کراچی کی بندرگاہوں پر ہیوی ٹریفک کی ہڑتال کے باعث مال برداری کا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے، جس سے نہ صرف درآمدی و برآمدی عمل متاثر ہوا ہے بلکہ ملکی معیشت کو بھی شدید دھچکا لگا ہے۔ ٹرانسپورٹرز کی جانب سے سندھ حکومت کے مرمتی احکامات اور گاڑیوں میں کیمرے نصب کرنے کے فیصلے کے خلاف احتجاجاً کام بند کر دیا گیا ہے۔

صورتحال کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (KCCI) نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔ صدر کراچی چیمبر جاوید بلوانی کے مطابق ہڑتال کے باعث فیکٹریوں میں برآمدی سامان پھنس کر رہ گیا ہے جبکہ درآمدی کنسائمنٹس بندرگاہوں پر رکے ہوئے ہیں۔ ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے باعث نقل و حمل کا نظام معطل ہو چکا ہے۔

کراچی چیمبر کے مطابق ہڑتال سے نہ صرف برآمدات بلکہ زرعی شعبہ بھی متاثر ہو رہا ہے۔ خاص طور پر پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات خطرے میں پڑ گئی ہیں اور پیاز کے کاشتکاروں کو بھی نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ جاوید بلوانی کا کہنا ہے کہ اگر ہڑتال کا فوری حل نہ نکالا گیا تو تجارتی نقصان ناقابلِ تلافی ہو جائے گا۔

چیمبر نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری مذاکرات کر کے مسئلے کا پائیدار حل نکالا جائے۔ ساتھ ہی بندرگاہوں پر پھنسے کنسائمنٹس کی ہنگامی بنیادوں پر کلیئرنس کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

صدر کراچی چیمبر نے وزیراعظم سے فوری اور فیصلہ کن کارروائی کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں تاخیر ملکی معیشت کے لیے مزید نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بندرگاہوں پر کراچی چیمبر

پڑھیں:

جتوئی: دس ایکڑ گندم کی تیار فضل کو آگ نے راکھ کا ڈھیر بنا دیا

وزیر احمد : جتوئی کے تھانہ بیٹ میرہزار خان کی حدود میں گندم کی تیار فصل کو آگ لگنے کا افسوسناک واقعہ، بجلی کے چیمبر سے نکلی شعاؤں نے گندم کی تیار فصل کو لپیٹ میں لے لیا ،دس ایکڑ فصل جل کر خاک تمام تر کوششوں کے باوجود بھی آگ پر قابو نہ پایا جا سکا۔
تفصیلات کےمطابق افسوسناک واقعہ بجلی کے چیمبر آپس میں ٹکرانے اور سپارکنگ کے باعث پیش آیا جس وجہ سے کسان کی لاکھوں روپے مالیت کی دس ایکڑ گندم جل کر خاک ہوگئی، آگ لگنے کا واقعہ بجلی کے چیمبر آپس میں ٹکرانے سے سپارک کرنے کے باعث پیش آیا۔

جوہری معاہدہ: ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا

سپارکنگ سے تیار گندم کی فصل کو آگ بھڑک اٹھی، اہل علاقہ کے لوگوں کی تمام تر کوششوں کے باوجود آگ پر قابو نہ پایا جا سکا، تیار فصل گندم دس ایکڑ جل کر خاک گندم کی فصل جل جانے سے غریب محنت کش کسان کی سال بھر کی جمع پونجی ہاتھ دھو بیٹھا۔

اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ واقعہ واپڈا کی نااہلی باعث پیش آیا ، گزشتہ پانچ سالوں سے واپڈا کو کھمبا شفٹ کرنے کی درخواست کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی
  • کراچی میں زلزلے کا خدشہ!
  • متنازع نہروں کیخلاف قوم پرستوں کی کال پر سندھ میں ہڑتال، خیرپور میں ریلوے ٹریک پر دھرنا
  •  معیشت بہتر‘ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ میں سٹرکچرل ریفارمز کی جارہی ہیں:جام کمال
  • کراچی: تیز رفتار ڈمپر نے رکشے کو روند ڈالا، تین افراد زخمی
  • گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے چاول کی برآمدات بھی متاثر، 2 کروڑ ڈالر کا نقصان
  • گڈز ٹرانسپورٹرز اور کمشنر کراچی میں مذاکرات کامیاب، ہڑتال ختم
  • گڈز ٹراسنپورٹرز کی ہڑتال کے باعث تجارتی سرگرمیاں شدید متاثر، سپلائی چین مفلوج ہوگیا
  • جتوئی: دس ایکڑ گندم کی تیار فضل کو آگ نے راکھ کا ڈھیر بنا دیا