Islam Times:
2025-04-13@00:38:08 GMT

واللہ خیرالماکرین

اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT

واللہ خیرالماکرین

اسلام ٹائمز: نیتن یاہو اور اس کے کار ستم میں اس کا رفیق کار، ڈونلڈ ٹرمپ بھی ایران پر حملے کا ارمان لیے ہوئے بیٹھے ہیں لیکن ”خیرالماکین“ کے ارادے نے ان دونوں کے مکر و فریب کو ”بحر احمر“ کے پانیوں میں غرق کردیا ہے۔ کل تک امریکہ اور اسرائیل جو ”اہل خیبر“ کی طرح وارثینِ حیدر کرارؑ کو للکار رہے تھے آج ایران کی طاقت کے کچھ مظاہر دیکھنے کے بعد لگتا ہے ان کا دماغ اپنے اپنے ٹھکانوں پر واپس آرہا ہے۔ تحریر: سید تنویر حیدر

مارچ کا مہینا ابھی گزرا ہے۔ اس گزرے ہوئے مہینے میں دنیا کے ذرائع ابلاغ میں ایک شور محشر برپا ہوا، جو اب بھی ہے کہ ”امریکہ ایران پر حتمی طور پر حملہ کرے گا“۔ پھر کیا تھا کہ اس حملے کے حوالے سے دنیا بھر میں قائم امریکی اڈوں کے نام تمام اہل خبر کی زبانوں سے نشر ہونے لگے۔ اسی گونج میں امریکہ کے ”بی باون“ طیاروں کے گوجنے کی آوازیں بھی آنے لگیں۔ اس گھن گھرج میں ہمارے تخیل کی پرواز بھی ہمیں آج سے تقریباً دس سال پیچھے لے گئی۔ یہ وہ زمانہ تھا جب اسرائیل کی غاصب صیہونی حکومت کا وزیراعظم ”صابرا و شاتیلا “ کا قصائی،  ”آریئل شارون“ تھا۔ اس کے ذہن پر بھی نیتن یاہو کی طرح ایران کو صفحہء ہستی سے مٹانے کا جنون سوار تھا۔ اس نے بھی ایران پر حملے کا پختہ ارادہ کر لیا تھا۔ حتیٰ کہ اس نے اس حملے کا مہینہ بھی بتا دیا تھا اور وہ مہینہ مارچ کا مہینہ تھا۔ دنیا اس وقت بھی اسرائیل کے ایران پر حملے کی اسی طرح منتظر تھی جس طرح آج امریکہ کے ایران پر حملے کی منتظر ہے۔ ایران کے دوست اسرائیل کے حملے کے اس اعلان پر اسی طرح مضطرب تھے جس طرح آج مضطرب ہیں۔

ایران کے دشمن اس وقت بھی اسی طرح اپنی بغلیں بجا رہے تھے جس طرح آج وہ بغیر کسی وقفے کے بجا رہے ہیں۔ لیکن پھر کیا ہوا؟ وہ ”قادر مطلق“ جس کا ارشاد ہے ”واللہ خیر الماکرین“، اس نے اپنی قدرت کاملہ کو دکھایا اور وہ جو اپنے ذہن میں ایران کی تباہی کا سودا لیے ہوئے تھا اپنے اس خیال باطل سمیت ”کومے“ کی دنیا میں پہنچ گیا اور پھر بالآخر آٹھ سال تک قبر نما کومے میں بے حس و حرکت رہنے کے بعد دنیا کے زندان سے آخرت کے جہنم میں چلا گیا۔ آج اس کا جانشین، نیتن یاہو اور اس کے کار ستم میں اس کا رفیق کار، ڈونلڈ ٹرمپ بھی ایران پر حملے کا ارمان لیے ہوئے بیٹھے ہیں لیکن ”خیرالماکین“ کے ارادے نے ان دونوں کے مکر و فریب کو ”بحر احمر“ کے پانیوں میں غرق کردیا ہے۔ کل تک امریکہ اور اسرائیل جو ”اہل خیبر“ کی طرح وارثینِ حیدر کرارؑ کو للکار رہے تھے آج ایران کی طاقت کے کچھ مظاہر دیکھنے کے بعد لگتا ہے ان کا دماغ اپنے اپنے ٹھکانوں پر واپس آرہا ہے۔

