Daily Ausaf:
2025-04-19@13:09:11 GMT

عینا آصف کب شادی کب کریں گی؟ مداحوں کو واضح جواب دے دیا

اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT

کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نوجوان اور ابھرتی ہوئی اداکارہ عینا آصف، جنہوں نے کم عمری میں ہی اپنی اداکاری سے ناظرین کے دل جیت لیے، حال ہی میں ایک مارننگ شو میں جلوہ گر ہوئیں۔

پروگرام میں ان کے ہمراہ ان کے نئے ڈرامہ کے ساتھی اداکار ثمر جعفری اور ابوالحسن بھی شریک تھے۔

شو کے دوران جب میزبان نے ہنستے ہنستے عینا سے پوچھا کہ وہ شادی کے بارے میں کیا سوچتی ہیں اور کس عمر میں شادی کو مناسب سمجھتی ہیں، تو نوجوان اداکارہ شرما گئیں اور مسکراتے ہوئے کہا کہ، ”ابھی میری عمر نہیں ہے شادی کے لیے، یہ لوگ بات کریں شادی پر۔“

ندا یاسر نے مزید کہا کہ وہ صرف ان کی رائے جاننا چاہتی ہیں، شادی کا انتظام نہیں کر رہیں، جس پرعینا نے خوش دلی سے جواب دیا، ’ابھی میں نے شادی کے بارے میں کچھ نہیں سوچا، لیکن شاید 25 یا 26 سال کی عمر میں سوچوں گی۔

عینا آصف نے واضح کیا کہ اس وقت ان کی مکمل توجہ تعلیم اور کیریئر پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ابھی صرف 15 سال کی ہیں اور نویں جماعت میں پڑھ رہی ہیں، اس عمر میں شادی کے بارے میں سوچنے کے بجائے اپنے خوابوں کی تعبیر پر کام کر رہی ہیں۔

یاد رہے کہ جنوری 2024 میں بھی ایک انٹرویو کے دوران عینا نے یہی مؤقف اپنایا تھا کہ وہ ابھی کم عمر ہیں، اور 18 سال کی عمر کے بعد ہی شادی سے متعلق سوچنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

اب نیا بیان دے کر انہوں نے واضح کر دیا ہے کہ وہ شادی کے بارے میں سنجیدگی سے 25 یا 26 سال کی عمر میں غور کریں گی۔

عینا آصف کے اس نپی تلی اور باشعور مؤقف کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جا رہا ہے۔ کئی صارفین نے ان کی بصیرت اور تعلیم پر فوکس کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ نوجوانوں کے لیے ایک مثبت مثال ہیں، جو کم عمری میں شہرت پا کر بھی اپنے اہداف سے جڑی ہوئی ہیں۔
مزیدپڑھیں:ننکانہ صاحب، گندم کی فصل میں آگ لگ گئی،مالک صدمے سے چل بسا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: شادی کے بارے میں سال کی کہا کہ

پڑھیں:

وزیراعظم شہبازشریف نے معیشت کے بارے میں بڑا فیصلہ لے لیا 

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے ملکی معیشت کو مکمل طور پر ڈیجیٹائیز کرنے کا فیصلہ کرلیا جب کہ وزیرِ اعظم نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو ٹاسک سونپتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی بہتری اور غیر رسمی مساوی معیشت کا خاتمہ حکومت کے اصلاحات کے ایجنڈے کا کلیدی جزو ہے۔

وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم  شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن پر جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ حال ہی میں وزیرِ اعظم کی ہدایت پر رمضان پیکیج کو مکمل طور پر ڈیجیٹل طریقے سے لوگوں تک پہنچایا گیا، اجلاس کو معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن کیلئے جاری اقدامات اور مستقبل کے اقدامات اور تجاویز پر بریفنگ دی گئی۔

فیلڈ سٹاف لیسکو کی اصل طاقت ہے ،سی ای او نادہندہ صارفین کے حملے میں زخمی ہونیوالے لائن مین کے گھر پہنچ گئے

