2025-03-21@05:11:24 GMT
تلاش کی گنتی: 2361

«حملہ آوروں کی»:

(نئی خبر)
    آئی جی کے پی نے بتایا کہ بنوں واقعے میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کی ٹریکنگ بھی کر لی ہے، واقعہ میں غیر ملکی اسلحہ بھی استعمال کیا گیا ہے، اسلحہ کی ٹریکنگ کر رہے ہیں کہ کس ملک سے اور کیسے آیا؟ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے آئی جی پولیس ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ دارالعلوم حقانیہ اور بنوں خودکش حملہ آوروں کی شناخت ہو گئی ہے۔ پشاور میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار حمید نے کہا کہ نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اور بنوں دھماکوں کی تحقیقات جاری ہیں، دونوں دھماکوں کی سی سی ٹی وی ویڈیوز حاصل کرلی ہیں جب کہ خودکش حملہ آوروں کی اعضاء سے شناخت کر لی گئی ہے۔ آئی جی کے...
    کراچی: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ جاری مذاکرات کے نفسیاتی دباؤ کی وجہ سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کی قدر گرگئی۔ آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکرات کے روپے پر نفسیاتی دباؤ، زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں تسلسل سے کمی اور عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت میں دوبارہ اضافے سے درآمدات کا حجم بھی بڑھنے جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 05 پیسے کی کمی سے 280 روپے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن درآمدی نوعیت کی ادائیگیوں کے دباؤ، بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے اور معیشت میں...
    اسلام آباد:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ مشرقی پڑوسی پاکستان میں دہشت گردی کا مین اسپانسر ہے، جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد بھارتی میڈیا جعلی اے آئی ویڈیوز کے ذریعے پروپیگنڈا کرتا رہا اور دہشت گردوں کی پروپیگنڈا ویڈیوز دنیا کو دکھاتا رہا۔ اسلام آباد میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ دہشت گردوں نے منظم انداز میں کارروائی کی، جعفر ایکسپریس واقعہ انتہائی دشوار گزار علاقے میں پیش آیا، ٹرین سے پہلے دہشت گردوں کی بڑی تعداد نے ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ کیا،جہاں ایف سی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا ایپ ٹوئٹر/ایکس پر پابندی کے خلاف درخواستوں پروزارت داخلہ سے ایکس کے استعمال سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 20 مارچ تک ملتوی کردی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔(جاری ہے) چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ پابندی کے باوجود کون سے حکومتی ادارے ایکس استعمال کر رہے ہیں؟ کیا ایکس کی حیثیت قانونی ہے یا غیر قانونی، بنچ کے فاضل جج رکن جسٹس علی ضیاء باجوہ نے سوال اٹھایا کہ اگر ایکس بند ہونے کے باوجود استعمال ہو رہا ہے تو اس کے ذمہ داران کون ہیں؟۔پی ٹی اے کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو ہر قسم کی سہولیات اور وسائل کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ملک کے مایہ ناز کھلاڑیوں کو ان کی صلاحیتوں کے مطابق سرکاری اداروں میں ملازمتیں دی جائیں گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو یہاں ہنگو سے تعلق رکھنے والے فٹ بال کے کھلاڑی محمد ریاض سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں وفاقی وزراء عطاء اللہ تارڑ، شزہ فاطمہ خواجہ، مشیر وزیر اعظم رانا ثناء اللہ، چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان اور میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز وڑائچ بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے فٹ بالر محمد ریاض کی معاشی...
    آئی جی خیبر پختون خوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ دارالعلوم حقانیہ اور بنوں خودکش حملہ آوروں کی شناخت ہو گئی ہے۔پشاور میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار حمید نے کہا کہ نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اور بنوں دھماکوں کی تحقیقات جاری ہیں، دونوں دھماکوں کی سی سی ٹی وی ویڈیوز حاصل کر لی ہیں جب کہ خودکش حملہ آوروں کی اعضاء سے شناخت کر لی گئی ہے۔آئی جی کے پی نے بتایا کہ بنوں واقعے میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کی ٹریکنگ بھی کر لی ہے، واقعہ میں غیر ملکی اسلحہ بھی استعمال کیا گیا ہے، اسلحے کی ٹریکنگ کر رہے ہیں کہ کس ملک سے اور کیسے آیا انہوں نے کہا کہ کرم میں...
    سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا ہے. جس میں کہا گیا ہے کہ استغاثہ اپنا کیس ثابت کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا . تفصیلی فیصلہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ،شاہ محمود قریشی کی بریت کی اپیلوں پرجاری ہوا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس میں تفصیلی فیصلہ 25 صفحات پر مشتمل ہے. اسوقت کےچیف جسٹس عامرفاروق اور جسٹس گل حسن نےجون میں مختصر فیصلہ جاری کیا تھا۔جس مین ڈویژن بینچ نے عمران خان ،شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں بری کیا تھا اور اسلام آباد ہائیکورٹ...
    جیل میں ملاقات کی اجازت کا معاملہ؛ عمران خان سے تصدیق کیلیے کمیشن مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ہائی کورٹ نے جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت کے معاملے میں تصدیق کے لیے عمران خان سے ملاقات کرکے سوالات کا جواب لینے کے لیے عدالتی کمیشن مقرر کردیا۔قبل ازیں اسلام آبادہائی کورٹ نے عمران خان کو آج دن 2 بجے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم جاری کیا تھا اور ویڈیو لنک کے ذریعے پیش نہ کرنے کی صورت میں 3 بجے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے احکامات...
    اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے لیگل فیصل خان نے کہا کہ یہ اعتراضات پہلے روز سے لگائے جا رہے ہیں، ملزمان پر فردِ جرم عائد ہونے دیں، دفعات پر اعتراض بعد میں کر لیں۔ پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ ان اعتراضات کے باوجود ہائی کورٹ کے ساتھ ٹرائل کورٹ سے ضمانت مسترد ہو چکی ہے۔ کراچی کی مقامی عدالت میں سماجی رہنما صارم برنی کے دستاویزات میں ردوبدل اور بچوں کی بیرونِ ملک اسمگلنگ کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جیل حکام نے سماجی رہنما صارم برنی کو سٹی کورٹ میں پیش نہیں کیا جبکہ عالیہ برنی عدالت میں پیش ہوئیں۔ عدالت نے ملزمہ عالیہ برنی کی بریت کی درخواست واپس لینے پر خارج کر دی اور مقدمے کی دفعات ختم...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر منگل کے روز جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے اور مسافروں کی بازیابی کے لیے کیے جانے والے آپریشن سے متعلق آگاہ کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے جعفر ایکسرپس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے جس طرح یر غمالیوں کی رہائی ممکن بنائی وہ قابل تعریف ہے، سکیورٹی فورسز کو کامیاب کارروائی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا چند دہشت گردوں نے بلوچوں کی روایات کوپامال کردیا ہے،...
    گزشتہ روز مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے سے یہ خبر گردش کرتی رہی کہ پاکستان اپنی شہریت 18 ہزار امریکی ڈالر یا 50 لاکھ پاکستانی روپے میں فروخت کر رہا ہے، جس پر بہت سے اچھے برے تبصرے بھی کیے گئے۔ وی نیوز نے خبر کی تصدیق کے لیے جب وزارتِ خارجہ سے رابطہ کیا تو ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا تھا کہ شہریت دینے اور شہریت کی تنسیخ سے متعلق تمام قوانین وزارتِ داخلہ کے زیرِانتظام ہیں اور وہی اس خبر کی تصدیق یا تردید کر سکتے ہیں۔ وزارتِ داخلہ کے ترجمان نے میڈیا ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سراسر جعلی خبر ہے اور ایسی کوئی پالیسی یا ترمیم زیرغور بھی نہیں ہے، جب ان...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی اپیلوں پر سزا کالعدم قرار دینے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا کہ استغاثہ کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس عامر فاروق اور سابق جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 3 جون 2024 کو عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے مختصر فیصلہ جاری کیا تھا۔ سائفر کیس کا تفصیلی فیصلہ 24 صفحات پر مشتمل ہے جس میں کہا گیا ہے کہ استغاثہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی...
