مظفرآباد/ اسلام آباد:

آزاد جموں و کشمیر کے سینیئر سرکاری حکام پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے ایس سی او سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مظفرآباد کا دورہ کیا۔

وفد میں وزیر اعظم کے ایس ڈی جی یونٹ، ڈائریکٹوریٹ جنرل مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن، پلاننگ و ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری، اسسٹنٹ چیف صاحبان، ڈائریکٹر لینڈز اینڈ پلاننگ، یونیورسٹی آف آزاد جموں اینڈ کشمیر کے ڈائریکٹر اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے ہیڈ بھی شامل تھے۔

ڈاکٹر اسماء اندرابی نے وفد کی قیادت کی جو وزیر اعظم کی ڈونرز کے لیے خصوصی کوآرڈینیٹر اور ایس ڈی جی یونٹ کی سربراہ ہیں۔

وفد کو اسپیشل کمیونیکیشنز آرگنائزیشن کی جانب سے خطے میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس اور فری لانسنگ ہبز کے قیام پر پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں ایس سی او کی متاثر کن کامیابیوں کو بھی اجاگر کیا گیا۔

اسی طرح، وفد نے اسپیشل ٹیکنالوجی پارک میں کام کرنے والی مختلف آئی ٹی کمپنیوں، اسٹارٹ اپس اور فری لانسرز سے بھی ملاقات کی۔

مہمانوں نے پارک کی سہولیات، پیشہ ورانہ آپریٹنگ نظام اور نوجوانوں کی جانب سے انجام دی جانے والی اعلیٰ معیار کی خدمات کو بے حد سراہا۔

ایس سی او کی نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور ڈیجیٹل کاروباری ماحول کو فروغ دینے کی کوششوں کو خوب پزیرائی ملی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ٹیکنالوجی پارک ایس سی او

پڑھیں:

نوٹنگھم، حریت پسند رہنما محمد فیاض انقلابی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

انہوں نے راجہ محمد اعظم کی قیادت میں برطانیہ میں پہلی کشمیری سیاسی پارٹی آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کی بنیاد رکھی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ ریاست جموں و کشمیر کی بھارتی استبداد سے آزادی کی حسرت لیے حریت پسند رہنما محمد فیاض انقلابی گزشتہ ہفتے برطانیہ کے شہر نوٹنگھم میں دل کا دورہ ہڑنے سے انتقال کر گئے، ان کی تدفین نوٹنگھم کی مقامی قبرستان میں کر دی گئی ہے۔ محمد فیاض انقلابی 1960ء کی دھائی میں نوٹنگھم برطانیہ آئے تھے اور نوجوانی ہی میں کشمیری کمیونٹی کو منظم کرنے اور کشمیر کی آزادی کے لیے کام کرنے کے لیے سرگرم ہو گئے تھے۔ انہوں نے راجہ محمد اعظم کی قیادت میں برطانیہ میں پہلی کشمیری سیاسی پارٹی آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کی بنیاد رکھی تھی جس کے پلیٹ فارم سے شیخ محمد عبداللّٰہ مرحوم ، چوہدری غلام عباس مرحوم اور غازی الہی بخش مرحوم نے برطانیہ بھر کا دورہ کیا اور پہلی بار مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی طور پر اجاگر کیا۔ محمد فیاض انقلابی نے 1977ء میں کشمیر لبریشن آرگنائزیشن ( KLO ) کی بنیاد بھی رکھی تھی اور KLO کو منظم کرنے کے لیے مقبوضہ کشمیر کا خفیہ دورہ بھی کیا تھا۔ محمد فیاض انقلابی 1986ء میں آزاد کشمیر میں مسلم کانفرنس کی حکومت کے دوران اورسیز اسمبلی کی سیٹ پر کرپشن کرنے پر مسلم کانفرنس سے علیحدہ ہو گئے تھے، مقبوضہ کشمیر کی آزادی ان کا خواب تھا جس کی حسرت لیے انتقال کر گئے۔ برطانیہ بھر سے اور آزاد کشمیر سے سیاسی اور سماجی حلقوں نے ان کی وفات پر اپنے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے اور ان کے اہل خانہ تعزیت اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی۔

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر میں بارش سے موسم سرد
  • آزاد کشمیر اور کے پی میں بارش سے موسم سرد
  • مقبوضہ کشمیر میں قتل عام کے بعد ہندوستان کا نشانہ بھارت کے اندر رہنے والی اقلیتیں اور بالخصوص مسلمان ہیں، پیر مظہر سعید
  • نوٹنگھم، حریت پسند رہنما محمد فیاض انقلابی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
  • انڈونیشی نائب وزیر کا کامسٹیک سیکرٹریٹ کا دورہ
  • آزاد جموں و کشمیر ہائیکورٹ نے روزنامہ جموں و کشمیر کے خلاف درج ایف آئی آر معطل کر دی
  • آرمی چیف نے کشمیر بارے پاکستان کے اصولی موقف کا اعادہ کیا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر
  • کراچی: لیاقت آباد سے مردہ ملنے والی 5 سالہ بچی سے زیادتی کی تصدیق
  • کے پی اور آزاد کشمیر میں تیز بارش و ژالہ باری، فصلوں اور باغات کو نقصان