2025-02-26@23:14:37 GMT
تلاش کی گنتی: 8371

«بھی جاری»:

(نئی خبر)
    پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سی ایم ہاوس کے سامنے بلدیاتی نمائندوں کے حق کے لیے احتجاجی دھرنے کا اعلان کر دیا۔ گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پہلے امن و امان پر کانفرنس کا انعقاد کیا تھا، بلدیاتی نمائندے جہاں پر بھی کہیں گے میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں گا، تین سالوں میں بلدیاتی نمائندوں کا کوئی اجلاس نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ آج بلدیاتی نمائندوں کا کنونش بلایا تو وزیر اعلیٰ بھی جاگ گئے، وزیر اعلیٰ سے پوچھ لیں انھیں کیا چاہیے، وفاق سے پیسے میں لے کر آؤں گا۔ این ایف سی سیکیورٹی فورسز کے پیسے آئے لیکن کہیں اور خرچ ہوئے۔ گورنر کا کہنا تھا...
    جو فلم دنیا کی پرانی ترین فلم کے طور پر کوالیفائی کر سکتی ہے اور جسے ہم پہلی ہوم مووی بھی کہہ سکتے ہیں اور یقینی طور پر بچ جانے سب سے پرانی فلم بھی ہے، وہ ہے "Roundhay Garden Scene"۔ اسے 1888 میں بنایا گیا تھا جس کی ہدایت کاری فرانسیسی موجد لوئس لی پرنس نے کی تھی۔  اس فلم میں ہدایت کار کے خاندان کے افراد کو باغ میں کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور یہ تقریباً دو سیکنڈز پر مبنی ہے۔ فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ایڈولف لی پرنس، سارہ وائٹلی، جوزف وائٹلی اور ہیریئٹ ہارٹلی صحن میں دوڑ اور ہنس رہے ہیں۔ لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ یہ تاریخی فلم ایک...
    باکو:وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آسان خدمت پروگرام جدید سہولیات سے لیس ہے، اسی طرز کے سینٹرز پاکستان میں بھی قائم کریں گے۔ وزیر اعظم نے باکو مین ’آسان خدمت مرکز‘ کا دورہ کیا، اس موقع پر نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار اور وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ بھی ان کے ساتھ تھے۔ ان کا آسان خدمت کے مرکز کے دورے پر کہنا تھا کہ ہم نے خدمت مرکز کا دورہ کیا، جو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہے۔ انہوں نے خدمت سینٹر کے مختلف شعبوں کا دورہ اور مرکز کی تعریف کرتے ہوئے اسے آذربائیجان کے صدرالہام علیوف کی نظریاتی سوچ کا عکاس قرار دیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہاں خدمات انجام دینے والے نوجوانوں کو...
    ویب ڈیسک: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام سے کاروباری سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں، سیاسی استحکام رہا تو چند سالوں میں ملک معاشی طور پر بہت بہتر ہو جائے گا۔  گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی مختلف چیمبرز سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات سے ملاقات ہوئی ہے,اس موقع پر گورنر پنجاب نے مختلف چیمبرز کی کامیاب کاروباری شخصیات کو میڈلز اور شیلڈز سے نوازا۔ سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 25 فروری, 2025   گورنر پنجاب نے کہا کہ چیمبرز سے منسلک کاروباری افراد نے بیرون ملک بھی پاکستان کا نام روشن کیا۔  انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی بزنس مین ملک کا اثاثہ ہیں، ملک...
    دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 فروری 2025ء ) دبئی کے رہائشی اب اپنے ویزہ کی چند منٹوں میں تجدید کرسکتے ہیں کیوں کہ اماراتی اتھارٹی نے اس حوالے سے نیا پلیٹ فارم لانچ کردیا۔ اماراتی میڈیا کے مطابق جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) نے اے آئی سے چلنے والا ایک نیا ڈیجیٹل پلیٹ فارم لانچ کیا ہے جس کو ’سلامہ‘ کا نام دیا گیا ہے، اس پلیٹ فارم کے ذریعے رہائشی اپنے ویزہ کی تجدید منٹوں میں مکمل کرسکتے ہیں، وہ کاغذی کارروائی اور طویل انتظار کے اوقات کو ختم کرتے ہوئے اپ ڈیٹ شدہ دستاویز کو براہ راست پلیٹ فارم سے ڈاؤن لوڈ بھی کرسکتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سلامہ پلیٹ فارم پر...
    کوئٹہ کے علاقے کلی ملازئی کچلاک میں ڈکیتی میں ملوث 4 افراد کو کوئٹہ پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایس سیریئس کرائمز کوئٹہ ذوہیب محسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 15 فروری کو کوئٹہ کے علاقے کلی ملازئی کچلاک میں امان اللہ نامی شخص کے گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی، جس میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ دن دھاڑے چوری کی واردات ہونا سیکورٹی اداروں پر سوالیہ نشان تھا، واقعے میں ملوث افراد کی تصدیق سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے کی گئی جس کے بعد واردات میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کیا گیا، واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ 1 گاڑی اور جیولری بھی برآمد کرلی گئی۔ یہ...
    واضح رہے کہ پولیس کی جانب سے 22 فروری 2025ء کو کراچی کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی سے معروف ادکار کے بیٹے اور نوجوان اداکار کو گرفتار کیا گیا تھا، جب کہ اس کے قبضے سے منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کی سینٹرل جیل کے جوڈیشل کمپلیکس میں واقع جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے معروف اداکار کے بیٹے اداکار ساحر حسن کو منشیات برآمدگی کیس میں جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جیل بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تفتیش کے دوران منشیات ریکٹ کے بارے میں انکشاف ہونے کے بعد گرفتار ملزم ساحر حسن کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم ساحر حسن...
    چیف جسٹس، مسٹر جسٹس یحییٰ آفریدی، عدالتی نظام میں اصلاحات کے لئے لا اینڈ جسٹس کمیشن کی تیار کردہ دس نکاتی تجاویز پر وسیع تر مشاورت کر رہے ہیں۔ وزیراعظم اور اُن کے قانونی مشیروں کے بعد چیف جسٹس نے پی۔ٹی۔آئی کے آٹھ رُکنی وفد سے دو گھنٹے طویل ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد پی۔ٹی۔آئی کے زُعما نے ایک پریس کانفرنس کے ذریعے قوم کو آگاہ کیا کہ انہوں نے جناب چیف جسٹس کے سامنے کس صراحت کے ساتھ اپنا مقدمہ پیش کیا۔ میڈیا کی زینت بننے والی تفصیلات سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس طویل ملاقات کے دوران میں، پی۔ٹی۔آئی کے بھاری بھرکم وفد نے، عدالتی نظام میں اصلاحات بارے کوئی ایک بھی تجویز پیش نہیں کی۔ شرکاء نے...
    (گزشتہ سے پیوستہ) تاہم حزب اللہ کے خلاف کارروائی خطرات سے بھرپور ہوگی۔حزب اللہ کی عسکری طاقت کی وجہ سے یہ گروہ تشددکی ڈھکی چھپی دھمکی استعمال کرتاتھاکہ اگرانہیں دیوارسے لگانے کی کوشش کی گئی تووہ بہت سخت جواب دیں گے‘‘۔ایک مغربی سفارت کارنے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پربتایاکہ’’ہم لبنان کی اپوزیشن اوردیگرممالک میں لوگوں کوبتارہے ہیں کہ حزب اللہ کودیوار سے لگانے کی کوشش کاالٹااثرہوسکتاہے اور تشدد کا خطرہ ممکن ہے‘‘۔تاہم لبنان میں ایک نیاباب لکھا جارہاہے جہاں کرپشن اورحکومتی مسائل سمیت تشددکی نہ ختم ہونے والی لہرسے لوگ تھک چکے ہیں۔ یہ مسائل کاایساانبارہے جس کی وجہ سے ریاست غیرفعال ہوچکی ہے۔پارلیمنٹ سے اپنے پہلے خطاب میں نئے صدرنے اصلاحات لانے کا وعدہ کیا جن کے...
    چند دنوں کے بعد رمضان آجائیں گے۔یہ ایک مقدس مہینہ ہے۔ جس میں ہرمسلمان روزے رکھ کر اللہ کا قرب حاصل کرنے کی کوشش کرتاہے۔ پاکستان میں بھی رمضان بڑی عقیدت اور احترام سے منایاجاتاہے۔ ہر شخص چاہے وہ امیر یا غریب اپنے تئیں اس مقدس مہینے میں ر وزے رکھ کر روحانی طور پر اپنے آپ کو مضبوط بننے کی کوشش کرتاہے ۔ دراصل اس مہینے میں پورے ملک کی فضا میں روحانی اثرات موجزن ہوتے ہیں اور روحانی پاکیزگی سے معاشرے میں ایک خوشگوار بھائی چارے کے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ دراصل رمضان کامہینہ اللہ کامہینہ ہے‘ اس لئے اس ماہ کو اللہ نے اپنے لے چناہے۔ نیز روزے رکھنے والے اس مہینے میں مسلمان زیادہ سے زیادہ...
    احمد بن شعیب بن علی بن سنان بن بحر النسائی 830عیسوی میں خراسان کے علاقے ’’نساء‘‘ موجودہ ترکمانستان میں پیدا ہونے۔ بچپن ہی سے حصول علم کا شوق تھا اپنی یہ پیاس بجھانے کے لئے ملکوں ملکوں پھرے۔ حجاز، شام، عراق اور مصر وغیرہ کے علمی مراکز کی یاترا کی اور وہاں کے جید اساتذہ سے علم حاصل کرنے میں جوانی گزاری۔ اللہ نے بلا کے حافظہ سے نوازا تھا پس اسی کی بدولت علم حدیث میں ملکہ حاصل کیا۔ پھر ایک وقت آیا کہ علم حدیث کی سند کی تصحیح اور درایت کے اصولوں میں اپنے دورمیں یکتا ٹھہرے۔ ملک مصر کو مستقر بنایا اور درس و تدریس کے شعبہ سے وابستہ ہوگئے۔آپ کا شمار صحہ ستہ میں ہوا...
