2025-04-17@13:28:38 GMT
تلاش کی گنتی: 19267
«اسلامی سرزمین»:
(نئی خبر)
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2025ء)سپریم کورٹ پاکستان بانی پی ٹی آئی عمران سے ملاقات کرانے کے لیے تحریری حکم نامہ جاری کرنے کی ان کے وکیل کی استدعا مسترد کردی۔چیف جسٹس یحی آفریدی نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل سے مکالمہ کیا کہ آپ نے جب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے جانا ہے چلے جائیں، ہم کوئی حکمنامہ جاری نہیں کریں گے، آپ بغیر عدالتی حکمنامے ملاقات کریں، ملاقات ہو جائے گی۔ 9 مئی کیسز میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ریمانڈ سے متعلق اپیل پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔اسپیشل پراسیکیوٹر زوالفقار نقوی نے کہا کہ بانی...
کراچی : سندھ حکومت کی جانب سے کل 17 اپریل بروز جمعرات تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے 17 اپریل کو تعطیل کا اعلان کردیا، صوبہ سندھ کے ضلع عمر کوٹ کے ایک حلقے میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 میں ضمنی انتخاب کے باعث چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔اس سے قبل سندھ حکومت نے 4 اپریل کو مرحوم وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔چھٹی کا اعلان پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما کی لازوال میراث اور خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔تمام سرکاری دفاتر، خود مختار اداروں، کارپوریشنز، اور صوبائی دائرہ...
لاہور: پنجاب اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ نے ’’پنجاب ایسڈ کنٹرول ایکٹ 2025‘‘ کے ڈرافٹ کی منظوری دے دی۔ نئے قانون میں بغیر لائسنس تیزاب کی فروخت ناقابل ضمانت جرم قرار دی گئی۔ صوبے میں تیزاب کی غیر قانونی فروخت پر 3 سال قید 5 لاکھ جرمانہ ہوگا جبکہ لائسنس کے باوجود فروخت میں لاپروائی برتنے پر 2 سے 5 سال قید اور 2 سے 10 لاکھ جرمانہ ہوگا۔ نئے قانون کے مطابق تیزاب گردی کے شکار افراد کو معاوضہ بھی دیا جائے گا۔ تیزاب کی پیکنگ، نقل و حمل اور فروخت کے دوران کنٹینر پر احتیاطی تدابیر واضح درج کرنا جبکہ پیکنگ پر تیزاب کی قسم، حجم، مقدار اور لائسنس ہولڈر کی تفصیلات درج...

نئی نسل کو ٹیکنالوجی کے ذریعے تبدیلی لانی ہے ،ہم ای میل کاپی پیسٹ نہیں کر سکتے، جسٹس محسن اختر کیانی
اسلام آباد :اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں قوانین بن چکے مگر عملدرآمد نہیں ، میری عمر کے لوگ اب سیکھ نہیں سکتے۔ نیشنل لرننگ اینڈ شیئرنگ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ دنیا میں ابھی آئیڈیاز پر بات ہو رہی ہے، عدلیہ میں ٹیکنالوجی کی شمولیت ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے صنفی تشدد کے تدارک کے قوانین بنا دیئے گئے، میری عمر کے لوگ اب نہیں سیکھ سکتے، نئی نسل کو ٹیکنالوجی کے ذریعے تبدیلی لانی ہے ہم تو موبائل میں ای میل کاپی پیسٹ نہیں کر سکتے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ جسٹس مشیر عالم نے سپریم...
ججز سنیارٹی کیس میں وفاقی حکومت نے جواب جمع کروا دیا، تمام درخواستیں خارج کرنے کی استدعا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی حکومت نے ججز سنیارٹی کیس میں اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا۔وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز سمیت دیگر ججز کی تعیناتی کی تمام درخواستیں خارج کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ججز کا تبادلہ آئین کے مطابق کیا گیا ہے۔وفاقی حکومت کے جواب میں کہا گیا ہے کہ ججز کو تبادلے کے بعد نیا حلف لینا ضروری نہیں، آرٹیکل 200 کے تحت تبادلے کا مطلب نئی تعیناتی نہیں ہوتا، ججز کا تبادلہ عارضی ہونے کی دلیل...
بلوچستان نیشنل پارٹی کا مستونگ میں 20روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز کوئٹہ(سب نیوز)بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی)نے مستونگ لک پاس پر 20 روزسے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔سربراہ بی این پی مینگل سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ دھرنا ختم کر دیا جبکہ احتجاج جاری رہے گا، دھرنے کی جگہ مختلف اضلاع میں ریلیاں نکالیں گے۔انہوں نے کہا کہ بی این پی جلسے، عوامی احتجاج کا آغاز کرے گی، پہلے مرحلے میں مستونگ، قلات، خضدار، سوراب میں جلسے کریں گے، جبکہ دوسرے مرحلے میں تربت، گوادر، مکران کے علاقوں میں احتجاجی جلسے ہوں گے، جبکہ تیسرے مرحلے میں نصیر آباد، جعفر آباد، ڈیرہ مراد...
پانی کی تقسیم سے متعلق فیصلوں پر مکمل اعتماد ہے، ارسا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)انڈس ریور سسٹم اتھارٹی(ارسا)نے صوبوں میں پانی کی تقسیم سے متعلق اپنے فیصلوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبوں کو پانی کی تقسیم سے متعلق ارسا اتھارٹی کا اجلاس چیئرمین کی زیر صدارت ہوا۔ترجمان ارسا کے مطابق اجلاس میں صوبوں کو پانی کی تقسیم کا جائزہ لیا گیا جبکہ صوبہ پنجاب اور صوبہ سندہ کے خطوط کا بھی جائزہ لیا گیا۔ارسا اتھارٹی نے پانی کی تقسیم سے متعلق اپنے تمام فیصلوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ صوبوں کو پانی کی تقسیم سے متعلق تمام فیصلوں پر ارسا اتھارٹی متفق ہے۔
راولپنڈی: امریکی سفارت خانے کے وفد نے اڈیالہ جیل میں امریکی نژاد قیدی سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق امریکی سفارت خانے کے وفد کو جیل میں امریکی نژاد قیدی ظاہر ذاکر سے ملاقات کے لیے رسائی دی گئی تھی۔ جس کے لیے وفد اڈیالہ جیل پہنچا اور قیدی سے ملاقات کی۔اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے پہنچنے والے وفد میں امریکی سفارت خانے کے اہلکار مائیکل پیٹرک، خاتون اہلکار ماریہ اور سکیورٹی آفیسر مہوش شامل تھے۔ذرائع نے بتایا کہ ظاہر ذاکر سے ملاقات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں کرائی گئی۔امریکی نژاد قیدی ظاہر ذاکر سے ملاقات کا مقصد امریکی شہری کی خیریت دریافت کرنا اور قانونی مدد سے متعلق بات چیت تھا۔
فائل فوٹو۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔پشاور سے ذرائع کے مطابق ملاقات میں اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت پر اب تک کی پیش رفت پر گفتگو ہوئی۔ بیرسٹر سیف نے بانی پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ سے بات نہ بننے کی وجوہات بتائیں۔ ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت کیلئے وفاقی حکومت کے ساتھ بیٹھک ضروری ہے۔ ملاقات میں بیرسٹر سیف پر سوشل میڈیا میں پارٹی رہنماوں کےاعتراضات بھی زیر بحث آئے۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر سیف پر اعتماد کا اظہار کیا اور انھیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ بیرسٹر...
علامتی فوٹو لاہور میں کورونا وائرس کی علامات کے حامل مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی، فلو وائرس سے ہر گھر کے 3 سے 4 افراد متاثر ہو رہے ہیں۔پلومونولوجسٹ ڈاکٹر عرفان نے کہا کہ لاہور میں 35 فیصد مریض فلو، نزلہ، زکام اور بخار کے رپورٹ ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں فلوسے متاثرہ مریضوں میں کوویڈ کی علامات آرہی ہیں، جو ایک سے دوسرے مریض کو لگ رہا ہے۔ڈاکٹر عرفان نے مزید کہا کہ فلو والے مریض ماسک لازمی پہنیں، مرض کے دوران اینٹی بائیوٹک کھانے کی ضرورت نہیں۔اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ بخار اور اینٹی الرجک دوائی لیں اور آرام کریں، فلو 3 سے 4 دنوں میں ٹھیک ہوجاتا ہے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز ۔ فوٹو فائل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گندم کے کاشتکاروں کیلئے پیکیج کا اعلان کردیا۔ ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے گندم سپورٹ فنڈ کے تحت 15 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دی ہے۔ گندم پیکیج سے ساڑھے پانچ لاکھ کاشتکاروں کو براہ راست فائدہ ہوگا، کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے ذریعے ڈائریکٹ فنانشل سپورٹ دی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اس سال گندم کے کاشتکاروں کیلئے آبیانہ اور فکس ٹیکس میں چھوٹ کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق کسانوں کو مارکیٹ کے دباؤ اور موسم سے بچانے کیلئے 4 ماہ مفت اسٹوریج کی سہولت دی جائے گی۔ترجمان نے کہا کہ ای ڈبلیو آر (الیکٹرانک ویئر ہاؤسنگ ریسیٹ) سسٹم...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گندم کے کاشتکاروں کے لیے صوبے کی تاریخ کے پہلے منفرد اور بے مثال پیکج کا اعلان کیا ہے، اس پیکج کے تحت گندم کے 5 لاکھ 50 ہزار کاشتکاروں کو براہ راست گندم اسپورٹ فنڈ کے تحت 15 ارب روپے کے فنڈز دیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اعلان کیا ہے کہ گندم کے کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے ذریعے براہ راست مالی مدد فراہم کی جائے گی، اس کے علاوہ اس سال گندم کے کاشتکاروں کے لیے ابیانہ اور فکس ٹیکس میں بھی چھوٹ دی جائے گی، گندم کو موسمی اثرات اور کسانوں کو مارکیٹ کے دباؤ سے محفوظ رکھنے کے لیے 4 ماہ کی مفت اسٹوریج کی سہولت...
