WE News:
2025-03-13@14:33:26 GMT

 اب اسلحہ لائسنس کی ویری فیکشن کیسے ہوا کرے گی؟

اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT

 اب اسلحہ لائسنس کی ویری فیکشن کیسے ہوا کرے گی؟

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق نئے اسلحہ لائسنس نہیں بنائے جا رہے ہیں لیکن سوشل میڈیا پر کچھ ایسی پروموشنز دیکھی گئیں جن سے یوں محسوس ہورہا تھا کہ بعض لوگ جعلی اسلحہ لائسنس کارڈ بنا رہے ہیں، جس کو دیکھتے ہوئے محکمہ داخلہ پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ ہر قسم کے اسلحہ لائسنس کی ویری فیکشن کے لیے کیو آر کوڈ متعارف کروایا جائے گا۔ جس کے پاس اسلحہ لائسنس ہوگا، اگر ادارے چیک کریں گے تو وہ کیو آر کوڈ سکین کریں گے تو اسلحہ لائسنس کی تفصیلات سامنے آجائیں  گی۔

یہ بھی پڑھیےپنجاب کو جرائم اور کرپشن فری صوبہ بنانے کے لیے اصلاحات کا گرینڈ پیکج تیار

سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل کی زیرِ صدارت اسلحہ لائسنس کی ویری فکیشن کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری داخلہ پنجاب نے نادرا حکام کو تمام اسلحہ لائسنسز کی آن لائن ویری فکیشن کے لیے کیو آر کوڈ جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سیکرٹری داخلہ نے اسلحہ لائسنسز کے ساتھ کیو آر کوڈ لگانے کے لیے نادرا کو ایک ہفتے کا وقت دیا ہے۔ نادرا حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام اسلحہ لائسنسز متعلقہ شخص کے شناختی کارڈ سے منسلک کیے جائیں گے۔ صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی اسلحہ لائسنس سے متعلقہ تمام آرڈرز پر کیو آر کوڈ دینے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیےخیبر پختونخوا میں اسلحہ لائسنس کا حصول اب گھر بیٹھے ممکن، ایپ متعارف

سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ کیو آر کوڈ کی مدد سے قانون نافذ کرنے والے ادارے ہر اسلحہ لائسنس کی تصدیق کر سکیں گے۔ اسلحہ لائسنسز کے تصدیقی عمل میں شفافیت سے جعلی لائسنسز کی بیخ کنی ہوگی۔

 انہوں نے کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث افراد اسلحہ لائسنس کے لیے نااہل ہیں اور تمام اسلحہ لائسنسز کی سکروٹنی کی جائے کہ سنگین جرائم میں ملوث کوئی شخص اسلحہ لائسنس حاصل نہ کرنے پائے۔

انہوں نے کہا کہ آرمز رولز میں ترامیم کر کے شہریوں کے لیے سہولت پیدا کر رہے ہیں۔ انفرادی اسلحہ لائسنس اور بزنس آرمز لائسنس رولز کو عام فہم بنا رہے ہیں اور اسلحہ لائسنس کی ویری فکیشن کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ کا کردار بڑھا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیےپاکستان سے کلاشنکوف کلچر کو ختم کرنا ہوگا، چیف جسٹس قاضی فائز کا بڑا حکم

سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل نے بتایا کہ اسلحہ لائسنس کے حصول اور تجدید کے لیے فیسوں کا شیڈول تبدیل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مینوئل لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کے تمام مراحل کی نگرانی کی جا رہی ہے۔  کیو آر کوڈ کے بعد لائسنس کوڈ بھی جاری کیے جائیں گے جو ایک کوڈ کے ذریعے اپنے اسلحے کے حوالے سے تفصیلات حاصل کر سکیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلحہ لائسنس پنجاب کیو آر کوڈ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلحہ لائسنس کیو ا ر کوڈ اسلحہ لائسنس کی ویری سیکرٹری داخلہ اسلحہ لائسنسز داخلہ پنجاب کیو آر کوڈ رہے ہیں کے لیے

پڑھیں:

کراچی: سرجانی سے زیر زمین دفن زنگ آلود اسلحہ برآمد

علامتی فوٹو

کراچی کے علاقے سرجانی سے زیر زمین دفن زنگ آلود اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

پولیس حکام کےمطاب سرجانی میں گراؤنڈ کی کھدائی کے دوران برآمد ہونے والے اسلحے میں 5 ایس ایم جیز، 1 ایل ایم جی، 10 میگزینز اور بھاری تعداد میں گولیاں شامل ہیں۔

حکام کے مطابق اسلحہ گراؤنڈ کے واکنگ ٹریک کی کھدائی کےد وران برآمد ہوا ہے کیونکہ متعلقہ یونین کونسل کی جانب سے ترقیاتی کام کرایا جا رہا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق برآمد اسلحہ کو فارنزک معائنے کےلیے بھی بھیجا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • اسلحہ لائسنس کی ویری فکیشن کے  حوالے سے محکمہ داخلہ کا بڑا فیصلہ
  • علی امین گنڈاپور کے و ارنٹ گرفتاری برقرار
  • پنجاب حکومت کا اسلحہ لائسنس کی تصدیق کے حوالے سے بڑا فیصلہ
  • اسلحہ لائسنس کی ویری فکیشن کے حوالے سے محکمہ داخلہ کا بڑا فیصلہ
  • محکمہ وائلڈ لائف ٹیم کا لاہور میں چھاپہ، بغیر لائسنس گھر میں رکھا گیا شیر برآمد، ملزم گرفتار
  • بغیر لائسنس شیر گھر میں رکھنے پر ایک اور شخص گرفتار
  • کراچی، پارک میں کھدائی کے دوران اسلحہ برآمد
  • کراچی: سرجانی سے زیر زمین دفن زنگ آلود اسلحہ برآمد
  • لاہور: بغیر لائسنس شیر رکھنے اور سیلفی بنانے پر شہری گرفتار