری پر مجبور کر دیا گیا۔ متاثرہ نوجوانوں...
تائیوان (نیوز ڈیسک)تائیوان کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں عمارتیں لرز اٹھیں، زلزلے کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی یو ایس جی ایس کا کہنا ہے کہ زلزلہ تقریباً 70 کلو میٹر (43 میل) کی گہرائی میں تائی پے کے قریب یلان کاؤنٹی میں آیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر نقصان یا زخمیوں کے حوالے سے کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل تائیوان میں آخری بڑا زلزلہ اپریل 2024ء میں آیا تھا، جس کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی تھی۔ تائیوانی حکام کے مطابق گزشتہ برس اپریل میں آنے والا...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سروسز اسپتال لاہور کا دورہ کیا اور مریضوں کی جانب سے شکایت نہ کرنے پر انتظامات کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ عوامی مفاد میں بہترین فیصلوں سے مجھے کوئی نہیں روک سکتا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازدفتر سے واپسی پر اچانک سروسز اسپتال پہنچ گئیں جہاں انہوں نے ایمرجنسی وارڈ کا تفصیلی دورہ کیا، مریضوں کو دستیاب سہولتوں کی فراہمی کا جائزہ لیا اور ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں کے علاج کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں اور تیمارداروں سے ادویات کی دستیابی کے بارے میں دریافت کرنے کے بعد اسپتال کے انتظامات پر اظہار اطمینان کیا اور ایمرجنسی میں زیر علاج مریضوں سے بات چیت...
کوئٹہ کے علاقے سریاب میں نیو سریاب تھانے کی پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر سمیت تین اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق سریاب کے علاقے مستونگ روڈ پر شیخ زید ہسپتال کے قریب نامعلوم دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر حملہ کیا۔اس موقع پر موبائل میں موجود سب انسپکٹر عبدالولی تنولی اور دو جوان شہید ہوگئے ہیں جبکہ ڈرائیور شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں سیکیورٹی فورسز پہنچ گئیں، جبکہ نامعلوم دہشت گرد حملے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔وزیراعلیٰ بلوچستان کی حملے کی مذمتوزیراعلیٰ بلوچستان نے سریاب روڈ پر پولیس موبائل پر بزدلانہ حملے کی مذمت...
پہلی عالمی انڈر 23 اسکواش چیمپین شپ کا فائنل پاکستان کے سیڈ2 نور زمان اور سیڈ 3 مصر کے کریم الترکی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ویمنز ایونٹ کے فائنل میں ٹاپ سیڈ مصر کی فیروزہ ابولخیر کو سیڈ4 ہانگ کانگ کی چان سن یو کا سامنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی اے کریک کلب پر جاری 60 ہزار ڈالرز مالیت کی انعامی رقم کی چیمپئن شپ میں بدھ کو سیمی فائنلز کا فیصلہ ہوگیا۔ پہلے سیمی فائنل میں نورزمان نے ملائشیا کے امیش نیرج چندرن کو شکست دی،نورزمان نے پہلے دونوں گیمز میں6-11 اور 2-11 سے کامیابی پائی۔ تیسرے گیم میں نور زماں کو4-6 کی سبقت حاصل تھی کہ ان کے حریف ریٹائرڈ ہرٹ کی بنیاد پر کھیل سے دستبردار ہو گئے۔ دوسرے سیمی فائنل میں ...
لندن کے مشہور لیسٹر اسکوائر میں "Scenes in the Square" شاہ رخ خان اور کاجول کا کانسی کا مجسمہ نصب کیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس بات کا اعلان جوڑی کی بلاک بسٹر فلم ’’ دل والے دلہنیا لے جائیں گی‘‘ کے 30 سال مکمل ہونے کے موقع پر کیا گیا ہے۔ شاہ رخ خان اور کاجول کی 1995 میں ریلیز ہونے والی اس فلم کی شوٹنگ لندن میں ہوئی تھی اور ایک منظر میں دونوں جس مقام سے گزرے تھے مجسمہ وہیں نصب کیا جائے گا۔ اس رومانوی فلم کی زیادہ تر شوٹنگ لندن میں ہوئی تھی اس لیے برطانیہ میں مقیم ایشائی شہریوں کے لیے یہ فلم فخر کا باعث بنی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ جب...