اجلاس کا مقصد قومی یکجہتی کو فروغ دینا، غلط معلومات کی روک تھام، اور میڈیا حکمت عملی کو مؤثر بنانا تھا۔ اجلاس میں شریک شرکاء نے ان نکات پر مکمل اتفاق کیا کہ قومی بیانیہ کی مضبوطی کے لیے مربوط اقدامات ناگزیر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کی زیر صدارت National Committee on Narrative Building سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا،جس میں وفاقی و صوبائی حکام کے علاوہ عسکری حکام نے شرکت کی،جبکہ معاون خصوصی برائے اطلاعات حکومت گلگت بلتستان ایمان شاہ نے بزریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد قومی یکجہتی کو فروغ دینا، غلط معلومات کی روک تھام، اور میڈیا حکمت عملی کو مؤثر بنانا تھا۔ اجلاس میں شریک شرکاء نے ان نکات پر...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔جیو نیوزکے مطابق ملاقات میں اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت پر اب تک کی پیش رفت پر گفتگو ہوئی۔ بیرسٹر سیف نے بانی پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ سے بات نہ بننے کی وجوہات بتائیں۔ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت کیلئے وفاقی حکومت کے ساتھ بیٹھک ضروری ہے۔ ملاقات میں بیرسٹر سیف پر سوشل میڈیا میں پارٹی رہنماوں کےاعتراضات بھی زیر بحث آئے۔ بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر سیف پر اعتماد کا اظہار کیا اور انھیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ بیرسٹر سیف اور بانی پی ٹی...
ویب ڈیسک : وفاقی حکومت نے 30 ہزار 968 سرکاری آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس کے بعد ہزاروں سرکاری ملازمین کے بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے۔ سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا ، جس میں سیکرٹری کابینہ کی سرکاری اداروں میں رائٹ سائزنگ کے پلان پر بریفنگ دی۔سیکرٹری کابینہ نے بتایا کہ مستقبل میں 7 ہزار 724مزید آسامیاں ختم ہو جائیں گی، سب سے زیادہ آسامیاں گریڈ ون میں 7 ہزار 305 ختم کی گئی ہیں، گریڈ ون میں مزید4 ہزار 253 آسامیاں ختم ہوں گی۔ گریڈ 17 میں 760آسامیاں ، گریڈ 18 میں 203 آسامیاں، گریڈ21 اور 22 کی دو دو آسامیاں ، گریڈ 20 کی 36 پوسٹیں اور...
قلعہ عبداللہ میں خطاب کرتے ہوئے حافظ حمداللہ نے مطالبہ کیا کہ حکمران عوامی جذبات کا احترام کرتے ہوئے اسرائیل پر جنگ بندی کیلئے بھرپور دباؤ ڈالیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ امریکی سرپرستی میں اسرائیل نے مظلوم فلسطینیوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ بے گناہ انسانوں کا خون بہا کر انسانیت کو شرمندہ کیا جا رہا ہے۔ بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان میں منعقدہ دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ حمداللہ نے کہا کہ اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو اقوام متحدہ اور دیگر عالمی فورمز پر فلسطینی عوام کا موثر دفاع کرنا ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ فلسطینی عوام کو مالی، طبی...
ویب ڈیسک : متحدہ عرب امارات جانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی ، یو اے ای ائیرلائن اضافی پروازیں چلائے گی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن کو کراچی کیلئے پروازوں میں اضافےکی اجازت دے دی۔ غیرملکی ایئرلائن کو کراچی کیلئے ہفتہ وار 3اضافی پروازوں کی اجازت دی گئی۔ ایئرلائن کراچی ابوظہبی کیلئے ہفتہ وار 17 پروازیں چلائے گی، اضافی پروازوں کا آغاز اکتوبر سے ہوگا۔ یو اے ای کی ائیر لائن نے پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کو کراچی کے لیے اضافی پروازوں کے لیے درخواست جمع کرائی تھییہ پیشرفت اس وقت ہوئی جب پاکستانی حکام نے خلیجی ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید گہرا کرنے...
لاہور: ملیر جیل کراچی میں خود کشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والے بھارتی ماہی گیر کی لاش لاہور کے واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کردی گئی، ماہی گیر کی لاش ایدھی فاؤنڈیشن کے ذریعے کراچی سے واہگہ بارڈر پہنچائی گئی۔ بھارتی ریاست اترپردیش سے تعلق رکھنے والے 48 سالہ ماہی گیر گیراو گزشتہ 4 سال سے کراچی کی ملیر جیل میں قید تھا، جنہیں سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق بھارتی ماہی گیر نے ملیر جیل میں خودکشی کرلی تھی اور 15 اپریل کو کراچی کے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر(جے پی ایم سی) میں اس کا پوسٹ مارٹم کرکے لاش ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کی...
اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، شدید ژالہ باری، سڑک کنارے کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسلا دھار بارش اور شدید ژالہ باری ہوئی جس کے نتیجے میں سڑک کے کنارے پر کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں موسلا دھار بارش ہوئی، کچھ علاقوں میں شدید ژالہ باری بھی ہوئی۔ژالہ باری کے نتیجے میں سڑک کے کنارے پر کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، اسلام آباد کے مختلف علاقو میں پانی کھڑا ہو گیا۔رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے پوش سیکٹرز کی سڑکوں پر بھی پانی جمع ہوگیا، ریڈ زون، پارلیمنٹ ہاوس کے اطراف سڑکوں پر...
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور طوفانی ژالہ باری نے موسم کو تبدیل کردیا۔ جڑواں شہروں میں شدید اولوں کی بارش سے کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور گاڑیوں پر ڈنٹ پڑ گئے جبکہ کالی گھٹاؤں نے دن کو رات میں بدل دیا۔ بلیو ایریا سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری رہا جس سے گزشتہ تین روز سے جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم سہانا ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 20 اپریل تک اسلام آباد، راولپنڈی اور بالائی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے اور اس دوران آندھی، جھکڑ اور مزید ژالہ باری بھی...
اسلام آباد میں اچانک تیز بارش اور ژالہ باری نے زندگی کا نظام درہم برہم کر ڈالا۔ بعض علاقوں میں کرکٹ بال اور بعض علاقوں میں گولف بال کے سائز کے بڑے بڑے اولے پڑے۔ اس اچانک افتاد سے ہونے والے نقصان کا ابھی کوئی اندازہ نہیں کیا جا سکا۔ اسلام آباد میں مدتوں بعد بہت قلیل وقت میں بہت زیادہ اولے برسے، اولوں سے زمین، سڑکیں، گلیاں اور گھروں کی چھتیں سفید ہو گئیں۔اسلام آباد اور نواحی علاقوں میں آج یہ بہت برے سائز کے اولے مومیاتی فنامنا شدید مغربی ڈسٹربنس کے زیر اثر پڑے ہیں۔گرنے والے اولوں کا سائز کرکٹ اور گالف کی گیندوں کے برابر تھا۔بڑے بڑے اولے برسنے سے سڑکوں اور کھلی جگہوں پر موجود...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں اچانک تیز بارش اور ژالہ باری نے زندگی کا نظام درہم برہم کر ڈالا۔ بعض علاقوں میں کرکٹ بال اور بعض علاقوں میں گولف بال کے سائز کے بڑے بڑے اولے پڑے۔ اس اچانک افتاد سے ہونے والے نقصان کا ابھی کوئی اندازہ نہیں کیا جا سکا۔ اسلام آباد میں مدتوں بعد بہت قلیل وقت میں بہت زیادہ اولے برسے، اولوں سے زمین، سڑکیں، گلیاں اور گھروں کی چھتیں سفید ہو گئیں۔اسلام آباد اور نواحی علاقوں میں آج یہ بہت برے سائز کے اولے مومیاتی فنامنا شدید مغربی ڈسٹربنس کے زیر اثر پڑے ہیں۔ گرنے والے اولوں کا سائز کرکٹ اور گالف کی گیندوں کے برابر تھا۔ بڑے بڑے اولے برسنے سے سڑکوں اور کھلی...