    لاہور ہائیکورٹ نے سماجی رابطے کی ایپلی کیشن ایکس سابقہ ٹوئٹر کی بندش پر وفاقی حکومت سمیت فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے 3 رکنی بینچ نے حافظ شاکر اعوان سمیت دیگر کی جانب سے ایکس ڈاٹ کام کی بندش کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی یعنی پی ٹی اے کے وکیل نے درخواستوں کی مخالفت کی جبکہ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وزرات داخلہ کی رپورٹ کی روشنی میں ایکس ڈاٹ کام پر پابندی پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی یعنی پی ٹی اے نے عائد کی تھی۔ عدالت نے وزارت داخلہ سے ایکس کے استعمال کی بابت رپورٹ طلب کرتے ہوئے جبکہ...
    ---فائل فوٹوز اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانئ پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں بریت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے 3 جون 2024ء کو بانئ پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی سزا کالعدم قرار دی تھی۔سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے فیصلہ سنایا تھا۔ سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی بریت کا تحریری فیصلہ جاریاسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ اپیلیں منظور کرنے کی وجوہات تفصیلی فیصلے میں جاری کی جائیں گی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ریکارڈ ظاہر کرتا ہے کہ ٹرائل غیر ضروری اور جلد بازی...
    ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2025ء) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا جس میں یوکرین بحران حل کرنے کے لئے کی جانے والی کوششوں بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ العربیہ اردو کے مطابق بات چیت کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے کے فروغ کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا۔(جاری ہے) سعودی ولی عہد نے باور کرایا کہ مملکت یوکرین بحران کے حل کے سلسلے میں مکالمے کی سہولت کاری کے لئے کوششیں اور وہ سب کرنے کے لیے تیار ہے جس سے وہاں سیاسی حل تک پہنچا جا سکے۔ روسی صدر نے ایک...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف کیس ثابت کرنے میں استغاثہ ناکام ثابت ہوا۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی بریت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 3 جون 2024 کو عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سزا کالعدم قرار دی تھی۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ریکارڈ ظاہر کرتا ہے کہ ٹرائل غیر ضروری جلد بازی میں چلایا گیا۔ ملزمان کے وکلا کے التوا مانگنے پر سرکاری وکیل تعینات کردیا گیا، جسے تیاری کے لیے محض...
    پشاور(نیوز ڈیسک) آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہےکہ دارالعلوم حقانیہ اور بنوں خودکش حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی ہے۔ پشاور میں نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار حمید نے کہا کہ نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اور بنوں دھماکوں کی تحقیقات جاری ہیں، دونوں دھماکوں کی سی سی ٹی وی ویڈیوز حاصل کرلی ہیں جب کہ خودکش حملہ آوروں کی اعضاء سے شناخت کرلی گئی ہے۔ آئی جی کے پی نے بتایا کہ بنوں واقعے میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کی ٹریکنگ بھی کرلی ہے، واقعہ میں غیر ملکی اسلحہ بھی استعمال کیا گیا ہے، اسلحہ کی ٹریکنگ کررہے ہیں کہ کس ملک سے اورکیسے آیا؟ انہوں نے مزید کہا کہ کرم میں حالات خراب کرنے والے 100...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت اور افغانستان کیخلاف قرارداد لانے کا فیصلہ کر لیا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے پروگرام ’دنیا مہربخاری کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی ایکسپورٹ کرنے پر بھارت کیخلاف اقوام متحدہ میں قرارداد لائیں گے، ہمارا اگلا قدم اقوام متحدہ میں بھارت کی دہشت گردی میں معاونت کو ایکسپوز کرنا ہے۔ منیر اکرم کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں بھارت کیخلاف کام اب مزید تیز کردیں گے، بھارت پر پابندیاں لگانے میں اس کے دوست آڑے آجاتے ہیں۔ Post Views: 1
    سپر ٹیکس کے نفاذ کیخلاف دائر درخواستوں پر جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ سماعت کر رہا ہے۔ نجی کمپنیوں کے وکیل مخدوم علی خان نے اپنے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ1973  کے آئین میں پارلیمنٹ کو اختیار دیا گیا تھا، جسٹس محمد علی مظہر کا کہنا تھا کہ 1973 کے آئین کے مطابق پارلیمنٹ کو ترمیم کا اختیار ہے، جسٹس جمال خان مندوخیل بولے؛ سرٹیفکیٹ ایشو کرنا اسپیکر کا کام ہے۔ یہ بھی پڑھیہں: سپر ٹیکس کیخلاف اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹس میں زیر التوا اپیلیں سپریم کورٹ منتقلی کا حکم مخدوم علی خان  کے مطابق پارلیمینٹ کے پاس اختیار ہے کہ منی بل ڈیکلئیر کرتی ہے یا نہیں، عدالت کے پاس قانون...
     اسلام آباد(آئی این پی)پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے جعفر ایکسپریس حملے کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں پوری قوم کے ساتھ کھڑے ہیں اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر بانی پی ٹی آئی خود بھی غم میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ موقع سیاست کا نہیں بلکہ غم بانٹنے کا ہے اور ہم شہدا کے لیے دعا گو ہیں۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کچھ پی ٹی آئی سے منسوب سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے غیر اخلاقی ٹویٹس کی گئیں، تاہم پی ٹی آئی لاکھوں اکاؤنٹس کو کنٹرول نہیں کر سکتی اور بعض لوگ پی ٹی آئی کا لبادہ اوڑھ کر ٹویٹس کرواتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ...
    جعفر ایکسپریس حملہ: 4 شہدا کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)جعفر ایکسپریس حملے کے 4 شہدا کے جسدخاکی اسلام آباد سے آبائی علاقوں میں بھیج دیےگئے۔ رپورٹ کے مطابق شہید محمد ممتاز کا تعلق مانسہرہ، روزے علی کا تعلق اسکردو گانچھے، شہید محمد عثمان کا تعلق اٹک اور شہید محمد امتیاز کا تعلق سیالکوٹ سے ہے، تمام شہدا کی نماز جنازہ آج ان کے آبائی علاقوں میں ادا کی جائے گی۔جاں بحق ہونے والے25 افراد میں سے 2 ریلوے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ کوئٹہ میں ادا کی گئی۔ اس کے علاوہ جعفرایکسپریس حملے کے 29 زخمی کوئٹہ کے اسپتالوں میں...
    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی ٹی20 سیریز کی ٹرافی کی تقریب نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کے خوبصورت مقام پورٹ ہلز پر کی گئی۔ پاکستان کی جانب سے ٹی20 کپتان سلمان علی آغا کی جگہ محمد حارث نے تقریب رونمائی میں شرکت کی جبکہ نیوزی لینڈ کی جانب سے ایش سودھی تقریب میں شریک ہوئے۔ The #NZvPAK T20I series trophy unveiled in Christchurch ????@iamharis63 and Ish Sodhi pose with the prize ????????????????#BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/J77FmdWElR — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 13, 2025 مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹی 20 میچز کیلیے اسکواڈ کا اعلان، کونسے اہم کھلاڑی شامل؟ قومی ٹیم کی جانب سے صائم ایوب کی غیر موجودگی میں عمیر بن یوسف اور حسن نواز اننگز...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پاکستان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع بولان میں جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملے کے پیچھے ملک سے باہر دہشت گردوں کا پلان تھا، بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں جعفر ایکسپریس کے حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جعفر ایکسپریس ٹرین دہشت گردی میں بھی دہشت گردوں کے بیرون ممالک رابطے تھے جبکہ اس واقعے کے دوران ٹریس شدہ کالز میں افغانستان سے رابطوں کا سراغ ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کا شکار رہا ہے اور ان تخریب کاروں کا نشانہ رہا ہے جو کہ ہماری سرحدوں سے باہر ہیں، افغان حکومت پر زور دیتے...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے کہا ہے کہ ہم وزارت دفاع کے وکیل کی اس دلیل سے اتفاق کرتے ہیں کہ آرمی ایکٹ کی مختلف شقوں کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ درست نہیں ہے۔  جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بینچ نے سویلینز کا کورٹ مارشل کالعدم کرنے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر 46ویں سماعت کی۔ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے اپنے جواب الجواب دلائل میں موقف اختیار کیا کہ سویلینز کا کورٹ مارشل کرنا فوج کی انا کا مسئلہ نہیں، یہ ملکی دفاع اور سکیورٹی آف پاکستان کے لیے ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل کا کہنا تھا کہ جتنی تفصیل سے عدالت نے اس...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مارچ2025ء) ملک کے ڈالرز ذخائر میں کروڑوں ڈالرز کی کمی ہو گئی، بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باعث ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر سوا 11 ارب ڈالرز کی سطح سے نیچے آ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں کمی ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر میں مزید کمی ہوئی ہے۔ اعداد وشمار کے مطابق ایک ہفتے میں مرکزی بینک کے ذخائر میں 15 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث اسٹیٹ بینک کے ذخائر11 ارب 24 کروڑ95 لاکھ ڈالر سے کم ہوکر11ارب 9 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ہوگئے۔ جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 4 ارب 62...
