Daily Ausaf:
2025-04-19@13:06:20 GMT

آٹے کے بعد روٹی کی قیمتیں بھی کم کردی گئیں

اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT

کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے شہریوں کے لیے خوشخبری ہے کہ آٹے کی قیمت میں کمی کے بعد روٹی کی قیمتیں بھی کم کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں آٹے کے بعد نان اور چپاتی کی قیمتیں بھی کم کردی گئیں، کمشنر کراچی کے حکم پر نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا کہ 100 گرام چپاتی 10 روپے میں فروخت کی جائے اور 120 گرام نان 15 روپے میں فروخت ہوگی۔

کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ 150 گرام نان کی قیمت 17 روپے طے کی گئی ہے جبکہ 180 گرام کے نان کی قیمت 22 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ تندور مالکان فوری نرخ نامہ نمایاں جگہ آویزاں کریں، قیمت بڑھانے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، سرکاری نرخ سے تجاوز کرنا قابلِ سزا جرم ہے۔

کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے مزید کہا کہ خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف شہری شکایت درج کرائیں، نرخ مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کے حوالے سے اہم خبر آگئی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کمشنر کراچی کی قیمت

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کیوں نہیں کی گئیں؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • کمشنر کراچی نے نان چپاتی کی نئی قیمتیں مقرر کردیں
  • کراچی : نان اور چپاتی روٹی کی قیمتوں میں بڑی کمی
  • کراچی میں چپاتی اور نان کی نئی قیمتیں مقرر
  • کراچی میں نان اور چپاتی کی قیمتیں کم کردی گئیں
  • ژالہ باری: راولپنڈی اسلام آباد میں ونڈ اسکرین کا اسٹاک ختم، قیمتیں کئی گنا بڑھ گئیں
  • کمشنر کراچی نے آٹے کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکشن جاری کردیا
  • پاکستان میں سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، آج پھر بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین شرح پر پہنچ گئی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کیوں نہیں کی گئیں؟