اجلاس کو بتایا گیا کہ اسلام آباد میں آئی سی ٹی ایپلی کیشن کا اجراء کیا گیا ہے جس میں 150 سے زائد حکومتی خدمات میسر ہیں۔اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ راست گیٹ وے کے ذریعے ادائیگیوں کے حجم میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے جب کہ حکومت اسٹیٹ بینک کے ساتھ مل کر اس کا روزمرہ کی ٹرانزیکشنز میں استعمال بڑھانے  کے لیے اقدامات تیز کر رہی ہے۔

اجلاس کو حکومت کے 5 نکاتی لائحہ عمل کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی. اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت ڈیجیٹل ادائیگیوں کی وصولی یقینی بنانے، کیش کے مقابلے ڈیجیٹل ادائیگیوں کی ترغیب دینے کیلئے خریداروں اور کاروباروں کو مختلف سہولیات دینے۔

 مسیحی برادری  کل "گڈ فرائیڈے" اور اتوار  کو ایسٹر منا ئے گی، عوامی مقامات پرسیکیورٹی  کیلئے ہدایات جاری 

بیان کے مطابق حکومتی ادائیگیوں کو مکمل طور پر ڈیجیٹائیز کرنے اور اس حوالے سے آگاہی کے ساتھ ساتھ ڈیٹا کی مانیٹرنگ کے لائحہ عمل سے بھی آگاہ کیا گیا۔اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ وفاقی حکومت کی تمام تر سرکاری ادائیگیاں بشمول تنخواہ اور دیگر بلنگ  ڈیجیٹل نظام کے تحت کی جارہی ہیں۔

وزیرِ اعظم نے ان تمام اقدامات کے نفاذ اور نگرانی کیلئے فی الفور ایک ورکنگ گروپ تشکیل دینے کی ہدایت کی، انہوں نے متعلقہ حکام کو ملکی معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن کیلئے فی الفور ایک متحرک ورکنگ گروپ قائم کرنے کی ہدایت کردی۔

جنرل ساحر شمشاد مرزاکا متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ، وزیر مملکت برائے دفاع لیفٹیننٹ جنرل محمد الفضل المزروعی سے ملاقات

وزیر اعظم نے رمضان پیکج کی ترسیل کے لئے ڈیجیٹل والٹ کے کامیاب نظام کو سراہا اور اس کو مزید سیکٹرز میں استعمال کرنے کی ہدایات دیں۔شہباز شریف نے کہا کہ ملکی معیشت کی بہتری اور غیر رسمی مساوی معیشت کا خاتمہ حکومت کے اصلاحات کے ایجنڈے کا کلیدی جزو ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اصلاحات کو مربوط اور اداروں کی سطح پر کررہے ہیں تاکہ تبدیلی پائیدار اور دیر پا ہو، پاکستان کی ترقی کیلئے نظام کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں۔اجلاس میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، علی پرویز ملک، شزہ فاطمہ خواجہ، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

سیف علی خان نے راتوں رات اپنا آبائی گھر کیوں چھوڑا؟ حیران کن انکشاف 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں اناڑی سکیورٹی گارڈ نے گولی چلادی، نوجوان زخمی؛ ویڈیو سامنے آ گئی
  • جَلد ججز سینیارٹی کیس میں تفصیلی جواب جمع کریں گے: ایڈووکیٹ جنرل کے پی
  • بانی پی ٹی آئی کے بارے زرتاج گل کی اہم پیشگوئی
  • حج کے نئے انتظامی امور،مختص پورٹل اور غیر واضح ڈیڈلائنز، ہزاروں پاکستانی حج سے محروم ۔۔؟
  • عینا آصف نے شادی سے متعلق اپنا مؤقف واضح کر دیا
  • بھارتی اداکارہ وانی کپور نے فواد خان کے بارے میں ایسا کیا کہا کہ میزبان حیران رہ گئیں؟
  • اداکارہ عینا آصف سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر کیوں؟
  • وزن میں تشویشناک حد تک کمی؛ مداحوں کے اصرار پر کرن جوہر نے خاموشی توڑ دی
  • وزیراعظم شہبازشریف نے معیشت کے بارے میں بڑا فیصلہ لے لیا