کراچی بار کے صدر عامر نواز نے کہا ہے کہ کئی دنوں سے دھمکیاں مل رہی تھیں، مختلف دوستوں کے ذریعے دھمکی آمیز پیغامات ملے۔سٹی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں عامر نواز نے کہا کہ کل رات جیسے ہی کیفے پر گاڑی پارک کی تو حملہ ہوا، 5 سے 6 لوگوں نے مجھ پر حملہ کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ میری ذمہ داری ہے کہ سندھ کےحقوق پر بات کروں، مجھ پر کسی لڑکی کی ذریعے الزامات لگوائے جا رہے ہیں۔کراچی بار کے صدر نے مزید کہا کہ اس وقت کینالز کے معاملے پر صرف کراچی بار کی آواز اٹھ رہی ہے، 12 اپریل کو آل پاکستان لائرز کنونشن ہوگا۔عامر نواز نے یہ بھی کہا کہ پنجاب سندھ کا...
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور کا کہنا تھا کہ پنجاب سندھ کا ایک قطرہ پانی بھی چوری نہیں کرے گا، معاملہ اتفاق رائے سے حل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بعض نام نہاد قوم پرست جماعتیں اس مسئلے کو غلط طریقے سے اُٹھا رہی ہیں اور سیاست میں اس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سندھ میں کینالز منصوبہ کے متعلق نام نہاد قوم پرست جماعتیں غلط گیم کر رہی ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب سندھ کا ایک قطرہ پانی بھی چوری نہیں کرے گا،...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 اپریل 2025ء) غزہ پٹی میں حماس کے طبی ذرائع نے کہا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے بدھ کے روز شمالی غزہ کے ایک رہائشی بلاک پر حملہ کیا، جس میں کم از کم 23 افراد مارے گئے۔ ہلاک شدگان میں آٹھ خواتین اور اتنے ہی بچے بھی شامل تھے۔ یہ تازہ حملہ ایک اس وقت میں کیا گیا گیا ہے، جب غزہ پٹی میں کسی نئی جنگ بندی کی امیدیں دم توڑتی دکھائی دے رہی ہیں۔ الاحلی ہسپتال کے مطابق اس حملے میں مارے جانے والوں کی تعداد کم از کم 23 ہے۔ حماس کی وزارت صحت نے ان اعداد و شمار کی تصدیق کی ہے۔ یہ تازہ حملہ غزہ شہر کے...
لاہور: پولیس نے بچے کو کھیتوں میں لے جا کر اجتماعی بدفعلی کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او کاہنہ پولیس کے مطابق گینگ ریپ کے 3 ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ ملزمان کے خلاف تھانہ کاہنہ میں بچے سے گینگ ریپ کا مقدمہ درج ہے۔ ملزمان بابر،ندیم اور قمر نے بچے کو فصلوں میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ واقعے کا مقدمہ بچے کی والدہ کے بیان پر درج ہے۔ ملزمان نے بچے کی جیب میں موجود 84 ہزار روپے بھی چھین لیے تھے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈویژن اخلاق اللہ تارڑ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے، جس پر ملزمان...
مقدمہ نجی ریسٹورنٹ کے ملازم کی مدعیت میں ہنگامہ آرائی، املاک کونقصان پہنچانے سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ڈیفنس خیابان اتحاد پر واقع نجی ریسٹورنٹ پر مشتعل افراد کے حملے کے واقعے کا مقدمہ ڈیفنس تھانے میں درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو ڈیفنس خیابان اتحاد پر واقع نجی ریسٹورنٹ پر مشتعل افراد کیجانب سے توڑپھوڑ کے واقعے کا مقدمہ ڈیفنس تھانے میں درج کرلیا گیا۔ مقدمہ نجی ریسٹورنٹ کے ملازم کی مدعیت میں ہنگامہ آرائی، املاک کونقصان پہنچانے سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا، مقدمے میں 30 سے 35 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا۔ ہنگامہ آرائی کے دوران پولیس آئی تو مشتعل افراد فرار ہونے لگے، پولیس...
مشیر سیاسی امور رانا ثنا کہتے ہیں کہ پنجاب سندھ کا ایک قطرہ پانی بھی چوری نہیں کرے گا۔ کچھ نام نہاد قوم پرست جماعتیں غلط گیم کر رہی ہیں، معاملہ اتفاق رائے سے حل ہو جائے گا۔ بانی پی ٹی آئی سیاستدانوں سے گفتگو نہیں کریں گے تو مسئلہ حل نہیں ہوگا۔مشیر سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پنجاب سندھ کا ایک قطرہ پانی بھی چوری نہیں کرے گا اور اس معاملے کو تمام فریقین کے درمیان اتفاق رائے سے حل کر لیا جائے گا۔رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ بعض نام نہاد قوم پرست جماعتیں اس مسئلے کو غلط طریقے سے اُٹھا رہی ہیں اور سیاست میں اس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کر...
