بارش کا پانی ذخیرہ کرنا لازمی قرار! نوٹیفکیشن بھی جاری
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں پانی کی شدد قلت ہے اور ماہرین آنے والے دنوں میں ملک میں پانی کا بدترین بحران کی نوید دے رہے ہیں۔
اس وقت دنیا کے اکثر ممالک قلت آب کا شکار ہیں اور پاکستان کا شمار بھی ان ہی ممالک میں ہوتا ہے۔ ایسے میں پنجاب حکومت نے صوبے میں بارش کا پانی ذخیرہ کرنا لازم قرار دے دیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب حکومت نے مختلف قسم کی تعمیرات کیلیے بارش کا پانی ذخیرہ کرنےکا سسٹم لازمی قرار دے دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے پولٹری، فش فارمز، پٹرولیم ریفائنریز، ٹیکسٹائل انڈسٹری، گارمنٹس یونٹس، فوڈ انڈسٹری، فلور، رائس ملز، گھی آئل ملز، پٹرول پمپس اور سیمنٹ پلانٹس میں پانی ذخیرہ کرنےکا سسٹم لازمی قرار دیا ہے۔
اس حوالے سے پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق شوگر ملز، کیمیکل انڈسٹری، فارما انڈسٹری، پیپر ملز، کھادوں کے یونٹس، ایئر پورٹس، ہاؤسنگ سوسائٹیز، کمرشل بلڈنگز، ہوٹلز اور میرج ہالز میں بھی بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کا سسٹم لازمی قرار دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ تمام تعلیمی اداروں، بسوں، ویگنوں کے اسٹینڈز پر بھی بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کا سسٹم نصب کرنا لازمی ہوگا۔
مزیدپڑھیں:بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بارش کا پانی ذخیرہ پنجاب حکومت نے لازمی قرار کا سسٹم دیا ہے
پڑھیں:
پی ٹی اے نے وی پی این سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کے لیے لائسنس لازمی قرار دیدیا
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو لائسنس جاری کرنے کا عمل جاری ہے۔
یہ پی ٹی اے کی طرف سے ملک میں ڈیٹا سروسز کی فراہمی کے لیے مقرر کردہ کلاس لائسنس کے تحت جاری کیے جارہے ہیں۔
پی ٹی اے کا بتانا ہے کہ ان کی طرف سے اب تک 3 کمپنیوں کو وی پی این سروسز کی فراہمی کے لیے کلاس لائسنس کا جاری کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستانی نیٹ ورکس کو وی پی این سے سیکیورٹی خطرات لاحق ہوگئے
پی ٹی اے کی جانب سے جمعے کے روز ان وی پی این سروس دینے والی کمپنیوں کو فوری طور پر مطلوبہ کلاس لائسنس حاصل کرنے کا کہا گیا جو لائسنس کے بغیر کام کررہی ہیں تاکہ موجودہ ریگولیٹری فریم ورک پر عملدرآمد یقینی بنائی جا سکے۔
پی ٹی اے نے اپنے بیان میں کہا کہ لائسنس کے بروقت حصول کے ذریعے سروس میں تعطل سے بچا جا سکتا ہے اور صارفین کو بغیر کسی رکاوٹ کے خدمات کی فراہم کی جاسکتی ہیں۔
اس لائسنسنگ کے حصول کے عمل، اہلیت کی شرائط اور درخواست فارم سے متعلق معلومات پی ٹی اے کی ویب سائٹ www.pta.gov.pkپر دستیاب ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انٹرنیٹ پی ٹی اے وی پی این