    پاکستان ان چند ممالک میں سے ہے جنہوں نے افغانستان کی بقاء و سلامتی اور قیام امن کے لیئے بے شمار جانی اور مالی قربانیاں دینے کے ساتھ ساتھ ہر آڑے وقت میں ہمیشہ افغانستان کی مدد کی ہے جس پر افغانی حکومتوں اور افغانیوں کو یوں تو پاکستان کا ممنون و مشکور ہونا چاہئے تھا لیکن بین الاقوامی قوتوں کے ہاتھ میں کھیلنے والی افغانی کٹھ پتلی حکومتوں نے ہمیشہ ہی بھارتی چانکیائی فلسفے پر چلتے ہوئے پاکستان کو ہمیشہ دوست، مددگار اور بڑا بھائی سمجھنے کی بجائے اپنا دشمن سمجھا ہے جس کی ایک بڑی وجہ مغربی دنیا اور بھارت کا افغانستان میں اپنے مفادات کے لیئے گٹھ جوڑ بھی ہے۔ اس گٹھ جوڑ کی ایک بہترین مثال...
    اسرائیلی حملوں سے طبی سامان کی قلت کے نتیجے میں حاملہ خواتین کی اموات میں اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی منظم کارروائیاں انسانیت کے خلاف جرائم کے مترادف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے فلسطینیوں کی نسل کشی کے لیے غزہ میں منظم طریقے سے خواتین کی صحت کے مراکز کو نشانہ بنایا اور غزہ میں صنفی تشدد کو جنگی حکمت عملی کے طور پر استعمال کیا۔ اقوام متحدہ کے آزادانہ بین الاقوامی انکوائری کمیشن نے اس حوالے سے رپورٹ جاری کر دی۔ اقوام متحدہ کے ماہرین کے مطابق صنفی تشدد اور صحت مراکز کی منظم تباہی سے اسرائیل نے نسل کشی کی کارروائیاں کیں۔ اسرائیلی حملوں سے طبی سامان کی قلت کے نتیجے میں حاملہ خواتین کی اموات...
    سکھر ملتان موٹروے پر چوری کی وارداتوں کا سلسلہ کچھ عرصہ میں زیادہ تیز ہوگیا ہے، یہ چوری کی وارداتیں خوفناک حادثات کو دعوت دے رہی ہیں۔سکھر اور گھوٹکی کے مقام پر جدید کیمرے، رفتار جانچنے کے مہنگے ترین آلات، سولر پلیٹس، بجلی کے پولز، سائن بورڈز، حفاظتی جالیاں، جانوروں سے محفوظ رکھنے کے باڑ، ڈرینج نالیوں پر نصب جالیاں تک چوری کرلی گئی ہیں۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے اطراف کی باڑ دوبارہ لگانا شروع کردی ہے۔
    اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے نیٹ میٹرنگ کے تحت سولر صارفین سے خریدی جانے والی بجلی کی قیمت کم کردی۔ نئے سولر صارفین سے بجلی 27 روپے کے بجائے 10 روپے فی یونٹ خریدی جائے گی، تاہم اس فیصلے کا اطلاق پہلے سے موجود صارفین پر نہیں ہوگا۔ وزارتِ خزانہ کے اعلامیے کے مطابق سولر صارفین سے بجلی 10 روپے فی یونٹ میں خریدنے کا فیصلہ مارکیٹ کے حالات کے مطابق کیا گیا۔ ای سی سی کے مطابق نئے سولرپینل لگانے والے صارفین کو نیشنل گرڈ سے بجلی آف پیک ریٹ پر سپلائی کی جائے گی۔ ای سی سی کا کہنا ہے کہ سولربجلی کی وجہ سے گرڈ کی بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے بجلی سستی کرنے...
    ٹانک ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 13 مارچ 2025ء ) ٹانک میں دہشت گردوں کا سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، 10 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹانک کے علاقے جنڈولہ میں دہشتگردوں کا ایف سی قلعہ پر خودکش حملہ سیکورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، فورسز کی بروقت جوابی کارروائی میں 10 خوارجی جہنم واصل ہو گئے۔(جاری ہے) سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، ایک خود کش حملہ آور نے گاڑی میں بیٹھ کر چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ خودکش حملہ آور نے گاڑی میں بیٹھ کر ایف سی کیمپ کے قریب خود کو اڑایا، پاک فوج کے جوانوں نے 9 خارجیوں کو...
    سیکرٹری داخلہ پنجاب نے نادرا حکام کو ہدایت کی تمام اسلحہ لائسنسز متعلقہ شخص کے شناختی کارڈ سے منسلک کیے جائیں۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی اسلحہ لائسنس سے متعلقہ تمام آرڈرز پر کیو آر کوڈ دینے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلحہ لائسنس کی ویری فکیشن کے حوالے سے محکمہ داخلہ نے بڑا فیصلہ کر دیا۔ نادرا کو اہم احکامات جاری کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل کی زیرِ صدارت اسلحہ لائسنس کی ویری فکیشن کے حوالے سے اہم اجلاس  ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری داخلہ پنجاب نے نادرا حکام کو تمام اسلحہ لائسنسز کی آن لائن ویری فکیشن کیلئے کیو آر کوڈ جاری کرنے کی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیٹ میٹرنگ کے تحت بجلی کی خریداری کی شرح 10 روپے فی یونٹ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 2025 میں مہنگائی میں کمی کے رجحان پر شرکا کو بریفنگ دی گئی۔ ای سی سی نے نیٹ میٹرنگ قوانین میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے جس سے گرڈ صارفین پر بوجھ کم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اجلاس کے جاری اعلامیہ کے مطابق نیٹ میٹرنگ کے تحت بجلی کی خریداری کی شرح 10 روپے فی یونٹ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم موجودہ نیٹ میٹرنگ صارفین کے معاہدے پرانے نرخوں کے مطابق رہیں گے۔ درآمد اور...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کا کہنا ہے کہ قیادت فیصلہ کریگی کب اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگانا ہے، عید کے بعد احتجاج کریں گے۔ میں رابطوں کا حصہ نہیں، نہ کسی نے رابطہ کیا۔ حکومت اور ادارے بند گلی میں ہیں۔ صدر پی ٹی آئی کے پی جنید اکبر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیادت فیصلہ کریگی کب اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگانا ہے، عید کے بعد ہم احتجاج میں جائیں گے۔ جنید اکبر نے کہا کہ میں رابطوں کا حصہ نہیں، نہ کسی نے مجھ سے رابطہ کیا، بندگلی میں ہم نہیں، حکومت اور ادارے ہیں، ہم ہر فورم پر بات کرنے کی کوشش کر رہے...