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسلا دھار بارش اور شدید ژالہ باری ہوئی. جس کے نتیجے میں سڑک کے کنارے پر کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں موسلا دھار بارش ہوئی، کچھ علاقوں میں شدید ژالہ باری بھی ہوئی۔ژالہ باری کے نتیجے میں سڑک کے کنارے پر کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے. اسلام آباد کے مختلف علاقو میں پانی کھڑا ہو گیا۔رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے پوش سیکٹرز کی سڑکوں پر بھی پانی جمع ہوگیا، ریڈ زون، پارلیمنٹ ہاؤس کے اطراف سڑکوں پر بھی پانی کھڑا ہو گیا، بارش کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوگئی۔ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے افسران فیلڈ میں موجود ہیں.تمام اسسٹنٹ...
کوالالمپور: ملائیشیا کے بادشاہ سلطان ابراہیم اور چینی صدر شی جن پھنگ نے کوالالمپور کے نیشنل پیلس میں ملاقات کی۔بدھ کے روز سلطان ابراہیم نے نیشنل پیلس اسکوائر پر شی جن پھنگ کا شاندار استقبال کیا، اور انھیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ استقبالیہ تقریب کے بعد شی جن پھنگ نے سلطان ابراہیم سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صدر شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور ملائیشیا اچھے پڑوسی، دوست اور شراکت دار ہیں جو ایک دوسرے کے قریب ہیں اور ایک خاندان کی طرح ہیں۔دونوں ممالک کے تعلقات نصف صدی پر محیط ہیں اور ایک روشن مستقبل کی طرف گامزن ہیں۔ صدر شی نے کہا کہ میں چین-ملائیشیا تعلقات کی طویل مدتی اور مستحکم...
چیئر مین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،ریکارڈ ڈیجٹلائز منصوبے کا جائزہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت بدھ کے روز ایک اہم اجلاس سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا. اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن، ممبر پلاننگ، ممبر انجینئرنگ، ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے اور آئی سی ٹی کے سنئیر افسران کے علاوہ ڈی جی پنجاب لینڈ اینڈ ریونیو (PLRA) نے شرکت کی. ڈی جی پی ایل آر اے نے سی ڈی اے کے اسٹیٹ مینجمنٹ، لینڈ ڈیپارٹمنٹ اور آئی سی ٹی کے لینڈ ریکارڈز کو جدید خطوط پر ڈیجٹلائز کرنے کے پراجیکٹ پر...
چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے جب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے جانا ہے چلے جائیں، ہم کوئی حکم نامہ جاری نہیں کریں گے، آپ بغیر عدالتی حکم نامے ملاقات کریں، ملاقات ہو جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرانے کے لیے تحریری حکم نامہ جاری کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 9 مئی کیسز میں بانی پی ٹی آئی کے ریمانڈ سے متعلق اپیل پر سماعت کی جس دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر اور اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے کہا کہ بانی...
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شدید بارش اور ژالہ باری ہوئی، کئی علاقوں میں اولوں سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ اسلام آباد کے کئی علاقوں میں بڑے سائز کے اولے پڑے، جس سے مختلف علاقوں میں گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔پشاور زلمی کا پریکٹس سیشن بارش کے باعث جلدی ختم کردیا گیا، بارش کے ساتھ طوفانی ہواؤں کی وجہ سے کئی درخت بھی جڑوں سے اکھڑ گئے ہیں۔ ملک میں 62 فیصد تک معمول سےکم بارشیں ہوئیں، خشک سالی کا الرٹملک میں 62 فیصد تک معمول سےکم بارشیں ہوئیں، محکمہ... دوسری جانب خیبر، باجوڑ، مردان ،مالا کنڈ، لوئر دیر، مانسہرہ سمیت کے پی کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشیں،ژالہ باری ہوئی، دن میں اندھیرا چھا گیا۔ضلع خیبر میں...
ویب ڈیسک: بی این پی کے سربراہ اختر مینگل نے گزشتہ 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ اختر مینگل کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں 18 اپریل کو بی این پی کی مرکزی کابینہ کے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہوئے کہا کہ عوام کو درپیش مشکلات کے پیش نظر دھرنے کی جگہ اضلاع میں احتجاجی ریلیاں نکالیں گے۔اس موقع پر اختر مینگل نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں احتجاجی ریلیوں کے شیڈول کا اعلان بھی کیا۔ صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا واضح رہے کہ بی این پی نے سربراہ اختر مینگل کی قیادت میں گزشتہ 20 روز سے...
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم کو عام آدمی کی معاشی پریشانی اور تکالیف کا اندازہ بھی ہے، اسی وجہ سے ہم نے اپنے موجودہ دور حکومت میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 30 سے 40 روپے کمی کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان گزشتہ ماہ کیا گیا، پوری دنیا پاکستان کے مشکل مگر بہتر معاشی فیصلوں کو سراہ رہی ہے، پاکستان کی ریٹنگ عالمی ایجنسی کی جانب سے بڑھائی گئی، پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم عالمی سطح کا ایونٹ بن گیا تھا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الحمد للہ،...
عوامی نیشنل پارٹی (مینگل) نے مستونگ لکپاس پر 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے مستونگ میں پریس کانفرنس کے دوران دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پرامن جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں. تحریک کو ختم نہیں کیا، آج سے عوامی رابطہ مہم تحریک کا آغاز کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بی این پی جلسے، عوامی احتجاج کا آغاز کرے گی.پہلے مرحلے میں مستونگ، قلات، خضدار، سوراب میں جلسےکریں گے، جبکہ دوسرے مرحلے میں تربت، گوادر، مکران کے علاقوں میں احتجاجی جلسے ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ تیسرے مرحلے میں نصیر آباد، جعفر آباد، ڈیرہ مراد جمالی و دیگر علاقوں میں جلسے ہوں گے۔اپنے احتجاجی...
اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پائیدار امن کےلیے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان آج بھی عالمی امن کے لیے اپنا کردار اد اکر رہا ہے۔ اسلام آباد میں تیسری اقوام متحدہ امن مشن وزارتی تیاری کانفرنس 2025 سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پائیدار امن کےلیے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، غلط معلومات کا پھیلاؤ عالمی امن کے لیے بڑا خطرہ ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر پر عمل درآمد کے لیے پرعزم ہے، امن و استحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی امن کے لیے وزارتی تیاری کانفرنس...
جرمن قونصل خانے نے پاکستانی درخواست گزاروں کے لیے ویزا اپائنٹمنٹس کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں جرمن قونصل خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جرمن قونصل خانہ کراچی میں 8 مئی کو بند رہے گا۔ قونصل خانہ جنگ عظیم کےخاتمےکی 80ویں سالگرہ کی یادمیں بندرہے گا۔ اس دوران منسوخ ویزہ درخواست گزار کے اپائنٹمنٹس کو19مئی تک ری شیڈول کر دیاگیا ہے۔
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اپریل 2025)وفاقی حکومت کی ججز تعیناتی کی تمام درخواستیں خارج کرنے کی استدعا ، جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا، وفاقی حکومت نے ججز کے تبادلوں کو آئین کے مطابق قرار دیدیا،وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں اپنے جمع کروائے گئے جواب میں کہا ہے کہ ججز کو تبادلے کے بعد نیا حلف لینا ضروری نہیں، آرٹیکل 200 کے تحت تبادلے کا مطلب نئی تعیناتی نہیں ہوتا، ججز کا تبادلہ عارضی ہونے کی دلیل قابل قبول نہیں ہے، آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ ججز کا تبادلہ عارضی ہو گا۔آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ ججز کا تبادلہ عارضی ہوگا۔ ججز کے تبادلے سے عدلیہ میں شفافیت آئے گی نا کہ عدالتی آزادی متاثر ہوگی۔حکومت...
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسلا دھار بارش اور شدید ژالہ باری ہوئی جس کے نتیجے میں سڑک کے کنارے پر کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں موسلا دھار بارش ہوئی، کچھ علاقوں میں شدید ژالہ باری بھی ہوئی۔ ژالہ باری کے نتیجے میں سڑک کے کنارے پر کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، اسلام آباد کے مختلف علاقو میں پانی کھڑا ہو گیا۔ ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے افسران فیلڈ میں موجود ہیں، تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے نشیبی علاقوں کے دورے کے، سی ڈی اے اور ایم سی آئی ٹیمز بھی اسسٹنٹ کمشنرز کے ہمراہ موجود ہیں۔

سوالات اور توجہ مبذول کروانے کے نوٹسز کے حوالے سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اپوزیشن لیڈر کے الزامات مسترد کر دیے
سوالات اور توجہ مبذول کروانے کے نوٹسز کے حوالے سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اپوزیشن لیڈر کے الزامات مسترد کر دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )ترجمان قومی اسمبلی نے سوالات اور توجہ مبذول کروانے کے نوٹسز کے حوالے سے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سپیکر سردار ایاز صادق پر لگائے گئے الزامات کو یکسر مسترد کردیا ہے۔۔اپنے ایک بیان میں ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کے سوالات اور توجہ مبذول کروانے کے نوٹسز سیکرٹریٹ میں جمع کروانے اور ان کے جوابات دینے اور دیگر کاروائی سے متعلق تمام ریکارڈ موجود ہے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے مکمل اعدادوشمار کے ساتھ اپوزیشن لیڈر کو جوابی...