    حیدرآباد: بھارتی ریاست تلنگانہ میں ایک زیر تعمیر سرنگ گرنے سے آٹھ مزدور 72 گھنٹے سے پھنسے ہوئے ہیں۔ خراب موسم اور ملبہ ہٹانے میں مشکلات کے باعث ریسکیو آپریشن میں شدید رکاوٹیں درپیش ہیں۔ یہ حادثہ ہفتے کی صبح پیش آیا جب 43 کلومیٹر طویل سری سیلم لیفٹ بینک کینال (SLBC) سرنگ کا ایک حصہ منہدم ہو گیا۔ حادثے کے وقت پچاس مزدور سرنگ میں موجود تھے، جن میں سے 43 بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے، تاہم آٹھ مزدور اب بھی اندر پھنسے ہوئے ہیں۔ ریسکیو ٹیموں کو نرم مٹی، ملبے اور تنگ راستوں کے باعث مزدوروں تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ اب تک 33 کلومیٹر سرنگ کھودی جا چکی ہے، جبکہ 10 کلومیٹر باقی...
      ---فائل فوٹو  چیئرمین پی اے سی جنید اکبر خان کہا ہے کہ بجلی کے کھمبوں کی مد میں اربوں روپے مختص ہوتے ہیں، مجھے یہ بھی پتہ ہے کہ کس کی جیب میں کھمبوں کے کتنے پیسے جاتے ہیں۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) میں چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال کا تذکرہ ہوا۔شاہدہ اختر نے سوال اٹھایا کہ بلوں کی ریکوری کے لیے سابق سیکریٹری پاور راشد لنگڑیال نے کیا کیا؟ چیئرمین ایف بی آر کا افسران کیلئے گاڑیوں کی خریداری سے متعلق بیان آگیاچیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے افسران کے لیے گاڑیوں کی خریداری پر اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان افسران کے لیے کاریں خریدی جائیں گی۔ چیئرمین پی اے سی جنید اکبر خان...
    —فائل فوٹو کراچی میں رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں موسم بہتر اور آخری میں گرم رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات سندھ کے فوکل پرسن کے مطابق رمضان کے پہلے عشرے میں موسم بہتر اور آخری عشرے میں موسم گرم ہو سکتا ہے۔فوکل پرسن نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں رمضان کے آخری عشرے میں درجۂ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ کراچی: صبح میں ہلکی دھند کا امکانمحکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صبح میں ہلکی دھند کا بھی امکان ہے انہوں نے بتایا کہ رمضان کے دوران سندھ کے دیگر علاقوں میں بھی موسم گرم رہ سکتا ہے جب کہ صوبے کے جنوبی علاقوں میں رمضان کے آخری عشرے میں درجۂ حرارت 40...
    اپنے ایک جاری بیان میں فلسطین کی مقاومت اسلامی کا کہنا تھا کہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں غاصب کالونیوں کی تعمیر کے صیہونی منصوبے سے اسرائیل کا ناجائز وجود ثابت نہیں ہو سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ سانحہ مسجد ابراہیمی کے 31 سال مکمل ہونے پر فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" نے ایک بیان جاری کیا۔ جس میں اس تحریک نے کہا کہ قابضین اپنے جرائم کے ذریعے فلسطینی قوم کے ارادے کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی رژیم کے جرائم کبھی بھی اس ریاست کو قانونی جواز فراہم نہیں کر سکتے۔ اسرائیل ہماری مٹھی بھر خاک پر بھی حاکمیت حاصل نہیں کر سکتا۔ حماس نے کہا کہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں غاصب کالونیوں...
    لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 فروری ۔2025 )برطانیہ کی حکمران جماعت لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ کو ایک شخص کو تھپڑ مارنے کے جرم میں10 ہفتوں کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پارلیمنٹ کے رکن مائیک ایمسبری کا ایک شخص کے ساتھ رات گئے سڑک پر جھگڑا ہوا جس نے رکن پارلیمنٹ سے پل بند ہونے کی شکایت کی تاہم ایمسبری نے تھپڑ مارتے ہوئے اسے زمین پر گرادیا تھا.(جاری ہے) لیبر پارٹی نے 55 سالہ مائیک ایمسبری کو اس وقت معطل کر دیا تھا جب ”ڈیلی میل“ نے اپنی ویب سائٹ پر ویڈیو نشر کی جس میں بظاہر اس حملے کو دکھایا گیا تھا اور اب وہ آزاد حیثیت سے پارلیمنٹ میں...
    ’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ‘ کے 6 سال مکمل ہونے پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے نغمہ ’دشمناسُن‘ ریلیز کردیا گیا۔ نغمے میں وطن کے جانباز سپوتوں کی جانب سے ملکی دفاع کے لیے عہد و پیماں کا اظہار کیا گیا ہے۔ 27 فروری 2019 ملکی تاریخ کا ایک اہم واقعہ ہے جو مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور پاکستانی عوام کے عزم کا مظہر ہے۔ یہ بھی پڑھیے: یوم یکجہتی کشمیر: آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ جاری پاک فضائیہ نے 27 فروری کو سرحدی حدود کی خلاف ورزی کو ناکام بناتے ہوئے 2 بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے۔ اس آپریشن کے دوران ایک بھارتی پائلٹ ابھی...
    کیپٹن ریٹائرڈ حمزہ ہمایوں ایس ایس پی سی ٹی ڈی اسلام آباد تعینات کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس میں تقرر و تبادلوں کے دوران  ایس ایس پی سی ٹی ڈی اسلام آباد تعینات ہونے والے حمزہ ہمایوں کا تعلق پولیس سروس کے 43ویں کامن سے ہے۔ حمزہ ہمایوں اس سے قبل نیکٹا میں خدمات سرانجام دیتے رہے، حمزہ ہمایوں اسلام آباد پولیس ،میں بطور ایس پی کئی اہم پوسٹنگز پر موجود رہے، حمزہ ہمایوں ایس پی صدر، ایس پی ٹریفک اور ایس پی سی ٹی ڈی بھی رہے۔ حمزہ ہمایوں بطور چیف سیکورٹی آفیسر ٹو وزیر داخلہ بھی خدمات سرانجام دیتے رہے، حمزہ ہمایوں آئی جی اسلام آباد کے پی ایس او بھی تعینات رہے، حمزہ ہمایوں کی...
    کیس بنیادی انسانی حقوق کے آرٹیکل 19 اے کا نہیں ہوتا تو آج ہی مسترد کر دیتے پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف تمام درخواستوں کی سماعت آئینی بینچ 11مارچ کو کرے گا سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی جانے والی پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کے خلاف درخواستیں آئینی بینچ کو بھیج دی گئیں۔ سماعت قائم مقام چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔عدالت نے قرار دیا کہ پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف تمام درخواستوں کی سماعت آئینی بینچ 11مارچ کو کرے گا۔ادھر وفاقی حکومت نے درخواستوں پر جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی۔ قائم مقام چیف جسٹس جنید غفار نے کہا کہ یہ تو آئینی بینچ کا کیس بنتا ہے ۔درخواست گزار کے وکیل نے...
    لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور ہائی کورٹ میں ایک شحص نے خود کو آگ لگالی جب کہ خود سوزی کی کوشش کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔رپورٹ کے مطابق آصف جاوید نامی شحص کا کیس لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شجاعت علی خان کی عدالت میں زیر سماعت تھا۔آصف نامی شحص کا تعلق حانیوال سے بتایا جارہا ہے، آصف کو فوری ریسکیو کرکے کے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی جس میں ایک شخص کو جلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ پولیس اہلکار اور کچھ لوگ آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ ٹرک نذرِ آتش کرنے کا مقدمہ: چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کی ضمانت منظور ، رہا کرنے کا حکم
    مقامی عدالت نے منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ملزم ساحر حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔کراچی کے جوڈیشل کمپلیکس میں ملزم ساحر حسن سے منشیات برآمدگی کے کیس کی سماعت ہوئی جہاں ایس آئی یو پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا۔ دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم سے تفتیش مکمل نہیں ہوئی ہے لہٰذا جسمانی ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع کی جائے جبکہ وکیل صفائی نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔ منشیات فروشی کا الزام: ملزم ساحر کے جسمانی ریمانڈ میں ایک دن کی توسیعجوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ملزم ساحر کے جسمانی ریمانڈ میں ایک دن کی توسیع کر دی۔ سماعت کے بعد...
    —فائل فوٹو حیدر آباد میں وکلاء سیشن کورٹ، سول کورٹ اور ہائی کورٹ میں پیش نہیں ہوئے۔حیدر آباد میں وکلاء کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی فرخ لنجار کو ہٹانے تک عدالتی عمل کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔ حیدرآباد پولیس اور وکلا کے درمیان تنازع حل نہ ہوسکااحتجاجی دھرنے کے باعث کراچی سے اندرون ملک آنے اور جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی۔ اس سے قبل وکلاء نے ساتھی وکیل پر مقدمے کے خلاف 6 سے 8 فروری تک دھرنا دیا تھا، جو ایس ایس پی کے 8 روز کی چھٹیوں پر جانے کے بعد ختم ہوا تھا۔ایس ایس پی فُرخ لنجار نے چھٹیوں کے بعد دوبارہ چارج سنبھال لیا ہے۔
    آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا ساتواں میچ، گروپ بی میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے مابین راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دن 2 بجے شروع ہونا تھا لیکن بارش کے باعث تاحال ٹاس بھی نہیں ہوسکا۔ آسٹریلیا نے پہلے میچ میں انگلینڈ کو شکست دی تھی جبکہ جنوبی افریقا نے افغانستان کو ہرا کر پوزیشن مضبوط کر رکھی ہے۔ مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کو غیر معمولی حمایت پر پیٹ کمنز بھی بول پڑے محمکہ موسمیات کے مطابق جڑواں شہروں میں بارش میچ متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ ادھر پاکستان ٹیم کا پریکٹس سیشن بھی متاثر ہونے کا خطرہ ہے، پاکستان ٹیم کی آج اسلام آباد کلب گراؤنڈ پریکٹس شیڈولڈ ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی...
    بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے 300 ڈیفالٹرز کی فہرست طلب، حکومت بلوچستان کا بھی ڈیفالٹر ہونیکا انکشاف nepra WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سب سے بڑے 300 ڈیفالٹرز کی فہرست طلب کر لی جبکہ اجلاس میں حکومت بلوچستان کا بھی ڈیفالٹر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔جنید اکبر کی زیر صدارت اجلاس میں خالد مگسی نے کہا کہ سب سے بڑی ڈیفالٹر حکومت بلوچستان خود ہے جبکہ شیر ارباب علی نے کہا کہ پاور سیکٹر کی ناکامی خالصتاً گورننسس کی ناکامی ہے۔سیکریٹری پاور ڈویژن نے کہا کہ ڈسکوز نے 162 ارب کی ریکوری کے ڈاکومنٹ جمع کروائے ہیں، واجبات کی وصول سے متعلق پیشرفت خود مانیٹر کروں...
    حکومتی ٹاسک فورس کا آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، ٹاسک فورس نے 45 مزید آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات شروع کر لیے ہیں۔ پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق ان آئی پی پیز میں سولر اور ونڈ کے پاور پلانٹس شامل ہیں، ان پلانٹس میں وہ بجلی گھر بھی شامل ہیں جو غیر ملکی فنڈنگ سے بنے ہیں، فارن فنانسنگ والے 23 پلانٹس بھی مذکرات کا حصہ ہیں، جن بجلی گھروں کے ساتھ بات چیت ہورہی ہے وہ 2500 میگاواٹ کے حامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز کے ساتھ بات چیت سے 21 ارب 25 کروڑ سے زائد کی بچت ہوگی جس کا فی یونٹ پر 20 پیسے اثر پڑے گا۔...
    چیمپئینز ٹرافی میں بھارت کے تمام میچز ایک ہی وینیو پر رکھے جانے پر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے آئی سی سی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے بھارت تمام میچز ایک وینیو پر رکھنے کے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے فیصلے پر تنقید کی۔ انہوں کہا کہ بھارتی ٹیم کو ایونٹ میں غیر منصفانہ فائدہ پہنچایا جارہا ہے، جسکا وہ ایڈوانٹیج اٹھارہے ہیں۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان کے باہر ہونے کا ذمہ دار کون؟ رضوان نشانے پر پیٹ کمنز نے کہا کہ بھارت کی ٹیم پہلے ہی بہت مضبوط دکھائی دیتی ہے تاہم انکے تمام میچز ایک وینیو پر ہونے سے انہیں فائدہ ہورہا ہے جبکہ دیگر ٹیمیں اسکا...
    نومئی کے واقعات میں عمران خان براہ راست ملوث تھے، نگران حکومت کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:نگران حکومت کے دور میں کی گئی سانحہ 9 مئی کے واقعات سے متعلق تحقیقات کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 9 مئی 2023 کے واقعات باقاعدہ منصوبہ بندی کےتحت کیے گئے، بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان ان واقعات میں براہ راست ملوث تھے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے درجنوں رہنماؤں نے تشدد کو ہوا دینے کے لیے کردار ادا کیا، تاہم شاہ محمود قریشی، چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف مقدمات قائم ہونے کے باوجود تحقیقاتی رپورٹ میں شامل نہیں۔تحقیقاتی رپورٹ میں...
    حیدر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف نے پانی کے مسئلے پر سندھ کی حمایت کر دی۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پیر کو محمود اچکزئی کی سربراہی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قادر مگسی اور ایاز لطیف پلیجو سے ملاقاتوں میں سلمان اکرم راجہ اور اسد قیصر نے پانی کے مسئلے پر سندھ کی حمایت کا اعلان کیا۔پی ٹی آئی وفد دیگر جماعتوں سے بات چیت کے لئے سندھ کے دورے پر ہے۔ یہ وفد پہلے فنکشنل لیگ کے سربراہ پیر پگارا سے بھی ملاقات کر چکا ہے۔گھمن ہاوس حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پورے پاکستان کے مسائل ایک جیسے ہیں۔ جو الائنس...
    ویب ڈیسک: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) میں 9ڈسکوز سے 877 ارب روپے ریکور نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ سیکرٹری سرمایہ کاری کمیشن نے بتایا کہ ہم نے 162 ارب روپے کی ریکوری کے کاغذات جمع کروا دیے ہیں جس پر آڈٹ حکام نے کہا کہ ہمیں تو کسی قسم کا کوئی کاغذ نہیں ملا۔ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کو واجب الادا رقم 60 ارب روپے تک ہونے کا انکشاف ہوا۔ سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ نے کہا کہ کوئٹہ میں 27 ہزار ٹویب ویل ہیں، آج تک نہ انہوں نے پیسے دیے اور نہ ہی اُنہیں منقطع کیا جا سکا، ان تمام ٹیوب ویلز کو سبسڈی بھی دی گئی لیکن پھر بھی پیسوں کا مسئلہ جوں کا توں...
    طویل عرصے بعد ملنے والے کسی بھی آئی سی سی ملٹی ٹیمز ایونٹ  کی میزبانی کا پاکستانیوں نے جتنا طویل اور صبر آزما انتظارکیا، قومی ٹیم نے میگا ایونٹ سے باہر ہونے میں اتنی ہی جلد بازی دکھائی۔ اتوار کو جب کنگ کوہلی نے کور ڈرائیو پر خوشدل شاہ کو چوکا رسید کیا تب ہی قومی ٹیم کا چمپئنز ٹرافی کا سفر تمام ہوگیا تھا، مگر اس پر مہر کیویز نے ثبت کی۔ جب بنگال ٹائیگرز کا پنڈی میں ‘کریا کرم’ کیا گیا کسی بھی میگا ایونٹ میں اگر مگر اور پاکستانی ٹیم کی پیش قدمی کا چولی دامن کا ساتھ ہے، مگر اس با ر تو گرین شرٹس نے کسی اگر مگر کو بھی زیادہ زحمت نہیں دی۔ پاکستان...
    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ’آوٗٔٹ آف کانٹیکسٹ کرکٹ‘ نامی پیج پر گزشتہ ماہ ایک پوسٹ کی گئی جس پر کرکٹ کے ایسے 12 کھلاڑیوں کی تصاویر لگائی گئیں جنہیں یا تو طلاق ہوچکی یا پھر انہیں ان کی بیگمات نے چھوڑ دیا، اور اس پوسٹ میں پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کی تصویر بھی شامل تھی۔ وسیم اکرم کا نام شیئر کیے جانے پر ان کی اہلیہ شنیرا اکرم نے اس پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ واضح طور پر سیاق و سباق سے ہٹ کر بات کر رہے ہیں اور آپ کے پاس درست معلومات بھی نہیں ہیں۔ Hey @GemsOfCricket You guys are definitely "out of context" and from what I can see...
    مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف—فائل فوٹو مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ گورنر فیصل کریم کنڈی کی ترجیحات صرف اپنے آقاؤں کو خوش کرنا ہے۔گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کے خط پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ گورنر کا صوبے کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں، وہ ایک خط وفاق کو بھی صوبے کے حقوق پر بھی لکھیں۔انہوں نے کہا کہ گورنر خط میں این ایف سی ایوارڈ میں پورا حصہ دینے کی درخواست کریں، خط میں صوبے کے بقایاجات کی ادائیگی اور سوتیلی ماں جیسے سلوک کے خاتمے کی استدعا کریں۔ کے پی کی پی ٹی آئی حکومت میں سب کچھ برائے فروخت ہے:...
    ہمایوں اختر خان--فائل فوٹو سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ مالی سال میں نظر انداز اضلاع کے لیے بھی بجٹ مختص كیا جائے۔ سابق وفاقی وزیر  ہمایوں اختر خان نے فیصل آباد کے حلقہ این اے 97 کا دورہ کیا ہے۔اس دوران انہوں نے کسانوں، سماجی شخصیات اور علاقہ عمائدین سے ملاقاتیں کیں۔ موجودہ حكومت میں كسان طبقہ پس كر رہ گیا: ہمایوں اختر خانسابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان کا کہنا ہے کہ موجودہ حكومت میں كسان طبقہ پس كر رہ گیا۔ اس موقع پر ہمایوں اختر خان نے کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں یکساں ترقی کے لیے اقدامات کیے جانے چاہئیں، جب تک مضبوط بلدیاتی نظام نہیں آئے گا عوام کے مسائل حل...
    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین ہمیشہ اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے خبروں میں رہی ہیں، اکثر ان سے شادی کے حوالے سے بھی سوال پوچھا جاتا ہے کہ آخر وہ شادی کب کر رہی ہیں۔  حالیہ انسٹاگرام لائیو سیشن کے دوران انہوں نے شادی کے بارے میں بھی کھل کر اپنی سوچ کا اظہار کیا ہے۔ سابق مس یونیورس کا کہنا تھا کہ کہ وہ شادی کے لیے تیار ہیں لیکن کوئی شادی کرنے کے لائق ملے تب وہ شادی کریں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ایسے تھوڑی ہوتی ہے شادی، کہتے ہیں یہ دل کا رشتہ ہوتا ہے تو دل تک بات بھی تو پہنچنی چاہیے پھر شادی بھی کر لیں گے‘۔ یہ بھی...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ نے اتوار کو دبئی میں روایتی حریف بھارت کے خلاف خراب کارکردگی کے بعد قومی ٹیم کے تینوں فاسٹ بولرز شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ایک پروگرام میں اپنا تبصرہ پیش کرتے ہوئے حفیظ نے مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ تینوں نے 2023 کے ایشیا کپ کے بعد سے مسلسل ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔محمد حفیظ نے کہا کہ شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف تینوں ہی 2023 کے ایشیا کپ، ون ڈے ورلڈکپ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور اب چیمپئنز ٹرافی میں اچھی پرفارمنس دینے میں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے کہا اب یہ تسلیم کرنے کا وقت ہے کہ ٹیلنٹ کے باوجود...
