کراچی:

 شہر قائد میں پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان مختلف مقامات پر مبینہ مقابلوں کے دوران ایک ملزم ہلاک جبکہ متعدد کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اے وی ایل سی پولیس نے اورنگی ٹاؤن پراچہ قبرستان کے قریب ایک کارروائی کے دوران مبینہ مقابلے میں ایک ملزم کو ہلاک کردیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت رانو سومرو کے نام سے ہوئی ہے، جس کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ کارروائی کار لفٹر کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: کراچی، اورنگی ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار

ہلاک ملزم کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے ۔دوسری جانب نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پولیس نے بین الصوبائی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کارروائی کی اس ہی چھپے ہوئے ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

جوابی فائرنگ کے دوران تین مطلوب ملزمان کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو چھینی گئی موٹر سائیکلیں، تین پستول اور لوڈ میگزین برآمد ہوئے ہیں۔

زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت فضل حسین عرف فضلوں، شوکت عرف جعفر اور ملازم حسین عرف شہزاد کے نام سے ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی، اے وی ایل سی سائٹ ڈویژن کا مبینہ پولیس مقابلہ، بدنام زمانہ ڈکیت ہلاک

تمام زخمیوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔

ادھر شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے رزاق آباد کے قریب پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں انتہائی مطلوب اسٹریٹ کرمنل محمد اساما ولد محمد رشید کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور چھینے گئے موبائل فونز برآمد کیے گئے ہیں۔ گرفتار ملزم نے دوران تفتیش ضلع ملیر اور کورنگی میں اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی، داؤد چورنگی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی گرفتار

پولیس کے مطابق محمد اساما متعدد بار گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے جبکہ اس کے خلاف تھانہ شاہ لطیف، اسٹیل ٹاؤن، شاہ فیصل، سعود آباد اور عوامی کالونی میں مقدمات درج ہیں۔  ملزم نے دوران تفتیش 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا۔

اس کا قریبی ساتھی عبید چند روز قبل قائد آباد مرغی خانہ میں ڈکیتی کے دوران مارا گیا تھا، جبکہ ایک اور ساتھی زاہد سندھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جس کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: زخمی حالت میں گرفتار کے دوران کے مطابق

پڑھیں:

کراچی: نجی ریسٹورنٹ پر حملے کی کوشش ناکام، 10 افراد گرفتار

کراچی کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے نجی ریسٹورنٹ پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 10 افراد کو حراست میں لے لی۔

پولیس کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ نجی ریسٹورنٹ کے باہر ہجوم موجود ہے جس پر پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پاتے ہوئے وہاں پر موجود افراد کو منشتر کرنے کی کوشش کی اس دوران مزاحمت پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے 10 افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس کی اضافی نفری کو تعینات کر کے گشت میں بھی اضافہ کر دیا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت اور نیپال میں شدید بارشوں سے 100 افراد ہلاک‘درجنوں زخمی
  • کراچی: نجی ریسٹورنٹ پر حملے کی کوشش ناکام، 10 افراد گرفتار
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد زخمی
  • کراچی میں 9 ٹرک جلانے کے واقعات، دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت 5 مقدمات درج، 19 ملزم گرفتار
  • کراچی میں ڈمپر حادثے کے بعد ہنگامہ آرائی مشتعل افراد کا ردعمل شدت اختیار کرگیا
  • وزیراعظم شہباز شریف کا 10 سے 11 اپریل تک بیلاروس کا سرکاری دورہ، متعدد معاہدوں پر دستخط متوقع
  • کراچی: ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی، مشتعل افراد نے 9 ٹرک جلا دیے
  • کراچی: ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار زخمی، مشتعل افراد نے 9 گاڑیاں جلا دیں
  • اوکاڑہ: مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک،3 فرار، پولیس