    سیکیورٹی فورسز نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کو جہنم واصل کر کے تمام مغویوں کو بازیاب کروا لیا ہے  جبکہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی تصاویر بھی جاری کر دی گئیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق  فائنل کلیئرنیس آپریشن میں جہنم واصل ہونے والے دہشت گردوں کی تصاویر منظر عام پر آ گئیں ہیں، 12 مارچ کو دوران فائنل کلیئرنیس آپریشن  میں مارے جانے والے دہشت گرد غیر ملکی اسلحہ سے لیس تھے،  تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کے دہشت گرد ٹرین کے ارد گرد مارے گئے۔ Post Views: 1
    ویب ڈیسک : اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے نیٹ میٹرنگ کے تحت خریدی جانے والی بجلی کی قیمت کم کردی۔ سولر صارفین سے بجلی 27 روپے کے بجائے 10 روپے فی یونٹ میں خریدی جائے گی تاہم اس فیصلے کا اطلاق نئے سولر پینل لگانے والوں پر ہوگا۔ وزارتِ خزانہ کے اعلامیے کے مطابق سولر صارفین سے بجلی 10 روپے فی یونٹ میں خریدنے کا فیصلہ مارکیٹ کے حالات کے مطابق کیا گیا۔ای سی سی کے مطابق نئے سولرپینل لگانے والے صارفین کو نیشنل گرڈ سے بجلی آف پیک ریٹ پر سپلائی کی جائے گی۔ ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی  ان لائن فراڈ کا نشانہ بن گئی ای سی سی کا کہنا ہے کہ سولربجلی...
    سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں کامیاب ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے جعفر ایکسپریس کو یرغمال بنانے والے تمام دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ کلیئرنیس آپریشن میں جہنم واصل ہونے والے دہشت گردوں کی تصاویر منظر عام پر آگئیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اس حوالے سے بتایا تھا کہ دہشت گردوں نے 11 مارچ کو تقریباً ایک بجے کے قریب بولان کے علاقے اوسی پور میں ریلوے ٹریک دھماکے سے اڑا دیا اور جعفر ایکسپریس کو روکا، ریلوے حکام کے مطابق اس ٹرین میں 440 افراد سوار تھے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ علاقہ آبادی سے دور دشوار گزار ہے، دہشت گردوں نے پہلے یرغمالیوں کو انسانی ڈھال کے...
    لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ ایک اور تاریخ رقم کرنے کیلئے تیار ہے ، لیگ میں آئندہ سال 6 کی بجائے 8 ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ لیگ کے میچز کو چھوٹے شہروں میں بھی منعقد کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کے سی ای او سلمان نصیر نے اس ضمن میں تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2026 میں ہونیوالی لیگ میں 6 کی بجائے 8 ٹیمیں شرکت کریں گی ،انہوں نے کہا کہ رواں سال کے آخر تک ہم لیگ میں شائقین کا جوش و خروش بڑھانے کیلئے دو اور ٹیمیں شامل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ سلمان نے کہا کہ لیگ کو اس وقت شروع کیا گیا جب پاکستان میں دہشت...
    جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کے پوسٹ پرحملہ ناکام بنادیا گیا، 8 سے 9 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنڈولہ میں پاک فوج کے پوسٹ پر حملہ ناکام بنا دیا گیا، پوسٹ پر خارجیوں نے حملہ کیا، ایک خودکش حملہ آور نے گاڑی میں بیٹھ کر ایف سی کیمپ کے قریب خود کو اڑایا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 8 سے 9 دہشت گردوں کو پاک فوج کے جوانوں نے ہلاک کر دیا۔
    جنوبی وزیرستان،جنڈولہ میں پاک فوج کی پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی پوسٹ پر خارجیوں نے حملہ کیا جسے فورسز نے ناکام بنادیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ حملے کے دوران ایک خودکش حملہ آور نے گاڑی میں بیٹھ کر ایف سی کیمپ کے قریب خود کو اڑایا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے خوارج کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 8 سے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
    پاکستان کے زرمبادلہ کے سیال ذخائر میں کمی واقع ہوگئی۔ پاکستان کے زر مبادلہ کے مجموعی سیال ذخائر 07 مارچ 2025ء کو 15,928.9 ملین ڈالر تھے۔ زر مبادلہ ذخائر کی تفصیلات یہ ہیں: الف۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تحویل میں زر مبادلہ ذخائر 11,097.9 ملین ڈالر ہیں۔ ب۔ کمرشل بینکوں کی تحویل میں زرِمبادلہ کے خالص ذخائر: 4,831.0 ملین ڈالر ہیں۔ ج۔ زر مبادلہ کے مجموعی سیال ذخائر: 15,928.9 ملین ڈالر ہیں۔ 07 مارچ 2025ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر بیرونی قرضے کی ادائیگیوں کے باعث 152 ملین ڈالر کی کمی سے 11,097.9 ملین ڈالر رہ گئے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس...
    المرصاد نے لکھا ہے کہ پاکستانی میڈیا اس حملے کو پڑوسی ممالک سے منسوب کرنے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن سچ یہ ہے کہ یہ ایک اندرونی مزاحمت ہے اور پاکستانی حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان ٹرین پر قبضے میں افغانستان کے کردار کے بارے میں پاکستانی فوجی حکام کے دعوے کے جواب میں طالبان کی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دوسروں پر الزام لگانے سے پاکستان کا بحران حل نہیں ہوگا اور پاکستان کو حقائق کا سامنا کرنا ہوگا۔ طالبان کے قریبی میڈیا ادارے المرصاد نے بلوچستان ٹرین پر قبضے میں افغانستان کے ملوث ہونے کے حوالے سے پاکستانی فوجی حکام کے بیانات کے ردعمل میں کہا کہ دوسروں پر الزام...
    خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے اپر جنڈولہ قلعے پر خود کش دھماکا ہوا جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جوابی فائرنگ سے متعدد خوارج ہلاک ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے دھماکے کے بعد شدید فائرنگ کی گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ خود کش تھا۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ جنوبی وزیرستان قلعہ کے باہر گیٹ پر متعدد خوارج  کو ٹھکانے لگادیا گیا ہے۔ جنوبی گیٹ کے باہر خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو اڑا دیا جس میں 2 جوان زخمی ہیں، دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 6 حملہ آور مارے گئے جب کہ فورسز کی کارروائی جاری ہے۔ علاقے میں لڑاکا ہیلی کاپٹر گشت کر...
    گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 15 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 7 مارچ کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 11 ارب 9 کروڑ 79 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔ علاو ازیں کمرشل بینکوں کے پاس 7 مارچ تک 4 ارب 83 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تھے۔ اس طرح 7 مارچ تک مجموعی طور پر ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 15 ارب 98 کروڑ 89 لاکھ ڈالر تھی۔    
    جنوبی وزیرستان(ڈیلی پاکستان آن لائن)  جنڈولہ میں پاک فوج کی  پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق پاک فوج کی پوسٹ پر خارجیوں نے حملہ کیا جسے فورسز نے ناکام بنادیا۔ حملے کے دوران ایک خودکش حملہ آور نے گاڑی میں بیٹھ کر ایف سی کیمپ کے قریب خود کو اڑایا۔پاک فوج کے جوانوں نے خوارج کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 8 سے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ مزید :
    ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں فورسز نے پاک فوج کی پوسٹ پر حملہ ناکام بناتے ہوئے متعدد دہشتگرد ہلاک کردیے۔  سکیورٹی ذرائع کے مطابق جنڈولہ میں پاک فوج کی پوسٹ پر خارجیوں نے حملہ کیا، جسے فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا۔  سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ حملے کے دوران ایک خودکش حملہ آور نے گاڑی میں بیٹھ کر ایف سی کیمپ کے قریب خود کو اڑایا، جبکہ پاک فوج کے جوانوں نے خوارج کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 8 سے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی  ان لائن فراڈ کا نشانہ بن گئی
    جنڈولہ میں پاک فوج کی پوسٹ پر خوارج کا حملہ ناکام بنادیا گیا، متعدد دہشتگرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز )جنڈولہ میں پاک فوج کی پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی پوسٹ پر خارجیوں نے حملہ کیا جسے فورسز نے ناکام بنادیا۔سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ حملے کے دوران ایک خودکش حملہ آور نے گاڑی میں بیٹھ کر ایف سی کیمپ کے قریب خود کو اڑایا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے خوارج کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 8 سے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
    جعفر ایکسپریس حملہ: کچھ پی ٹی آئی سے منسوب سوشل میڈیا اکا ئونٹس سے غیر اخلاقی ٹویٹس کی گئیں، سلمان اکرم راجہ نے تسلیم کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے جعفر ایکسپریس حملے کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں پوری قوم کے ساتھ کھڑے ہیں اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر بانی پی ٹی آئی خود بھی غم میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ موقع سیاست کا نہیں بلکہ غم بانٹنے کا ہے اور ہم شہدا کے لیے دعا گو ہیں۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کچھ پی ٹی آئی سے منسوب...
