اسلحہ لائسنس کی ویری فکیشن کے حوالے سے محکمہ داخلہ کا بڑا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
لاہور:
اسلحہ لائسنس کی ویری فکیشن کے حوالے سے محکمہ داخلہ نے بڑا فیصلہ کرلیا اور نادرا کو تمام اسلحہ لائسنسز کی آن لائن ویری فکیشن کے لیے کیو آر کوڈ جاری کرنے کی ہدایت جاری کردی۔
کیو آر کوڈ کی مدد سے قانون نافذ کرنے والے ادارے ہر اسلحہ لائسنس کی تصدیق کر سکیں گے۔
سیکرٹری داخلہ پنجاب کی زیرِ صدارت اسلحہ لائسنس ویری فکیشن کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، جس میں اسپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمن، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ (جوڈیشل) عمران حسین رانجھا اور نادرا حکام نے شرکت کیی۔
سیکرٹری داخلہ نے اسلحہ لائسنسز کے ساتھ کیو آر کوڈ لگانے کے لیے نادرا کو ایک ہفتے کا وقت دے دیا اور ساتھ ہی نادرا کو تمام اسلحہ لائسنسز متعلقہ شخص کے شناختی کارڈ سے لنک کرنے کی بھی ہدایت کی۔
پنجاب بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی اسلحہ لائسنس سے متعلقہ تمام آرڈرز پر کیو آر کوڈ دینے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ اسلحہ لائسنسز کے تصدیقی عمل میں شفافیت سے جعلی لائسنسز کی بیخ کنی ہوگی۔
سیکرٹری داخلہ پنجاب نے اس حوالے سے کہا ہے کہ سنگین جرائم میں ملوث افراد اسلحہ لائسنس کے لیے نااہل ہیں۔ آرمز رولز میں ترامیم کر کے شہریوں کے لیے سہولت پیدا کر رہے ہیں۔ انفرادی اسلحہ لائسنس اور بزنس آرمز لائسنس رولز کو عام فہم بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلحہ لائسنس کی ویری فکیشن کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ کا کردار بڑھا رہے ہیں۔ اسلحہ لائسنس کے حصول اور تجدید کے لیے فیسوں کا شیڈول تبدیل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسلحہ لائسنسز سیکرٹری داخلہ اسلحہ لائسنس کیو آر کوڈ لائسنس کی حوالے سے کے لیے
پڑھیں:
جعفر ایکسپریس کے حادثے پر بہت افسوس ہے، امریکی قونصل جنرل لاہور
سیکرٹری داخلہ سے ملاقات میں امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز نے کہا کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی بدولت پنجاب میں خود کو محفوظ تصور کرتے ہیں۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے پنجاب بھر کو محفوظ بنا رہے ہیں، دہشتگردوں کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پرعمل پیرا ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل سے امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز نے سول سیکرٹری لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پنجاب میں امن و امان کی صورتحال اور سکیورٹی اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیت بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی قونصل جنرل نے چیمپئنز ٹرافی کے پُرامن انعقاد پر بھی مبارکباد دی۔ امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز نے کہا کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی بدولت پنجاب میں خود کو محفوظ تصور کرتے ہیں۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے پنجاب بھر کو محفوظ بنا رہے ہیں، دہشتگردوں کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پرعمل پیرا ہیں۔ نورالامین مینگل نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں 150 سال پرانے قوانین کو جدید تقاضوں کے مطابق اپڈیٹ کیا ہے، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو ماڈرن آلات فراہم کیے اور تمام کریمینلز کا ڈیٹا آن لائن کردیا ہے۔
سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ جدید تقاضوں کے مطابق کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اور پیرا جیسے ادارے بنا رہے ہیں، بین الصوبائی بارڈر سکیورٹی کیلئے 14 جدید چیک پوسٹس بنا رہے ہیں، جیل ریفارمز پر بہت محنت ہوئی اور اسیران کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ امریکی قونصل جنرل نے جعفر ایکسپریس کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس کے افسوسناک واقعے کے حوالے سے بلوچستان حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں، ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم خاک میں ملا کر رہیں گے۔ اس موقع پر سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمن، ایڈیشنل سیکرٹری پریزن عاصم رضا، ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی احسان جمالی بھی موجود تھے۔