ایران نے زیر زمین جو شہر آباد کیے ہوئے ہیں، ان کی آبادی اپنے دامن میں ایران کے دشمنوں کی مکمل بربادی کا سامان لیے ہوئے ہے۔ ان شہروں میں، اپنے اپنے آشیانوں میں ہر دم پرواز کے لیے تیار، ابابیلوں کی ایک فوج ظفر موج نے ابھی سے ہاتھیوں کی چنگھاڑ کو کسی بھیگی بلی کی دبی ہوئی آواز میں تبدیل کر دیا ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے ”ان تنصراللہ ینصرکم“ یعنی اگر تم اللہ کی نصرت کرو گے تو اللہ بھی تمہاری نصرت کرے گا۔ ایران تقریباً نصف صدی سے راہ خدا میں مسلسل اپنی قربانیوں کے نذرانے پیش کر رہا ہے۔ یقیناً یہ سب کچھ ”خبیرِ مطلق“ کی نظر میں ہے۔ ہم یہ نہیں جانتے کہ اس موقع پر ”خیرالماکرین“ کی حکمت عملی کیا ہے؟ لیکن اتنا ضرور جانتے ہیں کہ وہ اپنے وعدے کے مطابق ان کی مدد ضرور کرے گا جو اس کے دین کے احیاء کے لیے اس کی مدد کرتے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایران پر حملے لیے ہوئے حملے کا اور اس

پڑھیں:

کراچی، غیر ملکی ریسٹورنٹ پر حملے کے 4 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان نے غیر ملکی ریسٹورنٹ کے باہر نعرے بازی کی اور پتھراؤ کیا، جس سے سرکاری موبائل کا شیشہ ٹوٹا اور ریسٹورنٹ کو نقصان پہنچا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے غیر ملکی ریسٹورنٹ پر حملے کے مقدمے میں 4 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں منتظم عدالت کے روبرو سر سید پولیس نے غیر ملکی ریسٹورنٹ پر حملے کے مقدمے میں گرفتار ملزمان کو پیش کیا۔ ملزمان میں اسد، نعمان، طلحہ اور ریحان شامل ہیں۔ دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان نے غیر ملکی ریسٹورنٹ کے باہر نعرے بازی کی اور پتھراؤ کیا، جس سے سرکاری موبائل کا شیشہ ٹوٹا اور ریسٹورنٹ کو نقصان پہنچا، ملزمان کے عمل سے علاقے میں خوف و ہراس اور دہشت پھیلی، ملزمان انتہائی شاطر ہیں، ان کا کرمنل ریکارڈ چیک کرنا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے دیگر ملزمان کو گرفتار بھی کرنا ہے۔ بعد ازاں عدالت نے ملزمان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزمان کے خلاف سر سید تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکہ کی جانب سے مغرب سے شمال یمن تک نئے فضائی حملے
  • ایران میں مسلح افراد کا ورکشاپ پر حملہ؛ باپ بیٹے سمیت 8 پاکستانی جاں بحق
  • دہرے قتل کا اشتہاری ملزم پاک ایران سرحد سے گرفتار
  • نجی ریسٹورنٹ پر حملے کی کوشش 10افراد گرفتار
  • کراچی، غیر ملکی ریسٹورنٹ پر حملے کے 4 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
  • اسرائیلی اقدامات فلسطینیوں کے وجود کے لیے خطرہ ہیں، اقوام متحدہ
  • کراچی: نجی ریسٹورنٹ پر حملے کی کوشش ناکام، 10 افراد گرفتار
  • صدر کراچی بار عامر نواز وڑائچ پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
  • ممبئی حملے کے ملزم تہور رانا کو امریکہ سے بھارت لایا گیا