پی ڈی ایم اے نے درجہ حرارت بڑھنے سے گلیشیرز پھٹنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا خیبرپختونخوا کے شمالی اضلاع میں سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافے نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔پی ڈی ایم اے نے صوبے کے مختلف شمالی حصوں میں گلیشیئرز پھٹنے کا خدشہ ظاہرکرتے ہوئے گلاف الرٹ جاری کردیا ہے۔جس میں چترال، دیر اپر، سوات اور کوہستان کو حساس ترین علاقے قرار دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شدید گرمی کے باعث گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے اور جھیلوں کے پھٹنے کا خطرہ منڈلا رہا ہے، جوکسی بھی لمحے سنگین حالات پیدا کرسکتا ہے اور کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال...
پولیس ذرائع کے مطابق چلاس کے نواحی گاؤں میں طوفانی ہواؤں سے دیوار گر گئی جس کی وجہ سے ایک بچہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی بچے کو اسلام آباد ریفر کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے ہیڈ کوارٹر چلاس میں طوفانی ہواؤں کی وجہ سے دیوار گرنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق چلاس کے نواحی گاؤں میں طوفانی ہواؤں سے دیوار گر گئی جس کی وجہ سے ایک بچہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی بچے کو اسلام آباد ریفر کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں بھائی تھے۔...
ملازمین کا کہنا ہے کہ محکمے کے کئی سینئر آفیسران ترقیوں کے منتظر ہیں مگر ان کو ترقیاں دینے کے بجائے سکریٹریٹ سے لاکر لوگوں کو ہمارے اوپر مسلط کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترقیوں کا راستہ روکنے کے خلاف محکمہ سول سپلائی گلگت بلتستان کے آفیسران اور عملے نے علامتی ہڑتال شروع کر دی۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ محکمے کے کئی سینئر آفیسران ترقیوں کے منتظر ہیں مگر ان کو ترقیاں دینے کے بجائے سکریٹریٹ سے لاکر لوگوں کو ہمارے اوپر مسلط کیا جا رہا ہے۔ سکریٹریٹ سے ہی لوگوں کو لاکر ہمارے اوپر مسلط کیا جانا ہے اور ہمارے لئے ترقیوں کا راستہ روکنا ہے تو محکمہ سول سپلائی کو ہی بند کر دیا جائے۔ ملازمین کا...
شہر میں پرچون سطح پر زندہ برائلر مرغی کی قیمت3روپے کمی سے408روپے فی کلو پر مستحکم جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت2روپے اضافے سے 226روپے فی درجن رہی ۔دوسری جانب سرکاری نرخنامے میں برائلر گوشت کے نرخ جاری نہ ہونے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں دکاندار اپنی مرضی کی قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔گزشتہ روز مختلف علاقوں میں برائلر گوشت 670سے700روپے کلو تک فروخت کیا گیا ۔
تاجر تنظیموں کے تمام ونگز، دھڑوں اور تنظیموں نے مشترکہ طور پر ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے مال روڈ، ہال روڈ، اچھرہ، مزنگ، شاہ عالم مارکیٹ، اکبری منڈی، ماربل مارکیٹ فیروز پور روڈ، انار کلی، اردو بازار، ٹاون شپ مارکیٹ، ماڈل ٹاون، کریم بلاک مارکیٹ، مون مارکیٹ سمیت شہر کے تمام مارکیٹس بند ہوں گی۔ تحریک لبیک پاکستان ٹریڈرز ونگ نے بھی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور کی تمام مارکیٹوں کی تاجر تنظیموں نے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجتہی اور اسرائیلی جارحیت کیخلاف 17 اپریل بروز جمعرات کو شہر بھر میں شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے شہر کے تمام چھوٹی بڑی مارکیٹیں بند...
سندھ حکومت کی جانب سے کل 17 اپریل بروز جمعرات تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے 17 اپریل کو تعطیل کا اعلان کردیا، صوبہ سندھ کے ضلع عمر کوٹ کے ایک حلقے میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 میں ضمنی انتخاب کے باعث چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے یہ نشست سیاستدان نواب محمد یوسف تالپور کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی، جو فروری 2024 کے عام انتخابات میں این اے 213 سے رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) منتخب ہوئے تھے۔ یہ حلقہ پی پی پی کے لیے اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ پارٹی نے لگاتار انتخابی چکروں میں عمرکوٹ میں مضبوط...
خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں گرج، چمک کے ساتھ موسلار دھار بارش سے ندی، نالوں میں طغیانی آگئی۔ خیبر میں لنڈی کوتل اور گردونواح میں آندھی اور ژالہ باری کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، تیز بارش کے باعث موسم انتہائی خوشگوارہوگیا، گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ خیبر میں بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی، پاک افغان شاہراہ پر بھی جگہ جگہ سیلابی ریلے بہنے لگے۔ خیبر میں بارش کا پانی لنڈی کوتل بازار میں ویٹز گاڑی بہاکر لے گئی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس کے علاوہ دیرلویربھی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا، بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوش گوار ہوگیا۔ بارش کے بعد لوئر دیرمیں تیز بارش سے ندی نالیوں میں طغیانی...
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک )اسلام آباد میں طوفان سے قبل شدید اولے برسنے لگےآسمان پر گہرے بادل، تیز ہواؤں کے ساتھ اولوں کی بارش۔ شہری علاقوں میں سڑکوں پر پھسلن، ٹریفک کی روانی متاثر محکمہ موسمیات نے مزید بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے اولے پڑنے سے گاڑیوں اور فصلوں کو نقصان کا خدشہ۔ خیبر لنڈی کوتل بازار، گاگرہ اور دلخاد روڈ پر شدید بارش و ژالہ باری کے بعد سیلابی ریلہ آگیا۔ خیبر کے مختلف علاقوں میں شدید بارش اور ژالہ باری کے بعد سیلابی ریلہ آ گیا، جس نے تباہی مچا دی۔ لنڈی کوتلمیں سڑکیں زیر آب آنے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو گئی۔ مقامی شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا...
اسلام آباد و گردونواح میں موسلا دھار بارش اور شدید ژالہ باری ہوئی ہے، جس میں گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، اس کے علاوہ گھروں میں کھڑکیوں کے شیشوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews اسلام اباد بارش ژالہ باری گاڑیوں کے شیشے گھروں میں نقصان نقصان وی نیوز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 اپریل 2025ء) افغانستان کے دارالحکومت میں غذائی قلت کے علاج کے ایک مرکز میں بچوں کے رونے کی آوازیں اب نہیں آتیں کیونکہ امریکی امداد میں کٹوتی کی وجہ سے مریضوں کو واپس بھیج دیا گیا ہے اور طبی عملے کو فارغ کر دیا گیا ہے۔ مکمل طور پر واشنگٹن کی مالی اعانت سے چلنے والے اس منصوبے کو اس وقت بند کرنا پڑا جب امریکہ نے تمام غیر ملکی امداد منجمد کردی، ، جو حال ہی میں افغانستان میں سب سے زیادہ امداد فراہم کرنے والا ملک تھا۔ کابل کے مغرب میں کلینک کا انتظام سنبھالنے والی غیر سرکاری تنظیم ایکشن اگینسٹ ہنگر (اے سی ایف) کی کنٹری ڈائریکٹر کوبی رِیٹویلڈ...
ڈیرہ بگٹی سے کوئٹہ تک لانگ مارچ کے اعلان کے بعد گرفتار ہونیوالے نوابزادہ گہرام بگٹی کو رہا کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ جمہوری وطن پارٹی کے رہنماء نوابزادہ گہرام بگٹی کو 12 روز بعد رہا کر دیا گیا۔ گہرام بگٹی کو گرفتار کرکے سرکٹ ہاؤس سبی میں نذر بند کر دیا گیا تھا۔ نوابزادہ گہرام بگٹی رہائی کے بعد سبی سے ڈیرہ بگٹی کے لئے روانہ ہو گئے۔ واضح رہے کہ گہرام بگٹی نواب اکبر خان بگٹی کے پوتے ہیں۔ جنہوں نے 4 اپریل کو ڈیرہ بگٹی سے کوئٹہ تک ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ و دیگر خواتین کی رہائی کیلئے لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا۔ ڈی سی ڈیرہ بگٹی نے تھری ایم پی او کے تحت گہرام بگٹی...
اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا ججز ٹرانسفر کیخلاف درخواست واپس لینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے ججز ٹرانسفر کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر آئینی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔ اس سلسلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے آئینی پٹیشن واپس لینے کیلئے اتھارٹی لیٹر بھی جاری کر دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے ایڈووکیٹ آن ریکارڈ انیس محمد شہزاد کو آئینی درخواست واپس لینے کا اختیار دے دیا، بار کے صدر واجد گیلانی اور سیکرٹری منظور ججہ کے دستخط سے اتھارٹی لیٹر جاری کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابقہ کابینہ نے آئینی درخواست...
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات امریکی سفارتی عملے کی جانب سے باقاعدہ سفارتی تقاضوں کے تحت کی گئی، تاکہ امریکی شہری کو درپیش قانونی صورتحال پر مشاورت کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ اڈیالہ جیل میں امریکی سفارتی ٹیم کو نور مقدم قتل کیس میں سزا یافتہ امریکی نژاد مرکزی مجرم ظاہر جعفر سے ملاقات کی اجازت دے دی گئی۔ حکام کے مطابق امریکی سفارتی وفد نے جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں ظاہر جعفر سے ملاقات کی، جس کا مقصد امریکی شہری کو قانونی معاونت فراہم کرنا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات امریکی سفارتی عملے کی جانب سے باقاعدہ سفارتی تقاضوں کے تحت کی گئی، تاکہ امریکی شہری کو درپیش قانونی صورتحال پر مشاورت...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 اپریل ۔2025 )اسلام آباد ہائیکورٹ نے 4 لاپتہ افغان بھائیوں کو 2 ہفتوں میں بازیاب کرانے کا حکم دے دیا ہے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد آصف نے جنوری 2024 سے وفاقی دارالحکومت آباد سے لاپتہ 4 افغان بھائیوں کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کی جس دوران ڈی آئی جی لاہور، اسلام آباد اور آر پی او راولپنڈی عدالت میں پیش ہوئے. سماعت کے دوران عدالت نے لاپتہ بیٹوں کی افغان والدہ گل سیماکوروسٹرم پر بلاکرپشتو میں بات کی اور پھر ترجمہ کرکے سب کو بتایا جسٹس محمد آصف نے ریمارکس میں کہا کہ لاپتہ بھائیوں کی والدہ کہہ رہی ہیں اگست سے ہائیکورٹ آرہی ہوں، اگر بیٹے مرگئے ہیں توبتا دیں.(جاری...
پولیس نے 14 اپریل کو صدر کے مصروف علاقے میں واقع نجی ریسٹورنٹ پر نوجوانوں کے احتجاج کو حملہ ہنگامہ آرائی اور حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں نے روڈ بلاک کیا اور شدید ہنگامہ آرائی کی۔ اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی کے تھانہ نیوٹاؤن کے علاقے میں ایک معروف فاسٹ فوڈ چین کی برانچ کے باہر احتجاج کے واقعے میں شامل 14 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق، گرفتار افراد میں اعجاز، عمر فاروق، محمد شہباز، شہزاد علی، صدی احمد، ساجد علی، نعمان حسین، اختشام، منیب احمد، انور زیب، اسامہ، شہزاد اعظم اور منیب سلطان شامل ہیں۔ پولیس نے 14 اپریل کو صدر کے مصروف علاقے میں واقع نجی ریسٹورنٹ پر نوجوانوں کے احتجاج کو حملہ ہنگامہ...
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اسلام آباد پولیس کے اہلکار کو مہروں کے مریض ایک بزرگ شہری کا شف شف کے ذریعے علاج کرتے دیکھا جا سکتا ہے جو مشکل سے چھڑی کے سہارے چل رہے تھے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پولیس اہلکار بزرگ سے پوچھتا ہے کہ ان کو کیا تکلیف ہے جس پر بزرگ نے کہا کہ انہیں مہروں کا مسئلہ ہے ۔ پولیس اہلکار انہیں کہتا ہے کہ آپ چل کر دکھائیں۔ اہلکار کے کہنے پر بزرگ شہری چھڑی کے سہارے بمشکل چلتا دکھائی دیتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’پولیس کا کام پیسے پکڑنا ہی رہ گیا؟‘، شادی پر پیسوں کا تھال پکڑے پنجاب پولیس کے اہلکار...
—فائل فوٹو ججز سنیارٹی کیس میں وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کروا دیا۔وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز سمیت دیگر کی تمام درخواستیں خارج کرنے کی استدعا کر دی۔وفاقی حکومت نے جمع کروائے گئے جواب میں کہا ہے کہ ججز کا تبادلہ آئین کے مطابق کیا گیا ہے، ججز کو تبادلے کے بعد نیا حلف لینا ضروری نہیں، آرٹیکل 200 کے تحت تبادلے کا مطلب نئی تعیناتی نہیں ہوتا۔ سپریم کورٹ، اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ معطل کرنے اور ٹرانسفر ججز کو کام سے روکنے کی استدعا مسترداسلام آباد عدالت عظمیٰ کے آئینی بینچ نے اسلام... حکومت نے کہا کہ ججز کا تبادلہ عارضی ہونے کی دلیل قابل قبول نہیں، آئین میں...
فواد چوہدری— فائل فوٹو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں 16 مئی تک توسیع کر دی۔اے ٹی سی میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی 5 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر جج منظر علی گل نے سماعت کی۔ فواد چوہدری 9 مئی کے 5 مقدمات میں گناہ گار قرارلاہور پولیس نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے 5 مقدمات میں گناہ گار قرار دے دیا۔ سماعت کے دوران سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری عدالت میں پیش نہ ہوئے۔وکلاء نے فواد چوہدری کی ایک پیشی کے لیے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ فواد چوہدری دیگر مقدمات کی پیروی کے لیے سپریم کورٹ...
اسلام آباد:ہائی کورٹ بار کی جانب سے ٹرانسفر ججز کے خلاف درخواست واپس لینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے ٹرانسفر ججز کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر آئینی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ہےا ور اس سلسلے میں آئینی پٹیشن واپس لینے کے لیے اتھارٹی لیٹر بھی جاری کر دیا ہے۔ ہائی کورٹ بار نے ایڈووکیٹ آن ریکارڈ انیس محمد شہزاد کو آئینی درخواست واپس لینے کا اختیار دے دیا۔ بار کے صدر واجد گیلانی اور سیکرٹری منظور ججہ کے دستخط سے اتھارٹی لیٹر جاری کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق کابینہ نے آئینی درخواست دائر کی تھی۔ ججز سنیارٹی...
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں 15 اپریل سے وفاقی پرسنل اسٹیٹس قانون میں اہم تبدیلیوں کا اطلاق ہوگیا ہے، جن میں شادی، طلاق، بچوں کی تحویل اور ازدواجی زندگی سے متعلق کئی نئے اصول شامل کیے گئے ہیں۔ نئے قانون کے تحت خواتین کو اپنی پسند سے شادی کرنے کا اختیار دیا گیا ہے، اور اگر ان کے سرپرست انکار کریں تو وہ عدالت سے رجوع کر سکتی ہیں۔ اگر خاتون غیر ملکی مسلم ہو اور اس کے ملک کے قانون میں سرپرست کی اجازت لازمی نہ ہو تو شادی کے لیے سرپرست کی منظوری ضروری نہیں ہوگی۔ قانون کے مطابق شادی کی کم از کم عمر 18 سال مقرر کی گئی ہے، اور اگر میاں بیوی کے درمیان...
سٹی42: لیسکو سید پور سب ڈویژن کی ریکوری ٹیم پر نادہندہ صارفین نے حملہ کرکے لائن مین عدنان کو چھری مار کر شدید زخمی کر دیا گیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب عدنان واجبات کی ریکوری کے لیے صابر ہوٹل پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق ایکسئین سمن آباد زبیر سرور کے مطابق صابر ہوٹل پر 70 ہزار روپے سے زائد کا بل واجب الادا تھا۔ عدنان جب بل کی وصولی کے لیے ہوٹل گیا تو ہوٹل کی انتظامیہ نے تلخ کلامی کے بعد حملہ کر دیا اور ایک ملازم نے عدنان کو چھری مار دی۔ صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا زخمی لائن مین کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے...