    جعفر ایکسپریس حملہ: دہشت گرد کب آئے،حملہ کیسے کیا؟بچ جانے والے مسافروں کی کہانی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز کوئٹہ(سب نیوز )بولان میں ٹرین پر ہونے والے کالعدم بی ایل اے کے دہشت گرد حملے سے بچ کر زندہ واپس آنے والے مسافروں نے آنکھوں دیکھا حال سنایا ہے۔ایک مسافر کا کہنا تھا دھماکا ہوا تو اچانک کچھ لوگ آگئے اور مسافروں پر براہ راست فائرنگ شروع کر دی اور کہا کہ ٹرین سے باہر آجا، ان کا جس پر دل کرتا اس پر فائرنگ شروع کر دیتے۔ٹرین حملے میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایک مسافر کا کہنا تھا ہم تقریبا 30 سے 35 گھنٹے ادھر رہے اور صرف پانی پر گزار کرتے...
    محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق نئے اسلحہ لائسنس نہیں بنائے جا رہے ہیں لیکن سوشل میڈیا پر کچھ ایسی پروموشنز دیکھی گئیں جن سے یوں محسوس ہورہا تھا کہ بعض لوگ جعلی اسلحہ لائسنس کارڈ بنا رہے ہیں، جس کو دیکھتے ہوئے محکمہ داخلہ پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ ہر قسم کے اسلحہ لائسنس کی ویری فیکشن کے لیے کیو آر کوڈ متعارف کروایا جائے گا۔ جس کے پاس اسلحہ لائسنس ہوگا، اگر ادارے چیک کریں گے تو وہ کیو آر کوڈ سکین کریں گے تو اسلحہ لائسنس کی تفصیلات سامنے آجائیں  گی۔ یہ بھی پڑھیےپنجاب کو جرائم اور کرپشن فری صوبہ بنانے کے لیے اصلاحات کا گرینڈ پیکج تیار سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل کی زیرِ صدارت...
    لاہور: اسلحہ  لائسنس کی ویری فکیشن کے حوالے سے محکمہ داخلہ نے بڑا فیصلہ کرلیا اور نادرا کو تمام اسلحہ لائسنسز کی آن لائن ویری فکیشن کے لیے کیو آر کوڈ جاری کرنے کی ہدایت جاری کردی۔   کیو آر کوڈ کی مدد سے قانون نافذ کرنے والے ادارے ہر اسلحہ لائسنس کی تصدیق کر سکیں گے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب کی زیرِ صدارت اسلحہ لائسنس ویری فکیشن کے حوالے سے اہم اجلاس  ہوا، جس میں اسپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمن، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ (جوڈیشل) عمران حسین رانجھا اور نادرا حکام  نے شرکت کیی۔ سیکرٹری داخلہ نے اسلحہ لائسنسز کے ساتھ کیو آر کوڈ لگانے کے لیے نادرا کو ایک ہفتے کا وقت دے دیا اور ساتھ ہی نادرا...
    جمعیت علمائے اسلام کے رہنمائوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان کے دفاع کے لیے ہم تن من دھن قربان کرنے کو تیار ہیں حکومت کو چاہیے کہ دہشت گردی کا نشانہ بننے والے متاثرین کی بھرپور انداز میں دادرسی کرے اور زخمیوں کے علاج معالجے کے لیے تمام تر طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔  اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود، جنرل سیکرٹری نور خان ہانس ایڈوکیٹ، سرپرست حافظ محمد عمر شیخ، ضلعی ناظم اطلاعات رانا محمد سعید، مولانا زاہد حبیب، جاوید اقبال کالرو، امجد علی ضیا، مولانا اظہر مسعود، قاری عبدالرف، مفتی حبیب اللہ بلال، قاری یاسین، مولانا محمد یوسف مدنی و دیگر نے کہا ہے کہ بلوچستان...
    وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کہتے ہیں کہ وہ ریلوے کا سسٹم ٹھیک کرنے آئے ہیں کیونکہ ریلوے کا سارا نظام ہی خراب ہے۔ ریلوے کے شعبے میں بھارت کا مقابلہ کرنے کی کوشش کریں گے  نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ انہیں وزارت دینے کا فیصلہ خالصتاً وزیراعظم  کا ہے۔ وہ ریلوے کی وزارت کو ایک چیلنج سمجھتے ہیں، وہ ریلوے کا سسٹم ٹھیک کرنے آئے ہیں کیونکہ ریلوے کا سارا نظام ہی خراب ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے سیاسی حریف(شیخ رشید) کی طرح چلتی ٹرینوں کے نام نہیں بدلیں گے۔ ’میں آن گراؤنڈ کام کرنے والا پریکٹیکل قسم کا آدمی ہوں۔‘ انہوں نے کہا کہ ایم ایل...
    اسلام آباد: جعفر ایکسپریس حملے کے کامیاب آپریشن پر بلوچ عوام نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ ٹرین میں موجود افراد نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ بازیاب ہونے والے ٹرین ڈرائیور نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین کے انجن کے نیچے دہشت گردوں کی جانب سے دھماکا کیا گیا، ریل ٹوٹنے کے باعث ٹرین کی بوگیاں الگ ہو گئیں جس کے اچانک بعد بی ایل اے کے دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔ ٹرین ڈرائیور نے بتایا کہ پاک فوج کی بروقت کارروائی کے بعد یہ آپریشن کامیاب ہوا، ہم پاک فوج کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہماری جان بچائی۔ ٹرین سیکیورٹی گارڈ نے کہا کہ جعفر ایکسپریس...
    اسلام آباد(رضوان عباسی سے) دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے کو پاکستان دشمن عناصر کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ ملک سے باہر موجود دہشت گردوں کا منصوبہ تھا۔ انہوں نے افغان حکومت پر زور دیا کہ وہ اس حملے کے ذمہ دار عناصر کے خلاف فوری کارروائی کرے اور پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کرے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث قوتیں ملک کے امن کو تباہ کرنا چاہتی ہیں، مگر پاکستان ان مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ چین سمیت عالمی برادری نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی شدید مذمت کی ہے، جو اس بات کا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے افغان حکومت سے جعفر ایکسپریس حملے میں ملوث کرداروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔  نجی  ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ ملک سے باہر دہشت گردوں کا پلان تھا، افغان حکومت پر زور دیتے ہیں کہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے، افغان حکام پر زور دیتے ہیں کہ وہ پاکستان کے ساتھ تعاون کرے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکام کی جانب دو کشمیری تنظیموں کو غیر قانونی قرار دینے کی مذمت کرتے ہیں، بھارت پر زور دیتے ہیں کہ کشمیری سیاسی جماعتوں پر عائد پابندیاں ہٹائے، بھارت نے عوامی ایکشن...
    سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ بلوچستان ٹرین حملے میں را ملوث ہے۔ اگلا حملہ زیادہ جانیں لے سکتا ہے۔ امریکا میں سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے بیان میں کہا کہ بلوچستان میں ٹرین حملے کی ذمہ دار بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی را ہے۔ بھارت کا احتساب نہ کیا گیا تو اگلا حملہ زیادہ معصوم جانیں لے سکتا ہے۔ گرپتونت سنگھ پنوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی ادارے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول اوررا کے خلاف کارروائی کریں۔ پاکستان کے خلاف بھارت خفیہ جنگی حکمت عملی کے بلیو پرنٹ پر عمل کررہا ہے۔ مودی سرکار ایک مکمل...
    پنجاب حکومت نے اسلحہ لائسنس کی تصدیق کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا۔ سیکریٹری داخلہ پنجاب نے نادرا کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ تمام اسلحہ لائسنسز کے لیے آن لائن تصدیقی نظام متعارف کرائے اور لائسنس کے ساتھ کیو آر کوڈ لگانے کا عمل ایک ہفتے میں مکمل کیا جائے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق، کیو آر کوڈ کے ذریعے قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر اسلحہ لائسنس کی تصدیق کر سکیں گے، جس سے جعلی لائسنسوں کی بیخ کنی ممکن ہوگی اور سنگین جرائم میں ملوث افراد کو اسلحہ لائسنس حاصل کرنے سے روکا جا سکے گا۔ دریں اثنا، پنجاب کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ اسلحہ لائسنس کے...
    جعفر ایکسپریس حملے کے شہداء کی میتوں اور زخمیوں کو مچھ ریلوے اسٹیشن پہنچا دیا گیا۔ جعفر ایکسپریس پر حملے میں شہید 25 افراد کی میتیں مچھ ریلوے اسٹیشن پر موجود ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہدا کی میتوں کو شناخت کے بعد ان کے آبائی علاقوں کو بھجوایا جائے گا جبکہ متاثرین کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقوں کو روانہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ 1 روز قبل بولان میں دہشت گردوں نے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملہ کیا تھا اور مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے۔ بعد ازاں فورسز نے کلیئرنس آپریشن میں 190 مسافروں کو بازیاب کروایا تھا۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ازبکستان کے سفیر جناب علیشیر تختائیف کی آج وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ وزیر اعظم نے ازبک سفیر کے ذریعے صدر عزت مآب شوکت مرزیوئیف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور گزشتہ ماہ تاشقند کے دورے کے دوران ان کے اور پاکستانی وفد کی مہمان نوازی کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے اپنے دورے کے دوران دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات پر ہونے والی شاندار پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا، جس میں ایک اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل کی تشکیل کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں متعدد اہم معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی شامل ہیں۔ ...
    رمضان المبارک میں شہر کراچی بھکاریوں سے بھر جاتا ہے، گلی محلہ، بازار حتی کے گھر گھر بھیک مانگنے والے بچوں اور خواتین کی بھرمار ہوتی ہے۔ گمان ہوتا ہے جیسے پورا شہر اس کام میں جت گیا ہے۔  ان  بھکاریوں کو کبھی روکا گیا نہ ہی کبھی روکنے کی کوشش کی گئی اور ایسے میں مستحقین محروم رہ جاتے ہیں۔ رمضان المبارک میں ہی کچھ مستحق ایسے بھی ہیں جو معزور ہونے کے باوجود باعزت رزق کی تلاش میں نکل جاتے ہیں، جیسے کہ بابر ہیں۔ بابر کو بچپن میں پولیو ہوگیا تھا، گھر میں سب سے بڑا ہونے کے ناطے ماں باپ کا ہاتھ بٹایا، اس کے بعد شادی ہوئی اور چار بچوں کو اس قابل بنایا کہ...
    اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفان دوجارک کے مطابق گوتریس نے واضح کیا کہ شہریوں پر حملے ناقابل قبول ہیں اور عالمی برادری کو ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کی ہائی جیکنگ کی شدید مذمت کی ہے اور یرغمال بنائے گئے افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفان دوجارک کے مطابق گوتریس نے واضح کیا کہ شہریوں پر حملے ناقابل قبول ہیں اور عالمی برادری کو ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔ منگل کے روز بلوچستان میں مبینہ بلوچ مسلح افراد نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کیا۔ یہ ٹرین...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر صائم ایوب کے مستقبل کے حوالے اہم فیصلہ آئندہ ہفتے ہوگا۔ 22 سالہ اوپنر صائم ایوب جنوری میں جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاون ٹیسٹ میں انجری کا شکار ہوئے تھے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی ٹرینر حنیف ملک کی زیرنگرانی صائم ایوب کی ری ہیب کا عمل جاری ہے۔ برطانوی معالجین منگل کو مفصل طبی  جائزہ لینے کے بعدصائم ایوب کے مستقبل کے حوالے سے اپنی آرا پیش کریں گے۔ طبی رائے کی روشنی میں 11 اپریل سے شروع ہونے والی پی ایس ایل 10 میں  صائم ایوب کی شرکت کافیصلہ کیا جائے گا۔ امرقابل ذکر ہے کہ صائم ایوب نے باقاعدہ ٹریننگ شروع کردی ہے  جبکہ پاکستانی ٹرینر حنیف ملک ان  کی دعوت...
    راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بلوچستان کے علاقے میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے سے متعلق کہا ہے کہ افغانستان میں موجود دہشت گرد سرغنہ کی ہدایت پر یہ حملہ کیا گیا۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی مسلح افواج متاثرہ خاندانوں اور بازیاب کرائے گئے یرغمالیوں کی مکمل معاونت فراہم کر رہی ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ حملہ افغانستان میں موجود دہشت گرد سرغنہ کی ہدایت پر کیا گیا، جو واقعے کے دوران حملہ آوروں سے براہ راست رابطے میں تھے۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے...
    لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے، جس میں تجویز دی گئی ہے کہ بچوں کو جنسی استحصال اور نامناسب رویوں سے محفوظ رکھنے کے لیے تعلیمی نصاب میں "گڈ ٹچ، بیڈ ٹچ" آگاہی شامل کی جائے۔  مراسلے میں کہا گیا ہے کہ حالیہ مہینوں میں بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر ایک جامع اور مؤثر آگاہی مہم کی ضرورت محسوس کی گئی ہے تاکہ بچوں کو اپنی حفاظت کے بارے میں تعلیم دی جا سکے اور وہ نامناسب رویوں کو پہچاننے اور رپورٹ کرنے کے قابل ہو سکیں۔ محکمہ داخلہ نے تجویز دی ہے کہ ابتدائی کلاسز کے نصاب میں ایک خصوصی ماڈیول شامل کیا...
    جعفر ایکسپریس حملہ، سکیورٹی فورسز کے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کی ویڈیو سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز کوئٹہ (سب نیوز)سکیورٹی فورسز کے جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد دہشت گردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن کی ویڈیو سامنے آگئی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسزکا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کامیاب رہا اور مسافروں کوبحفاظت بازیاب کرلیاگیا۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ دہشت گرد حملے میں ملوث 33 دہشتگردوں کوجہنم واصل کردیا گیا، جانوں کی حفاطت کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن میں مہارت اور احتیاط کا مظاہرہ کیاگیا اور دہشت گردوں میں خود کش بمبار بھی شامل تھے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے معصوم بچوں اورخواتین کوبطورانسانی ڈھال استعمال کیا۔سکیورٹی فورسز کی کلیئرنس آپریشن کی ویڈیو سامنے...
