رضوان اور بابر اعظم کی پی سی بی سے ملاقات کا امکان اختیارات کا مطالبہ اور ڈراپ ہونے پر تحفظات
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں تین صفر کی کلین سوئپ شکست کے باوجود کپتان محمد رضوان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات میں مزید اختیارات مانگنے کا فیصلہ کیا ہے رپورٹس کے مطابق محمد رضوان اور بابر اعظم آئندہ چند دنوں میں چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کریں گے جس میں وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے ڈراپ کیے جانے پر اپنے تحفظات کا اظہار بھی کریں گے میڈیا رپورٹ کے مطابق کپتان محمد رضوان سیریز میں شکستوں کے باوجود ٹیم میں اپنا اختیار بڑھانے کے خواہشمند ہیں اور اگر ان کے مطالبات نہ مانے گئے تو وہ استعفیٰ دینے پر بھی غور کر سکتے ہیں پی سی بی کے ایک سینئر عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سلیکشن کمیٹی کی جانب سے محمد رضوان اور بابر اعظم کو نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے ڈراپ کیے جانے کے فیصلے پر دونوں کھلاڑیوں کو مایوسی ہوئی ہے اسی وجہ سے وہ چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کر کے اپنے تحفظات سے آگاہ کریں گے ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کی حکمت عملی کے تحت سلمان آغا کو کپتانی دے کر نوجوان کھلاڑیوں کو آزمایا گیا تاہم محمد رضوان اور بابر اعظم اس فیصلے سے مطمئن نہیں تھے اور اسی پر انہوں نے چیئرمین سے بات چیت کی ہے نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد میچ پریزنٹیشن کے دوران محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں تبدیلیوں کے فیصلے ان کے اختیار میں نہیں تھے اور نہ ہی انہیں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بارے میں مکمل آگاہی دی گئی تھی انہوں نے کہا کہ انہیں کپتان اور ٹیم کے مشورے کے تحت تبدیلیاں بتائی گئیں جنہیں انہوں نے قبول کیا رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہیڈ کوچ عاقب جاوید کے ساتھ پہلے دو میچز کے دوران پلیئنگ الیون کے انتخاب پر اختلافات سامنے آئے تھے جہاں کپتان رضوان پانچ ریگولر بولرز کھلانا چاہتے تھے لیکن کوچ کی ہدایت پر چار بولرز کے ساتھ کھیلنے کا فیصلہ کیا گیا جس میں پارٹ ٹائمر سلمان آغا اور عرفان خان سے دس اوور مکمل کروائے گئے اور یہ حکمت عملی مہنگی ثابت ہوئی کیونکہ ان دونوں بولرز نے مجموعی طور پر ایک سو اٹھارہ رنز دے دیے ذرائع کے مطابق یہ تمام عوامل محمد رضوان کے بورڈ سے مزید اختیار لینے کے فیصلے کی وجہ بنے ہیں اور آئندہ دنوں میں ان کی اور بابر اعظم کی پی سی بی سے ملاقات اہمیت اختیار کر گئی ہے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: رضوان اور بابر اعظم پی سی بی سے ملاقات نیوزی لینڈ محمد رضوان کے مطابق
پڑھیں:
بابر اعظم نیٹ پریکٹس کے دوران انجری کا شکار، لنگڑا کر چلنے کی ویڈیو سامنے آگئی
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم پریکٹس سیشن کے دوران انجری کا شکار ہو گئے۔
پی ایس ایل کا رنگا رنگ افتتاح آج سے ہونے جا رہا ہے، ابتدائی میچ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے۔
ایسے میں پشاور زلمی کے لیے ایک بری خبر سامنے آئی ہے کہ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پریکٹس سیشن کے دوران انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔
بابر اعظم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں پریکٹس سیشن کے دوران انجری کے بعد ڈریسنگ روم میں جاتے ہوئے لنگڑا کر چلتے دیکھا جا سکتا ہے تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ بابر اعظم کی انجری کی نوعیت کیا ہے۔
پی ایس ایل کا میلا سجنے کو تیار، سیزن 10 کی افتتاحی تقریب آج راولپنڈی میں ہوگی