دنیا کا وہ ملک جہاں پہلی بار اے ٹی ایم نصب ہوا؛ افتتاح وزیراعظم نے کیا اور کیک بھی کاٹا
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
دنیا بھر میں پیسے نکالنے کے لیے جگہ جگہ اے ٹی ایم نصب ہیں یہ وہ سہولت ہے جو بلا تفریق ہر جگہ دستیاب ہے لیکن ٹھہریے! ایک ملک ایسا بھی ہے جہاں اب جاکر اے ٹی ایم نصب ہوئی۔
بہت ہی کم لوگ ہوں گے جنھوں نے تووالو نامی ملک کا نام سنا ہوگا۔ 9 چھوٹے چھوٹے جزائر پر مشتمل ہونے کے باعث یہ ملک باقی دنیا سے کٹا ہوا ہے۔
تووالو کا رقبہ محض 10 اسکوائر میل ہے۔ یہ آسٹریلیا اور ہوائی کے درمیان بحر الکاہل میں واقع ہے جہاں صرف ایک ایئرپورٹ ہے۔
ہفتے میں اکثر دن ایئرپورٹ کا رن وے خالی رہتا ہے جسے مقامی افراد کھیل کے میدان کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
ہر ہفتے چند پروازیں پڑوسی ملک فجی سے توالو پہنچتی ہیں۔ اس ملک کا بلند ترین مقام بھی سطح سمندر سے محض 15 فٹ بلند ہے۔
اس ملک میں اب کہیں جاکر اے ٹی ایم نصب ہوئی اور خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔
اس موقع پر ملک کے وزیراعظم بھی موجود تھے جنھوں نے اے ٹی ایم کی تنصیب کو اہم ترین سنگ میل قرار دیا۔
نیشنل بینک آف تووالو کے جنرل منیجر سیوسی ٹیو کہا کہ اے ٹی ایم کی تنصیب اہم پیشرفت ہے جو تووالو کے عوام کی معاشی ترقی کو یقینی بنائے گی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اے ٹی ایم نصب
پڑھیں:
معروف پاکستانی گلوکارہ آسیہ ثمن عارضہ قلب میں مبتلا
مانچسٹر کی معروف پاکستانی گلوکارہ آسیہ ثمن کو عارضہ قلب کے بعد مقامی ہسپتال میں داخل کر لیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی سرجری تجویز کی ہے۔
آسیہ ثمن پاکستان میں آسیہ خان عیسیٰ خیلوی کے نام سے مشہور ہیں، وہ ملتان کی معروف سیاسی لنگاہ برادری سے تعلق رکھتی ہیں۔
انہوں نے گلوکاری کا آغاز زمانہ طالبعلمی سے شروع کیا ان کے سرائیکی ڈوہرے، ماہئے اور گانے بہت مشہور ہوئے، ریڈیو پاکستان اور ٹیلی ویژن پر بھی فن کا مظاہرہ کیا، بیرون ملک بھی پرفارمنس اور بھرپور شہرت حاصل کی۔
وہ عرصہ دراز سے مانچسٹر میں مقیم ہیں اور سماجی حلقوں اور کمیونٹی میں بہت عزت کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہیں۔
وہ حال ہی میں اپنے آبائی علاقے ملتان گئی تھیں جہاں واپسی کے بعد انھیں دل کی تکلیف ہوئی، جس کے بعد رائل انفرمری ہسپتال مانچسٹر لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں وارڈ تھری میں داخل کرلیا اور سرجری تجویز کی ہے۔
آسیہ ثمن نے اپنے مداحوں سے جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل کی ہے۔
Post Views: 3