تعلیمی اداروں کے لیے موسم گرما کی تعطیلات قبل از وقت کرنے کے حوالے سے نئی تجویز سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کردیا ساتھ ہی محکمہ ایجوکیشن اور ہائیرایجوکیشن کو ایک مراسلہ جاری کیا ہے۔جس میں اسکولوں کے اوقات کار میں رد و بدل اور زیادہ گرمی کی صورت میں جلد موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کرنے کی تجویز دی ہے۔پی ڈی ایم اے نے شدید گرمی کے خدشات کے پیش نظر صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی احتیاطی تدابیر کیلئے مراسلے جاری کئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ اسکول اور کالجز میں بلا تعطل صاف اور ٹھنڈے پانی کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے، بچوں کو واضح ہدایات کی جائیں کہ ہلکے، ڈھیلے ڈھالے کپڑے استعمال کریں.

مراسلے میں مزید زور دیا گیا ہے کہ گرمی سے متعلق خطرات سے متعلق معلومات کے بروقت بہاؤ کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام کے ساتھ ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔

یاد رہے پی ڈی ایم اے پنجاب نے متعلقہ اداروں کو گائیڈ لائنز جاری کی تھیں ، جس میں کہا تھا کہہ رواں ماہ پنجاب میں درجہ حرارت میں چار سے سات ڈگری تک اضافے کا خدشہ ہے، جس سے پنجاب کے بڑے شہر،میدانی علاقے اورخصوصاً جنوبی پنجاب کے اضلاع گرمی کی شدید لپیٹ میں آنے کا خطرہ ہے۔

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: پی ڈی ایم اے

پڑھیں:

تعلیمی ویزوں کی معطلی پر رابطے جاری، بگرام ایئر بیس کی امریکی حوالگی افواہ: پاکستان

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ  تعلیمی ویزوں کی معطلی کے حوالے سے امریکا کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ امریکا کی جانب سے بگرام میں ائر بیس قائم کرنے کا معاملہ سوشل میڈیا کی افواہیں ہیں، ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان نے کہا کہ امریکا ہماری ایک بڑی برآمدی منزل ہے۔ امریکا کی جانب سے تیز رفتار ٹیرف تبدیلیاں دیکھ رہے ہیں، اس معاملے پر وزیراعظم نے بھی ایک سٹیئرنگ کمپنی قائم کی ہے۔ امریکا میں تعلیمی ویزوں کی معطلی کے حوالے سے امریکا کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ امریکا کی جانب سے حال ہی میں ختم کیا گیا ویگریڈ پروگرام پاکستانی طلبہ کیلئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا تھا۔ پاکستان کے افغانستان کے ساتھ اہم تعلقات ہیں، حال ہی میں نمائندہ خصوصی کا دورہ کابل کافی اہم رہا، متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا، پاکستان ہمیشہ مشکل وقت میں اپنے افغان بہنوں بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہا تاہم اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانا ہماری پالیسی ہے۔ ہم غیر قانونی  مقیم غیر ملکیوں کی و اپسی پر عملدرآمد کر رہے ہیں۔ خارجہ پالیسی وفاق کا معاملہ ہے، صوبائی حکومت کے افغانستان سے مذاکرات کے ٹی او آرز کا معاملہ افغان ڈیسک سے چیک کریں گے۔ امریکا کی جانب سے بگرام میں ائر بیس قائم کرنے کا معاملہ سوشل میڈیا کی افواہیں ہیں تاہم یہ افغانستان اور امریکا کی حکومتوں کا آپسی معاملہ ہے۔ متحدہ عرب امارات نے پاکستانی شہریوں پر ویزا پابندی عائد نہیں کی جبکہ سعودی عرب نے 14 ممالک کیلئے ویزوں پر عاضری پابندی عائد کی ہے، ہم اس حوالے سے معلومات اکٹھی کر رہے ہیں۔ سعودی عرب کے ساتھ اس حوالے سے رابطے میں ہیں۔ برطانیہ سے پاکستان لائے جانے والے قیدی کی سماجی تقریبات میں شرکت کی اطلاعات کو دیکھیں گے۔ تہور رانا پر ہمارا ریکارڈ کہتا ہے کہ انہوں نے گزشتہ دو برس سے پاکستانی شہریت کی تجدید نہیں کی۔ ایوان ہمارا ایک اہم ہمسایہ اور قریبی دوست ہے، ہمارے تعلقات انتہائی اہم ہیں جے سی پی او ایک پیچیدہ مسئلے کے حل کی عمدہ مثال ہے۔ ہم  تمام مسائل کے بات چیت کے ذریعہ حل کے خواہشمند ہیں۔ شفقت علی خان نے کہا کہ چین پاکستان کا تزویراتی اور قریبی شراکت دار ہے، چینی شہریوں کا تحفظ ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ میں شدید گرمی کی لہر، ہیٹ ویو الرٹ جاری، کراچی میں معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان
  • خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر، ہیٹ اسٹروک کا انتباہ جاری
  • فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنے کی کوئی بھی تجویز قابل قبول نہیں،سعودی عرب
  • پاکستان شدید گرمی کی زد میں، ہیٹ ویو الرٹ جاری
  • امریکی تعلیمی وظائف، ہزاروں پاکستانی طلبہ کا تعلیمی مستقبل غیر یقینی صورتحال سے دوچار
  • پنجاب میں شدید گرمی کے بعد بارشوں کا سلسلہ؛ موسم خوشگوار ہوگیا
  • تعلیمی ویزوں کی معطلی پر رابطے جاری، بگرام ایئر بیس کی امریکی حوالگی افواہ: پاکستان
  • پنجاب میں اسکول کی چھٹیاں کب سے شروع ہو رہی ہیں؟
  • گرمیوں میں سردائی کی مانگ میں اضافہ، طبی ماہرین کیا کہتے ہیں؟