فائل کے مطابق یہ واقعہ سرد جنگ کے دور میں پیش آیا، جب روسی فوجیوں نے ایک مشق کے دوران اڑن طشتری کو دیکھا، ایک سپاہی نے اس پر میزائل فائر کیا، جس سے وہ زمین پر گر گیا، 5 چھوٹے قد کی خلائی مخلوق، جن کے بڑے سر اور سیاہ آنکھیں تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی انٹیلیجنس ایجنسی سی آئی اے کی ڈی کلاسیفائیڈ فائل میں ایک حیران کن دعویٰ سامنے آیا ہے کہ خلائی مخلوق نے سوویت فوجیوں کو پتھر میں بدل دیا۔ حالیہ دنوں میں ایک پرانی سی آئی اے کی ڈی کلاسیفائیڈ فائل نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے، جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ 1989ء یا 1990ء کے دوران یوکرین میں تعینات سوویت فوجیوں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 اپریل 2025ء) جرمنی کے ایک حالیہ طبی مشن نے شام میں محمد قنبت کی جان بچائی، جن کا تعلق شام کے شہر حما سے ہے۔ اس وقت 55 سالہ قنبت کی اپریل میں اوپن ہارٹ سرجری ہوئی تھی۔ یہ علاج کا ایک ایسا طریقہ ہے، جو شام میں ان دنوں شاذ و نادر ہی کیا جاتا ہے کیونکہ ملک کی 14 سالہ خانہ جنگی کے دوران صحت کا نظام بری طرح تباہ ہو چکا ہے اور یہ بہت مہنگا بھی ہو گیا ہے۔ لیکن حال ہی میں جرمنی سے آنے والے شامی ڈاکٹروں نے قنبت کو اپنے انتہائی ضرورت مند مریضوں کی فہرست میں شامل کر لیا۔ قنبت نے ڈی ڈبلیو کو...
سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز سنیارٹی کیس میں وفاقی حکومت نے تحریری جواب جمع کرا دیا ہے، جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز سمیت تمام درخواستیں خارج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ وفاقی حکومت نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ججز کے تبادلے آئین کے تحت مکمل شفافیت سے کیے گئے، اس عمل سے عدالتی آزادی متاثر نہیں ہوتی۔ جواب میں واضح کیا گیا کہ ججز کے تبادلے کے بعد نیا حلف لینا ضروری نہیں ہوتا کیونکہ آئین کے آرٹیکل 200 کے تحت تبادلے کا مطلب نئی تعیناتی نہیں سمجھا جاتا۔ حکومتی جواب میں ججز کے تبادلے کو عارضی قرار دینے کی دلیل کو بھی ناقابل قبول قرار دیا گیا ہے، اور کہا...
بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (بی این پی) کی ملک کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے ملاقات کے بعد تحفظات سامنے آئے ہیں۔ بی این پی کے سیکریٹری جنرل مرزا فخر الاسلام عالمگیر نے ملاقات کے بعد کہا کہ ہم بالکل بھی خوش نہیں ہیں، ہم نے انہیں بتا دیا ہے کہ اگر عام انتخابات کا انعقاد دسمبر تک نہیں ہوتا تو ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال مزید تنزلی کا شکار ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے چیف ایڈوائزر کو بتا دیا ہے کہ انتخابات کے لیے دسمبر حتمی ڈیڈلائن ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور بنگلہ دیش کا مستقبل میں روابط بڑھانے اور تعاون جاری رکھنے کا عزم واضح رہے کہ بی این پی کے 7...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 اپریل ۔2025 )ججز سنیارٹی کیس میں وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کروا دیا ہے وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز سمیت تمام درخواست گزاروں کی درخواستیں خارج کرنے کی استدعا کرتے ہوئے ججز کے تبادلوں کو آئین کے مطابق قرار دے دیا. نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں ججز سنیارٹی کیس میں وفاقی حکومت نے جواب جمع کرواتے ہوئے استدعا کی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز سمیت تمام درخواستیں خارج کی جائیں، ججز کا تبادلہ آئین کے مطابق کیا گیا ہے، ججز کے لیے تبادلے کے بعد نیا حلف لینا ضروری نہیں.(جاری ہے) حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے جواب...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز سمیت تمام درخواستیں خارج کرنے کی استدعا کر دی۔ ججز سنیارٹی کیس میں وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کروا دیا۔ وفاقی حکومت نے جواب میں لکھا ہے کہ ججز کا تبادلہ آئین کے مطابق کیا گیا ہے، ججز کو تبادلے کے بعد نیا حلف لینا ضروری نہیں۔ آرٹیکل 200 کے تحت تبادلے کا مطلب نئی تعیناتی نہیں ہوتا، ججز کا تبادلہ عارضی ہونے کی دلیل قابل قبول نہیں۔ جمع کروائے گئے جواب میں لکھا ہے کہ آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ ججز کا تبادلہ عارضی ہوگا، ججز کے تبادلے سے عدلیہ میں شفافیت آئے گی نا کہ عدالتی آزادی متاثر ہوگی۔ وفاقی...
عیسی ترین: بی این پی نے مستونگ لکپاس پر 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کی جانب سے بلوچستان میں مستونگ لکپاس پر 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے دھرنے کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم پرامن جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں، ہم نے دھرنا ختم کیا لیکن تحریک جاری رہے گی۔ آج سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کررہےہیں۔ صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا انہوں نے کہا کہ بی این پی اب اپنے جلسوں اور عوامی احتجاج کا آغاز کررہی ہے۔ اس سلسلے میں پہلے مستونگ، خضدار،...

پی اے سی ارکان کارکن ثنا اللہ خان مستی خیل کے خلاف کارروائیوں پر شدید احتجاج، اجلاس منعقد کرنے سے انکار
اسلام آباد (آئی این پی )قومی اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی (پی اے سی) کے ارکان نے رکن ثنا اللہ خان مستی خیل کے خلاف کارروائیوں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اجلاس منعقد کرنے سے انکار کردیا۔کمیٹی اجلاس چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت اجلاس شروع ہوا ۔ پی اے سی اجلاس آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیے بغیر ختم کردیا گیا، جنید اکبر خان نے کہا کہ کل ثنا اللہ مستی خیل نے پوچھا تھا کہ واپڈا میں جنرل کیوں ہوتا ہے، شاید وہ کسی کو اچھا نہیں لگا اس کے میٹرز، ٹرانسفارمر اتار لئے گئے، اسی طرح کا رویہ ہے تو میرا نہیں خیال کہ میٹنگ جاری رکھنی چاہئے۔کمیٹی رکن خواجہ شیراز محمود نے کہا کہ جو بھی...
اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 موخر کر دیا گیا جبکہ پاکستان کرپٹو کونسل سے متعلق بریفنگ وزیر خزانہ کی عدم موجودگی کی وجہ سے مؤخر ہوگئی۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس میں انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 کا جائزہ لیا گیا۔ ایف بی آر نے سینیٹر ذیشان خانزادہ کی طرف سے پیش کردہ بل پر اعتراضات کیے۔ سینیٹر انوشہ رحمٰن نے کہا کہ اگر کچھ بہتری کے لیے لایا جا رہا ہے تو ایف بی آر کو روکنے کے بجائے بل کو سراہنا چاہیے، ایسا لگ رہا ہے کہ ایف بی آر یہ کہنا چاہ رہا ہے کہ انکم ٹیکس آرڈیننس میں ترمیم ہو...
اسلام آباد میں انسدادِ منشیات کانفرنس میں سیکریٹری داخلہ، خلیجی ممالک کے وفود اور ڈی جی اے این ایف نے بھی شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان انسدادِ منشیات کے ہر شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے تیار ہے۔ اسلام آباد میں انسدادِ منشیات کانفرنس میں سیکریٹری داخلہ، خلیجی ممالک کے وفود اور ڈی جی اے این ایف نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ آج ہم عالمی محاذ پر صفِ اوّل کے سپاہی بن کر منشیات کے خلاف یہاں اکٹھے ہیں، خلیجی ممالک کے وفود کی یہاں موجودگی ہمارے مشترکہ عزم کی مظہر ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ ہم تعاون کو مزید مستحکم،...

چیئرمین واپڈا سے سوال پر ثناء مستی خیل کا میٹر اتار لیا گیا، پی اے سی چیئرمین کا اجلاس نہ چلانے کا اعلان
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر—فائل فوٹو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر نے کمیٹی رکن ثناء اللّٰہ مستی خیل کے گھر سے بجلی کے میٹر اتارے جانے کی مذمت کرتے ہوئے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانے تک کمیٹی اجلاس نہ چلانے کا اعلان کر دیا۔پارلیمنٹ کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس جنید اکبر کی زیرِ صدارت ہوا۔دوران اجلاس ممبر پی اے سی ثناء اللّٰہ مستی خیل نے کہا کہ گزشتہ روز چیئرمین واپڈا سے سوال کیا کہ 4 ارب کا پروجیکٹ 36 ارب روپے میں کیوں ہوا؟ میں نے ان سے تقرری کے بارے بھی سوال پوچھا تھا، سوال کرنے کی پاداش میں رات گئے میرے گھر، رشتے داروں کے گھروں سے بجلی کے میٹر اتار لیے گئے۔انہوں نے کہا...
سپریم کورٹ نے عمران خان سے ملاقات کرانے کیلئے تحریری حکم نامہ جاری کرنے کی استدعا مستردکردی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرانے کے لیے تحریری حکم نامہ جاری کرنے کی ان کے وکیل کی استدعا مسترد کردی۔تفصیلات کے مطابق 9 مئی کیسز میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ریمانڈ سے متعلق اپیل پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ اسپیشل پراسیکیوٹر زوالفقار نقوی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافکس اور وائس میچنگ ٹیسٹ ہونا باقی ہے، جسمانی ریمانڈ صرف 2 ٹیسٹ کے لیے...