    سٹی 42: جعفر ایکسپریس ٹرین دہشت گرد حملہ پر روسی سفارت خانے نے  شدید مذمت کی   ترجمان روسی سفارتخانہ  نے کہا ہے کہ پاکستان میں روس کا سفارت خانہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس ٹرین پر وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے,ہم شہریوں کے انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کے دہشت گردوں کے حربے کو قطعی ناقابل قبول سمجھتے ہیں,ہم تمام مغویوں کی جلد رہائی کی امید رکھتے ہیں جعفر ایکسپریس حملہ ؛ نہتے شہریوں اور مسافروں پر حملے غیر اِنسانی اور مذموم عمل ہے؛ صدر مملکت 
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مارچ2025ء) جعفر ایکسپریس حملہ، 21 مسافروں اور 4 سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق، ترجمان پاک فوج کا آپریشن کامیاب ہونے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے کے بعد سیکورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل ہو گیا۔ اس حوالے سے ترجمان پاک فوج کی جانب سے تفصیلی بیان جاری کیا گیا ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق جعفر ایکسپریس میں 440 مسافر موجود تھے، دہشت گردوں نے 11 مارچ کو دن 1 بجے بولان کے قریب ٹرین ٹریک کو دھماکے سے اڑا کر ٹرین کو روکا۔ دہشت گردوں نے یرغمالی مسافروں کو انسانی شیلڈ کے طور پر استعمال کیا۔ جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد 21 مسافر...
    چین، چاؤلہ جی کی چودہویں نیشنل پیپلز کانگریس کے تیسرے اجلاس میں رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز بیجنگ : سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن اور نیشنل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لہ جی نے بیجنگ میں گریٹ ہال آف دی پیپل میں چودہویں نیشنل پیپلز کانگریس کے تیسرے سیشن کی نیوز کوریج میں حصہ لینے والے اہم مرکزی میڈیا یونٹس کے متعلقہ ذمہ داران اور صحافیوں سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ،سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے محکمہ تشہیر، سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن، پیپلز ڈیلی، شنہوا نیوز ایجنسی، چائنا میڈیا گروپ، گوانگ منگ ڈیلی، اکنامک ڈیلی، چائنا ڈیلی، چائنا...
    اقوام متحدہ، امریکا اور چین نے جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔ ایکس پر جاری ایک بیان میں  امریکی سفارتخانے نے کہا ہے کہ ’ہم جعفر ایکسپریس پر حملے اور بلوچستان کے ضلع کچھی میں مسافروں کو یرغمال بنانے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: جعفر ایکسپریس واقعہ کے بعد بولان ایکسپریس کی سروسز معطل امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ اس حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کی ہے، جسے امریکا نے ایک عالمی دہشتگرد گروپ قرار دیا ہے۔ ہم متاثرین، ان کے اہل خانہ اور اس خوفناک واقعے سے متاثر ہونے والے تمام افراد سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ سفارتخانے کا مزید...
    خیبر پختونخوا حکومت نے عیدالفطر سے قبل سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔صوبائی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کے پیش نظر تنخواہیں اور پنشن 20 مارچ کو ادا کرنے کی ہدایت کی۔کے پی حکومت نے تمام متعلقہ حکام کو مراسلہ ارسال کردیا ہے، جس میں یکم اپریل کے بجائے 20 مارچ کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کرنے کا کہا ہے۔
    کراچی: معیشت میں بڑھتی ہوئی طلب، درآمدی وبیرونی ادائیگیوں کے دباو برقرار رہنے سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو دوبارہ روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا۔ عیدالفطر کے موقع پر سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر کی آمد بڑھنے، عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی پاکستان کے میکرو اکنامک صورتحال بہتر ہونے کے اعتراف سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 26پیسے کی کمی سے 279روپے 80پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔  لیکن جوں ہی سپلائی بہتر ہوئی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے ڈالر کی پیشقدمی شروع ہوئی جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 02پیسے کے اضافے سے 279روپے 97پیسے کی سطح پر...
    کراچی: شہر قائد میں گرمی کی موجودہ لہر برقرار ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خُشک جبکہ مطلع صاف رہے گا، دن کے اوقات میں قدرے گرم ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 اور کم سے کم 20 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، آج کم سے کم درجہ حرارت 18.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ کراچی میں بدھ تک گرمی کی شدت برقراررہ سکتی ہے اور جمعرات سے موجودہ گرمی کی لہر میں کمی آنا شروع ہوگی۔ گرمی کی حالیہ لہر بھارتی راجستھان و...
    لاہور ( طیبہ بخاری سے ) جعفر ایکسپریس  پرحملہ کرنیوالے دہشت گردوں کیخلاف سیکیورٹی فورسز کا  آپریشن آخری مراحل میں داخل ہو گیا ۔  سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بڑی تعداد میں یرغمال مسافروں بشمول عورتوں اور بچوں کے، جنکو انسانی شیلڈ کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا، بازیاب کروا لیا گیا ہے، اس سے پہلے 190 مسافروں کو بازیاب کروایا جا چکا ہے۔دوران  کلیئرنیس آپریشن انتہائی اختیاط اور مہارت  کا مظاہرہ کیا گیا اور معصوم جانیں بچائی گئیں۔ سیکیورٹی ذرائع  نے یہ بھی بتایا کہ پہلے سے  دہشت گردوں کی بربریت کا نشانہ بننے والے  کچھ شہیدمسافروں کی تعداد کا تعیُّن کیا جا رہا ہے، موقع پر موجود تمام دہشت گردوں کو واصل جہنم کر دیا...
    جعفر ایکسپریس حملہ، سینیٹر عرفان صدیقی کی عمران خان پر شدید تنقید WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سینیٹر عرفان صدیقی نے اپنے ایکس بیان میں عمران خان پر تنقید کی ہے۔اپنے بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملے اور سیکڑوں مسافروں کے اغوا کی مذمت کے بجائے، عمران خان کا اپنا بچا کھچا وزن، خواتین اور معصوم بچوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے دہشت گردوں کے پلڑے میں ڈال دینا نہایت ہی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ اٹھتے بیٹھتے دوسروں کواپنی حدود یاد دلانے والے کی اپنی بھی کچھ حدود ہیں یا نہیں؟۔
    وزیراعلٰی بلوچستان نے صوبے میں امن و امان سے متعلق اجلاس میں سخت ہدایت کی ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ ناقابل برداشت ہے، سخت کارروائی کی جائے. دشمن کا کیک کی طرح پاکستان کو کاٹنے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔جعفر ایکسرپریس حملے کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیرصدارت صوبے میں امن و امان سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں جعفرایکسپریس حملے پرایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے بریفنگ دی۔اجلاس کے دوران وزیراعلٰی بلوچستان نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ ناقابل برداشت ہے. سخت کارروائی کی جائے. دہشت گرد ایک انچ پر بھی قابض نہیں رہ سکتے۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردانہ کارروائی کا مقصد پرتشدد ماحول کا تاثرقائم کرنا ہے. ملک دشمن عناصر...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 مارچ ۔2025 )اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیف جسٹس بلاک پر حملے کے کیس میں36وکلاءکے خلاف توہین عدالت کی کاروائی ختم کرتے ہوئے ڈسچارج کردیا ہے مقدمے کی سماعت کے دوران وکلا نے اسلام آباد ہائیکورٹ میںبیا ن حلفی جمع کروائے. عدالت نے تمام 36 وکلا کے خلاف جاری توہین عدالت کی کاروائی ختم کرتے ہوئے تمام وکلا کو ڈسچارج کرنے کا حکم سنا یا قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کیس کی سماعت کی، وکلا کی جانب سے ممبر اسلام آباد بار کونسل عادل عزیز قاضی، سینئر قانون دان بابر اعوان اور بار ایسوسی ایشن کے عہدیدار عدالت میں پیش ہوئے.(جاری ہے) ممبر اسلام آباد بار کونسل عادل عزیز قاضی نے...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے دفاتر پر چھاپے اور طلبی کے نوٹس کیخلاف درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔   آئینی بینچ کے روبرو دفاتر پر چھاپے اور طلبی کے نوٹس کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں  درخواستگزار کے وکیل بیرسٹر طلحہ عباسی نے مؤقف دیا کہ میرے مؤکل دیگر ممالک کو پھل اور دیگر اجناس برآمد کرتے ہیں۔ ایف آئی اے کی جانب سے انکوائری کے نام پر امپورٹرز کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ امپورٹرز کے دفاتر پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔  اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے کی جانب سے پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کے افسران کی کرپشن کی انکوائری جاری ہے۔ ایف آئی...
