لاہور:

محکمہ داخلہ پنجاب نے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے، جس میں تجویز دی گئی ہے کہ بچوں کو جنسی استحصال اور نامناسب رویوں سے محفوظ رکھنے کے لیے تعلیمی نصاب میں "گڈ ٹچ، بیڈ ٹچ" آگاہی شامل کی جائے۔

 مراسلے میں کہا گیا ہے کہ حالیہ مہینوں میں بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر ایک جامع اور مؤثر آگاہی مہم کی ضرورت محسوس کی گئی ہے تاکہ بچوں کو اپنی حفاظت کے بارے میں تعلیم دی جا سکے اور وہ نامناسب رویوں کو پہچاننے اور رپورٹ کرنے کے قابل ہو سکیں۔

محکمہ داخلہ نے تجویز دی ہے کہ ابتدائی کلاسز کے نصاب میں ایک خصوصی ماڈیول شامل کیا جائے جو بچوں کو "گڈ ٹچ، بیڈ ٹچ" کے حوالے سے آگاہ کرے اور انہیں ممکنہ استحصال اور بدسلوکی سے محفوظ رکھنے میں مدد دے۔

حکومت پنجاب نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی ہے کہ اس حساس معاملے پر فوری کارروائی کی جائے تاکہ بچوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس حوالے سے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر آگاہی مہم چلائے تاکہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو اس حوالے سے شعور دیا جا سکے۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن اور پنجاب اسمبلی کی رکن سارہ احمد کا کہنا ہے کہ بچوں کو اس اہم موضوع پر تعلیم دینا نہایت ضروری ہے تاکہ وہ کسی بھی نامناسب رویے کو پہچان کر اس کی اطلاع دے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پہلے ہی "گڈ ٹچ، بیڈ ٹچ" کے حوالے سے آگاہی مہم جاری رکھے ہوئے ہے اور رمضان المبارک کے بعد اس میں مزید تیزی لائی جائے گی۔

سارہ احمد نے مزید کہا کہ جنسی استحصال کا شکار بچے زندگی بھر ذہنی اور جذباتی صدمے کا سامنا کرتے ہیں، لہٰذا یہ ضروری ہے کہ انہیں ابتدا سے ہی اس بارے میں آگاہی دی جائے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس مہم کے ذریعے بچوں کو محفوظ بنایا جائے گا اور معاشرے میں مثبت تبدیلی لائی جائے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: حوالے سے بچوں کو کہ بچوں

پڑھیں:

پنجاب لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل منظوری کے لیے آج پیش ہو گا

لاہور:

پنجاب اسمبلی کے آج کے اجلاس کے ایجنڈے میں پنجاب لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2025 سر فہرست ہے، جو آج منظور ہونے کے لیے پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب لوکل گورنمنٹ بل کے علاوہ ایجنڈے میں دیگر سات اہم بلز بھی شامل ہیں۔

ان بلز میں پنجاب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس بل 2025، پنجاب کھل پنچایت ریپیل بل 2025، نوٹریز ترمیمی بل 2025، پنجاب موٹر وہیکلز ترمیمی بل 2025 اور پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی ترمیمی بل 2025 شامل ہیں۔

آج کے اجلاس میں خواتین کو با اختیار بنانے اور امن و امان کے موضوع پر بھی بحث کی جائے گی۔

ان تمام بلز کی منظوری کے لیے صوبائی اسمبلی میں بحث کی جائے گی اور متعلقہ کمیٹیوں کی جانب سے تجویز کردہ ترامیم پر غور کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • لوکل گورنمنٹ کے حوالے سے پنجاب حکومت کا نیا فارمولہ کیا ہے؟
  • محکمہ داخلہ پنجاب کی اسکولوں میں گڈ ٹچ بیڈ ٹچ کی تعلیم دینے کی سفارش
  • بچوں کو بدسلوکی سے بچانے کیلئے نصاب میں آگاہی دینے کا فیصلہ
  • پنجاب: اسکولوں میں گُڈ ٹچ بیڈ ٹچ سے آگاہی کا فیصلہ
  • محکمہ داخلہ پنجاب کا بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کا سرگودھا میں خاتون کے قتل کے واقعے کا نوٹس، قاتل کو سخت سزا دینے کی ہدایت
  • پنجاب کی اپنی قومی اسمبلی اور سینیٹ کے قیام کے لیے قرارداد تیار،صوبائی کونسل کے قیام کی تجویز شامل
  • پنجاب میں قومی اسمبلی و سینیٹ طرز کا پارلیمانی نظام متعارف کرانے کی تجویز
  • پنجاب لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل منظوری کے لیے آج پیش ہو گا