Daily Ausaf:
2025-03-13@19:28:13 GMT

نیٹ میٹرنگ کے ذریعے بجلی خریداری کی قیمت مقرر

اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیٹ میٹرنگ کے تحت بجلی کی خریداری کی شرح 10 روپے فی یونٹ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 2025 میں مہنگائی میں کمی کے رجحان پر شرکا کو بریفنگ دی گئی۔

ای سی سی نے نیٹ میٹرنگ قوانین میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے جس سے گرڈ صارفین پر بوجھ کم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

اجلاس کے جاری اعلامیہ کے مطابق نیٹ میٹرنگ کے تحت بجلی کی خریداری کی شرح 10 روپے فی یونٹ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم موجودہ نیٹ میٹرنگ صارفین کے معاہدے پرانے نرخوں کے مطابق رہیں گے۔

درآمد اور برآمد شدہ یونٹس کی بلنگ الگ الگ ہوگی۔

سولر پینل کی قیمتوں میں کمی سے نیٹ میٹرنگ صارفین میں اضافہ سے گرڈ صارفین پر بوجھ بڑھا ہے۔ دسمبر 2024 تک نیٹ میٹرنگ صارفین نے گرڈ صارفین پر 159 ارب روپے کا بوجھ ڈالا ہے اور 2034 تک نیٹ میٹرنگ سے گرڈ صارفین پر 4240 ارب روپے کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ ہے۔
مزیدپڑھیں:سولر پینل صارفین ہوشیار، کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: گرڈ صارفین پر نیٹ میٹرنگ

پڑھیں:

فقہ جعفریہ کے مطابق فطرہ 300 روپے مقرر

صدر وفاق المدارس الشیعہ کا کہنا ہے کہ زیادہ تر گندم استعمال کرنیوالے مسلمان 300 روپے جبکہ چاول استعمال کرنیوالے 900 روپے فی کس فطرہ ادا کریں۔ انہوں نے کہا ہے کہ فطرہ شرائط کے مطابق مستحقین کو دیا جا سکتا ہے۔ فطرت دینا لازم ہے۔ حتیٰ کہ نومولود کا فطرہ دینا بھی واجب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فقہ جعفریہ کے مطابق فطرہ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ زیادہ تر گندم استعمال کرنیوالے مسلمان 300 روپے جبکہ چاول استعمال کرنیوالے 900 روپے فی کس فطرہ ادا کریں۔ انہوں نے کہا ہے کہ فطرہ شرائط کے مطابق مستحقین کو دیا جا سکتا ہے۔ فطرت دینا لازم ہے۔ حتیٰ کہ نومولود کا فطرہ دینا بھی واجب ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس؛ نیٹ میٹرنگ قوانین میں ترمیم منظور
  • کراچی کے شہریوں کیلیے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 85 پیسے فی یونٹ مزید کمی کا امکان
  • کاروبارای سی سی کا نئے سولر صارفین سے خریدی جانیوالی بجلی کی قیمت کم کرنے کا فیصلہ
  • فقہ جعفریہ کے مطابق فطرہ 300 روپے مقرر
  • سولر صارفین سے سپلائی ہونے والی بجلی کی قیمت کم کرکے 10 روپے فی یونٹ مقرر کردی گئی
  • نئے سولر صارفین سے خریدی جانیوالی بجلی کی فی یونٹ قیمت کم کرنے فیصلہ
  • نئے سولر پینل صارفین سے بجلی 27 میں نہیں 10 روپے فی یونٹ خریدی جائے گی، ای سی سی
  • کراچی کے شہریوں کیلیے اچھی خبر، بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان
  • حکومت کا چینی کی قیمت مستخکم رکھنے کیلئے شکردرآمدکا فیصلہ