شدید گرمی، اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات جلد کرنے کی تجویز WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)ملک بھر میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، اس سلسلے میں پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے تجویز دی ہے۔ترجمان کے مطابق شدید گرمی کی وجہ سے ہیٹ ویو کے خطرے کے پیش نظر پی ڈی ایم اے (پنجاب)نے محکمہ اسکول ایجوکیشن، ہائیر ایجوکیشن اور صوبے بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی جانب سے مختلف محکموں کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیاہے کہ اسکولوں کے اوقات میں ردوبدل اور زیادہ گرمی کی...
ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لیے پرویشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی اور زیادہ گرمی کی صورت میں جلد موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کرنے کے لیے محکمہ تعلیم کو مراسلہ جاری کردیا۔ محکمہ تعلیم کو اسکولز اور کالجز میں ہیٹ ویو بچاؤ کے لیے مختلف ہدایات پر عمل کی سفارش کی گئی ہے۔پنجاب میں ہیٹ ویو کے خدشات کے تحت پی ڈی ایم اے پنجاب محکمہ اسکول ایجوکیشن اور ہائیر ایجوکیشن کو بچاؤ کے لیے اقدامات کے حوالے سے مراسلہ جاری کردیا۔ صوبے بھر کے کمشنر و ڈپٹی کمشنرز کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لیے اسکولوں کے اوقات کار میں...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم آزاد کشمیرچودھری انوارالحق نے کہا ہے کہ بلوچستان میں خون ریزی کا جواب نئی دہلی سے مقبوضہ کشمیر تک ملے گا، پاکستان کی قربانیوں سے انکار غداری ہے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق کشمیر کانفرنس سے خطاب میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم چودھری انوارالحق کا کہنا تھا کہ را دنیا بھر میں کارروائیوں میں ملوث ہے، بھارتی میڈیا اس کو دنیا بھر میں دکھا رہا ہے، بلوچستان میں پاکستانیوں کے خون سے ہولی کھیلو گے تو قیمت دہلی میں چکانا پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے سپہ سالار کا شکر گزار ہوں، انہوں نے ہر مشکل وقت میں مسئلہ کشمیر پر مضبوط عزم کا اظہار کیا، پاکستانی عوام کی...
بیجنگ :ہمسایہ ممالک سے متعلق سینٹرل ورک کانفرنس بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے کانفرنس سے اہم خطاب کیا۔سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے تمام اراکین اورچین کے نائب صدر بھی کانفرنس میں موجود تھے۔ بدھ کے روزشی جن پھنگ نے اپنے خطاب میں نئے دور سے لیکر اب تک اپنے ہمسایہ ممالک کےساتھ چین کے تعلقات میں حاصل شدہ کامیابیوں اور تجربے کا جائزہ لیتے ہوئے چین کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ ہم نصیب معاشرہ تشکیل دینے پر مرکوز کرنے اور ہمسایہ ممالک سے متعلق کاموں کا نیا منظر نامہ تخلیق کرنے پر زور...
عمران خان نے اڈیالہ جیل میں ملاقات سے متعلق معاملہ سپریم کورٹ لے جانے کی ہدایت کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی پارٹی کو اڈیالہ جیل میں ملاقات سے متعلق معاملہ سپریم کورٹ لے جانے کی ہدایت کردی۔پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کل ہدایت دی ہے کہ یہ ملاقات والے معاملے کو سپریم کورٹ لے کر جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ایسی عادت نہیں کہ وہ کسی سے ملنے سے انکار کریں، بانی پی ٹی آئی نے کہا...