    صوبہ بلوچستان کے 4 حساس اضلاع میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم چھٹے دن بھی جاری رہی ۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی)کے مطابق بلوچستان میں 4 ہائی رسک اضلاع کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم جاری ہے۔ای او سی مہم کے دوران بچوں کوانسداد پولیوکے ٹیکے بھی لگائے جا رہے ہیں۔انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم کے دوران 4 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن ہدف ہے۔
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں ناقص پرفارمنس اور پہلے ہی راؤنڈ سے باہر ہونے کے بعد قومی ٹیم کی برانڈ ویلیو کو بڑا دھچکا لگنے کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایک عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی سے ہوم سائیڈ کے باہر ہونے سے تماشائیوں کو میدان پر لانا مشکل ہدف ہے۔ رپورٹ میں عہدیدار کے حوالے سے کہا گیا ہےکہ ٹکٹوں کی فروخت سمیت کئی اہم مسائل کا سامنا ہوگا کیونکہ ہوم سائیڈ کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کی وجہ سے شائقین کی دلچسپی ختم ہوگئی ہے، کرکٹ جنون کے باوجود مستقبل میں پاکستان کرکٹ کو ایک برانڈ کے طور پر بیچنا...
    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اپنی ساس کے ہمراہ مہاکنبھ میلے میں شرکت کیلئے پہنچی ہیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ فلم چھاوا کے اسٹار وکی کوشل کی اہلیہ کترینہ بھی اب سسرالیوں کے رنگ میں رنگ چکی ہیں اور وہ وکی کوشل کی والدہ اپنی ساس کے ساتھ مہاکنبھ  میلے میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے دریا گنگنا میں ڈبکی بھی لگائی۔         View this post on Instagram                       A post shared by Filmymantra Media (@filmymantramedia) اداکارہ نے اس موقع پر نارنجی رنگ کا لباس پہن رکھا ہے اور وہ گنگنا میں اپنی ساس کے ساتھ پوجا کر رہی ہیں۔ ہندو عقیدے...
    پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا گورنر کے خط پر ردعمل سامنے آگیا۔ اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ گورنر کی ترجیحات صرف اپنے آقاؤں کو خوش کرنا ہیں، صوبے کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔  بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ گورنر ایک خط وفاق کو  صوبے کے حقوق پر بھی لکھ لیں جس میں صوبے کے بقایا جات کی ادائیگی، سوتیلی ماں جیسے سلوک کے خاتمے اور این ایف سی ایوارڈ میں پورا حصہ دینے کی کی استدعا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گورنر بیچارے کا ویسے بھی کوئی کام نہیں صرف خط ہی لکھ سکتے ہیں، گورنر ہاؤس کا کردار آج کل محض ایک ڈاک خانے جیسا ہے، جہاں ایک مسترد شدہ ڈاکیا بیٹھا ہے۔  بیرسٹر ڈاکٹر سیف...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم وبانی چیئرمین عمران خان مزید 10 ماہ رہا ہوتے نظر نہیں آ رہے ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں ریاست سے بڑا کوئی نہیں ہوتا، اسٹیبلشمنٹ کا فوکس بانی پی ٹی آئی نہیں پاکستان ہے۔ عمران خان بھی اسی نرسری سے آئے ہیں۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ سیاستدان اندر پاؤں اور باہر گریبان پکڑتے ہیں، آٹھ سے دس مہینے بانی جیل سے باہر نظر نہیں آ رہے، پی ٹی آئی سمجھوتہ کر کے بیٹھی ہے، حکومتیں آئیں یا جائیں اہم پاکستان ہے۔ کرکٹ کی کارکردگی کے سوال پر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ہماری کرکٹ...
    خیبرپختونخوا کے وزیرستان بلاک میں قدرتی وسائل کی دریافت کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے، جہاں گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت کیے گئے ہیں۔ماڑی انرجیز کے مطابق سپنوام ون کنویں سے یومیہ 12.96 ملین کیوبک فٹ گیس اور 20 بیرل کنڈینسیٹ دریافت ہوئے ہیں۔ اس کنویں پر کھدائی کا آغاز 28 مئی 2024 کو کیا گیا تھا۔ماڑی انرجیز وزیرستان بلاک میں آپریٹر کمپنی کے طور پر کام کر رہی ہے اور اس بلاک میں 55 فیصد شیئر ہولڈر ہے، جبکہ جوائنٹ وینچر میں او جی ڈی سی ایل اور او پی آئی بھی شامل ہیں۔کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ نئی دریافت ملک کے ہائیڈروکاربن وسائل میں اضافے کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگی، اور مزید...
    خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل یعنی ایس آئی ایف سی کی معاونت کے باعث نہ صرف ملکی کاروباری ماحول میں نمایاں بہتری آئی ہے بلکہ تجارت کی نئی  راہیں بھی ہموار ہوئی ہیں۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان اور ایران کے تجارتی تعلقات  مزید مستحکم کرنے کی کوششیں کے تناظر میں ایران کی جانب سے پاکستان کی کاروباری ویزا فیس میں کمی اور تجارت کے لیے سہولیات  فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو بلیک میل کیا جا رہا ہے، امریکی دباؤ ایران پائپ لائن معاہدہ پورا نہیں کرنے دے رہا، خواجہ آصف فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اور ایران کے مشہد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے اعلیٰ...
    بالی ووڈ کی اداکارہ و ماڈل اور سابق مس یونیورس انڈیا اروشی روٹیلا نے تامل فلموں سے کمائی میں اداکارہ عالیہ بھٹ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اورشی ان دنوں جنوبی بھارتی فلم ڈاکو مہاراج کی وجہ سے شہ سرخیوں کا حصہ بنی ہوئی ہیں۔ حال ہی میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ اروشی نے اس فلم کے ایک گانے دبیدی دبیدی میں اپنی 3 منٹ کی پرفارمنس کے 3 کروڑ چارج کیے تھے۔ تاہم اب اداکارہ کے اس فلم سے حاصل کیے معاوضے کی تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔ اروشی نے ڈاکو مہاراج میں اداکاری کیلئے 9.2 کروڑ روپے وصول کیے ہیں جبکہ عالیہ بھٹ نے فلم آر آر آر سے 9 کروڑ...
    پشاور:خیبرپختونخوا کے وزیرستان بلاک میں قدرتی وسائل کی دریافت کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے، جہاں گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت کیے گئے ہیں۔ ماڑی انرجیز کے مطابق سپنوام ون کنویں سے یومیہ 12.96 ملین کیوبک فٹ گیس اور 20 بیرل کنڈینسیٹ دریافت ہوئے ہیں۔ اس کنویں پر کھدائی کا آغاز 28 مئی 2024 کو کیا گیا تھا۔ ماڑی انرجیز وزیرستان بلاک میں آپریٹر کمپنی کے طور پر کام کر رہی ہے اور اس بلاک میں 55 فیصد شیئر ہولڈر ہے، جبکہ جوائنٹ وینچر میں او جی ڈی سی ایل اور او پی آئی بھی شامل ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ نئی دریافت ملک کے ہائیڈروکاربن وسائل میں اضافے کے لیے اہم سنگ میل ثابت...
    رمضان سے قبل ہی ملک بھر میں ماہ مبارک کی تیاریاں شروع ہو جاتی ہیں۔ اس دوران اشیاء خورونوش کی خریدوفروخت میں بھی اضافہ ہوتا ہے اور ایسے میں متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو سب سے زیادہ رمضان بازاروں کا انتظار رہتا ہے۔ ملک بھر کے باقی شہروں کی طرح اسلام آباد میں بھی مختلف مقامات پر رمضان بازار لگائے جاتے ہیں۔ رمضان بازار میں عام مارکیٹوں کے مقابلے میں اشیاء خورونوش کافی مناسب داموں فروخت ہو رہی ہوتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ افراد جو عام مارکیٹ سے خریداری نہیں کرسکتے، ان کے لیے یہ رمضان بازار کسی حد تک ریلیف فراہم کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پشاور کا وہ رمضان دسترخوان جس کے لیے...
    —فائل فوٹو ملک کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش اور برف باری کا سلسلہ رات سے جاری ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔بلوچستان میں رات سے شمال مغربی علاقے غیرمعمولی موسمی سسٹم کے  زیرِاثر ہیں۔ کوژک ٹاپ، شیلا باغ، پشین اور زیارت سمیت شہروں کے بالائی پہاڑی علاقوں پر برف باری اور تیز بارش ہوئی جبکہ پاک افغان بالائی سرحدی علاقوں میں  بھی ژالہ باری ہوئی ہے۔ مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں داخل، مختلف علاقوں میں بارش لاہور، ملتان، چیچہ وطنی اور حافظ آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش جاری ہے، شمالی اور جنوبی وزیرستان میں بھی بادل برسے۔  بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے سے بجلی اور مواصلاتی نظام...
    پاکستان اور آذربائیجان کے مابین تیل و گیس، تجارت ، دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے اور اس حوالے سے کئی معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط کیے گئے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے صدارتی محل میں صدر الہام علیوف سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے مابین تیل و گیس، زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی، تجارت، دفاع، موسمیاتی تبدیلی اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ تقریب میں دونوں ملکوں کے درمیان متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط بھی کیے گئے۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف بھی موجود تھے۔ آذربائیجان...
    بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے گزشتہ 20 برس سے فلموں کا معاوضہ نہیں لیا ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں عامر خان نے بتایا کہ وہ ماضی کے ایک سود مند طریقے سے فلموں سے پیسے کماتے ہیں جس کیلئے وہ کوئی معاوضہ مختص نہیں کرتے اور فلم اگر چلتی ہے کامیاب ثابت ہوتی ہے اتنا ہی وہ پیسے کما پاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’اگر فلم ہٹ ہوتی ہے اور ناظرین کو پسند آتی ہے تو ہی فلم سے پیسے کماتا ہوں اور اگر فلم ناکام رہی تو میں بھی نقصان اُٹھاتا ہوں‘۔ یعنی ان کا معاوضہ فلم کی کامیابی پر انحصار کرتا ہے اور وہ فلم کی کُل کمائی کا...
    پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و ماڈل عمر شہزاد شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ عمر شہزاد نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کو اپنی شادی کی اطلاع دی اور مسجد الحرام سے تصاویر بھی جاری کیں۔ اداکار عمر شہزاد نے اپنی تصاویر کے ساتھ قرآن کی آیت پوسٹ کی جس کا مفہوم ہے کہ ’اور ہم نے تمہیں جوڑوں میں پیدا کیا‘۔انہوں نے مزید لکھا کہ ’مکہ کے بابرکت آسمانوں تلے ہماری نئی شروعات ہے۔ دعا ہے کہ ہماری زندگی محبت، ایمان اور اللہ کی رحمتوں سے بھرپور ہو‘۔   View this post on Instagram   A post shared by Omer Shahzad (@omer_shahzad) اداکار نے اہلیہ کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کیں لیکن اس...
    ریاض: سعودی عرب میں شدید سردی کی نئی لہر داخل ہو گئی، جس کے باعث شمالی اور وسطی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرنے کا امکان ہے۔  ماہرین موسمیات نے اس سردی کی لہر کو "برد العجوز" (بوڑھی عورت کی سردی) قرار دیا ہے، جو عام طور پر بہار سے قبل آتی ہے۔ سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق، بدھ تک شمالی اور شمال مشرقی علاقوں میں شدید سردی کی لہر چلے گی، جس کے اثرات وسطی علاقوں میں بھی محسوس کیے جائیں گے۔ صبح کے وقت درجہ حرارت صفر ڈگری سے نیچے جا سکتا ہے، جبکہ وسطی علاقوں میں 0 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، جس کی وجہ سے کہر اور پانی...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر جائزہ اجلاس کے شرکا ء کو اگلے 5 سال میں ملکی برآمدات کو 60 بلین ڈالر تک لے جانے کے لیے جامع اور موثر حکمت عملی تشکیل دینے، معیشت کی ترقی اور برآمدات میں اضافے کے لیے ٹیرف کے نظام میں پائیدار اصلاحات متعارف کرانے اور ٹیرف کی شرح کو کم اور نظام کو عام فہم و سہل بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے سروسز، آئی ٹی اور زراعت کے شعبوں کو برآمدات بڑھانے کے لیے خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے برآمدی نوعیت کی صنعتوں کو فروغ دینے کی ہدایت کی ہے۔  ملک کو قرضوں اور عوام کو نت نئے ٹیکسوں کے بھنور سے نکالنے کا واحد...
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے قریباً 60 کلومیٹر کی مسافت پر واقع ضلع اٹک کا تاریخی شہر حسن ابدال، جہاں پرمغلیہ دور میں تعمیر کیا گیا ’مقبرہ حکیماں‘ آج بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز ہے۔ اس مقبرہ کے بارے میں سنا تھا کہ یہ تاریخی مقام سیاحوں کے ذہنوں میں مغلیہ دور کی یاد تازہ کرتا ہے، یہ مقبرہ حسن ابدال میں سکھوں کے مذہبی مقام گوردوارہ پنجہ صاحب کے بالکل سامنے واقع ہے۔ یہ بھی پڑھیں لاہور کے تاریخی ورثہ کی بحالی میں نوازشریف کی دلچسپی مقبرے کے مرکزی گیٹ کے بالکل سامنے نصب بورڈ پر لکھی تحریر کے مطابق یہ مقبرہ مغل حکمران شہنشاہ اکبر کے دربار سے منسلک حکیم ابوالفتح گیلانی اور حکیم ہمام خواجہ گیلانی سے...
    صدر پاکستان آصف علی زرداری نے تاجکستان سے پانی لاکر بلوچستان کو سرسبز بنانے کی خوشخبری تو سنا دی ہے لیکن پانی اور واخان کوریڈور پر گہری نظر رکھنے والے ماہرین اسے زمینی حقائق کے برعکس کہہ کر سیاسی بیان قرار دے رہے ہیں۔ کچھ روز قبل پاک چائنا انسٹی ٹیوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو صاف پانی فراہم کرنے کی خوشخبری سنائی جو ان کے مطابق تاجکستان سے چترال لا کر پھر گوادر پہنچایا جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں صدر مملکت آصف علی زرداری کی چین کو واخان کوریڈور میں شمولیت کی دعوت آصف علی زرداری نے شرکا کو بتایا کہ اس حوالے سے ایک فزیبلٹی رپورٹ بھی تیار کی گئی ہے،...
    ریکوڈک پاکستان میں براہراست سرمایہ کاری کا سب سے بڑا پروجیکٹ ہے۔ ریکوڈک پر 2 مرحلوں میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ پروجیکٹ کی تعمیر کے دوران 7500 افراد کو روزگار ملے گا۔ 4000 افراد کو طویل مدتی مستقل ملازمت الگ سے حاصل ہو گی۔ ایڈوانس پیمنٹ کے طور پر بلوچستان حکومت کو رائلٹی کی مد میں 50 ملین ڈالر ( 5 کروڑ ڈالر) ملیں گے۔ 2 مراحل میں سعودی عرب ریکوڈک کے 15 فیصد شیئر خریدے گا۔ 540 ملین ڈالر کی اس مد میں ادائیگی کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں 10 فیصد شیئر کے لیے 330 ملین ڈالر پاکستان کو ادا کیے جائیں گے۔ دوسرے مرحلے میں 210 ملین ڈالر باقی 5 فیصد شیئر...
    لاہور: آسٹریلوی کرٹن یونیورسٹی ، پرتھ سے وابستہ ماہر ارضیات، پروفیسر زینگ زیانگ (Zheng-Xiang Li)نے انکشاف کیا ہے، 5 کروڑ سال بعد آسٹریلیا کا براعظم پاکستان وبھارت سے ٹکرا سکتا ہے جس سے خطے میں عظیم تبدیلیاں آئیں گی۔ یہ طویل مدت لگتی ہے مگر ارضیاتی وقت کے لحاظ سے کچھ بھی نہیں۔ یاد رہے، ہماری زمین مسلسل محو حرکت پلیٹوں یا پرتوں پہ مشتمل ہے جن کے باہمی ٹکراؤ سے زلزلے آتے اور آتش فشاں لاوا اگلتے ہیں۔ آسٹریلیا کسی زمانے میں انٹارکٹکا پلیٹ کا حصہ تھا، پھر8 کروڑ سال پہلے الگ ہوا اور شمال کی سمت حرکت کرتے انڈین پلیٹ سے ٹکراگیا۔ یوں ’’انڈو آسٹریلین پلیٹ ‘‘وجود میں آئی۔ پروفیسر زینگ کا کہنا ہے، آسٹریلین پلیٹ اب...
    ماہ صیام کی آمد آمد ہے، اس کے لیے ہمیشہ کی طرح لوگوں کا جوش وخروش عروج پر ہے۔ مسلمان اس مقدس مہینے کا پورا سال انتظار کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہر رمضان المبارک میں یہ سوال درپیش ہوتا ہے کہ کھانے پینے میں ایسی کیا راہ اختیار کی جائے، جس سے سہولت حاصل  اور توانائی برقرار رہے۔ یہ وہ مہینا ہے جو ہمیں اللہ کے ساتھ مضبوط تعلق قائم کرنے کا موقع دیتا ہے اور ہم اس سے اپنی برکتیں مانگ سکتے ہیں۔ روزوں کے بھرپور اہتمام کے دوران آپ کو رمضان کے دوران مختلف غذائیت بخش غذاؤں کی ضرورت ہوتی ہے، جو آپ کو توانائی دیں اور اسی توانائی کو افطار تک برقرار رکھ سکیں۔ ہم...
    اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 10 ماہ سے قبل عمران خان رہا ہوتے نظر نہیں آرہے.  نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں ریاست سے بڑا کوئی نہیں ہوتا، اسٹیبلشمنٹ کا فوکس بانی پی ٹی آئی نہیں پاکستان ہے.  عمران خان بھی اسی نرسری سے آئے ہیں، سیاست دان اندر پاؤں اور باہرگریبان پکڑتے ہیں، آٹھ سے دس مہینے بانی جیل سے باہر نظرنہیں آرہے.  پی ٹی آئی سمجھوتہ کرکے بیٹھی ہے، حکومتیں آئیں یا جائیں اہم پاکستان ہے، کرکٹ کی کارکردگی کے سوال پر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ہماری کرکٹ ٹیم اشتہارات میں چھکے لگاتی اورگراؤنڈ میں اسے گیند نظرنہیں آتی، اسی...
    پچھلے مہینے ہمارے میاں صاحب ایک دفتری دورے پر کراچی گئے، تو واپسی پر ہم سے پوچھا کہ آپ کے لیے کیا لاؤں؟ ہم نے جھٹ فرمائش جڑ دی کہ ’’پان دان۔۔۔!‘‘ انھیں حیرت ہوئی، لیکن اس سے خاص دل چسپی نہ ہونے کے باوجود انھوں نے منع نہیں کیا اور اگلے دن ’پان دان‘ ہمارے چَرنوں میں موجود تھا۔ دراصل ہم برس ہا برس سے ایک روایتی بھاری بھرکم ’پان دان‘ کے لیے ترس رہے تھے۔ ہم نے اس کی ملکیت کے لیے کئی بار قصداً خواب دیکھے اور کئی بار عملی کوششیں کیں۔ کئی نایاب چیزوں کے لیے معروف ’کباڑیے‘ بھی دیکھ لیے، لیکن ایک بھی کوشش بار آور ثابت نہ ہو سکی تھی، سو ہم نے کراچی...
    آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج سے نیچے اتریں تو آپ کو دائیں جانب تھانہ نیلہ ملے گا‘ اس تھانے میں یکم فروری کو ایک گم نام خط موصول ہوا جس میں انکشاف کیا گیا گھکھ گاؤں کی ایک حویلی میں ایک لڑکی اور لڑکا دو سال سے بند ہیں‘ کوئی خاتون ہر دوسرے دن کھڑکی کے ذریعے انھیں کھانا دے جاتی ہے‘ یہ دونوں آخری سانسیں لے رہے ہیں‘ یہ خط بارہ دن پولیس کی فائلوں میں گردش کرتا رہا‘ بہرحال قصہ مختصر 12 فروری کو پولیس گاؤں پہنچ گئی‘ گھکھ تھانہ نیلہ سے 25 کلومیٹر دور ہے‘ جنرل فیض حمید کی مہربانی سے گاؤں تک سڑک بن گئی تھی‘ پولیس حویلی تک پہنچی تو اسے...
    پنجابی کا محاورہ ہے ’’راہ پیا جانے یا واہ پیا جانے‘‘مطلب یہ ہے کہ راستے کی مشکلات وہی جانتا جو اس راہ سے گزرتا ہے اور کوئی کتنا برا ہے یا اچھا ہے، اس کا پتہ بھی اسی وقت چلتا ہے جب اس کے ساتھ ’’واہ‘‘ یا واسطہ پڑ جاتا ہے۔ مجھے یہ محاورہ پی ٹی آئی کی لیڈرشپ کی چیف جسٹس آف پاکستان کے ساتھ ملاقات کی خبر پڑھ کر یاد آیا ہے۔ سنا ہے کہ یہ ملاقات دوگھنٹے تک جاری رہی جس میں شکایات کے انبار لگا دیے گئے۔ عمر ایوب ، شبلی فراز، بیرسٹر گوہر علی خان، علی ظفر، بیرسٹر سلمان اکرم راجہ، سردار لطیف کھوسہ، ڈاکٹر بابر اعوان ایلیٹ کلاس کے رکن ہیں، اقتدار کی غلام...
    بنیادی طور پر پاکستان کی ریاست اور حکمرانی کے نظام کا بڑا چیلنج ادارہ جاتی اصلاحات کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔عموماً ریاست اور حکمرانی کا نظام ادارہ جاتی اصلاحات کے حوالے سے ہونے والی تبدیلیوں میں بڑے بڑے دعوے کرتا ہے،لیکن عملاً ہمارا نظام ایک رد عمل کی سیاست سے جڑا ہوا ہے۔ ہم لانگ ٹرم منصوبہ بندی کرنے کے بجائے روزانہ کی بنیاد پر ریاستی اور حکمرانی کے نظام کو چلانے کی کوشش کرتے ہیں۔ادارہ جاتی اصلاحات میں ہماری ترجیحات میں سیاسی، معاشی،انتظامی،عدالتی،پولیس،قانونی،گورننس یا بیوروکریسی سمیت تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولیات کی اصلاحات ہیں۔ ماضی کی حکومتیں ہوں یا آج کی حکومتیں ہم سب کا جائزہ لیں تو ایک بنیادی بات یہی سمجھنے کو ملتی ہے کہ ادارہ...
    لاہور: پنجاب میں شہریوں کو عالمی معیار کی سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے صوبائی حکومت نے بڑا اعلان کردیا۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت اور صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ بائیکر لین کا رنگ لوکل کمپنی نے ایک سال کی گارنٹی پر ٹیسٹ کے طور پرلگایا تھا، اب وہی کمپنی دوبارہ بائیکر لین کا رنگ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس کام میں ایک پنجاب حکومت کا ایک دھیلے کا بھی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی اس مد میں کوئی ادائیگی کی گئی ہے۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پشاور کی بی آر ٹی پچھلے 5سال میں...
    کراچی: معیشت میں بڑھتی ہوئی طلب، کثیرالقومی کمپنیوں کی جانب سے اپنے منافع کو ہیڈکوارٹرز منتقل کرنے رحجان کے باعث پیر کو بھی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا۔ درآمدات بڑھنے کے خدشات اور زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں تسلسل سے کمی جیسے عوامل بھی روپے پر دباؤ کا باعث بنے، کاروباری دورانیے میں ڈالر کی قدر 04 پیسے کی کمی سے 279 روپے 53 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ بعدازاں سپلائی میں قدرے بہتری کے بعد مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کےاختتام پر ڈالر کی قدر 09 پیسے کے اضافے سے 279 روپے 66 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔  اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی...
    اپنی اداکاری اور خوبصورتی کے باعث پاکستانی ڈراموں میں نمایاں جگہ بنانے والی ڈمپل کوئین ہانیہ عامر کے بالی ووڈ میں جلو افروز ہونے کی خبریں گردش ہیں۔ ان خبروں میں کس حد تک سچائی ہے اس پر اداکارہ نے تاحال لب کشائی نہیں کی ہے لیکن وہ مسلسل ایسے اشارے دے رہی ہیں جس سے لگتا ہے کہ کچھ نہ کچھ بات بن رہی ہے۔ حال ہی میں دولجیت سنگھ کے ساتھ بالی ووڈ فلم میں ڈیبیو کی خبریں بھی آ رہی تھیں اور گلوکار کے ساتھ تصاویر بھی وائرل ہوئی تھیں۔ تاہم اب اداکارہ ہانیہ عامر نے بالی ووڈ کی بیوٹی کوئین دپیکا پڈوکون کے فلم ’’اوم شانتی اوم‘‘ میں شاندار انٹری سین پر ریہرسل کی ہے۔ A post common by Hania...
    فلمیں تفریح کے ساتھ سیکھنے کا ایک بہترین ذریعہ بھی ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کچھ فلمیں ایسی بھی ہوتی ہیں جو سیکھنے والوں یا خاص طور پر طلبا کی زندگیوں پر منفی اثرات مرتب کرتی ہیں۔ حیدرآباد دکن کے ایک سرکاری اسکول کے استاد نے دعویٰ کیا ہے کہ الو ارجن کی فلم سیریز ‘پشپا’ کی وجہ سے طلباء کی تعلیمی کارکردگی اور رویے میں منفی تبدیلیاں آئی ہیں۔  بھارتی ریاست تلنگانہ کے علاقے یوسف گوڑا میں واقع اس اسکول کے استاد نے تعلیمی کمیشن کے سامنے میڈیا کے منفی اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔ استاد کا کہنا ہے کہ ‘پشپا’ فلم سیریز مقبول ثقافت کا حصہ بن چکی ہے لیکن اس کے اثرات طلباء پر...
    آئی ایم ایف کا تکنیکی مشن پاکستان کی جانب سے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ایک ارب ڈالر سے زائد کی اضافی فنانسنگ کی درخواست پر بات چیت کا آغاز کر رہا ہے۔ آئی ایم ایف پہلے ہی پاکستان کو مشورہ دے چکا ہے کہ وہ ہر سال جی ڈی پی کا ایک فیصد موسمیاتی لچک اور موافقت کی اصلاحات میں سرمایہ کاری کرے۔ بلاشبہ موسمیاتی تبدیلی کا مسئلہ روز بروز سنگین صورتِ حال اختیار کر رہا ہے، اس تبدیلی سے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے۔ اس مسئلے کی سنجیدگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ستمبر 2019اقوامِ متحدہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں یہ مسئلہ زیر بحث رہا ہے۔...
    معروف ماڈل، گلوکار اور اداکار عمر شہزاد بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ کبریٰ خان اور گوہر رشید نے حال ہی میں مسجد الحرام میں نکاح کیا اور اس کے بعد شادی کی دیگر تقریبات کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ گوہر رشید کے اب عمر شہزاد بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے اور انھوں نے بھی شادی کی اطلاع اور تصاویر مسجد الحرام سے ہی جاری کی ہیں۔ عمر شہزاد نے تصاویر کے ساتھ کیپشن میں سورہ النبا کی آیت لکھی جس کا مفہوم ہے کہ لکھا کہ اور ہم نے تم کو جوڑا جوڑا پیدا کیا۔ اداکار نے مزید لکھا کہ مکہ مکرمہ کے بابرکت آسمانوں تلے ایک نیا آغاز۔ ہماری زندگی محبت، ایمان اور اللہ کی برکتوں سے...
    لاہور: جگر کے عارضے کی وجہ سے انتقال کرجانے والے معروف گلوکار اسد عباس کے اہل خانہ کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اگست 2023 میں انتقال کرجانے والے معروف گلوکار اسد عباس کی اہلیہ آمنہ اسد نے اپنی مدد کیلیے ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے پنجاب حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔ ویڈیو بیان کے دوران حالات کی وجہ سے آمنہ اسد اشکبار بھی ہوئیں اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسد عباس کے انتقال کے بعد سے مجھے آج تک کسی نے نہیں پوچھا، میرے بچے شدید بیمار ہیں اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ حکومت میرے بچوں کا علاج...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سلسلے میں پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں فاتح ٹیم نیوزی لینڈ کی جانب سے سنچری میکررچن رویندرا کہتے ہیں چمپئنز ٹرافی میچز کی سیریز بہت اچھی رہی تسلسل قائم رکھیں گے۔ گروپ میچ میں بنگلا دیش کو شکست دینے والی نیوزی لینڈکے سینچری میکر رویندرا کا میچ کے بعد پریس میں کہنا تھا کہ کیپٹن نے ٹاس جیت کر خود باؤلنگ کا فیصلہ کیا شروع میں کچھ پرابلم تھی لیکن پھر ہم سنبھل گئے۔ ہماری ٹیم میں اعتماد تھا کپتان نے بھی ہمت دی بنگلا دیش کی باؤلنگ بہت بہتر ہو گئی ہے، رانا نے بھی اچھی باؤلنگ کی۔ رچن رویندرا کا مزید کہناتھاکہ اب تک ہمارے لیے یہ سیریز بہت اچھی رہی ہے، کوچز بھی...