اسلام آباد میں زرعی اسکالرشپ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اپنے دورۂ چین میں وہاں زرعی یونیورسٹی کا دورہ کیا، پاکستانی طلباء بیجنگ اور اسلام آباد کے درمیان پُل کا کردار ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چین نے ہر موقع پر پاکستان کا ساتھ دیا ہے، آئی ایم ایف پروگرام میں بھی چین کا کردار مثالی تھا۔ اسلام آباد میں زرعی اسکالرشپ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے زرعی گریجوایٹس اعلیٰ تعلیم کے لیے چین جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کے تجربات سے فائدہ اٹھائے گا، پاکستانی طلباء کو اسکالرشپ دینے پر چینی حکومت کے...
کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 اپریل ۔2025 )عوامی نیشنل پارٹی (مینگل) نے مستونگ لک پاس پر 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیاہے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پرامن جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں، تحریک کو ختم نہیں کیا، آج سے عوامی رابطہ مہم تحریک کا آغاز کریں گے. انہوں نے کہا کہ بی این پی جلسے، عوامی احتجاج کا آغاز کرے گی، پہلے مرحلے میں مستونگ، قلات، خضدار، سوراب میں جلسے کریں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں تربت، گوادر، مکران کے علاقوں میں احتجاجی جلسے ہوں گے اور تیسرے مرحلے میں نصیر آباد، جعفر آباد، ڈیرہ مراد جمالی و دیگر علاقوں میں جلسے...
سٹی42: لاہور کی فیملی عدالتوں میں طلاق کی شرح میں تشویشناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق رواں سال کے پہلے 3ماہ کے دوران 1,273 طلاق کی ڈگریاں جاری کی گئیں جبکہ 2024 کے مجموعی طور پر 1,200 طلاق نامے جاری کیے گئے۔ ماہرین معاشرتی امور کے مطابق عدم برداشت، گھریلو ناچاقی اور باہمی اختلافات رشتوں کے ٹوٹنے کی بڑی وجوہات بن رہی ہیں۔ عدالتوں میں روزانہ کی بنیاد پر 10 سے 15 طلاق کے دعوے دائر کیے جا رہے ہیں جو کہ معاشرتی بگاڑ کی واضح علامت ہے۔ صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا تشویشناک پہلو یہ ہے کہ صرف پہلے چار ماہ میں 2,000 سے...
بوسٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 اپریل ۔2025 )امریکا کے فیڈرل جج نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو وینزویلا، کیوبا، نکاراگوا اور ہیٹی سے آنے والے لاکھوں تارکین وطن کی قانونی حیثیت فوری طور پر منسوخ کرنے سے روک دیا ہے نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بوسٹن کے فیڈرل جج اندرا تالوانی کا یہ فیصلہ ٹرمپ کی جانب سے بڑے پیمانے پر ملک بدری، خاص طور پر لاطینی امریکیوں کو نشانہ بنانے کے تیزی سے دباﺅ کے خلاف تازہ ترین حکم ہے.(جاری ہے) مارچ میں امریکی انتظامیہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ کیوبا، ہیٹی، نکارا گوا اور وینزویلا کے تقریباً 5 لاکھ 32 ہزار شہریوں کی قانونی حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ کر رہی ہے جو...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 اپریل ۔2025 )اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے ججز کے تبادلے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر آئینی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے بار کے صدر واجد گیلانی اور سیکرٹری منظور ججہ کی جانب سے باقاعدہ اتھارٹی لیٹر جاری کیا گیا ہے، جس میں درخواست واپس لینے کی منظوری دی گئی ہے.(جاری ہے) یاد رہے کہ گزشتہ بار ایسوسی ایشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے تبادلے اور سنیارٹی کے معاملے پر سپریم کورٹ میں فریق بننے کی درخواست دائر کی تھی یہ کیس کل سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہے اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی جانب سے جاری کردہ اتھارٹی لیٹر میں ایڈووکیٹ آن ریکارڈ...
بلوچستان نیشنل پارٹی کا مستونگ میں 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز کوئٹہ: (آئی پی ایس) بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) نے مستونگ لک پاس پر 20 روزسے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ سربراہ بی این پی مینگل سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ دھرنا ختم کر دیا جبکہ احتجاج جاری رہے گا، دھرنے کی جگہ مختلف اضلاع میں ریلیاں نکالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی این پی جلسے، عوامی احتجاج کا آغاز کرے گی، پہلے مرحلے میں مستونگ، قلات، خضدار، سوراب میں جلسے کریں گے، جبکہ دوسرے مرحلے میں تربت، گوادر، مکران کے علاقوں میں احتجاجی جلسے ہوں گے، جبکہ تیسرے...
جوڈیشل کمیشن اجلاس کی تاریخ تبدیل ہوگئی ہے، اب کمیشن کا آئندہ اجلاس 18 اپریل کو ہوگا۔ آئینی بینچ کے لیے 2 نئے ججز نامزدگی کے لیے جوڈیشل کمیشن اجلاس کل 17 اپریل کو ہوگا۔ قبل ازیں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 18 اپریل کو بلایا گیا تھا۔ اجلاس کے انعقاد کی تاریخ میں تبدیلی کے نوٹیفیکیشن کا عکس واضح رہے کہ اجلاس کی تاریخ میں تبدیلی بیرسٹر علی ظفر کی درخواست پر کی گئی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں آئینی بینچ بیرسٹرظفر جوڈیشل کمیشن
سابق امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ سماجی سلامتی کو خطرات سے دوچار کر رہے ہیں۔امریکہ کے سابق صدر جوبائیڈن نے شکاگو میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اخراجات میں کٹوتی سے متعلق صدرٹرمپ کے منصوبوں پر کڑی تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے عمر رسیدہ امریکیوں کو بہت نقصان کا سامنا ہو گا، نئی انتظامیہ نے اتنے کم عرصے میں اتنا زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ جوبائیڈن نے کہا کہ اب تک 7 ہزار ملازمین کو نکالا جا چکا ہے، یہ لوگ مڈل کلاس اور ملازمت پیشہ طبقے کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں تاکہ ان کے امیر دوست امیر تر ہو جائیں، آخر یہ لوگ اپنے آپ کو سمجھتے کیا ہیں۔واضح رہے کہ اس...
اختر مینگل نے دھرنا ختم کرتے ہوئے کہا کہ پرامن جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں، عوامی مہم شروع کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر جان مینگل نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے داخلی راستہ لکپاس پر اختر مینگل کا دھرنا گزشتہ 20 روز سے جاری تھا۔ جس میں بی وائی سی کی خاتون رہنماء ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ و دیگر خواتین کی رہائی کا مطالبہ کیا گہا تھا۔ حکومت کی جانب سے متعدد بار مذاکرات کیلئے وفود بھیجے گئے، تاہم مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے۔ آج اختر مینگل نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو درپیش مشکلات کے...
اختر مینگل— فائل فوٹو بلوچستان نیشنل پارٹی نے مستونگ لک پاس پر 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی مینگل) کے سربراہ اختر مینگل نے کہا ہے کہ بی این پی عوام کو درپیش مشکلات کے پیشِ نظردھرنے کی جگہ اضلاع میں احتجاجی ریلی نکالے گی۔ خالد مگسی کا اختر مینگل کو بات چیت کا راستہ اپنانے کا مشورہ بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر خالد مگسی نےبلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی مینگل) کے سربراہ اختر مینگل کو اپنا دھرنا ختم کرکے بات چیت کا راستہ اپنانے کا مشورہ دے دیا۔ اختر مینگل نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں 18 اپریل کو بی این...
---فائل فوٹوز سپریم کورٹ نے بانئ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرانے کے لیے تحریری حکم نامہ جاری کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔ 9 مئی کے کیسز میں بانئ پی ٹی آئی عمران خان کے ریمانڈ سے متعلق اپیل پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی کا پولی گرافک اور وائس میچنگ ٹیسٹ ہونا باقی ہے، جسمانی ریمانڈ صرف 2 ٹیسٹ کے لیے درکار ہے، انہوں نے تعاون نہیں کیا۔ عمران خان کیخلاف حکومت کی توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت ملتویسپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل نے کہا ہے کہ توہینِ عدالت کی کارروائی شروع ہو تو اٹارنی جنرل آفس...
---فائل فوٹو لاڑکانہ اور نواب شاہ میں گرمی کی شدت برقرار ہے۔لاڑکانہ و نواب شاہ سمیت سندھ کے میدانی علاقوں میں گرم ہوائیں چلنا شروع ہو گئی ہيں، جس کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔دوسری جانب گرمی کے دوران لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ دیہاتوں میں 12 سے20 گھنٹے اور شہری علاقوں میں 10سے 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ وادیٔ کوئٹہ میں موسم خشک اور معتدلوادی کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع صاف، موسم خشک اور معتدل ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں 18 اپریل تک گرمی کی لہر (ہیٹ ویو) برقرار رہنے کا امکان ہے۔ادھر آزاد کشمیر میں دریائے نیلم سمیت ندی نالوں میں گلیشیر پگھنلنے...
وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام شزہ فاطمہ---فائل فوٹو وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام شزہ فاطمہ نے خبردار کیا ہے کہ ہم دنیا کے ساتھ ہم آہنگ نہ ہوئے تو تنہا ہو جائیں گے۔ نومبر دسمبر میں اسٹارلنک کی سروسز پاکستان میں دستیاب ہوں گی، شزہ فاطمہچیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ اسپیس بورڈ نے اسٹار لنک کو عارضی لائسنس دے دیا ہے، اسٹار لنک کو مکمل لائسنس ان کی ریگولیشنز فائنل ہونے کے بعد دیا جائے گا، اسٹار لنک کا لائسنس اس وقت تک اجراء کے مرحلے میں ہے۔ اسلام آباد میں بزنس سمٹ سے خطاب میں شزہ فاطمہ نے یہ بات کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی، معاشی ہلچل اور...
متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کی ایئرلائن کو کراچی کے لیے پروازوں میں اضافے کی اجازت دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق یو اے ای کی اتحاد ایئرویز نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو کراچی کے لیے ہفتہ وار 3 پروازوں کے اضافے کی درخواست کی تھی۔ سول ایوی ایشن نے اتحاد ائیرکو کراچی کے لئے ہفتے میں 3 اضافی پروازوں کی اجازت دے دی۔ مزید پڑھیں: میڈیکل ایمرجنسی کے باعث غیرملکی ایئرلائن کے طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ پروازوں میں اجازت کے بعد اتحاد ائیرویز کراچی ابوظہبی کے لئے ہفتہ وار 17 پروازیں چلائے گی۔ اضافی پروازوں کا آغاز اکتوبر سے ہوگا۔ اس وقت اتحاد ایئر کراچی ابوظہبی کے لیے ہفتہ وار 14 پروازیں چلا...
مستونگ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اپریل 2025)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اخترمینگل نے 20رو ز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا،بی این پی عوامی عوام کی مشکلات کے پیش نظر دھرنے کی جگہ اضلاع میں احتجاجی ریلیاں نکالے گی،ہمارا احتجاج اب نئی شکل میں جاری رہے گا،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے مستونگ میں لک پاس کے مقام پراحتجاجی دھرنے ختم کرتے ہوئے انہوں نے حکومت کی جانب سے لانگ مارچ کو کوئٹہ میں داخلے کی اجازت نہ دینے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ رویہ جمہوری اقدار کے منافی ہے۔اختر مینگل کا کہنا تھا کوئٹہ میں 18 اپریل کو بی این پی کی مرکزی کابینہ کے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2025ء)سابق امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ سماجی سلامتی کو خطرات سے دوچار کر رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کے سابق صدر جوبائیڈن نے شکاگو میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اخراجات میں کٹوتی سے متعلق صدرٹرمپ کے منصوبوں پر کڑی تنقید کی۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے عمر رسیدہ امریکیوں کو بہت نقصان کا سامنا ہو گا، نئی انتظامیہ نے اتنے کم عرصے میں اتنا زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ اب تک 7 ہزار ملازمین کو نکالا جا چکا ہے، یہ لوگ مڈل کلاس اور ملازمت پیشہ طبقے کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں تاکہ ان کے امیر...
جوڈیشل کمیشن اجلاس کی تاریخ تبدیل، اب 17 اپریل کو ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: آئینی بینچ کے لیے دو نئے ججز کی نامزدگی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس اب 17 اپریل کو طلب کرلیا گیا ہے۔ قبل ازیں کمیشن کا اجلاس 18 اپریل کو بلایا گیا تھا، تاہم بیرسٹر علی ظفر کی درخواست پر اجلاس کی تاریخ تبدیل کردی گئی ہے۔ اجلاس میں آئینی بینچ کے لیے دو نئے ججز کی تقرری پر غور کیا جائے گا۔
اسلام آباد(اوصاف نیوز)750 روپے پرائز بانڈ کی دوسری قرعہ اندازی مکمل، خوش نصیبوں کا اعلان کردیا۔آج کی قرعہ اندازی میں پہلا انعام 15 لاکھ روپے کا ہے، جو پرائز بانڈ نمبر 261227 نے جیتا۔۔نیشنل سیونگز سینٹر پشاور میں 750 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی سال 2025 کی دوسری قرعہ اندازی آج 15 اپریل کو منعقد ہوئی۔ یہ پرائز بانڈ نہ صرف پاکستان میں ایک محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے بلکہ اس سے بڑی نقد انعامات جیتنے کا بھی موقع ملتا ہے۔آج کی قرعہ اندازی میں پہلا انعام 15 لاکھ روپے کا ہے، جو پرائز بانڈ نمبر 261227 نے جیتا۔ دوسرا انعام، جس کی مالیت پانچ لاکھ روپے فی انعام ہے، تین خوش نصیبوں کو ملا۔ یہ...
اسلام آباد: آئینی بینچ کے لیے ججز کی نامزدگی کے سلسلے میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل ہوگا۔ ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 18 اپریل کو طلب کیا گیا تھا، تاہم اس کی تاریخ تبدیل کردی گئی ہے، جس کے بعد آئینی بینچ کے لیے 2 نئے ججز نامزد کرنے کے لیے جوڈیشل کمیشن اجلاس کل 17 اپریل کو ہوگا۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر علی ظفر کی درخواست پر جوڈیشل کمیشن اجلاس کی تاریخ تبدیل کی گئی ہے۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اخترمینگل نے کئی روز سے جاری دھرنے کے خاتمے کا اعلان کر دیا ہے۔ اخترمینگل نے اس حوالے سے جلد آئندہ لائحے عمل سے متعلق آگاہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔ خبر اپ ڈیٹ کی جا رہی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے پر 50 ہزار جرمانہ کو بڑھا کر 5 لاکھ روپے تک کرنے کی تجویز کو بھی منظور کیا گیاہے۔ ممنوعہ بور اسلحہ پر پہلے 14 سال قید تھی، نئی ترمیم میں عمر قید کی تجویز منظور کی گئی ہے۔ اسلحہ کی غیر قانونی ترسیل پر پہلے 3 سال قید تھی اب کم از کم 10 سال قید کی سزا ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کابینہ سے منظوری کے بعد سزاؤں میں اضافے کا بل اسمبلی کو بھجوا دیاگیا۔ کابینہ نے غیرقانونی اسلحہ رکھنے پر 14 سال قید کی سزا کی تجویز منظور کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بغیر لائسنس...
سٹی42: غزہ کے مظلوم مسلمانوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) ٹریڈرز الائنس نے کل ملک بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ مرکزی قائدین کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت چیئرمین محمد عثمان مظفر نقشبندی نے کی۔ اجلاس میں بورڈ ممبران حاجی عامر نقشبندی، حافظ فرقان، نصیرالدین اعوان سمیت عبدالرزاق، عاصم ارشاد خان، شہزاد چوہان اور امان اللہ خان نے بھی شرکت کی۔ صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا اجلاس میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ لاہور سمیت ملک بھر میں کل مکمل شٹر ڈاؤن کیا جائے گا تاکہ غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی...
بہاولپور کے شہدا کے لواحقین سے محمد علی درانی کی ملاقات، ورثا کیلئے مالی امداد اور انصاف کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز بہاولپور : سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے ایران کے علاقے سیستان میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے بہاولپور کے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ وہ مہراب والا میں خالد شہید اور چکی موڑ پر جمشید شہید کے گھر گئے، جہاں انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور ورثا سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ محمد علی درانی نے وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ ہر شہید کے ورثا کو فی کس ایک کروڑ روپے کی مالی امداد دی جائے۔ ان کا کہنا تھا...
جاری اعلامیے میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا کہ اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان مجرمانہ اقدامات کو روکنے میں حسب استطاعت اپنا کردار ادا کرنا لازم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب نعیمی نے اسرائیلی مصنوعات اور کمپنیوں کے معاشی بائیکاٹ کو ضروری قرار دے دیا۔ جاری اعلامیے میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان مجرمانہ اقدامات کو روکنے میں حسب استطاعت اپنا کردار ادا کرنا لازم ہے۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے مزید کہا کہ اسرائیلی مصنوعات اور کمپنیوں کا معاشی بائیکاٹ کرنا ضروری ہے، معاشی بائیکاٹ میں عام...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ نے وکیل کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرانے کےلیے تحریری حکم نامہ جاری کرنے کی استدعا مسترد کردی۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 9 مئی کیسز میں بانی پی ٹی آئی کے ریمانڈ سے متعلق اپیل پر سماعت کی جس دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر اور اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک اوروائس میچنگ ٹیسٹ ہوناباقی ہے، جسمانی ریمانڈ صرف 2 ٹیسٹ کے لیے درکار ہے مگر بانی پی ٹی آئی نے تعاون نہیں کیا۔ فواد خان...