بلوچستان میں خون ریزی کا جواب دہلی سے مقبوضہ کشمیر تک ملے گا: وزیراعظم آزاد کشمیر WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وزیراعظم آزاد کشمیرچودھری انوارالحق نے کہا ہے کہ بلوچستان میں خون ریزی کا جواب نئی دہلی سے مقبوضہ کشمر تک ملے گا، پاکستان کی قربانیوں سے انکار غداری ہے۔ کشمیر کانفرنس سے خطاب میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم چودھری انوارالحق کا کہنا تھا کہ را دنیا بھر میں کارروائیوں میں ملوث ہے، بھارتی میڈیا اس کو دنیا بھر میں دکھا رہا ہے، بلوچستان میں پاکستانیوں کے خون سے ہولی کھیلو گے تو قیمت دہلی میں چکانا پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے سپہ سالار کا شکر گزار ہوں، انہوں نے ہر...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چودھری کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے کے بعد ہمیں کسی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے روکنے کی ضرورت نہیں ہے، بہت سارے لوگوں سے وہ خود نہیں ملنا چاہتے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی میں ہر ایک کی اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد ہے، اِن سے بنی بنائی جماعت بھی نہیں سنبھل رہی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ عدالتی فیصلے کے بعد ہمیں کسی کو بانی پی ٹی آئی سے روکنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ بہت سارے لوگوں سے وہ خود نہیں ملنا چاہتے، بشریٰ بی بی جس سے چاہتی ہیں...
کراچی کے ڈیفنس خیابان اتحاد پرواقع نجی ریسٹورنٹ پرمشتعل افراد کے حملے کے واقعے کامقدمہ ڈیفنس تھانے میں درج کرلیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کوڈیفنس خیابان اتحاد پرواقع نجی ریسٹورنٹ پرمشتعل افراد کیجانب سے توڑپھوڑکے واقعے کا مقدمہ ڈیفنس تھانے میں درج کرلیا گیا۔ مقدمہ نجی ریسٹورنٹ کے ملازم کی مدعیت میں ہنگامہ آرائی، املاک کونقصان پہنچانے سمیت دیگردفعات کے تحت درج کیا گیا، مقدمے میں 30 سے 35 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق ریسٹورنٹ میں کام کرنے کے دوران دیکھا ڈنڈا بردارافراد ہماری جانب آرہے ہیں، ںڈنڈا بردار نامعلوم افراد نے شیشے توڑے اور اندرموجود فرنیچراور ٹی وی کو نقصان پہنچا، باہر نکل کر دیکھا تو ساتھ موجود پیزا فرینچائز کے بھی شیشے ٹوٹے...
ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے سیکرٹری سیاسیات نے کہا کہ پورے پاکستان اور بالخصوص کراچی کی سول سوسائٹی عامر نواز وڑائچ کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد ان کی آواز میں آواز ملائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری سیاسیات علامہ مبشر حسن نے کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز وڑائچ ایڈووکیٹ پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کی یہ بزدلانہ کارروائیاں حق اور سچ کی آواز کو دبانے کی ناکام کوشش ہیں، ہم یہ بات واضح کرتے ہیں کہ ایسی سازشوں سے حق گوئی کا سفر نہیں...
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) متحدہ عرب امارات کی جانب سے 5 سالہ ملٹی پل انٹری سیاحتی ویزا اب پاکستانی شہریوں کے لئے دستیاب ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات نے 5 سالہ ملٹی پل انٹری سیاحتی ویزا کچھ سال قبل متعارف کرایا ہے جو پاکستانیوں سمیت تمام ممالک کے شہریوں کے لئے دستیاب ہے۔متحدہ عرب امارات کے امیگریشن حکام کے مطابق یہ ویزا ان افراد کے لئے خاص طور پر مفید ہے جنہیں ماضی میں ویزا مسائل کا سامنا رہا ہے۔حکام کا کہنا کے کہ یہ ویزا 5 سال کے لئے کارآمد ہے اور درخواست گزار کو بغیر کسی گارنٹر یا میزبان کے متحدہ عرب امارات میں بار بار داخلے کی اجازت دیتا ہے۔حکام نے...
صدر کراچی بار ایسوسی ایشن عامر نواز وڑائچ پر قاتلانہ حملے کیخلاف وکلا نے بلوچستان بھر کی بیشتر عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے حملہ آوروں کی جلد از جلد گرفتار کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں بلوچستان بار کونسل اور کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ایڈووکیٹ عامر نواز وڑائچ پر حملہ صرف ایک فرد پر نہیں بلکہ پورے وکلا برادری پر حملہ ہے، جسے کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی بار کے صدر عامر وڑائچ قاتلانہ حملے میں زخمی، وکلا سراپا احتجاج ’ملک میں وکلا پر قاتلانہ حملے روز کا معمول بن چکے ہیں اور حکومت وقت و قانون نافذ کرنے والے ادارے امن و امان کے قیام میں...