    فائل فوٹو۔ تحریک انصاف نے پانی کے مسئلے پر سندھ کی حمایت کر دی، محمود اچکزئی کی سربراہی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان سلمان اکرم راجہ اور اسد قیصر نے قادر مگسی اور ایاز لطیف پلیجو سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ان کی سندھ کی جماعتوں سے اتحاد بنانے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پانی سے بڑا کوئی حق نہیں، اب یہ حق بھی چھینا جا رہا ہے۔اسد قیصر نے کہا کہ دریائے سندھ کے پانی کا رُخ موڑ کر سندھ کو حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے۔ پیپلز پارٹی نہ چاہے تو یہ حکومت دو دن بھی قائم نہیں رہ سکتی۔قادر مگسی...
    کراچی میں تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے کو ہمیں ہیوی ٹریفک کےلیے مختص کرنا ہوگا، صرف اتحاد کی ضرورت ہے، انرجی کے بغیر ایکسپورٹ نہیں بڑھاسکتے، انفرااسٹرکچر کے بغیر بھی ایکسپورٹ نہیں بڑھائی جا سکتی، اگر حیدرآباد سکھر روڈ ایسا ہوگا تو بھی ایکسپورٹ نہیں بڑھ سکتی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو ٹریلین ڈالر اکانومی بنانا مشکل نہیں ہے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان کو ٹریلین ڈالر اکانومی بنانا مشکل نہیں، اس وقت سب سے بڑا مسئلہ بڑھتی ہوئی آبادی کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اڑان پاکستان کے فائیو ایز پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور کا...
    لاہور: شیوراتری منانےکے لئے انڈیا سے 109  ہندو یاتری پاکستان پہنچ گئے، متروکہ وقف املاک بورڈ کے حکام نے  لاہور  کے واہگہ بارڈر پر بھارتی مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا، شیوراتری کی تقریب 26 فروری کو شری کٹاس راج چکوال میں ہوگی۔  پاکستان ہائی کمیشن کی طرف سے 154 انڈین شہریوں کو کٹاس راج یاترا کے لئے ویزے جاری کئے گئے تھے تاہم صرف 109 یاتری ہی پاکستان پہنچے ہیں جن میں 24 خواتین شامل ہیں۔ انڈیا سےآنے والے ہندویاتریوں کا کہنا ہے کہ شری کٹاس راج ان کے لیے انتہائی مقدس ہے۔ انڈیا سے آنیوالے آسٹرالوجر پنڈت ربھو کانت گوسوامی نے بتایا' کہ شری کٹاس راج کی تاریخ دوہزار برس سے بھی پرانی ہے۔ سناتن دھرمی ہندوؤں کا عقیدہ ہے کہ...
    متحدہ عرب امارات نے دبئی میں رہائشیوں کے لیے ویزا فراہمی کی سہولت کو مزید آسان بنادیا ہے، چند منٹوں میں یو اے ای کے ویزے کی تجدید کی جاسکے گی۔ متحدہ عرب امارات کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز مصنوعی ذہانت سے چلنے والا آن لائن پلیٹ فارم ’سلامہ‘ لانچ کیا ہے، اس سہولت کا اعلان جی ڈی آر ایف اے کے ہیڈکوارٹر الجفیلیہ میں منعقدہ چوتھے سالانہ میڈیا کونسل کے دوران کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: یو  اے ای: ورک پرمٹ اور رہائشی ویزا پروسیسنگ کا عمل اب پہلے سے بھی تیز دبئی امیگریشن کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد احمد المری نے اس منصوبے کو دبئی کی ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔...
    پاکستان کے شمال مغرب میں واقع صوبہ بلوچستان میں ہر گزرتے دن کے ساتھ بد امنی کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، آئے روز پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کو صوبے سے ملانے والی قومی شاہراہوں پر عسکریت پسند عناصر ناکہ بندی کرکے کارروائیاں کر رہے ہیں۔ حالیہ چند عرصے کے دوران کالعدم تنظیموں کی جانب سے کارروائیوں میں تیزی دیکھنے کو ملی ہے۔ رواں ماہ کے دوران 19 فروری کو کوئٹہ پنجاب قومی شاہراہ پر بارکھان کے علاقے رڑکن کے مقام پر کالعدم تنظیم کی جانب سے ناکہ بندی کی گئی اس دوران کوئٹہ سے فیصل آباد جانے والی بس سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 7 افراد کے شناختی کارڈ دیکھ کر انہیں پہلے بس سے اتارا...
    ڈی سی قلات کے مطابق منگوچر کے مقام پر پل کے قریب آئی ای ڈی دھماکے سے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔ جسکے بعد حملہ آوروں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع قلات کی تحصیل منگوچر میں نامعلوم مسلح افراد نے سیندک پروجیکٹ کے معدنیات لے جانے والے قافلے پر حملہ کر دیا۔ جس کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر قلات بلال شبیر کے مطابق واقعہ منگوچر کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب مدنیات کے ٹرک کو کوئٹہ سے کراچی لے جایا جا رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ منگوچر کے مقام پر پل کے قریب آئی ای ڈی دھماکے سے...
    بلوچستان کے ضلع قلات کی تحصیل منگوچر میں پیر کی شب شر پسند عناصر نے معدنیات لے جانے والے قافلے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں کوئٹہ: مسلح افراد کا پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 حملہ آور ہلاک ڈپٹی کمشنر قلات بلال شبیر نے وی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہاکہ واقعہ منگوچر کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب مدنیات کے ٹرک کو کوئٹہ سے کراچی لے جایا جا رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ منگوچر کے مقام پر پل کے قریب آئی ای ڈی دھماکے سے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔ جس کے بعد حملہ آوروں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا...
    برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رکن مائیک ایمسبری کو اپنے حلقے میں شہری کے ساتھ مار پیٹ کرنا مہنگا پڑ گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی رکن اسمبلی نے 45 سالہ پال فیلو کو مکے رسید کیے جس سے ان کو گہرے زخم آئے تھے۔ متاثرہ شخص نے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی اور یہ معاملہ سامنے آنے پر رکن اسمبلی کو ان کی جماعت نے معطل بھی کردیا تھا۔ تفتیش کے دوران اعتراف جرم کرنے پر 55 سالہ مائیک ایمسبری کو ڈپٹی چیف مجسٹریٹ نے 10 ہفتوں کے لیے جیل بھیج دیا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ یہ واقعہ غصے اور اپنے جذبات پر کنٹرول نہ رکھنے کا نتیجہ تھا جو کہ اس عہدے کے لیے نہایت ضروری ہے۔  ...
    نیوزی لینڈ کی جانب سے گروپ میچ میں بنگلہ دیش کو شکست کے بعد پاکستان کا چیمپیئنز ٹرافی میں سفر تمام ہوگیا ہے، اور قومی ٹیم اگلے راؤنڈ (سیمی فائنل) کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی: کیا 2 میچ ہارنے کے بعد اب بھی پاکستان اگلے راؤنڈ تک جا سکتا ہے؟ گزشتہ روز قومی ٹیم کو بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد بات اگر مگر پر آگئی تھی، آج اگر نیوزی لینڈ بنگلہ دیش سے ہار جاتا تو پھر کچھ امید باقی رہ سکتی تھی۔ قومی ٹیم کی اگلے راؤنڈ تک رسائی کے لیے ضروری تھا کہ نیوزی لینڈ اپنے دونوں میچز ہار جائے، جبکہ اس کے علاوہ قومی ٹیم 27 فروری کو بنگلہ دیش کے...
    یورپی یونین نے ملک کی سیاسی منتقلی کے دوران جمہوری ترقی کی حمایت کرنے کی کوشش کے طور پر شام پر سے متعدد اقتصادی پابندیاں ہٹا دیں۔ تنظیم نے پیر کے روز اعلان کیا کہ اس نے تیل، گیس اور بجلی، ہوا بازی سمیت ٹرانسپورٹ سیکٹر پر بھی پابندیاں معطل کردی ہیں۔ تاہم یورپی یونین نے خبردار کیا کہ اگر شام کی ڈی فیکٹو قیادت متوقع اصلاحات پر عمل درآمد نہیں کرتی ہے تو اس فیصلے کو تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شام، اسد دور حکومت میں لاپتا افراد کے لواحقین کو اپنے پیاروں کی تلاش یورپی یونین نے 5 بینکوں کو فنڈ دینے اور بعض اقتصادی وسائل فراہم کرنے کا امکان بھی بحال کردیا جبکہ شام کو...
    رکن پارلیمنٹ نے خط میں اس قدرتی آفت کے نتیجے میں ہونے والے تباہ کن نقصانات کا تفصیل سے ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 6 ماہ گزرنے کے باوجود متاثرین آج بھی شدید مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کی جنرل سیکریٹری اور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر کیرالہ کے وائناڈ ضلع میں لینڈ سلائیڈ سے متاثرہ افراد کے لئے فوری اور غیر مشروط امداد کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے خط میں اس قدرتی آفت کے نتیجے میں ہونے والے تباہ کن نقصانات کا تفصیل سے ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 6 ماہ گزرنے کے باوجود متاثرین آج بھی شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ پرینکا گاندھی...
    چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ قیدیوں کے حقوق اور بحالی کو یقینی بنانے کےلیے جامع قومی جیل پالیسی مرتب کی جائے گی۔چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے ڈیرہ اسماعیل خان جیل کا دورہ کیا جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا جس کے مطابق دورے کا مقصد عدالتی خدمات کی بہتری اور انصاف تک مساوی رسائی کو یقینی بنانا تھا۔اعلامیہ میں بتایا گیا کہ چیف جسٹس کے ہمراہ قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ محمد عتیق شاہ بھی موجود تھے۔ چیف جسٹس نے ڈی آئی خان، ٹانک اور جنوبی وزیرستان کے سیشن ججز کے ساتھ بات چیت کی۔ اعلامیہ کے مطابق خیبر پختونخوا کے 15 دور دراز اضلاع کے ججز نے اس سیشن میں آن لائن...
