بھارت میں امریکی ریاست ایریزونا سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ یوٹیوبر کو ممنوعہ جزیرے میں جانے پر گرفتار کر لیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی یوٹیوبر پولیاکوف کو گزشتہ ماہ 31 مارچ کو حراست میں لیا گیا تھا۔

امریکی یوٹیوبر پر الزام تھا کہ انھوں نے شمالی سینٹینیل جزیرے کے ممنوع علاقے میں کا دورہ کیا اور وہاں ہزاروں برسوں سے آباد باقی دنیا سے کٹے ہوئے قبیلے سے ملاقات کی کوشش کی تھی۔

قبیلے کے افراد سے رابطے میں ناکامی کے بعد یوٹیوبر وہاں ان کے لیے ڈائٹ کوک کا کین اور ایک ناریل چھوڑ آئے تھے۔

علاوہ ازیں یوٹیوبر نے وہاں سے ریت کے نمونے اُٹھائے اور اپنی کشتی کے ذریعے واپس آگئے۔

خیال رہے کہ اس جزیرے میں 150 قبائلی افراد موجود ہیں جنھیں سینٹینیلیز کہا جاتا ہے اور وہ باہر کی دنیا سے بالکل نابلد ہیں۔

یہاں تک کہ باہر سے آنے والے کسی بھی شخص پر وہ نیزے پھینکتے ہیں اور حملہ کردیتے ہیں ان کی زبان اور ثقافت باہر کے لوگوں کے لیے آج بھی ایک معمہ بنی ہوئی ہے۔

اسی وجہ سے اس علاقے میں جانے پر پابندی ہے کیوں کہ اس طرح ان 150 قبائلیوں کی زندگیوں کو بھی خطرہ ہے جو اب بھی شکار کرکے اپنا گزارا کرتے ہیں۔

اس پابندی کی خلاف ورزی پر 5 برس تک سزا ہوسکتی ہے۔ 

یاد رہے کہ 2018 میں ایک امریکی مشنری غیر قانونی طور پر شمالی سینٹینیل جزیرے پر اترا تھا جنھیں مقامی باشندوں نے تیروں سے مارا تھا۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

راولپنڈی میں فوڈ چین پر دھاوے کی کوشش ناکام، 14 ملزمان گرفتار

راولپنڈی:

راولپنڈی کے علاقے نیو ٹاؤن میں فاسٹ فوڈ چین کی برانچ کے باہر ہنگامہ آرائی کی کوشش کو پولیس نے ناکام بناتے ہوئے 14 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

راولپنڈی تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ میں فاسٹ فوڈ چین کی برانچ کے باہر ہنگامہ آرائی کی اطلاع پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع سے 14 ملزمان کو گرفتار کیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں اعجاز، عمر فاروق، محمد شہباز، شہزاد علی، صدی احمد، ساجد علی، نعمان حسین، اختشام،محمد شہباز، منیب احمد، انور زیب، اُسامہ، شہزاد اعظم اور منیب سلطان شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے روڈ بلاک کر کے ہنگامہ آرائی کی، فاسٹ فوڈ برانچ میں داخل ہونے کی کوشش کی اور عملے کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

سی پی او نے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، قانون شکنی، ہنگامہ آرائی اور شہریوں سے بدتمیزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

خالد ہمدانی نے کہا کہ واضح پیغام ہے قانون کی خلاف ورزی اور ہنگامہ آرائی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

 

متعلقہ مضامین

  • 15 سالہ بچے کو دھمکی، تشدد اور زیادتی کی کوشش  کرنے والا ملزم گرفتار
  • لاہور: لڑکے سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار
  • مقبوضہ کشمیر میں قتل عام کے بعد ہندوستان کا نشانہ بھارت کے اندر رہنے والی اقلیتیں اور بالخصوص مسلمان ہیں، پیر مظہر سعید
  • مودی سرکار کی ایما پر خالصتان تحریک کے رہنما امریکا میں گرفتار
  • شادی شدہ خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنے والا گرفتار
  • اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار علیمہ خان کی جیل جانے کی خواہش
  • عمران خان سے ملنے والے کچھ لوگ کمپرومائزڈ ہیں، حامد رضا
  • عمران خان کی تینوں بہنیں اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار
  • راولپنڈی میں فوڈ چین پر دھاوے کی کوشش ناکام، 14 ملزمان گرفتار