․تائی پے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2025ء)تائیوان کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس)کے مطابق تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں عمارتیں لرز اٹھیں، زلزلے کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی۔یو ایس جی ایس کا کہنا تھا کہ زلزلہ تقریبا 70 کلو میٹر کی گہرائی میں تائی پے کے قریب یلان کانٹی میں آیا ہے۔(جاری ہے) یلان فائر حکام کا کہنا تھا کہ فوری طور پر نقصان یا زخمیوں کے حوالے سے کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔واضح رہے کہ اس سے قبل تائیوان میں آخری بڑا زلزلہ اپریل 2024 میں آیا تھا، جس کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی تھی۔تائیوانی حکام کے...
سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا کے زلزلے سے متاثرہ اسکولوں کی بحالی کا مکمل پلان طلب کرلیا، آئینی بینچ کے رکن جسٹس محمد علی مظہر کا کہنا تھا کہ جب انڈر پاس کی تعمیر کے لیے ڈبل شفٹوں میں کام ہوسکتا ہے تو اسکولوں کی بحالی کے لیے ایک سے زائد شفٹوں میں کام کیوں نہیں کیا جاتا۔ خیبرپختونخوا میں 2005 کے زلزلہ سے متاثرہ اسکولوں کی بحالی کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے کی، دوران سماعت خیبرپختونخوا کے محکمہ فائنانس، ایجوکیشن اور پلاننگ اینڈ ورکس کے سیکریٹریز عدالت میں پیش ہوئے۔ صوبائی سیکرٹریز سے مکالمہ کرتے ہوئے جسٹس امین الدین خان کا کہنا تھا کہ ہمیں آپ کی...
ری پبلکن لیڈر ہوآن پابلو سیگورا نے امریکا کی ریاست ورجینیا کے سیکریٹری کامرس اینڈ ٹریڈ کے عہدے کا حلف لے لیا ہے۔ ریاست کے گورنر گلین ینگ کین Glenn Youngkin نے ہوآن پابلو سیگورا سے انکے عہدے کا حلف لیا۔ انہوں نے کہا کہ سیگورا کامرس اور تجارت کے شعبے میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے انتہائی قابل ہیں۔ گورنر نے یقین ظاہر کیا کہ سیگورا کی بدولت ورجینیا کاروبار کیلئے بہترین مقام بن کر ابھرے گا۔ سیگورا اس سے پہلے ریاست کے چیف ڈپٹی سیکریٹری کامرس اینڈ ٹریڈ تھے۔ رچمنڈ سے تعلق رکھنے والے سیگورا ہیلتھ کیئر اور میزبانی کی صنعتوں سے وابستہ رہے ہیں اور Youth for Tomorrow کے بورڈ ممبر بھی ہیں۔ وہ...

معاملے کو حل تو کرنا پڑے گا،جج کو مقدمہ سننے سے روکنے کاعدالتی حکم دیا گیا،جسٹس جمال مندوخیل کے کیس میں ریمارکس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بانی پی ٹی آئی کے مقدمات سننے سے روکنے کے کیس میں جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ معاملے کو حل تو کرنا پڑے گا،جج کو مقدمہ سننے سے روکنے کا دالتی حکم دیا گیا،آئندہ کیلئے بھی معاملے کا حل ضروری ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں سابق چیف جسٹس کو بانی پی ٹی آئی کے مقدمات سننے سے روکنے کے کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ کیا یہ کیس غیرموثر نہیں ہوگیا؟عدالتی بنچ نے سابق چیف جسٹس کو بانی کے کیسز سننے سے روک دیا تھا،قاضی فائز عیسیٰ تو ریٹائرڈ ہو چکے ہیں،کیا جج کی...
وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ عدالتی فیصلے کے بعد ہمیں کسی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے روکنے کی ضرورت نہیں ہے، بہت سارے لوگوں سے وہ خود نہیں ملنا چاہتے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی میں ہر ایک کی اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد ہے، اِن سے بنی بنائی جماعت بھی نہیں سنبھل رہی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ عدالتی فیصلے کے بعد ہمیں کسی کو بانی پی ٹی آئی سے روکنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ بہت سارے لوگوں سے وہ خود نہیں ملنا چاہتے، بشریٰ بی بی جس سے چاہتی ہیں بانی پی ٹی آئی اس سے ملتے ہیں۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف میں بانی عمران خان سے ملاقاتوں...