    قیدیوں کے حقوق اور بحالی کو یقینی بنانے کیلیے جامع پالیسی بنائی جائے، چیف جسٹس کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )چیف جسٹس یحیی آفریدی نے قیدیوں کے حقوق اور بحالی کے لیے جامع پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت دے دی۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی نے ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا، ان کے دورے کا مقصد عدالتی خدمات کی بہتری اور انصاف تک مساوی رسائی کو یقینی بنانا تھا، جسٹس یحیی آفریدی کے ہمراہ قائم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ محمد عتیق شاہ بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ سینئر جج پشاور ہائی کورٹ، جسٹس اعجاز...
    اسلام آباد :وزیر اعظم محمد شہباز شریف جمہوریہ ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف کی دعوت پر ( کل ) منگل سے ازبکستان کا 2 روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ پیر کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف جمہوریہ ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف کی دعوت پر 25 اور 26 فروری کو ازبکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ وزیراعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہو گا جس میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اور ان کی کابینہ کے دیگر اراکین بھی شامل ہوں گے۔ وزیراعظم پاکستان اور ازبکستان کے صدر دوطرفہ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعاون کے تمام شعبوں بشمول روابط، اقتصادی، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع اور سلامتی، علاقائی استحکام اور...
    پاکستان میں چینی آٹوموبائل برانڈز کی بڑھتی ہوئی تعداد میں ایک اور اضافہ ہو گیا ہے، جیٹور نے اپنی نئی 7 سیٹر کراس اوور ایس یو وی جیٹور X70 پلس کو متعارف کرا دیا۔ کمپنی پہلے ہی اپنی 5 سیٹر ایس یو وی جیٹور ڈیشنگ کو پیش کر چکی ہے، جس طرح چانگان نے اوشان X7 کو متعارف کرایا تھا۔ نئی جیٹور X70 پلس کی قیمت 84,95,000 روپے مقرر کی گئی ہے، جو کہ ایکس فیکٹری قیمت ہے اور اس میں ود ہولڈنگ ٹیکس شامل نہیں ہے۔ گاڑی کی بکنگ شروع ہو چکی ہے اور بکنگ قیمت 20 لاکھ روپے رکھی گئی ہے، جبکہ ڈیلیوری کا تخمینہ دو ماہ کا دیا جا رہا ہے۔ کمپنی نے لاہور اور اسلام...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ ، بھر پور تعاون کا یقین دلانے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا شکریہ، سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر ملک کی ترقی کے لیے کام کرنے کی ضروت ہے، سندھ میں قدرت نے ہمیں  400 سال کا کوئلہ دیا ہے، سکھر حیدرآباد موٹروے اس سال شروع کرنے کو ترجیح بنایا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہناتھا کہ  سندھ دور حاضر کی سب سے بڑی موسمیاتی ٹریجڈی کا شکار ہوا ہے، 2022کے سیلاب میں سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا، ان حالات میں ہمیں ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کی تیاری کرنی...
    جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2025ء)عالمی شہرت یافتہ سماجی رہنماء عبدالستار ایدھی کا97 واں یوم پیدائش 28فروری کو منایا جائے گاوہ اٹھائیس فروری 1928ء کو بھارت میں پیدا ہوئے تھے عبدالستارایدھی کے یوم پیدائش کے سلسلہ میں ملک بھرمیں تقریبات کاانعقاد کیا جائے گا، جس میں ان کی گرانقدر خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا جائیگا۔(جاری ہے) انسانی خدمت کے کام کو انہوں نے اتنی وسعت دی کہ ان کی فائونڈیشن کے 400سے زائد مراکز کام کررہے ہیں وہ 25جنوری2013 کو گردوں کے عارضہ میں مبتلا ہوئے اور 8جولائی2016 کو87 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 اور خصوصاً بھارت کے حالیہ میچ میں خراب کارکردگی کے بعد ٹیم کے تیز رفتار بولرز شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان تینوں سے آگے بڑھ جائے اور دوسرے بولرز کو موقع دے۔ ایک مقامی اسپورٹس شو سے خطاب کرتے ہوئے محمد حفیظ نے نشاندہی کی کہ یہ تینوں فاسٹ بولرز پچھلے 2 سالوں سے بڑے ٹورنامنٹس میں کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ ’پاکستان دوسرے آپشنز دیکھے‘ محمد حفیظ نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، اور حارث رؤف کی تینوں ٹیمیں 2023 کے ایشیا کپ، ورلڈ...
    خواجہ آصف - فوٹو: فائل وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اللّٰہ کرے سیاست میں بھی کوئی عزت آبرو کا خیال کیا جائے۔سیالکوٹ کے گورنمنٹ خواجہ صفدر میڈیکل کالج کے سالانہ کانووکیشن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ تعلیمی درس گاہ میں سیاسی تقریر کرنا مناسب نہیں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کی بنیادی خصوصیت بے شرمی ہے، خواجہ آصف اسلام آباد وزیر دفاع خواجہ آصف نے نے کہا کہ پی ٹی... انہوں نے کہا کہ آج جو گریجویٹ ہوئے، ان کےلیے دعا گو ہوں، یہ اسپتال اس شہر کیلئے کافی نہیں، آج بھی لوگوں کو لاہور جانا پڑتا ہے۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پورے شہر میں ڈاکٹروں کے اشتہار لگے...
    چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے ڈیرہ اسماعیل خان جیل کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے قیدیوں کے مسائل سنے۔ یہ بھی پڑھیں جیل اصلاحات: چیف جسٹس کی تشکیل دی گئی کمیٹی میں 9 مئی واقعات کی ملزمہ خدیجہ شاہ بھی شامل اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے مختلف بیرکس کا دورہ کیا اور قیدیوں کے مسائل معلوم کیے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے قیدیوں کو میسر صحت کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس کا دورہ ریفارمز پالیسی کاحصہ تھا، جسٹس یحییٰ آفریدی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز سے بھی ملاقات کی۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں ٹانک اور وزیرستان سے ضلعی...
      16روزہ ہارس اینڈ کیٹل شوکا آج آخری روز ہے. جس کی  اختتامی تقریب  میں میزبان وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ہونگے ۔رپورٹ کے مطابق 16روزہ ہارس اینڈ کیٹل شو میں 20بڑے ایونٹس میں لاکھوں شہریوں کی شرکت کا ریکارڈ بنا، ہارس اینڈ کیٹل شو کے ہر ایونٹ میں ہزاروں فیملیز کی بچوں سمیت شرکت سے رونق دوبلا ہوگئی. ہارس اینڈ کیٹل شو میں 13انٹرنیشنل ٹیموں کے درجنوں نامور غیر ملکی کھلاڑیوں  نے شرکت کی۔ترکی، دوبئی، باکو، یوکرین اور ایتھوپیا سمیت 20کھلاڑیوں نے  شرکت کی، غیر ملکی کھلاڑیوں نے ایونٹ کو بہترین قرار دیا۔لاہور میں پہلی مرتبہ شندور پولو کے مقابلوں سے بھی شہری محظوظ ہوئے. جیلانی پارک میں ڈاگ شو...
    مُہمّات، مذاکرات اور مکتوبات سے ‘گرینڈ الائنس تک’ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز تحریر: عرفان صدیقی چیف جسٹس، مسٹر جسٹس یحییٰ آفریدی، عدالتی نظام میں اصلاحات کے لئے لا اینڈ جسٹس کمشن کی تیار کردہ دس نکاتی تجاویز پر وسیع تر مشاورت کر رہے ہیں۔ وزیراعظم اور اُن کے قانونی مشیروں کے بعد چیف جسٹس نے پی۔ٹی۔آئی کے آٹھ رُکنی وفد سے دو گھنٹے طویل ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد پی۔ٹی۔آئی کے زُعما نے ایک پریس کانفرنس کے ذریعے قوم کو آگاہ کیا کہ انہوں نے جناب چیف جسٹس کے سامنے کس صراحت کے ساتھ اپنا مقدمہ پیش کیا۔ میڈیا کی زینت بننے والی تفصیلات سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس طویل ملاقات کے دوران میں،...
    کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سب سے اہم میچ میں قومی ٹیم کی ناکامی پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی افسردہ ہوگئے۔ دبئی اسٹیڈیم میں ہونے والے پاک بھارت میچ میں قومی ٹیم کی 6 وکٹوں سے شکست کے بعد اپنے ردعمل میں گورنرسندھ نے کہا کہ آئی ایم ایف کی قرضے کی قسط لینا آسان ہے لیکن ٹیم کا اگلے مرحلے میں جانا مشکل ہوگیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم اگر جیت جاتی تو بہت خوشی ہوتی، شائقین کے ساتھ میرا دل بھی ٹوٹا ہے۔ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ٹیم پاکستان جیت جاتی تو ایک کروڑ روپے کے ساتھ اس کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیتا۔ پاکستان...
    وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اعتراف کیا ہے کہ سندھ دور حاضر کی سب سے بڑی موسمیاتی ٹریجڈی کا شکار ہوا ہے۔کراچی میں تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ 2022 کے سیلاب میں سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا، صوبے کے کئی ساحلی علاقے بھی سمندر برد ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ دور حاضر کی سب سے بڑی موسمیاتی ٹریجڈی کا شکار ہوا ہے، ہمیں ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کی تیاری کرنی ہے۔ اس کےلیے سبز انقلاب پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔اُن کا کہنا تھا کہ اڑان پاکستان کا ایک پوائنٹ توانائی بھی ہے۔ سندھ میں قدرت نے ہمیں 400 سال کا کوئلہ دیا ہے، یہ دفن خزانہ اس وقت ملک...