    اسلام آباد ہائی کورٹ میں 8 فروری 2021 کو چیف جسٹس بلاک پر حملے کے کیس کی سماعت ہوئی، مقدمے میں ملوث وکلا کے بیان حلفی اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرادیے گئے۔ عدالت نے تمام 36 وکلا کے خلاف جاری توہین عدالت کی کارروائی ختم کرتے ہوئے تمام وکلا کو ڈسچارج کرنے کا حکم سنا دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کیس کی سماعت کی، وکلا کی جانب سے ممبر اسلام آباد بار کونسل عادل عزیز قاضی، سینئر قانون دان بابر اعوان اور بار ایسوسی ایشن کے عہدیدار عدالت میں پیش ہوئے۔ ممبر اسلام آباد بار کونسل عادل عزیز قاضی نے کہا کہ 2021 کا کیس ہے، آخری سماعت پر...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینیٹر عرفان صدیقی نے اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) بیان میں عمران خان پر تنقید کی ہے۔ اپنے بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ‏جعفر ایکسپریس پر حملے اور سیکڑوں مسافروں کے اغوا کی مذمت کے بجائے، عمران خان کا اپنا بچا کھچا وزن، خواتین اور معصوم بچوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے دہشت گردوں کے پلڑے میں ڈال دینا نہایت ہی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اُٹھتے بیٹھتے دوسروں کواپنی حدود یاد دلانے والے کی اپنی بھی کچھ حدود ہیں یا نہیں؟ Post Views: 1
    کوئٹہ: بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد بھارتی میڈیا اور مخصوص سوشل میڈیا اکاؤنٹس بے بنیاد پروپیگنڈا پھیلانے میں مصروف ہو گئے۔ بغیر کسی تصدیق کے من گھڑت خبروں اور جعلی ویڈیوز کا سہارا لے کر پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، بھارتی سوشل میڈیا ایکٹویسٹ اور کالعدم تنظیم بی ایل اے کے حامی سوشل میڈیا اکاؤنٹس اس حملے کی غلط معلومات کو پھیلانے میں پیش پیش ہیں۔ بھارتی میڈیا نے حسبِ روایت جعلی اور پرانی ویڈیوز کے ذریعے پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا مہم تیز کر دی۔ دفاعی ماہرین کے مطابق، بھارتی میڈیا نے جعفر ایکسپریس حملے کی خبر کالعدم بی ایل اے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے براہِ راست لی اور...
    سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں کر سکی اب اسکو سیاسی قوتوں کو واپس کر دینا چاہیے۔ لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا سانحہ بلوچستان کا ہوا ہے، 120 لوگ ابھی تک اغوا ہیں، بلوچستان کسی سیاسی پارٹی کا حصہ نہیں، بلوچستان طویل عرصے سے اسٹیبلشمنٹ کے پاس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں کر سکی اب اسکو سیاسی قوتوں کو واپس کر دینا چاہیے،  صدر آصف زرداری آل پارٹی کانفرنس بلائیں، بانی پی ٹی کی شرکت لازمی یقینی بنائیں، بانی پی ٹی آئی کے بغیر آل پارٹی کانفرنس کامیاب نہیں کی جا سکتی۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تمام...
    لاہور: جعفر ایکسپریس کے متاثرین کی معلومات کے لیے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر ہیلپ ڈیسک قائم کر دی گئی۔ ترجمان ریلویز کے مطابق کسی بھی مسافر سے متعلق تمام معلومات ہیلپ ڈیسک سے معلوم کی جا سکتی ہیں، راولپنڈی ہیلپ ڈیسک کوئٹہ اور پشاور کنٹرول سے رابطے میں ہے۔ ریلوے اسٹیشن کوئٹہ کے انکوائری آفس میں ایمرجنسی سیل بھی قائم کر دیا گیا ہے تاہم مزید معلومات کے لیے 0819201210، 0819201211 اور 117 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ کوئٹہ کا ٹرین آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا ہے جسے سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد بحال کیا جائے گا۔ مزید پڑھیں؛ جعفر ایکسپریس حملہ؛ کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس معطل واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ سے پشاور...
    انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ 26 نومبر احتجاج کیس میں کئی ملزمان ہیں کسی ایک کی ضمانت سے عدالت کا مائنڈ ڈسکلوز ہوسکتا ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے26 نومبر احتجاج کیس میں  شیرافضل مروت کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے شیرافضل مروت کی عبوری ضمانت میں 29 اپریل تک توسیع کردی۔ جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ریمارکس دئیے کہ ہر ایف آئی آر میں 50،50 ملزمان ہیں۔ ابھی تک تفتیش مکمل نہیں ہوسکی۔ ہم نے ضمانت بعد از گرفتاری بڑی مشکل سے نمٹائی۔ ایک آدھ ضمانت پر فیصلہ سنانے سے عدالت کا مائنڈ ڈسکلوز ہوسکتا ہے۔ شیرافضل مروت نے عدالت کو بتایا...
    لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے اسکولوں کے نصاب میں "گڈ ٹچ، بیڈ ٹچ" کے بارے میں آگاہی شامل کرنے کی سفارش کردی۔  اس حوالے سے محکمہ داخلہ نے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو مراسلہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بچوں کو ذاتی حفاظت اور جسمانی حدود کے بارے میں آگاہی دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔   محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی جماعتوں کے نصاب میں "گڈ ٹچ، بیڈ ٹچ" کے بارے میں معلومات شامل کرنے سے بچوں میں شعور پیدا ہوگا جس سے وہ نامناسب رویے کو پہچان سکیں گے اور بروقت رپورٹ کر سکیں گے۔ والدین اور اساتذہ کو بھی یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ بچوں کو سکھائیں کہ...
    وزیراعظم شہباز شریف نے القادر ٹرسٹ کیس کے 190 ملین پاؤنڈ تعلیم پر خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد کالج فارگرلز ایف سکس ٹو میں کیپٹل ٹاک کے خصوصی شو میں فیڈرل سیکرٹری ایجوکیشن محی الدین احمد وانی نے شرکت کی۔سیکرٹری ایجوکیشن نے بتایا کہ اسلام آباد کے تمام سرکاری اسکولوں میں نہ صرف تعلیم اور کھانا مفت فراہم کیا جاتا ہے بلکہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس سمیت بڑے پیمانے پر ٹیکنالوجی کی تعلیم بھی شروع کی گئی ہے۔محی الدین احمد وانی نے دوران شو انکشاف کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے القادرٹرسٹ کیس کے 190 ملین پاؤنڈ تعلیم پر خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
    اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں کر سکی، اب اسکو سیاسی قوتوں کو واپس کر دینا چاہیے ، فوادچودھری WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)سابق وفاقی وزیر فوادچودھری نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں کر سکی اب اسکو سیاسی قوتوں کو واپس کر دینا چاہیے۔ لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا سانحہ بلوچستان کا ہوا ہے، 120 لوگ ابھی تک اغوا ہیں، بلوچستان کسی سیاسی پارٹی کا حصہ نہیں، بلوچستان طویل عرصے سے اسٹیبلشمنٹ کے پاس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں کر سکی اب اسکو سیاسی قوتوں کو واپس کر دینا چاہیے، صدر آصف...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں کر سکی اب اسکو سیاسی قوتوں کو واپس کر دینا چاہیے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا سانحہ بلوچستان کا ہوا ہے، 120 لوگ ابھی تک اغوا ہیں، بلوچستان کسی سیاسی پارٹی کا حصہ نہیں، بلوچستان طویل عرصے سے اسٹیبلشمنٹ کے پاس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں کر سکی اب اسکو سیاسی قوتوں کو واپس کر دینا چاہیے،  صدر آصف زرداری آل پارٹی کانفرنس بلائیں، بانی پی ٹی کی شرکت لازمی یقینی بنائیں، بانی پی ٹی آئی کے...