ویب ڈیسک: ملکی معدنیات سے معیشت کو ترقی دینے کا مشن، پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا دوسرا روز جاری ہے۔ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے پہلے روز وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر صنعت و تجارت جام کمال، وزیرپٹرولیم علی پرویز ملک ودیگر نے خطاب کیا۔ دنیا بھر کے مندوبین کو پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی، جس پر امریکا، چین، سعودی عرب، روس اور دیگر مکوں کے مندوبین نے دلچسپی کا اظہار کیا۔ سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں دوسرے روز پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں ریکوڈک مائننگ کمپنی کے نمائندے رسل ہاورڈ اوون نے منصوبے کی فزیبلٹی پر اظہار...
تائیوان کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں عمارتیں لرز اٹھیں، زلزلے کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی۔ یو ایس جی ایس کا کہنا ہے کہ زلزلہ تقریباً 70 کلو میٹر (43 میل) کی گہرائی میں تائی پے کے قریب یلان کاؤنٹی میں آیا ہے۔ یلان فائر حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر نقصان یا زخمیوں کے حوالے سے کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل تائیوان میں آخری بڑا زلزلہ اپریل 2024ء میں آیا تھا، جس کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی تھی۔ تائیوانی حکام کے مطابق گزشتہ برس اپریل میں آنے والا...
پلاٹو: نائیجیریا کی شمالی پلاٹو ریاست میں گن مینوں نے متعدد دیہاتوں پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 52 افراد ہلاک ہوگئے اور تقریباً 2,000 افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی (NEMA) کے مطابق، یہ حملے پلاٹو کے بوکوس ضلع میں گزشتہ ہفتے ہوئے، جہاں کے کسانوں اور مویشی پالنے والوں کے درمیان تنازعات کی تاریخ رہی ہے۔ حملوں کا مقصد ابھی تک واضح نہیں ہوسکا، لیکن یہ 2023 کے دسمبر کے بعد سب سے زیادہ ہلاکتوں والی واردات ہے جب اسی علاقے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ NEMA کے مطابق، یہ حملے اتنے شدید تھے کہ 52 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے، جب کہ 22 افراد...
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2025ء)شہزادہ ہیری نے لندن کی اپیل کورٹ میں حکومت کی جانب سے ان کی مالی اعانت فراہم کرنے والی ذاتی سکیورٹی کی تفصیلات سے محروم کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شہزادہ ہیری اپنا کیس کورٹ آف اپیل میں لے کر پہنچے جہاں انہوں نے برطانیہ میں اپنی ذاتی سکیورٹی کی واپسی کا مطالبہ کیا۔(جاری ہے) شہزادہ ہیری جن کے پاس ڈیوک آف سسیکس سمیت دیگر القابات ہیں فروری 2020 میں شاہی خاندان کے ایک ورکنگ ممبر کی حیثیت سے سبکدوش ہونے اور ریاستہائے متحدہ چلے جانے کے بعد اپنا حکومتی فنڈ سے تحفظ سے محروم ہو گئے۔شہزادہ ہیری نے ماتحت عدالت کے اس فیصلے کے خلاف اپیل...
قیصرکھوکھر:عدنان ارشادکوڈپٹی سیکرٹری محکمہ سی اینڈڈبلیوسےاوایس ڈی بنادیاگیا، زینب طاہر کو گریڈ 18میں ترقی دیکرڈپٹی سیکرٹری محکمہ دی اینڈڈبلیوتعینات کردیا۔انعم زید کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ لیبر تعینات کر دیا گیا، حافظ محمد عمران کو سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی تعینات کیا گیا۔عامر محمود کو ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن محکمہ ٹرانسپورٹ تعینات کیا گیا، ثمینہ سیف نیازی ، امتیاز حسین و عامر افتخار کی خدمات پنجاب فوڈاتھارٹی کےحوالےکی، محکمہ سروسز نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں
---فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ بار کی جانب سے صدر کراچی بار پر حملے کے خلاف ہڑتال کی گئی ہے۔ کراچی بار کے صدر عامر نواز پر حملہ، وزیر داخلہ کا نوٹس، ملوث عناصر کو گرفت میں لانے کی ہدایتکراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز وڑائچ پر نامعلوم افراد کے حملے کا وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے نوٹس لے لیا۔ ہائی کورٹ بار کے حکام نے سندھ ہائی کورٹ کی مرکزی عمارت کے دروازے بند کرا دیے، صرف عدالتی عملے کو عمارت میں داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔جنرل سیکرٹری سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن مرزا سرفراز احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شکر ہے کہ صدر کراچی بار حملے میں...